Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 64

سورة الحج

لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ الۡغَنِیُّ الۡحَمِیۡدُ ﴿۶۴﴾٪  15

To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth. And indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَہٗ
اسی کے لیے ہے
مَا
جو کچھ
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو کچھ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاِنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
لَہُوَ
البتہ وہ
الۡغَنِیُّ
بہت بےنیاز ہے
الۡحَمِیۡدُ
بہت تعریف والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَہٗ
اسی کا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَاِنَّ
اور بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
لَہُوَ
وہ
الۡغَنِیُّ
بڑا بے نیاز ہے
الۡحَمِیۡدُ
تمام تعریفوں والا ہے
Translated by

Juna Garhi

To Him belongs what is in the heavens and what is on the earth. And indeed, Allah is the Free of need, the Praiseworthy.

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اسی کا ہے اور یقیناً اللہ وہی ہے بے نیاز تعریفوں والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ اسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر ایک سے بےنیاز اور حمد کے لائق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُسی کاہے جوآسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بے شک اﷲ تعالیٰ یقینابڑا بے پروا،تمام تعریفوں والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

To Him belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, and surely Allah is the All-Independent, Ever-Praised.

اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ وہی ہے بےپروا تعریفوں والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور یقیناً اللہ بےنیاز اپنی ذات میں خود حمید ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

To Him belongs all that is in the heavens and all that is in the earth. Surely Allah - He alone is Self- Sufficient, Praiseworthy.

اسی کی ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ بے شک وہی غنی و حمید ہے ۔ 112 ؏ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ آسمانوں میں ہے ، اور جو کچھ زمین میں ہے ، سب اسی کا ہے ۔ اور یقین رکھو کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو سب سے بے نیاز ہے ، بذات خود قابل تعریف ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بیشک اللہ ہی بےنیاز تعریف کے سزا وار ہے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے۔ اور بیشک اللہ ہی بےنیاز قابل ستائش ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ اسی کا ہے۔ اور بیشک وہ اللہ بےنیاز اور تمام خوبیوں کا مالک ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے۔ اور بےشک خدا بےنیاز اور قابل ستائش ہے۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

His is whatsoever is in the heavens and whatsoever is on the earth; and verily Allah He is the Self-sufficient, the PraiseWorthy.

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور بیشک اللہ ہی بےنیاز ہے اور ہر تعریف کا سزاوار ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی کے اختیار میں ہے جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ ہی ہے جو بے نیاز اور سزاوارِ حمد ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور بے شک البتہ اللہ ( تعالیٰ ) بے نیاز اور تمام خوبیوں کے مالک ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اسی کا ہے اور بیشک اللہ بےنیاز اور ہر تعریف کا مستحق ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسی کا ہے وہ سب کچھ جو کہ آسمانوں میں ہے اور وہ سب کچھ بھی جو کہ زمین میں ہے بلاشبہ اللہ ہی ہے جو ہر طرح سے بےنیاز اور ہر تعریف کے لائق ہے

Translated by

Noor ul Amin

جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر ایک سے بے نیاز اور تعریفوں کا مستحق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اسی کا مال ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور بیشک اللہ ہی بےنیاز سب خوبیوں سراہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور بیشک اﷲ ہی بے نیاز قابلِ ستائش ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور بےشک اللہ سب سے بے نیاز ( اور ) ہر تعریف کا حقدار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Him belongs all that is in the heavens and on earth: for verily Allah,- He is free of all wants, Worthy of all Praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

To Him belongs all that is in the heavens and the earth. God is Self-sufficient and Praiseworthy.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

To Him belongs all that is in the heavens and all that is on the earth. And verily, Allah -- He is Rich, Worthy of all praise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

His is whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth; and most surely Allah is the Self-sufficient, the Praised.

Translated by

William Pickthall

Unto Him belongeth all that is in the heavens and all that is in the earth. Lo! Allah, He verily is the Absolute, the Owner of Praise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उसी का है जो कुछ आकाशों में और जो कुछ धरती में है। निस्संदेह अल्लाह ही निस्पृह प्रशंसनीय है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سب اسی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے (یعنی وہ سب کا مالک ہے) اور بیشک اللہ ہی ایسا ہے جو کسی کا محتاج نہیں اور ہر طرح کی تعریف کے لائق ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے بیشک وہ خزانوں کا مالک اور تعریف کے لائق ہے۔ “ (٦٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، بیشک وہی غنی وحمید ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمینوں میں ہے سب اسی کا ہے اور بلاشبہ اللہ غنی ہے تعریف کا مستحق ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ وہی ہے بےپروا تعریفوں والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کی ملک ہے اور کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ایسا ہے جس کی ذات بےنیاز اور ستودہ صفات ہے