Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 3

سورة الحج

وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یُّجَادِلُ فِی اللّٰہِ بِغَیۡرِ عِلۡمٍ وَّ یَتَّبِعُ کُلَّ شَیۡطٰنٍ مَّرِیۡدٍ ۙ﴿۳﴾

And of the people is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious devil.

بعض لوگ اللہ کے بارے میں باتیں بناتے ہیں اور وہ بھی بے علمی کے ساتھ اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے کوئی ہے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ(کےبارے)میں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّ یَتَّبِعُ
اور وہ پیروی کرتا ہے
کُلَّ
ہر
شَیۡطٰنٍ
شیطان
مَّرِیۡدٍ
سرکش کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنَ النَّاسِ
اور لوگوں میں سے
مَنۡ
جو
یُّجَادِلُ
جھگڑا کرتا ہے
فِی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے بارے میں
بِغَیۡرِ
بغیر
عِلۡمٍ
علم کے
وَّ یَتَّبِعُ
اور وہ پیچھے چلتا ہے
کُلَّ
ہر
شَیۡطٰنٍ
شیطان کے
مَّرِیۡدٍ
سرکش
Translated by

Juna Garhi

And of the people is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious devil.

بعض لوگ اللہ کے بارے میں باتیں بناتے ہیں اور وہ بھی بے علمی کے ساتھ اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر علم کے بحث کرتے اور ہر سرکش شیطان کی اتباع کرنے لگتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور لوگوں میں سے ہے جواللہ تعالیٰ کے بارے میں بغیرعلم کے جھگڑاکرتاہے اورہرسرکش شیطان کے پیچھے چلتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among the people there is one who debates about Allah without knowledge and follows every rebellious Satan,

اور بعضے لوگ وہ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں بیخبر ی سے اور پیروی کرتا ہے ہر شیطان سرکش کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر کسی علم کے اور وہ پیروی کر رہے ہوتے ہیں ہر سر کش شیطان کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Among people there are some who wrangle about Allah without knowledge and follow every rebellious devil,

بعض لوگ ایسے ہیں جو علم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں 4 اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لوگوں میں کچھ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں بے جانے بوجھے جھگڑے کرتے ہیں ، اور اس سرکش شیطان کے پیچھے چل کھڑے ہوتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگوں میں بعضا ایسا ہے جو بن جانے مجھے اللہ (کے باب) میں جھگڑتا ہے اور مگر ے (شریز مغرور) شیطان کی پیروی کرتا ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے (اس کی ذات وصفات میں) بغیر جانے بوجھے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے ہو لیتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بعض لوگ وہ ہیں جو علم (وفکر) کے بغیر ہی اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں اور سرکش شیطان کے پیچھے لگ جاتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (ودانش) کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of mankind is he who disputeth respecting Allah without knowledge, and followeth any Satan froward.

اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے باب میں بغیر علم (و دلیل) کے جھگڑا کیا کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کے پیچھے ہولیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور لوگوں میں ایسے لوگ بھی ہیں ، جو بغیر کسی علم کے ، خدا کی توحید کے باب میں ، کٹ حجتی کرتے اور ہر سرکش شیطان خبیث کی پیروی کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور لوگوں میں سے بعض ایسے ہیں جو اللہ ( تعالیٰ ) کے بارے میں بغیر کسی علم کے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو بغیر کچھ جانے بوجھے اللہ کی شان میں جھگڑتے اور سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ پاک کی ذات وصفات کے بارے میں اور وہ پیچھے ہو لیتے ہیں ہر ایسے سرکش شیطان کے (جو پکارے ان کو اپنے باطل کی طرف اور)

Translated by

Noor ul Amin

اور کچھ لوگ ایسے ہیںجو اللہ کے بارے میں علم کے بغیربحث کرتے اور ہرسرکش شیطان کی پیروی کرنے لگتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کچھ لوگ وہ ہیں کہ اللہ کے معاملہ میں جھگڑتے ہیں بےجانے بوجھے ، اور ہر سرکش شیطان کے پیچھے ہو لیتے ہیں ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کچھ لوگ ( ایسے ) ہیں جو اﷲ کے بارے میں بغیر علم و دانش کے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ جو اللہ کے بارے میں علم کے بغیر کج بحثی کرتے ہیں اور سرکش شیطان کی پیروی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And yet among men there are such as dispute about Allah, without knowledge, and follow every evil one obstinate in rebellion!

Translated by

Muhammad Sarwar

Some people argue about God without knowledge and follow every rebellious devil.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among mankind is he who disputes about Allah, without knowledge, and follows every rebellious Shaytan.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among men there is he who disputes about Allah without knowledge and follows every rebellious Shaitan;

Translated by

William Pickthall

Among mankind is he who disputeth concerning Allah without knowledge, and followeth each froward devil;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

लोगों में कोई ऐसा भी है, जो ज्ञान के बिना अल्लाह के विषय में झगड़ता है और प्रत्येक सरकश शैतान का अनुसरण करता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بعضے آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے بارے (یعنی ذات یا صفات میں) بےجانے بوجھے جھگڑا کرتے ہیں اور ہر شیطان سر کش کے پیچھے ہو لیتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بعض لوگ ایسے ہیں جو علم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں۔ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بعض لوگ ایسے ہیں جو علم کے بغیر اللہ کے بارے میں بحثیں کرتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرنے لگتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بعض لوگ ایسے ہیں جو بغیر علم کے اللہ کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں اور ہر سر کش شیطان کا اتباع کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے لوگ وہ ہیں جو جھگڑتے ہیں اللہ کی بات میں بیخبر ی سے اور پیروی کرتا ہے ہر شیطان سرکش کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو بےجانے بوجھے اللہ کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں اور ہر ایسے سرکش شیطان کے پیچھے چل پڑتے ہیں