Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 11

سورة النور

اِنَّ الَّذِیۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡکِ عُصۡبَۃٌ مِّنۡکُمۡ ؕ لَا تَحۡسَبُوۡہُ شَرًّا لَّکُمۡ ؕ بَلۡ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ؕ لِکُلِّ امۡرِیًٔ مِّنۡہُمۡ مَّا اکۡتَسَبَ مِنَ الۡاِثۡمِ ۚ وَ الَّذِیۡ تَوَلّٰی کِبۡرَہٗ مِنۡہُمۡ لَہٗ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

Indeed, those who came with falsehood are a group among you. Do not think it bad for you; rather it is good for you. For every person among them is what [punishment] he has earned from the sin, and he who took upon himself the greater portion thereof - for him is a great punishment.

جو لوگ یہ بہت بڑا بہتان باندھ لائے ہیں یہ بھی تم میں سے ہی ایک گروہ ہے تم اسے اپنے لئے برا نہ سمجھو ، بلکہ یہ تو تمہارے حق میں بہتر ہے ہاں ان میں سے ہر ایک شخص پر اتنا گناہ ہے جتنا اس نے کمایا ہے اور ان میں سے جس نے اس کے بہت بڑے حصے کو سر انجام دیا ہے اس کے لئے عذاب بھی بہت ہی بڑا ہے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Al-Ifk (the Slander) The next ten Ayat were all revealed concerning A'ishah, the mother of the believers, may Allah be pleased with her, when the people of slander and falsehood among the hypocrites made their accusations against her and spread lies about her. Allah became jealous on her behalf and on behalf of His Prophet, and revealed her innocence to protect the honor of the Me... ssenger of Allah . He said: إِنَّ الَّذِينَ جَاوُوا بِالاِْفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ... Verily, those who brought forth the slander are a group among you. meaning they were not one or two, but a group. Foremost among this group was Abdullah bin Ubayy bin Salul, the leader of the hypocrites, who fabricated the lie and whispered it to others, until some of the Muslims started to believe it, and others thought it might be possible and began to talk about it. This is how matters remained for almost a month, until Qur'an was revealed. This is reported in Sahih Hadiths. Imam Ahmad recorded that Az-Zuhri said: Sa`id bin Al-Musayyib, Urwah bin Az-Zubayr, Alqamah bin Waqqas and Ubaydullah bin Abdullah bin Utbah bin Mas`ud told me about the story of A'ishah, the wife of the Prophet, when the people of the slander said what they said about her, and Allah declared her innocence. Each of them told something about the story, and some of them knew more details than others or had memorized more than others. I learned the story from each of them, who had heard it from A'ishah herself, and what one told me confirmed what the others said. They mentioned that A'ishah, may Allah be pleased with her, the wife of the Prophet, said: "When the Messenger of Allah wanted to go on a journey, he would cast lots among his wives, and the one whose lot was drawn would go with him." A'ishah, may Allah be pleased with her, said, "So he drew lots among us with regard to a campaign he was going out on, and mine was drawn, so I went out with the Messenger of Allah. This was after the commandment of Hijab had been revealed, so I traveled in my howdah and stayed in it when we camped. We traveled until the Messenger of Allah completed his campaign, then we returned. As we were approaching Al-Madinah, we paused for a while, then they announced that the journey was to be resumed. When I heard this, I walked quickly away from the army to answer the call of nature, then I came back to my howdah. Then I put my hand to my chest and noticed that a necklace of mine that was made of onyx and cornelian had broken, so I went back and looked for it, and was delayed because of that. In the meantime, the people who used to lift my howdah onto my camel came along and put it on the camel, thinking that I was inside. In those times women were more slender and not so heavy, they only ate mouthfuls of food. So the people did not think anything of the howdah being so light when they lifted it up, as I was a young woman. They set off, and I found my necklace after the army had moved on. Then I came back to the place where we had stopped, and I saw no one to call or answer. So I went to the place where I had been, thinking that the people would miss me and come back for me. While I was sitting there, I fell asleep. Safwan bin Al-Mu`attal As-Sulami Adh-Dhakwani had rested during the night behind the army. Then he set out just before daybreak and reached the place where I was in the morning, where he saw the outline of a person sleeping. He came to me and recognized me when he saw me, as he had seen me before Hijab was made obligatory for me. When he saw me and said `Truly, to Allah we belong, and truly, to Him we shall return,' I woke up, and covered my face with my Jilbab (outer garment). By Allah, he did not speak a word to me and I did not hear him say anything except `Truly, to Allah we belong, and truly, to Him we shall return,' until he brought his camel and made it kneel so that I could ride upon it, then he set out leading the camel until we caught up with the army at Zuhr time. There are people who are doomed because of what happened to me, and the one who had the greater share therein was Abdullah bin Ubayy bin Salul. When we came back to Al-Madinah, I was ill for a month, and the people were talking about what the people of the slander were saying, and I knew nothing about it. What upset me when I was ill was that I did not see the kindness I used to see on the part of the Messenger of Allah. When I was ill; he would just come in and say, كَيْفَ تِيكُمْ How is that (lady)? That is what upset me. I did not feel that there was anything wrong until I went out after I felt better, and Umm Mistah went out with me, walking towards Al-Manasi`, which is where we used to go to relieve ourselves, and we would not go out for that purpose except at night. This was before we had lavatories close to our houses; our habit was similar to that of the early Arabs in that we went out into the deserts to relieve ourselves, because we considered it troublesome and harmful to have lavatories in our houses. So I went out with Umm Mistah, who was the daughter of Abu Ruhm bin Al-Muttalib bin Abd Manaf, and her mother was the daughter of Sakhr bin `Amir, the paternal aunt of Abu Bakr As-Siddiq. Her son was Mistah bin Uthathah bin Abbad bin Al-Muttalib. When we finished what we had to do, the daughter of Abu Ruhm Umm Mistah and I came back towards my house. Umm Mistah stumbled over her apron and said, `May Mistah be ruined!' I said to her, `What a bad thing you have said! Are you abusing a man who was present at Badr!' She said, `Good grief, have you not heard what he said!' I said, `What did he say?' So she told me what the people of the slander were saying, which made me even more ill. When I returned home, the Messenger of Allah came in to me and greeted me, then he said, كَيْفَ تِيكُمْ How is that (lady)? I said to him, `Will you give me permission to go to my parents?' At that time I wanted to confirm the news by hearing it from them. The Messenger of Allah gave me permission, so I went to my parents and asked my mother, `O my mother, what are the people talking about?' My mother said, `Calm down, for by Allah, there is no beautiful woman who is loved by her husband and has co-wives but those co-wives would find fault with her.' I said, `Subhan Allah! Are the people really talking about that?' I wept throughout the whole night until morning. My tears never ceased and I did not sleep at all, and morning came while I was still weeping. Because the revelation had ceased, the Messenger of Allah called Ali bin Abi Talib and Usamah bin Zayd, and consulted with them about divorcing his wife. As for Usamah bin Zayd, he told the Messenger of Allah about what he knew of his wife's innocence and his fondness for her. He said, `O Messenger of Allah, she is your wife, and we do not know anything about her but good.' But Ali bin Abi Talib said, `O Messenger of Allah, Allah has not imposed restrictions on you, and there are plenty of other women besides her. If you ask her servant girl, she will tell you the truth.' So the Messenger of Allah called Barirah and said, أَيْ بَرِيرَةُ هَلْ رَأَيْتِ مِنْ شَيْءٍ يَرِيبُكِ مِنْ عَايِشَةَ O Barirah, have you ever seen anything that might make you suspicious about A'ishah? Barirah said to him, `By the One Who sent you with the truth, I have never seen anything for which I could blame her, apart from the fact that she is a young girl who sometimes falls asleep and leaves her family's dough unprotected so that the domestic goats come and eat it.' So then the Messenger of Allah got up and (addressed the people) and asked who could sort out Abdullah bin Ubayy bin Salul for him. While he was standing on the Minbar, the Messenger of Allah said, يَامَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ مَنْ يَعْذِرُنِي مِنْ رَجُلٍ قَدْ بَلَغَنِي أَذَاهُ فِي أَهْلِ بَيْتِي فَوَاللهِ مَا عَلِمْتُ عَلَى أَهْلِي إِلاَّ خَيْرًا وَلَقَدْ ذَكَرُوا رَجُلًا مَا عَلِمْتُ عَلَيْهِ إِلاَّ خَيْرًا وَمَا كَانَ يَدْخُلُ عَلَى أَهْلِي إِلاَّ مَعِي O Muslims, who will help me against a man who has hurt me by slandering my family? By Allah, I know nothing about my family but good, and the people are blaming a man of whom I know nothing except good, and he has never entered upon my family except with me. Sa`d bin Mu`adh Al-Ansari stood up and said, `O Messenger of Allah, by Allah I will deal with him for you. If he is from (the tribe of) Al-Aws, then I will cut off his head, and if he is from our brothers of (the tribe of) Al-Khazraj, tell us what to do and we will do it.' Then Sa`d bin Ubadah stood up. He was the leader of Al-Khazraj, and he was a righteous man, but he was overwhelmed with tribal chauvinism. He said to Sa`d bin Mu`adh, `By Allah, you will not kill him and you will never be able to kill him.' Then Usayd bin Hudayr, who was the cousin of Sa`d bin Mu`adh, stood up and said to Sa`d bin Ubadah, `You are lying! By Allah, we will kill him, and you are a hypocrite arguing on behalf of the hypocrites!' Then the two groups, Al-Aws and Al-Khazraj, started to get angry and were about to come to blows, with the Messenger of Allah standing there on the Minbar, trying to calm them down until they became quiet, then the Messenger of Allah also fell silent. On that day I kept on weeping so much, my tears never ceased and I did not sleep at all. My parents thought that my liver would burst from all that weeping. While they were sitting with me and I was weeping, a woman of the Ansar asked for permission to see me. I let her in, and she sat and wept with me. While we were in that state, the Messenger of Allah came in, greeted us and sat down. He had never sat with me since the rumors began, and a month had passed by without any revelation coming to him concerning my case. The Messenger of Allah recited the Tashahhud when he sat down, then he said, أَمَّا بَعْدُ يَا عَايِشَةُ فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي عَنْكِ كَذَا وَكَذَا فَإِنْ كُنْتِ بَرِييَةً فَسَيُبَرِّيُكِ اللهُ وَإِنْ كُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِي اللهَ ثُمَّ تُوبِي إِلَيْهِ فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبِهِ ثُمَّ تَابَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ Thereafter, O `A'ishah, I have been told such and such a thing about you, and if you are innocent, then Allah will reveal your innocence, but if you have committed a sin, then seek Allah's forgiveness and turn in repentance to Him, for when a servant confesses his sin and repents to Allah, He accepts his repentance. When the Messenger of Allah finished what he had to say, my tears stopped completely and I not longer felt even one drop. Then I said to my father, `Answer the Messenger of Allah on my behalf.' He said, `I do not know what I should say to the Messenger of Allah.' So I said to my mother, `Answer the Messenger of Allah on my behalf.' She said, `I do not know what I should say to the Messenger of Allah.' So even though I was just a young girl who had not memorized much of the Qur'an, I said: `By Allah, I know that you have heard so much of this story that it has become planted in your minds and you believe it. So now if I tell you that I am innocent -- and Allah knows that I am innocent -- you will not believe me; but if I admit something to you -- and Allah knows that I am innocent -- you will believe me. By Allah, I cannot find any example to give you except for that which the Prophet Yusuf's father said, فَصَبْرٌ جَمِيلٌ وَاللّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ (So (for me) patience is most fitting. And it is Allah Whose help can be sought against that (lie) which you describe). (12:18) Then I turned my face away and lay down on my bed. By Allah, at that point I knew I was innocent and that Allah would prove my innocence because I was innocent, but by Allah, I did not think that Allah would reveal Qur'an that would be forever recited concerning my situation, because I thought of myself as too insignificant for Allah to reveal anything concerning me. But I hoped that the Messenger of Allah would see a dream in which Allah would prove my innocence. By Allah, the Messenger of Allah did not move from where he was sitting and no one left the house before Allah sent down revelation to His Prophet, and he was overtaken by the state that always overtook him when the revelation came upon him, until drops of sweat like pearls would run down him, even on a winter's day; this was because of the heaviness of the words which were being revealed to him. When that state passed -- and the Messenger of Allah was smiling -- the first thing he said was, أَبْشِرِي يَا عَايِشَةُ أَمَّا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ فَقَدْ بَرَّأَكِ Be glad O A'ishah, Allah has declared your innocence. My mother said to me, `Get up and go to him.' I said, `By Allah, I will not go to him and I will not give praise to anyone except Allah, may He be glorified, for He is the One Who has proven my innocence.' So Allah revealed: إِنَّ الَّذِينَ جَاوُوا بِالاِْفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ... Verily, those who brought forth the slander are a group among you, until the ten Ayat. Allah revealed these Ayat concerning my innocence. Abu Bakr, may Allah be pleased with him, who used to spend on Mistah bin Uthathah because he was a close relative and because he was poor, said, `By Allah, I will never spend anything on him again after what he has said about A'ishah.' Then Allah revealed, وَلاَ يَأْتَلِ أُوْلُوا الْفَضْلِ مِنكُمْ وَالسَّعَةِ أَن يُوْتُوا أُوْلِي الْقُرْبَى وَالْمَسَاكِينَ وَالْمُهَاجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلاَ تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ And let not those among you who are blessed with graces and wealth swear not to give to their kinsmen, the poor, and those who left their homes for Allah's cause. Let them pardon and forgive. Do you not love that Allah should forgive you And Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful. (24:22) So Abu Bakr said, `By Allah, certainly I love that Allah should forgive me.' So he resumed spending on Mistah as he had spent on him before, and he said, `By Allah, I shall never stop spending on him.' The Messenger of Allah asked Zaynab bint Jahsh about my situation, and said, يَا زَيْنَبُ مَاذَا عَلِمْتِ أَوْ رَأَيْتِ O Zaynab, what do you know and what have you seen? She said, `O Messenger of Allah, may Allah protect my hearing and my sight. By Allah, I know nothing but good.' She is the one who used to compete with me among the wives of the Prophet, but Allah protected her (from telling lies) because of her piety. But her sister Hamnah bint Jahsh kept on fighting on her behalf, so she was doomed along with those who were doomed." Ibn Shihab said, "This is as much as we know about this group of people." It was also recorded by Al-Bukhari and Muslim in their Sahihs from the Hadith of Az-Zuhri, and by Ibn Ishaq also from Az-Zuhri. He also said: "Yahya bin Abbad bin Abdullah bin Az-Zubayr told me from his father, from A'ishah, may Allah be pleased with her, and Abdullah bin Abi Bakr bin Muhammad bin `Amr bin Hazm Al-Ansari told me from Amrah, from A'ishah, (a report) similar to that quoted above. And Allah knows best. Allah's saying: إِنَّ الَّذِينَ جَاوُوا بِالاِْفْكِ ... Verily, those who brought forth the slander, means, the lies, falsehood and fabrications. ... عُصْبَةٌ ... are a group, means, a gang among you. ... لاَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ... Consider it not a bad thing for you. O family of Abu Bakr, ... بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ... Nay, it is good for you. means, in this world and the Hereafter, honorable mention in this world and raised status in the Hereafter. Allah demonstrated the esteem with which He regarded the family of Abu Bakr when He defended A'ishah the Mother of the believers, may Allah be pleased with her, by revealing her innocence in the Qur'an, لااَّ يَأْتِيهِ الْبَـطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلااَ مِنْ خَلْفِهِ Falsehood cannot come to it from before it or behind it. .. (41:42) Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, entered upon her when she was dying, he said to her, "Rejoice, for you are the wife of the Messenger of Allah and he used to love you; he did not marry any virgin other than you, and your innocence was revealed from heaven." ... لِكُلِّ امْرِيٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الاِْثْمِ ... Unto every man among them will be paid that which he had earned of the sin, means, each of those who spoke about this matter and accused the Mother of the believers A'ishah, may Allah be pleased with her, of any immoral action, will have a great share of punishment. ... وَالَّذِي تَوَلَّى كِبْرَهُ مِنْهُمْ ... and as for him among them who had the greater share therein, It was said that this referred to the one who initiated the rumors, or that it was the one who collected rumors and spread them among the people. ... لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ his will be a great torment. means, for that. He was Abdullah bin Ubayy bin Salul, may Allah disfigure him and curse him.   Show more

ام المومنین عائشہ صدیقہ کی پاکیزگی کی شہادت اس آیت سے لے کر دسویں آیت تک ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں نازل ہوئی ہیں جب کہ منافقین نے آپ پر بہتان باندھا تھا جس پر اللہ کو بہ سبب قرابت داری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غیرت آئی اور یہ آیتیں نازل فرمائیں تاکہ رسول اللہ...  صلی اللہ علیہ وسلم کی آبرو پر حرف نہ آئے ۔ ان بہتان بازوں کی ایک رٹی تھی ۔ اس لعنی کام میں سب سے پیش پیش عبداللہ بن ابی بن سلول تھا جو تمام منافقوں کا گرو گھنٹال تھا ۔ اس بے ایمان نے ایک ایک کان میں بنابناکر اور مصالحہ چڑھ چڑھا کر یہ باتیں خوب گھڑ گھڑ کر پہنچائی تھیں ۔ یہاں تک کہ بعض مسلمانوں کی زبان بھی کھلنے لگی تھی اور یہ چہ میگوئیاں قریب قریب مہینے بھر تک چلتی رہیں ۔ یہاں تک کہ قرآن کریم کی یہ آیتیں نازل ہوئیں اس واقعے کا پورا بیان صحیح احادیث میں موجود ہے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ سفر میں جانے کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے نام کا قرعہ ڈالتے اور جس کا نام نکلتا اسے اپنے ساتھ لے جاتے ۔ چنانچہ ایک غزوے کے موقعہ پر میرا نام نکلا ۔ میں آپ کے ساتھ چلی ، یہ واقعہ پردے کی آیتیں اترنے کے بعد کا ہے ۔ میں اپنے ھودج میں بیٹھی رہتی اور جب قافلہ کہیں اترتا تو میرا ھودج اتار لیا جاتا ۔ میں اسی میں بیٹھی رہتی جب قافلہ چلتا یونہی ھودج رکھ دیا جاتا ۔ ہم لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوے سے فارغ ہوئے ، واپس لوٹے ، مدینے کے قریب آگئے رات کو چلنے کی آواز لگائی گئی میں قضاء حاجت کیلئے نکلی اور لشکر کے پڑاؤ سے دور جاکر میں نے قضاء حاجت کی ۔ پھر واپس لوٹی ، لشکر گاہ کے قریب آکر میں نے اپنے گلے کو ٹٹولا تو ہار نہ پایا ۔ میں واپس اس کے ڈھونڈنے کیلئے چلی اور تلاش کرتی رہی ۔ یہاں یہ ہوا کہ لشکر نے کوچ کردیا جو لوگ میرا ھودج اٹھاتے تھے انہوں نے یہ سمجھ کر کہ میں حسب عادت اندر ہی ہوں ۔ ھودج اٹھا کر اوپر رکھ دیا اور چل پڑے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس وقت تک عورتیں نہ کچھ ایسا کھاتی پیتی تھیں نہ وہ بھاری بدن کی بوجھل تھیں ۔ تو میرے ھودج کے اٹھانے والوں کو میرے ہونے نہ ہونے کا مطلق پتہ نہ چلا ۔ اور میں اس وقت اوائل عمر کی تو تھی ہی ۔ الغرض بہت دیر کے بعد مجھے میرا ہار ملا جب میں یہاں پہنچی تو کسی آدمی کا نام و نشان بھی نہ تھا نہ کوئی پکارنے والا ، نہ جواب دینے والا ، میں اپنے نشان کے مطابق وہیں پہنچی ، جہاں ہمارا اونٹ بٹھایا گیا تھا اور وہیں انتظار میں بیٹھ گئی تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب آگے چل کر میرے نہ ہونے کی خبر پائیں گے تو مجھے تلاش کرنے کیلئے یہیں آئیں گے ۔ مجھے بیٹھے بیٹھے نیند آگئی ۔ اتفاق سے حضرت صفوان بن معطل سلمی ذکوانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو لشکر کے پیچھے رہے تھے اور پچھلی رات کو چلے تھے ، صبح کی روشنی میں یہاں پہنچ گئے ۔ ایک سوتے ہوئے آدمی کو دیکھ کر خیال آنا ہی تھا ۔ غور سے دیکھا تو چونکہ پردے کے حکم سے پہلے مجھے انہوں نے دیکھا ہوا تھا ۔ دیکھتے ہی پہچان گئے اور باآواز بلند ان کی زبان سے انا للہ وانا الیہ راجعون نکلا ان کی آواز سنتے ہی میری آنکھ کھل گئی اور میں اپنی چادر سے اپنا منہ ڈھانپ کر سنبھل بیٹھی ۔ انہوں نے جھٹ اپنے اونٹ کو بٹھایا اور اس کے ہاتھ پر اپنا پاؤں رکھا میں اٹھی اور اونٹ پر سوار ہوگئی ۔ انہوں نے اونٹ کو کھڑا کردیا اور بھگاتے ہوئے لے چلے ۔ قسم اللہ کی نہ وہ مجھ سے کچھ بولے ، نہ میں نے ان سے کوئی کلام کیا نہ سوائے اناللہ کے میں نے ان کے منہ سے کوئی کلمہ سنا ۔ دوپہر کے قریب ہم اپنے قافلے سے مل گئے ۔ پس اتنی سی بات کا ہلاک ہونے والوں نے بتنگڑ بنالیا ۔ ان کا سب سے بڑا اور بڑھ بڑھ کر باتیں بنانے والا عبداللہ بن ابی بن سلول تھا ۔ مدینے آتے ہی میں بیمار پڑگئی اور مہینے بھر تک بیماری میں گھر ہی میں رہی ، نہ میں نے کچھ سنا ، نہ کسی نے مجھ سے کہا جو کچھ غل غپاڑہ لوگوں میں ہو رہا تھا ، میں اس سے محض بےخبر تھی ۔ البتہ میرے جی میں یہ خیال بسا اوقات گزرتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہرو محبت میں کمی کی کیا وجہ ہے؟ بیماری میں عام طور پر جو شفقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے ساتھ ہوتی تھی اس بیماری میں وہ بات نہ پاتی تھی ۔ مجھے رنج تو بہت تھا مگر کوئی وجہ معلوم نہ تھی ۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے سلام کرتے اور دریافت فرماتے طبیعت کیسی ہے! اور کوئی بات نہ کرتے اس سے مجھے بڑا صدمہ ہوتا مگر بہتان بازوں کی تہمت سے میں بالکل غافل تھی ۔ اب سنئے اس وقت تک گھروں میں پاخانے نہیں ہوتے تھے اور عرب کی قدیم عادت کے مطابق ہم لوگ میدان میں قضاء حاجت کیلئے جایا کرتے تھے ۔ عورتیں عموماً رات کو جایا کرتی تھیں ۔ گھروں میں پاخانے بنانے سے عام طور پر نفرت تھی ۔ حسب عادت میں ، ام مسطح بنت ابی رہم بن عبدالمطلب بن عبدالمناف کے ساتھ قضائے حاجت کیلئے چلی ۔ اس وقت میں بہت ہی کمزور ہو رہی تھی یہ ام مسطح میرے والد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خالہ تھیں ان کی والدہ صخر بن عامر کی لڑکی تھیں ، ان کے لڑکے کا نام مسطح بن اثاثہ بن عباد بن عبدالمطلب تھا ۔ جب ہم واپس آنے لگے تو حضرت ام مسطح کا پاؤں چادر کے دامن میں الجھا اور بےساختہ ان کے منہ سے نکل گیا کہ مسطح غارت ہو ۔ مجھے بہت برا لگا اور میں نے کہا کہ تم نے بہت برا کلمہ بولا ، توبہ کرو ، تم اسے گالی دیتی ہو ، جس نے جنگ بدر میں شرکت کی ۔ اس وقت ام مسطح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا بھولی بیوی آپ کو کیا معلوم؟ میں نے کہا کیا بات ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ بھی ان لوگوں میں سے ہے جو آپ کو بدنام کرتے پھرتے ہیں ۔ مجھے سخت حیرت ہوئی میں ان کے سر ہوگئی کہ کم از کم مجھ سے سارا واقعہ تو کہو ۔ اب انہوں نے بہتان باز لوگوں کی تمام کارستانیاں مجھے سنائیں ۔ میرے تو ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ، رنج و غم کا پہاڑ مجھ پر ٹوٹ پڑا ، مارے صدمے کے میں تو اور بیمار ہوگئی ۔ بیمار تو پہلے سے ہی تھی ، اس خبر نے تو نڈھال کردیا ، جوں توں کرکے گھر پہنچی ۔ اب صرف یہ خیال تھا میں اپنے میکے جاکر اور اچھی طرح معلوم تو کرلوں کہ کیا واقعی میری نسبت ایسی افواہ پھیلائی گئی ہے؟ اور کیا کیا مشہور کیا جا رہا ہے؟ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے ، سلام کیا اور دریافت فرمایا کہ کیا حال ہے؟ میں نے کہا اگر آپ اجازت دیں تو اپنے والد صاحب کے ہاں ہو آؤں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دیدی ، میں یہاں آئی ، اپنی والدہ سے پوچھا کہ اماں جان لوگوں میں کیا باتیں پھیل رہی ہیں؟ انہوں نے فرمایا بیٹی یہ تو نہایت معمولی بات ہے تم اتنا اپنا دل بھاری نہ کرو ، کسی شخص کی اچھی بیوی جو اسے محبوب ہو اور اس کی سوکنیں بھی ہوں وہاں ایسی باتوں کا کھڑا ہونا تو لازمی امر ہے ۔ میں نے کہا سبحان اللہ کیا واقعی لوگ میری نسبت ایسی افواہیں اڑا رہے ہیں؟ اب تو مجھے غم و رنج نے اس قدر گھیرا کہ بیان سے باہر ہے ۔ اس وقت سے جو رونا شروع ہوا واللہ ایک دم بھر کیلئے میرے آنسو نہیں تھمے ، میں سر ڈال کر روتی رہتی ۔ کس کا کھانا پینا ، کس کا سونا بیٹھنا ، کہاں کی بات چیت ، غم و رنج اور رونا ہے اور میں ہوں ۔ ساری رات اسی حالت میں گزری کہ آنسو کی لڑی نہ تھمی دن کو بھی یہی حال رہا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلوایا ، وحی میں دیر ہوئی ، اللہ کی طرف سے آپ کو کوئی بات معلوم نہ ہوئی تھی ، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں حضرات سے مشورہ کیا کہ آپ مجھے الگ کردیں یا کیا ؟ حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تو صاف کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ کی اہل پر کوئی برائی نہیں جانتے ۔ ہمارے دل ان کی عفت ، عزت اور شرافت کی گواہی دینے کیلئے حاضر ہیں ۔ ہاں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کی طرف سے آپ پر کوئی تنگی نہیں ، عورتیں ان کے سوا بھی بہت ہیں ۔ اگر آپ گھر کی خادمہ سے پوچھیں تو آپ کو صحیح واقعہ معلوم ہوسکتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی وقت گھر کی خادمہ حضرت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو بلوایا اور ان سے فرمایا کہ عائشہ کی کوئی بات شک و شبہ والی کبھی بھی دیکھی ہو تو بتاؤ ۔ بریرہ نے کہا اللہ کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے میں نے ان سے کوئی بات کبھی اس قسم کی نہیں دیکھی ۔ ہاں صرف یہ بات ہے کہ کم عمری کی وجہ سے ایسا ہو جاتا ہے کہ کبھی کبھی گندھا ہوا آٹا یونہی رکھا رہتا ہے اور سو جاتی ہیں تو بکری آکر کھاجاتی ہے ، اس کے سوا میں نے ان کا کوئی قصور کبھی نہیں دیکھا ۔ چونکہ کوئی ثبوت اس واقعہ کا نہ ملا اس لئے اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور مجمع سے مخاطب ہو کر فرمایا کون ہے؟ جو مجھے اس شخص کی ایذاؤں سے بچائے جس نے مجھے ایذائیں پہنچاتے پہنچاتے اب تو میری گھر والیوں میں بھی ایذائیں پہنچانا شروع کردی ہیں ۔ واللہ میں جہاں تک جانتا ہوں مجھے اپنی گھر والیوں میں سوائے بھلائی کے کوئی چیز معلوم نہیں ، جس شخص کا نام یہ لوگ لے رہے ہیں ، میری دانست تو اس کے متعلق بھی سوائے بھلائی کے اور کچھ نہیں وہ میرے ساتھ ہی گھر میں آتا تھا ۔ یہ سنتے ہی حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے اور فرمانے لگے یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود ہوں اگر وہ قبیلہ اوس کا شخض ہے تو ابھی ہم اس کی گردن تن سے الگ کرتے ہیں اور اگر وہ ہمارے خزرج بھائیوں سے ہے تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم جو حکم دیں ہمیں اس کی تعمیل میں کوئی عذر نہ ہوگا ۔ یہ سن کر حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے یہ قبیلہ خزرج کے سردار تھے ۔ تھے تو یہ بڑے نیک بخت مگر حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگے نہ تو تو اسے قتل کرے گا نہ اس کے قتل پر تو قادر ہے اگر وہ تیرے قبیلے کا ہوتا تو تو اس کا قتل کیا جانا کبھی پسند نہ کرتا ۔ یہ سن کر حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے یہ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بھتیجے ہوتے تھے کہنے لگے اے سعد بن عبادہ تم جھوٹ کہتے ہو ، ہم اسے ضرور مار ڈالیں گے آپ منافق آدمی ہیں کہ منافقوں کی طرف داری کر رہے ہیں ۔ اب ان کی طرف سے ان کا قبیلہ اور ان کی طرف سے ان کا قبیلہ ایک دوسرے کے مقابلے پر آگیا اور قریب تھا کہ اوس و خزرج کے یہ دونوں قبیلے آپس میں لڑپڑیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر سے ہی انہیں سمجھانا اور چپ کرانا شروع کیا یہاں تک کہ دونوں طرف خاموشی ہوگئی ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی چپکے ہو رہے یہ تو تھا وہاں کا واقعہ ۔ میرا حال یہ تھا کہ یہ سارا دن بھی رونے میں ہی گزرا ۔ میرے اس رونے نے میرے ماں باپ کے بھی ہوش گم کردیئے تھے ، وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ رونا میرا کلیجہ پھاڑ دے گا ۔ دونوں حیرت زدہ مغموم بیٹھے ہوئے تھے اور مجھے رونے کے سوا اور کوئی کام ہی نہ تھا اتنے میں انصار کی ایک عورت آئیں اور وہ بھی میرے ساتھ رونے لگی ہم یونہی بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشیرف لائے اور سلام کرکے میرے پاس بیٹھ گئے ۔ قسم اللہ کی جب سے یہ بہتان بازی ہوئی تھی آج تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس کبھی نہیں بیٹھے تھے ۔ مہینہ بھر گزر گیا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی حالت تھی ۔ کوئی وحی نہیں آئی تھی کہ فیصلہ ہوسکے ۔ آپ نے بیٹھتے ہی اول تو تشہد پڑھا پھر اما بعد فرما کر فرمایا کہ اے عائشہ! تیری نسبت مجھے یہ خبر پہنچی ہے ۔ اگر تو واقعی پاک دامن ہے تو اللہ تعالیٰ تیری پاکیزگی ظاہر فرما دے گا اور اگر فی الحقیقت تو کسی گناہ میں آلودہ ہوگئی ہے تو اللہ تعالیٰ سے استغفار کر اور توبہ کر ، بندہ جب گناہ کرکے اپنے گناہ کے اقرار کے ساتھ اللہ کی طرف جھکتا ہے اور اس سے معافی طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے ۔ آپ اتنا فرما کر خاموش ہوگئے یہ سنتے ہی میرا رونا دھونا سب جاتا رہا ۔ آنسو تھم گئے یہاں تک کہ میری آنکھوں میں آنسو کا ایک قطرہ بھی باقی نہ رہا ۔ میں نے اول تو اپنے والد سے درخواست کی کہ میری طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ ہی جواب دیجئے لیکن انہوں نے فرمایا کہ واللہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دوں؟ اب میں نے اپنی والدہ کی طرف دیکھا اور ان سے کہا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیجئے لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ میں نہیں سمجھ سکتی کہ میں کیا جواب دوں؟ آخر میں نے خود ہی جواب دینا شروع کیا ۔ میری عمر کچھ ایسی بڑی تو نہ تھی اور نہ مجھے زیادہ قرآن حفظ تھا ۔ میں نے کہا ، آپ سب نے ایک بات سنی ، اسے آپ نے دل میں بٹھا لیا اور گویا سچ سمجھ لیا ۔ اب اگر میں کہوں گی کہ میں اس سے بالکل بری ہوں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ میں بالکل بےگناہ ہوں تو تم ابھی مان لو گے ۔ میری اور تمہاری مثال تو بالکل حضرت ابو یوسف علیہ السلام کا یہ قول ہے آیت ( فصبر جمیل واللہ المستعان علی ماتصفون ) پس صبر ہی اچھا ہے جس میں شکایت کا نام ہی نہ ہو اور تم جو باتیں بناتے ہو ان میں اللہ ہی میری مدد کرے ، اتنا کہہ کر میں نے کروٹ پھیر لی اور اپنے بستر پر لیٹ گئی ۔ اللہ کی قسم مجھے یقین تھا کہ چونکہ میں پاک ہوں اللہ تعالیٰ میری برات اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور معلوم کرا دے گا لیکن یہ تو میرے شان و گمان میں بھی نہ تھا کہ میرے بارے میں قرآن کی آیتیں نازل ہوں ۔ میں اپنے آپ کو اس سے بہت کم تر جانتی تھی کہ میرے بارے میں کلام اللہ کی آیتیں اتریں ۔ ہاں مجھے زیادہ سے زیادہ یہ خیال ہوتا تھا کہ ممکن ہے خواب میں اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو میری برات دکھا دے ۔ واللہ ابھی تو نہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے ہٹے تھے اور نہ گھر والوں میں سے کوئی گھر سے باہر نکلا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہونی شروع ہوگئی ۔ اور چہرہ پر وہی آثار ظاہر ہوئے جو وحی کے وقت ہوتے تھے اور پیشانی سے پسینے کی پاک بوندیں ٹپکنے لگیں ۔ سخت جاڑوں میں بھی وحی کے نزول کی یہی کیفیت ہوا کرتی تھی ، جب وحی اتر چکی تو ہم نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہنسی سے شگفتہ ہو رہا ہے ۔ سب سے پہلے آپ نے میری طرف دیکھ کر فرمایا عائشہ خوش ہو جاؤ اللہ تعالیٰ نے تمہاری برات نازل فرما دی ۔ اسی وقت میری والدہ نے فرمایا بچی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑی ہو جاؤ ۔ میں نے جواب دیا کہ واللہ نہ تو میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں گی اور نہ سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کسی کی تعریف کروں گی اسی نے میری برات اور پاکیزگی نازل فرمائی ہے ۔ پس آیت ( ان الذین جاء و بالافک ) سے لے کر دس آیتوں تک نازل ہوئیں ۔ ان آیتوں کے اترنے کے بعد اور میری پاک دامنی ثابت ہوچکنے کے بعد اس شر کے پھیلانے میں حضرت مسطح بن اثاثہ بھی شریک تھے اور انہیں میرے والد صاحب ان کی محتاجی اور ان کی قرابت داری کی وجہ سے ہمیشہ کچھ دیتے رہتے تھے ۔ اب انہوں نے کہا جب اس شخص نے میری بیٹی پر تہمت باندھنے میں حصہ لیا تو اب میں اس کے ساتھ کچھ بھی سلوک نہ کروں گا ۔ اس پر آیت ( ولا یاتل اولوالفضل الخ ) ، نازل ہوئی یعنی تم میں سے جو لوگ بزرگی اور وسعت والے ہیں ، انہیں نہ چاہئے کہ قرابت داروں ، مسکینوں اور اللہ کی راہ کے مہاجروں سے سلوک نہ کرنے کی قسم کھا بیٹھیں ۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ یہ بخشش والا اور مہربانی والا اللہ تمہیں بخش دے؟ اسی وقت اس کے جواب میں صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا قسم اللہ کی میں تو اللہ کی بخشش کا خواہاں ہوں ۔ چنانچہ اسی وقت حضرت مسطح رضی اللہ عنہ کا وظیفہ جاری کردیا اور فرما دیا کہ واللہ اب عمر بھر تک اس میں کمی یا کوتاہی نہ کروں گا ۔ میرے اس واقعہ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی جو آپ کی بیوی صاحبہ تھیں دریافت فرمایا تھا ۔ یہی بیوی صاحبہ تھیں جو حضور کی تمام بیویوں میں میرے مقابلے کی تھیں لیکن یہ اپنی پرہیزگاری اور دین داری کی وجہ سے صاف بچ گئیں اور جواب دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں تو سوائے بہتری کے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں اور کچھ نہیں جانتی ۔ میں اپنے کانوں کو اور اپنی نگاہ کو محفوظ رکھتی ہوں ۔ گو انہیں ان کی بہن حمنہ بنت جحش نے بہت کچھ بہلاوے بھی دیئے بلکہ لڑ پڑیں لیکن انہوں نے اپنی زبان سے میری برائی کا کوئی کلمہ نہیں نکالا ۔ ہاں ان کی بہن نے تو زبان کھول دی اور میرے بارے میں ہلاک ہونے والوں میں شامل ہوگئی ۔ یہ روایت بخاری مسلم وغیرہ حدیث کی بہت سی کتابوں میں ہے ۔ ایک سند سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے اپنے اس خطبے میں یہ بھی فرمایا تھا کہ جس شخص کی طرف منسوب کرتے ہیں ، وہ سفر حضر میں میرے ساتھ رہا میری عدم موجودگی میں کبھی میرے گھر نہیں آیا اس میں ہے کہ سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مقابلہ میں جو صاحب کھڑے ہوئے انہی کے قبیلے میں ام مسطح تھیں ۔ اس میں یہ بھی ہے کہ اسی خطبہ کے دن کے بعد رات کو میں ام مسطح کے ساتھ نکلی تھی ۔ اس میں یہ بھی ہے کہ ایک مرتبہ یہ پھسلیں اور انہوں نے اپنے بیٹے مسطح کو کوسا ، میں نے منع کیا پھر پھسلیں ، پھر کوسا ، میں نے پھر روکا ۔ پھر الجھیں ، پھر کوسا تو میں نے انہیں ڈانٹنا شروع کیا ۔ اس میں ہے کہ اسی وقت سے مجھے بخار چڑھ آیا ۔ اس میں ہے کہ میری والدہ کے گھر پہنچانے کیلئے میرے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام کردیا تھا ۔ میں جب وہاں پہنچی تو میرے والد اوپر کے گھر میں تھے ۔ تلاوت قرآن میں مشغول تھے اور والدہ نیچے کے مکان میں تھیں ۔ مجھے دیکھتے ہی میری والدہ نے دریافت فرمایا! آج کیسے آنا ہوا ؟ تو میں نے تمام بپتا کہہ سنائی لیکن میں نے دیکھا کہ انہیں یہ بات نہ کوئی انوکھی بات معلوم ہوئی نہ اتنا صدمہ اور رنج ہوا جس کی توقع مجھے تھی ۔ اس میں ہے کہ میں نے والدہ سے پوچھا کیا میرے والد صاحب کو بھی اس کا علم ہے؟ انہوں نے کہا ہاں میں نے کہا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی یہ بات پہنچی ہے؟ جواب دیا کہ ہاں ۔ اب تو مجھے پھوٹ پھوٹ کر رونا آنے لگا یہاں تک کہ میری آواز اوپر میرے والد صاحب کے کان میں بھی پہنچی وہ جلدی سے نیچے آئے دریافت فرمایا کہ کیا بات ہے؟ میری والدہ نے کہا کہ انہیں اس تہمت کا علم ہوگیا ہے جو ان پر لگائی گئی ہے ، یہ سن کر اور میری حالت دیکھ کر میرے والد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آنکھوں میں بھی آنسو بھر آئے اور مجھ سے کہنے لگے بیٹی میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ ابھی اپنے گھر لوٹ جاؤ ۔ چنانچہ میں واپس چلی گئی ۔ یہاں میرے پیچھے گھر کی خادمہ سے بھی میری بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور لوگوں کی موجودگی میں دریافت فرمایا ۔ جس پر اس نے جواب دیا کہ میں عائشہ میں کوئی برائی نہیں دیکھتی بجز اس کے کہ وہ آٹا گندھا ہوا چھوڑ کر اٹھ کھڑی ہوتی ہیں ، بےخبری سے سو جاتی ہیں ۔ بسا اوقات آٹا بکریاں کھا جاتی ہیں ۔ بلکہ اسے بعض لوگوں نے بہت ڈانٹا ڈپٹا بھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سچ سچ بات جو ہو بتا دے اس پر بہت سختی کی لیکن اس نے کہا واللہ ایک سنار خالص سونے میں جس طرح کوئی عیب کسی طرح تپا تپا کر بھی بتا نہیں سکتا ۔ اسی طرح میں صدیقہ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتی ۔ جب اس شخص کو یہ اطلاع پہنچی جنہیں بدنام کیا جا رہا تھا تو اس نے کہا قسم اللہ کی میں نے تو آج تک کسی عورت کا بازو کبھی کھولا ہی نہیں ۔ بالآخر یہ اللہ کی راہ میں شہید ہوئے ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) ۔ اس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس عصر کی نماز کے بعد تشریف لائے تھے ۔ اس وقت میری ماں اور میرے باپ میرے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے تھے ۔ اور وہ انصاریہ عورت جو آئی تھیں وہ دروازے پر بیٹھی ہوئی تھیں اس میں ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نصیحت شروع کی اور مجھ سے حقیقت حال دریافت کی تو میں نے کہا ہائے کیسی بےشرمی کی بات ہے؟ اس عورت کا بھی تو خیال نہیں؟ اس میں ہے کہ میں نے بھی اللہ کی حمد و ثناء کے بعد جواب دیا تھا ۔ اس میں یہ بھی ہے کہ میں نے اس وقت ہر چند حضرت یعقوب علیہ السلام کا نام تلاش کیا لیکن واللہ وہ زبان پر نہ چڑھا ، اسلئے میں نے ابو یوسف کہہ دیا ۔ اس میں ہے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی کے اترنے کے بعد مجھے خوشخبری سنائی واللہ اس وقت میرا غم بھرا غصہ بہت ہی بڑھ گیا تھا ۔ میں نے اپنے ماں باپ سے بھی کہا تھا کہ میں اس معاملے میں تمہاری بھی شکر گزار نہیں ۔ تم سب نے ایک بات سنی لیکن نہ تم نے انکار کیا نہ تمہیں ذرا غیرت آئی ۔ اس میں ہے کہ اس قصے کو زبان پر لانے والے حمنہ بنت حجش ، مسطح ، حسان بن ثبات اور عبداللہ بن ابی منافق تھے ۔ یہ سب کا سرغنہ تھا اور یہی زیادہ تر لگاتا بجھاتا تھا اور حدیث میں ہے کہ میرے عذر کی یہ آیتیں اترنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں اور ایک عورت کو تہمت کی حد لگائی یعنی حسان بن ثابت ، مسطح بن اثاثہ اور حمنہ بنت حجش کو ۔ ایک روایت میں ہے کہ جب ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو اپنے اوپر تہمت لگنے کا علم ہوا اور یہ بھی پتہ چلا کہ اس کا علم آپ کے والد اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوچکا ہے تو آپ بیہوش ہو کر گر پڑیں ۔ جب ذرا ہوش میں آئیں تو سارا جسم تپ رہا تھا اور زور کا بخار چڑھا ہوا تھا اور کانپ رہی تھیں ۔ آپ کی والدہ نے اسی وقت لحاف اوڑھا دیا ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے پوچھا یہ کیا حال ہے؟ میں نے کہا جاڑے سے بخار چڑھا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید اس خبر کو سن کر یہ حال ہوگیا ہوگا ؟ جب آپ کے عذر کی آیتیں اتریں اور آپ نے انہیں سن کر فرمایا کہ یہ اللہ کے فضل سے ہے نہ کہ آپ کے فضل سے ۔ تو حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح کہتی ہو؟ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہاں ۔ اب آیتوں کا مطلب سنئے جو لوگ جھوٹ بہتان گھڑی ہوئی بات لے آئے اور وہ ہیں بھی زیادہ اسے تم اے آل ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے لئے برا نہ سمجھو بلکہ انجام کے لحاظ سے دین و دنیا میں وہ تمہارے لئے بھلا ہے ۔ دنیا میں تمہاری صداقت ثابت ہوگی ، آخرت میں بلند مراتب ملیں گے ۔ حضرت عائشہ کی برات قرآن کریم میں نازل ہوگی ، جس کے آس پاس بھی باطل نہیں آسکتا ۔ یہی وجہ تھی کہ جب حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ اماں صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ان کے آخری وقت آئے تو فرمانے لگے ام المومنین آپ خوش ہو جائیے کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ رہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم محبت سے پیش آتے رہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے سوا کسی اور باکرہ سے نکاح نہیں کیا اور آپ کی برات آسمان سے نازل ہوئی ۔ ایک مرتبہ حضرت عائشہ اور حضرت زینب اپنے اوصاف حمیدہ کا ذکر کرنے لگیں تو حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا میرا نکاح آسمان سے اترا ۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا میری پاکیزگی کی شہادت قرآن میں آسمان سے اتری جب کہ صفوان بن معطل رضی اللہ تعالیٰ عنہ مجھے اپنی سواری پر بٹھا لائے تھے ۔ حضرت زینب نے پوچھا یہ تو بتاؤ جب تم اس اونٹ پر سوار ہوئی تھیں تو تم نے کیا کلمات کہے تھے؟ آپ نے فرمایا حسبی اللہ ونعم الوکیل اس پر وہ بول اٹھیں کہ تم نے مومنوں کا کلمہ کہا تھا ۔ پھر فرمایا جس جس نے پاک دامن صدیقہ پر تہمت لگائی ہے ہر ایک کو بڑا عذاب ہوگا ۔ اور جس نے اس کی ابتدا اٹھائی ہے ، جو اسے ادھر ادھر پھیلاتا رہا ہے اس کیلئے سخت تر عذاب ہیں ۔ اس سے مراد عبداللہ بن ابی بن سلول ملعون ہے ۔ ٹھیک قول یہی ہے گو کسی کسی نے کہا کہ مراد اس سے حسان ہیں لیکن یہ قول ٹھیک نہیں ۔ چونکہ یہ قول بھی ہے اس لئے ہم نے اسے یہاں بیان کردیا ورنہ اس کے بیان میں بھی چنداں نفع نہیں کیونکہ حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑے بزرگ صحابہ میں سے ہیں ۔ ان کی بہت سی فضیلتیں اور بزرگیاں احادیث میں موجود ہیں ۔ یہی تھے جو کافر شاعروں کی ہجو کے شعروں کا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے جواب دیتے تھے ۔ انہی سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تم کفار کی مذمت بیان کرو جبرائیل علیہ السلام تمہارے ساتھ ہیں ۔ حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس تھا کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ آئے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں عزت کے ساتھ بٹھایا ۔ حکم دیا کہ ان کیلئے گدی بچھا دو ، جب وہ واپس چلے گئے تو میں نے کہا کہ آپ انہیں کیوں آنے دیتی ہیں؟ ان کے آنے سے کیا فائدہ؟ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ ان میں سے جو تہمت کا والی ہے اس کیلئے بڑا عذاب ہے تو ام المومنین نے فرمایا اندھا ہونے سے بڑا عذاب اور کیا ہوگا یہ نابینا ہوگئے تھے ۔ تو فرمایا شاید یہی عذاب عظیم ہو ۔ پھر فرمایا تمہیں نہیں خبر؟ یہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کافروں کے ہجو والے اشعار کا جواب دینے پر مقرر تھے ۔ ایک روایت میں ہے کہ حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس وقت حضرت عائشہ کی مدح میں شعر پڑھا تھا کہ آپ پاکدامن ، بھولی ، تمام اوچھے کاموں سے ، غیبت اور برائی سے پرہیز کرنے والی ہیں ، تو آپ نے فرمایا تم تو ایسے نہ تھے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں مجھے حضرت حسان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شعروں سے زیادہ اچھے اشعار نظر نہیں آتے اور میں جب کبھی ان شعروں کو پڑھتی ہوں تو میرے دل میں خیال آتا ہے کہ حسان جنتی ہیں ۔ وہ ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب کو خطاب کرکے اپنے شعروں میں فرماتے ہیں تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کی ہے ، جس کا میں جواب دیتا ہوں اور اس کا بدلہ اللہ تعالیٰ سے پاؤں گا ۔ میرے باپ دادا اور میری عزت آبرو سب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہے ، میں ان سب کو فنا کرکے بھی تمہاری بدزبانیوں کے مقابلے سے ہٹ نہیں سکتا ۔ تجھ جیسا شخص جو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کف پا کی ہمسری بھی نہیں کرسکتا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کرے؟ یاد رکھو کہ تم جیسے بد حضور صلی اللہ علیہ وسلم جیسے نیک پر فدا ہیں ۔ جب تم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کی ہے تو اب میری زبان سے جو تیز دھار اور بےعیب تلوار سے بھی تیز ہے ۔ بچ کر تم کہاں جاؤ گے؟ ام المومنین سے پوچھا گیا کہ کیا یہ لغو کلام نہیں؟ آپ نے فرمایا ہرگز نہیں لغو کلام تو شاعروں کی وہ بکواس ہے جو عورتوں وغیرہ کے بارے میں ہوتی ہے ۔ آپ سے پوچھا گیا کیا قرآن میں نہیں کہ اس تہمت میں بڑا حصہ لینے والے کیلئے برا عذاب ہے؟ فرمایا ہاں لیکن کیا جو عذاب انہیں ہوا بڑا نہیں؟ آنکھیں ان کی جاتی رہیں ، تلوار ان پر اٹھی ، وہ تو کہئے حضرت صفوان رک گئے ورنہ عجب نہیں کہ ان کی نسبت یہ بات سن کر انہیں قتل ہی کر ڈالتے ۔   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

