Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 41

سورة الحج

اَلَّذِیۡنَ اِنۡ مَّکَّنّٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ وَ اَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ نَہَوۡا عَنِ الۡمُنۡکَرِ ؕ وَ لِلّٰہِ عَاقِبَۃُ الۡاُمُوۡرِ ﴿۴۱﴾

[And they are] those who, if We give them authority in the land, establish prayer and give zakah and enjoin what is right and forbid what is wrong. And to Allah belongs the outcome of [all] matters.

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نمازیں قائم کریں اور زکوٰتیں دیں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اِنۡ
اگر
مَّکَّنّٰہُمۡ
اقتدار دیں ہم انہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَقَامُوا
وہ قائم کریں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اور ادا کریں
الزَّکٰوۃَ
زکؤۃ
وَاَمَرُوۡا
اور وہ حکم دیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَنَہَوۡا
اور وہ روکیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡاُمُوۡرِ
سب کاموں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اِنۡ
اگر
مَّکَّنّٰہُمۡ
اقتدار عطا کریں ہم اُن کو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اَقَامُوا
وہ قائم کریں گے
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتَوُا
اور وہ دیں گے
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاَمَرُوۡا
اور وہ حکم دیں گے
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
معروف کا
وَنَہَوۡا
اور وہ روکیں گے
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
منکرسے
وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے
عَاقِبَۃُ
انجام
الۡاُمُوۡرِ
سب کاموں کا
Translated by

Juna Garhi

[And they are] those who, if We give them authority in the land, establish prayer and give zakah and enjoin what is right and forbid what is wrong. And to Allah belongs the outcome of [all] matters.

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نمازیں قائم کریں اور زکوٰتیں دیں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اللہ کے دین کی مدد کرنے والے) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انھیں زمین اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں، زکوٰۃ ادا کریں، بھلے کاموں کا حکم دیں اور برے کاموں سے روکیں ۔ اور سب کاموں کا انجام تو اللہ کے ہاتھ میں ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ لوگ ہیں اگرہم انہیں زمین میں اقتدارعطاکریں تو وہ نمازقائم کریں گے اورزکوٰۃ دیں گے اور معروف کا حکم دیں گے اورمنکرسے روکیں گے اورسب کاموں کاانجام اﷲ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(They are) those who, when We give them power in the land, establish 1Salah, pay Zakah, bid the Fair and forbid the Unfair. And with Allah lies the fate of all matters.

وہ لوگ کہ اگر ہم ان کو قدرت دیں ملک میں تو وہ قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰة اور حکم کریں بھلے کام کا اور منع کریں برائی سے اور اللہ کے اختیار میں ہے آخر ہر کام کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ کہ اگر انہیں ہم زمین میں تمکنّ عطا کردیں تو وہ نماز قائم کریں گے اور زکوٰۃ ادا کریں گے اور وہ نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام امور کا انجام تو اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Allah will certainly help) those who, were We to bestow authority on them in the land, will establish Prayers, render Zakah, enjoin good, and forbid evil. The end of all matters rests with Allah.

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے ، زکوة دیں گے ، معروف کا حکم دیں گے اور منکر سے منع کریں گے ۔ 85 اور تمام معاملات کا انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں ، اور زکوٰۃ ادا کریں ، اور لوگوں کو نیکی کی تاکید کریں ، اور برائی سے روکیں ، ( ٢٥ ) اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے قبضے میں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ (مسلمان) ایسے ہیں کہ ہم ان کو ملک میں جما دیں (ان کی حکومت قائم کردیں) تو نماز کو درستی سے پڑھیں گے اور زکواۃ دیں گے اور اچھی بات کا حکم کریں گے اور بری بات سے منع کریں گے 5 گے اور سب کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ لوگ (ایسے ہیں کہ) اگر ہم ان کو دنیا میں حکومت دے دیں تو نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جنہیں اگر ہم زمین میں جمائو عطا کردیں تو وہ نماز قائم کریں گے اور زکوۃ ادارکریں گے نیک کاموں کا حکم دیں گے اور ہر برے عمل سے روکیں گے ۔ اور ہر کام کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز پڑھیں اور زکوٰة ادا کریں اور نیک کام کرنے کا حکم دیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام خدا ہی کے اختیار میں ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who if We establish them in the earth, shall establish the prayer and give the poor-rate and command that which is reputable and restrain that which is disreputable and unto Allah is the end of all affairs.

