Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 65

سورة الحج

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ سَخَّرَ لَکُمۡ مَّا فِی الۡاَرۡضِ وَ الۡفُلۡکَ تَجۡرِیۡ فِی الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِہٖ ؕ وَ یُمۡسِکُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَی الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۶۵﴾

Do you not see that Allah has subjected to you whatever is on the earth and the ships which run through the sea by His command? And He restrains the sky from falling upon the earth, unless by His permission. Indeed Allah , to the people, is Kind and Merciful.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے زمین کی تمام چیزیں تمہارے لئے مسخر کر دی ہیں اور اس کے فرمان سے پانی میں چلتی ہوئی کشتیاں بھی ۔ وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ زمین پر اس کی اجازت کے بغیر گر نہ پڑے ، بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر شفقت و نرمی کرنے والا اور مہربان ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
سَخَّرَ
مسخر کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَالۡفُلۡکَ
اور کشتیوں کو
تَجۡرِیۡ
جو چلتی ہیں
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِاَمۡرِہٖ
اس کے حکم سے
وَیُمۡسِکُ
اور وہ تھامے رکھتا ہے
السَّمَآءَ
آسمان کو
اَنۡ
اس سے کہ
تَقَعَ
وہ گر پڑے
عَلَی الۡاَرۡضِ
زمین پر
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِہٖ
اس کے اذن سے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
بِالنَّاسِ
ساتھ لوگوں کے
لَرَءُوۡفٌ
البتہ بہت شفقت کرنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
سَخَّرَ
مسخر کیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّا
جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
وَالۡفُلۡکَ
اور کشتیاں
تَجۡرِیۡ
چلتی ہے
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
بِاَمۡرِہٖ
اُس کے حکم سے
وَیُمۡسِکُ
اور وہ تھا مے ہوئے ہے
السَّمَآءَ
آسمان کو
اَنۡ
یہ کہ (نہ)
تَقَعَ
وہ گر پڑے
عَلَی
اوپر
الۡاَرۡضِ
زمین کے
اِلَّا
مگر
بِاِذۡنِہٖ
اس کے حکم سے
اِنَّ
بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
بِالنَّاسِ
لوگوں کے ساتھ
لَرَءُوۡفٌ
یقیناً بڑی شفقت کرنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah has subjected to you whatever is on the earth and the ships which run through the sea by His command? And He restrains the sky from falling upon the earth, unless by His permission. Indeed Allah , to the people, is Kind and Merciful.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے زمین کی تمام چیزیں تمہارے لئے مسخر کر دی ہیں اور اس کے فرمان سے پانی میں چلتی ہوئی کشتیاں بھی ۔ وہی آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ زمین پر اس کی اجازت کے بغیر گر نہ پڑے ، بیشک اللہ تعالٰی لوگوں پر شفقت و نرمی کرنے والا اور مہربان ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ نے تمہارے تابع فرمان بنادیا ہے اور کشتی کو بھی جو اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے۔ اور وہ اسمان کو یوں تھامے ہوئے ہے کہ وہ اس کے اذن کے بغیر زمین پر گر نہیں سکتا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ترس کھانے والا اور نہایت رحم والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے نہیں دیکھا یقیناًاﷲ تعالیٰ نے تمہارے لیے مسخرکردیاجو زمین میں ہے اور کشتیوں کوبھی جواس کے حکم سے سمندرمیں چلتی ہیں اوروہ آسمان کوتھامے ہوئے ہے کہ زمین پرنہ گر پڑے مگراُس کے حکم سے،بے شک اﷲ تعالیٰ لوگوں پریقینابڑی شفقت کرنے والا، نہایت رحم والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see that Allah has subjugated to you whatever there is on the earth, and the ships that sail at sea with His command? And He holds the heavens from falling on the earth, except with His permission. Surely Allah is Very-Kind to the people, Very-Merciful.

تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے بس میں کردیا تمہارے جو کچھ ہے زمین میں اور کشتی کو جو چلتی ہے دریا میں اس کے حکم سے اور تمام رکھتا ہے آسمان کو اس سے کہ گر پڑے زمین پر مگر اس کے حکم سے بیشک اللہ لوگوں پر نرمی کرنے والا مہربان ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے زمین کی سب چیزوں کو تمہارے لیے مسخرّ کردیا ہے اور کشتی کو جو چلتی ہے سمندر میں اس کے حکم سے اور وہ تھامے ہوئے ہے آسمان کو کہ وہ گر نہ جائے زمین پر مگر اس کے حکم سے یقیناً اللہ انسانوں کے ساتھ بہت ہی شفیق ہے بہت مہربان ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Have you not seen how Allah has subjected to you all that is in the earth, and the vessels that sail in the sea by His command, and it is He Who holds back the sky that it may not fall on earth except by His leave? Surely Allah is Most Gentle, Ever Compassionate to people.

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے وہ سب کچھ تمہارے لیے مسخر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے ، اور اسی نے کشتی کو قاعدے کا پابند بنایا ہے کہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے ، اور وہی آسمان کو اس طرح تھامے ہوئے ہے کہ اس کے اذن کے بغیر وہ زمین پر نہیں گر سکتا ؟ 113 واقعہ یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے حق میں بڑا شفیق اور رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین کی ساری چیزیں تمہارے کام میں لگا رکھی ہیں ، اور وہ کشتیاں بھی جو اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہیں؟ اور اس نے آسمان کو اس طرح تھام رکھا ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر زمین پر نہیں گر سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے ساتھ شفقت کا برتاؤ کرنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تو نے (اسے دیکھنے والے) نہیں دیکھا کہ اللہ نے زمین میں جتنی چیزیں ہیں تم لوگوں کے بس میں (اختیار میں) کردی ہیں (آدمی سب پر حکومت کرتا ہے اور کشتی کو بھی صتمہارے بس میں کردیا ہے) جو اللہ کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور آسمان کو زمین پر گر پڑنے سے بھی وہی روکتا ہے مگر جب حکم ہو تو وہ اور بات ہے) اس وقت گرپڑیگا یعنی قیامت کے قریب، بیشک اللہ لوگوں پر دیار شفقت والا رکھتا ہے مہربان ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نہیں جانتا یہ کہ اللہ نے زمین کی تمام چیزوں کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے اور جہاز بھی سمندر میں اسی کے حکم سے چلتے ہیں اور اسی نے آسمان کو تھام رکھا ہے کہ زمین پر (نہ) گر پڑے ہاں مگر اس کا حکم ہوجائے (تو ایک بات ہے) بیشک اللہ لوگوں پر بڑی شفقت فرمانے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ زمین میں جو کچھ ہے وہ اس نے تمہارے بس میں کردیا اور کشتی (جہاز) جو دریا (سمندر ) میں چلتی ہے وہ اسی کے حکم سے ہے۔ اور اسی نے اپنے حکم سے آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے بیشک وہ اللہ بڑا شفقت کرنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں (سب) خدا نے تمہارے زیرفرمان کر رکھی ہیں اور کشتیاں (بھی) جو اسی کے حکم سے دریا میں چلتی ہیں۔ اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے کہ زمین پر (نہ) گڑ پڑے مگر اس کے حکم سے۔ بےشک خدا لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah hath subjected to Himself for you whatsoever is on the earth and the ships running in the sea by His command? And He with holdeth the heaven that it fall not on the earth save by His leave. Verily Allah is, unto mankind, Clement, Merciful.