111اِ فَک سے مراد وہ واقع افک ہے جس میں منافقین نے حضرت عائشہ (رض) کے دامن عفت و عزت کو داغ دار کرنا چاہا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت عائشہ کی حرمت میں آیت نازل فرما کر ان کی پاک دامنی اور عفت کو واضح تر کردیا۔ اِفْک کے معنی ہیں کسی چیز کو الٹا دینا۔ اس واقع میں بھی چونکہ منافقین نے ... معاملے کو الٹا کردیا تھا یعنی حضرت عائشہ تو ثنا تعریف کی مستحق تھیں، عالی نسب اور رفعت کردار کی مالک تھیں نہ کہ قذف کی۔ لیکن ظالموں نے اس پیکر عفت کو اس کے برعکس طعن اور بہتان تراشی کا ہدف بنا لیا۔ 112ایک گروہ اور جماعت کو عَصْبَۃ کہا جاتا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کی تقویت اور عصیبت کا باعث ہوتے ہیں۔ 113کیونکہ اس سے ایک تو تمہیں کرب اور صدمے کے سبب ثواب عظیم ملے گا، دوسرے آسمانوں سے حضرت عائشہ کی حرمت میں ان کی عظمت شان اور ان کے خاندان کا شرف و فضل نمایاں تر ہوگیا، علاوہ ازیں اہل ایمان کے لئے اس میں عبرت و نصیحت کے اور کئی پہلو ہیں۔ 114اس سے مراد عبد اللہ بن ابی منافق ہے جو اس سازش کا سرغنہ تھا۔  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[١٢] یہاں آیت نمبر ١١ سے لے کر آیت نمبر ٢٠ تک افک کے واقعہ سے متعلق دس آیات مذکور ہیں۔ جو اس سورت کا شان نزول بنیں۔ ابتدا میں تہمت، قذف زنا کے احکام اور سزا بتلانے کے بعد اس واقعہ کا آغاز اور اس پر تبصرہ ہے۔ اس کی ابتداء ہی ان الفاظ سے کی گئی (اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بالْاِفْكِ 11؀) 24 ۔ النور :1... 1) یعنی یہ جو کچھ افواہیں،۔۔ اور قصے گھڑے گئے۔ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔ جس میں حقیقت کا شائبہ تک نہیں۔ [١٣] یہ ٹولہ کون لوگ تھے۔ یہ حضرت عائشہ (رض) ہی کی زبانی سنئے : ١۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اس آیت میں (وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ 11؀) 24 ۔ النور :11) سے مراد عبداللہ بن ابی ابن سلول ہے (رئیس المنافقین) ہے۔ (بخاری۔ کتاب التفسیر) ٢۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اس طوفان کا چرچا (مسلمانوں میں سے) دو مرد کرنے والے تھے۔ مسطح بن اثاثہ، اور حسان بن ثابت اور تیسرا عبداللہ بن ابی بن سلول منافق تھا جو کھود کھود کر پوچھا پھر اس پر حاشیے چڑھاتا۔ وہ اس طوفان کا بانی مبانی تھا اور (وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ 11؀) 24 ۔ النور :11) سے وہ اور حمنہ بنت جحش مراد ہیں && (عبداللہ بن ابی منافق کے علاوہ تینوں پر حد قذف لگی تھی) (بخاری۔ کتاب التفسیر) ٣۔ مسروق سے روایت ہے کہ حسان بن ثابت (مشہور شاعر) حضرت عائشہ (رض) کے ہاں گئے اور یہ شعر سنایا حصان رزان ماتزن بریبہ۔۔ و نصبح غرثی من الحوم الغوافل (حضرت عائشہ (رض) پاکدامن، عقلمند اور ہر شک و شبہ سے بالا ہیں۔ وہ بھولی بھالی معصوم عورتوں کا گوشت کھانے (ان پر تہمت لگانے یا ان کا گلہ کرنے) سے بھوکی ہی رہتی ہیں۔ یہ شعر سن کر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : مگر (حسان) تم تو ایسے نہیں۔ میں (مسروق) نے حضرت عائشہ (رض) نے کہا۔ && آپ ایسے شخص کو کیوں آنے دیتی ہیں جس کے حق میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری (وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ 11؀) 24 ۔ النور :11) && حضرت عائشہ (رض) نے کہا : اسے اندھے پن سے زیادہ اور کیا عذاب ہوگا (حضرت حسان آخری عمر میں اندھے ہوگئے تھے) پھر یہ بھی کہا : کہ حسان رسول اللہ کی طرف سے (کافروں کو ان کی ہجو کا) جواب دیتے تھے۔ && (بخاری۔ کتاب التفسیر) نیز عبدالرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ حضرت حسان بن ثابت حضرت ابوہریرہ (رض) سے گواہی چاہتے تھے۔ کہتے تھے : && ابوہریرہ (رض) ! تمہیں اللہ کی قسم ! کیا تم نے رسول اللہ یہ فرماتے نہیں سنا : && حسان ! تو اللہ کی طرف سے کافروں کو جواب دے۔ یا اللہ ! روح القدس سے حسان کی مدد کر && ابوہریرہ (رض) نے کہا : && ہاں && (بخاری۔ کتاب الصلوہ باب التعر فی المسجد) [١٤] مندرجہ بالا حضرت عائشہ (رض) سے منقول احادیث سے بالکل واضح ہوجاتا ہے کہ اس فتنہ کا بانی مبانی عبداللہ بن ابی منافق تھا۔ اتفاق کی بات کہ اس غزوہ بن مصطلق میں جتنے زیادہ منافق شامل ہوئے تھے۔ دوسرے کسی غزوہ میں شامل نہ ہوئے تھے۔ انہی لوگوں نے ہی اس بہتان کا بھرپور پروپیگنڈہ کیا تھا۔ جس سے کئی سادہ لوح مخلص مسلمان بی متاثر ہوگئے تھے۔ مثاتر ہونے والے مسلمانوں کے نام تو کتب احادیث و سیر میں سے ہیں اور وہ تھے حضرت حسان بن ثابت، مسطح بن اثاثہ اور ام المومنین زینب بنت جحش کی بہن حمنہ بنت جحش یعنی روایت کے مطابق ان تینوں کو قذف کی حد بھی لگی تھی۔ لیکن منافقوں میں سے عبداللہ بن ابی کے سوا کسی کا نام کتب تاریخ و سیر میں نہیں ملتا۔ نہ ہی منافقوں میں سے کسی کو حد لگی تھی۔ ان کا معاملہ بس اللہ کے سپرد تھا۔ جب یہ فتنہ گھڑ گیا تو منافق خوش ہو کر اور خوب مزے لے کر ان واہیات باتوں کا تذکرہ تھے بعض اظہار افسوس کے طور پر، بعض بات چھیڑ دیتے اور خود چپکے سے سنا کرتے، اور مسلمان یہ باتیں سن کر باعض تردد میں پڑجاتے، بعض خاموش رہتے اور بہت سے یہ باتیں سن کر جھٹلا دیتے۔ اور اس قصہ کا بڑا بوجھ اٹھانے والے اور بانی عبداللہ کا یہ حال تھا کہ لوگوں کو جمع کرتا اور ابھارتا اور نہایت چالاکی سے اپنا دامن بچا کر دوسروں سے اس کی اشاعت کرایا کرتا تھا۔ اس آیت میں بتلایا یہ جارہا ہے کہ اس قصہ میں کسی نے جتنا حصہ لیا اسی کے مطابق اسے عذاب عظیم ہوگا۔ ان حالات میں عام انسانی سوچ کے مطابق چاہئے تو تھا اللہ تعالیٰ منافقوں کو اس اخلاقی گراوٹ پر غضب ناک گرفت فرماتا یا مسلمانوں کو جوابی حملے سے اکساتا مگر اللہ تعالیٰ جو سب سے بڑھ کر علیم اور حکیم ہے۔ نے یہ انداز اختیار فرمایا کہ تمام تر توجہ مسلمانوں کو یہ تعلیم دینے پر صرف فرمائی کہ تمہارے اخلاقی محاذ میں جہاں رخنے موجود ہیں۔ ان کو بھر کر اس اخلاقی محاذ کو اور بھی زیادہ مضبوط بنانا چاہئے۔ اسی لئے اس سورة میں بہت سے ستر و حجاب کے احکام نازل ہوئے جو آگے آرہے ہیں۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ : ” اَلإِْفْکُ “ کا لفظی معنی الٹا کرنا ہوتا ہے، مراد ایسا بہتان ہے جو حقیقت کے بالکل خلاف ہو۔ اس سے مراد وہ بہتان ہے جو منافقین نے ام المومنین عائشہ (رض) پر لگایا تھا، دو تین مخلص مسلمان بھی سادہ دلی کی وجہ سے ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اس کی تفصی... ل خود عائشہ (رض) سے سنیے، وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت تھی کہ آپ جب سفر پر جاتے تو اپنی بیویوں کے نام قرعہ ڈالتے، جس بیوی کے نام قرعہ نکلتا اسے آپ اپنے ساتھ لے جاتے۔ چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک غزوہ (بنو المصطلق) میں قرعہ ڈالا جو میرے نام نکلا، تو میں آپ کے ساتھ روانہ ہوگئی۔ یہ واقعہ حجاب کا حکم نازل ہونے کے بعد کا ہے۔ میں ایک ہودے میں سوار رہتی اور جب اترتی تو ہودے سمیت اتاری جاتی۔ ہم اسی طرح سفر کرتے رہے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس غزوہ سے فارغ ہوئے اور سفر سے لوٹے تو ہم لوگ مدینہ کے نزدیک آپہنچے، آپ نے ایک رات کوچ کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سن کر میں اٹھی اور پیدل چل کر لشکر سے پار نکل گئی، جب حاجت سے فارغ ہوئی اور لشکر کی طرف آنے لگی تو مجھے معلوم ہوا کہ ” اظفار “ کے نگینوں کا ہار (جو میرے گلے میں تھا) ٹوٹ کر گرگیا ہے۔ میں اسے ڈھونڈنے لگی اور اسے ڈھونڈنے میں دیر لگ گئی۔ اتنے میں وہ لوگ جو میرا ہودہ اٹھا کر اونٹ پر لادا کرتے تھے، انھوں نے ہودہ اٹھایا اور میرے اونٹ پر لاد دیا۔ وہ یہ سمجھتے رہے کہ میں ہودہ میں موجود ہوں، کیونکہ اس زمانہ میں عورتیں ہلکی پھلکی ہوتی تھیں، پُر گوشت اور بھاری بھر کم نہ ہوتی تھیں اور تھوڑا سا کھانا کھایا کرتی تھیں۔ لہٰذا ان لوگوں نے جب ہودہ اٹھایا تو انھیں اس کے ہلکے پن کا کوئی خیال نہ آیا، علاوہ ازیں میں ان دنوں ایک کم سن لڑکی تھی۔ خیر وہ ہودہ اونٹ پر لاد کر چل دیے۔ لشکر کے روانہ ہونے کے بعد میرا ہار مجھے مل گیا اور میں اسی ٹھکانے کی طرف چلی گئی جہاں رات کو اترے تھے، دیکھا تو وہاں نہ کوئی پکارنے والا ہے اور نہ جواب دینے والا (مطلب سب جا چکے تھے) ، میں نے ارادہ کیا کہ اپنے ٹھکانے پر چلی جاؤں، کیونکہ میرا خیال تھا کہ جب وہ لوگ مجھے نہ پائیں گے تو اسی جگہ تلاش کرنے آئیں گے۔ میں وہاں بیٹھی رہی، نیند نے غلبہ کیا اور میں سو گئی۔ لشکر کے پیچھے پیچھے (گرے پڑے سامان کی خبر رکھنے کے لیے) صفوان بن معطل السلمی الذکوانی مقرر تھے۔ وہ رات چلے اور صبح میرے ٹھکانے کے قریب پہنچے اور دور سے کسی انسان کو سوتے ہوئے دیکھا، پھر میرے قریب آئے تو مجھے پہچان لیا، کیونکہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے انھوں نے مجھے دیکھا تھا، جب انھوں نے مجھے پہچان کر ”إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ “ پڑھا تو میں بیدار ہوگئی اور اپنی چادر سے چہرہ ڈھانپ لیا۔ اللہ کی قسم ! انھوں نے نہ مجھ سے کوئی بات کی اور نہ میں نے ”إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ “ کے سوا کوئی بات سنی۔ انھوں نے اپنی سواری بٹھائی اور اس کے اگلے پاؤں کو پاؤں سے دبائے رکھا تو میں اس پر سوار ہوگئی۔ وہ آگے سے اونٹنی کی مہار پکڑ کر پیدل چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم لشکر سے اس وقت جا ملے جب وہ عین دوپہر کو گرمی کی شدت کی وجہ سے پڑاؤ کیے ہوئے تھے۔ تو جن کی قسمت میں تباہی لکھی تھی وہ تباہ ہوئے۔ اس تہمت کا ذمہ دار عبداللہ بن ابی ابن سلول تھا۔ خیر ہم لوگ مدینہ پہنچے، وہاں پہنچ کر میں بیمار ہوگئی اور مہینا بھر بیمار رہی۔ لوگ تہمت لگانے والوں کی باتوں کا چرچا کرتے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی، البتہ ایک بات سے مجھے شک سا پڑتا تھا، وہ یہ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وہ مہربانی جو بیماری کی حالت میں مجھ پر ہوا کرتی تھی وہ اس بیماری میں مجھے نظر نہیں آئی۔ بس یہ تھا کہ آپ میرے پاس آتے تو سلام کہتے، پھر فرماتے : ” کیا حال ہے ؟ “ اور چلے جاتے، اس سے مجھے شک پڑتا، مگر مجھے کسی بات کی خبر نہ تھی۔ بیماری سے کچھ افاقہ ہوا تو میں کمزور ہوگئی، ابھی کمزور ہی تھی کہ ” مناصع “ کی طرف گئی۔ مسطح کی ماں (عاتکہ) میرے ساتھ تھی۔ ہم لوگ ہر رات کو وہاں رفع حاجت کے لیے جایا کرتے تھے۔ یہ اس زمانے کی بات ہے جب ہم اپنے گھروں کے نزدیک بیت الخلا نہیں بناتے تھے، بلکہ اگلے زمانہ کے عربوں کی طرح رفع حاجت کے لیے باہر جایا کرتے تھے۔ کیونکہ گھروں کے قریب بیت الخلا بنانے سے اس کی بدبو ہمیں تکلیف دیتی۔ خیر میں اور مسطح کی ماں جو ابو رہم بن عبد مناف کی بیٹی تھی اور اس کی ماں صخر بن عامر کی بیٹی اور ابوبکر صدیق کی خالہ تھی، اس کا بیٹا مسطح تھا، رفع حاجت سے فراغت کے بعد ہم دونوں گھر کو آرہی تھیں کہ مسطح کی ماں کا پاؤں چادر میں الجھ کر پھسلا تو وہ کہنے لگی : ” مسطح ہلاک ہو۔ “ میں نے اسے کہا : ” تم نے بہت بری بات کہی، کیا تم اس شخص کو کو ستی ہو جو بدر میں شریک تھا ؟ “ وہ کہنے لگی : ” اے بھولی لڑکی ! کیا تم نے وہ نہیں سنا جو اس نے کہا ہے ؟ “ میں نے کہا : ” اس نے کیا کہا ہے ؟ “ تب اس نے تہمت لگانے والوں کی باتیں مجھ سے بیان کیں تو میری بیماری میں مزید اضافہ ہوگیا۔ جب میں گھر پہنچی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر تشریف لائے اور سلام کرکے پوچھا : ” اب کیسی ہو ؟ “ میں نے کہا : ” کیا آپ مجھے اجازت دیتے ہیں کہ میں والدین کے پاس جاؤں ؟ “ میرا ارادہ اس وقت یہ تھا کہ ان سے خبر کی تحقیق کروں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اجازت دے دی۔ میں اپنے والدین کے پاس آگئی تو میں نے اپنی ماں سے کہا : ” امی ! لوگ (میرے بارے میں) کیا باتیں کر رہے ہیں ؟ “ اس نے کہا : ” بیٹی ! اتنا رنج نہ کرو، اللہ کی قسم ! اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کسی مرد کے پاس کوئی خوبصورت عورت ہوتی ہے اور وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اس کی سوکنیں بھی ہوں تو وہ بہت کچھ کرتی رہتی ہیں۔ “ میں نے کہا : ” سبحان اللہ ! لوگوں نے اس کا چرچا بھی کردیا۔ “ چناچہ میں وہ ساری رات روتی رہی، صبح ہوگئی مگر میرے آنسو تھمتے ہی نہ تھے، نہ آنکھوں میں نیند کا سرمہ تک آتا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی بن ابی طالب اور اسامہ بن زید ( رض ) کو بلایا، کیونکہ وحی اترنے میں دیر ہو رہی تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے متعلق مشورہ چاہتے تھے۔ چناچہ اسامہ بن زید نے تو آپ کو اس کے مطابق مشورہ دیا جو وہ جانتے تھے کہ عائشہ ایسی ناپاک باتوں سے پاک ہے اور اس کے مطابق کہا جو ان کے دل میں آپ کے گھر والوں کی محبت تھی۔ انھوں نے کہا : ” یا رسول اللہ ! وہ آپ کی اہلیہ ہے اور ہم خیر کے سوا کچھ نہیں جانتے۔ “ علی (t) نے کہا : ” یا رسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے آپ پر کوئی تنگی نہیں کی اور عورتیں اس کے علاوہ بھی بہت ہیں اور اگر آپ بریرہ سے پوچھیں تو وہ آپ کو ٹھیک ٹھیک بتادے گی۔ “ چناچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ (r) کو بلایا اور اس سے پوچھا : ” کیا تم نے کوئی ایسی بات دیکھی ہے کہ عائشہ کے متعلق تمہیں کچھ شک ہو ؟ “ بریرہ (r) کہنے لگیں : ” اللہ کی قسم، جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ! میں نے اس میں کوئی بات نہیں دیکھی جسے میں اس کا عیب سمجھوں، زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ وہ نو عمر لڑکی ہے، گھر والوں کا گندھا ہوا آٹا رکھ کر سو جاتی ہے اور بکری آ کر اسے کھا جاتی ہے۔ ‘ ‘(اس کے بعد) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے اور اس دن عبداللہ بن ابی کے خلاف مدد مانگی، فرمایا : ( یَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِیْنَ ! مَنْ یَعْذِرُنِيْ مِنْ رَجُلٍ قَدْ بَلَغَنِيْ أَذَاہُ فِيْ أَھْلِ بَیْتِيْ ؟ فَوَ اللّٰہِ ! مَا عَلِمْتُ عَلٰی أَھْلِيْ إِلَّا خَیْرًا، وَ لَقَدْ ذَکَرُوْا رَجُلًا مَا عَلِمْتُ عَلَیْہِ إِلَّا خَیْرًا، وَمَا کَانَ یَدْخُلُ عَلٰی أَھْلِيْ إِلَّا مَعِيَ ) ” مسلمانو ! اس آدمی کے خلاف کون میری حمایت کرتا ہے جس کی تکلیف مجھے میرے گھر والوں کے متعلق پہنچی ہے، اللہ کی قسم ! میں نے اپنے اہل خانہ میں بھلائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور ان لوگوں نے ایک ایسے آدمی کا ذکر کیا ہے جس میں خیر کے سوا میں نے کچھ نہیں دیکھا اور وہ میرے گھر کبھی اکیلا نہیں بلکہ میرے ساتھ ہی آتا ہے۔ “ یہ سن کر سعد بن معاذ انصاری (اوس قبیلے کے سردار) کھڑے ہوئے اور کہنے لگے : ” میں اس کے مقابل آپ کی مدد کرتا ہوں، اگر وہ اوس قبیلے سے ہے تو میں اس کی گردن اڑاتا ہوں اور اگر ہمارے بھائیوں خزرج قبیلے سے ہے تو آپ جو حکم دیں گے ہم بجا لائیں گے۔ “ یہ بات سن کر سعد بن عبادہ، جو خزرج قبیلے کے سردار تھے، کھڑے ہوئے، وہ اس سے پہلے نیک آدمی تھے، مگر قومی حمیّت نے انھیں بھڑ کا دیا، انھوں نے سعد بن معاذ سے کہا : ” اللہ کی قسم ! تم نے جھوٹ کہا، اللہ کی قسم ! نہ تم اسے قتل کرو گے اور نہ ہی قتل کرسکتے ہو۔ “ اتنے میں اسید بن حضیر (رض) جو سعد بن معاذ (رض) کے چچا کے بیٹے تھے، کھڑے ہوئے اور انھوں نے سعد بن عبادہ سے کہا : ” تم جھوٹ کہہ رہے ہو، اللہ کی قسم ! ہم اسے ضرور قتل کریں گے، کیونکہ تم منافق ہو، منافقوں کی طرف داری کرتے ہوئے، ان کی طرف سے جھگڑتے ہو۔ “ اس پر اوس اور خزرج دونوں قبیلوں کے لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور قریب تھا کہ آپس میں لڑ پڑیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابھی منبر ہی پر تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں سمجھاتے اور ٹھنڈا کرتے رہے، یہاں تک کہ وہ خاموش ہوگئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی خاموش ہوگئے۔ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں وہ سارا دن روتی رہی، نہ میرے آنسو تھمتے تھے نہ آنکھوں میں نیند کا سرمہ تک پڑتا تھا۔ (والد نے مجھے گھر واپس جانے کا حکم دیا اور میں گھر چلی گئی) میرے والدین صبح میرے پاس آگئے، میں دو رات اور ایک دن سے مسلسل رو رہی تھی، اس عرصہ میں مجھے نہ نیند آئی تھی اور نہ آنسو تھمتے تھے، والدین کو گمان ہوتا تھا کہ رو رو کر میرا کلیجہ پھٹ جائے گا۔ پھر ایسا ہوا کہ میرے والدین میرے پاس بیٹھے تھے اور میں رو رہی تھی کہ ایک انصاری عورت نے اندر آنے کی اجازت مانگی، میں نے اجازت دے دی تو وہ بھی میرے ساتھ بیٹھ کر رونے لگی۔ ہم اس حال میں تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے سلام کہا اور بیٹھ گئے۔ اس سے پہلے جب سے مجھ پر تہمت لگی تھی آپ میرے پاس نہیں بیٹھے تھے۔ آپ ایک مہینا انتظار کرتے رہے، مگر وحی نہیں آئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیٹھ کر خطبہ پڑھا، پھر فرمایا : ( أَمَّا بَعْدُ ، یَا عَاءِشَۃُ ! فَإِنَّہُ قَدْ بَلَغَنِيْ عَنْکِ کَذَا وَ کَذَا، فَإِنْ کُنْتِ بَرِیْءَۃً فَسَیُبَرِّءْکِ اللّٰہُ ، وَإِنْ کُنْتِ أَلْمَمْتِ بِذَنْبٍ فَاسْتَغْفِرِي اللّٰہَ وَتُوبِيْ إِلَیْہِ ، فَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا اعْتَرَفَ بِذَنْبِہِ ثُمَّ تَابَ إِلَی اللّٰہِ تَاب اللّٰہُ عَلَیْہِ ) ” اما بعد ! عائشہ ! مجھے تمہارے بارے میں یہ بات پہنچی ہے، اگر تو بےگناہ ہے تو اللہ تعالیٰ تجھے ضرور بری کر دے گا اور اگر تو کسی گناہ سے آلودہ ہوئی ہے تو اللہ سے معافی مانگ اور توبہ کر، کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اقرار کرکے توبہ کرتا ہے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرتا ہے۔ “ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بات ختم کی تو میرے آنسو سوکھ گئے، حتیٰ کہ مجھے ان کا ایک قطرہ بھی محسوس نہیں ہوتا تھا، میں نے اپنے والد سے کہا : ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو کچھ کہا ہے اس کا جواب دیں۔ “ انھوں نے کہا : ” اللہ کی قسم ! مجھے معلوم نہیں میں کیا کہوں۔ “ پھر میں نے اپنی ماں سے کہا : ” آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب دیں۔ “ انھوں نے کہا : ” اللہ کی قسم ! مجھے معلوم نہیں میں کیا کہوں۔ “ آخر میں خود ہی جواب دینے لگی، میں نو عمر لڑکی تھی، قرآن میں نے زیادہ نہیں پڑھا تھا، میں نے کہا : ( إِنِّيْ وَاللّٰہِ لَقَدْ عَلِمْتُ لَقَدْ سَمِعْتُمْ ھٰذَا الْحَدِیْثَ حَتَّی اسْتَقَرَّ فِيْ أَنْفُسِکُمْ وَ صَدَّقْتُمْ بِہِ ، فَلَءِنْ قُلْتُ لَکُمْ : إِنِّيْ بَرِیْءَۃٌ، وَاللّٰہُ یَعْلَمُ أَنّيْ بَرِیْءَۃٌ، لَا تُصَدِّقُوْنَنِيْ بِذٰلِکَ ، وَلَءِنِ اعْتَرَفْتُ لَکُمْ بِأَمْرٍِ وَاللّٰہُ یَعْلَمُ أَنِّيْ مِنْہُ بَرِیْءَۃٌ لَتُصَدِّقُنِّيْ ، وَاللّٰہِ مَا أَجِدُ لَکُمْ مَثَلًا إِلَّا قَوْلَ أَبِيْ یُوْسُفَ قَالَ : ( فَصَبْرٌ جَمِيْلٌ ۭ وَاللّٰهُ الْمُسْتَعَانُ عَلٰي مَا تَصِفُوْنَ ) [ یوسف : ١٨ ] ) ” اللہ کی قسم ! میں جانتی ہوں کہ آپ لوگوں نے یہ بات سنی ہے، حتیٰ کہ آپ کے دل میں جم گئی ہے اور آپ نے اسے سچا سمجھ لیا ہے، اب اگر میں آپ سے کہوں کہ میں بےگناہ ہوں اور اللہ جانتا ہے کہ میں بےگناہ ہوں، تو تم مجھے اس میں سچا نہیں سمجھو گے اور اگر میں کسی بات کا اعتراف کرلوں، جب کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ میں اس سے بری ہوں تو آپ مجھے سچا سمجھیں گے۔ اللہ کی قسم ! میں اپنی اور تمہاری مثال ایسی ہی سمجھتی ہوں جیسے یوسف کے باپ نے کہا تھا : ” سو (میرا کام) اچھا صبر ہے اور اللہ ہی ہے جس سے اس پر مدد مانگی جاتی ہے، جو تم بیان کرتے ہو۔ “ پھر میں نے کروٹ بدل لی اور بستر پر لیٹ گئی۔ میں اس وقت جانتی تھی کہ میں بےگناہ ہوں اور اللہ تعالیٰ ضرور میری بےگناہی کی وجہ سے مجھے بری کر دے گا، لیکن اللہ کی قسم ! مجھے یہ گمان تک نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ایسی وحی نازل کرنے والا ہے جس کی تلاوت کی جائے گی اور میرے دل میں میری شان اس سے کہیں کم تر تھی کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں ایسی بات فرمائے گا جس کی تلاوت کی جایا کرے گی۔ مجھے تو یہ امید تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیند میں خواب دیکھیں گے، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ مجھے پاک قرار دے گا۔ تو اللہ کی قسم ! ابھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے چلے نہ تھے، نہ ہی گھر والوں میں سے کوئی باہر گیا تھا کہ آپ پر وحی نازل ہونے لگی اور آپ پر وہ سختی ہونے لگی جو اس موقع پر ہوا کرتی تھی، یہاں تک کہ آپ سے موتیوں کی طرح پسینا ٹپکنے لگا، حالانکہ وہ سردی کا دن تھا۔ ایسا اس کلام کے بوجھ کی وجہ سے ہوتا تھا جو آپ پر نازل ہوتا تھا۔ جب وہ حالت ختم ہوئی تو آپ خوش تھے اور ہنس رہے تھے۔ پھر پہلی بات جو آپ نے کہی یہ تھی : ( یَا عَاءِشَۃُ ! أَمَّا اللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ فَقَدْ بَرَّأَکِ ) ” عائشہ ! اللہ عز و جل نے تمہیں بری کردیا۔ “ میری والدہ نے کہا : ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اٹھو (اور شکریہ ادا کرو) ۔ “ میں نے کہا : ” اللہ کی قسم ! میں آپ کی طرف نہیں اٹھوں گی اور اللہ کے سوا کسی کا شکریہ ادا نہیں کروں گی۔ “ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں : (ۧاِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ ۔۔ اَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ ) [ النور : ١١ تا ٢٠ ] جب اللہ تعالیٰ نے میری براءت میں یہ آیات نازل فرمائیں تو ابوبکر صدیق (t) نے، جو محتاجی اور قرابت کی وجہ سے مسطح پر خرچ کیا کرتے تھے، کہا : ” اللہ کی قسم ! میں مسطح پر کبھی کچھ خرچ نہیں کروں گا، کیونکہ اس نے عائشہ کے متعلق ایسی باتیں کی ہیں۔ “ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : (وَلَا يَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ اَنْ يُّؤْتُوْٓا اُولِي الْقُرْبٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَالْمُهٰجِرِيْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ډ وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا ۭ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ) [ النور : ٢٢ ] ” اور تم میں سے فضیلت اور وسعت والے اس بات سے قسم نہ کھا لیں کہ قرابت والوں اور مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو دیں اور لازم ہے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخشے اور اللہ بیحد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔ “ یہ آیت سن کر ابوبکر نے کہا : ” کیوں نہیں ؟ اللہ کی قسم ! مجھے پسند ہے کہ اللہ مجھے بخش دے۔ “ اور وہ مسطح پر جو خرچ کیا کرتے تھے دوبارہ کرنے لگے اور کہا : ” اللہ کی قسم ! میں کبھی یہ معمول بند نہیں کروں گا۔ “ عائشہ (رض) نے فرمایا : ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اس تہمت کے زمانہ میں) زینب بنت جحش (رض) سے میرے بارے میں پوچھا کرتے تھے کہ زینب تمہیں کیا معلوم ہے، یا تم نے کیا دیکھا ہے ؟ تو وہ یہی کہتی کہ میں اپنے کان اور آنکھ کی خوب احتیاط رکھتی ہوں، مجھے تو اس کے اچھا ہونے کے سوا کچھ معلوم نہیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں میں سے زینب ہی میرا مقابلہ کرتی تھی، اللہ تعالیٰ نے اس کی پرہیزگاری کی وجہ سے اسے بچا لیا اور اس کی بہن حمنہ اس کی خاطر لڑنے لگی۔ تو جس طرح دوسرے تہمت لگانے والے تباہ ہوئے وہ بھی تباہ ہوئی۔ “ [ بخاري، التفسیر، باب : ( لو لا إذ سمعتموہ ظن المؤمنون۔۔ ) : ٤٧٥٠ ] اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ ۔۔ : ایک ذہن کے لوگوں کے گروہ اور جماعت کو ” عُصْبَۃٌ“ اور ” عِصَابَۃٌ“ کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ ایک دوسرے کی تقویت کا باعث ہوتے ہیں اور ” عَصَبَ یَعْصِبُ “ (ض) کا معنی باندھنا اور مضبوط کرنا ہے، یعنی جو لوگ یہ عظیم بہتان اپنے پاس سے بنا کر لائے ہیں ان کا شمار مسلمانوں میں ہوتا ہے، اس لیے ان سے معاملہ کرتے وقت ان کے ساتھ غیر مسلموں والا سلوک نہ کرو، کیونکہ یہ تمھی میں سے ہیں، ایسا نہ ہو کہ مسلمانوں میں سے کچھ لوگ ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اور بات باہمی فساد تک جا پہنچے۔ جیسا کہ تجربے سے یہ بات ثابت بھی ہوگئی ہے کہ جب آپ نے عبداللہ بن ابی کے مقابلے میں مدد کے لیے کہا تو قریب تھا کہ لوگ لڑ پڑتے، اگر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں ٹھنڈا نہ کرتے۔ اس لیے اللہ سبحانہ نے یہ کہہ کر کہ ” جو لوگ یہ بہتان لائے ہیں تمھی میں سے ایک گروہ ہیں “ ان کا بہتان اور جھوٹ بھی واضح فرمایا اور زیادہ تعاقب سے بھی منع فرما دیا۔ لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ ۭ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ : یہ بات مخلص مسلمانوں کے اطمینان کے لیے فرمائی، جنھیں اس بہتان سے صدمہ پہنچا تھا، خصوصاً جن کا اس واقعہ سے براہ راست تعلق تھا، مثلاً نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ابوبکر صدیق، عائشہ، ان کی والدہ اور صفوان بن معطل (رض) ۔ فرمایا، تم اس واقعہ کو اپنے لیے برا مت سمجھو، بلکہ یہ تمہارے لیے کئی لحاظ سے بہتر ہے : 1 اس واقعہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، عائشہ، ان کے والدین اور صفوان بن معطل (رض) کو جو رنج و غم پہنچا اور مسلسل ایک ماہ تک وہ شدید کرب میں مبتلا رہے، اس کرب پر صبر اور بہتان لگانے والوں سے درگزر کا یقیناً اللہ کے ہاں بہت اجر ہے، فرمایا : (اِنَّمَا يُوَفَّى الصّٰبِرُوْنَ اَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ ) [ الزمر : ١٠ ] ” صرف صبر کرنے والوں ہی کو ان کا اجر کسی شمار کے بغیر دیا جائے گا۔ “ حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک اشارے سے تمام بہتان لگانے والوں کی گردنیں تن سے جدا ہوسکتی تھیں۔ اس اجر کے علاوہ براءت کی آیات نازل ہونے پر ان تمام حضرات کو اتنی ہی خوشی ہوئی جتنا صدمہ پہنچا تھا، چناچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آیات اترنے پر ہنس رہے تھے، اسی طرح عائشہ، ان کے والدین، صفوان بن معطل (رض) اور تمام مسلمانوں کو درجہ بدرجہ خوشی ہوئی۔ 2 ام المومنین عائشہ (رض) کو اس واقعہ سے جو عزت ملی امت مسلمہ میں سے کسی کو حاصل نہ ہوسکی کہ ان کی بریت کے لیے قرآن مجید اترا، جو قیامت تک تمام دنیا میں پڑھا جاتا رہے گا اور قرآن نے ان کی جو براءت بیان فرمائی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں اور آپ کی وفات کے بعد ام المومنین عائشہ (رض) کی پاکیزہ زندگی اس کی سچی شہادت ہے کہ وہ ہر بہتان سے پاک ہیں۔ اس سے قرآن کا اعجاز بھی ثابت ہوتا ہے کہ اس کی کوئی پیش گوئی غلط ثابت نہ ہوئی ہے، نہ ہوگی۔ 3 اس واقعہ میں یہ بھی خیر ہے کہ بہتان لگانے والے مخلص مسلمانوں پر حد لگنے سے وہ گناہ سے پاک ہوگئے اور منافقین کا نفاق ظاہر ہوگیا، جس سے آئندہ ان کے نقصانات سے بچنا آسان ہوگیا۔ 4 اس واقعہ سے صحابہ کرام (رض) کی نیک نفسی اور پاک طینتی بھی ثابت ہوتی ہے کہ مسلسل ایک ماہ کے پروپیگنڈے کے باوجود مخلص مسلمانوں میں سے صرف تین آدمی حسان بن ثابت، مسطح بن اثاثہ اور حمنہ بنت جحش (رض) اس پروپیگنڈے کا شکار ہوئے، باقی تمام صحابہ اس بدگمانی سے پوری طرح محفوظ رہے۔ ازواج مطہرات میں سے کسی نے عائشہ (رض) کی بدنامی میں حصہ نہیں لیا، حتیٰ کہ زینب بنت جحش (رض) نے، جو عائشہ (رض) کی برابر کی چوٹ تھیں، سوکن ہونے کے باوجود قسم کھا کر عائشہ (رض) کے پاک ہونے کی شہادت دی۔ ابو ایوب انصاری (رض) اور ان کی بیوی کا واقعہ بھی، جو آگے آ رہا ہے، صحابہ کے کریم النفس اور پاک طینت ہونے کا زبردست ثبوت ہے۔ ابوبکر (رض) کا بہتان لگانے کے باوجود مسطح سے حسن سلوک ان کی خشیت الٰہی اور صبر کا بہترین نمونہ ہے۔ عائشہ (رض) کا حسان بن ثابت (رض) سے بہتان کے باوجود حسن سلوک اور ان کی عزت افزائی کرنا ان کے عالی نفس ہونے کی دلیل ہے۔ 5 اس واقعہ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عالم الغیب نہیں تھے، ورنہ آپ ایک ماہ تک مسلسل کرب میں مبتلا نہ رہتے۔ اس سے اس غلو کی جڑ کٹ گئی جس میں اس سے پہلے یہود و نصاریٰ مبتلا ہوئے اور جس میں بعض نادان مسلمان بھی مبتلا ہیں۔ 6 اس واقعہ کے نتیجہ میں زنا اور قذف کی حد نازل ہوئی اور قیامت تک کے لیے مسلمان مردوں اور عورتوں کی عصمت و عفت بہتان طرازوں سے محفوظ کردی گئی اور مسلم معاشرے میں بےحیائی کی اشاعت کا پوری طرح سد باب کردیا گیا۔ لِكُلِّ امْرِۍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ : یعنی جس شخص نے اس فتنے میں جتنا حصہ لیا اسی قدر گناہ گار ہوا اور سزا کا مستحق ہوا۔ کسی نے اپنے پاس سے بہتان باندھ کر طوفان اٹھایا، کسی نے بہتان باندھنے والے کی زبانی موافقت کی، کوئی سن کر ہنس دیا، کسی نے خاموشی سے سن لیا، حالانکہ اسے انکار کرنا چاہیے تھا اور کسی نے سنتے ہی کہہ دیا کہ یہ صاف جھوٹ ہے، یہ بات کہنے والوں کو اللہ نے پسند فرمایا، باقی سب کو تھوڑا بہت الزام دیا۔ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ : اس سے مراد رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی ہے، جیسا کہ خود عائشہ (رض) نے فرمایا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منبر پر اسی کے متعلق فرمایا کہ اس کی تکلیف مجھے میرے گھر والوں کے متعلق پہنچی ہے، دیکھیے زیر تفسیر آیت کا پہلا فائدہ۔ بعض روایات میں حسان بن ثابت (رض) کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، مگر صحیح بات یہی ہے کہ حسان بن ثابت (رض) کا قصور صرف اتنا تھا کہ انھوں نے سن کر یہ بات آگے کردی، ورنہ یہ بہتان گھڑنے والا عبداللہ بن ابی ہی تھا۔ یہی ظالم لوگوں کو جمع کرتا اور نہایت چالاکی سے خود دامن بچا کر دوسروں کے منہ سے کہلوایا کرتا تھا۔ اس کے لیے عذاب عظیم اس لیے کہ دوسرے تمام لوگوں کا گناہ اس کے سر پر بھی تھا، کیونکہ اس نے اس کی ابتدا کی تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ( مَنْ سَنَّ فِي الإِْسْلَامِ سُنَّۃً سَیِّءَۃً ، کَانَ عَلَیْہِ وِزْرُھَا وَ وِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِھَا مِنْ بَعْدِہِ ، مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِھِمْ شَيْءٌ ) [ مسلم، الزکاۃ، باب الحث علی الصدقۃ ولو بشق تمرۃ۔۔ : ١٠١٧ ] ” جو شخص اسلام میں کوئی برا طریقہ جاری کرے اس پر اس کا اپنا گناہ بھی ہوگا اور ان کا گناہ بھی جو اس پر عمل کریں گے، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی ہو۔ “ عذاب عظیم کا مطلب یہ ہے کہ اسے توبہ کی توفیق نہیں ہوگی، وہ کفر پر فوت ہوگا اور آخرت کے عذاب میں مبتلا ہوگا، جو ” اَلدَّرْکُ الْأَسْفَلُ مِنَ النَّارِ “ ہے۔ [ أَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْہُ ] اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس جماعت کے دوسرے لوگوں کو توبہ کی توفیق عطا ہوگی۔  Show more