(یہ لوگ ایسے ہیں کہ) اگر ہم انہیں زمین میں حکومت دے دیں تو یہ لوگ نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ دیں اور (دوسروں کو بھی) نیک کام کا حکم دیں اور برے کام سے منع کریں ۔ اور انجام (سب) کاموں کا اللہ ہی (کے ہاتھ) میں ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو سرزمین میں اقتدار بخشیں گے تو وہ نماز کا اہتمام کریں گے ، زکوٰۃ ادا کریں گے ، معروف کا حکم دیں گے اور منکر سے روکیں گے اور انجام کار کا معاملہ اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں جن کو اگر ہم زمن میں غلبہ ( اقتدار ) عطا فرمادیں تو نمازیں قائم کریں ، اور زکوٰۃ دیں اور نیک کام کا حکم اور برے کاموں سے منع کریں اور تمام کاموں کاانجام اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف ( لوٹتا ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں قدرت دیں تو نماز پڑھیں ‘ زکوٰۃ دیں ‘ نیک کام کرنے کا حکم دیں برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو زمین میں اقتدار بخشیں تو یہ قائم کریں گے نماز کو اور ادا کریں گے زکوٰۃ کو اور حکم دیں گے نیکی کا اور روکیں گے برائی سے اور اللہ ہی کے اختیار میں ہے سب کاموں کا انجام

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگرہم انہیں زمین میں اقتداربخشیں تویہ پوری پابندی سے نمازیں قائم کریں ، زکٰوتیں دیں اور اچھے کاموں کاحکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام تواللہ ہی کے ہاتھ میں ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ لوگ کہ اگر ہم انھیں زمین میں قابو دیں ( ف۱۱۲ ) تو نماز برپا رکھیں اور زکوٰة اور بھلائی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں ( ف۱۱۳ ) اور اللہ ہی کے لیے سب کاموں کا انجام ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ اہلِ حق ) وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دے دیں ( تو ) وہ نماز ( کا نظام ) قائم کریں اور زکوٰۃ کی ادائیگی ( کا انتظام ) کریں اور ( پورے معاشرے میں نیکی اور ) بھلائی کا حکم کریں اور ( لوگوں کو ) برائی سے روک دیں ، اور سب کاموں کا انجام اﷲ ہی کے اختیار میں ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار عطا کریں تو وہ نماز قائم کریں گے ، زکوٰۃ دیں گے ، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے روکیں گے اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ ( اختیار ) میں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(They are) those who, if We establish them in the land, establish regular prayer and give regular charity, enjoin the right and forbid wrong: with Allah rests the end (and decision) of (all) affairs.

Translated by

Muhammad Sarwar

He will certainly help those who, if given power in the land, will worship God through prayer, pay the religious tax, enjoin others do good, and prevent them from committing evil. The consequence of all things is in the hands of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who, if We give them power in the land, establish the Salah, enforce the Zakah, and they enjoin the good and forbid the evil. And with Allah rests the end of (all) matters.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those who, should We establish them in the land, will keep up prayer and pay the poor-rate and enjoin good and forbid evil; and Allah's is the end of affairs.

Translated by

William Pickthall

Those who, if We give them power in the land, establish worship and pay the poor-due and enjoin kindness and forbid iniquity. And Allah's is the sequel of events.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं कि यदि धरती में हम उन्हें सत्ता प्रदान करें तो वे नमाज़ का आयोजन करेंगे और ज़कात देंगे और भलाई का आदेश करेंगे और बुराई से रोकेंगे। और सब मामलों का अन्तिम परिणाम अल्लाह ही के हाथ में है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر ہم ان کو دنیا میں حکومت دے دیں تو یہ لوگ (خود بھی) نماز کی پابندی کریں اور زکوٰة دیں اور دوسروں کو (بھی) نیک کاموں کے کرنے کو کہیں اور برے کاموں سے منع کریں اور سب کاموں کا انجام تو خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکوٰۃ دیں گے، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے اور تمام معاملات کا انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ “ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے۔ زکوۃ دیں گے ، نیکی کا حکم دیں گے اور برائی سے منع کریں گے اور تمام معاملات کا انجام کار اللہ کے ہاتھ میں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دیں تو نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور بھلائی کا حکم کریں اور برائی سے روکیں، اور سب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ کہ اگر ہم ان کو قدرت دیں ملک میں تو وہ قائم رکھیں نماز اور دیں زکوٰۃ اور حکم کریں بھلے کام کا اور منع کریں برائی سے اور اللہ کے اختیار میں ہے آخر ہر کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں بااختیار کردیں تو یہ لوگ نماز کی پابندی کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور بھلے کام کرنے کا حکم دیں اور برے کام کرنے سے لوگوں کو روکیں اور ہر کام کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے