Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 31

سورة الحج

حُنَفَآءَ لِلّٰہِ غَیۡرَ مُشۡرِکِیۡنَ بِہٖ ؕ وَ مَنۡ یُّشۡرِکۡ بِاللّٰہِ فَکَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخۡطَفُہُ الطَّیۡرُ اَوۡ تَہۡوِیۡ بِہِ الرِّیۡحُ فِیۡ مَکَانٍ سَحِیۡقٍ ﴿۳۱﴾

Inclining [only] to Allah , not associating [anything] with Him. And he who associates with Allah - it is as though he had fallen from the sky and was snatched by the birds or the wind carried him down into a remote place.

اللہ کی توحید کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے ۔ سنو! اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا گویا آسمان سے گر پڑا ، اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا کسی دور دراز کی جگہ پھینک دے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حُنَفَآءَ
یکسو ہوکر
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
غَیۡرَ
نہ
مُشۡرِکِیۡنَ
شریک کرنے والے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَنۡ
اور جو
یُّشۡرِکۡ
شرک کرے گا
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ کے
فَکَاَنَّمَا
تو گویا کہ
خَرَّ
وہ گر پڑا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فَتَخۡطَفُہُ
پھر اچک لیتے ہیں اسے
الطَّیۡرُ
پرندے
اَوۡ
یا
تَہۡوِیۡ
گرا دیتی ہے
بِہِ
اسے
الرِّیۡحُ
ہوا
فِیۡ مَکَانٍ
کسی جگہ میں
سَحِیۡقٍ
دور دراز کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

حُنَفَآءَ
یکسو ہونے والے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے
غَیۡرَ مُشۡرِکِیۡنَ
نہ شرک کرتے ہوئے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَمَنۡ
اور جو
یُّشۡرِکۡ
شرک کرتا ہے
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ تعالیٰ کے
فَکَاَنَّمَا
توگویا کہ
خَرَّ
وہ گر گیا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
فَتَخۡطَفُہُ
پھر اچک لیتے ہیں
الطَّیۡرُ
اسے پرندے
اَوۡ
یا
تَہۡوِیۡ
گرا دیتی ہے
بِہِ
اسے
الرِّیۡحُ
ہوا
فِیۡ مَکَانٍ
جگہ میں
سَحِیۡقٍ
کسی دور دراز کی
Translated by

Juna Garhi

Inclining [only] to Allah , not associating [anything] with Him. And he who associates with Allah - it is as though he had fallen from the sky and was snatched by the birds or the wind carried him down into a remote place.

اللہ کی توحید کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے ۔ سنو! اللہ کے ساتھ شریک کرنے والا گویا آسمان سے گر پڑا ، اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا کسی دور دراز کی جگہ پھینک دے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کے لئے یکسو ہوجاؤ اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا تو وہ ایسے ہے جیسے وہ آسمان سے گرے پھر اسے پرندے اچک لے جائیں یا ہوا اسے کسی دور دراز مقام میں لے جا کے پھینک دے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کے لیے یکسو ہونے والے ہو،اُس کے ساتھ شرک نہ کرنے والے ہو،اور جو اﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتاہے توگویاوہ آسمان سے گرگیا،پھرپرندے اسے اُچک لیتے ہیں یااسے ہوا کسی دور درازجگہ میں گرادیتی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

being upright for (the obedience on Allah, not ascribing any partner to Him. And whoever ascribes a partner to Allah, it is as if he falls down from the sky and the birds snatch him, or the wind drives him away to a far off place.

ایک اللہ کی طرف کے ہو کر نہ کہ اس کے ساتھ شریک بنا کر اور جس نے شریک بنایا اللہ کا سو جیسے گر پڑا آسمان سے پھر اچکتے ہیں اس کو اڑنے والے مردار خوار یا جا ڈالا اس کو ہوا نے کسی دور مکان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یکسوُ ہوجاؤ اللہ کے لیے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو وہ ایسے ہے جیسے آسمان سے گرپڑا تو اسے پرندے اچک لیں یا ہوا اڑا پھینکے کسی دور دراز جگہ پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Become exclusively devoted to Allah, ascribing Divinity to none other than Him. Whoso ascribes Divinity to aught beside Allah, it is as though he fell down from the sky whereafter either the birds will snatch him away, or the wind will sweep him to a distant place (causing him to be shattered to pieces).