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Interconnection of verses As has been mentioned earlier, the major part of Surah An-Nur is in connection with those injunctions which are related with protection and security of chastity and continence. Diametrically to that, any attempt to debase the chastity and honour would be in violation of the injunction, for which the punishment in the world and the torment in the Hereafter are enjoined. In...  this connection, first the maximum punishment of adultery (حد زنا), then the punishment for false accusation (حد قذف) and after that the process of li&an have already been described. False accusation of adultery against a chaste woman, without the support of four eyewitnesses, is held to be a great sin, and for such a person the punishment of eighty stripes is prescribed. This injunction is in regard to common chaste Muslim women. But the case of Sayyidah ` A&ishah (رض) was quite different and grave, when the hypocrites fabricated a false slander against her in 6th Hijra, and some Muslims also indulged in mentioning it. Indeed it was a much serious and grave situation than for an ordinary chaste Muslim woman, hence Allah Ta’ ala revealed ten verses at that point exonerating her from the accusation and to project her purity and chastity. These verses announce the exoneration of Sayyidah ` A&ishah (رض) on one hand and a warning of severe punishment to all those who were involved in the slander in any way. This incident of imputation is called the episode of ifk (false imputation) in the Qur&an and Hadith. The word Ifk means worst type of lie, imputation or slander. In order to understand the explanation of these verses it is necessary to know the background of the incident of Ifk. Therefore, it will be in order to give a brief account of this episode to begin with. The incident of Ifk and the slander This incident has been narrated with extra ordinary details in the Sahihs and other books of Hadith. However its brief version is as follows: When the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم went for the battle (بنی المصطلق ) of Bani Mustaliq, also known as battle (مُریسیع) of Muraisi&, in the 6th Hijra, Sayyidah ` A&ishah (رض) ، amongst the mothers of believers, was also accompanying him. The common practice was that first she would sit in her litter and then it was placed on the back of the camel. It was because by that time the injunction in regard to hijab had been revealed. After the battle was over and the caravan was returning to Madinah it stopped for camping to spend the night. Towards the end of the night an announcement was made to the effect that the caravan would soon be departing, so that people should get ready after completing the necessities. Sayyidah ` A&ishah (رض) felt the call of nature and went out to ease herself. There the string of her necklace was broken and it fell down. It took her some time to locate it, so she got a little late. By the time she returned to the camp, the caravan had departed. As for her camel, her litter was mounted on its back without realizing that she was not sitting in it. This happened because she was so young and frail at that time that her absence from the litter was not noticed; and also because the litter was covered. On her return to the camp when she did not find the caravan there, she did not panic nor ran helter-skelter to locate it. Instead, she acted very prudently and sat down at the camping place after wrapping herself. She did this knowing the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم very well that when he will not find her in her litter (ھودج) he will send out men to locate her at the camping place, and if she were gone some other place to locate them, it will only complicate things for the searching party. So, it was best to wait for them there, at the camp. Since it was still dark and she was tired, she fell asleep. On the other hand, it so happened that Sayyidna Safwan Ibn Mu` attal (رض) ، whom the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had assigned the duty to stay behind the caravan and pick up things if forgotten by anyone in a hurry, reached the camp at dawn. He saw someone sleeping. So he went there and recognized Sayyidah ` A&ishah (رض) whom he had seen before the injunction of hijab was revealed. Seeing her there like that, he was extremely dismayed and uttered إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَ‌اجِعُونَ. On hearing his voice she was awakened, and covered her face. Then Sayyidna Safwan (رض) brought his camel near her and made it sit down. Sayyidah ` A&ishah (رض) sat on the camel&s back and rode on, while he was holding the string of the camel and walking in front. ` Abdullah Ibn Ubbayy was a very wicked hypocrite and enemy of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . He got hold of this news and the wretched man fabricated shameless imputation against her. Unfortunately, some naive Muslims also narrated the gossip on hearsay; for instance Sayyidna Hassan and Mistah (رض) among the males and Sayyidah Hamnah (رض) from the females. (Tafsir Ad-Durr-al-Manthur has reported this version with reference to Ibn Marduwaih on the authority of Sayyidna Ibn ` Abbas (رض) -۔ اعانہ ای عبداللہ ابن اُبّی حسان و مسطح و حمنہ) When this slander of the hypocrite was publicized, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself was also very hurt. As for Sayyidah ` A&ishah (رض) ، it was but obvious to get hurt extremely. Even ordinary Muslims were also extremely pained on the spread of this totally false and fabricated slander. This went on for about a month, but at last Allah Ta’ ala revealed these verses to exonerate her and condemn those who were involved in its fabrication or spread, in any way. The commentary on these verses will follow soon. In accordance with the Qur&anic injunction, which has been detailed above under the heading of punishment for false accusation (حدّ القذف) those who were involved in the spread of false slander were asked to produce the evidence in support of their accusation. Since that was a totally unfounded accusation, they could not produce any evidence whatsoever. As a consequence, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) awarded the punishment of false accusation (حدّ القذف) to them, and each one of them was flogged with eighty stripes. Bazzar and Ibn Marduwaih have reported on the authority of Sayyidna Abu Hurairah (رض) that the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم awarded the punishment to three Muslims, namely, Mistah, Hamnah and Hassan (رض) ، while Tabarani has reported on the authority of Sayyidna ` Umar (رض) that the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم had awarded double the punishment of false accusation to ` Abdullah Ibn Ubayy, the hypocrite, who had fabricated this slander. After that the Muslims repented, but the hypocrites remained as they were. (Bayan ul Qur’ an) Commentary Unique proficiency of Sayyidah ` A&ishah&s (رض) ، and the remaining part of the incident of Ifk The enemies of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) did their best to harm him, and did everything they could possibly think to afflict him. Amongst all the afflictions which were perpetrated by the infidels, perhaps the most severe and emotionally torturous was to pass slander on the most exalted, proficient, learned, and respected mother of the believers amongst all his pure wives. With the contemptible false slander the respected name of Sayyidna Safwan Ibn Mu&attal (رض) was also maligned by the hypocrite ` Abdulalh Ibn Ubayy. The hypocrites gave the slander different colours and then spread it. The most distressful thing in this episode was that some simple Muslims were carried away by the unfortunate slander and started narrating it as well. The unfounded slander would have been exposed by the truth in a few days time, but for compensating the emotional torture inflicted on Sayyidah ` A&ishah (رض) and on the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) himself by it and for exonerating her, Allah Ta’ ala did not rest just at hinting at the episode in a revelation, but revealed almost two ruku&s for her exoneration. Not only that, but all those who had fabricated this slander, and those who had participated in narrating it, were warned to face the torment in this world and in the Hereafter. Perhaps never such warnings were revealed on any occasion. In fact this incident of Ifk has brought into the open and highlighted the excellence of Sayyidah ` A&ishah&s (رض) superior wisdom and intelligence along with her chastity and sanctity. That is why in the very first of the above quoted verses Allah Ta’ ala has asked not to consider this incident as bad for her, rather it was a blessing. What could be a greater blessing than this, that Allah Ta’ ala has confirmed her purity in no less than ten verses, which will be recited until the Dooms Day. Sayyidah &A&ishah (رض) had herself said that she was quite confident that Allah Ta’ ala would exonerate her and clarify her position through a Wahy (message to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ), but did not consider herself to be so fortunate that Qura&nic verses would be revealed referring to her person, which will be recited forever. At this point it will help the readers to know some details about the incident for understanding the verses. So, they are briefly narrated here: On return from that journey Sayyidah ` A&ishah (رض) got involved in her household affairs, and was not the least aware of the rumor that was circulated by the hypocrites about her. Sahih of Bukhari has narrated on the authority of Sayyidah ` A&ishah (رض) herself that after the return from the journey she fell slightly sick, the main cause of which was that she did not notice the favour and grace from the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) towards her, which was his norm. Instead, she noticed during that period that when he would come home, he would only inquire about her health after the salutation and go back. Since she did not know at all anything about the rumor that was being circulated about her, hence she could not understand the cause of his attitude towards her, but took the grief to heart, which started telling on her health. One day she went out in the open to ease herself, as there used to be no latrines in the houses in those days. Because she was not keeping well she took along Mistah&s mother with her. When they were returning home after she had eased herself, the foot of Mistah&s mother got entangled in her sheet and she fell down. As she fell down she uttered the phrase تَعِسَ مِسطَح . This phrase is normally used by Arabs while cursing someone. Sayyidah ` A&ishah (رض) was taken aback on hearing this phrase from Mistah&s mother for her own son , and said to her that it was very bad that she was cursing her own son, who was such a gentleman and who had participated in the battle of Badr. On that Mistah&s mother asked her ` My dear girl, don&t you know, this son of mine, what has he been saying around?& Sayyidah ` A&ishah (رض) inquired as to what had he been saying around. Then Mistah&s mother told her the whole story of Ifk fabricated by the people, and how her son was involved in its spreading. Sayyidah ` A&ishah (رض) goes on to say that on hearing this her sickness was doubled. When she returned home and the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) came and inquired about her health after salutation as usual, she asked his permission whether she could go to her parent&s house. He consented to her going to their house. The idea was to take them in confidence and have consultation. So she consulted her mother, who consoled her and said that there were people who were jealous of women like her, and spread rumors like that. So, she need not worry about it. Things would get alright on their own. On that she retorted ` Allah is Pure / Subhan Allah! People have been talking about that. How can I be patient?& Then the whole night she cried, and did not sleep a wink. On the other hand the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was extremely grieved on the spread of this false story, more so, because he did not receive any revelation on the incident during that period. Therefore, he called Sayyidna ` Ali and Usamah Ibn Zaid (رض) ، who were both members of his household, and consulted them as to what should he do under the circumstances. Sayyidna Usamah Ibn Zaid said very emphatically that on the basis of his information he had no misgivings about Sayyidah ` A&ishah (رض) whatsoever. There is absolutely nothing, which could point toward any mistrust. Hence he need not pay any heed to such rumors. Sayyidna ` Ali (رض) advised him (in order to bring him out of his grief and anxiety) that Allah Ta’ ala had not put any restriction on him, hence if he had any unpleasant feelings about Sayyidah ` A&ishah (رض) ، because of the rumors, then there are many other women. Moreover he suggested another alternative to remove his unpleasant feelings, and advised him to make inquiries about her from Barirah رضی اللہ تعالیٰ عنہا who was the slave girl working for Sayyidah ` A&ishah (رض) . Hence, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) made inquiries from Barirah (رض) ، who submitted that she did not see anything unbecoming in Sayyidah ` A&ishah (رض) except that sometimes, because of her young age, she would leave the dough in the open and go to sleep, and the goat would eat up the dough. (After this the Hadith narrates the address of the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم from the rostrum in great detail in which he had complained about those who had fabricated the accusation and those who had spread the slander. A brief account of what happened next is as follows). Sayyidah ` A&ishah (رض) goes on to say |"I cried the whole day and the second night also continuously. My parents had also come to me, as they feared that I would break down with grief. While my parents were sitting with me the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) came in and sat down alongside me. He had not sit with me before ever since this incident had started. Then he recited the khutbah of shahadah and said ` 0, ` A&ishah, I have received this information about you. If you are free from blame, then Allah will definitely exonerate you (that is express exoneration through revelation), but if you have slipped, then beg for Allah&s pardon with repentance, because when the servant invokes His mercy after admitting his sin then Allah Ta’ ala accepts his repentance&. After the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had completed his discourse, my tears dried up completely. There was not a drop in my eyes. I requested my father, Abu Bakr (رض) ، to give an answer to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، but he excused himself saying what could he say. Then I asked my mother to give an answer, and she too excused herself saying as to what could she say. Then per force I had to speak. I was only a young girl, and by then had not learnt much even the Qur&an|". In such a perplexing condition of grief and distress that she was in, even extremely learned and intelligent persons would have found it very difficult to express themselves in a balanced manner, but what Sayyidah ` A&ishah (رض) said at that time is a piece of highly intellectual and scholarly discourse. Her wordings are reproduced verbatim below: و اللہ لقد عرفت لقد سمعتم ھٰذا الحدیث حتّٰی استقرَّ فی انفسکم وصدقتم بہ، ولیٔن قلت لکم : انّی بریٔۃ، واللہ یعلم انّی بریٔۃ، لا تصدّقونی ولیٔن اعترفت لکم بامر، واللہ یعلم انی منہ بریٔۃ، لتصدقونی ، واللہ لا اجد لی ولکم مثلا الا کما قال ابو یوسف : فصبر جمیل واللہ المستعان علی ما تصفون |"By God, I fully realize that you listened to this talk and kept on listening until it made inroads into your heart, and you have confirmed this (by your actions). Now if I say that I am free from this blame, as Allah knows well that I am in reality, then you will not verify my statement. And if I make admission of the accusation, of which Allah knows I am free, then you will agree with my admission. Wallah, now I do not see any example on the issue between you and me, except the one which the father of Yusuf (علیہ السلام), said after hearing the wrong statement of his sons that ` So patience is best. And it is Allah whose help is sought against what you describe.|" Sayyidah ` A&ishah (رض) &related further that |"After having said so I went away and lied down on my bed. I was confident that since I was free from the blame in reality, Allah Ta’ ala would surely exonerate me by sending down a revelation. But I did not have the slightest idea or expectation that in my case Qur&anic verses will be revealed, which will be recited forever. It was because I considered my position to be much lower than that. All I had expected was that probably my exoneration will be revealed to him in his dream|". Sayyidah ` A&ishah (رض) goes on to narrate that |"the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم had not got up from that company yet, nor anyone from the household had got up, when he was overtaken by the condition which he used to experience at the time of revelation of the Qur&an. In this condition he used to perspire profusely on the forehead. When this condition was over, then the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) got up smiling, and the very first thing that he said was ابشری یا عایٔشہ اما اللہ فقد ابرأکِ that is |"0 ` A&ishah, listen the good tiding . As for Allah Ta’ ala, He has exonerated you|". Then my mother said to me |"Get up and go to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) . I replied, |"I do not feel obliged to anyone in this case, except Allah, nor would I get up. I am thankful to my Lord, and it is He who has exonerated me|". Few distinctions of Sayyidah Siddiqah (رض) While explaining these verses Imam Baghawi (رح) has said that there were some distinctions of Sayyidah ` A&ishah (رض) which no woman other than her could get, and Sayyidah ` A&ishah (رض) ، also used to relate them with a sense of pride (as honorable gift). First, that before the marriage with the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم Jibra&il (علیہ السلام) had brought to him her image wrapped in a silk cloth, and said to him ` she is your wife&, (As reported by At-Tirmidhi - from ` A&ishah رضی اللہ تعالیٰ عنہا) while some other versions say that Jibra&il (علیہ السلام) had brought this image in his palm. Second, that the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم did not marry any maiden girl other than her. Third, that the Holy Prophet صلی اللہ علیہ وسلم died in her lap. Fourth, that he was buried in her house. Fifth, that he (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) had received revelation even at that time also when he used to be with Sayyidah ` A&ishah (رض) under the same quilt. None other wives was granted this distinction ever. Sixth, that her (رض) ، exoneration was sent down from the Heaven. Seventh, that she was the daughter of the caliph of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) and was herself a Siddiqah (رض) and was among those whom Allah Ta’ ala had promised forgiveness and bountiful sustenance even during their lifetime. (Mazhari) After seeing Sayyidah ` A&ishah&s (رض) scholarly research, understanding of jurisprudence and eloquent expression, Sayyidna Musa Ibn Talhah (رض) commented that he had never come across a person more eloquent than her. (Tirmidhi) Tafsir al-Qurtubi has related that when Sayyidna Yusuf (علیہ السلام) was falsely accused, Allah Ta’ ala exonerated him through the evidence of a baby by granting him speech, and when Sayyidah Maryam (علیہا السلام) was falsely accused, Allah Ta’ ala exonerated her through the evidence of her son, ` Isa (علیہ السلام) but when false accusation was leveled against Sayyidah ` A&ishah (رض) ، then Allah Ta’ ala sent down ten verses of the Holy Qur&an to declare her exoneration, which has further enhanced her respect and stature. Now the specific sentences of these verses will be discussed and elaborated: إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ Those who have come up with the false imputation are a gang among you. 24:11. Literal meaning of Ifk (اِفک) is to turn over, reverse or to change. The worst type of lie which turns the truth to falsehood and the false as truth, and labels the pious and God fearing as sinner, and the sinner as pious and God fearing, also falls under the connotation of Ifk. ` Usbah عُصبَہ means a group of ten to forty persons, but is also used for less or more persons. The word مِنکُم (among you) in the verse refers to Muslims. Although the actual fabricator of the slander was ` Abdullah Ibn &Ubayy, who was a hypocrite and not a Muslim, but since the hypocrites used to claim themselves as Muslims, he too has been included within the fold of (مِنکُم). Among the Muslims two men and one woman got involved in the spread of slander, who were awarded the punishment of false accusation by the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، after the revelation of these verses. But all Muslims felt penitence and their repentance was accepted by Allah Ta’ ala. Among them were Sayyidna Hassan and Mistah (رض) ، who had both participated in the battle of Badr, and for whom Allah Ta’ ala has declared forgiveness in the Qur&an. For this very reason Sayyidah ` A&ishah (رض) used to dislike if anyone would speak ill of Sayyidna Hassan (رض) before her, although he was one of those two men who were punished for false accusation. Sayyidah ` A&ishah (رض) used to say that Hassan (رض) was the one who had defended the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) in his poetry against the infidels. Hence, no one should speak ill of him. Whenever he used to visit Sayyidah ` A&ishah (رض) she would make him sit with dignity and respect. (Mazhari etc.) لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّ‌ا لَّكُم Do not think it is bad for you - 24:11. This sentence is addressed to the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، Sayyidah ` A&ishah (رض) ، Safwan (رض) and all the Muslims, who were hurt by the spread of this rumor. The purport of the sentence is that you should not feel bad about this incident, because after the exoneration declared in the Qur&an by Allah Ta’ ala her esteem has been raised further, and those who were involved in rumor-mongering were warned strongly in the Qur&an, which will be recited until the Dooms Day. لِكُلِّ امْرِ‌ئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ Everyone of them is liable for what he earned of the sin - 24:11. It means that whoever had taken part in the spread of this slander, his sin has been recorded exactly in the same proportion as was his share in the spread of the slander, and he will be punished accordingly. The one who had fabricated this rumor, which will be dealt later, deserves the most severe punishment, and the one who endorsed the rumor when it reached him, a little less than that, and the one who kept quiet after hearing it, still less than that. وَالَّذِي تَوَلَّىٰ كِبْرَ‌هُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ And the one who undertook the major part of it, for him there is a mighty punishment - 24:11. The word means big, large or great. Here it means that the one who has taken big part in the slander, that is who fabricated it and passed on to others, for him is the great punishment. The indication is toward ` Abdullah Ibn &Ubayy (Baghawi etc.).  Show more

