Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 2

سورة الحج

یَوۡمَ تَرَوۡنَہَا تَذۡہَلُ کُلُّ مُرۡضِعَۃٍ عَمَّاۤ اَرۡضَعَتۡ وَ تَضَعُ کُلُّ ذَاتِ حَمۡلٍ حَمۡلَہَا وَ تَرَی النَّاسَ سُکٰرٰی وَ مَا ہُمۡ بِسُکٰرٰی وَ لٰکِنَّ عَذَابَ اللّٰہِ شَدِیۡدٌ ﴿۲﴾

On the Day you see it every nursing mother will be distracted from that [child] she was nursing, and every pregnant woman will abort her pregnancy, and you will see the people [appearing] intoxicated while they are not intoxicated; but the punishment of Allah is severe.

جس دن تم اسے دیکھ لو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور تمام حمل والیوں کے حمل گر جائیں گے اور تو دیکھے گا کہ لوگ مد ہوش ، دکھائی دیں گیں ، حالانکہ درحقیقت وہ متوالے نہ ہونگے لیکن اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَرَوۡنَہَا
تم دیکھو گے اسے
تَذۡہَلُ
غافل ہو جائے گی
کُلُّ
ہر
مُرۡضِعَۃٍ
دودھ پلانے والی
عَمَّاۤ
اس سے جسے
اَرۡضَعَتۡ
اس نے دودھ پلایا تھا
وَتَضَعُ
اور گرا دے گی
کُلُّ
ہر
ذَاتِ حَمۡلٍ
حمل والی
حَمۡلَہَا
حمل اپنا
وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
النَّاسَ
لوگوں کو
سُکٰرٰی
نشہ میں
وَمَا
حالانکہ نہیں(ہوں گے)
ہُمۡ
وہ
بِسُکٰرٰی
نشہ میں
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
عَذَابَ
عذاب
اللّٰہِ
اللہ کا
شَدِیۡدٌ
بہت سخت ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
تَرَوۡنَہَا
تم دیکھو گے اسے
تَذۡہَلُ
غافل ہو جائے گی
کُلُّ
ہر
مُرۡضِعَۃٍ
دودھ پلانے والی
عَمَّاۤ
اُس سے جسے
اَرۡضَعَتۡ
اس نے دودھ پلایا
وَتَضَعُ
اور ڈال دے گی
کُلُّ
ہر
ذَاتِ حَمۡلٍ
حاملہ
حَمۡلَہَا
اپنا حمل
وَتَرَی
اور آپ دیکھو گے
النَّاسَ
لوگوں کو
سُکٰرٰی
مد ہوش
وَمَا
حا لانکہ نہیں
ہُمۡ
وہ ہونگے
بِسُکٰرٰی
مدہوش
وَلٰکِنَّ
اور بلکہ
عَذَابَ
عذاب
اللّٰہِ
اللہ تعا لٰی کا
شَدِیۡدٌ
بڑا ہی سخت ہوگا
Translated by

Juna Garhi

On the Day you see it every nursing mother will be distracted from that [child] she was nursing, and every pregnant woman will abort her pregnancy, and you will see the people [appearing] intoxicated while they are not intoxicated; but the punishment of Allah is severe.

جس دن تم اسے دیکھ لو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور تمام حمل والیوں کے حمل گر جائیں گے اور تو دیکھے گا کہ لوگ مد ہوش ، دکھائی دیں گیں ، حالانکہ درحقیقت وہ متوالے نہ ہونگے لیکن اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن تم دیکھو گے کہ ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور تو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی بڑا سخت ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن تم اُسے دیکھوگے ہردودھ پلانے والی اس سے غافل ہوجائے گی جسے اس نے دودھ پلایا اورہرحاملہ اپناحمل ڈال دے گی اورآپ لوگوں کو مدہوش دیکھیں گے حالانکہ وہ مدہوش نہ ہوں گے بلکہ اﷲ تعالیٰ کاعذاب ہی بڑا سخت ہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The day you will see it, every suckling female will forget that which she suckled, and every pregnant one shall abort her foetus, and you will see people as if they are drunk, while they are not drunk, but the punishment of Allah is (so) severe.

جس دن اس کو دیکھوں گے بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پلائے کو اور ڈال دے گی ہر پیٹ والی اپنا پیٹ اور تو دیکھے لوگوں پر نشہ اور ان پر نشہ نہیں پر آفت اللہ کی سخت ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن تم اس کو دیکھو گے اس دن (حال یہ ہوگا کہ) بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی جسے وہ دودھ پلاتی تھی اور (دہشت کا عالم یہ ہوگا کہ) ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور تم دیکھو گے لوگوں کو جیسے وہ نشے میں ہوں حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی بہت سخت ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On the Day when you witness it, the suckling woman shall utterly neglect the infant she suckles, and every pregnant woman shall cast her burden, and you will see people as though they are drunk, when they are not drunk; but dreadful shall be Allah's chastisement.