یکسو ہو کر اللہ کے بندے بنو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو ۔ اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے تو گویا وہ آسمان سے گر گیا ، اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا اس کو ایسی جگہ لے جاکر پھینک دے گی جہاں اس کے چیتھڑے اڑ جائیں گے ۔ 59

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہ تم یکسوئی کے ساتھ اللہ کی طرف رخ کیے ہوئے ہو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ مانتے ہو ۔ اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے تو گویا وہ آسمان سے گر پڑا ۔ پھر یا تو پرندے اسے اچک لے جائیں ، یا ہوا اسے کہیں دور دراز کی جگہ لا پھینکے ۔ ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پس خالص خدا کے (تابعدار) ہو رہو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شرک کرے تو اس کی مثال ایسی ہے) جیسے وہ آسمان سے گرپڑا پھر دراہ میں) پرندے اس کو اچک لیں (نوچ کھائیں) یا آندھی اس کو (اڑا کر) کہیں دور 14 پھینک دے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

صرف ایک اللہ کے لئے یکسو ہو کر ، اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے گا تو گویا وہ آسمان سے گرپڑا پھر پرندوں نے اس کی بوٹیاں نوچ لیں یا اس کو ہوا نے کسی دور دراز جگہ میں جا پٹکا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کے لئے ایک رخ پر ہو جائو اور شرک کرنے والے نہ بنو۔ اور جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کیا گو یا وہ بلندی سے گر گیا (اللہ کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے کہض۔ اب اس کو پرندے اچک کرلے جائیں یا اس کو ہوا ایسی جگہ اٹھا کر پھینک دے جو دور کی جگہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

صرف ایک خدا کے ہو کر اس کے ساتھ شریک نہ ٹھیرا کر۔ اور جو شخص (کسی کو) خدا کے ساتھ شریک مقرر کرے تو وہ گویا ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اُچک لے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اُڑا کر پھینک دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Reclining unto Allah, not associating aught with Him. And whosoever associateth aught with Allah, it is as though he had fallen from the heaven and the birds had snatched him, or the wind had blown him to a place remote.

جھکے رو اللہ کی طرف اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرکے اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شریک کرتا ہے تو جیتے وہ گر پڑا آسمان سے پھر پرندوں نے اسے نوچ ڈالا یا اس کو ہوا نے کسی دور دراز جگہ جا پھینکا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی کی طرف یکسو رہو ، کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور جو اللہ کا شریک ٹھہراتا ہے ، اس کی مثال یوں ہے کہ وہ آسمان سے گرے اور چڑیاں اس کو اچک لیں یا ہوا اس کو کسی دور دراز جگہ میں لے جا پھینکے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے اعتقاد کو خالص کرتے ہوئے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتے ہوئے اور جس نے اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ شرک کیا پس وہ ایسا ہے گویا کہ آسمان سے گرے پھر اسے پرندے اُچک لیں یا اسے ہوا بہت دور جگہ اُٹھاکر پھینک دے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

صرف ایک اللہ کے ہو کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ‘ اور جو شخص اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے تو گویا وہ ایسا ہے جیسے آسمان سے گر پڑے اور اس کو مردار خور پرندے اچک کرلے جائیں یا ہوا کسی دور جگہ اڑا کر پھینک دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس طور پر کہ تم خاص اللہ کے ہو کر رہو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ کہ شرک بغاوت اور ناقابل معافی جرم ہے اور جس نے شرک کیا اللہ کے ساتھ تو وہ گویا گرگیا آسمان کی بلندیوں سے اور اس کو بوٹی بوٹی کرکے اچک لیا پرندوں نے یا اس کو پھینک دیا ہوا نے کسی ایسی دور دراز جگہ میں جہاں اس کے چیتھڑے اڑ جائیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی توحید کو مانتے ہوئے اس کے ساتھ کسی کو شریک مت بنائوجس شخص نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک بنایا تووہ ایسے ہے جیسے آسمان سے گرے پھراسے پر ندے اچک لے جائیں یا ہوااسے کسی دور دراز مقام پر پھینک دے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ایک اللہ کے ہو کر کہ اس کا ساجھی کسی کو نہ کرو ، اور جو اللہ کا شریک کرے وہ گویا گرا آسمان سے کہ پرندے اسے اچک لے جاتے ہیں ( ف۸۱ ) یا ہوا اسے کسی دور جگہ پھینکتی ہے ( ف۸۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

صرف اﷲ کے ہوکر رہو اس کے ساتھ ( کسی کو ) شریک نہ ٹھہراتے ہوئے ، اور جو کوئی اﷲ کے ساتھ شرک کرتاہے تو گویا وہ ( ایسے ہے جیسے ) آسمان سے گر پڑے پھر اس کو پرندے اچک لے جائیں یا ہوا اس کو کسی دور کی جگہ میں نیچے جا پھینکے

Translated by

Hussain Najfi

صرف اللہ ہی کیلئے ہو کر رہو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتے ہوئے ۔ اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہے تو گویا وہ آسمان سے گرا تو اسے کسی پرندہ نے اچک لیا یا ہوا نے اسے کسی دور دراز جگہ پر پھینک دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Being true in faith to Allah, and never assigning partners to Him: if anyone assigns partners to Allah, is as if he had fallen from heaven and been snatched up by birds, or the wind had swooped (like a bird on its prey) and thrown him into a far-distant place.

Translated by

Muhammad Sarwar

As the upright servants of God, do not consider anything equal to God. To consider things equal to God is like one falling from the sky who is snatched away by the birds or carried away by a strong wind to a far distant place.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Hunafa' Lillah, not associating partners unto Him; and whoever assigns partners to Allah, it is as if he had fallen from the sky, the birds caught him in midair, or the wind had thrown him to a far off place.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Being upright for Allah, not associating aught with Him and whoever associates (others) with Allah, it is as though he had fallen from on high, then the birds snatch him away or the wind carries him off to a far-distant place.

Translated by

William Pickthall

Turning unto Allah (only), not ascribing partners unto Him; for whoso ascribeth partners unto Allah, it is as if he had fallen from the sky and the birds had snatched him or the wind had blown him to a far-off place.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इस तरह कि अल्लाह ही की ओर के होकर रहो। उस के साथ किसी को साझी न ठहराओ, क्योंकि जो कोई अल्लाह के साथ साझी ठहराता है तो मानो वह आकाश से गिर पड़ा। फिर चाहे उसे पक्षी उचक ले जाएँ या वायु उसे किसी दूरवर्ती स्थान पर फेंक दे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس طور سے کہ اللہ کی طرف جھکے رہو (اور) اس کے ساتھ شریک مت ٹھیراؤ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرتا ہے تو گویا وہ آسمان سے گر پڑا پھر پرندوں نے اس کی بوٹیاں نوچ لیں یا اس کو ہوا نے کسی دور دراز جگہ میں لے جاپٹکا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یکسو ہو کر اللہ کے بندے بن جاؤ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شریک بنائے گا گویا وہ آسمان سے گرپڑا۔ اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا اس کو ایسی جگہ لے جا کر پھینک دے گی جہاں اس کے چیتھڑے اڑ جائیں گے۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یکسو ہو کر اللہ کے بندے بنو ، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور جو کوئی اللہ کے ساتھ شریک کرے تو گویا وہ آسمان سے گر گیا ، اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا اس کو ایسی جگہ لے جا کر پھینک دے گی جہاں اس کے چیتھڑے اڑ جائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس طرح سے کہ اللہ کی طرف جھکے ہوئے ہو اس کے ساتھ شرک کرنے والے نہ ہو، اور جو شخص اللہ کے ساتھ شریک کرے اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ آسمان سے گرپڑا پھر پرندوں نے اس کی بوٹیاں نوچ لیں یا اسے ہوا نے اڑا کر کسی دور جگہ جا کر پٹک دیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایک اللہ کی طرف کے ہو کر نہ کہ اس کے ساتھ شریک بنا کر اور جس نے شریک بنایا اللہ کا، سو جیسے گر پڑا آسمان سے پھر اچکتے ہیں اس کو اڑنے والے مردار خوار، یا جا ڈالا اس کو ہوا نے کسی دوسرے مکان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہاری حالت یہ ہو کہ تم صرف اللہ ہی کے ہو رہو اور اس کے ساتھ شریک مقرر کرنے والے نہ ہو اور جس شخص نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو اس کا حال ایسا ہے کہ جیسے وہ آسمان سے گرپڑا پھر اس کو گوشت خوار پرندوں نے یا تو اچک لیا یا اس کو ہوا نے کسی دوردراز مقام پر لے جاپھینکا۔