Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 7

سورة الحج

وَّ اَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ لَّا رَیۡبَ فِیۡہَا ۙ وَ اَنَّ اللّٰہَ یَبۡعَثُ مَنۡ فِی الۡقُبُوۡرِ ﴿۷﴾

And [that they may know] that the Hour is coming - no doubt about it - and that Allah will resurrect those in the graves.

اور یہ کہ قیامت قطعا آنے والی ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور یقیناً اللہ تعالٰی قبروں والوں کو دوبارہ زندہ فرمائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّاَنَّ
اور بےشک
السَّاعَۃَ
قیامت
اٰتِیَۃٌ
آنے والی ہے
لَّارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہَا
اس میں
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَبۡعَثُ
دوبارہ اٹھائے گا
مَنۡ
انہیں جو
فِی الۡقُبُوۡرِ
قبروں میں ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّاَنَّ
اور یقیناً
السَّاعَۃَ
قیامت
اٰتِیَۃٌ
آنے والی ہے
لَّارَیۡبَ
نہیں کوئی شک
فِیۡہَا
اس میں
وَاَنَّ
اور بے شک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَبۡعَثُ
اُٹھائے گا
مَنۡ
جو
فِی الۡقُبُوۡرِ
قبروں میں ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [that they may know] that the Hour is coming - no doubt about it - and that Allah will resurrect those in the graves.

اور یہ کہ قیامت قطعا آنے والی ہے جس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور یقیناً اللہ تعالٰی قبروں والوں کو دوبارہ زندہ فرمائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور قیامت یقینا آنے والی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو زندہ کرکے اٹھائے گا جو قبروں میں پڑے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقیناقیامت آنے والی ہے،اس میں کوئی شک نہیں اوربے شک اﷲ تعالیٰ اُنہیں اٹھائے گا جوقبروں میں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and that the Hour (of Doom) has to come in which there is no doubt and that Allah will raise again all those in the graves.

اور یہ کہ قیامت آنی ہے اس میں دھوکہ نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا قبروں میں بڑے ہوؤں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کہ قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا ان کو جو قبروں میں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(all of which shows that) the Hour shall surely come to pass - in this there is no doubt - and Allah shall surely resurrect those that are in graves.

اور یہ ﴿ اس بات کی دلیل ہے ﴾ کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی ، اس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں جاچکے ہیں ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس لیے کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، جس میں کوئی شک نہیں ہے ، اور اس لیے کہ اللہ ان سب لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت ضرور آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور جو لوگ قبروں میں ہیں ان کو اللہ تعالیٰ ضرور جلا اٹھائے گا ف

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں ذرا شبہ نہیں اور یہ کہ اللہ سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں زندہ کر اٹھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک قیامت آنے والی ہے جس میں شک و شبہ کی (گنجائش) نہیں ہے اور بلاشبہ اللہ ان لوگوں کو جو قبروں میں جا چکے ہیں ان کو ضرور اٹھائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے۔ اس میں کچھ شک نہیں۔ اور یہ کہ خدا سب لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And because the Hour is coming- there is no doubt thereof-- and because Allah will raise up those who are in the graves.

اور (اس سبب سے بھی کہ) قیامت آنے والی ہے اس میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ (دوبارہ) اٹھائے گا انہیں جو قبر میں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قیامت آکے رہے گی ، اس کے آنے میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ ان سب کو ایک دن زندہ کرکے اٹھائے گا ، جو قبروں میں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بے شک قیامت آنے والی ہے جس میں کوئی شک نہیں اور بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) جو قبروں میں ہیں انہیں ( زندہ کرکے ) اُٹھائے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بیشک قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ ان تمام لوگوں کو جو قبروں میں ہیں جلا اٹھائے گا۔ (7)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بیشک قیامت کی اس ہولناک گھڑی نے بہرحال آکر رہنا ہے اس میں کسی قسم کے شک کی کوئی گنجائش نہیں اور بیشک اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو ضرور دوبارہ اٹھائے گا جو قبروں میں جا چکے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اورقیامت یقیناآنے والی ہے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ ضروران لوگوں کو زندہ کرکے اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس لیے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں ، اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا انھیں جو قبروں میں ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں اور یقیناً اﷲ ان لوگوں کو زندہ کر کے اٹھا دے گا جو قبروں میں ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور قیامت ضرور آنے والی ہے ۔ جس میں کوئی شک نہیں ہے اور یقیناً اللہ انہیں زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And verily the Hour will come: there can be no doubt about it, or about (the fact) that Allah will raise up all who are in the graves.

Translated by

Muhammad Sarwar

There is no doubt about the coming of the Hour of Doom and that God will raise every one from their graves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And surely, the Hour is coming, there is no doubt about it; and certainly, Allah will resurrect those who are in the graves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And because the hour is coming, there is no doubt about it; and because Allah shall raise up those who are in the graves.

Translated by

William Pickthall

And because the Hour will come, there is no doubt thereof; and because Allah will raise those who are in the graves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यह कि क़ियामत की घड़ी आने वाली है, इसमें कोई सन्देह नहीं है। और यह कि अल्लाह उन्हें उठाएगा जो क़ब्रों में हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نیز (اس سبب سے ہوا کہ) قیامت آنے والی ہے اس میں ذرا شبہ نہیں اور اللہ تعالیٰ (قیامت میں) قبر والوں کو دوبارہ پیدا کر دے گا۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہ کہ قیامت کی گھڑی آکر رہے گی اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں اور جو قبروں میں ہیں اللہ انہیں ضرور اٹھائے گا۔ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ (اس بات کی دلیل ہے) کہ قیامت کی گھڑی آ کر رہے گی ، اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ، اور اللہ ضرور ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں جا چکے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کوئی شک نہیں، اور بلاشبہ اللہ ان کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ کہ قیامت آنی ہے اس میں دھوکا نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا قبروں میں پڑے ہوؤں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ بھی جان لو کہ قیامت ضرور آنے والی ہے اس کے آنے میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو جو قبروں میں پڑے ہیں زندہ کر اٹھائے گا