Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 42

سورة الحج

وَ اِنۡ یُّکَذِّبُوۡکَ فَقَدۡ کَذَّبَتۡ قَبۡلَہُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّ عَادٌ وَّ ثَمُوۡدُ ﴿ۙ۴۲﴾

And if they deny you, [O Muhammad] - so, before them, did the people of Noah and 'Aad and Thamud deny [their prophets],

اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں ( تو کوئی تعجب کی بات نہیں ) تو ان سے پہلے نوح کی قوم اورعاد اور ثمود ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلائیں آپ کو
فَقَدۡ
تو تحقیق
کَذَّبَتۡ
جھٹلایا
قَبۡلَہُمۡ
ان سے پہلے
قَوۡمُ
قومِ
نُوۡحٍ
نوح نے
وَّعَادٌ
اور عاد
وَّثَمُوۡدُ
اور ثمود نے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
یُّکَذِّبُوۡکَ
وہ جھٹلاتے ہیں آپ کو
فَقَدۡ
تو بلا شبہ
کَذَّبَتۡ
جھٹلا چکے
قَبۡلَہُمۡ
اُن سے پہلے
قَوۡمُ نُوۡحٍ
قوم نوح
وَّعَادٌ
اورعاد
وَّثَمُوۡدُ
اور ثمود
Translated by

Juna Garhi

And if they deny you, [O Muhammad] - so, before them, did the people of Noah and 'Aad and Thamud deny [their prophets],

اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں ( تو کوئی تعجب کی بات نہیں ) تو ان سے پہلے نوح کی قوم اورعاد اور ثمود ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم اور قوم عاد اور ثمود بھی جھٹلا چکے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگروہ آپ کوجھٹلاتے ہیں تو بلاشبہ ان سے پہلے قومِ نوح عاد اور ثمودجھٹلاچکے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if they belie you, so did belie the people of Nulh and ` Ad and Thamud,

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو ان سے پہلے قوم نوح ( علیہ السلام) قوم عاد اور قوم ثمود کے لوگ بھی (رسولوں ( علیہ السلام) کو) جھٹلا چکے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), if they give the lie to you, then before them the people of 'Ad and Thamud, also gave the lie (to the Prophets),

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اگر وہ تمہیں جھٹلاتے ہیں 87 تو ان سے پہلے قوم نوح اور عاد اور ثمود

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم ، اور عاد و ثمود کی قومیں بھی ( اپنے اپنے پیغمبروں کو ) جھٹلا چکی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور 6 اور (اے پیغمبر) اگر یہ کافر تجھ کو جھٹلائیں (تو کجھ رنج کی بات نہیں) ان سے پہلے نوح اور عاد اور ثمو دی کقو میں (بھی اپنے اپنے پیغمبروں کا جھٹلا چکے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں (تو آپ غم نہ کریں) کہ بیشک ان سے پہلے قوم نوح اور عاد اور ثمود نے (بھی) جھٹلایا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر وہ آپ کو جھٹلا رہے ہیں تو (یہ کوئی ایسی نئی بات نہیں ہے بلکہ) وہ ان سے پہلے قوم نوح ‘ قوم عاد ‘ قوم ثمود ‘

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ لوگ تم کو جھٹلاتے ہیں ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد وثمود بھی (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if they belie thee, then surely there have belied before them the people of Nuh and the 'Aad and the Thamud.

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو (کیا ہوا) ان سے قبل قوم نوح وعاد وثمود

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر یہ لوگ تمہاری تکذیب کر رہے ہیں تو ( یہ کوئی عجیب بات نہیں ) ان سے پہلے بھی تکذیب کرچکے ہیں قومِ نوح ، عاد ، ثمود

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلارہے ہیں تو تحقیق ان سے پہلے قومِ نوح ، ( قومِ ) عاد اور ( قوم ) ثمود نے بھی ( اپنے اپنے نبیوں کو ) جھٹلایا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم ‘ عادی اور ثمودی بھی اپنے پیغمبروں کو جھٹلا چکے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں اے پیغمبر ! تو یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ یقیناً ان سے پہلے قوم نوح اور عاد وثمود بھی جھٹلاچکے ہیں اپنے اپنے پیغمبروں کو

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) اگریہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں ( توکوئی تعجب کی بات نہیں ) ان سے پہلے نوح کی قوم اور قوم عاد اور ثمود بھی جھٹلاچکے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کرتے ہیں ( ف۱۱٤ ) تو بیشک ان سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد ( ف۱۱۵ ) اور ثمود ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر یہ ( کفار ) آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ا ن سے پہلے قومِ نوح اور عاد و ثمود نے بھی ( اپنے رسولوں کو ) جھٹلایا تھا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ( یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ) ان سے پہلے ( کئی قومیں اپنے نبیوں کو جھٹلا چکی ہیں جیسے ) قوم نوح نے ، عاد و ثمود نے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they treat thy (mission) as false, so did the peoples before them (with their prophets),- the People of Noah, and 'Ad and Thamud;

Translated by

Muhammad Sarwar

If they have called you, (Muhammad), a liar, (remember that) the people of Noah, Ad, Thamud,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they deny you, so did deny before them the people of Nuh, `Ad and Thamud.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they reject you, then already before you did the people of Nuh and Ad and Samood reject (prophets).

Translated by

William Pickthall

If they deny thee (Muhammad), even so the folk of Noah, and (the tribes of) A'ad and Thamud, before thee, denied (Our messengers);

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि वे तुम्हें झुठलाते हैं तो उन से पहले नूह की क़ौम, आद और समूद

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہ مجادل) لوگ اگر آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو (آپ مغموم نہ ہوجیے کیوں کہ) ان لوگوں سے پہلے قوم نوح (علیہ السلام) اور عاد اور ثمود۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی اگر وہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے قوم نوح اور عاد اور ثمودبھی جھٹلا چکے ہیں۔ (٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر وہ (یعنی کفار) تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سیپ ہلے قوم نوح اور عاد اور ثمود

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو ان سے پہلے نوح کی قوم، اور عاد، اور ثمود،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تجھ کو جھٹلائیں تو ان سے پہلے جھٹلا چکی ہے نوح کی قوم اور عاد اور ثمود

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر اگر یہ کافر آپ کی تکذیب کرتے ہیں تو ان سے پہلے نوح (علیہ السلام) کی قوم اور عاد اور ثمود نے۔