Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 36

سورة الحج

وَ الۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰہَا لَکُمۡ مِّنۡ شَعَآئِرِ اللّٰہِ لَکُمۡ فِیۡہَا خَیۡرٌ ٭ۖ فَاذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلَیۡہَا صَوَآفَّ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُہَا فَکُلُوۡا مِنۡہَا وَ اَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَ الۡمُعۡتَرَّ ؕ کَذٰلِکَ سَخَّرۡنٰہَا لَکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۳۶﴾

And the camels and cattle We have appointed for you as among the symbols of Allah ; for you therein is good. So mention the name of Allah upon them when lined up [for sacrifice]; and when they are [lifeless] on their sides, then eat from them and feed the needy and the beggar. Thus have We subjected them to you that you may be grateful.

قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لئے اللہ تعالٰی کی نشانیاں مقرر کر دی ہیں ان میں تمہیں نفع ہے پس انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو ، پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں اسے ( خود بھی ) کھاؤ اور مسکین سوال سے رکنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے چوپایوں کو تمہارے ماتحت کر دیا ہے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡبُدۡنَ
اور قربانی کے اونٹ
جَعَلۡنٰہَا
بنایا ہم نے انہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ شَعَآئِرِ
نشانیوں میں سے
اللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
ان میں
خَیۡرٌ
بھلائی ہے
فَاذۡکُرُوا
پس ذکر کرو
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡہَا
ان پر
صَوَآفَّ
صف بستہ کھڑا کر کے
فَاِذَا
پھر جب
وَجَبَتۡ
گر پڑیں
جُنُوۡبُہَا
پہلو اُن کے
فَکُلُوۡا
پس کھاؤ
مِنۡہَا
ان میں سے
وَاَطۡعِمُوا
اور کھلاؤ
الۡقَانِعَ
قناعت کرنے والے
وَالۡمُعۡتَرَّ
اور سوال کرنے والے کو
کَذٰلِکَ
اسی طرح
سَخَّرۡنٰہَا
مسخر کیا ہم نے انہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡبُدۡنَ
اور قربانی کے اونٹ
جَعَلۡنٰہَا
شامل کیاہم نے اُن کو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ شَعَآئِرِ
شعائر میں سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
خَیۡرٌ
بہت بھلائی ہے
فَاذۡکُرُوا
سو ذکر کرو
اسۡمَ
نام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہَا
ان پر
صَوَآفَّ
گھٹنا بندھے کھڑے رہنے والے ہوں
فَاِذَا
پھر جب
وَجَبَتۡ
گر جائیں
جُنُوۡبُہَا
پہلو اُن کے
فَکُلُوۡا
تو کھاؤ
مِنۡہَا
ان میں سے
وَاَطۡعِمُوا
اور کھلاؤ
الۡقَانِعَ
قناعت پسند
وَالۡمُعۡتَرَّ
اور مانگنے والے کو
کَذٰلِکَ
اسی طرح
سَخَّرۡنٰہَا
مسخر کیا ہم نے اُس کو
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا کرتے رہو
Translated by

Juna Garhi

And the camels and cattle We have appointed for you as among the symbols of Allah ; for you therein is good. So mention the name of Allah upon them when lined up [for sacrifice]; and when they are [lifeless] on their sides, then eat from them and feed the needy and the beggar. Thus have We subjected them to you that you may be grateful.

قربانی کے اونٹ ہم نے تمہارے لئے اللہ تعالٰی کی نشانیاں مقرر کر دی ہیں ان میں تمہیں نفع ہے پس انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو ، پھر جب ان کے پہلو زمین سے لگ جائیں اسے ( خود بھی ) کھاؤ اور مسکین سوال سے رکنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے چوپایوں کو تمہارے ماتحت کر دیا ہے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کے شعائر بنادیا ہے جن میں تمہارے لئے بہتری ہے۔ لہذا (ذبح کے وقت) انھیں صف بستہ کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام ہو۔ پھر جب ان کے پہلو زمین پر ٹک جائیں تو انھیں خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والے کو بھی اور مانگنے والے کو بھی کھلاؤ۔ ہم نے ان جانوروں کو ایسے ہی تمہارے لئے تابع بنادیا ہے تاکہ تم اللہ کے شکرگزار بنو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے قربانی کے اونٹوں کوتمہارے لئے شعائراﷲمیں شامل کیا ہے ،ان میں تمہارے لیے بہت بھلائی ہے سو ان پراﷲ تعالیٰ کانام ذکر کرو کہ وہ گھٹنابندھے کھڑے رہنے والے ہوں، پھرجب ان کے پہلو گرپڑیں تو ان میں سے خودبھی کھاؤ اور قناعت پسند اورمانگنے والے کوبھی کھلاؤ،اس طرح جانوروں کو ہم نے تمہارے لیے مسخر کردیاہے تاکہ تم شکراداکرتے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the big animals of sacrifice (like camels) are made by Us among the symbols of Allah for you in which there is much good for your benefit. So recite the name of Allah over them as they are lined up (for sacrifice). Then, once their flanks fall down (after slaughter), eat of them and feed the one who is content and the one who wishes to receive. Thus We have made them (the animals) subjugated to you, so that you may be grateful.

اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمہارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی، تمہارے واسطے اس میں بھلائی ہے سو پڑھو ان پر نام اللہ کا قطار باندھ کر پھر جب گر پڑے ان کی کروٹ تو کھاؤ اس میں سے اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے کو اور بےقراری کرتے کو اسی طرح تمہارے بس میں کردیا ہم نے ان جانوروں کو تاکہ تم احسان مانو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ میں سے بنایا ہے تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے تو تم ان پر اللہ کا نام لو انہیں صفوں میں کھڑا کر کے تو جب ان کے پہلو زمین پر ٹک جائیں تو اب اس میں سے خود بھی کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والے اور سوال کرنے والے کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے لیے ّ مسخر کردیا ہے تاکہ تم شکر ادا کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have appointed sacrificial camels among the symbols of (devotion to) Allah. There is much good in them for you. So make them stand (at the time of sacrifice) and pronounce the name of Allah over them, and when they fall down on their sides (after they are slaughtered), eat and also feed them who do not ask and those who ask. Thus have We subjected these animals that you may give thanks.

اور ﴿قربانی کے ﴾ اونٹوں 67 کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ میں شامل کیا ہے ، تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے 68 ، پس انھیں کھڑا کر کے 69 ان پر اللہ کا نام لو ، 70 اور جب ﴿قربانی کے بعد﴾ ان کی پیٹھیں زمین پر ٹک جائیں 71 تو ان میں سے خود بھی کھاؤ اور ان کو بھی کھلاؤ جو قناعت کیے بیٹھے ہیں اور ان کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں ۔ ان جانوروں کو ہم نے اس طرح تمہارے لیے مسخر کیا ہے تاکہ تم شکریہ ادا کرو ۔ 72

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور قربانی کے اونٹ اور گائے کو ہم نے تمہارے لیے اللہ کے شعائر میں شامل کیا ہے ، تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے ۔ چنانچہ جب وہ ایک قطار میں کھڑے ہوں ، ان پر اللہ کا نام لو ، پھر جب ( ذبح ہوکر ) ان کے پہلو زمین پر گرجائیں تو ان ( کے گوشت ) میں سے خود بھی کھاؤ ، اور ان محتاجوں کو بھی کھلاؤ جو صبر سے بیٹھے ہوں ، اور ان کو بھی جو اپنی حاجت ظاہر کریں ۔ ( ٢١ ) اور ان جانوروں کو ہم نے اسی طرح تابع بنا دیا ہے تاکہ تم شکر گذار بنو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قربانیکے اونٹوں کو بھشی ہم نے اللہ کے نام کی ادب والی چیزوں میں سے بنایا ہے ان میں ت مہارا فائدہ ہے (دین اور دنیا کا) ان پر 5 پر جب وہ پائوں بندھے کھڑے ہوں اور (سحر کے وقت) 6 اللہ کا نام لو پھر جب وہ کروٹوں پر گرجائیں (ٹھنڈے) ہوجائیں تو خود بھی ان میں سے 7 سے کھائو اور صبر سے بیٹھنے والے فقیر اور مانگنے والے فقیر دونوں کو) کھلائو (ہر طرح کے محتاجوں کو 8 دو ) ہم نے اس طرح ان جانوروں کو تمہارے بس میں کردیا ہے اس لئے کہ تم شکر کرو۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیاں مقرر فرمایا ہے (اسی طرح دوسرے قربانی کے جانور) اس میں تمہارے لئے فائدے ہیں سو ان پر قطار بنا کر (ذبح کرتے وقت) اللہ کا نام لیا کرو (کہ اونٹ کو کھڑا کرکے بھی ذبح کیا جاتا ہے) پھر جب وہ اپنی کروٹ پر گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت کرنے والوں اور محتاجوں کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان (جانوروں) کو تمہارے تابع کردیا ہے تاکہ تم (اس پر اللہ کا) شکر ادا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے شعائر اللہ (اللہ کی نشانیاں) مقرر کیا ہے۔ اس میں تمہارے لئے خیر اور بھلائی ہے انہیں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو اور ان کو نحر کردو۔ پھر جب وہ اپنے پہلو پر گر جائیں تو اس میں سے خود کھائو۔ ان کو بھی کھلائو جو قناعت کئے بیٹھے ہیں اور ان کو بھی کھلائو جو سوال کرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائر خدا مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لئے فائدے ہیں۔ تو (قربانی کرنے کے وقت) قطار باندھ کر ان پر خدا کا نام لو۔ جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھ رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلاؤ۔ اس طرح ہم نے ان کو تمہارے زیرفرمان کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the camels! We have appointed them for you among the landmarks of Allah; for you is good therein; so mention the name of Allah over them, standing in rows. Then when they fall down on their sides, eat thereof and feed the contented and suppliant. Thus We have subjected them to you, that haply ye may return thanks.