کیا تو نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ نے تمہارے واسطے کام میں لگارکھا ہے اس کو بھی جو کچھ زمین پر ہے اور کشتی کو بھی کہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور وہی آسمان کو اس سے روکے ہوئے ہے کہ وہ زمین پر گرپڑے مگر ہاں کہ اسی کا حکم (ہوجائے) ۔ بیشک اللہ انسانوں پر بڑا شفقت والا ہے بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ نے تمہاری نفع رسانی میں لگا رکھا ہے زمین کی چیزوں اور کشتی کو بھی ، وہ چلتی ہے سمندر میں اس کے حکم سے اور وہ آسمان کو تھامے ہوئے ہے کہ مبادا وہ زمین پر گر پڑے مگر یہ کہ اس کے حکم سے؟ بیشک اللہ لوگوں کے ساتھ بڑا ہی شفیق و مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) نے جو کچھ زمین میں ہے اس کو تمہارے کام میں لگادیا ہے اور کشتی کو ( بھی ) جو دریا میں اس کے حکم سے چلتی ہے اور اس نے آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے مگر اس کے حکم سے ( ایسا ہوگا ) بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں پر البتہ خوب شفقت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جتنی چیزیں زمین میں ہیں سب اللہ نے تمہارے لیے مسخر کردی ہیں اور کشتیاں بھی جو اس کے حکم سے چلتی ہیں دریا میں اور وہ آسمان کو تھامے رہتا ہے۔ کہ زمین پر نہ گر پڑے مگر اس کے حکم سے بیشک اللہ لوگوں پر بہت شفقت کرنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیا تم نے کبھی اپنے گردو پیش پھیلی ہوئی اس حقیقت پر غور نہیں کیا کہ اللہ نے کس قدر حکمتوں بھرے نظام کے تحت تمہارے کام میں لگا رکھا ہے ان سب چیزوں کو جو کہ زمین میں ہیں اور ان دیو ہیکل جہازوں اور طرح طرح کی کشتیوں کو بھی جو کہ رواں دواں ہیں سمندر میں اس کے حکم سے اور اسی نے روک رکھا ہے آسمان کو اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے اس سے کہ وہ گرپڑے زمین پر مگر اسی کے اذن سے بلاشبہ اللہ پاک لوگوں پر بڑا ہی مہربان نہایت ہی رحم فرمانے والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ جو کچھ زمین میں ہے وہ اللہ نے تمہارے تابع فرمان بنادیا ہے اور کشتی کو بھی جو اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور وہ آسمان کو یوں تھامے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیرزمین پر گر نہیں سکتا بلاشبہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ترس کھانے والا و نہایت رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے تمہارے بس میں کردیا جو کچھ زمین میں ہے ( ف۱٦۳ ) اور کشتی کہ دریا میں اس کے حکم سے چلتی ہے ( ف۱٦٤ ) اور وہ روکے ہوئے ہے آسمان کو کہ زمین پر نہ گر پڑے مگر اس کے حکم سے ، بیشک اللہ آدمیوں پر بڑی مہر والا مہربان ہے ( ف۱٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اﷲ نے جو کچھ زمین میں ہے تمہارے لئے مسخر فرما دیا ہے اور کشتیوں کو ( بھی ) جو اس کے اَمر ( یعنی قانون ) سے سمندر ( و دریا ) میں چلتی ہیں ، اور آسمان ( یعنی خلائی و فضائی کرّوں ) کو زمین پر گرنے سے ( ایک آفاقی نظام کے ذریعہ ) تھامے ہوئے ہے مگر اسی کے حکم سے ( جب وہ چاہے گا آپس میں ٹکرا جائیں گے ) ۔ بیشک اﷲ تمام انسانوں کے ساتھ نہایت شفقت فرمانے والا بڑا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو کچھ زمین میں ہے ۔ اللہ نے وہ سب کچھ تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے اور کشتی کو بھی جو سمندر میں اس کے حکم سے چلتی ہے ۔ اور وہی آسمان کو روکے ہوئے ہے کہ اس کے حکم کے بغیر زمین پر نہ گر پڑے ۔ بےشک اللہ لوگوں پر بڑا شفقت والا ، بڑا رحمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah has made subject to you (men) all that is on the earth, and the ships that sail through the sea by His Command? He withholds the sky (rain) from failing on the earth except by His leave: for Allah is Most Kind and Most Merciful to man.