Surat ul Hajj

Surah: 22

Verse: 78

سورة الحج

وَ جَاہِدُوۡا فِی اللّٰہِ حَقَّ جِہَادِہٖ ؕ ہُوَ اجۡتَبٰىکُمۡ وَ مَا جَعَلَ عَلَیۡکُمۡ فِی الدِّیۡنِ مِنۡ حَرَجٍ ؕ مِلَّۃَ اَبِیۡکُمۡ اِبۡرٰہِیۡمَ ؕ ہُوَ سَمّٰىکُمُ الۡمُسۡلِمِیۡنَ ۬ ۙ مِنۡ قَبۡلُ وَ فِیۡ ہٰذَا لِیَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ شَہِیۡدًا عَلَیۡکُمۡ وَ تَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ ۚ ۖ فَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ اعۡتَصِمُوۡا بِاللّٰہِ ؕ ہُوَ مَوۡلٰىکُمۡ ۚ فَنِعۡمَ الۡمَوۡلٰی وَ نِعۡمَ النَّصِیۡرُ ﴿٪۷۸﴾  17

And strive for Allah with the striving due to Him. He has chosen you and has not placed upon you in the religion any difficulty. [It is] the religion of your father, Abraham. Allah named you "Muslims" before [in former scriptures] and in this [revelation] that the Messenger may be a witness over you and you may be witnesses over the people. So establish prayer and give zakah and hold fast to Allah . He is your protector; and excellent is the protector, and excellent is the helper.

اور اللہ کی راہ میں ویسا ہی جہاد کرو جیسے جہاد کا حق ہے اسی نے تمہیں برگزیدہ بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی ، دین اپنے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کا قائم رکھو اسی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے ۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواہ بن جاؤ ۔ پس تمہیں چاہیے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو وہی تمہارا ولی اور مالک ہے ۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَاہِدُوۡا
اور جہاد کرو
فِی اللّٰہِ
اللہ (کے راستے) میں
حَقَّ
ـجیسا کہـحق ہے
جِہَادِہٖ
اس کے جہاد کا
ہُوَ
اس نے
اجۡتَبٰىکُمۡ
چن لیا ہے تمہیں
وَمَا
اور نہیں
جَعَلَ
اس نے بنائی
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِی الدِّیۡنِ
دین کے معاملے میں
مِنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
مِلَّۃَ
یہ دین ہے
اَبِیۡکُمۡ
تمہارے باپ
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کا
ہُوَ
اس (اللہ)نے
سَمّٰىکُمُ
نام رکھا ہے تمہارا
الۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلمان
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے(بھی)
وَفِیۡ ہٰذَا
اور اس میں(بھی)
لِیَکُوۡنَ
تا کہ ہوں
الرَّسُوۡلُ
رسول
شَہِیۡدًا
گواہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَتَکُوۡنُوۡا
اور تم ہو جاؤ
شُہَدَآءَ
گواہ
عَلَی النَّاسِ
تمام انسانوں پر
فَاَقِیۡمُوا
پس قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکؤۃ
وَاعۡتَصِمُوۡا
اور مضبوط تھام لو
بِاللّٰہِ
اللہ کو
ہُوَ
وہی
مَوۡلٰىکُمۡ
مولیٰ ہے تمہارا
فَنِعۡمَ
پس کتنا اچھا ہے
الۡمَوۡلٰی
مولیٰ/دوست
وَنِعۡمَ
اور کتنا اچھا ہے
النَّصِیۡرُ
مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَاہِدُوۡا
اور جہاد کرو
فِی اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں
حَقَّ
حق ہے
جِہَادِہٖ
اُس کے راستے میں جہاد کرنے کا
ہُوَ اجۡتَبٰىکُمۡ
اُس نے چن لیا تمہیں
وَمَا
اور نہیں
جَعَلَ
رکھی اُس نے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
مِنۡ حَرَجٍ
کوئی تنگی
مِلَّۃَ
ملت ہے
اَبِیۡکُمۡ
تمہارے باپ
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کی
ہُوَ
اسی نے
سَمّٰىکُمُ
نام رکھا تمہارا
الۡمُسۡلِمِیۡنَ
مسلم
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے بھی
وَفِیۡ ہٰذَا
اور اس میں بھی
لِیَکُوۡنَ
تاکہ ہو
الرَّسُوۡلُ
رسول
شَہِیۡدًا
گواہ
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَتَکُوۡنُوۡا
اور تم ہو جاؤ
شُہَدَآءَ
گواہ
عَلَی النَّاسِ
لوگوں پر
فَاَقِیۡمُوا
سو قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
وَاعۡتَصِمُوۡا
اور مضبوطی سے پکڑو
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ ( کے دین )کو
ہُوَ
وہی ہے
مَوۡلٰىکُمۡ
تمہارا مالک
فَنِعۡمَ
سو کیا ہی اچھا ہے
الۡمَوۡلٰی
مالک
وَنِعۡمَ
اور اچھا ہے
النَّصِیۡرُ
مدد گار
Translated by

Juna Garhi

And strive for Allah with the striving due to Him. He has chosen you and has not placed upon you in the religion any difficulty. [It is] the religion of your father, Abraham. Allah named you "Muslims" before [in former scriptures] and in this [revelation] that the Messenger may be a witness over you and you may be witnesses over the people. So establish prayer and give zakah and hold fast to Allah . He is your protector; and excellent is the protector, and excellent is the helper.

اور اللہ کی راہ میں ویسا ہی جہاد کرو جیسے جہاد کا حق ہے اسی نے تمہیں برگزیدہ بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی ، دین اپنے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کا قائم رکھو اسی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے ۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواہ بن جاؤ ۔ پس تمہیں چاہیے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوۃ ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو وہی تمہارا ولی اور مالک ہے ۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تمہیں (اپنے دین کے کام کے لئے) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا اور اس (قرآن) میں بھی (مسلم ہی رکھا ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہو۔ لہذا نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ وہی تمہارا کارساز ہے وہ کیسا اچھا کارساز ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں جہادکروجیساکہ اس کے راستے میں جہادکرنے کا حق ہے، اس نے تمہیں چن لیا ہے اوراُس نے دین میں تم پر تنگی نہیں رکھی،تمہارے باپ ابراہیم کی ملت ہے،اُسی نے تمہارانام مسلم رکھا ہے،اس سے پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی، تاکہ رسول تم پرگواہ ہوجائیں اور تم لوگوں پرگواہ ہو جاؤ۔سونمازقائم کرواورزکوٰۃ ادا کرواوراﷲ تعالیٰ (کے دین ) کو مضبوطی سے پکڑلو،وہی تمہارامالک ہے سوکیا ہی اچھا وہ مالک ہے اور اچھا مددگار ہے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And struggle for (seeking the pleasure of) Allah, a struggle that is owed to Him. He has chosen you and did not impose any hardship on you in the religion - the faith of your father Ibrahim. He (Allah) named you as Muslims both before and in this (Qur&an), so that the Messenger becomes a witness to you and you become witnesses to (other) people. So establish salah and pay zakah, and hold fast to Allah. He is your patron. So, He is the excellent One to be a patron and He is the excellent One to help.

اور محنت کرو اللہ کے واسطے جیسی کہ چاہئے اس کے واسطے محنت، اس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی تم پر دین میں کچھ مشکل دین تمہارے باپ ابراہیم کا اسی نے نام رکھا تمہارا مسلمان پہلے سے اور اس قرآن میں تاکہ رسول ہو بتانے والا تم پر اور تم ہو بتانے والے لوگوں پر سو قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰة اور مضبوط پکڑو اللہ کو وہ تمہارا مالک ہے سو خوب مالک ہے اور خوب مددگار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جہاد کرو اللہ کے لیے جیسا کہ اس کے لیے جہاد کا حق ہے اس نے تمہیں چن لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی تمہارے جدّ امجد ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے اس سے پہلے بھی (تمہارا یہی نام تھا) اور اس (کتاب) میں بھی ہے تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہو پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کے ساتھ چمٹ جاؤ وہ تمہارا مولیٰ ہے تو کیا ہی اچھا ہے وہ مولیٰ اور کیا ہی اچھا ہے مددگار

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Strive in the cause of Allah in a manner worthy of that striving. He has chosen you (for His task), and He has not laid upon you any hardship in religion. Keep to the faith of your father Abraham. Allah named you Muslims earlier and even in this (Book), that the Messenger may be a witness over you, and that you may be witnesses over all mankind. So establish Prayer, and pay Zakah, and hold fast to Allah. He is your Protector. What an excellent Protector; what an excellent Helper!

اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے ۔ 128 اس نے تمہیں اپنے کام کےلیے چن لیا ہے 129 اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ 130 قائم ہو جاؤ اپنے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کی ملت پر 131 ۔ اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام ” مسلم ” رکھا تھا اور اس ﴿قرآن﴾ میں بھی ﴿تمہارا یہی نام ہے 132 ﴾ ۔ تاکہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ۔ 133 پس نماز قائم کرو ، زکوة دو ، اور اللہ سے وابستہ ہو جاؤ ۔ 134 وہ ہے تمہارا مولی ، بہت ہی اچھا ہے وہ مولی اور بہت ہی اچھا ہے وہ مددگار ۔ ؏ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ کے راستے میں جہاد کرو ، جیسا کہ جہاد کا حق ہے ۔ ( ٣٥ ) اس نے تمہیں ( اپنے دین کے لیے ) منتخب کرلیا ہے ، اور تم پر دین کے معاملے میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ اپنے باپ ابراہیم کے دین کو مضبوطی سے تھام لو ، اس نے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا ، اور اس ( قرآن ) میں بھی ، تاکہ یہ رسول تمہارے لیے گواہ بنیں ، اور تم دوسرے لوگوں کے لیے گواہ بنو ۔ ( ٣٦ ) لہذا نماز قائم کرو ، اور زکوٰۃ ادا کرو ، اور اللہ کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، وہ تمہارا رکھوالا ہے ، دیکھو ، کتنا اچھا رکھوالا ، اور کتنا اچھا مددگار ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جو کوشش کرنے کا حق ہے ویسی کوشش کرو 8 اس نے تم کو (تمام دنیا کے لوگوں میں) اپنے دین اور پیغمبر کی مدد کے لئے) چن لیا اور تم پر دین میں کوئی مشکل نہیں رکھی 9 یہ دین تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے 10 ہے اسی نے پہلے سے (قرآن اترنے سے پہلے تمہارا نام مسلمان رکھا 11 اور اس (قرآن) میں بھی اس لئے کہ رسول (قیامت کے دن) تم پر گواہ ہو اور تم (دوسرے) لوگوں (امتوں) پر گواہ ہو (اس کا بیان سورة بقرہ میں گذر چکا) 12 تو نماز کو درستی سے پڑھا کرو اور زکوۃ دیتے رہو اور اللہ تعالیٰ کا سہارا رکھو 13 وہی تمہارا مالک ہے تو کیا اچھا مالک ہے اور کیا اچھا مددگار ہے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ اس میں جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تم کو برگزیدہ فرمایا اور تم پر دین (کی کسی بات) میں تنگی نہیں فرمائی (اور) تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا انداز کار (ملت) اس (اللہ) نے تمہارا لقب مسلمان رکھا اس سے پہلے (پہلی کتابوں میں) بھی اور اس (قرآن) میں بھی (وہی نام رکھا) تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں اور تم لوگوں پر گواہ رہو ۔ پس نماز ادا کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ (کے دین کی رسی) کو مضبوطی سے پکڑے رہو۔ وہی تمہارے دوست ہیں۔ پس خوب دوست اور خوب مددگار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ کی راہ میں اس طرح جہاد کرو کہ اس کا حق ادا ہوجائے۔ اسی نے تمہیں منتخب کیا ہے اور اسی پر قائم رہو۔ اس نے پہلے بھی تمہارا نام ” مسلم “ رکھا تھا اور اس قرآن میں صبھی تمہارا نام مسلم ہے) تاکہ رسول تم پر گواہ ہوں اور تم لوگوں پر گواہ بن جائو۔ پس نماز قائم کرو ‘ زکوۃ ادا کرو اور اللہ (کی رسی) کو مضبوطی سے تھام لو۔ وہ تمہارا بہترین مالک ہے اور بہترین مدد گا رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And strive hard for Allah as is due unto Him hard striving. He hath distinguished you, and hath not placed upon you any narrowness in the religion the faith of your father, Ibrahim. He hath named you Muslim aforetime and in this, that the apostle may be a witness for you, and that ye may be witnesses against mankind. Wherefore establish the prayer and'give the poor-rate, and hold fast by Allah; He is your Patron: an Excellent Patron and Excellent helper!