ربط آیات : جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا ہے کہ سورة نور کا بیشتر حصہ ان احکام سے متعلق ہے جو عفت و عصمت کی حفاظت کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے بالمقابل عفت و عصمت پر دست اندازی اور اس کی خلاف ورزی کی دنیوی سزا میں اور ان پر آخرت کا وبال عظیم ذکر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں پہلے حد زنا پھر حد قذف اور پھر ل... عان کا بیان آ چکا ہے۔ حد قذف کے ضمن میں کسی پاکدامن عورت پر جب تک چار گواہوں کی شہادت نہ ہو زنا کا الزام لگانا گناہ عظیم قرار دیا ہے اور ایسا کرنے والے کیلئے حد شرعی اسی کوڑے لگانے کی جاری فرمائی ہے۔ یہ مسئلہ عام مسلمان پاکدامن عورتوں سے متعلق تھا۔ اور چونکہ ٠٦ ہجری میں بعض منافقین نے ام المومنین حضرت صدیقہ عائشہ پر ایسی تہمت گھڑی تھی، اور تقلیداً بعض مسلمان بھی اس کا تذکرہ کرنے لگے تھے یہ معاملہ عام مسلمان پاکدامن عورتوں کے معاملہ سے کہیں زیادہ اشد تھا۔ اس لئے قرآن کریم نے حضرت صدیقہ عائشہ کی برات اور پاکی کے بیان میں اس جگہ دس آیتیں مذکور الصدر نازل فرمائیں جن میں حضرت صدیقہ کی برات و نزاہت کا اعلان اور ان کے معاملہ میں جن لوگوں نے افتراء و بہتان میں کسی طرح کا حصہ لیا تھا ان سب کو تنبیہ اور دنیا و آخرت میں ان کے وبال کا بیان ہے۔ یہ بہتان بندی کا واقعہ قرآن و حدیث میں واقعہ افک کے نام سے مشہور ہے۔ افک کہتے ہیں بدترین قسم کے جھوٹ و افترا و بہتان کو۔ ان آیات کی تفسیر سمجھنے میں قصہ افک کے معلوم ہونے کو بڑا دخل ہے اس لئے مناسب ہے کہ پہلے مختصر طور پر یہ قصہ بیان کردیا جاوے۔ قصہ افک و بہتان : صحیحین اور دوسری کتب حدیث میں یہ واقعہ غیر معمولی طویل تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے اس کا مختصر بیان یہ ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ بنی المصطلق میں جس کو غزوہ مریسیع بھی کہا جاتا ہے ٠٦ ہجری میں تشریف لے گئے تو امہات المومنین میں سے حضرت صدیقہ عائشہ ساتھ تھیں، حضرت عائشہ کا اونٹ جس پر ان کا ہودج (پردہ دار شغدف) ہوتا تھا اور چونکہ اس وقت احکام پردہ کے نازل ہوچکے تھے تو معمول یہ تھا کہ صدیقہ عائشہ اپنے ہودج میں سوار ہوجائیں پھر لوگ اس ہودج کو اٹھا کر اونٹ پر رکھ دیتے تھے۔ غزوہ سے فراغت اور مدینہ طیبہ کی طرف واپسی میں ایک روز یہ قصہ پیش آیا کہ ایک منزل میں قافلہ ٹھہرا آخر شب میں کوچ سے کچھ پہلے اعلان کیا گیا کہ قافلہ روانہ ہونے والا ہے تاکہ لوگ اپنی اپنی ضرورتوں سے فارغ ہو کر تیار ہوجاویں۔ حضرت صدیقہ عائشہ کو قضاء حاجت کی ضرورت تھی اس سے فراغت کے لئے جنگل کی طرف چلی گئیں وہاں اتفاق سے ان کا ہار ٹوٹ کر گرگیا اس کی تلاش میں ان کو دیر لگ گئی۔ جب واپس اپنی جگہ پہنچیں تو دیکھا کہ قافلہ روانہ ہوچکا ہے ان کے اونٹ کا قصہ یہ ہوا کہ جب کوچ ہونے لگا تو عادت کے مطابق حضرت صدیقہ عائشہ کا ہودج یہ سمجھ کر اونٹ پر سوار کردیا گیا کہ حضرت صدیقہ اس میں موجود ہیں اٹھاتے وقت بھی کچھ شبہ اس لئے نہ ہوا کہ اس وقت حضرت صدیقہ کی عمر کم اور بدن میں نحیف تھیں کسی کو یہ اندازہ ہی نہ ہوا کہ ہودج خالی ہے چناچہ اونٹ کو ہانک دیا گیا۔ حضرت صدیقہ نے اپنی جگہ واپس آ کر قافلہ کو نہ پایا تو بڑی دانشمندی اور وقار و استقلال سے کام لیا کہ قافلہ کے پیچھے دوڑنے یا ادھر ادھر تلاش کرنے کے بجائے اپنی جگہ چادر اوڑھ کر بیٹھ گئیں اور خیال کیا کہ جب آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور رفقاء کو یہ معلوم ہوگا کہ میں ہودج میں نہیں ہوں تو مجھے تلاش کرنے کے لئے یہاں پہنچیں گے، اگر میں ادھر ادھر کہیں اور گئی تو ان کو تلاش میں مشکل ہوگی اس لئے اپنی جگہ پر چادر میں لپٹ کر بیٹھ رہیں۔ آخر رات کا وقت تھا نیند کا غلبہ ہوا وہیں لیٹ کر آنکھ لگ گئی۔ دوسری طرف قدرت نے یہ سامان کیا کہ حضرت صفوان بن معطل صحابی جن کو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی خدمت کے لئے مقرر کیا ہوا تھا کہ وہ قافلہ کے پیچھے رہیں اور قافلہ روانہ ہونے کے بعد گری پڑی کوئی چیز رہ گئی ہو تو اس کو اٹھا کر محفوظ کرلیں۔ وہ صبح کے وقت اس جگہ پہنچے، ابھی روشنی پوری نہ تھی اتنا دیکھا کہ کوئی آدمی پڑا سو رہا ہے۔ قریب آئے تو حضرت صدیقہ عائشہ کو پہچان لیا کیونکہ انہوں نے پردہ کے احکام نازل ہونے سے پہلے ان کو دیکھا تھا۔ پہچاننے کے بعد انتہائی افسوس کے ساتھ ان کی زبان سے انا للہ وانا الیہ راجعون نکلا، یہ کلمہ صدیقہ کے کان میں پڑا تو آنکھ کھل گئی اور چہرہ ڈھانپ لیا۔ حضرت صفوان نے اپنا اونٹ قریب لا کر بٹھا دیا۔ حضرت صدیقہ اس پر سوار ہوگئیں اور خود اونٹ کی نکیل پکڑ کر پیادہ پا چلنے لگے یہاں تک کہ قافلہ میں مل گئے۔ عبد اللہ بن ابی بڑا خبیث منافق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دشمن تھا اس کو ایک بات ہاتھ لگ گئی اور کم بخت نے واہی تباہی بکنا شروع کیا اور بعض بھولے بھالے مسلمان بھی سنی سنائی اس کا تذکرہ کرنے لگے۔ جیسے حضرت حسان و حضرت مسطح مردوں میں سے اور حضرت حمنہ عورتوں میں سے تفسیر در منثور میں بحوالہ ابن مردویہ حضرت ابن عباس کا یہی قول نقل کیا ہے کہ اعانہ ای عبداللہ ابن ابی حسان و مسطح و حمنہ۔ جب اس منافق کے بہتان کا چرچا ہوا تو خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سے سخت صدمہ پہنچا۔ صدیقہ عائشہ کو تو انتہائی صدمہ پہنچنا ظاہر ہی ہے عام مسلمانوں کو بھی اس سے سخت رنج و افسوس ہوا۔ ایک مہینہ تک یہی قصہ چلتا رہا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے حضرت صدیقہ کی برات اور بہتان باندھنے یا اس میں شریک ہونے والوں کی مذمت میں مذکورہ بالا آیات نازل فرما دیں جن کی تفسیر آگے آتی ہے۔ قرآنی ضابطہ کے مطابق جس کا ذکر ابھی حد قذف کے تحت میں آ چکا ہے تہمت لگانے والوں سے شہادت کا مطالبہ کیا گیا وہ تو ایک بالکل ہی بےبنیاد خبر تھی گواہ کہاں سے آتے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تہمت لگانے والوں پر شرعی ضابطہ کے مطابق حد قذف جاری کی، ہر ایک کو اسی اسی کوڑے لگائے۔ بزار اور ابن مردویہ نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کیا ہے کہ اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مسلمانوں پر حد قذف جاری فرمائی۔ مسطح، حمنہ، حسان اور طبرانی نے حضرت عمر سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس موقع پر عبداللہ بن ابی منافق جس نے اصل تہمت گھڑی تھی اس پر دوہری حد جاری فرمائی پھر مومنین نے توبہ کرلی اور منافقین اپنے حال پر قائم رہے (بیان القرآن) خلاصہ تفسیر (اے مسلمانو ! تم جو صدیقہ عائشہ کے متعلق جھوٹی تہمت کی شہرت سے رنجیدہ ہو اس میں خود صدیقہ بھی داخل ہیں تو تم زیادہ غم نہ کرو کیونکہ) جن لوگوں نے یہ طوفان (حضرت صدیقہ عائشہ کی نسبت) برپا کیا ہے وہ تمہارے میں کا ایک (چھوٹا سا) گروہ ہے (کیونکہ تہمت لگانے والے کل چار تھے، ایک بالذات اور جھوٹی تہمت گھڑنے والا یعنی عبداللہ ابن ابی منافق، اور تین بالواسطہ جو اس کی خبر سے متاثر ہوگئے یعنی حسان، مسطح و حمنہ جو مومن مخلص تھے ان سب کو قرآن نے (منکم) میں داخل کیا یعنی مسلمانوں میں، حالانکہ عبداللہ ابن ابی منافق تھا اس کی وجہ ان کا ظاہری دعوائے اسلام تھا۔ مطلب آیت کا تسلی دینا ہے کہ زیادہ غم نہ کرو، اول تو خبر جھوٹی، پھر ناقل بھی کل چار ہی آدمی اور زیادہ آدمی تو اس کے مخالف ہی ہیں پس عرفاً بھی یہ موجب زیادہ غم کا نہ ہونا چاہئے، آگے ایک اور طریقہ پر تسلی ہے کہ) تم اس (بہتان بندی) کو اپنے حق میں برا نہ سمجھو (گو ظاہر میں غم کی بات ہے مگر واقع میں اس سے تمہارا ضرر نہیں) بلکہ یہ (بااعتبار انجام کے) تمہارے حق میں بہتر ہی بہتر ہے (کیونکہ اس غم سے تم کو صبر کا ثواب ملا، تمہارے درجے بڑھے۔ خصوصاً متہم حضرات کی براة کے لئے نص قطعی آئی اور آئندہ بھی مسلمانوں کے حق میں خیر ہے کہ ایسے مصیبت زدہ اس واقعہ سے تسلی حاصل کیا کریں گے پس تمہارا تو کوئی ضرر نہ ہوا البتہ ان چرچا کرنے والوں کا ضرر ہوا کہ) ان میں سے ہر شخص کو جتنا کسی نے کچھ کیا تھا گناہ ہوا (مثلاً زبان سے کہنے والوں کو زیادہ گناہ اور سن کر خاموش رہ جانے والوں کو یا دل سے بدگمانی کرنے والوں کو اس کے موافق گناہ ہوا) اور ان میں جس نے اس (بہتان) میں سب سے بڑا حصہ لیا (کہ اس کو اختراع کیا مراد اس سے عبداللہ بن ابی منافق ہے) اس کو (سب سے بڑھ کر) سخت سزا ہوگی (مراد اس سے جہنم ہے جس کا استحقاق پہلے سے بوجہ کفر و نفاق و عداوت رسول کے بھی تھا اب اور زیادہ سزا کا مستحق ہوگیا، یہ تو غم زدوں کے ضرر کی نفی اور بہتان باندھنے والوں کے ضرر کا اثبات تھا آگے (ان میں جو مومنین تھے ان کو ناصحانہ ملامت ہے کہ) جب تم لوگوں نے یہ بات سنی تھی تو مسلمان مردوں (جن میں حسان و مسطح بھی آگئے) اور مسلمان عورتوں نے (جن میں حمنہ بھی آگئیں) اپنے آپس والوں کے ساتھ (یعنی حضرت صدیقہ اور ان صحابی کے ساتھ دل سے) گمان نیک کیوں نہ کیا اور (زبان سے) یہ کیوں نہ کہا کہ یہ صریح جھوٹ ہے جیسا کہ درمنثور میں ابو ایوب اور ان کی زوجہ کا یہی قول مروی ہے۔ اس میں بہتان باندھنے والوں کے ساتھ وہ بھی شامل ہیں جو سن کر خاموش رہے یا شک میں پڑگئے ان سب پر بھی ملامت ہے جن میں عام مومنین و مومنات بھی داخل ہوگئے۔ آگے اس تہمت کو رد کرنے اور نیک گمان رکھنے کے وجوب کی وجہ ارشاد ہے کہ) یہ (بہتان لگانے والے) لوگ اس (اپنے قول) پر چار گواہ کیوں نہ لائے (جو کہ اثبات زنا کے لئے شرط ہے) سو جس حالت میں یہ لوگ گواہ (موافق قاعدہ کے) نہیں لائے تو بس اللہ کے نزدیک (جو قانون ہے) اس کے اعتبار سے) یہ جھوٹے ہیں (آگے بہتان لگانے والوں میں جو مومن تھے ان پر بھی رحمت کا ذکر ہے) اور اگر (اے حسان و مسطح و حمنہ) تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا دنیا میں (بھی کہ توبہ کی مہلت دی) اور آخرت میں (بھی کہ توبہ کی توفیق دی اور اس کو قبول بھی کرلیا اگر یہ نہ ہوتا) تو جس شغل میں تم پڑے تھے اس میں تم پر سخت عذاب واقع ہوتا (جیسا عبداللہ بن ابی کو بوجہ عدم توجہ کے ہوگا گو اس وقت مہلت دنیا میں اس کو بھی دے دیگئی مگر مجموعہ دارین میں رحمت نہیں ہے اور اس سے معلوم ہوگیا کہ صحابہ مقبول التوبہ اور پاک ہو کر آخرت میں مرحوم ہیں اور علیکم میں خطاب مومنین کو ہونے کا قرینہ اولاً اوپر کی آیت میں یہ ارشاد ہے ظَنَّ الْمُؤ ْمِنُوْنَ ثانیا فِي الْاٰخِرَةِ فرمانا کہ منافق تو آخرت میں جہنم کے درک اسفل یعنی نچلے طبقہ کا مستحق ہے وہ یقیناً مرحوم فی الاخرہ نہیں ہو سکتا۔ ثالثاً آگے يَعِظُكُمُ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ میں طبرانی نے ابن عباس کا قول نقل کیا یرید مسطحا و حمنة و حسانا۔ کذا فی الدار المنثور یعنی وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ کے مخاطب صرف تین مومن ہیں۔ یعنی مسطح، حمنہ، حسان، آگے اس کا بیان ہے کہ مومنین پر اگر اللہ کا خاص فضل نہ ہوتا کہ ان کو توبہ کی توفیق دی اور توبہ بھی کرلی تو جو کام انہوں نے کیا تھا وہ اپنی ذات میں عذاب عظیم کا موجب تھا فرمایا) جبکہ تم اس (جھوٹ بات) کو اپنی زبان سے نقل در نقل کر رہے تھے اور اپنے منہ سے ایسی بات کہہ رہے تھے جس کی تم کو (کسی دلیل سے) مطلق خبر نہیں (اور ایسی خبر کے ناقل کا کاذب ہونا فَاُولٰۗىِٕكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ میں بیان ہوچکا ہے) اور تم اس کو ہلکی بات سمجھ رہے تھے حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بھاری بات (یعنی موجب گناہ عظیم) تھی (اول تو کسی پاکدامن عورت پر زنا کی تہمت خود بڑی معصیت ہے پھر وہ بھی کون، ازواج مطہرات میں سے کہ ان پر تہمت لگانا جناب رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایذاء کا سبب بنا پس اس میں بہت سے اسباب معصیت کے جمع تھے) اور تم نے جب اس (بات) کو (اول) سنا تھا تو یوں کیوں نہ کہا کہ ہم کو زیبا نہیں کہ ایسی بات منہ سے بھی نکالیں۔ معاذ اللہ یہ تو بڑا بہتان ہے (جیسا کہ بعض صحابہ نے اسی طرح کہا تھا جیسا کہ سعد بن معاذ و زید بن حارثہ و ابی ایوب سے اسی طرح کا قول منقول ہے اور زائد کی نفی نہیں ہے ممکن ہے اور بہتوں نے کہا ہو۔ مطلب یہ کہ قاذفین اور ساکتین سب کو یہی کہنا چاہئے تھا۔ یہاں تک تو ماضی پر ملامت تھی اب مستقبل کے لئے نصیحت ہے جو کہ اصل مقصود ہے ملامت کا پس ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ پھر ایسی حرکت مت کرنا اگر تم ایمان والے ہو اور اللہ تعالیٰ تم سے صاف صاف احکام بیان کرتا ہے (جس میں نصیحت اور حد قذف اور قبول توبہ جو اوپر مذکور ہوچکے ہیں سب داخل ہیں) اور اللہ تعالیٰ بڑا جاننے والا حکمت والا ہے (تمہارے دل کی ندامت کا حال بھی اس کو معلوم ہے اس لئے توبہ قبول کرلی اور سیاست کی حکمت بھی خوب جانتا ہے اس لئے تمہیں سیاسةً دنیا میں سزا دی گئی بھذا فسرہ بن عباس رواہ فی الدار۔ یہاں تک نزول براءة سے قبل تہمت کا تذکرہ کرنے والوں کا ذکر تھا۔ آگے ان کا ذکر ہے جو قرآن میں نزول براءة کے بعد بھی باز نہ آویں اور ظاہر ہے ایسا شخص بےایمان ہی ہوگا پس ارشاد ہے) جو لوگ (بعد نزول ان آیات کے بھی) چاہتے ہیں (یعنی اس کی کوشش عملی کرتے ہیں) کہ بےحیائی کی بات کا مسلمانوں میں چرچا ہو۔ (یعنی یہ خبر شائع ہو کہ ان مسلمانوں میں بےحیائی کی بات ہے۔ حاصل مطلب یہ کہ جو لوگ ان حضرات مقدسین کی طرف سے زنا کی نسبت کرتے ہیں) ان کے لئے دنیا و آخرت میں سزائے دردناک (مقرر) ہے اور (اس امر پر سزا کا تعجب مت کرو کیونکہ) اللہ تعالیٰ جانتا ہے (کہ کون معصیت کس درجہ کی ہے) اور تم (اس کی حقیقت پوری) نہیں جانتے (رواہ فی الدر عن ابن عباس، آگے ان لوگوں کو خطاب ہے جنہوں نے توبہ کرلی اور اس پر آخرت کے عذاب عظیم سے محفوظ ہوگئے (اور اے تائبین) اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے (جس نے تم کو توفیق توبہ کی دی) اور یہ کہ اللہ بڑا شفیق بڑا رحیم ہے (جس نے تمہاری توبہ قبول کرلی) تو تم بھی (اس وعید سے) نہ بچتے (آگے مسلمانوں کو اپنی رحمت سے بلا تخصیص اس معصیت مذکورہ کے، تمام معاصی سے احتراز رکھنے کا امر اور تزکیہ بالتوبہ کی تصریح ہے جو اہتمام کے واسطے بعنوانات مختلفہ مکرر ہے ارشاد فرماتے ہیں کہ) اے یمان والو تم شیطان کے قدم بقدم مت چلو (یعنی اس کے اغواء واضلال پر عمل مت کرو) اور جو شخص شیطان کے قدم بقدم چلتا ہے تو وہ (ہمیشہ ہر شخص) کو بےحیائی اور نامعقول ہی کام کرنے کو کہے گا (جیسا اس واقعہ افک میں تم نے دیکھ لیا) اور (شیطان کے قدم بقدم چل چلنے کے اور گناہ سمیٹ لینے کے بعد اس کے وبال و ضرر سے جو کہ ثابت ہو ہی چکا تھا نجات دیدینا یہ بھی ہمارا ہی فضل تھا ورنہ) اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی کبھی بھی (توبہ کر کے) پاک صاف نہ ہوتا (یا تو توبہ کی توفیق ہی نہ ہوتی جیسا منافقین کو نہ ہوئی اور یا توبہ قبول نہ کی جاتی، کیونکہ ہم پر کوئی چیز واجب تو ہے نہیں) و لیکن اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے (توبہ کی توفیق دے کر) پاک و صاف کردیتا ہے (اور بعد توبہ کے اپنے فضل سے وعدہ قبولیت کا بھی فرما لیا ہے) اور اللہ تعالیٰ سب کچھ سنتا سب کچھ جانتا ہے (پس تمہاری توبہ سن لی اور تمہاری ندامت جان لی اس لئے فضل فرما دیا۔ آگے اس کا بیان ہے کہ بعد نزول آیات براءة کے بعض صحابہ نے (جن میں ابوبکر صدیق بھی ہیں، رواہ البخاری اور دوسرے صحابہ بھی ہیں۔ کذا فی الدر المنثور عن ابن عباس) شدت غیظ میں قسم کھالی کہ جس جس نے یہ چرچا کیا ہے جن میں حاجت مند بھی تھے ان کو اب سے کسی قسم کی مالی امداد نہ دیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی عفو تقصیر اور امداد جاری کردینے کے لئے ارشاد فرماتے ہیں) اور جو لوگ تم میں (دینی) بزرگی اور (دنیوی) وسعت والے ہیں وہ اہل قرابت کو اور مساکین کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت والوں کو دینے سے قسم نہ کھا بیٹھیں (یعنی اس قسم کے مقتضیٰ پر قائم نہ رہیں بلکہ توڑ ڈالیں یہ مطلب ہے ورنہ قسم تو ہو ہی چکی تھی، یعنی ان صفات کا مقتضیٰ ہے امداد کرنا خصوصاً جس میں کوئی سبب امداد کرنے کا ہو جیسے حضرت مسطح کہ وہ حضرت ابوبکر کے نزدیک کے رشتہ دار بھی ہیں اور مسکین اور مہاجر بھی ہیں، آگے ترغیب کے لئے فرماتے ہیں کہ) اور چاہئے کہ یہ معاف کردیں اور درگزر کریں کیا تم یہ بات نہیں چاہتے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قصور معاف کر دے (سو تم بھی اپنے قصور واروں کو معاف کردو) بیشک اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے (سو تم کو بھی تخلق باخلاق الٰہیہ چاہئے آگے منافقین کی وعید کی تفصیل ہے جس کا اوپر اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ الخ میں اجمالاً ذکر تھا یعنی) جو لوگ (بعد نزول آیات کے بدکاری کی) تہمت لگاتے ہیں ان عورتوں کو جو پاکدامن ہیں (اور) ایسی باتوں (کے کرنے اور اس کے ارادے) سے (بھی محض) بیخبر ہیں (اور) ایمان والیاں ہیں (اور جن کی براءة نص قرآن سے ثابت ہوچکی ہے اور جمع لانا اس لئے ہے کہ سب ازواج مطہرات کو شامل ہوجاوے کہ الطیبات سے سب کی طہارت ثابت ہے اور ظاہر ہے کہ ایسے لوگ جو ایسی مطہرات کو متہم کریں کافر اور منافق ہی ہو سکتے ہیں) ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی جاتی ہے (یعنی خدا تعالیٰ کی رحمت خاصہ سے دارین میں بوجہ کفر کے دور ہوں گے) اور ان کو (آخرت میں) بڑا عذاب ہوگا جس روز ان کے خلاف ان کی زبانیں گواہی دیں گی اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں بھی (گواہی دیں گے) ان کاموں کی جو کہ یہ لوگ کیا کرتے تھے (مثلاً زبان کہے گی کہ اس نے میرے ذریعہ سے فلاں فلاں کفر کی بات بکی۔ اور ہاتھ پاؤں کہیں گے کہ اس نے ترویج کفریات کے لئے یوں تگا پو کی) اس روز اللہ تعالیٰ ان کو انکار واجبی بدلہ پورا پورا دے گا اور (اس روز ٹھیک ٹھیک) ان کو معلوم ہوگا کہ اللہ ہی ٹھیک فیصلہ کرنے والا (اور) بات (کی حقیقت) کو کھول دینے والا ہے (یعنی اب تو بوجہ کفر کے اس بات کا اعتقاد ان کو کما حقہ نہیں مگر قیامت کے روز معلوم ہوجاوے گا اور یہ معلوم کر کے بالکل نجات سے مایوس ہوجائیں گے، کیونکہ ان کے مناسب فیصلہ عذاب ابدی ہے یہ آیتیں غیر تائبین کے بارے میں ہیں جو نزول آیات برات کے بعد بھی اعتقاد تہمت سے باز نہیں آئے۔ تائبین کو فَضْلُ اللّٰهِ وَرَحْمَتُهٗ میں مرحوم دارین فرمایا اور غیر تائبین کو لُعِنُوْا میں ملعون دارین فرمایا۔ تائبین کو لَمَسَّكُمْ فِيْ مَآ اَفَضْتُمْ فِيْهِ عَذَابٌ عَظِيْمٌ میں عذاب سے محفوظ بتلایا تھا اور غیر تائبین کو لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ میں و نیز اس سے قبل والَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ الخ میں مبتلائے عذاب بتلایا۔ تائبین کے لئے فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ میں بشارت عفو و غفران یعنی ستر معصیت کی فرمائی تھی اور غیر تائبین کے لئے تَشْهَدُ اور يّوَفِّيْهِمُ میں وعید عدم عفو اور فضیحت کی فرمائی۔ تائبین کو مَا زَكٰي مِنْكُمْ الخ میں طاہر بتلایا تھا غیر تائبین کو اگلی آیت میں خبیث فرمایا جس میں مضمون برات پر استدلال کر کے قصہ کو ختم فرمایا ہے یعنی یہ قاعدہ کلیہ ہے کہ) گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق ہوتے ہیں اور ستھری عورتیں ستھرے مردوں کے لائق ہوتی ہیں اور ستھرے مرد ستھری عورتوں کے لائق ہوتے ہیں (ایک مقدمہ تو یہ ہوا اور دوسرا مقدمہ ضروریات سے ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہر چیز آپ کے لائق اور مناسب ہی دی گئی ہے اور وہ ستھری ہی چیزیں ہیں تو ضرور اس مقدمہ ضروریہ کے اعتبار سے آپ کی بی بی بھی ستھری ہیں اور ان کے ستھرے ہونے سے اس تہمت خاص سے حضرت صفوان کا منزہ ہونا بھی لازم آیا اسی لئے آگے فرماتے ہیں کہ) یہ اس بات سے پاک ہیں جو یہ (منافق) بکتے پھرتے ہیں، ان (حضرات) کے لئے (آخرت میں) مغفرت اور عزت کی روزی (یعنی جنت) ہے۔ معارف و مسائل حضرت صدیقہ عائشہ کے خصوصی فضائل و کمالات اور قصہ افک کا کچھ بقیہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دشمنوں نے آپ کے خلاف اپنی ساری ہی تدبیریں صرف کر ڈالیں اور آپ کو ایذا پہنچانے کی جو جو صورتیں کسی کے ذہن میں آسکتی تھیں وہ سبھی جمع کی گئیں۔ کفار کی طرف سے جو ایذائیں آپ کو پہنچی ہیں ان میں شاید یہ آخری سخت اور روحانی ایذا تھی کہ ازواج مطہرات میں سب سے زیادہ عالم و فاضل اور مقدس ترین ام المومنین صدیقہ عائشہ پر اور ان کے ساتھ حضرت صفوان بن معطل جیسے مقدس صحابی پر عبداللہ ابن ابی منافق نے تہمت گھڑی۔ منافقین نے اس کو رنگ دیئے اور پھیلایا۔ اس میں سب سے زیادہ رنج دہ یہ بات ہوئی کہ چند سیدھے سادے مسلمان بھی ان کی سازش سے متاثر ہو کر تہمت کے تذکرے کرنے لگے۔ اس بےاصل و بےدلیل ہوائی تہمت کی چند روز میں خود ہی حقیقت کھل جاتی مگر ام المومنین کو اور خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جو اس تہمت سے روحانی ایذا پہنچنی تھی حق تعالیٰ نے اس کے ازالہ اور صدیقہ کی برات کے لئے وحی الٰہی کے کسی اشارہ پر اکتفا نہیں فرمایا بلکہ قرآن کے تقریباً دو رکوع ان کی برات میں نازل فرمائے۔ اور جن لوگوں نے یہ تہمت گھڑی یا جن لوگوں نے اس کے تذکرے میں حصہ لیا ان سب پر عذاب دنیا و آخرت کی ایسی وعیدیں بیان فرمائیں کہ شاید اور کسی موقع پر ایسی وعیدیں نہیں آئیں۔ درحقیقت اس واقعہ افک نے حضرت صدیقہ عائشہ کی عفت و تقدس کے ساتھ ان کی اعلیٰ عقل و فہم کے کمالات کو بھی روشن کردیا۔ اسی لئے اس واقعہ میں جو آیات اوپر مذکور ہوئیں ان میں سے پہلی آیت میں حق تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس حادثہ کو اپنے لئے شر نہ سمجھو بلکہ یہ تمہارے لئے خیر ہے اس سے بڑی خیر کیا ہوگی کہ اللہ تعالیٰ نے دس آیات میں ان کی پاکی اور نزاہت کی شہادت دی جو قیامت تک تلاوت کی جائے گی۔ خود صدیقہ عائشہ فرماتی ہیں کہ مجھے اپنی جگہ یہ تو یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ بذریعہ وحی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر میری صفائی اور برات ظاہر فرما دیں گے مگر میں اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی کہ میرے معاملہ میں قرآن کی آیات نازل ہوجاویں گی جو ہمیشہ پڑھی جاویں گی۔ اس جگہ واقعہ کی کچھ مزید تفصیل جان لینا بھی آیات کے سمجھنے میں معین ہوگا اس لئے اس کو مختصراً لکھا جاتا ہے۔ اس سفر سے واپس آنے کے بعد حضرت صدیقہ اپنے گھریلو کاموں میں مشغول ہوگئیں ان کو کچھ خبر نہیں تھی کہ منافقین نے ان کے بارے میں کیا خبریں اڑائی ہیں۔ صحیح بخاری کی روایت میں خود حضرت صدیقہ کا بیان یہ ہے کہ سفر سے واپسی کے بعد کچھ میری طبیعت خراب ہوگئی اور سب سے بڑی وجہ طبیعت خراب ہونے کی یہ ہوگئی کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وہ لطف کرم اپنے ساتھ نہ دیکھتی تھی جو ہمیشہ سے معمول تھا بلکہ اس عرصہ میں آپ کا معاملہ یہ رہا کہ گھر میں تشریف لاتے اور سلام کرتے پھر پوچھ لیتے کیا حال ہے اور واپس تشریف لے جاتے تھے۔ مجھے چونکہ اس کی کچھ خبر نہ تھی کہ میرے بارے میں کیا خبر مشہور کی جا رہی ہے اس لئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس طرز عمل کا راز مجھ پر نہ کھلتا تھا۔ میں اسی غم میں گھلنے لگی۔ ایک روز اپنی کمزوری کی وجہ سے مسطح صحابی کی والدہ ام مسطح کو ساتھ لے کر میں نے قضاء حاجت کے لئے باہر جانے کا ارادہ کیا کیونکہ اس وقت گھروں میں بیت الخلاء بنانے کا رواج نہ تھا۔ جب میں قضاء حاجت سے فارغ ہو کر گھر کی طرف آنے لگی تو ام مسطح کا پاؤں ان کی بڑی چادر میں الجھا اور یہ گر پڑیں۔ اس وقت ان کی زبان سے یہ کلمہ نکلا تعس مسطح یہ ایسا کلمہ ہے جو عرب میں بددعا کے لئے استعمال ہوتا ہے اس میں ماں کی زبان سے اپنے بیٹے مسطح کے لئے بددعا کا کلمہ سن کر صدیقہ عائشہ کو تعجب ہوا۔ ان سے فرمایا کہ یہ بہت بری بات ہے تم ایک نیک آدمی کو برا کہتی ہو جو غزوہ بدر کا شریک تھا یعنی ان کا بیٹا مسطح، اس پر ام مسطح نے تعجب سے کہا کہ بیٹی کیا تم کو خبر نہیں کہ مسطح میرا بیٹا کیا کہتا پھرتا ہے۔ میں نے پوچھا وہ کیا کہتا ہے تب ان کی والدہ نے مجھے یہ سارا واقعہ اہل افک کی چلائی ہوئی تہمت کا اور مسطح کا اس میں شریک ہونا بیان کیا۔ صدیقہ فرماتی ہیں کہ یہ سن کر میرا مرض دوگنا ہوگیا۔ جب میں گھر میں واپس آئی اور حسب معمول رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے سلام کیا اور مزاج پرسی فرمائی تو صدیقہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی کہ اپنے والدین کے گھر چلی جاؤں آپ نے اجازت دیدی۔ منشاء یہ تھا کہ والدین سے اس معاملہ کی تحقیق کریں۔ میں نے جا کر والدہ سے پوچھا، انہوں نے تسلی دی کہ تم جیسی عورتوں کے دشمن ہوا کرتے ہیں اور ایسی چیزیں مشہور کیا کرتے ہیں تم اس کے غم میں نہ پڑو خود بخود معاملہ صاف ہوجاوے گا۔ میں نے کہا، سبحان اللہ ! لوگوں میں اس کا چرچا ہوچکا میں اس پر کیسے صبر کروں۔ میں ساری رات روتی رہی، نہ میرا آنسو تھما نہ آنکھ لگی۔ دوسری طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو اس خبر کے پھیلنے سے سخت غمگین تھے اور اس عرصہ میں اس معاملے کے متعلق کوئی وحی بھی آپ پر نہ آئی تھی اس لئے حضرت علی کرم اللہ وجہہ، اور اسامہ بن زید جو دونوں گھر کے ہی آدمی تھے ان سے مشورہ لیا کہ ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہئے۔ حضرت اسامہ بن زید نے تو کھل کر عرض کیا کہ جہاں تک ہمارا علم ہے ہمیں عائشہ کے بارے میں کوئی بدگمانی نہیں۔ ان کی کوئی بات ایسی نہیں جس سے بدگمانی کی راہ پیدا ہو۔ آپ ان افواہوں کی کچھ پرواہ نہ کریں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے (آپ کو غم و اضطراب سے بچانے کے لئے) یہ مشورہ دیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ پر کچھ تنگی نہیں فرمائی اگر افواہوں کی بناء پر عائشہ کی طرف سے کچھ تکدر طبعی ہوگیا ہے تو عورتیں اور بہت ہیں۔ اور آپ کا یہ تکدر اس طرح بھی رفع ہوسکتا ہے کہ بریرہ جو صدیقہ عائشہ کی کنیز ہیں ان سے ان کے حالات کی تحقیق فرما لیجئے۔ چناچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ سے پوچھ گچھ فرمائی بریرہ نے عرض کیا کہ اور تو کوئی بات عیب کی مجھے ان میں نظر نہیں آئی بجز اس کے کہ نو عمر لڑکی ہیں بعض اوقات آٹا گوندھ کر رکھ دیتی ہیں خود سو جاتی ہیں بکری آ کر آٹا کھا جاتی ہے (اس کے بعد حدیث میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خطبہ دینا اور برسر منبر تہمت گھڑنے والوں اور افواہ پھیلانے والوں کی شکایت کا ذکر فرمانا اور طویل قصہ مذکور ہے۔ آگے کا مختصر قصہ یہ ہے کہ) صدیقہ فرماتی ہیں کہ مجھے یہ سارا دن پھر دوسری رات بھی مسلسل روتے ہوئے گزری میرے والدین بھی میرے پاس آگئے تھے وہ ڈر رہے تھے کہ رونے سے میرا کلیجہ پھٹ جائے گا۔ میرے والدین میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور میرے پاس بیٹھ گئے اور جب سے یہ قصہ چلا تھا اس سے پہلے آپ میرے پاس آ کر نہ بیٹھے تھے پھر آپ نے ایک مختصر خطبہ شہادت پڑھا اور فرمایا اے عائشہ مجھے تمہارے بارے میں یہ باتیں پہنچی ہیں۔ اگر تم بری ہو تو ضرور اللہ تعالیٰ تمہیں بری کردیں گے (یعنی برات کا اظہار بذریعہ وحی فرما دیں گے) اور اگر تم سے کوئی لغزش ہوگئی ہے تو اللہ سے توبہ و استغفار کرو کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اعتراف کر کے توبہ کرلیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما لیتے ہیں۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا کلام پورا فرما لیا تو میرے آنسو بالکل خشک ہوگئے، میری آنکھوں میں ایک قطرہ نہ رہا۔ میں نے اپنے والد ابوبکر صدیق سے کہا کہ آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کا جواب دیجئے۔ ابوبکر نے عذر کیا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ پھر میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ آپ جواب دیجئے انہوں نے بھی عذر کردیا کہ میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ اب مجبور ہو کر مجھے ہی بولنا پڑا، میں ایک کم عمر لڑکی تھی اب تک قرآن بھی زیادہ نہیں پڑھ سکی تھی۔ اس وقت اس رنج و غم اور انتہائی صدمہ کی حالت میں جبکہ اچھے اچھے عقلاء کو بھی کوئی معقول کلام کرنا آسان نہیں ہوتا حضرت صدیقہ نے جو کچھ فرمایا وہ ایک عجیب و غریب عاقلانہ فاضلانہ کلام ہے اس کے الفاظ بعینہ لکھے جاتے ہیں۔ واللہ لقد عرفت لقد سمعتم ھذا الحدیث حتی استقر فی انفسکم و صدقتم بہ ولئن قلت لکم انی بریئة واللہ یعلم اتی برئیة لا تصدقونی ولان اعترفت لکم بامر واللہ یعلم انی منہ برئیة لتصدقونی واللہ لا اجد لی ولکم مثلا الا کما قال ابو یوسف فصبر جمیل واللہ المستعان علی ماتصفون |" بخدا مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ آپ نے اس بات کو سنا اور سنتے ہی یہاں تک کہ آپ کے دل میں بیٹھ گئی اور آپ نے اس کی (عملاً تصدیق کردی۔ اب اگر میں یہ کہتی ہوں کہ میں اس سے بری ہوں جیسا کہ اللہ جانتا ہے کہ واقع میں بری ہوں تو آپ میری تصدیق نہ کریں گے اور اگر میں ایسے کام کا اعتراف کرلوں جس سے میرا بری ہونا اللہ تعالیٰ جانتا ہے تو آپ میری بات مان لیں گے۔ واللہ اب میں اپنے اور آپ کے معاملہ کی کوئی مثال بجز اس کے نہیں پاتی جو یوسف (علیہ السلام) کے والد یعقوب (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کی غلط بات سن کر فرمائی تھی کہ میں صبر جمیل اختیار کرتا ہوں اور اللہ سے اس معاملہ میں مدد طلب کرتا ہوں جو تم بیان کر رہے ہو |"۔ صدیقہ فرماتی ہیں کہ اتنی بات کر کے میں الگ اپنے بستر پر جا کر لیٹ گئی اور فرمایا کہ مجھے یقین تھا کہ جیسا کہ میں فی الواقع بری ہوں اللہ تعالیٰ میری برات کا اظہار بذریعہ وحی ضرور فرماویں گے۔ لیکن یہ وہم و خیال بھی نہ تھا کہ میرے معاملے میں قرآن کی آیات نازل ہوں گی جو ہمیشہ تلاوت کی جاویں گی کیونکہ میں اپنا مقام اس سے بہت کم محسوس کرتی تھی۔ ہاں یہ خیال تھا کہ غالباً آپ کو خواب میں میری برات ظاہر کردی جاوے گی۔ صدیقہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اس مجلس سے ابھی نہیں اٹھے تھے اور گھر والوں میں بھی کوئی نہیں اٹھا تھا کہ آپ پر وہ کیفیت طاری ہوئی جو نزول وحی کے وقت ہوا کرتی تھی جس سے سخت سردی کے زمانے میں آپ کی پیشانی مبارک سے پسینہ پھوٹنے لگتا تھا جب یہ کیفیت رفع ہوئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنستے ہوئے اٹھے اور سب سے پہلا کلمہ جو فرمایا وہ یہ تھا ابشری یا عائشہ اما اللہ فقد ابراک یعنی اے عائشہ خوشخبری سنو اللہ تعالیٰ نے تو تمہیں بری کردیا۔ میری والدہ نے کہا کہ کھڑی ہوجاؤ اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہو میں نے کہا کہ نہ میں اس معاملہ میں اللہ کے سوا کسی کا احسان مانتی ہوں نہ کھڑی ہوں گی میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں کہ اسی نے مجھے بری فرمایا۔ حضرت صدیقہ کی چند خصوصیات : امام بغوی نے انہیں آیات کی تفسیر میں فرمایا ہے کہ حضرت صدیقہ عائشہ کی چند خصوصیات ایسی ہیں جو ان کے علاوہ کسی دوسری عورت کو نصیب نہیں ہوئیں اور صدیقہ عائشہ بھی (بطور تحدیث بالنعمة) ان چیزوں کو فخر کے ساتھ بیان فرمایا کرتی تھیں۔ ایک یہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں آنے سے پہلے جبرائیل امین ایک ریشمی کپڑے میں میری تصویر لے کر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور فرمایا کہ یہ تمہاری زوجہ ہے (رواہ الترمذی عن عائشة) اور بعض روایات میں ہے کہ جبرئیل امین اپنی ہتھیلی میں یہ صورت لے کر تشریف لائے تھے۔ دوسری یہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سوا کسی کنواری لڑکی سے نکاح نہیں کیا۔ تیسری یہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ان کی گود میں ہوئی۔ چوتھی یہ کہ بیت عائشہ ہی میں آپ مدفون ہوئے۔ پانچویں یہ کہ آپ پر اس وقت بھی وحی نازل ہوتی تھی جبکہ آپ حضرت صدیقہ کے ساتھ ایک لحاف میں ہوتے تھے دوسری کسی بی بی کو یہ خصوصیت حاصل نہ تھی۔ چھٹی یہ کہ آسمان سے ان کی برات نازل ہوئی۔ ساتویں یہ کہ وہ خلیفہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی ہیں اور صدیقہ ہیں اور ان میں سے ہیں جن سے دنیا ہی میں مغفرت کا اور رزق کریم کا اللہ تعالیٰ نے وعدہ فرما لیا ہے۔ ( مظھری) حضرت صدیقہ کی فقیہانہ اور عالمانہ تحقیقات اور فاضلانہ تقریر کو دیکھ کر حضرت موسیٰ بن طلحہ نے فرمایا کہ میں نے صدیقہ عائشہ سے زیادہ فصیح وبلیغ نہیں دیکھا۔ (رواہ الترمذی) تفسیر قرطبی میں نقل کیا ہے کہ یوسف (علیہ السلام) پر تہمت لگائی گئی تو اللہ تعالیٰ نے ایک چھوٹے بچے کو گویائی دے کر اس کی شہادت سے ان کی برات ظاہر فرمائی اور حضرت مریم (علیہا السلام) پر تہمت لگائی گئی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے فرزند عیسیٰ (علیہ السلام) کی شہادت سے ان کو بری کیا اور حضرت صدیقہ عائشہ پر تہمت لگائی گئی تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی دس آیات نازل کر کے ان کی برات کا اعلان کیا، جس نے ان کے فضل و عزت کو اور بڑھا دیا۔ آیات مذکورہ کی اجمالی تفسیر خلاصہ تفسیر کے عنوان میں آ چکی ہے اب آیات کے خاص خاص جملوں سے متعلق کچھ مباحث ہیں وہ دیکھئے۔ اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ ، افک کے اصلی لغوی معنے پلٹ دینے اور بدل دینے کے ہیں۔ بدترین قسم کا جھوٹ جو حق کو باطل سے اور باطل کو حق سے بدل دے پاکباز متقی کو فاسق، فاسق کو متقی پرہیزگار بنا دے اس جھوٹ کو بھی افک کہتے ہیں۔ عصبہ کے معنے جماعت کے ہیں جو دس سے چالیس تک ہو، اس سے کم و بیش کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے منکم سے مراد مومنین ہیں۔ اس تہمت کا اصل گھڑنے والا اگرچہ مسلمان نہیں بلکہ منافق عبداللہ ابن ابی تھا جو مومنین میں داخل نہیں مگر منافقین جو دعویٰ اسلام کا کرتے تھے ان پر بھی ظاہری احکام مومنین کے جاری ہوتے تھے اس لئے منکم کے لفظ میں اس کو بھی شامل کرلیا گیا۔ مسلمانوں میں سے دو مرد اور ایک عورت اس میں مبتلا ہوئے جن پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آیات نازل ہونے کے بعد حد قذف جاری فرمائی۔ کما مر سابقا۔ مگر مومنین سب تائب ہوگئے اور اللہ نے ان کی توبہ قبول فرما لی ان میں سے حضرت حسان اور مسطح دونوں شرکائے بدر میں سے ہیں جن کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مغفرت کا اعلان فرما دیا ہے۔ اسی لئے حضرت صدیقہ عائشہ کے سامنے کوئی حضرت حسان کی برائی کرتا تو وہ پسند نہ کرتی تھیں اگرچہ یہ بھی ان دو مردوں میں شامل تھے جن پر حد قذف لگائی گئی تھی اور صدیقہ فرماتی تھیں کہ حسان نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے کفار کا شاعرانہ مقابلہ خوب کیا ہے اس لئے ان کو برا نہیں کہنا چاہئے۔ اور وہ جب صدیقہ عائشہ کے پاس حاضر ہوتے تو ان کو تعظیم تکریم کے ساتھ بٹھاتی تھیں۔ (مظہری وغیرہ) لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْ ، یہ خطاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صدیقہ عائشہ اور صفوان اور تمام مومنین کو ہے جن کو اس افواہ کی اشاعت سے صدمہ پہنچا۔ اور معنے یہ ہیں کہ اس واقعہ کو آپ برا نہ سمجھیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں برات نازل فرما کر ان کا اعزاز اور بڑھا دیا اور جن لوگوں نے یہ حرکات کی تھیں ان کی وعید شدید نازل فرما دی جو قیامت تک محرابوں میں پڑھی جائے گی۔ لِكُلِّ امْرِۍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ ، یعنی جن لوگوں نے اس بہتان میں جتنا حصہ لیا اسی مقدار سے اس کا گناہ لکھا گیا ہے اور اسی تناسب سے اس کو عذاب ہوگا۔ جس نے یہ خبر گھڑی اور چلتی کی جس کا ذکر آگے آتا ہے وہ سب سے زیادہ عذاب کا مستحق ہے، جس نے خبر سن کر تائید کی وہ اس سے کم، جس نے سن کر سکوت کیا وہ اس سے کم۔ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ، لفظ کبر بکسر الکاف کے معنے بڑے کے ہیں مراد یہ ہے جس نے اس تہمت میں بڑا کام کیا یعنی اس کو گھڑا اور چلتا کیا اس کے بعد عذاب عظیم ہے مراد اس سے عبداللہ بن ابی منافق ہے (رواہ البغوی وغیرہ)   Show more

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّ الَّذِيْنَ جَاۗءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَۃٌ مِّنْكُمْ۝ ٠ۭ لَا تَحْسَبُوْہُ شَرًّا لَّكُمْ۝ ٠ۭ بَلْ ہُوَخَيْرٌ لَّكُمْ۝ ٠ۭ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْہُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ۝ ٠ۚ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَہٗ مِنْہُمْ لَہٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ۝ ١١ جاء جاء يجيء ومَجِيئا، والمجیء کالإتيان، لکن المج... یء أعمّ ، لأنّ الإتيان مجیء بسهولة، والإتيان قد يقال باعتبار القصد وإن لم يكن منه الحصول، والمجیء يقال اعتبارا بالحصول، ويقال «1» : جاء في الأعيان والمعاني، ولما يكون مجيئه بذاته وبأمره، ولمن قصد مکانا أو عملا أو زمانا، قال اللہ عزّ وجلّ : وَجاءَ مِنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعى [يس/ 20] ، ( ج ی ء ) جاء ( ض ) جاء يجيء و مجيئا والمجیء کالاتیان کے ہم معنی ہے جس کے معنی آنا کے ہیں لیکن مجی کا لفظ اتیان سے زیادہ عام ہے کیونکہ اتیان کا لفط خاص کر کسی چیز کے بسہولت آنے پر بولا جاتا ہے نیز اتبان کے معنی کسی کام مقصد اور ارادہ کرنا بھی آجاتے ہیں گو اس کا حصول نہ ہو ۔ لیکن مجییء کا لفظ اس وقت بولا جائیگا جب وہ کام واقعہ میں حاصل بھی ہوچکا ہو نیز جاء کے معنی مطلق کسی چیز کی آمد کے ہوتے ہیں ۔ خواہ وہ آمد بالذات ہو یا بلا مر اور پھر یہ لفظ اعیان واعراض دونوں کے متعلق استعمال ہوتا ہے ۔ اور اس شخص کے لئے بھی بولا جاتا ہے جو کسی جگہ یا کام یا وقت کا قصد کرے قرآن میں ہے :َ وَجاءَ مِنْ أَقْصَا الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعى [يس/ 20] اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک شخص دوڑتا ہوا آپہنچا ۔ أفك الإفك : كل مصروف عن وجهه الذي يحق أن يكون عليه، ومنه قيل للریاح العادلة عن المهابّ : مُؤْتَفِكَة . قال تعالی: وَالْمُؤْتَفِكاتُ بِالْخاطِئَةِ [ الحاقة/ 9] ، وقال تعالی: وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوى [ النجم/ 53] ، وقوله تعالی: قاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ [ التوبة/ 30] أي : يصرفون عن الحق في الاعتقاد إلى الباطل، ومن الصدق في المقال إلى الکذب، ومن الجمیل في الفعل إلى القبیح، ومنه قوله تعالی: يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ [ الذاریات/ 9] ، فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ [ الأنعام/ 95] ، وقوله تعالی: أَجِئْتَنا لِتَأْفِكَنا عَنْ آلِهَتِنا [ الأحقاف/ 22] ، فاستعملوا الإفک في ذلک لمّا اعتقدوا أنّ ذلک صرف من الحق إلى الباطل، فاستعمل ذلک في الکذب لما قلنا، وقال تعالی: إِنَّ الَّذِينَ جاؤُ بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِنْكُمْ [ النور/ 11] ، وقال : لِكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ [ الجاثية/ 7] ، وقوله : أَإِفْكاً آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ [ الصافات/ 86] فيصح أن يجعل تقدیره : أتریدون آلهة من الإفك «2» ، ويصح أن يجعل «إفكا» مفعول «تریدون» ، ويجعل آلهة بدل منه، ويكون قد سمّاهم إفكا . ورجل مَأْفُوك : مصروف عن الحق إلى الباطل، قال الشاعر : 20- فإن تک عن أحسن المروءة مأفو ... کا ففي آخرین قد أفكوا «1» وأُفِكَ يُؤْفَكُ : صرف عقله، ورجل مَأْفُوكُ العقل . ( ا ف ک ) الافک ۔ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو اپنے صحیح رخ سے پھیردی گئی ہو ۔ اسی بناء پر ان ہواؤں کو جو اپنا اصلی رخ چھوڑ دیں مؤلفکۃ کہا جاتا ہے اور آیات کریمہ : ۔ { وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ } ( سورة الحاقة 9) اور وہ الٹنے والی بستیوں نے گناہ کے کام کئے تھے ۔ { وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَى } ( سورة النجم 53) اور الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا ۔ ( میں موتفکات سے مراد وہ بستیاں جن کو اللہ تعالیٰ نے مع ان کے بسنے والوں کے الٹ دیا تھا ) { قَاتَلَهُمُ اللهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ } ( سورة التوبة 30) خدا ان کو ہلاک کرے ۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں ۔ یعنی اعتقاد و حق باطل کی طرف اور سچائی سے جھوٹ کی طرف اور اچھے کاموں سے برے افعال کی طرف پھر رہے ہیں ۔ اسی معنی میں فرمایا ؛ ۔ { يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ } ( سورة الذاریات 9) اس سے وہی پھرتا ہے جو ( خدا کی طرف سے ) پھیرا جائے ۔ { فَأَنَّى تُؤْفَكُونَ } ( سورة الأَنعام 95) پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو ۔ اور آیت کریمہ : ۔ { أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ آلِهَتِنَا } ( سورة الأَحقاف 22) کیا تم ہمارے پاس اسلئے آئے ہو کہ ہمارے معبودوں سے پھیردو ۔ میں افک کا استعمال ان کے اعتقاد کے مطابق ہوا ہے ۔ کیونکہ وہ اپنے اعتقاد میں الہتہ کی عبادت ترک کرنے کو حق سے برعمشتگی سمجھتے تھے ۔ جھوٹ بھی چونکہ اصلیت اور حقیقت سے پھرا ہوتا ہے اس لئے اس پر بھی افک کا لفظ بولا جاتا ہے ۔ چناچہ فرمایا : { إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ } ( سورة النور 11) جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تمہیں لوگوں میں سے ایک جماعت ہے ۔ { وَيْلٌ لِكُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ } ( سورة الجاثية 7) ہر جھوٹے گنہگار کے لئے تباہی ہے ۔ اور آیت کریمہ ؛۔ { أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللهِ تُرِيدُونَ } ( سورة الصافات 86) کیوں جھوٹ ( بناکر ) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو ۔ میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ افکا مفعول لہ ہو ای الھۃ من الافک اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ افکا تریدون کا مفعول ہو اور الھۃ اس سے بدل ۔۔ ،۔ اور باطل معبودوں کو ( مبالغہ کے طور پر ) افکا کہدیا ہو ۔ اور جو شخص حق سے برگشتہ ہو اسے مافوک کہا جاتا ہے شاعر نے کہا ہے ع ( منسرح) (20) فان تک عن احسن المووءۃ مافوکا ففی اخرین قد افکوا اگر تو حسن مروت کے راستہ سے پھر گیا ہے تو تم ان لوگوں میں ہو جو برگشتہ آچکے ہیں ۔ افک الرجل یوفک کے معنی دیوانہ اور باؤلا ہونے کے ہیں اور باؤلے آدمی کو مافوک العقل کہا جاتا ہے ۔ عُصْبَةُ والعُصْبَةُ : جماعةٌ مُتَعَصِّبَةٌ متعاضدة . قال تعالی: لَتَنُوأُ بِالْعُصْبَةِ [ القصص/ 76] ، وَنَحْنُ عُصْبَةٌ [يوسف/ 14] ، أي : مجتمعة الکلام متعاضدة، ( ع ص ب ) العصب العصبۃ وہ جماعت جس کے افراد ایک دوسرے کے حامی اور مدد گار ہوں ۔ قرآن میں ہے : ۔ لَتَنُوأُ بِالْعُصْبَةِ [ القصص/ 76] ایک طاقتور جماعت وٹھانی مشکل ہوتیں ۔ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ [يوسف/ 14] حالانکہ ہم جماعت کی جماعت ) ہیں ۔ یعنی ہم باہم متفق ہیں اور ایک دوسرے یکے یاروں مددگار حسب ( گمان) والحِسبةُ : فعل ما يحتسب به عند اللہ تعالی. الم أَحَسِبَ النَّاسُ [ العنکبوت/ 1- 2] ، أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئاتِ [ العنکبوت/ 4] ، وَلا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ [إبراهيم/ 42] ، فَلا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ [إبراهيم/ 47] ، أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ [ البقرة/ 214] ( ح س ب ) الحساب اور الحسبة جس کا معنی ہے گمان یا خیال کرنا اور آیات : ۔ الم أَحَسِبَ النَّاسُ [ العنکبوت/ 1- 2] کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں ۔ کیا وہ لوگ جو بڑے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں : وَلا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ [إبراهيم/ 42] اور ( مومنو ) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کررہے ہیں خدا ان سے بیخبر ہے ۔ فَلا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِ رُسُلَهُ [إبراهيم/ 47] تو ایسا خیال نہ کرنا کہ خدا نے جو اپنے پیغمبروں سے وعدہ کیا ہے اس کے خلاف کرے گا : أَمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ [ البقرة/ 214] کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ( یوں ہی ) جنت میں داخل ہوجاؤ گے ۔ شر الشَّرُّ : الذي يرغب عنه الكلّ ، كما أنّ الخیر هو الذي يرغب فيه الكلّ قال تعالی: شَرٌّ مَکاناً [يوسف/ 77] ، وإِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللَّهِ الصُّمُ [ الأنفال/ 22] ( ش ر ر ) الشر وہ چیز ہے جس سے ہر ایک کراہت کرتا ہو جیسا کہ خیر اسے کہتے ہیں ۔ جو ہر ایک کو مرغوب ہو ۔ قرآن میں ہے : ۔ شَرٌّ مَکاناً [يوسف/ 77] کہ مکان کس کا برا ہے وإِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنْدَ اللَّهِ الصُّمُ [ الأنفال/ 22] کچھ شک نہیں کہ خدا کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے ہیں خير الخَيْرُ : ما يرغب فيه الكلّ ، کالعقل مثلا، والعدل، والفضل، والشیء النافع، وضدّه : الشرّ. قيل : والخیر ضربان : خير مطلق، وهو أن يكون مرغوبا فيه بكلّ حال، وعند کلّ أحد کما وصف عليه السلام به الجنة فقال : «لا خير بخیر بعده النار، ولا شرّ بشرّ بعده الجنة» «3» . وخیر وشرّ مقيّدان، وهو أن يكون خيرا لواحد شرّا لآخر، کالمال الذي ربما يكون خيرا لزید وشرّا لعمرو، ولذلک وصفه اللہ تعالیٰ بالأمرین فقال في موضع : إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] ، ( خ ی ر ) الخیر ۔ وہ ہے جو سب کو مرغوب ہو مثلا عقل عدل وفضل اور تمام مفید چیزیں ۔ اشر کی ضد ہے ۔ اور خیر دو قسم پر ہے ( 1 ) خیر مطلق جو ہر حال میں اور ہر ایک کے نزدیک پسندیدہ ہو جیسا کہ آنحضرت نے جنت کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خیر نہیں ہے جس کے بعد آگ ہو اور وہ شر کچھ بھی شر نہیں سے جس کے بعد جنت حاصل ہوجائے ( 2 ) دوسری قسم خیر وشر مقید کی ہے ۔ یعنی وہ چیز جو ایک کے حق میں خیر اور دوسرے کے لئے شر ہو مثلا دولت کہ بسا اوقات یہ زید کے حق میں خیر اور عمر و کے حق میں شربن جاتی ہے ۔ اس بنا پر قرآن نے اسے خیر وشر دونوں سے تعبیر کیا ہے ۔ چناچہ فرمایا : ۔ إِنْ تَرَكَ خَيْراً [ البقرة/ 180] اگر وہ کچھ مال چھوڑ جاتے ۔ أمر الأَمْرُ : الشأن، وجمعه أُمُور، ومصدر أمرته : إذا کلّفته أن يفعل شيئا، وهو لفظ عام للأفعال والأقوال کلها، وعلی ذلک قوله تعالی: إِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ [هود/ 123] ( ا م ر ) الامر ( اسم ) کے معنی شان یعنی حالت کے ہیں ۔ اس کی جمع امور ہے اور امرتہ ( ن ) کا مصدر بھی امر آتا ہے جس کے معنی حکم دینا کے ہیں امر کا لفظ جملہ اقوال وافعال کے لئے عام ہے ۔ چناچہ آیات :۔ { وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ } ( سورة هود 123) اور تمام امور کا رجوع اسی طرف ہے كسب ( عمل رزق) الكَسْبُ : ما يتحرّاه الإنسان مما فيه اجتلاب نفع، و تحصیل حظّ ، كَكَسْبِ المال، وقد يستعمل فيما يظنّ الإنسان أنه يجلب منفعة، ثم استجلب به مضرّة . والکَسْبُ يقال فيما أخذه لنفسه ولغیره، ولهذا قد يتعدّى إلى مفعولین، فيقال : كَسَبْتُ فلانا کذا، والِاكْتِسَابُ لا يقال إلّا فيما استفدته لنفسک، فكلّ اكْتِسَابٍ کسب، ولیس کلّ كَسْبٍ اکتسابا، وذلک نحو : خبز واختبز، وشوی واشتوی، وطبخ واطّبخ، وقوله تعالی: أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّباتِ ما كَسَبْتُمْ [ البقرة/ 267] روي أنه قيل للنّبي صلّى اللہ عليه وسلم «4» : أيّ الکسب أطيب ؟ فقال عليه الصلاة والسلام، «عمل الرجل بيده» ، وقال : «إنّ أطيب ما يأكل الرجل من کسبه وإنّ ولده من كَسْبِهِ» «1» ، وقال تعالی: لا يَقْدِرُونَ عَلى شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا[ البقرة/ 264] وقد ورد في القرآن في فعل الصالحات والسيئات، فممّا استعمل في الصالحات قوله : أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمانِها خَيْراً [ الأنعام/ 158] ، وقوله : وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنا آتِنا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً إلى قوله : مِمَّا كَسَبُوا [ البقرة/ 201- 202] «2» . وممّا يستعمل في السّيّئات : أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِما كَسَبَتْ [ الأنعام/ 70] ، أُولئِكَ الَّذِينَ أُبْسِلُوا بِما كَسَبُوا[ الأنعام/ 70] ( ک س ب ) الکسب ۔ اصل میں جلب نفع یا خوش نصیبی حاصل کرنے کے لئے کسی چیز کا قصد کرنے کو کسب کہتے ہیں جیسے کسب مال وغیرہ ایسے کام کے قصد پر بولا جاتا ہ جسے انسان اس خیال پر کرے کہ اس سے نفع حاصل ہوگا لیکن الٹا اس کو نقصان اٹھا نا پڑے ۔ پس الکسب ایسا کام کرنے کو کہتے ہیں جسے انسان اپنی ذا ت اور اس کے ساتھ دوسروں کے فائدہ کے لئے کرے اسی لئے یہ کبھی دو مفعولوں کو طرف متعدی ہوتا ہے جیسے کسبت فلانا کذا میں نے فلاں کو اتنا کچھ حاصل کرکے دیا ۔ مگر الاکتساب ایسا کام کرنے کو کت ہے ہیں جس میں انسان صرف اپنے مفاد کو پیش نظر رکھے لہذا ہر اکتساب لازم نہیں ہے ۔ اور یہ خبز و اختبرزو شوٰ ی واشتویٰ ، وطبخ و طبخ کی طرف ہے ۔ اور آیت کریمہ : أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّباتِ ما كَسَبْتُمْ [ البقرة/ 267] جو پاکیزہ اور عمدہ مال تم کھاتے ہو ۔۔۔۔ اس میں سے راہ خدا میں خرچ کرو ۔ کے متعلق آنحضرت سے سوال کیا گیا ای الکسب اطیب کہ کونسا کسب زیادہ پاکیزہ ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عمل الرجل بیدہ کہ انسان کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور نیز فرمایا : ان طیب مایکل الرجل من کسبہ وان ولدہ من کسبہ سب سے زیادہ پاکیزہ رزق وہ ہی جو انسان اپنے ہاتھ سے کماکر کھا اور اسکی اولاد اس کے کسب سے ہے : قرآن میں ہے : لا يَقْدِرُونَ عَلى شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا[ البقرة/ 264] اسی طرح ( یہ ریا کار) لوگ اپنے اعمال کا کچھ بھی صلہ حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ اور قرآن میں نیک وبددونوں قسم کے اعمال کے متعلق یہ فعل استعمال ہوا ہے ۔ چناچہ اعمال صالحہ کے متعلق فرمایا : أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيمانِها خَيْراً [ الأنعام/ 158] یا اپنے ایمان کی حالت میں نیک عمل نہیں کئ ہونگے اور آیت کریمہ : وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنا آتِنا فِي الدُّنْيا حَسَنَةً إلى قوله : مِمَّا كَسَبُوا [ البقرة/ 201- 202] کے بعد فرمایا : انکے کاموں کا ( حصہ ) اور اعمال بدکے متعلق فرمایا : أَنْ تُبْسَلَ نَفْسٌ بِما كَسَبَتْ [ الأنعام/ 70] تاکہ ( قیامت کے دن کوئی شخص اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے ۔ أُولئِكَ الَّذِينَ أُبْسِلُوا بِما كَسَبُوا[ الأنعام/ 70] یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ۔ إثم الإثم والأثام : اسم للأفعال المبطئة عن الثواب «5» ، وجمعه آثام، ولتضمنه لمعنی البطء قال الشاعرجماليّةٍ تغتلي بالرّادفإذا کذّب الآثمات الهجير «6» وقوله تعالی: فِيهِما إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنافِعُ لِلنَّاسِ [ البقرة/ 219] أي : في تناولهما إبطاء عن الخیرات . وقد أَثِمَ إثماً وأثاماً فهو آثِمٌ وأَثِمٌ وأَثِيمٌ. وتأثَّم : خرج من إثمه، کقولهم : تحوّب وتحرّج : خرج من حوبه وحرجه، أي : ضيقه . وتسمية الکذب إثماً لکون الکذب من جملة الإثم، وذلک کتسمية الإنسان حيواناً لکونه من جملته . وقوله تعالی: أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ [ البقرة/ 206] أي : حملته عزته علی فعل ما يؤثمه، وَمَنْ يَفْعَلْ ذلِكَ يَلْقَ أَثاماً [ الفرقان/ 68] أي : عذاباً ، فسمّاه أثاماً لما کان منه، وذلک کتسمية النبات والشحم ندیً لما کانا منه في قول الشاعر : 7- تعلّى الندی في متنه وتحدّرا«7» وقیل : معنی: «يلق أثاماً» أي : يحمله ذلک علی ارتکاب آثام، وذلک لاستدعاء الأمور الصغیرة إلى الكبيرة، وعلی الوجهين حمل قوله تعالی: فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا [ مریم/ 59] . والآثم : المتحمّل الإثم، قال تعالی: آثِمٌ قَلْبُهُ [ البقرة/ 283] . وقوبل الإثم بالبرّ ، فقال صلّى اللہ عليه وسلم : «البرّ ما اطمأنّت إليه النفس، والإثم ما حاک في صدرک» «1» وهذا القول منه حکم البرّ والإثم لا تفسیر هما . وقوله تعالی: مُعْتَدٍ أَثِيمٍ [ القلم/ 12] أي : آثم، وقوله : يُسارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوانِ [ المائدة/ 62] . قيل : أشار بالإثم إلى نحو قوله : وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِما أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولئِكَ هُمُ الْكافِرُونَ [ المائدة/ 44] ، وبالعدوان إلى قوله : وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِما أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ [ المائدة/ 45] ، فالإثم أعمّ من العدوان . ( ا ث م ) الاثم والاثام ۔ وہ اعمال وافعال جو ثواب سے روکتے اور پیچھے رکھنے والے ہوں اس کی جمع آثام آتی ہے چونکہ اس لفظ میں تاخیر اور بطء ( دیرلگانا ) کا مفہوم پایا جاتا ہے اس لئے شاعر نے اونٹنی کے متعلق کہا ہے ۔ ( المتقارب ) (6) جمالیۃ تغتلی بالرادف اذا کذب الآثمات الھجیرا وہ اونٹ کی طرح مضبوط ہے جب سست رفتار اونٹنیاں دوپہر کے وقت چلنے سے عاجز ہوجاتی ہیں تو یہ ردیف کو لے کر تیز رفتاری کے ساتھ چلتی ہے اور آیت کریمہ { فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ } ( سورة البقرة 219) میں خمر اور میسر میں اثم کبیر کے یہ معنی ہیں کہ ان کا تناول ( اور ارتکاب ) انسان کو ہر قسم کے افعال خیر سے روک لیتا ہے ۔ اثم ( ص) اثما واثاما فھو آثم و اثم واثیم ( گناہ کا ارتکاب کرنا ) اور تاثم ( تفعل ) کے معنی گناہ سے نکلنا ( یعنی رک جانا اور توبہ کرنا ) کے ہیں جیسے تحوب کے معنی حوب ( گناہ ) اور تحرج کے معنی حرج یعنی تنگی سے نکلنا کے آجاتے ہیں اور الکذب ( جھوٹ ) کو اثم کہنا اس وجہ سے ہے کہ یہ بھی ایک قسم کا گناہ ہے اور یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ انسان کو حیوان کا ایک فرد ہونے کی وجہ سے حیوان کہہ دیا جاتا ہے اور آیت کریمہ : { أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ } [ البقرة : 206] کے معنی یہ ہیں کہ اس کی عزت نفس ( اور ہٹ دھرمی ) اسے گناہ پر اکساتی ہے اور آیت : { وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا } [ الفرقان : 68] میں آثام سے ( مجازا ) عذاب مراد ہے اور عذاب کو اثام اس لئے کہا گیا ہے کہ ایسے گناہ ( یعنی قتل وزنا ) عذاب کا سبب بنتے ہیں جیسا کہ نبات اور شحم ( چربی ) کو ندی ( نمی ) کہہ دیا جاتا ہے کیونکہ نمی سے نباتات اور ( اس سے ) چربی پیدا ہوتی ہے چناچہ شاعر نے کہا ہے ( طویل ) (7) |" تعلی الندی فی متنہ وتحدار ، اس کی پیٹھ پر تہ برتہ چربی چڑھی ہوئی ہے اور نیچے تک پھیلی ہوئی ہے ۔ بعض نے آیت کریمہ : میں یلق آثاما کے یہ معنی بھی کئے ہیں مذکورہ افعال اسے دوسری گناہوں پر برانگیختہ کرینگے کیونکہ ( عموما) صغائر گناہ کبائر کے ارتکاب کا موجب بن جاتے ہیں اور آیت کریمہ : { فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا } [ مریم : 59] کی تفسیر بھی ان دو وجہ سے بیان کی گئی ہے ۔ لآثم ۔ گناہ کا ارتکاب کرنے والا ۔ قرآں میں ہے : { آثِمٌ قَلْبُهُ } [ البقرة : 283] وہ دل کا گنہگار ہے ۔ اور اثم کا لفظ بر ( نیکی ) کے بالمقابل استعمال ہوتا ہے چناچہ آنحضرت نے فرمایا : (6) (6) البرما اطمانت الیہ النفس والاثم ما حاک فی صدرک کہ نیکی وہ ہے جس پر طبیعت مطمئن ہو اور گناہ وہ ہے جس کے متعلق دل میں تردد ہو ۔ یاد رہے کہ اس حدیث میں آنحضرت نے البرو الاثم کی تفسیر نہیں بیان کی ہے بلکہ ان کے احکام بیان فرمائے ہیں ۔ اور آیت کریمہ : { مُعْتَدٍ أَثِيمٍ } [ القلم : 12] میں اثیم بمعنی آثم ہے اور آیت : { يُسَارِعُونَ فِي الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [ المائدة : 62] ( کہ وہ گناہ اور ظلم میں جلدی کر رہے ہیں ) کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ آثم سے آیت : { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ } [ المائدة : 44] کے مضمون کی طرف اشارہ ہے ( یعنی عدم الحکم بما انزل اللہ کفرا اور عدوان سے آیت کریمہ : { وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ } [ المائدة : 45] کے مفہوم کی طرف اشارہ ( یعنی عدم الحکم بما انزل اللہ ظلم ) اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ لفظ اثم عدوان سے عام ہے ۔ ولي وإذا عدّي ب ( عن) لفظا أو تقدیرا اقتضی معنی الإعراض وترک قربه . فمن الأوّل قوله : وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] ، وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] . ومن الثاني قوله : فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] ، ( و ل ی ) الولاء والتوالی اور جب بذریعہ عن کے متعدی ہو تو خواہ وہ عن لفظوں میں مذکورہ ہو ایا مقدرو اس کے معنی اعراض اور دور ہونا کے ہوتے ہیں ۔ چناچہ تعد یہ بذاتہ کے متعلق فرمایا : ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ [ المائدة/ 51] اور جو شخص تم میں ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا ۔ وَمَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ [ المائدة/ 56] اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر سے دوستی کرے گا ۔ اور تعدیہ بعن کے متعلق فرمایا : ۔ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ [ آل عمران/ 63] تو اگر یہ لوگ پھرجائیں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ عظیم وعَظُمَ الشیء أصله : كبر عظمه، ثم استعیر لكلّ كبير، فأجري مجراه محسوسا کان أو معقولا، عينا کان أو معنی. قال : عَذابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ [ الزمر/ 13] ، قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ [ ص/ 67] ، ( ع ظ م ) العظم عظم الشئی کے اصل معنی کسی چیز کی ہڈی کے بڑا ہونے کے ہیں مجازا ہر چیز کے بڑا ہونے پر بولا جاتا ہے خواہ اس کا تعلق حس سے یو یا عقل سے اور عام اس سے کہ وہ مادی چیز ہو یا معنو ی قرآن میں ہے : ۔ عَذابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ [ الزمر/ 13] بڑے سخت دن کا عذاب ) تھا ۔ قُلْ هُوَ نَبَأٌ عَظِيمٌ [ ص/ 67] کہہ دو کہ وہ ایک سخت حادثہ ہے ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

واقعہ افک میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صبر کا پھل قول باری ہے : (ان الذین جائو ا بالا فک عصبۃ منکم لا تحسبوہ شرا لکم بل ھو خیر لکم۔ ) جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں۔ اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لئے خیر ہی ہے۔ یہ آیت ان لوگوں کے متع... لق نازل ہوئی ہے جنہوں نے حضرت عائشہ (رض) پر بہتان باندھا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بتادیا کہ یہ جھوٹ ہے۔ افک جھوٹ کو کہتے ہیں۔ اس بہتان کی وجہ سے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر (رض) اور مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو سخت ذہنی کوفت ، پریشانی اور صدمے کے سامنے کرنا پڑا لیکن انہوں نے صبر کیا اس لئے یہ ان کے حق میں خیر بن گیا۔ اس بہتان پر ان کا صبر اور ان کا کرب ان کے حق میں شر ثابت نہیں ہوا بلکہ چندہ وجوہ کی بنا پر یہ خیر قرار پایا۔ اول تو یہ کہ انہیں صبر کرنے کا ثواب ملا، دوم یہ کہ انہیں اس وقت زبردست مسرت حاصل ہوئی جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عائشہ (رض) کی برات اور پاکدامنی کا اعلان کردیا گیا۔ سوم یہ کہ اس کے ذریعے انہیں قاذف کے احکامات معلوم ہوگئے۔ قول باری ہے۔ (لکل امری منھم ما اکتسب من الاثم) جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا۔ یعنی…واللہ اعلم…جس نے جتنا گناہ سمیٹا اتنی ہی اسے اس کی سزا ملی۔ قول باری ہے :(والذی تولی کبرہ۔ اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا) روایت میں ہے کہ یہ شخص عبداللہ ابی بن سلول تھا۔ (کبرہ) کے معنی ہیں اس کا بڑا حصہ۔ یعنی اس بہتان طرازی کا بڑا حصہ ۔ منافقین عبداللہ بن ابی کے پاس اکٹھے ہوئے اور اس کی رائے اور حکم کے تحت اس بہتان کی لوگوں میں اشاعت کرتے اور طرح طرح کی چہ میگوئیاں کرتے۔ عبداللہ بن ابی اس کے ذریعے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر (رض) کو ذہنی کوفت پہنچانا اور ان کی ذات پر کیچڑاچھالنا چاہتا تھا۔  Show more

