Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 10

سورة النور

وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ وَ اَنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ حَکِیۡمٌ ﴿۱۰﴾٪  7

And if not for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Accepting of repentance and Wise.

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا ( تو تم پر مشقت اترتی ) اور اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا با حکمت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
وَاَنَّ
اور بےشک
اللّٰہَ
اللہ
تَوَّابٌ
بہت توبہ قبول کرنے والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡلَا
اور اگر نہ ہوتا
فَضۡلُ
فضل
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
وَرَحۡمَتُہٗ
اور رحمت اس کی
وَاَنَّ
اور یقینا
اللّٰہَ
اللہ تعالی
تَوَّابٌ
بہت توبہ قبول کرنے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And if not for the favor of Allah upon you and His mercy... and because Allah is Accepting of repentance and Wise.

اگر اللہ تعالٰی کا فضل و کرم تم پر نہ ہوتا ( تو تم پر مشقت اترتی ) اور اللہ تعالٰی توبہ قبول کرنے والا با حکمت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم پر (اے مسلمانو) ! اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو ایسا معاملہ تم پر سخت پیچیدہ بن جاتا) اور اللہ تعالیٰ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے (جس نے معافی کا یہ قاعدہ مقرر کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگر تم پر اﷲ تعالیٰ کافضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی(توتم شدیدمشقت میں پڑ جاتے) اور یہ کہ یقینااﷲ تعالیٰ بہت توبہ قبول کرنے والا، کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had it not been for the grace of Allah upon you and His mercy and (had it not been) that Allah is Most-Relenting, All-Wise (you would have been ruined).

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تمہارے اوپر اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ معاف کرنے والا ہے حکمتیں جاننے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ بہت توبہ قبول کرنے والا بہت حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah had not shown you His grace and mercy and if Allah had not been most Forgiving and All-Wise, (you would have been in a great fix because of accusing your wives).

تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا التفات فرمانے والا اور حکیم ہے ، تو ﴿بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا﴾ ۔ ؏1

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ کثرت سے توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے ( تو خود سوچ لو کہ تمہارا کیا بنتا؟ ) ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کا کرم تم پر نہ ہوتا اور اللہ بہت معاف کرنے والا حکمت والا نہ ہوتا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی (تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں) اور یہ کہ اللہ توبہ قبول کرنے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تمہارے اوپر اللہ کا فضل وکرم نہ ہوتا (تو تم بڑی خرابی میں پڑجاتے ) اور بیشک اللہ تو بہ قبول کرنے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں۔ مگر وہ صاحب کرم ہے اور یہ کہ خدا توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you and that Allah is Relenting, Wise, ye had been lost.

اور اگر اللہ کا فضل وکرم تم پر نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے بڑا حکمت والا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کا کرم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ توبہ قبول فرمانے والا اور صاحبِ حکمت ہے ( تو تم اس کی پکڑ میں آجاتے ) ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ( لوگوں ) پر اللہ ( تعالیٰ ) کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ( تو بڑی خرابی پیدا ہوجاتی ) اوربے شک اللہ ( تعالیٰ ) توبہ قبول کرنے والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور مہربانی نہ ہوتی تو بہت سی خرابیاں پیدا ہوجاتیں مگر وہ مہربان اور فضل و کرم کرنے والا ہے اور اللہ توبہ قبول کرنے والا حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی، نیز یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا نہایت ہی حکمت والا ہے (تو تمہیں کیا کچھ بھگتنان بھگتنے پڑتے)

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرتم پر اللہ کافضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ( تویہ معاملہ تم پر پیچیدہ بن جاتا ) توتم شدیدمشقت میں پڑجاتے اور بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور حکیم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ توبہ قبول فرماتا حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی ( تو تم ایسے حالات میں زیادہ پریشان ہوتے ) اور بیشک اللہ بڑا ہی توبہ قبول فرمانے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ کا فضل و کرم اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ ( بات نہ ہوتی ) کہ اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ، بڑا حکمت والا ہے ( تو اس الزام تراشی کا انجام بڑا دردناک ہوتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If it were not for Allah's grace and mercy on you, and that Allah is Oft-Returning, full of Wisdom,- (Ye would be ruined indeed).

Translated by

Muhammad Sarwar

Had it not been for God's favors and mercy upon you (your life would have been in chaos). God accepts repentance and He is All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And had it not been for the grace of Allah and His mercy on you! And that Allah is the One Who forgives and accepts repentance, the All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And were it not for Allah's grace upon you and His mercy-- and that Allah is Oft-returning (to mercy), Wise!

Translated by

William Pickthall

And had it not been for the grace of Allah and His mercy unto you, and that Allah is Clement, Wise, (ye had been undone).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि तुम पर अल्लाह की उदार कृपा और उस की दया न होती (तो तुम संकट में पड़े जाते), और यह कि अल्लाह बड़ा तौबा क़बूल करने वाला,अत्यन्त तत्वदर्शी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور اے مردو اور عورتو) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم پر اللہ کا فضل اور اس کا کرم ہے (کہ ایسے ایسے احکام مقرر کیے ہیں) اور یہ کہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا (اور) حکمت والا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا توبہ قبول فرمانے والا اور حکیم ہے۔ “ (١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم لوگوں پر اللہ کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا اور یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ بڑا اتفات فرمانے والا اور حکیم ہے تو ( بیویوں پر الزام کا معاملہ تمہیں بڑی پیچیدگی میں ڈال دیتا)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ بلاشبہ اللہ بہت توبہ قبول فرمانے والا ہے حکمت والا ہے تو تم بڑی مضرتوں میں پڑجاتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تمہارے اوپر اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ معاف کرنے والا ہے حکمتیں جاننے والا تو کیا کچھ نہ ہوتا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ بات نہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ کا تم پر فضل اور اس کی رحمت ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والا اور حکمت والا ہے تو تم بڑی خرابیوں میں پڑجاتے۔