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God, through His command, has made all that is in the earth and the ships that sail on the sea subservient to you? He prevents the sky from falling on the earth unless He decides otherwise. God is Compassionate and Merciful to mankind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah has subjected to you all that is on the earth, and the ships that sail through the sea by His command He withholds the heaven from falling on the earth except by His leave. Verily, Allah is for mankind, full of kindness, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah has made subservient to you whatsoever is in the earth and the ships running in the sea by His command? And He withholds the heaven from falling on the earth except with His permission; most surely Allah is Compassionate, Merciful to men.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how Allah hath made all that is in the earth subservient unto you? And the ship runneth upon the sea by His command, and He holdeth back the heaven from falling on the earth unless by His leave. Lo! Allah is, for mankind, Full of Pity, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने देखा नहीं कि धरती में जो कुछ भी है उसे अल्लाह ने तुम्हारे लिए वशीभूत कर रखा है और नौका को भी कि उस के आदेश से दरिया में चलती है, और उस ने आकाश को धरती पर गिरने से रोक रखा है। उस की अनुज्ञा हो तो बात दूसरी है। निस्संदेह अल्लाह लोगों के हक़ में बड़ा करुणाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اے مخاطب) کیا تجھ کو یہ خبر نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کے کام میں لگا رکھا ہے زمین کی چیزوں کو اور کشتی کو (بھی) کہ وہ دریا میں اس (خدا) کے حکم سے چلتی ہے اور وہی آسمانوں کو زمین پر گرنے سے تھامے ہوئے ہے ہاں مگر اسی کا حکم ہوجاوے تو خیر․ بالیقین اللہ تعالیٰ لوگوں (کے حال) پر بڑی شفقت اور رحمت فرمانے والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے وہ سب کچھ تمہارے لیے مسخر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے اور اسی نے کشتی کو ایک قاعدے کا پابند بنایا ہے کہ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور وہی آسمان کو اس طرح تھامے ہوئے ہے کہ اس کے اذن کے بغیر وہ زمین پر نہیں گر سکتا ؟ حقیقت یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے لیے نہایت شفقت کرنے اور مہربانی فرمانے والا ہے۔ “ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اس نے وہ سب کچھ تمہارے لئے مسخر کر رکھا ہے جو زمین میں ہے ، اور اسی نے کشتی کو قاعدے کا پابند بنایا ہے۔ وہ اس کے حکم سے سمندر میں چلتی ہے اور وہی آسمان کو اس طرح تھامے ہوئے کہ اس کے اذن کے بغیر وہ زمین پر نہیں گر سکتا۔ واقعہ یہ ہے کہ اللہ لوگوں کے حق میں بڑا شفیق اور رحیم ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے لیے وہ سب کچھ مسخر فرما دیا جو زمین میں ہے، اور کشتی کو مسخر فرما دیا وہ سمندر میں اس کے حکم سے چلتی ہے اور وہ آسمان کو زمین پر گرنے سے تھامے ہوئے ہے، مگر یہ کہ اسی کا حکم ہوجائے۔ بلاشبہ اللہ لوگوں پر بہت مہربان ہے نہایت رحم فرمانے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے بس میں کردیا تمہارے جو کچھ ہے زمین میں اور کشتی کو جو چلتی ہے دریا میں اس کے حکم سے اور تھام رکھتا ہے آسمان کو اس سے کہ گر پڑے زمین پر مگر اس کے حکم سے بیشک اللہ لوگوں پر نرمی کرنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے ان چیزوں کو جو زمین میں ہیں تم لوگوں کے لئے مسخر کردیا ہے اور کشتی کو بھی جو خدا کے حکم سے دریا میں چلتی ہے اور اسی نے آسمان کو زمین پر گرنے سے روک رکھا ہے مگر ہاں اس کا حکم ہوجائے تو دوسری بات ہے یقیناً اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑی شفقت کرنے والا اور مہربانی فرمانے والا ہے