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١١) جن لوگوں نے حضرت عائشہ (رض) کی نسبت یہ طوفان بدتمیزی برپا کیا ہے وہ تم میں سے ایک چھوٹا سا گروہ ہے۔ یہ آیات مبارکہ کذاب اور واقعہ کو گھڑنے والا عبداللہ بن ابی سلول منافق اور حسان بن ثابت انصاری اور مسطح بن اثاثہ اور عباد بن عبدالمطلب اور حمنہ کے بارے میں نازل ہوئی ہیں۔ ابی بن سلول منافق نے حضر... ت عائشہ صدیقہ (رض) اور حضرت صفوان (رض) پر تہمت لگائی تھی، اور یہ بقیہ مومن اس منافق کے کہنے میں آگئے تھے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم اس چیز کو اپنے حق میں آخرت میں بھی برا نہ سمجھو، بلکہ یہ تمہارے حق میں ثواب و انجام کے اعتبار سے بہتر ہی بہتر ہے۔ ان میں سے ہر شخص کو جس نے جتنا اس معاملہ میں حصہ لیا تھا گناہ ہوا اور ان میں سے جس نے یعنی عبداللہ بن ابی سلول منافق نے اس طوفان میں سب سے بڑا حصہ لیا ہے کہ اس واقعہ کو اس نے گھڑا اور سارے مدینہ میں اس کو پھیلایا اس کو سب سے بڑھ کر سخت سزا ہوگی کہ دنیا میں حد قذف اس پر لگائی جائے گی اور آخرت میں دوزخ میں جلے گا۔ شان نزول : ( آیت ) ”۔ ان الذین جآء و باالافک عصبۃ “۔ (الخ) امام بخاری (رح) ومسلم (رح) نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے روایت نقل کی ہے فرماتی ہیں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی سفر پر تشریف لے جانا چاہتے تو بیویوں میں قرعہ ڈالتے جس کا نام نکل جاتا اس کو ساتھ لے جاتے ایک مرتبہ ایک جہاد پر تشریف لے گئے اور قرعہ میں میرا نام نکل آیا اس لیے میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چل دی یہ واقعہ پردہ کا حکم نازل ہونے سے بعد کا ہے۔ چناچہ میں کجاوہ میں سوار ہو کر چلتی بھی تھی اور جہاں کہیں پڑاؤ ہوتا تھا میرا کجاوہ اتار لیا جاتا تھا غرض کہ ہم چل دیے جہاد سے فارغ ہونے کے بعد جب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس ہوئے اور ہم سب مدینہ منورہ کے قریب پہنچ گئے تو ایک رات کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوچ کا اعلان فرما دیا، اعلان سنتے ہی میں بھی اٹھی اور پیدل جا کر لشکر سے نکل کر قضائے حاجت سے فارغ ہو کر منزل پر آئی سینہ کو ٹٹول کر دیکھا تو ظفاری نگینوں کا ہار جو میں پہنے ہوئی تھی نہ معلوم کہاں ٹوٹ کر نکل گیا فورا میں اس کی تلاش کے لیے لوٹی اور تلاش کرنے میں دیر لگ گئی جو گروہ میرا کجاوہ کستا تھا اس نے میرا کجاوہ کو اٹھا کر اسی اونٹ پر کس دیا جس اونٹ پر کہ میں سوار ہوتی تھی۔ کیوں کہ ان لوگوں کا خیال تھا کہ میں کجاوہ میں ہوں اور اس زمانہ میں عورتیں ہلکی پھلکی ہوتی تھیں بھاری فربہ اندام نہیں ہوتی تھیں کھانا تھوڑا کھایا کرتی تھیں اور میں تو ویسے بھی نوخیز لڑکی تھی اس لیے جن لوگوں نے کجاوہ کو اونٹ پر اٹھا کر رکھا ان کو کجاوہ کی گرانی کا اندازہ نہ ہوا۔ غرض کہ اونٹ اٹھا کر وہ لوگ چل دیے اور لشکر کے چلے جانے کے بعد مجھ کو ہار مل گیا میں پڑاؤ پر آئی تو وہاں نہ کوئی کہنے والا تھا اور نہ کوئی جواب دینے والا میں اپنے پڑاؤ پر آگئی اور خیال کیا کہ جب میں لوگوں کو نہیں ملوں گی تو ضرور یہیں لوٹ کر آئیں گے میں اپنی جگہ بیٹھی ہوئی تھی کہ آنکھوں میں نیند غالب آگئی، اور میں سو گئی، صفوان بن معطل لشکر کے پیچھے پچھلی رات سے چلے آرہے تھے وہ صبح کو اس جگہ پہنچے، جہاں میں پڑی ہوئی سو رہی تھی دور سے انھیں ایک سوتا ہوا شخص معلوم ہوا میرے پاس آئے تو مجھ کو پہچان لیا کیوں کہ پردہ کا حکم نازل ہونے سے پہلے میں ان کے سامنے نکلا کرتی تھی، انہوں نے جو مجھے دیکھ کر انا للہ پڑھی تو میری آنکھ کھل گئی انہوں نے مجھے پہچان لیا میں نے اپنا چہرہ چادر سے چھپا لیا اللہ کی قسم انہوں نے مجھ سے کوئی بات تک نہیں کی اور نہ میں نے سوائے انا للہ کے ان کی زبان سے اور کوئی کلمہ سنا، انہوں نے فورا یہ کیا کہ اپنی اونٹنی بٹھائی اور اس کا پاؤں اپنے پیر سے دبائے رکھا میں اونٹنی پر سوار ہوگئی وہ خود بےچارے پیدل چلتے رہے اور اونٹنی کو چلاتے رہے یہاں تک کہ ہم لشکر میں اس وقت پہنچے جب کہ عین دوپہر کو گرمی کی شدت میں وہ اترے ہوئے تھے اب لوگوں نے طوفان اٹھایا اور جس کی قسمت میں تباہی لکھی ہوئی تھی وہ تباہ ہوا اور سب سے بڑا اس طوفان کا بانی وموجد عبداللہ بن ابی بن سلول منافق ملعون تھا خیر ہم لوگ مدینہ منورہ پہنچے اور وہاں پہنچ کر میں بیمار ہوگئی اور ایک مہینہ تک میں بیمار رہی، لوگ طوفان برپا کرنے والوں کی باتوں کا چرچا کرتے رہے لیکن مجھ کو کچھ خبر نہ ہوئی ایک ذرا ساوہم مجھے اس بات سے پیدا ہوا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری بیماری کے زمانہ میں جو مہربانیاں میرے حال پر فرمایا کرتے تھے وہ اس بیماری کے زمانہ میں نہیں پاتی تھی۔ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے حجرے میں تشریف لاتے اور سلام کرنے کے بعد فرماتے اب کیسی ہو اور تشریف لے جاتے، اس سے بیشک مجھ کو وہم ہوا مگر اس طوفان کی مجھ کو خبر تک بھی نہ تھی، بیماری سے اچھی ہونے کے بعد لاغری اور کمزوری ہی کی حالت میں، میں باہر نکلی اور میرے ساتھ مسطح کی ماں مناصع کی طرف چلی مناصع اس زمانے میں ہمارا پائے خانہ تھا اور ہم راتوں رات وہاں جایا کرتے تھے اور اس زمانہ میں ہماری حالت بالکل ابتدائی عربوں کی طرح تھی، گھروں میں بیت الخلاء بنانے سے ہمیں تکلیف بھی ہوتی تھی، ام مسطح ابورہم بن مطلب بن عبد مناف کی لڑکی تھیں اور ان کی ماں ضمر بن عامر کی بیٹی تھیں جو حضرت ابوبکر (رض) کی خالہ تھیں اور ام مسطح کے شوہر کا نام اثاثہ بن عاد بن عبد المطلب تھا، غرض کہ ضرورت سے فارغ ہو کر میں اور ام مسطح گھر کی طرف آئے، راستہ میں ام مسطح اپنی چادر میں الجھ کر گریں اور بولیں مسطح ہلاک ہو میں نے کہا کہ تم نے برا کیا، کیا ایسے آدمی کو بددعا دیتی ہوں جو غزوہ بدر میں شریک ہوا ہے بولیں بھولی بھالی کیا تو نے اس کی بات نہیں سنی ؟ میں نے کہا اس کی کیا بات ہے چناچہ مسطح کی والدہ نے تہمت لگانے والوں کا قول بیان کیا یہ سن کر میری بیماری میں اور اس بیماری کا اضافہ ہوگیا گھر واپس آئی رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے انہوں نے سلام کرنے کے بعد پوچھا تمہارا کیا حال ہے میں نے عرض کیا کیا آپ کی اجازت ہے کہ میں اپنے والدین کے پاس چلی جاؤں، اس اجازت لینے کی غرض یہ تھی کہ میں اپنے والدین کی طرف سے اس بات کی تصدیق کرنا چاہتی تھی، چناچہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اجازت دے دی، میں اپنے والدین کے یہاں چلی آئی اور آکر والدہ سے پوچھا کہ لوگ کیا چہ میگوئیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا بیٹی تو غم مت کر کیوں کہ اللہ کی قسم اگر کوئی خوبصورت عورت ہوتی ہے اور اس کا خاوند اس سے محبت کرتا ہے اور اس کی سوکنیں بھی ہوتی ہیں تو سوکنیں اس پر بڑی بڑی باتیں رکھ دیا کرتی ہیں۔ میں نے کہا سبحان اللہ لوگ کیا کیا باتیں ملا رہے ہیں (اور آپ یہ کہہ رہے ہیں) غرض اس رات کو ساری رات میں روتی رہی اور میرے آنسو نہیں تھمے اور نہ نیند آئی، صبح کو میں رو ہی رہی تھی کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) اور حضرت اسامہ (رض) کو اپنی بیوی کے طلاق کے معاملہ میں مشورہ کے لیے طلب فرمایا کیوں کہ وحی آنے میں دیر ہوگئی تھی حضرت اسامہ (رض) نے تو وہی مشورہ دیا جو ان کو معلوم تھا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ پاک دامن ہے اور جیسا کہ ان کے دل میں آپ کی ازواج سے محبت تھی، چناچہ عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ آپ کی بیوی ہیں ہمیں تو ان کے متعلق کسی برائی کا علم نہیں مگر حضرت علی (رض) نے عرض کیا یا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے تنگی نہیں رکھی ہے ان کے علاوہ عورتیں بہت ہیں اگر آپ خادمہ کو بلا کر دریافت کریں گے تو وہ آپ کو سچ سچ بیان کردیں گی اور عائشہ (رض) کی سچائی ظاہر ہوجائے گی، رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بریرہ (رض) کو بلایا اور فرمایا بریرہ (رض) تمہیں عائشہ (رض) کی طرف سے کبھی کوئی شک کی بات نظر آئی، حضرت بریرہ (رض) نے عرض کیا قسم ہے اس اللہ کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، میں نے تو عائشہ (رض) کی کوئی بات قابل گرفت کبھی دیکھی ہی نہیں۔ صرف اتنی بات ہے کہ وہ کمسن لڑکی ہیں، گھر کا گوندھا ہوا آٹا چھوڑ کر سو جاتی ہیں، بکری کا بچہ اس کو آکر کھا لیتا ہے اس کے بعد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ممبر پر تشریف فرما ہو کر عبداللہ بن ابی سلول منافق مردود کے مقابل مدد چاہی، فرمایا مسلمانو ! کون میری حمایت کرتا ہے کون میری مدد کرتا ہے ایسے شخص کے مقابلہ میں جس کی جانب سے مجھے اپنے گھروالوں کے متعلق اذیت پہنچی ہے، اللہ کی قسم مجھے تو اپنی بیوی میں کوئی برائی نظر نہیں آتی لوگو میں ان کو نیک اور پاک دامن یہ سمجھتا ہوں اور جس شخص کا ذکر کیا ہے اس کو بھی نیک بخت جانتا ہوں وہ تو کبھی میرے گھر میں اکیلا نہیں آیا، ہمیشہ میرے ہی ساتھ آیا، یہ سن کر قبیلہ اوس کے سردار سعد بن معاذ (رض) کھڑے ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں اس شخص کے مقابلہ میں آپ کی مدد کو تیار ہوں، اگر یہ شخص اوس قبیلہ کا ہے تو ابھی میں اس کو قتل کردیتا ہوں اور اگر ہمارے بھائیوں میں سے خزرج کا ہے تو آپ جو حکم دیں ہم پورا کریں گے، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں سعد بن معاذ کی یہ بات سن کر سعد بن عبادہ (رض) اٹھ کھڑے ہوئے جو قبیلہ خزرج کے سردار تھے، وہ پہلے بہت نیک بخت آدمی تھے مگر اس وقت ان کو ایک قومی غیرت نے آگھیرا، سعد بن معاذ سے کہنے لگے اللہ کی بقاء کی قسم تو جھوٹ کہتا ہے تو نہ اس کو مارے گا اور نہ مار سکے گا، اتنے میں اسید بن حضیر (رض) جانثار صحابی جو سعد بن معاذ (رض) کے چچا زاد بھائی تھے کھڑے ہوگئے اور سعد بن عبادہ (رض) سے کہنے لگے اللہ کی بقاء کی قسم تو جھوٹا ہے ہم تو ضرور اس شخص کو قتل کریں گے کیا تو بھی منافق ہوگیا ہے جو منافقوں کی طرف داری کرتا ہے بس اس گفتگو پر اوس اور خزرج دونوں قبیلوں کے آدمی کھڑے ہوگئے اور آپس میں لڑنے والے ہی تھے مگر رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر ہی تھے آپ ان کو ٹھنڈا کرتے رہے یہاں تک کہ وہ سب خاموش ہوئے تب آپ بھی خاموش ہوگئے حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں اس دن سارے دن میرا یہ حال رہا کہ نہ میرے آنسو بند ہوتے تھے اور نہ نیند ہی آتی تھی، صبح کو میرے والدین بھی میرے پاس موجود تھے اور میرا تو دو رات اور ایک دن سے یہی حال تھا کہ نہ نیند آتی تھی اور نہ آنسو ہی تھمتے تھے میرے والدین یہ سمجھے کہ روتے روتے میرا کلیجہ پھٹ جائے گا، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میرے والدین میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور میں رو ہی رہی تھی اتنے میں ایک انصاری عورت نے اندر آنے کی اجازت طلب کی، میں نے اسے اجازت دے دی وہ بھی میرے ساتھ بیٹھ کر رونے لگی اسی حالت میں رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے یہاں تشریف لائے، آپ نے سلام کیا اور سلام کر کے بیٹھ گئے اس سے قبل جب سے میرے اوپر یہ بہتان لگایا گیا تھا آپ کبھی میرے پاس نہیں بیٹھے تھے ایک مہینہ تک آپ رکے رہے، میرے بارے میں کوئی وحی نہ آئی، غرض کہ آپ نے بیٹھ کر تشہد پڑھا، پھر فرمایا اما بعد عائشہ (رض) مجھے تمہارے بارے میں ایسی ایسی خبر پہنچی ہے۔ اگر تو پاک ہے تو اللہ تعالیٰ تیری پاک دامنی عنقریب بیان فرمادے گا اور اگر واقعی تجھ سے کوئی قصور سرزد ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے اپنے قصور کی مغفرت مانگ اور توبہ کر کیوں کہ جب کوئی بندہ اپنے گناہ کا اقرار کرتا ہے پھر اللہ کی درگاہ میں توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا گناہ بخش دیتا ہے جب رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ گفتگو ختم کرچکے تو اللہ کی قدرت یک بارگی میرے آنسو تھم گئے یہاں تک کہ ایک قطرہ بھی مجھ کو معلوم نہ ہوا، میں نے اپنے والد حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے کہا آپ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کا جواب دیں انہوں نے کہا اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا جواب دوں پھر میں نے اپنی والدہ ام رومان سے کہا کہ آپ تو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کا جواب دیں انہوں نے کہا میں نہیں جانتی کیا جواب دوں حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں بالآخر میں ہی جواب کے لیے مستعد اور میں ایک کمسن لڑکی تھی قرآن کریم بھی مجھے زیادہ یاد نہ تھا خیر میں نے عرض کیا اللہ کی قسم میں جانتی ہوں کہ یہ بات جو آپ نے سنی ہے وہ آپ کے دلوں میں جم گئی ہے اور آپ اس کو سچ سمجھنے لگے ہیں تو ایسی صورت میں اگر میں یہ کہوں کہ میں پاک ہوں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں پاک ہوں جب بھی آپ مجھے سچا نہیں سمجھیں گے اور اگر میں فرضی طور پر ایک گناہ کا اقرار کرلو (جو میں نے نہیں کیا) اور اللہ جانتا ہے کہ میں اس سے پاک ہوں تو آپ سمجھیں گے اللہ کی قسم میں اس وقت اپنی اور آپ کی مثال ایسی سمجھتی ہوں جو حضرت یوسف (علیہ السلام) کے والد حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی تھی انہوں نے جو کچھ کہا تھا میں بھی وہی کہتی ہوں کہ ( آیت) ” فصبر جمیل “۔ اور آپ کی باتوں پر اللہ ہی میری مدد فرمانے والا ہے، حضرت عائشہ (رض) ہیں کہ یہ کہہ کر میں نے اپنے بستر پر کروٹ بدل لی اور مجھے یہ یقین تھا کہ کیونکہ میں پاک ہوں تو اللہ تعالیٰ میری پاکی ضرور ظاہر فرمائے گا مگر اللہ کی قسم مجھے ہرگز یہ گمان نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ میرے بارے میں قرآن کریم کی ایسی آیتیں نازل فرمائے گا جو قیامت تک پڑھی جائیں گی میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتی تھی کہ میرے بارے میں اللہ ایسا کلام اتارے کہ جو ہمیشہ پڑھا جائے، البتہ مجھے یہ امید تھی کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی ایسا خواب نظر آجائے گا جس سے آپ کے سامنے میری پاکیزگی ظاہر ہوجائے گی۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں پھر اللہ کی قسم رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس جگہ بیٹھے ہوئے تھے نہ آپ اپنی اس جگہ سے اٹھے اور اسی طرح گھر میں جو حضرات تھے نہ اس میں سے کوئی باہر گیا کہ آپ پر وحی اترنا شروع ہوگئی اور حسب معمول آپ پر وحی کی سختی ہونے لگی اور پسینہ موتی کی طرح آپ کے بدن مبارک سے ٹپکنے لگا حالانکہ وہ سردی کا دن تھا مگر نزول وحی کے وقت آپ پر ایسی ہی سختی ہوتی تھی، خیر جب وحی کی حالت ختم ہوگئی دیکھا تو آپ مسکرا رہے ہیں، پھر پہلی بات آپ نے جو کی وہ یہی فرمائی کہ عائشہ (رض) تمہیں پاک صاف کردیا، یہ سن کر میری والدہ کہنے لگیں اٹھ کر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شکریہ ادا کرو میں نے کہا واہ اللہ کی قسم میں تو کبھی بھی آپ کے شکریہ کے لیے نہیں اٹھوں گی میں تو فقط اپنے پروردگار کا شکریہ ادا کروں گی جو عزت اور بزرگی والا ہے اور اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں ( آیت) ” ان الذین جآء و بالافک “۔ (الخ) پوری دس آیتیں نازل ہوئیں، چناچہ جب اللہ تعالیٰ نے میری پاک دامنی میں یہ آیتیں نازل فرمائیں تو حضرت ابوبکر صدیق (رض) جو پہلے مسطح بن اثاثہ کے ساتھ اس کی غربت اور رشتہ داری کی وجہ سے جو مہربانی کا سلوک کیا کرتے تھے کہنے لگے اللہ کی قسم اب تو میں مسطح کو کچھ نہیں دوں گا جب اس نے حضرت عائشہ (رض) کے میں ایسی باتیں کیں اور رشتہ داری کا خیال نہیں کیا تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرمائیں ( آیت) ولا یاتل اولو الفضل منکم “۔ (الخ) یعنی تم سے وسعت اور بزرگی والوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس قسم کی قسم کھالیں کہ اپنے عزیزوں یا مسکین اور مہاجروں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں کچھ نہ دیں گے، تو یہ آیتیں سن کر حضرت ابوبکر صدیق (رض) فرمانے لگے اللہ کی قسم میں یہی چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بخش دے اور مسطح سے حسب عادت سلوک کرنے لگے اور فرمانے لگے کہ میں مسطح کے ساتھ اس سلوک کو کبھی ختم نہیں کروں گا۔ اور اس باب میں طبرانی (رح) میں حضرت ابن عمر (رض) اور حضرت ابن عباس (رض) اور بزار (رح) میں ابوہریرہ (رض) اور ابن مردویہ (رح) میں ابو الیسر (رض) سے روایات نقل ہیں۔ اور امام طبرانی (رح) نے خصیف (رح) سے روایت کیا ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر (رض) سے دریافت کیا کہ زنا اور قذف میں سے کون سی چیز زیادہ سخت ہے، فرمایا زنا، میں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ جو لوگ تہمت لگاتے ہیں ان عورتوں کو جو کہ پاک دامن ہیں، انہوں نے فرمایا کہ یہ آیت خاص طور پر حضرت عائشہ (رض) کی شان میں نازل ہوئی ہے اس روایت کی سند میں یحییٰ حمانی ہیں جو ضعیف ہیں۔  Show more

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(لَا تَحْسَبُوْہُ شَرًّا لَّکُمْط بَلْ ہُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ ط) “ یہ واقعہ گویا اللہ تعالیٰ کے بہت سے احکام اور قوانین کے نزول کا ذریعہ بن گیا ہے۔ اسی کی وجہ سے امت کو شریعت کے اہم امور کی تعلیم دی جائے گی۔ اس واقعہ کا خلاصہ یوں ہے : ٦ ہجری میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوۂ بنی مصطلق کے ل... یے تشریف لے گئے۔ اس سفر میں حضرت عائشہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھیں۔ آپ (رض) ایک الگ ہودج (کجاوہ) میں سفر کرتی تھیں۔ واپسی کے سفر کے دوران ایک جگہ جب قافلے کا پڑاؤ تھا آپ (رض) صبح منہ اندھیرے قضائے حاجت کے لیے گئیں۔ واپسی آپ (رض) کا ہار کہیں گرگیا اور اس کی تلاش میں آپ (رض) کو اتنی دیر ہوگئی کہ قافلے کے کوچ کا وقت ہوگیا۔ جن لوگوں کو آپ (رض) کا ہودج اونٹ پر باندھنے اور اتارنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی انہوں نے ہودج اٹھا کر اونٹ پر باندھ دیا۔ آپ (رض) چونکہ بہت دبلی پتلی تھیں اور آپ (رض) سمیت ہودج کا وزن بہت زیادہ نہیں ہوتا تھا ‘ اس لیے اٹھاتے ہوئے وہ لوگ یہ اندازہ نہ کرسکے کہ ہودج خالی ہے اور آپ (رض) اس میں موجود نہیں ہیں۔ بہر حال جب آپ (رض) پڑاؤ کی جگہ پر واپس آئیں تو قافلہ کوچ کرچکا تھا۔ واپس آکر آپ (رض) نے سوچا ہوگا کہ اگر پیدل قافلے کے پیچھے جانے کی کوشش کروں گی تو نہ جانے رات کے اندھیرے میں راستہ بھٹک کر کس طرف چلی جاؤں۔ اس لیے بہتر ہے کہ اسی جگہ پر بیٹھی رہوں ‘ تا وقتیکہ لوگوں کو میرے بارے میں پتا چلے کہ میں ہودج میں نہیں ہوں اور وہ مجھے تلاش کرتے ہوئے واپس اس جگہ پہنچ جائیں۔ چناچہ آپ (رض) وہیں بیٹھ گئیں۔ بیٹھے بیٹھے آپ (رض) کو نیند آگئی اور آپ (رض) وہیں زمین پر سو گئیں۔ اس زمانے میں عام طور پر سفر کے دوران ایک شخص قافلے کے پیچھے پیچھے سفر کرتا تھا تاکہ بیماری وغیرہ کی وجہ سے اگر کوئی ساتھی پیچھے رہ گیا ہو تو اس کی مدد کرے یا قافلے کی کوئی گری پڑی چیز اٹھا لے۔ اس سفر کے دوران اس ذمہ داری پر حضرت صفوان بن معطل (رض) مامور تھے۔ وہ اجالے کے وقت قافلے کے پڑاؤ کی جگہ پر پہنچے تو دور سے انہیں ایک گٹھڑی سی پڑی دکھائی دی۔ قریب آئے تو ام المؤمنین (رض) کو زمین پر پڑے پایا۔ نیند کے دوران آپ (رض) کا چہرہ کھل گیا تھا اور حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے چونکہ انہوں نے آپ (رض) کو دیکھا تھا اس لیے پہچان گئے۔ (حجاب کا حکم سورة الاحزاب میں ہے جو ایک سال پہلے ٥ ہجری میں نازل ہوچکی تھی۔ اس سے پہلے خواتین حجاب نہیں کرتی تھیں۔ ) حضرت صفوان (رض) نے آپ (رض) کو دیکھ کر اونچی آواز میں اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ پڑھا۔ یہ سن کر آپ (رض) کی آنکھ کھل گئی۔ انہوں نے آپ (رض) کے سامنے اپنا اونٹ بٹھا دیا۔ آپ (رض) خاموشی سے سوا رہو گئیں اور وہ نکیل پکڑے آگے آگے چلتے رہے۔ جب وہ آپ (رض) کو لے کر قافلے میں پہنچے تو عبداللہ بن ابی نے اپنے ُ خبث باطن کا اظہار کرتے ہوئے شور مچا دیا کہ خدا کی قسم ‘ تمہارے نبی کی بیوی بچ کر نہیں آئی ! (معاذ اللہ ! ) باقی منافقین نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی اور یوں یہ بےسروپا بات بڑھتے بڑھتے ایک طوفان کا روپ دھار گئی۔ منافقین کی اس سازش سے بعض بہت ہی مخلص مسلمان بھی متأثر ہوگئے ‘ جن میں حضرتّ حسان بن ثابت (رض) (دربار نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے شاعر) بھی تھے۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ (رض) کی براءت میں یہ آیات نازل فرما کر آپ (رض) کی پاکدامنی اور پاکبازی پر گواہی دی تو تب جا کر یہ معاملہ ختم ہوا۔ یہ واقعہ تاریخ اسلامی میں ” واقعہ افک “ کے نام سے مشہور ہے۔ (لِکُلِّ امْرِئٍ مِّنْہُمْ مَّا اکْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِ ج) “ جس کسی کا جتنا حصہ اس طوفان کے اٹھانے میں ہے اس کو اسی قدر اس کا بدلہ ملے گا۔ (وَالَّذِیْ تَوَلّٰی کِبْرَہٗ مِنْہُمْ لَہٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ) “ اس سے مراد عبداللہ بن ابی ہے ‘ جو اس بہتان کے باندھنے اور اس کی تشہیر کرنے میں پیش پیش تھا۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

8. This is an allusion to the slander against Aishah. Allah has Himself described it as ifk (false accusation, calumny) which implies its total refutation. From here begins the mention of the incident which provided the occasion of this Surah’s revelation. We have reproduced the initial part of it in the introduction as related by Aishah herself; the rest of it is reproduced below. She says: Rumo... urs about this slander went on spreading in the city for about a month, which caused great distress and anguish to the Prophet (peace be upon him). I cried due to helplessness and my parents were sick with mental agony. At last one day the Prophet (peace be upon him) visited us and he sat near me, which he had not done since the slander had started. Feeling that something decisive was going to happen that day, Abu Bakr and Umm Ruman (Aishah’s mother) also sat near us. The Prophet (peace be upon him) started the conversation, saying: Aishah, I have heard this and this about you: if you are innocent, I expect that Allah will declare your innocence. But it you you have committed a sin, you should offer repentance and ask for Allah’s forgiveness; when a servant (of Allah) confesses his guilt and repents, Allah forgives him. Hearing these words, tears dried in my eyes. I looked up to my father expecting that he would reply to the Prophet (peace be upon him), but he said: Daughter, I do not know what I should say. Then I turned to my mother, but she also did not know what to say. At last I said: You have all heard something about me and believed it. Now if I say that I am innocent and Allah is my witness that I am innocent, you will not believe me; and if I confess something which I never did and Allah knows that I never did it, you will believe me. At that time I tried to call to memory the name of Prophet Jacob but could not recall it. Therefore in view of the predicament that I was placed in, I said: I cannot but repeat the words which the father of Prophet Joseph had spoken: fasabrun jamil: I will bear this patiently with good grace. (Surah Yousuf, Ayat 83). Saying this I lay down and turned to the other side. I was thinking that Allah was aware of my innocence, and He would certainly reveal the truth, but I could never imagine that divine revelation would come down in my defense, which the people will read and recite till the Last Day. What I thought probable was that the Prophet (peace be upon him) would see a dream in which Allah would indicate my innocence. But in the meantime suddenly, the state of receiving revelation appeared on the Prophet (peace be upon him), when pearl-like drops of perspiration used to gather on his face even in severe winter. We all held our breath and sat silent. As for me I was fearless, but my parents seemed to be struck with fear; they did not know what the divine revelation would be. When the revelation was over, the Prophet (peace be upon him) seemed to be very pleased. Over-joyed with happiness the first words he spoke were: Congratulations, Aishah, Allah has sent down proof of your innocence and then he recited these ten (verses 11-21). At this my mother said to me: Get up and thank the Prophet (peace be upon him). I said: I shall neither thank him nor you two, but thank Allah Who has sent down my absolution. You did not even so much as contradict the charge against me. (This is not the translation of any one tradition, but the substance of many traditions which are found in the books of Hadith in connection with the incident of the slander against Hadrat Aishah). One subtle point to be understood here is that before mentioning the absolution of Aishah, a full section of verses has been devoted to the commandments pertaining to zina, qazf and lian by which Allah means to admonish that zina is not a slight matter which may be used as a means of entertaining the people in a gathering. It is very serious. If the accuser is right in his accusation he should produce witnesses, and get a most horrible punishment inflicted upon the adulterer and the adulteress. If the accuser is false, he deserves to be given 80 stripes, so that nobody may dare to bring a false charge against the other person. And if the accuser is a husband, he will have to exercise lian in a court of law to settle the matter. So, none who utters such an accusation will have peace. The Islamic society which has been brought about for the purpose of establishing goodness and piety in the world can neither tolerate zina as a means of entertainment nor endure loose talk about it as a diversion and amusement. 9. Only a few persons have been mentioned in traditions, who were spreading the rumours. They were: Abdullah bin Ubayy, Zaid bin Rifaah (who was probably the son of Rifaah bin Zaid, the Jewish hypocrite), Mistah bin Uthathah, Hassan bin Thabit, and Hamnah bint Jahsh. The first two of these were hypocrites, and the other three Muslims, who had been involved in the mischief due to misunderstanding and weakness. Names of the other people who were more or less involved in the mischief have not been mentioned in the books of Hadith and life of the Prophet (peace be upon him). 10. That is, you should not lose heart. Though the hypocrites, according to their own presumptions, have made the worst attack on you, it will eventually bring misfortune on them, and will prove to be a blessing in disguise for you. As mentioned in the introduction above, the hypocrites had planned to inflict a defeat on the Muslims on the moral front, which was their real field of superiority and responsible for their victory on every other front against the opponents. But Allah turned this mischief into a means of strength for the Muslims. On this occasion, the conduct and attitude adopted by the Prophet (peace be upon him), Abu Bakr and his family, and the Muslims at large proved beyond any doubt that they were the purest people morally, tolerant and just in nature, noble and forbearing in character. If the Prophet (peace be upon him) had wished he could have gotten the people responsible for the attack on his honor beheaded immediately. But he bore everything with patience for a whole month. And when divine injunction came down from Allah, he enforced the punishment for qazf only on those three Muslims whose guilt was established, and even spared the hypocrites. Abu Bakr’s own relative, whose whole family he had been supporting all along, continued heaping disgrace on him publicly, but that noble man neither severed his family relations with him nor stopped monetary help to him and his family. None of the wives of the Prophet (peace be upon him) took the least part in the slander nor even expressed the slightest approval of it. So much so that Zainab (a wife of the Prophet), for whose sake her real sister, Hamnah bint Jahsh, was taking part in the slander, did not utter anything about her rival (Aishah) except good words. According to Aishah herself: Zainab, among the wives of the Prophet (peace be upon him), was my strongest rival, but when in connection with the incident of the slander, the Prophet (peace be upon him) asked her opinion of me, she said: O Messenger of Allah, I swear by God that I have perceived nothing in her except piety. Aishah’s own nobility of character can be judged by this that though Hassan bin Thabit had played a prominent role in the campaign of slander against her, she continued to treat him with due honour and esteem. When the people reminded her that he was the man who had slandered her, she retorted: No, he it was who used to rebut the anti-Islamic poets on behalf of the Prophet (peace be upon him) and Islam. Such was the conduct and attitude of those people who were directly affected by the slander. As for the other Muslims, their attitude can be judged from one instance. When Abu Ayyub Ansari’s wife mentioned before him the rumours of the slander, he said: Mother of Ayyub, if you had been there in place of Aishah, would you have done that? She replied: By God, I would never have done it. Ayyub then said: Well, Aishah is a much better woman than you. As for myself, if I had been in place of Safwan, I could never have entertained such an evil thought and Safwan is a better Muslim than me. Thus, the result of the mischief engineered by the hypocrites was contrary to what they had planned to achieve, and the Muslims emerged out of this test morally stronger than before. Then there was more good to come from this. The incident became the cause of some very important additions to the social law and injunctions of Islam. Through these the Muslims received such commandments from Allah by which the Muslim society can be kept clean and protected against the creation and propagation of moral evils, and if at all they arise, they can be corrected promptly. Furthermore, there was another aspect of goodness in it also. The Muslims came to understand fully that the Prophet (peace be upon him) had no knowledge of the unseen. He knew only that which Allah taught him. Beside that his knowledge was the same as that of a common man. For one full month he remained in great anxiety with regard to Aishah. He would sometimes make enquiries from the maid-servant, sometimes from his other wives, and sometimes from Ali and Usamah. At last when he spoke to Aishah, he spoke only this: If you have committed the sin, you should offer repentance, and if you are innocent, I expect that Allah will declare your innocence. Had he possessed any knowledge of the unseen, he would not have felt so upset nor would have made enquiries, nor counselled repentance. However, when divine message revealed the truth, he received that knowledge which he had not possessed for more than a month. Thus Allah arranged to safeguard the Muslims, through direct experience and observation, against exaggerated notions in which people generally get involved in regard to their religious leaders on account of excessive blind faith. Perhaps this was the reason why Allah withheld revelation for a month, for if revelation had been sent down on the very first day, it could not have had any beneficial effect. 11. That is, Abdullah bin Ubayy, who was the real author of the false accusation and mischief. In some traditions it has been wrongly claimed that this verse refers to Hassan bin Thabit; this is actually due to a misunderstanding of the narrators themselves. As a matter of fact, Hassan bin Thabit’s only weakness was that he became involved in the mischief engineered by the hypocrites. Hafiz Ibn Kathir has rightly observed that if this tradition had not been included in Bukhari, it would not have deserved any notice. The greatest falsehood, rather a calumny, in this connection is the assertion by the Umayyads that it was Ali who had been referred to in this verse. A saying of Hisham bin Abdul Malik has been cited in Bukhari, Tabarani and Baihaqi to the effect: The one who had the greatest share of responsibility in it refers to Ali bin Abi Talib. The fact, however, is that Ali had no hand whatever in this mischief. The truth is that when Ali saw the Prophet (peace be upon him) in a perturbed state of mind and the Prophet (peace be upon him) asked for his counsel, he said: Allah in this matter has not laid any restriction on you: suitable women are plenty: you may if you like divorce Aishah and marry another woman. But this did not at all mean that Ali had supported the accusation against Aishah. His object was only to allay the Prophet’s (peace be upon him) mental anguish.  Show more

سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :8 اشارہ ہے اس الزام کی طرف جو حضرت عائشہ پر لگایا گیا تھا ۔ اس کو افک کے لفظ سے تعبیر کرنا خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس الزام کی مکمل تردید ہے ۔ اِفک کے معنی ہیں بات کو الٹ دینا ، حقیقت کے خلاف کچھ سے کچھ بنا دینا ۔ اسی مفہوم کے اعتبار سے یہ لفظ قطعی جھوٹ اور افترا کے ... معنی میں بولا جاتا ہے ۔ اور اگر کسی الزام کے لیے بولا جائے تو اس کے معنی سراسر بہتان کے ہیں ۔ یہاں سے اس واقعے پر کلام شروع ہوتا ہے جو اس سورے کے نزول کا اصل سبب تھا ۔ دیباچے میں ہم اس کا ابتدائی قصہ خود حضرت عائشہ کی روایت سے نقل کر آئے ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سخت اذیت میں مبتلا رہے ، میں روتی رہی ، میرے والدین انتہائی پریشانی اور رنج و غم میں مبتلا رہے ، آخر کار ایک روز حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے پاس بیٹھے ۔ اس پوری مدت میں کبھی میرے پاس نہ بیٹھے تھے ۔ حضرت ابو بکر اور ام رومان ( حضرت عائشہ کی والدہ ) نے محسوس کیا کہ آج کوئی فیصلہ کن بات ہونے والی ہے ۔ اس لیے وہ دونوں بھی پاس آ کر بیٹھ گئے ۔ حضور نے فرمایا عائشہ ، مجھے تمہارے متعلق یہ خبریں پہنچی ہیں ۔ اگر تم بے گناہ ہو تو امید ہے کہ اللہ تمہاری برأت ظاہر فرما دے گا ۔ اور اگر واقعی تم کسی گناہ میں مبتلا ہوئی ہو تو اللہ سے توبہ کرو اور معافی مانگو ، بندہ جب اپنے گناہ کا معترف ہو کر توبہ کرتا تو اللہ معاف کر دیتا ہے ۔ یہ بات سن کر میرے آنسو خشک ہو گئے ۔ میں نے اپنے والد سے عرض کیا آپ رسول اللہ کی بات کا جواب دیں ۔ انہوں نے فرمایا بیٹی ، میری کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کہوں ۔ میں نے اپنی والدہ سے کہا آپ ہی کچھ کہیں ۔ انہوں نے بھی یہی کہا کہ میں حیران ہوں ، کیا کہوں ۔ اس پر میں بولی آپ لوگوں کے کانوں میں ایک بات پڑ گئی ہے اور دلوں میں بیٹھ چکی ہے ، اب اگر میں کہوں کہ میں بے گناہ ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ گواہ ہے کہ میں بے گناہ ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو آپ لوگ نہ مانیں گے ، اور اگر خواہ مخواہ ایک ایسی بات کا اعتراف کروں جو میں نے نہیں کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور اللہ جانتا ہے کہ میں نے نہیں کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو آپ لوگ مان لیں گے ۔ میں نے اس وقت حضرت یعقوب علیہ السلام کا نام یاد کرنے کی کوشش کی مگر نہ یاد آیا ۔ آخر میں نے کہا اس حالت میں میرے لیے اس کے سوا اور کیا چارہ ہے کہ وہی بات کہوں جو حضرت یوسف علیہ السلام کے والد نے کہی تھی فَصَبْرٌ جَمِیْل ( اشارہ ہے اس واقعہ کی طرف جبکہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے سامنے ان کے بیٹے بن یمین پر چوری کا الزام بیان کیا گیا تھا ۔ سورہ یوسف ، رکوع 10 میں اس کا ذکر گزر چکا ہے ) یہ کہہ کر میں لیٹ گئی اور دوسری طرف کروٹ لے لی ۔ میں اس وقت اپنے دل میں کہہ رہی تھی کہ اللہ میری بے گناہی سے واقف ہے اور وہ ضرور حقیقت کھول دے گا ۔ اگرچہ یہ بات تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی کہ میرے حق میں وحی نازل ہو گی جو قیامت تک پڑھی جائے گی ۔ میں اپنی ہستی کو اس سے کم تر سمجھتی تھی کہ اللہ خود میری طرف سے بولے ۔ مگر میرا یہ گمان تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی خواب دیکھیں گے جس میں اللہ تعالیٰ میری برأت ظاہر فرما دے گا ۔ اتنے میں یکایک حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر وہ کیفیت طاری ہو گئی جو وحی نازل ہوتے وقت ہوا کرتی تھی ، حتیٰ کہ سخت جاڑے کے زمانے میں بھی موتی کی طرح آپ کے چہرے سے پسینے کے قطرے ٹپکنے لگتے تھے ۔ ہم سب خاموش ہو گئے ۔ میں تو بالکل بے خوف تھی ۔ مگر میرے والدین کا حال یہ تھا کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں ۔ وہ ڈر رہے تھے کہ دیکھیے اللہ کیا حقیقت کھولتا ہے ۔ جب وہ کیفیت دور ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم بے حد خوش تھے ۔ آپ نے ہنستے ہوئے پہلی بات جو فرمائی وہ یہ تھی کہ مبارک ہو عائشہ ، اللہ نے تمہاری برأت نازل فرما دی ۔ اور اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دس آیتیں سنائیں ( یعنی آیت نمبر 11 سے نمبر 21 تک ) ۔ میری والدہ نے کہا کہ اٹھو اور رسول اللہ کا شکریہ ادا کرو ۔ میں نے کہا میں نہ ان کا شکریہ ادا کروں گی نہ آپ دونوں کا ، بلکہ اللہ کا شکر کرتی ہوں جس نے میری برأت نازل فرمائی ۔ آپ لوگوں نے تو اس بہتان کا انکار تک نہ کیا ۔ ( واضح رہے کہ یہ کسی ایک روایت کا ترجمہ نہیں ہے بلکہ حدیث اور سیرت کی کتابوں میں جتنی روایتیں حضرت عائشہ سے اس سلسلے میں مروی ہیں ان سب کو جمع کر کے ہم نے ان کا خلاصہ نکال لیا ہے ) ۔ اس موقع پر یہ نکتۂ لطیف بھی سمجھ لینا چاہیے کہ حضرت عائشہ کی برأت بیان کرنے سے پہلے پورے ایک رکوع میں زنا اور قذف اور لعان کے احکام بیان کر کے اللہ تعالیٰ نے دراصل اس حقیقت پر متنبہ فرمایا ہے کہ زنا کے الزام کا معاملہ کوئی تفریحی مشغلہ نہیں ہے جسے نقل محفل کے طور پر استعمال کیا جائے ۔ یہ ایک نہایت سنگین بات ہے ۔ الزام لگانے والے کا الزام اگر سچا ہے تو وہ گواہی لائے ۔ زانی اور زانیہ کو انتہائی ہولناک سزا دی جائے گی ۔ اگر جھوٹا ہے تو الزام لگانے والا اس لائق ہے کہ اس کی پیٹھ پر 80 کوڑے برسا دیے جائیں تاکہ آئندہ وہ یا کوئی اور ایسی جرأت نہ کرے ۔ اور یہ الزام اگر شوہر لگائے تو عدالت میں لعان کر کے اسے معاملہ صاف کرنا ہو گا ۔ اس بات کو زبان سے نکال کر کوئی شخص بھی خیریت سے بیٹھا نہیں رہ سکتا ۔ اس لیے کہ یہ مسلم معاشرہ ہے جسے دنیا میں بھلائی قائم کرنے کے لیے بر پا کیا گیا ہے ۔ اس میں نہ زنا ہی تفریح بن سکتی ہے اور نہ اس کے چرچے ہی خوش باشی اور دل لگی کے موضوع قرار پا سکتے ہیں ۔ سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :9 روایات میں صرف چند آدمیوں کے نام ملتے ہیں جو یہ افواہیں پھیلا رہے تھے ۔ عبد اللہ بن ابی ۔ زید بن رفاعہ ( جو غالباً رفاعہ بن زید یہودی منافق کا بیٹا تھا ) ۔ مِسْطَح بن اُثاثہ ۔ حسّان بن ثابت اور حمْنہ بنت جحش ۔ ان میں سے پہلے دو منافق تھے اور باقی تین مومن تھے جو غلطی اور کمزوری سے اس فتنے میں پڑ گئے تھے ۔ ان کے سوا اور جو لوگ اس گناہ میں کم و بیش مبتلا ہوئے ان کا ذکر حدیث و سیرت کی کتابوں میں نظر سے نہیں گزرا ۔ سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :10 مطلب یہ ہے کہ گھبراؤ نہیں ، منافقین نے اپنی دانست میں تو یہ بڑے زور کا وار تم پر کیا ہے مگر ان شاء اللہ یہ ان ہی پر الٹا پڑے گا اور تمہارے لیے مفید ثابت ہو گا ۔ جیسا کہ ہم دیباچے میں بیان کر آئے ہیں ، منافقین نے یہ شوشہ اس لیے چھوڑا تھا کہ مسلمانوں کو اس میدان میں شکست دیں جو ان کے تفوق کا اصل میدان تھا ، یعنی اخلاق جس میں فائق ہونے ہی کی وجہ سے وہ ہر میدان میں اپنے حریفوں سے بازی لیے جا رہے تھے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کو بھی مسلمانوں کے لیے سبب خیر بنا دیا ۔ اس موقع پر ایک طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ، دوسری طرف حضرت ابوبکر اور ان کے خاندان والوں نے ، اور تیسری طرف عام اہل ایمان نے جو طرز عمل اختیار کیا اس سے یہ بات روز روشن کی طرح ثابت ہو گئی کہ یہ لوگ برائی سے کس قدر پاک ، کیسے ضابطہ و متحمل ، کیسے انصاف پسند اور کس درجہ کریم النفس واقع ہوئے ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اشارہ ان لوگوں کی گردنیں اڑا دینے کے لیے کافی تھا جنہوں نے آپ کی عزت پر یہ حملہ کیا تھا ، مگر مہینہ بھر تک آپ صبر سے سب کچھ برداشت کرتے رہے ، اور جب اللہ کا حکم آگیا تو صرف ان تین مسلمانوں کو ، جن پر جرم قذف ثابت تھا ، حد لگوا دی ، منافقین کو پھر بھی کچھ نہ کہا ۔ حضرت ابوبکر کا اپنا رشتہ دار ، جس کی اور جس کے گھر بھر کی وہ کفالت بھی فرماتے تھے ، ان کے دل و جگر پر یہ تیر چلاتا رہا ، مگر اللہ کے اس نیک بندے نے اس پر ابھی نہ برادری کا تعلق منقطع کیا ، نہ اس کی اور اس کے خاندان کی مدد ہی بند کی ۔ ازواج مطہرات میں سے کسی نے بھی سوکن کی بد نامی میں ذرہ برابر حصہ نہ لیا ، بلکہ کسی نے اس پر ادنیٰ درجے میں بھی اپنی رضا اور پسند کا ، یا کم از کم قبولیت کا اظہار تک نہ کیا ۔ حتیٰ کہ حضرت زینب کی سگی بہن حمنہ بنت جحش محض ان کی خاطر ان کی سوکن کو بدنام کر رہی تھیں ، مگر خود انہوں نے سوکن کے حق میں کلمہ خیر ہی کہا ۔ حضرت عائشہ کی اپنی روایت ہے کہ ازواج رسول اللہ میں سب سے زیادہ زینب ہی سے میرا مقابلہ رہتا تھا ، مگر واقعہ افک کے سلسلے میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ عائشہ کے متعلق تم کیا جانتی ہو تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ ، خدا کی قسم ، میں اس کے اندر بھلائی کے سوا اور کچھ نہیں جانتی ۔ حضرت عائشہ کی اپنی شرافت نفس کا حال یہ تھا کہ حضرت حسان بن ثابت نے انہیں بد نام کرنے میں نمایاں حصہ لیا ، مگر وہ ہمیشہ ان کے ساتھ عزت اور تواضع ہی سے پیش آتی رہیں ۔ لوگوں نے یاد دلایا کہ یہ تو وہ شخص ہے جس نے آپ کو بد نام کیا تھا تو یہ جواب دے کر ان کا منہ بند کر دیا کہ یہ وہ شخص ہے جو دشمن اسلام شعراء کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی طرف سے منہ توڑ جواب دیا کرتا تھا ۔ یہ تھا ان لوگوں کا حال جن کا اس معاملے سے براہ راست تعلق تھا ۔ اور عام مسلمانوں کی پاکیزہ نفسی کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ حضرت ابو ایوب انصاری سے ان کی بیوی نے جب ان افواہوں کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگے ایوب کی ماں اگر تم عائشہ کی جگہ اس موقع پر ہوتیں تو کیا ایسا فعل کرتیں ؟ وہ بولیں خدا کی قسم میں یہ حرکت ہرگز نہ کرتی ۔ حضرت ابوایوب نے کہا تو عائشہ تم سے بدرجہا بہتر ہیں ۔ اور میں کہتا ہوں کہ اگر صفوان کی جگہ میں ہوتا تو اس طرح کا خیال تک نہ کر سکتا تھا ، صفوان تو مجھ سے اچھا مسلمان ہے ۔ اس طرح منافقین جو کچھ چاہتے تھے ، نتیجہ اس کے بالکل برعکس نکلا اور مسلمانوں کا اخلاقی تفوق پہلے سے زیادہ نمایاں ہو گیا ۔ پھر اس میں خیر کا ایک اور پہلو بھی تھا ، اور وہ یہ کہ یہ واقعہ اسلام کے قوانین و احکام اور تمدنی ضوابط میں بڑے اہم اضافوں کا موجب بن گیا ۔ اس کی بدولت مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی ہدایات حاصل ہوئیں جن پر عمل کر کے مسلم معاشرے کو ہمیشہ کے لیے برائیوں کی پیداوار اور ان کی اشاعت سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ، اور پیدا ہو جائیں تو ان کا بروقت تدارک کیا جا سکتا ہے ۔ مزید برآں اس میں خیر کا پہلو یہ بھی تھا کہ تمام مسلمانوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہو گئی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم غیب داں نہیں ہیں ، جو کچھ اللہ بتاتا ہے وہی کچھ جانتے ہیں ، اس کے ماسوا آپ کا علم اتنا ہی کچھ ہے جتنا ایک بشر کا ہو سکتا ہے ، ایک مہینے تک آپ حضرت عائشہ کے معاملے میں سخت پریشان رہے ۔ کبھی خادمہ سے پوچھتے تھے ، کبھی ازواج مطہرات سے ، کبھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اور کبھی حضرت اسامہ سے ۔ آخر کار حضرت عائشہ سے فرمایا تو یہ فرمایا کہ اگر تم نے یہ گناہ کیا ہے تو توبہ کرو اور نہیں کیا تو امید ہے کہ اللہ تمہاری بے گناہی ثابت کر دے گا ۔ اگر آپ عالم الغیب ہوتے تو یہ پریشانی اور یہ پوچھ گچھ اور یہ تلقین توبہ کیوں ہوتی؟ البتہ جب وحی خداوندی نے حقیقت بتا دی تو آپ کو وہ علم حاصل ہو گیا جو مہینہ بھر تک حاصل نہ تھا ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ نے براہ راست تجربے اور مشاہدے کے ذریعہ سے مسلمانوں کو اس غلو اور مبالغے سے بچانے کا انتظام فرما دیا جس میں عقیدت کا اندھا جوش بالعموم اپنے پیشواؤں کے معاملے میں لوگوں کو مبتلا کر دیتا ہے ۔ بعید نہیں کہ مہینہ بھر تک وحی نہ بھیجنے میں اللہ تعالیٰ کے پیش نظر یہ بھی ایک مصلحت رہی ہو ۔ اول روز ہی وحی آ جاتی تو یہ فائدہ حاصل نہ ہو سکتا ۔ ( مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد سوم ، صفحہ 595 تا 598 ) ۔ سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :11 یعنی عبد اللہ بن ابی جو اس الزام کا اصل مصنف اور فتنے کا اصل بانی تھا ۔ بعض روایات میں غلطی سے حضرت حسان بن ثابت کو اس آیت کا مصداق بتایا گیا ہے ، مگر یہ راویوں کی اپنی ہی غلط فہمی ہے ورنہ حضرت حسان کی کمزوری اس سے زیادہ کچھ نہ تھی کہ وہ منافقوں کے پھیلائے ہوئے اس فتنہ میں مبتلا ہو گئے ۔ حافظ ابن کثیر نے صحیح کہا ہے کہ اگر یہ روایت بخاری میں نہ ہوتی تو قابل ذکر تک نہ تھی ۔ اس سلسلے میں سب سے بڑا جھوٹ ، بلکہ بہتان یہ ہے کہ بنی عمیہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اس آیت کا مصداق قرار دیا ۔ بخاری ، طبرانی ، اور بیہقی میں ہشام بن عبدالملک اُمَوی کا یہ قول ، منقول ہے کہ : الذی تولیٰ کبرہ کے مصداق علی بن ابی طالب ہیں ۔ حالانکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا سرے سے اس فتنے میں کوئی حصہ ہی نہ تھا ۔ بات صرف اتنی تھی کہ انہوں نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پریشان دیکھا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مشورہ لینے پر عرض کر دیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس معاملہ میں آپ پر کوئی تنگی تو نہیں رکھی ہے ۔ عورتیں بہت ہیں ۔ آپ چاہیں تو عائشہ کو طلاق دے کر دوسرا نکاح کر سکتے ہیں ۔ اس کے یہ معنی ہرگز نہ تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس الزام کی تصدیق فرمائی تھی جو حضرت عائشہ پر لگایا جا رہا تھا ۔ ان کا مقصد صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پریشانی کو رفع کرنا تھا ۔ سورة النُّوْر حاشیہ نمبر :12 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے لوگوں ، یا اپنی ملت اور اپنے معاشرے کے لوگوں سے نیک گمان کیوں نہ کیا ۔ آیت کے الفاظ دونوں مفہوموں پر حاوی ہیں ، اور اس ذو معنی فقرے کے استعمال میں ایک لطیف نکتہ ہے جسے خوب سمجھ لینا چاہیے ۔ جو صورت معاملہ حضرت عائشہ اور صفوان بن معطل کے ساتھ پیش آئی تھی وہ یہی تو تھی کہ قافلے کی ایک خاتون ( قطع نظر اس سے کہ وہ رسول کی بیوی تھیں ) اتفاق سے پیچھے رہ گئی تھیں اور قافلے ہی کا ایک آدمی جو خود اتفاق سے پیچھے رہ گیا تھا ، انہیں دیکھ کر اپنے اونٹ پر ان کو بٹھا لایا ۔ اب اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ معاذ اللہ یہ دونوں تنہا ایک دوسرے کو پاکر گناہ میں مبتلا ہو گئے تو اس کا یہ کہنا اپنے ظاہر الفاظ کے پیچھے دو اور مفروضے بھی رکھتا ہے ۔ ایک یہ کہ قائل ( خواہ وہ مرد ہو یا عورت ) اگر خود اس جگہ ہوتا تو کبھی گناہ کیے بغیر نہ رہتا ، کیونکہ وہ اگر گناہ سے رکا ہوا ہے تو صرف اس لیے کہ اسے صنف مقابل کا کوئی فرد اس طرح تنہائی میں ہاتھ نہ آگیا ، ورنہ ایسے نادر موقع کو وہ چھوڑنے والا نہ تھا ۔ دوسرے یہ کہ جس معاشرے سے وہ تعلق رکھتا ہے اس کی اخلاقی حالت کے متعلق اس کا گمان یہ ہے کہ یہاں کوئی عورت بھی ایسی نہیں ہے اور نہ کوئی مرد ایسا ہے جسے اس طرح کا کوئی موقع پیش آ جائے اور وہ گناہ سے باز رہ جائے ۔ یہ تو اس عورت میں ہے جبکہ معاملہ محض ایک مرد اور ایک عورت کا ہو ۔ اور بالفرض اگر وہ مرد اور عورت دونوں ایک ہی جگہ کے رہنے والے ہوں ، اور عورت جو اتفاقاً قافلے سے بچھڑ گئی تھی ، اس مرد کے کسی دوست یا رشتہ دار یا ہمسائے یا واقف کار کی بیوی بہن ، یا بیٹی ہو تو معاملہ اور بھی زیادہ سخت ہو جاتا ہے ۔ اس کے معنی پھر یہ ہو جاتے ہیں کہ کہنے والا خود اپنی ذات کے متعلق بھی اور اپنے معاشرے کے متعلق بھی ایسا سخت گھناؤنا تصور رکھتے ہے جسے شرافت سے دور کا واسطہ بھی نہیں ۔ کون بھلا آدمی یہ سوچ سکتا ہے کہ اس کے کسی دوست یا ہمسائے یا واقف کار کے گھر کی کوئی عورت اگر اتفاق سے کہیں بھولی بھٹکی اسے راستے میں مل جائے تو وہ پہلا کام بس اس کی عزت پر ہاتھ ڈالنے ہی کا کرے گا ، پھر کہیں اسے گھر پہنچانے کی تدبیر سوچے گا ۔ لیکن یہاں تو معاملہ اس سے ہزار گنا زیادہ سخت تھا ۔ خاتون کوئی اور نہ تھیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی تھیں جنہیں ہر مسلمان اپنی ماں سے بڑھ کر احترام کے لائق سمجھتا تھا ، جنہیں اللہ نے خود ہر مسلمان پر ماں کی طرح حرام قرار دیا تھا ۔ مرد نہ صرف یہ کہ اسی قافلے کا ایک آدمی ، اسی فوج کا ایک سپاہی اور اسی شہر کا ایک باشندہ تھا ، بلکہ وہ مسلمان تھا ، ان خاتون کے شوہر کو اللہ کا رسول اور اپنا ہادی و پیشوا مانتا تھا ، اور ان کے فرمان پر جان قربان کرنے کے لیے جنگ بدر جیسے خطرناک معرکے میں شریک ہو چکا تھا ۔ اس صورت حال میں تو اس قول کا ذہنی پس منظر گھناؤنے پن کی اس انتہا کو پہنچ جاتا ہے جس سے بڑھ کر کسی گندے تخیل کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے کہ مسلم معاشرے کے جن افراد نے یہ بات زبان سے نکالی یا اسے کم از کم شک کے قابل خیال کیا انہوں نے خود اپنے نفس کا بھی بہت برا تصور قائم کیا اور اپنے معاشرے کے لوگوں کو بھی بڑے ذلیل اخلاق و کردار کا مالک سمجھا ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

9: یہاں سے آیت نمبر 26 تک جس واقعے کی طرف اشارہ ہے، اُس کا پسِ منظر یہ ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے مدینہ منوَّرہ تشریف لانے کے بعد اسلام کو جو تیز رفتار فروغ حاصل ہوا، اُس پر کفر کی طاقتیں دانت پیس رہی تھیں۔ خود مدینہ منوَّرہ میں ان منافقوں کا ایک گروہ موجود تھا جو زبان سے تو اسلام لے آئے ... تھے، لیکن ان کے دلوں میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم اور صحابہؓ کے خلاف کینہ بھرا ہوا تھا، اور وہ مسلمانوں کو بدنام کرنے اور تکلیف پہنچانے کا کوئی موقع چھوڑتے نہیں تھے۔ اِسی زمانے میں غزوہ بنو المصطلق پیش آیا جس میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بھی آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھیں، واپسی کے سفر میں ایک جگہ پڑاؤ ڈالا گیا تو حضرت عائشہ کا ایک ہار گم ہوگیا، اور وہ اس کی تلاش میں جنگل کی طرف نکل گئیں۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو اِس واقعے کا علم نہیں تھا، اِس لئے آپ نے لشکر روانہ ہونے کا حکم دے دیا، اور جب حضرت عائشہؓ واپس آئیں تو قافلہ جا چکا تھا۔ اﷲ تعالیٰ نے اُنہیں ذہانت اور تحمل کا غیر معمولی مقام عطا فرمایا تھا، وہ پریشان ہو کر اِدھر اُدھر جانے کے بجائے اسی جگہ بیٹھ گئیں جہاں سے روانہ ہوئی تھیں، کیونکہ انہیں یقین تھا کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو جب اُن کی غیر موجودگی کا احساس ہوگا تو آپ ان کی تلاش میں اِسی جگہ یا تو خود تشریف لائیں گے یا کسی کو بھیجیں گے۔ قافلوں کا ایک دستور یہ تھا کہ ایک شخص کو قافلے کے بالکل پیچھے اس طرح رکھا جاتا تھا کہ قافلے کی روانگی کے بعد وہ یہ دیکھتا ہوا آئے کہ کوئی چیز گری پڑی تو نہیں رہ گئی ہے۔ اس قافلے میں آپ نے حضرت صفوان بن معطل رضی اﷲ عنہ کو اِس کام پر مقرّر فرمایا تھا۔ وہ جب اس جگہ سے گذرے جہاں حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں تو اُنہیں اس سانحے کا علم ہوا، اور پھر اُنہوں نے اپنا اُونٹ ام المؤمنین کو پیش کیا، جس پر سوار ہو کر وہ مدینہ منوَّرہ پہنچ گئیں۔ اس واقعے کو منافقین کے سردار عبداللہ بن ابی نے ایک بتنگڑ بنا لیا کہ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا نے تنہا صفوان بن معطلؓ کے ساتھ سفر کیا ہے، اور اس کی وجہ سے آپ پر وہ گھناونی تہمت لگائی جسے زبان سے نکالنا بھی ایک غیرت مند مسلمان کے لئے مشکل ہے۔ عبداللہ بن ابی نے اِس تہمت کو اتنی شہرت دی کہ دو تین سادہ لوح مسلمان بھی اِس کے فریب میں آگئے، اور اس طرح کئی دن تک یہ بے سروپا باتیں لوگوں میں پھیلائی جاتی رہیں۔ بالاخر سورہ نور کی یہ آیات نازل ہوئیں جنہوں نے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کی مکمل برات ظاہر کرنے کے ساتھ ان لوگوں کو سخت وعیدیں سنائیں جو اس سازش کے کرتا دھرتا تھے۔ 10: یعنی اگرچہ بظاہر یہ واقعہ بڑا تکلیف دہ تھا، لیکن انجام کے لحاظ سے تمہارے حق میں بہتر ہی بہتر ہے، اوّل تو اس لئے کہ اس کے ذریعے وہ لوگ بے نقاب ہوگئے جو خانوادۂ نبوّت کے خلاف سازشیں کرتے تھے، دوسرے حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا کا مقام بلند لوگوں پر ظاہر ہوا، تیسرے اس واقعے سے مسلمانوں کو جو تکلیف پہنچی، اس پر انہیں بڑا ثواب ہوا۔ 11: اِس سے مراد منافقوں کا سردار عبداللہ بن ابی ہے جس نے یہ ساری سازش تیار کی تھی۔   Show more

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١١۔ ١٥:۔ حضرت عائشہ (رض) پر جو لوگوں نے جھوٹا الزام لگایا تھا ‘ ان آیتوں میں اس کا ذکر ہے ‘ صحیح بخاری ومسلم میں سات آٹھ صحابیوں کی روایت سے یہ قصہ آیا ١ ؎ ہے ‘ حاصل اس قصے کا یہ ہے کہ ٦ ھ میں بنی مصطلق کی لڑائی سے واپسی کے وقت لشکر کے کوچ سے ذرا پہلے حضرت عائشہ (رض) رفع حاجت کے لیے لشکر کے پڑاؤ سے ... علیحدہ جنگل میں چلی گئیں ‘ وہاں اتفاق سے ان کے گلے کا پوتھوں کا ہار گر پڑا یہ تو اس ہار کے ڈھونڈنے میں رہیں اور یہاں لشکر کا کوچ ہوگیا ‘ کوچ کے وقت اونٹ والوں نے یہ سمجھا کہ معمول کے موافق حضرت عائشہ (رض) اونٹ کے کجاوہ میں ہیں ‘ اس لیے انہوں نے وہ خالی کجاوہ اونٹ پر لاد دیا اور لشکر کے انٹوں کے ساتھ یہ خالی کجاوہ کا اونٹ بھی روانہ ہوگیا ‘ سفر سے پلٹنے کی یہ اخیر منزل تھی اس واسطے پچھلی رات کا چلا ہوا لشکر صبح کو مدینہ میں پہنچ گیا ‘ حضرت عائشہ (رض) کو بہت دیر کی تلاش کے بعد جب وہ ہار مل گیا ‘ تو یہ جنگل سے پڑاؤ میں واپس آئیں اور دیکھا کہ لشکر روانہ ہوگیا تو نیند کے غلبہ کے سبب سے اپنی چادر اوڑھ کر اس خیال سے سوگئیں کہ جب لشکر کے اترنے کے وقت ان کے کجاوے کو لوگ خالی پاویں گے تو ان کی تلاش میں کوئی نہ کوئی پڑاؤ تک ضرور آوے گا ‘ یہاں سفر میں ایک صحابی لشکر سے پیچھے رہ گئے تھے جن کا نام صفوان بن المعطل تھا ‘ یہ صحابی جب پڑاؤ کی طرف سے گزرے تو انہوں نے پڑاؤ میں ایک اکیلے شخص کو سوتا ہوا دیکھ کر افسوس کے طور پر اناللہ پڑھی ‘ جب صفوان نے حضرت عائشہ (رض) کو پہچان لیا تو انہوں نے حضرت عائشہ سے کچھ بات نہیں کی بلکہ اپنے اونٹ کو حضرت عائشہ (رض) کے قریب لاکر بٹھایا اور خود اونٹ پر سے اتر پڑے ‘ حضرت عائشہ سمجھ گئیں ‘ کہ صفوان (رض) اپنے اونٹ پر بٹھا کر حضرت عائشہ (رض) کو مدینہ پہنچا دینا چاہتے ہیں اس لیے حضرت عائشہ (رض) اس اونٹ پر بیٹھ گئیں اور صفوان (رض) پیدل اس اونٹ کے ساتھ ہوئے ‘ لشکر کے مدینہ پہنچنے کے کچھ دیر کے بعد یہ اونٹ بھی مدینہ پہنچ گیا ‘ صفوان (رض) اور عائشہ (رض) کا کچھ دیر تک اس سفر میں جو ساتھ رہا ‘ اس پر کچھ لوگوں نے صفوان (رض) اور حضرت عائشہ (رض) کی شان میں بہتان کا چرچا کیا اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرما کر اس بہتان کو جھوٹا قرار دیا ‘ حاصل مطلب ان آیتوں کا یہ ہے کہ جو لوگ اس بہتان کا چرچا کر رہے ہیں وہ اہل قبیلہ میں سے ہی کچھ لوگ میں لیکن پکے مسلمان اس چرچے کو اپنے حق میں کچھ برا نہ سمجھیں بلکہ ان کے حق میں یہ چرچا ایک تو اس لیے بہتر ہے کہ اس چرچے پر صبر کرنے کا اجر ان کو ملے گا ‘ دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں نازل فرما کر اس بہتان کو جھوٹا کردیا جس سے اس چرچے کے سبب سے آئندہ رنج کرنے کا کوئی موقع باقی نہیں رہا ‘ پھر فرمایا یوں تو جتنے لوگ اس بہتان میں شریک ہیں ان سب کو جرم کے موافق سزا دی جاوے گی ‘ لیکن جس نے اس گناہ کا بڑا بوجھ اپنے سر پر لیا ‘ وہ سخت عذاب میں پکڑا جاوے گا ‘ صحیح بخاری ومسلم کی جس روایت کا اوپر ذکر گزرا ‘ اس میں یہ بھی ہے کہ اس گناہ کا بڑا بوجھ اپنے سر پر جس شخص نے لیا وہ عبد اللہ بن ابی منافقوں کا سردار تھا کیونکہ اس نے اس بہتان کے قصہ کو زیادہ شہرت دی اسی واسطے حسان (رض) ‘ مسطح (رض) وغیرہ کو دنیا میں کوڑے مارنے کی سزا دی گئی اور عبد اللہ بن ابی کی سزا کا مدار عقبیٰ پر رہا ‘ آگے فرمایا جو لوگ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور دوسروں کو اپنے جیسا مسلمان جانتے ہیں تو منافقوں سے اس بہتان کا چرچا سن کر اپنے بھائی مسلمانوں کے حق میں نیک گمان کیوں نہیں کیا اور بغیر چار گواہوں کی گواہی کے اس چرچے کو جھوٹا کیوں نہیں جانا ‘ اگر مسلمانوں کے حال پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو فقط کوڑوں کی سزا کافی نہ ٹھہرتی بلکہ اس جرم کی سزا میں ان لوگوں پر کوئی عذاب آجاتا جنہوں نے اس پہتان کو جس طرح کسی سے سنا اسی طرح آپ بھی بکنے لگے اور ایسی بات کو چھوٹی سی ایک بات سمجھے جو اللہ کے نزدیک بہت بڑی بات ہے ‘ صحیح بخاری ومسلم میں ابوہریرہ (رض) سے روایت ١ ؎ ہے جس میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نادانی سے بعضے کلمے ایسے انسان کی زبان سے نکل جاتے ہیں جن کے سبب سے ایک مدت دراز تک اس کو دوزخ میں رہنا پڑے گا ‘ آخری آیت کی یہ حدیث گویا تفسیر ہے۔ (١ ؎ ملاحظہ ہو فتح الباری ص ٢٦٤ ج ٤ و تفسیر ابن کثیر ص ٢٧١۔ ٢٧٢ ج ٣ ) (١ ؎ مشکوٰۃ ص ٤٨١ باب حفظ اللسان والغیبہ والشتم۔ )  Show more

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(24:11) افک۔ الافک ہر وہ چیز جو اپنے صحیح رخ سے پھیر دی گئی ہو۔ اسی بنا پر ان ہوائوں کو جو اپنا اصل رخ چھوڑ دیں۔ مؤتفکۃ کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے والمؤتفکۃ اھوی (53:53) اور الٹی ہوئی بستیوں کو دے ٹپکا۔ (اس میں مؤتفکت سے مراد وہ بستیاں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مع ان کے بسنے والوں کے الٹ دیا تھ... ا) ۔ جھوٹ بھی چونکہ اصلیت اور حقیقت سے پھرا ہوا ہوتا ہے اس لئے اس پر بھی افک کا لفظ بولا جاتا ہے۔ یہاں اس سے مراد جھوٹ۔ بہتان۔ افترا پردازی ہے۔ افک یافک (ضرب) افک یافک (سمع) افک کسی شے کا اپنے اصل رخ سے پھرنا۔ عصبۃ منکم۔ عصبۃ جماعت۔ گروہ۔ یہ عصب سے ماخوذ ہے۔ العصب کے معنی بدن کے پٹھے جو جوڑوں کو تھامے ہوئے ہیں۔ لحم عصب بہت پٹھوں والا گوشت۔ پھر عام طور پر مضبوطی کے ساتھ باندھنے پر عصف کا لفظ بولا جاتا ہے العصبۃ وہ جماعت جس کے افراد ایک دوسرے کے ھامی اور مددگار ہوں۔ جیسے ونحن عصبۃ (12:8) حالانکہ ہم جماعت (کی جماعت ہیں) یعنی ہم باہم متفق ہیں اور ایک دوسرے کے یارومددگار تم میں سے ایک جماعت۔ تم میں سے ایک گروہ۔ عصبۃ منکم خبر ہے ان کی۔ لا تحسبوہ۔ فعل نہی جمع مذکر حاضر۔ تم اس کے متعلق خیال مت کرو۔ تم اس کے بارے میں گمان مت کرو۔ ہ ضمیر واحد مذکر غائب جس کا مرجع الافک ہے۔ شرا۔ برائی ۔ شر۔ خیر کی ضد ہے۔ لکم تمہارے لئے۔ لا تحسبوہ شرا لکم۔ تم اسے اپنے لئے برا مت خیال کرو۔ اس میں خطاب حضرت عائشہ (رض) اور آپ کے والدین اور رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وصفوان بن معطل سے ہے یا جملہ مومنین سے جو اس افترا سے رنجیدہ اور غمگین تھے۔ لکل امری منہم۔ ان میں سے ہر شخص کے لئے۔ اس میں ہم ضمیر کا مرجع وہ گروہ ہے جو اس افترا میں شریک تھا۔ ای من الذین جاؤا بالافک۔ تولی۔ اس نے اٹھایا۔ وہ متولی ہوا۔ تولی سے ماضی واحد مذکر غائب۔ کبرہ۔ اسم مصدر مضاف ہ مضاف الیہ۔ اس کی بڑی ذمہ داری۔ اس کا بڑا بوجھ والذی تولی کبرہ منہم۔ اور جس شخص نے ان میں سے اس افترا کا سب سے بڑا بوجھ اٹھایا۔ (یعنی سب سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا) یعنی عبداللہ بن ابی۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

