Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 48

سورة الحج

وَ کَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اَمۡلَیۡتُ لَہَا وَ ہِیَ ظَالِمَۃٌ ثُمَّ اَخَذۡتُہَا ۚ وَ اِلَیَّ الۡمَصِیۡرُ ﴿۴۸﴾٪  13

And for how many a city did I prolong enjoyment while it was committing wrong. Then I seized it, and to Me is the [final] destination.

بہت سی ظلم کرنے والی بستیوں کو میں نے ڈھیل دی پھر آخر انہیں پکڑ لیا ، اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں
اَمۡلَیۡتُ
ڈھیل دی میں نے
لَہَا
انہیں
وَ ہِیَ
جب کہ وہ
ظَالِمَۃٌ
ظالم تھیں
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہَا
پکڑ لیا میں نے انہیں
وَاِلَیَّ
اور میری ہی طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَاَیِّنۡ
اور کتنی ہی
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
بستیاں ہیں
اَمۡلَیۡتُ
میں نے ڈھیل دی
لَہَا
اُن کے لیے
وَ ہِیَ
اس حال میں کہ
ظَالِمَۃٌ
وہ ظالم تھیں
ثُمَّ
پھر
اَخَذۡتُہَا
پکڑلیا میں نے انھیں
وَاِلَیَّ
اور میری ہی طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کے آنا ہے
Translated by

Juna Garhi

And for how many a city did I prolong enjoyment while it was committing wrong. Then I seized it, and to Me is the [final] destination.

بہت سی ظلم کرنے والی بستیوں کو میں نے ڈھیل دی پھر آخر انہیں پکڑ لیا ، اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جو خطا کار تھیں، میں نے پہلے انھیں مہلت دی، پھر انھیں پکڑ لیا اور انھیں واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں میں نے ڈھیل دی اس حال میں کہ وہ ظالم تھیں پھرمیں نے اُنہیں پکڑلیا اور میری ہی طرف لوٹ کرآنا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And how many a town there were to whom I allowed respite, while they were wrongdoers, then I seized them. And to Me is the final return.

اور کتنی بستیاں ہیں کہ میں نے ان کو ڈھیل دی اور وہ گنہگار تھیں پھر میں نے ان کو پکڑا اور میری طرف پھر کر آنا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں کہ میں نے انہیں ڈھیل دی تھی لیکن وہ گناہگار تھیں پھر میں نے ان کو پکڑ لیا اور (سب نے) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How many towns did I respite at first though they were steeped in iniquity, and then I seized them! To Me are all destined to return.

کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں ، میں نے ان کو پہلے مہلت دی ، پھر پکڑ لیا ۔ اور سب کو واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے ۔ ؏ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہیں میں نے مہلت دی تھی ، اور وہ ظلم کرتی رہیں ، پھر میں نے انہیں پکڑ میں لے لیا ، اور سب کو آخر کار میرے پاس ہی لوٹنا ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بہت سی بستیوں کو میں نے (چند روز کی) مہلت دی (ان کو دنیا میں چین اڑانے دیا) پھر جب خوب غافل ہوگئے تو میں نے ان کو (ایک ہی ایکا) دھر پکڑا اور میرے ہی پاس سب کو 4 لوٹ کر آنا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بہت سی ایسی بستیاں ہیں جن کہ ہم مہلت دیتے رہے اور وہ غلط کار تھیں پھر ہم نے ان کو پکڑ لیا اور (سب کو) میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کتنی ہی بستیاں جس کے رہنے والے ظالم تھے ان کو میں نے مہلت دی پھر ان کو میں نے پکڑ لیا۔ اور (یادرکھوض میری ہی طرف سب کو لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And how many a city did give reins to, While it wronged itself, then took hold of it! and unto Me is the return.

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں میں مہلت دی تھی اور وہ نافرمان تھیں پھر میں نے انہیں پکڑلیا اور میری ہی طرف (سب کی) واپسی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں ، جن کو ان کے ظلم کے باوجود میں نے ڈھیل دی ، پھر ان کو پکڑ لیا اور میری ہی طرف سب کی واپسی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظلم کرنے والی تھیں میں نے ان کو مہلت دی پھر میں نے ان کو پکڑ لیا اور میری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ میں نے ان کو ڈھیل دی اور وہ گنہگار تھیں پھر میں نے ان کو پکڑا اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پھر سن لو کہ کتنی ہی بستیاں ایسی ہوئی ہیں جو کہ کمر بستہ تھیں اپنے ظلم پر ہمارا معاملہ ان سے یہ رہا کہ پہلے تو میں نے ان کو ڈھیل دے رکھی مگر آخرکار ان کو پکڑا اور سب کو بہرحال میرے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کتنی ہی بستیاںجو ظالم تھیں میں نے پہلے انہیں مہلت دی پھر انہیں پکڑلیااورانہیں واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کتنی بستیاں کہ ہم نے ان کو ڈھیل دی اس حال پر کہ وہ ستمگار تھیں پھر میں نے انھیں پکڑا ( ف۱۳۵ ) اور میری ہی طرف پلٹ کر آتا ہے ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کتنی ہی بستیاں ( ایسی ) ہیں جن کو میں نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں ( عذاب کی ) گرفت میں لے لیا ، اور ( ہر کسی کو ) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جن کو میں نے مہلت دی ۔ حالانکہ وہ ظالم تھیں ۔ پھر میں نے انہیں پکڑ لیا اور ( آخرکار ) میری طرف لوٹ کر آنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And to how many populations did I give respite, which were given to wrong-doing? in the end I punished them. To me is the destination (of all).

Translated by

Muhammad Sarwar

To how many unjust towns have We given respite and then sized with torment. To Me do all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And many a township did I give respite while it was given to wrongdoing. Then I seized it (with punishment). And to Me is the (final) return (of all).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And how many a town to which I gave respite while it was unjust, then I overtook it, and to Me is the return.

Translated by

William Pickthall

And how many a township did I suffer long though it was sinful! Then I grasped it. Unto Me is the return.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कितनी ही बस्तियाँ हैं जिन को मैंने मुहलत दी इस दशा में कि वे ज़ालिम थीं। फिर मैंने उन्हें पकड़ लिया और अन्ततः आना तो मेरी ही ओर है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بہت سی بستیاں ہیں جن کو میں نے (ان کی طرح) مہلت دی تھی اور وہ (ان ہی کی طرح) نافرمانی کرتی تھیں (2) پھر میں نے ان کو (عذاب میں) پکڑ لیا اور (سب کو) میری طرف لوٹنا ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں میں نے ان کو مہلت دی پھر پکڑ لیا اور سب کو پلٹ کر میرے ہی پاس آنا ہے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں ، میں نے ان کو پہلے مہلت دی ، پھر پکڑ لیا اور سب کو واپس تو میرے ہی پاس آنا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کتنی ہی بستیاں تھیں جن کو میں نے مہلت دی اس حال میں کہ وہ ظلم کرنے والے تھے پھر میں نے انہیں پکڑلیا اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کتنی بستیاں ہیں کہ میں نے ان کو ڈھیل دی اور وہ گناہ گار تھیں پھر میں نے ان کو پکڑا اور میری طرف پھر کر آنا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کتنی ہی بستیاں ہیں جن کو میں نے مہلت دی تھی حالانکہ ان کے رہنے والے گنہگار تھے پھر میں نے ان بستیوں کو پکڑ لیا اور ہر ایک کو میری ہی طرف واپس ہونا ہے