اور قربانی کے جانوروں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ (کے دین) کی یادگاریں بنادیا ہے ۔ تمہارے حق میں ان ہی کے اندر بھلائی (رکھ دی گئی) ہے سو تم انہیں کھڑے کرکے ان پر اللہ کا نام لیا کرو ۔ پھر جب وہ کروٹ کے بل گر پڑیں ۔ تو خود بھی ان میں سے کھاؤ اور بےسوال اور سوالی کو بھی کھلاؤ ۔ ہم نے اسی طرح ان (جانوروں) کو تمہارے زیر حکم کو دیا تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے شعائرِ الہٰی میں سے ٹھہرایا ہے ۔ تمہارے لئے ان میں بڑے خیر ہیں تو ان پر اللہ کا نام لو ، ان کو صف بستہ کرکے ۔ پس جب وہ اپنے پہلوؤں پر گر پڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور کھلاؤ قانع محتاجوں اور سائلوں کو ۔ اسی طرح اللہ نے ان کو تمہاری خدمت میں لگا دیا ہے ، تاکہ تم خدا کے شکر گذار رہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بڑے جانوروں ( اونٹوں ) کو ہم نے تمہارے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کے شعائر میں سے مقرر فرمایا ہے اس میں تمہارے لیے بھلائی ہے ، پس سیدھا ( تین پاؤں ) پر کھڑا کرکے اس پر اللہ ( تعالیٰ ) کا نام لو پھر جب وہ اپنے پہلو پر گر جائیں تو اس مں سے ( خود بھی ) کھاؤ اور قناعت کرنے والے اور سوال کرنے والے کو ( بھی ) کھلاؤ ، اسی طرح ہم نے اس کو تمہارے لیے مسخر ( تابع فرمان ) کردیا ہے تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور قربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لیے شعائر الٰہی مقرر کیا ہے۔ ان میں تمہارے لیے فائدے ہیں تو قربانی کرنے کے وقت قطار باندھ کر ان پر اللہ کا نام لو جب پہلو کے بل گر پڑیں تو ان میں سے کھائو اور قناعت سے بیٹھے رہنے والوں اور سوال کرنے والوں کو بھی کھلائو اس طرح ہم نے ان کو تمہارے بس میں کردیا ہے تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیوں میں سے بنایا ہے تمہارے لئے ان میں بہت بڑی بھلائی ہے پس تم انھیں ذبح یعنی نحر کرتے وقت ان پر اللہ کا نام لو ان کو کھڑا کرکے پھر ذبح یعنی نحر کے بعد جب وہ گرجائیں اور ٹھنڈے ہوجائیں تو تم ان میں سے خود بھی کھاؤ اور ان کو بھی کھلاؤ جو قناعت کرنے والے ہوتے ہیں اور ان کو بھی جو سوال کے ذریعے اپنی حاجت پیش کرتے ہیں اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارے قابو میں کردیا تاکہ تم شکر ادا کرو اپنے خالق ومالک کا

Translated by

Noor ul Amin

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانیاں بنادیا ہے جن میں تمہارے لئے ( دین و دنیاکی ) بھلائی ہے لہٰذاجب پائوں باندھے کھڑے ہوں تو انہیں اللہ کے نام سے ذبح کرو ، پس جب ان کے پہلوزمین پر ٹک جائیں تو انہیں کھائو اور قناعت کرنے والوں ( یعنی ہمسائے اور رشتہ دار ) اور مانگنے والے کو بھی کھلائوہم نے ان جانوروں کو تمہارے لئے اس طرح اسلئے تابع بنادیا ہے تاکہ تم اللہ کے شکر گزار بنو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور قربانی کے ڈیل دار جانور اور اونٹ اور گائے ہم نے تمہارے لیے اللہ کی نشانیوں سے کیے ( ف۹۳ ) تمہارے لیے ان میں بھلائی ہے ( ف۹٤ ) تو ان پر اللہ کا نام لو ( ف۹۵ ) ایک پاؤں بندھے تین پاؤں سے کھڑے ( ف۹٦ ) پھر جب ان کی کروٹیں گرجائیں ( ف۹۷ ) تو ان میں سے خود کھاؤ ( ف۹۸ ) اور صبر سے بیٹھنے والے اور بھیک مانگنے والے کو کھلاؤ ، ہم نے یونہی ان کو تمہارے بس میں دے دیا کہ تم احسان مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور قربانی کے بڑے جانوروں ( یعنی اونٹ اور گائے وغیرہ ) کو ہم نے تمہارے لئے اﷲ کی نشانیوں میں سے بنا دیا ہے ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے پس تم ( انہیں ) قطار میں کھڑا کر کے ( نیزہ مار کر نحر کے وقت ) ان پر اﷲ کا نام لو ، پھر جب وہ اپنے پہلو کے بل گر جائیں تو تم خود ( بھی ) اس میں سے کھاؤ اور قناعت سے بیٹھے رہنے والوں کو اور سوال کرنے والے ( محتاجوں ) کو ( بھی ) کھلاؤ ۔ اس طرح ہم نے انہیں تمہارے تابع کر دیا ہے تاکہ تم شکر بجا لاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے قربانی کے اونٹوں کو تمہارے لئے شعائر اللہ سے قرار دیا ہے ۔ ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے پس تم ان کو صف بستہ کھڑا کرکے خدا کا نام لو ۔ اور جب وہ کروٹ کے بل گر پڑیں تو ان میں سے خود بھی کھاؤ اور بے سوال اور سوالی کو بھی کھلاؤ اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارے لئے مسخر کیا ہے تاکہ تم شکرگزار ( بندے ) بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The sacrificial camels we have made for you as among the symbols from Allah: in them is (much) good for you: then pronounce the name of Allah over them as they line up (for sacrifice): when they are down on their sides (after slaughter), eat ye thereof, and feed such as (beg not but) live in contentment, and such as beg with due humility: thus have We made animals subject to you, that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

For you We have made the sacrificial camel one of the reminders of God. It also has other benefits for you. Consecrate it with the Name of God when it is steadily standing. When it is slaughtered, consume its flesh and give part of it to the needy who do and those do not ask for help from others. Thus We have made the camel subservient to you so that perhaps you may give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Budn, We have made them for you as among the symbols of Allah, wherein you have much good. So mention the Name of Allah over them when they are drawn up in lines (for sacrifice). Then, when they are down on their sides (after slaughter), eat thereof, and feed the Qani` and the Mu`tarr. Thus have We made them subject to you that you may be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) the camels, We have made them of the signs of the religion of Allah for you; for you therein is much good; therefore mention the name of Allah on them as they stand in a row, then when they fall down eat of them and feed the poor man who is contented and the beggar; thus have We made them subservient to you, that you may be grateful.

Translated by

William Pickthall

And the camels! We have appointed them among the ceremonies of Allah. Therein ye have much good. So mention the name of Allah over them when they are drawn up in lines. Then when their flanks fall (dead), eat thereof and feed the beggar and the suppliant. Thus have We made them subject unto you, that haply ye may give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क़ुरबानी के) ऊँटों को हम ने तुम्हारे लिए अल्लाह की निशानियों में से बनाया है। तुम्हारे लिए उन में भलाई है। अतः खड़ा करके उन पर अल्लाह का नाम लो। फिर जब उन के पहलू भूमि से आ लगें तो उन में से स्वयं भी खाओ और संतोष से बैठने वालों को भी खिलाओ और माँगने वालों को भी। ऐसी ही करो। हम ने उन को तुम्हारे लिए वशीभूत कर दिया है, ताकि तुम कृतज्ञता दिखाओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قربانی کے اونٹ اور گائے (اور اسی طرح بھیڑ اور بکری کو بھی) ہم نے اللہ کے دین کی یادگار بنایا ہے ان جانوروں میں تمہارے (اور بھی) فائدے ہیں سو تم ان پر کھڑے ہو کر (ذبح کرنے کے وقت) اللہ کا نام لیا کرو پس جب وہ (کسی) کروٹ کے بل گریں (اور ٹھنڈے ہوجائیں) تو تم خود بھی کھاؤ اور بےسوال اور سوالی (محتاج) کو بھی کھانے کو دو (اور) ہم نے ان جانوروں کو اس طرح تمہارے زیر حکم کردیا تاکہ تم (اس پر اللہ تعالیٰ کا) شکر کرو۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اونٹوں کو ہم نے تمہارے لیے شعائر اللہ بنایا ہے تمہارے لیے ان میں خیر ہے پس انہیں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو اور جب ان کی پیٹھیں زمین پر ٹک جائیں تو ان میں سے خود بھی کھاؤ اور ان کو بھی کھلاؤ جو قناعت کیے بیٹھے ہیں اور ان کو بھی جو سوالی ہیں۔ ان جانوروں کو ہم نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے تاکہ تم شکر یہ ادا کرو۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (قربانی کے ) اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے شعائر اللہ میں شامل کیا ہے ، تمہارے لئے ان میں بھلائی ہے ، پس انہیں کھڑا کر کے ان پر اللہ کا نام لو اور جب (قربانی کے بعد) ان کی پیٹھیں زمین پر ٹک جائیں تو ان میں سے خود بھی کھائو اور ان کو بھی کھلائو جو قناعت کئے بیٹھے ہیں اور ان کو بھی جو اپنی حاجت پیش کریں۔ ان جانوروں کو ہم نے اس طرح تمہارے لئے سخر کیا ہے تاکہ تم شکریہ ادا کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور قربانی کے اونٹ اور گائیں جن کو ہم نے تمہارے لیے اللہ کے شعائر میں سے بنایا ہے تمہارے لیے ان میں خیر ہے سو تم ان پر اللہ کا نام لو جب قطار میں کھڑے ہوں، سو وہ جب اپنی کروٹوں پر گرپڑیں تو ان میں سے کھاؤ اور جو صبر کیے ہوئے ہو اسے اور جو سوالی بن کر آجائے اس کو کھلاؤ، اسی طرح ہم نے ان جانوروں کو تمہارے لیے مسخر کیا ہے تاکہ تم شکر کرو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کعبہ کے چڑھانے کے اونٹ ٹھہرائے ہیں ہم نے تمہارے واسطے نشانی اللہ کے نام کی تمہارے واسطے اس میں بھلائی سو پڑھو ان پر نام اللہ کا قطار باندھ کر پھر جب گر پڑے ان کی کروٹ، تو کھاؤ اس میں سے اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے کو اور بےقراری کرتے کو اسی طرح تمہارے بس میں کردیا ہم نے ان جانوروں کو تاکہ تم احسان مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے تمہارے لئے قربانی کے اونٹوں کو عبادتِ الٰہی کی نشانی اور یادگارمقرر کیا ہے ان میں تمہارے لئے اور بھی فائدے ہیں سو تم ان کو نخر کرتے وقت قطار میں کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لیا کرو اور پھر جب وہ اپنے پہلو پر گرپڑیں تو ان کے گوشت میں سے تم خود بھی کھانا چاہو تو کھائو اور فقیر کو بھی کھلائو خواہ وہ صبر سے بیٹھنے والا ہو یا سوال کرتا پھرتا ہو جس طرح ہم نے ان جانوروں کی قربانی کا حال بیان کیا اسی طرح ان کو تمہارا تابعدار بنادیا تاکہ تم شکر بجالائو۔