اور اللہ (کے کام) میں کوشش کرتے رہو جو اس کی کوشش کا حق ہے ۔ اس نے تمہیں برگزیدہ کیا ۔ اور اس نے تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں کی ۔ تم اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت (پر قائم رہو) ۔ اسی نے تمہیں مسلم قرار دیا پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی ۔ تاکہ رسول تمہارے اوپر گواہ ہوں ۔ اور تم (سب) لوگوں کے مقابلہ میں گواہ ٹھہرو ۔ سو تم لوگ نما زکی پابندی رکھو اور زکوٰۃ دیتے رہو ۔ اور اللہ ہی کو مضبوط پکڑے رہو وہی تمہارا کارساز ہے سوکیسا اچھا کارساز ہے ۔ اور کیسا اچھا مددگار ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ کی راہ میں جدوجہد کرو جیسا کہ اس کا حق ہے ۔ اسی نے تم کو برگزیدہ کیا اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ تمہارے باپ – ابراہیم – کی ملت کو ( تمہارے لئے پسند فرمایا ) اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ، اس سے پہلے اور اس ( قرآن ) میں بھی ( تمہارا نام مسلم ) ہے ۔ تاکہ رسول تم پر اللہ کے دین کی گواہی دے اور تم دوسرے لوگوں پر اس کی گواہی دو اور نماز کا اہتمام رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط پکڑو ۔ وہی تمہارا مرجع ہے اور کیا ہی خوب مرجع اور کیا ہی خوب مددگار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ میں جس طرح جہاد / کوشش کرنے کا حق ہے ( اس طرح ) جہاد کرو ، اسی نے تم لوگوں کو منتخب فرمایا ہے اور دین کے معاملے میں تمہارے اوپر کوئی تنگی نہیں رکھی ( اسی نے تمہارے لیے ) تمہارے باپ ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) کا دین ( پسند فرمالیا ہے ) اسی نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے پہلے ( کتابوں میں بھی ) اور اس ( کتاب ) میں بھی ، ( یہ حکم اس لیے ہے ) تاکہ رسول ( ﷺ ) تمہارے اوپر گواہ ہوں اور تم لوگ ( دوسرے تمام ) لوگوں پر گواہ بن جاؤ ، پس نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ ( تعالیٰ ) ( کے دین کو ) مضبوطی سے تھام لو ، وہی تمہارا دوست ہے ، پس ( وہ ) بہت ہی اچھا دوست ہے اور بہت ہی اچھا مددگار ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی کسی بات کی تنگی نہیں کی اور تمہارے لیے تمہارے باپ ابراہیم کا دین پسند کیا اسی نے پہلے ( یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اس (کتاب) میں بھی یہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں اور تم لوگوں کے بارے میں شاہد ہو نماز قائم کرو ‘ زکوٰۃ دو اور اللہ کے دین کی رسی کو پکڑے رہو وہی تمہارا دوست ہے ‘ خوب دوست ہے اور خوب مددگار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے اسی وحدہ لاشریک نے تم کو چنا ہے اپنی بندگی اور اپنے دین کی خدمت کے لئے اور دین کے بارے میں اس نے تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی قائم ہوجاؤ تم لوگ اپنے باپ ابراہیم کی ملت پر اسی اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا پہلے والی آسمانی کتابوں میں بھی اور اس قرآن میں بھی تاکہ تمہارے پیغمبر تم پر گواہ ہوں اور تم دوسرے لوگوں پر گواہ بنو پس تم لوگ نماز کی پابندی کرو اور زکوٰۃ دیتے رہو اور وابستہ ہوجاؤ اللہ کے دین سے وہی کار ساز ہے تم سب کا سو کیا ہی اچھا کارساز ہے اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہادکرنے کا حق ہے اس نے تمہیں ( اپنے دین کے لئے ) چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی یہ تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے اللہ نے اس سے پہلے بھی تمہارانام مسلم رکھا تھا اور اس ( قرآن ) میں بھی ( مسلم ہی رکھا ہے ) تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ ہولہٰذا نماز قائم کرو اور زکوٰۃ اداکرواوراللہ ( کے دین ) کو مضبوطی سے تھامے رکھووہی تمہاراکارسازہے وہ کیسااچھاکارسازہے او ر کیسا اچھا مدد گار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا ( ف۱۹۸ ) اس نے تمہیں پسند کیا ( ف۱۹۹ ) اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی ( ف۲۰۰ ) تمہارے باپ ابراہیم کا دین ( ف۲۰۱ ) اللہ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور اس قرآن میں تاکہ رسول تمہارا نگہبان و گواہ ہو ( ف۲۰۲ ) اور تم اور لوگوں پر گواہی دو ( ف۲۰۳ ) تو نماز برپا رکھو ( ف۲۰٤ ) اور زکوٰة دو اور اللہ کی رسی مضبوط تھام لو ( ف۲۰۵ ) وہ تمہارا مولیٰ ہے تو کیا ہی اچھا مولیٰ اور کیا ہی اچھا مددگار ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ ( کی محبت و طاعت اور اس کے دین کی اشاعت و اقامت ) میں جہاد کرو جیسا کہ اس کے جہاد کا حق ہے ۔ اس نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور اس نے تم پر دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی ۔ ( یہی ) تمہارے باپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کا دین ہے ۔ اس ( اﷲ ) نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے ، اس سے پہلے ( کی کتابوں میں ) بھی اور اس ( قرآن ) میں بھی تاکہ یہ رسولِ ( آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تم پر گواہ ہو جائیں اور تم بنی نوع انسان پر گواہ ہو جاؤ ، پس ( اس مرتبہ پر فائز رہنے کے لئے ) تم نماز قائم کیا کرو اور زکوٰۃ ادا کیا کرو اور اﷲ ( کے دامن ) کو مضبوطی سے تھامے رکھو ، وہی تمہارا مددگار ( و کارساز ) ہے ، پس وہ کتنا اچھا کارساز ( ہے ) اور کتنا اچھا مددگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو ۔ جیساکہ جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تمہیں منتخب کیا ہے ۔ اور دین کے معاملہ میں اس نے تمہارے لئے کوئی تنگی روا نہیں رکھی ۔ اپنے باپ ( مورث اعلیٰ ) ابراہیم ( ع ) کی ملت کی پیروی کرو ۔ اسی ( اللہ ) نے اس سے پہلے بھی تمہارا نام مسلمان رکھا اور اس ( قرآن ) میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں ۔ اور تم لوگوں پر گواہ ہو ۔ پس تم نماز قائم کرو ۔ اور زکوٰۃ دو اور اللہ سے وابستہ ہو جاؤ ۔ وہی تمہارا مولا ہے سو کیسا اچھا مولا ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And strive in His cause as ye ought to strive, (with sincerity and under discipline). He has chosen you, and has imposed no difficulties on you in religion; it is the cult of your father Abraham. It is He Who has named you Muslims, both before and in this (Revelation); that the Messenger may be a witness for you, and ye be witnesses for mankind! So establish regular Prayer, give regular Charity, and hold fast to Allah! He is your Protector - the Best to protect and the Best to help!