جس روز تم اسے دیکھو گے ، حال یہ ہوگا کہ ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ہو جائے گی ، 2 ہر حاملہ کا حمل گر جائے گا ، اور لوگ تم کو مدہوش نظر آئیں گے ، حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے ، بلکہ اللہ کا عذاب ہی کچھ ایسا سخت ہوگا ۔ 3

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس دن وہ تمہیں نظر آجائے گا اس دن ہر دودھ پلانے والی اس بچے ( تک ) کو بھول بیٹھے گی ، جس کو اس نے دودھ پلایا اور ہر حمل والی اپنا حمل گرا بیٹھے گی ، اور لوگ تمہیں یوں نظر آئیں گے کہ وہ نشے میں بدحواس ہیں ، حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے ، بلکہ اللہ کا عذاب بڑا سخت ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس دن تم اس کو دیکھو گے ہر انار دودھ پلانے والی اپنے بچے کو جس کو وہ دودھ پلاتی ہے بھول جائے گی (یا دودھ پلانا بھول جائے گی اتنا ہول ہوگا) ہر پیٹ والی کا پیٹ گر جانے کا اور لوگ ایسے دکھائی دیں گے جیسے حشر میں (متوالے ہیں اور وہ (حقیقت میں) متوالے نہ ہونگے بلکہ خدا کا عذاب سخت ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) جس دن تو اسے دیکھے گا کہ ہر دو دھ پلانے والی (عورت) اپنے دودھ پیتے (بچے) کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنے حمل کو (دن پورے ہونے سے پہلے) ڈال دے گی اور تجھ کو لوگ نشہ کی سی حالت میں نظر آئیں گے اور وہ نشہ میں نہیں ہوں گے اور واقعہ میں اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس دن تم دیکھو گے کہ دودھ پلانے والی جس (بچے کو) دودھ پلاتی ہے اسے بھول جائے گی اور ہر حاملہ اپنا حمل گرادے گی۔ اور تم لوگوں کو دیکھو گے جیسے وہ نشے میں ہوں حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی ایسا سخت ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے مخاطب) جس دن تو اس کو دیکھے گا (اُس دن یہ حال ہوگا کہ) تمام دودھ پلانے والی عورتیں اپنے بچوں کو بھول جائیں گی۔ اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے۔ اور لوگ تجھ کو متوالے نظر آئیں گے مگر وہ متوالے نہیں ہوں گے بلکہ (عذاب دیکھ کر) مدہوش ہو رہے ہوں گے۔ بےشک خدا کا عذاب بڑا سخت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The Day whereon ye behold it, every suckling woman shall forget that which she suckleth, and every burthened woman shall lay down her burthen; and thou shalt behold mankind as drunken, whereas drunken they will be not, but the torment of Allah shall be severe.

جس روز تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے (بچہ) کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور لوگ تجھے نشہ میں دکھائی دیں گے حالانکہ وہ نشہ میں نہ ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہے ہی سخت (چیز) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جس دن تم اسے دیکھو گے ، اس دن ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حاملہ اپنا حمل ڈال دے گی اور تم لوگوں کو مدہوش دیکھو گے ، حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے ، بلکہ اللہ کا عذاب ہے ہی بڑی ہولناک چیز!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن ( اے مخاطب ) تو دیکھے گا کہ دودھ پلانے والی عورت جن ( بچے ) کو دودھ پلاتی ہے ( اسے ) بھول جائے گی اور ہر حمل والی ( مادہ ) اپنا حمل گرادے گی اور تو لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھے گا حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے اور لیکن اللہ ( تعالیٰ ) کا عذاب بہت سخت ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس دن اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل گرا دے گی اور آپ لوگوں کو نشے میں دیکھیں گے حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے لیکن اللہ کا عذاب سخت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس روز تم لوگ اس کو دیکھو گے تو حال یہ ہوگا کہ مارے دہشت وخوف کے بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو اور گرا دے گی ہر حمل والی اپنے حمل کو اور لوگ تمہیں نشے کی حالت میں نظر آئیں گے حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے مگر اللہ کا عذاب بڑا ہی سخت ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