Translated by

Muhammad Sarwar

Strive steadfastly for the Cause of God. He has chosen you but has not imposed on you hardship in your religion, the noble religion of your father, Abraham. God named you Muslims before and in this Book, so that the Messenger will witness (your actions) and will be the witness over mankind. Be steadfast in your prayer, pay the religious tax, and seek protection from God; He is your Guardian, a gracious Guardian and Helper.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And strive hard in Allah's cause as you ought to strive. He has chosen you, and has not laid upon you in religion any hardship: it is the religion of your father Ibrahim. He has named you Muslims both before and in this (Qur'an), that the Messenger may be a witness over you and you be witnesses over mankind! So, perform the Salah, give the Zakah and hold fast to Allah. He is your Mawla, what an Excellent Mawla and what an Excellent Helper!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And strive hard in (the way of) Allah, (such) a striving as is due to Him; He has chosen you and has not laid upon you an hardship in religion; the faith of your father Ibrahim; He named you Muslims before and in this, that the Apostle may be a bearer of witness to you, and you may be bearers of witness to the people; therefore keep up prayer and pay the poor-rate and hold fast by Allah; He is your Guardian; how excellent the Guardian and how excellent the Helper!

Translated by

William Pickthall

And strive for Allah with the endeavour which is His right. He hath chosen you and hath not laid upon you in religion any hardship; the faith of your father Abraham (is yours). He hath named you Muslims of old time and in this (Scripture), that the messenger may be a witness against you, and that ye may be witnesses against mankind. So establish worship, pay the poor-due, and hold fast to Allah. He is your Protecting friend. A blessed Patron and a blessed Helper!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और परस्पर मिलकर जिहाद करो अल्लाह के मार्ग में, जैसा कि जिहाद का हक़ है। उस ने तुम्हें चुन लिया है - और धर्म के मामले में तुम पर कोई तंगी और कठिनाई नहीं रखी। तुम्हारे बाप इबराहीम के पंथ को तुम्हारे लिए पसन्द किया। उस ने इस से पहले तुम्हारा नाम मुस्लिम (आज्ञाकारी) रखा था और इस ध्येय से - ताकि रसूल तुम पर गवाह हो और तुम लोगों पर गवाह हो। अतः नमाज़ का आयोजन करो और ज़कात दो और अल्लाह को मज़बूती से पकड़े रहो। वही तुम्हारा संरक्षक है। तो क्या ही अच्छा संरक्षक है और क्या ही अच्छा सहायक!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ کے کام میں خوب کوشش کیا کرو جیسا کہ کوشش کرنے کا حق ہے اس نے تم کو ( اور امتوں سے) ممتاز فرمایا ہے اور (اس نے) تم پر دین (کے احکام) میں کسی قسم کی تنگی نہیں کی تم اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی (اس) ملت پر (ہمیشہ) قائم رہو اس اللہ نے تمہارا لقب مسلمان رکھا ہے (4) (نزول قرآن سے) پہلے ہی اور اس (قرآن) میں بھی تاکہ تمہارے (قابل شہادت اور معتبر ہونے کے) رسول (علیہ السلام) گواہ ہوں اور اس شہادت رسول (علیہ السلام) کے قبل تم لوگوں کے مقابلہ میں گواہ (تجویز) ہو سو تم لوگ خصوصیت کے ساتھ نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰة دیتے رہو اور اللہ کی رسی کو پکڑے رہو (5) وہ تمہارا کارساز ہے (کسی کی مخالفت تم کو حقیقتاً ضرر نہ کرے گی) سو کیا اچھا کارساز ہے اور کیا اچھا مددگار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تمہیں اپنے کام کے لیے چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی اپنے باپ ابراہیم کی ملت پر قائم ہوجاؤ۔ اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام ” مسلم “ رکھا تھا اور قرآن میں بھی تاکہ رسول تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ پس نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو اور اللہ سے وابستہ رہو وہ تمہارا مولیٰ ہے وہ بہت ہی اچھا مولیٰ اور بہت ہی اچھا مددگار ہے۔ “ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تمہیں اپنے کام کے لئے چن لیا ہے اور دین میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ قائم ہو جائو اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت پر۔ اللہ نے پہلے بھی تمہارا نام مسلم رکھا تھا اور اس (قرآن) میں بھی (تمہارا یہی نام ہے) تاکہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر گواہ ہو اور تم لوگوں پر گواہ پس نماز قائم کرو ، زکوۃ دو اور اللہ سے وابستہ ہو جائو۔ وہ ہے تمہارا مولیٰ بہت ہی اچھا ہے وہ مولیٰ اور بہت ہی اچھا ہے وہ مددگار۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کے بارے میں جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے، اس نے تمہیں چن لیا اور اس نے دین میں تنگی نہیں رکھی، اپنے باپ ابراہیم کی ملت کا اتباع کرو، اس نے تمہارا نام مسلمین رکھا اس سے پہلے اور اس قرآن میں، تاکہ رسول تمہارے بارے میں گواہ بن جائے اور تم لوگوں کے مقابلہ میں گواہ بن جاؤ، سو نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو، اور اللہ کو مضبوطی کے ساتھ پکڑ لو وہ تمہارا مولیٰ ہے سو وہ خوب مولیٰ ہے اور خوب مددگار ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور محنت کرو اللہ کے واسطے جیسی کہ چاہیے اس کے واسطے محنت اس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی تم پر دین میں کچھ مشکل دین تمہارے باپ ابراہیم کا اسی نے نام رکھا تمہارا مسلمان پہلے سے اور اس قرآن میں تاکہ رسول ہو بتانے والا تم پر اور تم ہو بتانے والے لوگوں پر سو قائم رکھو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ اور مضبوط پکڑو اللہ کو وہ تمہارا مالک ہے سو خوب مالک ہے اور خوب مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے اس نے تم کو پسند فرمایا ہے اور دین کے بارے میں تم پر کسی قسم کی تنگی نہیں کی تم اپنے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت پر قائم رہو اس خدا نے تمہارا لقب قرآن کریم کے نازل ہونے سے پہلے بھی اور اس قرآن کریم میں بھی مسلمان رکھا ہے تاکہ رسول یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے بارے میں گواہ ہوں اور تم دوسرے لوگوں کے مقابلے میں گواہ ہو سو تم لوگ نماز کی پابندی رکھو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو اور اللہ ہی کو مضبوط پکڑے رہو وہی تمہارا کارساز ہے۔ سو کیا ہی اچھا کارساز ہے اور کیسا اچھا مددگار ہے