اس دن تم دیکھوگے کہ ہردودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حاملہ اپناحمل گرادیگی اور تو لوگوں کو مدہوش دیکھے گا حالانکہ وہ مدہوش نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کاعذاب ہی بڑا شدید ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی ( ف٤ ) اپنے دودھ پیتے کو بھول جائے گی اور ہر گابھ ( ف۵ ) اپنا گابھ ڈال دے گی ( ف٦ ) اور تو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشہ میں ہیں اور نشہ میں نہ ہوں گے ( ف۷ ) مگر ہے یہ کہ اللہ کی مار کڑی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی ( ماں ) اس ( بچی ) کو بھول جائے گی جسے وہ دودھ پلا رہی تھی اور ہر حمل والی عورت اپنا حمل گرا دے گی اور ( اے دیکھنے والے! ) تو لوگوں کو نشہ ( کی حالت ) میں دیکھے گا حالانکہ وہ ( فی الحقیقت ) نشہ میں نہیں ہوں گے لیکن اﷲ کا عذاب ( ہی اتنا ) سخت ہوگا ( کہ ہر شخص حواس باختہ ہو جائے گا )

Translated by

Hussain Najfi

جس دن تم اسے دیکھوگے کہ ہر دودھ پلانے والی ( ماں ) اس ( بچہ ) سے غافل ہو جائے گی جسے وہ دودھ پلاتی ہے اور ہر حاملہ عورت اپنا حمل گرا دے گی ۔ اور تم لوگوں کو نشہ میں مدہوش دیکھوگے ۔ حالانکہ وہ نشہ میں مدہوش نہیں ہوں گے ۔ مگر اللہ کا عذاب بڑا سخت ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day ye shall see it, every mother giving suck shall forget her suckling-babe, and every pregnant female shall drop her load (unformed): thou shalt see mankind as in a drunken riot, yet not drunk: but dreadful will be the Wrath of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

When that hour comes, every breast-feeding mother will drop her baby out of fear and every pregnant female will cast off her burden. You will see the people behaving as though they were drunk, while, in fact, they are not drunk. They only will look such because of the severity of God's torment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Day you shall see it, every nursing mother will forget her nursling, and every pregnant one will drop her load, and you shall see mankind as in a drunken state, yet they will not be drunk, but Allah's torment is severe.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On the day when you shall see it, every woman giving suck shall quit in confusion what she suckled, and every pregnant woman shall lay down her burden, and you shall see men intoxicated, and they shall not be intoxicated but the chastisement of Allah will be severe.

Translated by

William Pickthall

On the day when ye behold it, every nursing mother will forget her nursling and every pregnant one will be delivered of her burden, and thou (Muhammad) wilt see mankind as drunken, yet they will not be drunken, but the Doom of Allah will be strong (upon them).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस जिन तुम उसे देखोगे, हाल यह होगा कि प्रत्येक दूध पिलाने वाली अपने दूध पीते बच्चे को भूल जाएगी और प्रत्येक गर्भवती अपना गर्भभार रख देगी। और लोगों को तुम नशे में देखोगे, हालाँकि वे नशे में न होंगे, बल्कि अल्लाह की यातना है ही बड़ी कठोर चीज़

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس روز تم لوگ اس (زلزلہ) کو دیکھو گے اس روز تمام دودھ پلانے والیاں (مارے ہیبت کے) اپنے دودھ پیتے کو بھول جائیں گیا ور تمام حمل والیاں اپنا حمل (پورے دن ہونے سے پہلے) ڈال دیں گی اور (اے مخاطب) تجھ کو لوگ نشہ کی حالت میں دکھائی دیں گے حالانکہ وہ (واقع میں) نشہ میں نہ ہوں گے لیکن اللہ کا عذاب ہے ہی سخت چیز۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس دن تم دیکھو گے کہ ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو پھینک دے گی ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور تمہیں لوگ مدہوش نظر آئیں گے حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز تم اسے دیکھو گے ، حال یہ ہوگا کہ ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ہوجائے گی ، ہر حاملہ کا حمل گر جائے گا اور لوگ تم کو مدہوش نظر آئیں گے ، حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے ، بلکہ اللہ کا عذاب ہی کچھ ایسا سخت ہو گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس دن تم اسے دیکھو گے ہر دودھ پلانے والی اسے بھول جائے گی جسے دودھ پلایا اور ہر حمل ڈال دے گی، اور اے مخاطب تو لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ نشہ کی حالت میں ہیں حالانکہ وہ نشہ میں نہیں ہوں گے، لیکن اللہ کا عذاب سخت چیز ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن اس کو دیکھو گے بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پلائے کو، اور ڈال دے گی ہر پیٹ والی اپنا پیٹ اور تو دیکھے لوگوں پر نشہ اور ان پر نشہ نہیں پر آفت اللہ کی سخت ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس دن تم اس کو دیکھو گے تو یہ حال ہوگا کہ ہر ایک دودھ پلانے والی عورت اپنے دودھ پیتے بچے سے غافل ہوجائے گی اور تمام حمل والیاں اپنا حمل ڈال دیں گی اور اے مخاطب تو لوگوں کو نشے کی حالت میں دیکھے گا حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے بلکہ خدا کا عذاب بڑا ہی سخت ہے