5 ۔ یہاں سے تیسرے رکوع کے آخر تک سولہ آیتیں اس تہمت سے حضرل عائشہ (رض) کی عفت و پاکدامنی ظاہر کرنے کے سلسلہ میں اتاری گئیں جو غزوہ بنی المصطلق کے موقع پر بعض منافقین نے ان پر لگائی تھی۔ یہ واقعہ حدیث کی مشہور کتابوں میں خود حضرت عائشہ (رض) کی روایت سے بتفصیل درج ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ غزوہ بنی المص... طلق سے واپس ہوتے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جگہ پڑائو کیا۔ ابھی رات کا کچھ حصہ باقی تھا کہ کوچ کی تیاری ہونے لگی۔ حضرت عائشہ (رض) رفع حاجت کے لئے چلی گئیں۔ وہاں ان کے گلے کا ہار ٹوٹ کر کہیں گرپڑا۔ اور وہ اسے تلاش کرنے لگیں۔ اتنے میں قافلہ روانہ ہوگیا اور لوگ بیخبر ی میں ان کا خالی ہودہ اونٹ پر رکھ کر روانہ ہوگئے۔ جب وہ ہار لے کر پلٹیں تو وہاں کوئی نہ تھا۔ چادر اوڑھ کر ایک جگہ لیٹ گئیں صبح کے وقت ایک صحابی صفوان (رض) بن معطل سلمی (جو بدری تھے اور اس لئے پیچھے رہ گئے تھے کہ صبح کے بعد قافلہ کے پڑائو کی جگہ دیکھ بھال کر آئیں) وہاں سے گزرے۔ انہوں نے حضرت عائشہ (رض) کو پہچان لیا کیونکہ نزول حجاب سے پہلے انہوں نے ان کو دیکھا تھا۔ ان کی زبان سے بےساختہ یہ الفاظ نکلے : ” انا للہ وانا الیہ راجعون “ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا کی بیوی یہاں رہ گئیں، پھر انہیں اونٹ پر سوار کیا اور خود نکیل پکڑ کر آگے آگے چلنے لگے یہاں تک کہ دوپہر تک قافلہ کو جا لیا۔ منافقوں کے سردار عبد اللہ بن ابی کو معلوم ہوا تو اس نے حضرت عائشہ (رض) پر تہمت لگائی اور اس کا چرچا کرنے لگا۔ ہوتے ہوتے بعض سادہ لوح مسلمان بھی اس افواہ کے پھیلانے والوں میں شریک ہوگئے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاصے دنوں تک پریشان و متفکر رہے اور خود حضرت عائشہ (رض) کا تو کہنا ہی کیا ہے۔ آخر اللہ تعالیٰ نے ان کی برأت و پاکیزگی ظاہر کرنے کیلئے یہ آیات نازل فرمائیں۔ (ابن کثیر) 6 ۔ روایات میں جن لوگوں کے نام ملتے ہیں وہ یہ ہیں :” عبد اللہ بن ابی، زید بن رفاعہ، سطح (رض) بن اثاثہ، حسان (رح) بن ثابت (مشہور شاعر) حمنہ (رض) بنت حجش (ام المومنین حضرت زینب (رض) کی بہن) اور بعض دوسرے ان میں سے پہلے دو منافق تھے اور باقی مسلمان (ابن کثیر ) 7 ۔ یعنی گھبرائو نہیں اس میں تمہارے لئے خیر کے بہت سے پہلو ہیں۔ 8 ۔ مراد ہے عبد اللہ بن ابی قبحہ اللہ و لعنہٗ ۔ (ابن کثیر۔ شوکانی)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رکوع نمبر ٢۔ جن لوگوں نے تہمت کا طوفان برپا کیا ہے یہ تم ہی لوگوں میں سے ایک چھوٹا ساگروہ ہے ، یہ آیات ایک خاص واقعہ کے بارے میں نازل فرمائی گئیں اور وہ واقعہ جھوٹی تہمت گھڑے جانے کا حرم نبوی صدیقہ کائنات حبیبہ حبیب خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کو پیش آیا ، مفہوم آیات سمجھنے کے لیے واقعہ ک... ا جاننا ضروری ہے لہذا کسی قدر بیان کیا جاتا ہے ۔ (واقعہ افک) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ بنی المصطلق کو ٦ ہجری میں تشریف لے گئے تو امہات المومنین میں سے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) ہمرکاب تھیں چونکہ پردہ ہوتا تھا آپ کے لیے باپردہ ہودج تھا جس میں آپ سوار ہوتیں اور خدام اٹھا کر اونٹ پر رکھ دیتے ، جب غزوہ سے فراغت کے بعد واپسی ہوئی تو ایک جگہ قافلہ ٹھہرا ہوا تھا ، آخر شب کوچ کا حکم ملا حضرت صدیقہ (رض) رفع حاجت کے لیے جنگل کو گئیں اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنھم اجمعین نے ہودج اٹھا کر اونٹ پر کس دیا چونکہ آپ نازک بدن تھیں کسی نے محسوس بھی نہ کیا کہ ہودج خالی ہے آپ واپس پلٹیں تو قافلہ روانہ ہوچکا تھا ، آپ نے دانشمندی اور وقار کا ثبوت دیا کہ چادر لے کر اسی جگہ لیٹ گئیں ، قافلے کے پیچھے دوڑنا مناسب نہ جانا کہ آخر جب پتہ چلے گا کہ ہودج خالی ہے تو کوئی لینے آجائے گا ، آپ کی آنکھ لگ گئی ، حضرت صفوان بن معطل (رض) کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قافلے کے پیچھے مقرر فرمایا تھا کہ روانگی کے بعد دیکھ لیں کسی کی کوئی شے رہ نہ گئی ہو ، وہ صبح نکلنے کے بعد وہاں پہنچے تو دیکھا کہ صدیقہ کائنات (رض) اپنے خیمہ کی جگہ سو رہی ہیں ان کی زبان سے بےساختہ نکلا ، (آیت) ” انا للہ ونا الیہ راجعون “۔ انہوں نے یہ کلمہ سنا تو آنکھ کھل گئی اور چہرہ مبارک ڈھانپ کر بیٹھ گئیں ، حضرت صفوان (رض) نے اونٹ لا کر پاس بٹھا دیا آپ سوار ہوگئیں اور نکیل پکڑ کر آگے چلنے لگے یہاں تک کہ قافلے سے مل گئے ۔ عبداللہ ابن ابی منافق بھی ساتھ تھا اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دشمنی کا موقع ہاتھ آیا اور واہی تباہی بکنے لگا ، دو صحابی حسان (رض) اور مسطح (رض) اور ایک صحابیہ جن کا نام حمنہ (رض) تھا اس کی سازش کا شکار ہو کر اس بات میں شامل ہوگئے اور مسلمانوں کو بہت رنج ہوا خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی بہت صدمہ ہوا کسی بھی شریف کے لیے ایسی تہمت ایک بہت بڑا حادثہ ہوتی ہے اور پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آبرو پہ حرف آئے تو خود آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہ کیا گذری ہوگی یہ اندازہ کرنا ممکن نہیں چناچہ واپس پہنچ کر آپ بہت رنجیدہ تھے اور حضرت عائشہ (رض) کو خبر نہ تھی مگر بخاری شریف میں روایت ہے فرماتی تھیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر تشریف لاتے تو صرف خیریت پوچھ کر تشریف لے جاتے اور پہلا لطف وکرم نہ تھا جس سے آپ (رض) بیمار پڑگئیں آخر آخر جب مسطح (رض) کی والدہ سے آپ کو خبر ہوئی تو دل پھٹنے لگا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت مانگی کہ والد کے گھر چلی جاؤں آپ نے اجازت دی اور آپ والدین کے ہاں تشریف لے گئیں والدہ ماجدہ نے تسلی دی کہ تم جیسی خوش نصیب عورتوں کے دشمن ہوا کرتے ہیں فکر نہ کرو معاملہ حل ہوجائے گا ۔ مگر ان کے آنسو تھمنے کو نہ آتے تھے ادھر یہ سارا عرصہ کوئی وحی بھی نازل نہ ہوئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت اسامہ بن زید (رض) اور حضرت علی (علیہ السلام) سے مشورہ فرمایا حضرت اسامہ (رض) نے عرض کیا کہ ہمارے علم کی حد تک تو کسی کی بدگمانی کا گذر بھی نہیں اور حضرت علی (رض) نے عرض کیا کہ اگر آپ چاہیں تو دیگر عورتوں کی بھی کمی نہیں اور چاہیں تو بریرہ (رض) سے جو حضرت عائشہ (رض) کی کنیز تھیں تحقیق فرما لیجیے ، چناچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری رائے پسند فرما کر حضرت بریرہ (رض) سے پوچھا تو وہ کہنے لگیں آٹا گوندھ کے رکھتی ہیں تو کئی بار خود سو جاتی ہیں اور بکری آٹا کھا جاتی ہے اس کے علاوہ تو کوئی عیب کی بات میرے علم میں نہیں اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برسرمنبر تہمت گھڑنے والوں سے سخت شکایت فرمائی القصہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میرے والدین میرے پاس بیٹھے ڈر رہے تھے کہ اس قدر شدت سے رونے سے میرا کلیجہ پھٹ جائے گا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے آپ نے مختصر خطبہ پڑھا میرے پاس تشریف رکھتے تھے لہذا فرمایا مجھے یہ بات پہنچی ہے اگر تم بری ہو تو اللہ کریم تمہیں ضرور بری کردیں گے اور اگر تم سے لغزش ہوگئی ہے تو استغفار کرو کہ بندہ جب گناہ سے توبہ کرے اللہ قبول فرما لیتا ہے ، آپ فرماتی ہیں میرے آنسو خشک ہوگئے میں نے والدہ کو دیکھا کہ جواب دیں مگر انہوں نے عذر کیا والد کو دیکھا تو انہوں نے فرمایا میں کیا کہہ سکتا ہوں مجبورا مجھے عرض کرنا پڑا تو آپ نے اس لمحے جو فرمایا وہ آپ ہی کا حصہ ہے ، اس کلام کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ نے سنا اور آپ کو صدمہ ہوا اب اگر میں کہوں کہ بری ہوں تو کوئی یقین نہ کرے گا حالانکہ اللہ جل جلالہ جانتا ہے میں بری ہوں اور اگر میں کہوں کہ قصور ہوگیا تو سب مان لیں گے ۔ لہذا میں اپنا معاملہ اللہ جل جلالہ کے سپرد کرتی ہوں اور وہی کہتی ہوں جو حضرت یعقوب (علیہ السلام) نے بیٹوں کی غلط بات سن کر کہا تھا (آیت) ” فصبر جمیل واللہ المستعان علی ما تصفون “۔ کہ میں صبر جمیل اپناتی ہوں اور لوگ جو باتیں بناتے ہیں ان میں اللہ جل جلالہ ہی مددگار ہے چناچہ آپ بستر پر لیٹ گئیں اور فرماتی ہیں مجھے یقین تھا کہ اللہ جل جلالہ اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حقیقت سے باخبر کر دے گا مگر یہ گمان نہ تھا کہ میرے بارے قرآن نازل ہوگا اور قیامت تک تلاوت ، نماز اور عبادات میں مساجد اور حرم میں پڑھا جاتا رہے گا ، ابھی سب لوگ وہیں بیٹھے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہونے لگی اور جب نزول وحی کی کیفیت ختم ہوئی تو آپ ہنستے ہوئے اٹھے اور فرمایا عائشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) مبارک ہو اللہ جل جلالہ نے تمہیں بری کردیا اور آپ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں جو ان کی برات میں نازل ہوئی تھیں ان آیات کی تفسیر میں مفسرین نے آپ کے فضائل میں لکھا ہے کہ بہت سی باتوں میں حضرت عائشہ (رض) کو انفرادی شان اور فضیلت حاصل ہے جن پر وہ تحدیث نعمت کے طور پر فخر فرمایا کرتی تھیں جیسے یہ کہ قبل از نکاح جبرائیل امین نے ان کی تصویر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیش کی اور دکھائی آپ ہی واحد کنواری خاتون تھیں جو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نکاح میں آئیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری مسواک جو چبایا وہ آپ نے پہلے چبا کردیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی گود میں دنیا سے پردہ فرمایا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قیام انہی کے حجرہ مبارک میں ہے آپ کے بستر میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی رہتی تھی آپ کی برات میں قرآن نازل ہوا اور آپ خلیفہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صاحبزادی تھیں ، چناچہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمانوں میں سے تہمت لگانے والوں حضرت حسان (رض) ، مسطح (رض) اور حمنہ (رض) پر حد جاری فرمائی ، اسی ، اسی کوڑے لگائے گئے اور ابن ابی جو بات گھڑنے والا تھا پر دوہری حد جاری فرمائی گئی ، مومنین نے توبہ کرلی اور منافقین اخروی عذاب پانے کے لیے اپنے حال پر رہے ۔ (کفر شیعہ کا ایک پہلو اور انداز) نزول قرآن کے بعد بھی اگر کوئی تہمت گھڑے تو ان آیات کا منکر ہو کر کافر ہوگا اور شیعہ چونکہ اسی کے قائل ہیں لہذا امن جملہ دوسرے کفریات کے ان کا ایک کفر یہ بھی ہے جس کے بارے مفتی محمد شفیع (رح) بھی لکھتے ہیں کسی شک وشبہ کی گنجائش نہیں وہ باجماع امت کافر ہیں ، چناچہ ارشاد ہوتا ہے کہ یہ طوفان جو چند لوگوں نے برپا کیا ہے یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا کہ محض ایک آدمی اٹکل سے بات کہتا ہے بغیر دیکھے پھر کل تین اور بندے اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں تو اس کی عرفا بھی کوئی حیثیت نہیں اور دوسرے یہ کہ اس سے کوئی ضرر نہ پہنچے گا بلکہ یہ خیر کا باعث عامۃ المسلمین کے لیے نص قرآنی سے ضابطہ معین ہوگیا اور حضرت صدیقہ (رض) کی شان میں قرآن کی آیات نازل ہو کر ہمیشہ کے لیے ان کی عظمت کی دلیل بن گئیں ہاں طوفان اٹھانے والے ہی اس کی لپیٹ میں آئیں گے اور اپنے کیے کی سزا پائیں گے جنہوں نے ہاں میں ہاں ملائی ان پر تو حد بھی جاری ہوئی مگر جو سن کر خاموش بھی رہے انہیں بھی گناہ ہوا جس کے دل میں گمان گذرا اسے اس کا گناہ ہوا چناچہ سب مسلمانوں نے توبہ کی اور جس نے یہ بات گھڑی ہے اس کے واسطے تو بہت بڑا عذاب ہے یعنی ابن ابی بوجہ نفاق کے دوزخ کا مستحق تو تھا ہی بوجہ ایذائے رسول مزید عذاب میں مبتلا ہوگیا اور سخت ترین عذاب سے دو چار ہوگا اور بھلا جب مومنین نے سنا ہی تو مسلمان مردوں اور خواتین نے کیوں نہ کہہ دیا کہ یہ صاف جھوٹ اور بہت بڑا طوفان ہے اور اپنے دلوں میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آبرو کی عظمت کے باعث خیر کا گمان کیوں نہ رکھا اور اگر بہتان لگانے والوں کے پاس ثبوت تھا تو وہ پیش کرتے یعنی وہ چار گواہ لاتے جو چشم دید ہوتے ، اگر وہ ایسا نہیں کرسکے تو اللہ جل جلالہ کے نزدیک جھوٹے ہیں لہذا ان کی بات کو اہمیت ہی کیوں دی گئی ، اسلام نے انسانی آبرو کی حفاظت کی ہے اور اگر کسی سے قصور ہوجائے تو اسے توبہ کا حکم دیا ہے اور اصلاح کا موقع فراہم فرمایا ہے لہذا اگر شہادت پوری نہ ہو کوئی اکیلا ایسا واقعہ دیکھے بھی وہ محض دوسروں کی رسوائی کا باعث نہ بنے ورنہ اس پر جھوٹا ہونے کی حد جاری ہوگی کہ قصور وار کی تشہیر اسے جرم پر پکا کرتی ہے اور سزا نہ ملے تو دوسروں میں بھی جرم کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے جو معاشرے کے لیے عذاب بن جاتا ہے لہذا اسلام میں ایک انسان کی آبرو معاشرے کی آبرو ہے اور اس کا لحاظ رکھا جائے گا کہ یہ تو ثبوت ہو حد جاری ہو تو معاشرے کی اصلاح ہو ورنہ محص تشہیر نہ کی جائے ۔ اگر مسلمانوں پر دنیا وآخرت میں اللہ کا فضل وکرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ایسی بات پھیلانے کے باعث ان پر بہت بڑا عذاب آجاتا جبکہ کچھ لوگوں نے ایسی خرافات اپنی زبانوں سے کہی اور ان کے منہ سے نکلی جس کا انہیں علم بھی نہیں تھا محض ایک منافق کی بدگمانی اور بےدلیل بات کو لے اڑے اور لوگوں نے سمجھا کہ حرم نبوی پر انگلی اٹھانا ایک عام یا آسان بات ہے مگر اللہ کے نزدیک یہ ایک شدید ترین جرم ہے اور بہت بڑی جسارت ہے ، حق یہ تھا کہ سنتے ہی کہہ اٹھتے کہ ایسی بات منہ سے نکالنا ہمیں ہرگز زیب ہی نہیں دیتا پاکی اللہ جل جلالہ کے لیے ہے اور وہی ہر عیب سے بالاتر ہے مگر یہ بات بھی ایک بہت بڑا بہتان ہے اللہ کریم تمہیں منع فرماتے ہیں کہ اگر تم ایماندار ہو تو کبھی ایسی بات دوبارہ زبان پر مت لانا اور دوبارہ ایسا گمان بھی مت کرنا (مگر شیعہ اسی کے قائل ہیں لہذا ایمان سے خارج ہیں) اللہ تمہارے لیے بہت واضح اور پتے کی باتیں بیان فرماتے ہیں اس لیے کہ وہ سب کچھ جاننے والے بھی صاحب حکمت بھی ہیں ۔ (فحش نویسی اور فحش فلمیں) جو لوگ مسلمانوں اور اسلامی معاشرے میں بےحیائی پھیلانا چاہتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بہت دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے کہ اسلامی معاشرے میں بےحیائی کی اشاعت کس قدر تباہ کن ہے اور ایسا کرنے والوں کو کس قدر درد ناک عذاب ہوگا ، یہ اللہ جانتا ہے بےحیائی کی خرابی بھی انسانی عقل سے بالاتر ہے اور ایسے لوگوں کو ملنے والا عذاب بھی جس طرح عبداللہ بن ابی نے کیا آج کے فحش فلموں کے بنانے اور چلانے والے یا فحش نگاری کرنے والے یہ ڈش انٹینے لگا کر مغرب کی برہنہ فلموں کی اشاعت کرنے والے سب کو سوچنا چاہیے کہ محض دولت کے لالچ میں وہ اپنے لیے کتنی بڑی سزا کا سامان کر رہے ہیں اور اگر تم پر اللہ کریم کا احسان نہ ہوتا اس کی رحمت کے باعث نرمی نہ ہوتی تو یہ بہتان اتنا بڑا جرم تھا کہ بہت بڑی تباہی آتی مگر اس نے اپنی رحمت سے نرمی فرما کر توبہ کا موقع دیا اور توبہ قبول فرمائی کہ جن کے دل میں گمان بھی گذرا ہے توبہ کرلیں حتی کہ جنہیں کوئی گمان نہیں گذرا مگر جواب میں خاموش رہے وہ بھی توبہ کرلیں۔  Show more

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لغات القرآن : آیت نمبر 11 تا 20 : افک (الزام۔ تہمت) ‘ عصبۃ ( گروہ۔ جماعت) ‘ اکتسب (اس نے کمایا) کبرہ ( اسکا بڑا حصہ) افضتم ( تم نے زبان کھولی) ‘ تلقون (تم نے زبان کھولی) ‘ تلقون ( تم لیتے ہو) ھینا ( ہلکا۔ آسان ۔ سہل) ‘ ان تشیع (یہ کہ پھیلے) ‘۔ تشریح : آیت نمبر 11 تا 20 : اسلامی معاشرہ میں ہر صاحب ا... یمان شخص کو ایک دوسرے کی عزت و آبرو اور باہمی اعتماد کا خیال رکھنا لازمی اور ضروری ہے تاکہ مومنوں کے معاشرے اور سوسائٹی کا دامن ہر طرح کے داغ دھبوں سے پاک رہے۔ اپنے بھائی کو کسی طرح کی جسمانی روحانی اذیت پہنچانا ‘ الزام و بہتان لگانا ‘ ذلیل و رسوا اور بدنام کرنا اور حسن ظن سے کام نہ لینا ‘ بےبنیاد افواہیں پھیلانا ایسا ناقابل معافی جرم ہے جس سے نہ صرف اسلامی معاشرہ بد نام ہوتا ہے بلکہ پاک دامنوں کی عزت و آبرو اور باہمی اعتماد مجروح ہو کر رہ جاتا ہے۔ شریعت کی نظر میں ہر صاحب ایمان شخص اپنی اپنی جگہ ایک ذمہ دار فرد ہے۔ اس کے منہ سے نکلے ہوئے ہر لفظ کو اعتماد کی کسوٹی پر پورا اترنا چاہیے۔ خاص طور پر اگر ایک شخص دوسرے شخص پر الزام لگاتا ہے تو اس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مناسب گواہوں اور دلائل سے ثابت کر کے دکھائے کیونکہ بےبنیاد افو ہوں کے ذریعہ دوسرے کی عزت و آبرو سے کھیلنا شریعت کی نظر میں ایک بہت گھنائونی حرکت ہے۔ اگر کسی نے الزام لگایا اور وہ اس کا ثبوت نہ پیش کرسکا اور یہ ثابت ہوجائے کہ اس الزام کا مقصد محض دوسرے کو بدنام اور رسوا کرنا تھا تو شریعت کے حکم کے مطابق نہ صرف اس شخص کو اسی (80) کوڑے مارے جائیں گے بلکہ یہ شخص ہمیشہ کے لئے ناقابل اعتبار قرار دیدیاجائے گا یعنی کسی عدالت یا ادارے میں اس کی گواہی کبھی قبول نہ کی جائے گی۔ اگر کسی طرح کا بہتان ایسی پاک باز اور ذمہ دار شخصیات کے خلاف لگایا گیا ہو جو اللہ کی نظر میں نہایت قابل احترام اور لائق عزت ہوں تو یہ جرم اور بھی سنگین ہوجاتا ہے۔ چنانچہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعلان نبوت کے بعد مخلص مومنوں کی ایک چھوٹی سی جماعت بن گئی اور وہ اپنے اخلاق و کردار سے پورے عرب پر چھا گئی تو کفارو مشرکین نے اس جماعت کو تباہ و برباد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے جاں نثار صحابہ کرام (رض) کو قدم قدم پر عظمت کی بلندیاں عطا فرمادیں۔ اسی زمانہ میں ایک ایسا طبقہ بھی پیدا ہوگیا جس نے اپنے دنیاوی مفاد کے لئے ظاہری طور پر ایمان کا ڈھونگ تور چالیا تھا لیکن وہ اندر سے اسلام دشمنی پر قائم تھا وہ ہر وقت اس فکر میں لگا رہتا تھا کہ اگر کوئی موقع ہاتھ آجائے تو وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ کرام کو بدنام کرکے اپنے بغض کی آگ کو بجھا سکے۔ ایسے لوگوں کو قرآن کریم منافقین کا نام دیتا ہے۔ ان منافقین کا سردار عبد اللہ ابن ابی تھا جو دن رات اسلام دشمنی میں آگے آگے رہتا تھا۔ چناچہ ایک موقع پر اس منافق نے صدیقہ طاہرہ ام المومنین حضرت عائشہ (رض) پر بےبنیاد الزام لگا کر شب خون مارنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے بروقت آیات نازل کر کے حضرت عائشہ (رض) کی بےگناہی کو ثابت فرمادیا جس سے منافقین کی تمام چا لیں ناکام ہو کر رہ گئیں۔ قرآن واحادیث کی روشنی میں مفسرین اور محدثین نے اس واقعہ کی تفصیل یہ بیان فرمائی ہے کہ اکثر غزوہ یا سفر میں آپ کی ازواج میں سے کوئی نہ کوئی آپ کے ساتھ ہوا کرتی تھیں 6؁ ہجری میں غزوہ بنی مصطلق (غزوہ مریسیع) کے موقع پر ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) آپ کے ساتھ تھیں۔ چونکہ پردے کے احکامات نازل ہوچکے تھے اس لئے دستور کے مطابق کسی اونٹ پر ” ہودج “ باندھ دیا جاتا جس میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سفر کیا کرتی تھیں۔ جب کسی جگہ قیام ہوتا تو اس ہودج کو اتار کر ایک طرف رکھ دیا جاتا۔ چونکہ اس وقت حضرت عائشہ بہت دبلی پتلی تھیں جب اس ہودج کو باندھا جاتا تو پتہ ہی نہ چلتا تھا کہ آپ اس کے اندر موجود ہیں یا نہیں۔ اسی دوران رات کے آخری حصے میں اعلان کیا گیا کہ اب مجاہدین کا یہ قافلہ روانہ ہونے والا ہے جس کو صبح کی ضروریات سے فارغ ہونا ہے وہ سب فارغ ہوجائیں اس زمانہ میں باقاعدہ بیت الخلا نہیں ہوتے تھے بلکہ صحر ایا جنگل میں نکل کر رفع حاجت کی جاتی تھی۔ جب سارے صحابہ رسول (رض) دور صحرا میں نکل گئے تو ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بھی مردوں سے دور ہٹ کر صحرا کے کسی کونے میں رفع حاجت کے لئے تشریف لے گئیں۔ لوگ ضروریات سے فارغ ہو کر اپنے قافلے میں پہنچ گئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) واپس آرہی تھیں کہ ان کا وہ قیمتی ہار جو اپنی بہن حضرت اسماء سے لے کر آئی تھیں کسی جگہ گر پڑا۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) اس کو تلاش کرنے پلٹیں تو اس میں دیر ہوگئی اور قافلہ روانہ ہوگیا۔ وہ لوگ جو حضرت عائشہ کے ہودج کو اونٹ پر لے کر چلتے تھے وہ سمجھے کہ حضرت عائشہ اس ہودج میں موجود ہیں۔ انہوں نے ہودج کو اونٹ پر باندھ دیا۔ جب حضرت عائشہ نے دیکھا کہ قافلہ روانہ ہوچکا ہے تو وہ چاردر اوڑھ کر ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئیں اور سوچنے لگیں کہ جب صبح کے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ کرام (رض) کو معلوم ہوگا۔ تو وہ ان کو تلاش کرلیں گے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ یہ تھا کہ آپ کسی ذمہ دار شخص کو قافلے کی روانگی کے بعد یہ دمہ داری سپرد فرمادیا کرتے تھے کہ اگر کسی کا کوئی سامان رہ گیا ہو یا کوئی قافلے سے پیچھے رہ گیا ہو تو اس کو لے کرآجائیں۔ چناچہ اس موقع پر یہ ذمہ داری بدری صحابی حضرت صفوان ابن معطل (رض) لگائی گئی۔ حضرت صفوان (رض) جو نہایت نیک ‘ متقی ‘ پرہیزگار اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جاں نثار بدری صحابہ میں سے تھے وہ میدان میں گھوم کر گری پڑ چیزوں کو تلاش کررہے تھے کہ اچانک ان کی نظر کسی شخص پر پڑی جو چادر اوڑھے لیٹا تھا۔ قریب آکر جب انہوں نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کو دیکھا تو ان کے منہ سے بےساختہ ” انا للہ وانا الیہ راجعون “ نکل گیا۔ حضرت عائشہ کے کان میں ان کی آواز پڑی تو آپ چادر میں سمٹ کر ایک طرف بیٹھ گئیں۔ حضرت صفوان نے نہایت ادب و احترام سے اپنا اونٹ کی نکیل پکڑ کر روانہ ہوگئے تاکہ جلد از جلد قافل تک پہنچ جائیں۔ یہ ایسا کوئی انوکھا واقعہ نہ تھا بلکہ اکثر ایسا ہو جاتا تھا کہ کوئی پیچھے رہ گیا ہو تو وہ اسی طرح اپنے قافلے سے مل جایا کرتا تھا مگر جب رئیس المنافقین عبد اللہ ابن ابی نے دیکھا تو اس نے طرح طرح کی افواہیں پھیلانا شروع کردیں جو کسی ایسے ہی موقع کی تلاش میں رہا کرتا تھا۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ معلوم نہیں تھا کہ منافقین نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ام المومنین کو بدنام کرنے اور افواہیں پھیلانے میں اپنی ساری طاقتیں لگارکھی ہیں۔ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس الزام کا علم ہوا اور آپ نے دیکھا کہ عبد اللہ ابن ابی نے اتنا زبردست پروپیگنڈا کر رکھا ہے جس سے بعض سیدھے سادھے مسلمان بھی متاثر ہوچکے ہیں تو آپ کو اس سے شدید ذہنی صدمہ پہنچا۔ پروپیگنڈا اس قدر شدید تھا کہ حضرت حسان ابن ثابت ‘ حضرت مسطح ابن اثاثہ اور حضرت حمنہ بتن زینب تک ان کے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس گئے۔ یہ سلسلہ تقریباً ایک مہینے تک جاری رہا۔ آخر کار اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ (رض) کی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے سورة نور کی یہ دس (10) آیتیں نازل فرمائیں۔ اسلامی اصولوں کے تحت الزام و بہتان لگانے والوں سے ثبوت طلب کئے گئے جب وہ ثبوت اور گواہیاں پیش نہ کرسکے تو تینوں پر ” حدقذف “ جاری کی گئی یعنی ہر ایک کے اسی (80) اسی (80) کوڑے مارے گئے۔ اور منافقین کے سردار عبداللہ ابن ابی پر دھری حد جاری کی گئی۔ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ طاہر (رض) خود اس واقعہ کو بیان فرماتی ہیں کہ اس سفر کے بعد ہم مدینہ منورہ واپس پہنچ گئے۔ سفر کی تکان کی وجہ سے میں کچھ بیمار ہوگئی اور یہ بیماری کا سلسلہ ایک میہنے تک جاری رہا اس عرصے میں نہ کسی سے میں نے کچھ سنا اور نہ مجھے کسی نے کچھ بتایا۔ لوگوں میں کیا چرچے ہورہے تھے میں اس سے قطعاً بیخبر تھی۔ مگر میں اس بات کو اچھی طرح محسوس کررہی تھی کہ جب میں بیمار ہوتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری بہت دل داری فرما ای کرتے تھے لیکن اس دوران سوائے خیریت معلوم کرنے کے آپ زیادہ بات نہ کیا کرتے تھے ۔ مجھے اس کا افسوس تھا مگر مجھے اس کی وجہ سے معلوم نہ تھی۔ اس زمانہ میں گھروں میں رفع حاجت کا انتظام نہ ہوتا تھا اور عادت کے مطابق ہم میدان میں رفع حاجت کے لئے جا یا کرتے تھے ۔ ایک دین ایسا ہوا کہ میری خالہ زاد بہن ام مسطح کے ساتھ میں رفع حاجت کے لئے گئی جب واپس آنے لگے تو ام مسطح کا پاؤں چادر میں الجھ گیا جس سے ان کو ٹھوکر لگی۔ ان کے منہ سے بےساختہ نکل گیا کہ مسطح غارت ہوجائے۔ میں نے کہا کہ ماں ہوکر اپنے بیٹے کو بددعا دے رہی ہو۔ بیٹا بھی وہ کہ جس نے بدر جیسے غزوہ میں حصہ لیا تھا۔ ام مسطح نے کہا کہ عائشہ تم کتنی بھولی ہو۔ تمہیں معلوم ہے کہ مسطح کیا کہتا پھر رہا ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا بات ہے ؟ انہوں نے کہا وہ بھی ان لوگوں میں شامل ہے جو تمہیں بدنام کرتا پھر رہا ہے۔ میں نے پوچھا کہ کیا بات ہے ؟ انہوں نے وہ بھی ان لوگوں میں شامل ہے جو تمہیں بدنام کرتا پھر رہا ہے۔ مجھے بڑی حیرت ہوئی۔ میں نے اصرار کرکے پوچھا کہ ام مسطح مجھے تفصیل سے بتائو کیا بات ہے ؟ ام مسطح نے الزام لگانے والوں کی تمام باتیں تفصیل سے بتا دیں۔ یہ سن رک میرے اوپر سکتہ طاری ہوگیا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسے رنج و غم کا پہاڑ میرے سر کے اوپر رکھ دیا گیا ہے۔ میں پہلے سے بیمار اور کمزور تھی مگر یہ بہتان سن کر تو میرے ہاتھ پاؤں کی جان سی نکل گئی۔ جب میں گھر پہنچی تو اس وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے۔ مجھے سلام کیا اور عادت کے مطابق میری طبعیت پوچھی میں نے موقع دیکھ کر عرض کیا کہ مجھے اپنے والدین کے گھر جانے کی اجازت دیدیجئے۔ آپ نے اجازت دیدی اور میں اپنے والدین کے گھر آگئی۔ میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ لوگوں میں یہ کیسی باتیں ہورہی ہیں والدہ نے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے لوگوں کا طریقہ ہی یہ ہے کہ جب کسی کی صورت اور سیرت اچھی ہوتی ہے اور وہ اپنے شوہر کی منظور نظر بھی ہو تو لوگ حسد کرنے لگتے ہیں اور نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ کیا ان حالات کی خبر والد صاحب کو بھی ہے۔ والدہ نے کہا ہاں ان کو بھی علم ہے۔ میں نے والدہ سے کہا کہ لوگوں میں اتنی بڑی بڑی باتیں ہورہی ہیں اور آپ نے مجھے بتایا تک نہیں۔ یہ سن کر میری چیخیں نکل گئیں۔ میری چیخ کی آواز سن کر والد صاحب بھی آگئے اور میری والدہ سے پوچھا کہ کیا عائشہ کو اس کی خبر ہوگئی ہے ؟ والدہ نے کہا ہاں۔ یہ سن کر حضرت ابوبکر صدیق (رض) بھی رو پڑے۔ اس کے بعد مجھے اتنا شدید بخار ہوگیا کہ گھر کے سارے گرم کپڑے میرے اوپر ڈال دیئے گئے مگر میری سردی اور کپکپی نہ رکتی تھی۔ میں صبح وشام اسی طرح روتی رہتی اور رات رات بھر روتے روتے سو جاتی۔ اس عرصہ میں آپ نے گھر کے مختلف حضرات اور صحابہ کرام (رض) سے بھی مشورے کئے مگر سب نے حضرت عائشہ کی پاک دامنی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اچانک تشریف لے آئے سلام کرکے ایک طرف بیٹھ گئے۔ چونکہ ابھی تک وحی نازل نہ ہوئی تھی اس لئے آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ مجھے تمہارے متعلق کچھ معلوم ہوا ہے۔ اگر تم پاک دامن ہو تو اللہ تعالیٰ یقیناً اس کو ظاہر فرمادیں گے لیکن اگر تم سے واقعی کوئی لغزش یا بھو ل ہوگئی ہے تو اللہ سے توبہ و استغفار کرو وہ اپنے بندوں کی خطاؤں کو معاف کردیتا ہے اور جو لوگ اللہ کی طرف جھکتے ہیں تو وہ ان کی مغفرت فرمادیتا ہے۔ یہ سن کر میرے آنسو تھم گئے اور میں نے پورے اعتماد کے ساتھ عرض کیا کہ اے ابا جان اپ اس بات کا جواب دیجئے حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے کہا اللہ کی قسم میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا ہے۔ والدہ نے بھی مجھے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کیا کہوں۔ میں نے کہنا شروع کیا۔ آپ نے ایک بات سنی اور اس کو اپنے دل میں بٹھا لیا۔ اگر میں یہ کہوں کہ میں اس سے بری ہوں یعنی بےگناہ ہوں اور اللہ جانتا ہے کہ میں بےگناہ ہوں تو آپ سچ کو نہ مانیں گے اور اگر میں اس کا اقرار کرتی ہوں حالانکہ اللہ کو خوب معلوم ہے کہ میں اس الزام سے بری ہوں تو آپ لوگ اس کو مان لیں گے۔ میں اس موقع پر حضرت یوسف (علیہ السلام) کے والد حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی طرح یہی کہتی ہوں ” فصبر جمیل واللہ المستعان علی ما تصفون “ اتنا کہہ کر میں بستر پر لیٹ گئی۔ مجھے یقین تھا کہ میری حالت اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں ہے وہ ضرور میری بےگناہی کو ثابت کردے گا اور یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوپر ظاہر ہوجائے گی۔ میرا یہ گمان تک نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ میری بےگناہی ثابت کرنے کے لئے وحی نازل فرمائیں گے بلکہ میں یہ سمجھ رہی تھی کہ خواب میں آپ کے اوپر میری بےگناہی ثابت ہوجائے گی۔ آپ اسی کیفیت میں تھے کہ اچانک آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی اور آپ کے چہرہ انور سے پسینہ موتیوں کی طرح بہنا شروع ہوگیا۔ جب آپ پر وحی نازل ہونا شروع ہوئی تو میں بالکل مطمئن اور پرسکون تھی لیکن میرے والدین کا یہ حال تھا کہ جیسے ان کی جان نکل جائے گی۔ رسوائی کے خوف سے میرے والدین کبھی میری طرف دیکھتے اور کبھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف۔ وہ اس بات سے خوف زدہ تھے کہ نجانے وحی کے ذریعہ سے کیا بات نازل ہوجائے۔ جب وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دیکھتے تو پریشان ہوجاتے اور جب میرے پرسکون چہرے پر نظر پڑتی تو مطمئن ہوجاتے۔ جب وحی نازل ہوچکی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چہرہ انور خوشی سے دمکنے لگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی پیشانی سے پسینہ پونچھا مسکراتے ہوئے فرمایا اے عائشہ (رض) مبارک ہو اللہ نے تمہاری بےگناہی ثابت کرنے کے لئے وحی نازل فرما دی ہے۔ اس پر میری والدہ نے فرمایا کہ اٹھو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شکریہ اداکرو۔ میں نے کہا میں تو اس اللہ کا شکر یہ اداکروں گی جس نے آیات نازل کر کے میری بےگناہی کو ثابت کردیا ہے۔ یہ واقعہ ہوگیا ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی بےگناہی ثابت ہوگئی اور ان منافقین کا منہ کالا ہوگیا جنہوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی محبوب بیوی گھنائو نا الزام لگایا تھا بلکہ اللہ نے ام لمومنین کو قیامت تک وہ عظمت عطا فرمادی جو کسی کو نصیب نہیں ہے۔ کب تک قرآن کریم پڑھا جاتا رہے گا ( اور قیامت تک پڑھاجائے گا) اس وقت تک حضرت عائشہ کی پاک دامنی کی عظمت کا اعتراف کیا جاتا رہے گا۔ درحقیقت جو لوگ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے محبت کرنے والے ہیں وہی کامیاب و بامراد ہیں لیکن لوگ حضرت عائشہ (رض) کی عظمت کا انکار کرتے ہیں وہ اس دنیا میں اور آخرت میں ذلیل ورسوا ہو کر رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ (رض) کی بےگناہی کے ثبوت کے طور پر جو دس (10) آیتیں نازل فرمائی ہیں اس سے ان کی عظمت کو چار چاند لگ گئے ہیں جس سے اہل ایمان کے دل روشن ومنور رہیں گے۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کے اس واقعہ کی وجہ سے امت کو حد زنا ‘ حد قذف اور لعان اور دیگر احکامات عطا فرما دیئے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی عظمت کو مان کر ان سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے کیونکہ وہ امت کی اسی ماں ہیں جن کی عظمت پر ہم سب کی ماؤں کی عظمتیں قربان ہیں۔  Show more

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

2۔ قاذف کل چار تھے، ایک بالذات اور مخترع یعنی عبداللہ منافق اور تین بالواسطہ اور متبع یعنی حسان و مسطح و حمنہ کہ مومن مخلص تھے۔ 3۔ مراد اس سے عبداللہ ابن بی منافق ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : جس واقعہ کی بنا پر یہ سورت نازل ہوئی اس کی حقیقت : یہ سورة مبارکہ جس واقعہ پر نازل کی گئی اب اس معاملہ کی حقیقت اور اس کی سنگینی کا ذکر کیا جاتا ہے جسکا اختصار یہ ہے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی غزوہ اور سفر کے لیے تشریف لے جاتے تو اس سے پ... ہلے اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ اندازی فرماتے جس بیوی کا قرعہ نکلتا آپ اسے اپنے ساتھ لے جاتے۔ غزوہ بنی مصطلق میں قرعہ میرے نام نکلا۔ میں آپ کے ساتھ سفر میں تھی واپسی پر ہم نے مدینہ سے کچھ دور رات کے پہلے پہر قیام کیا مجھے حاجت کے لیے پڑاؤ سے دور جانا پڑا۔ جب فارغ ہو کر پڑاؤ کی جگہ آنے لگی تو میرے گلے کا ہار ٹوٹ کر نیچے گرپڑا۔ میں اسے تلاش کرتی رہی جب پڑاؤ کے مقام پر پہنچی تو قافلہ جا چکا تھا۔ قافلہ والوں نے میرا ہودج اٹھا کر اونٹ پر رکھا اور چل دئیے۔ میرا وجود ہلکا تھا قافلہ والوں نے کوچ کی جلدی میں ہودج کے ہلکے پن کا خیال نہ کیا اور خالی ہودج کے ساتھ چل نکلے۔ میں نے ادھر ادھر تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن قافلہ دور نکل چکا تھا۔ میں یہ سوچ کر پڑاؤ کی جگہ آکر بیٹھ گئی کہ جب شتر بانوں کو معلوم ہوگا تو واپس اسی جگہ لوٹیں گے میں اسی جگہ بیٹھی انتظار کرتی رہی۔ اسی حالت میں مجھے نیند آگئی میں زمین پر لیٹ گئی۔ صفوان (رض) بن معطل کی ڈیوٹی تھی کہ وہ قافلہ کے آخر میں رہیں تاکہ گری پڑی چیز کا خیال رکھیں۔ وہ کچھ دیر کے بعد میرے قریب پہنچے تو اس نے مجھے پہچان لیا۔ کیونکہ پردے کا حکم آنے سے پہلے اس نے مجھے دیکھا ہوا تھا۔ اس نے میرے قریب آکر قدرے بلند آواز سے ” اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ “ کہا اس کی آواز سن کر میں اٹھ کر بیٹھ گئی اور میں نے اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا۔ اللہ کی قسم نہ اس نے مجھ سے کوئی بات کی اور نہ میں نے اس سے کلام کی۔ اس نے اپنی سواری کو میرے قریب لا کر بٹھایا تاکہ میں سوار ہوجاؤں۔ میں اونٹ پر سوار ہوئی وہ مہار تھامے ہوئے پیدل چلنے لگے۔ ہم دوپہر کے وقت قافلے کے ساتھ شامل ہوگئے اس وقت قافلہ دوپہر کے آرام کے لیے ایک جگہ ٹھہرا ہوا تھا۔ اس واقعہ کو عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین نے اچھالا یہاں تک کہ مسطح بن اثاثہ، حسان (رض) بن ثابت خواتین میں حمنہ (رض) بنت جحش جو ام المومنین حضرت زینب (رض) بنت جحش کی بہن تھیں انہوں نے منافقوں کی مذموم مہم میں حصہ لیا حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں سفر سے واپسی پر بیمار پڑگئی مجھے کچھ معلوم نہ تھا کہ میرے خلاف کیا طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا ہے۔ البتہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کارویّہ میرے ساتھ پہلے جیسا نہ تھا پہلے کبھی بیمار ہوتی تو رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفقت و مہربانی غیر معمولی ہوتی لیکن اس مرتبہ آپ میرے گھر تشریف لاتے تو فقط اتنا استفسار فرماتے کہ عائشہ آپ کیسی ہیں ایک دو جملوں کے سوا کوئی بات نہ کرتے۔ میں سمجھ گئی کہ معاملہ بدلہ ہوا ہے۔ ایک رات قضائے حاجت کے لیے گھر سے باہر گئی کیونکہ ان دنوں گھروں میں لیٹرین نہیں ہوتی تھیں۔ مسطح (رض) بن اثاثہ کی والدہ ام مسطح میرے ساتھ تھیں قضائے حاجت کے بعد ہم گھر آرہی تھیں کہ اچانک ام مسطح گرپڑیں اس کے منہ سے مسطح کے بارے میں بدعانکلی کہ مسطح ہلاک ہوجائے۔ میں نے کہا ماں آپ نے ایسے الفاظ کیوں کہے مسطح تو بدری صحابی ہے اس نے کہا بھولی بیٹی تجھے معلوم نہیں کہ وہ آپ کے بارے میں کیا کہتا پھرتا ہے اس نے مجھے پوری بات بتلائی۔ میں گھر پہنچی تو میری طبیعت بالکل نڈھال ہوچکی تھی رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے آپ نے پہلے کی طرح چند الفاظ میں میری طبیعت کے بارے میں پوچھے۔ میں نے آپ سے عرض کی کہ آپ مجھے میکے جانے کی اجازت عنایت فرمائیں آپ نے بلاتاخیر اجازت دے دی۔ میں اپنے والدین کے گھر آئی میرے گھروالوں کی پریشانی نمایاں تھی۔ میں نے دن رات روتے ہوئے گزارے اس حالت میں تقریباً ایک مہینہ گزر گیا ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے گھر تشریف لائے میرے پاس تشریف فرما ہو کر فرمانے لگے کہ عائشہ (رض) اگر تو پاکباز ہے تو اللہ تعالیٰ تیری برأت فرمائے گا اگر تجھ سے غلطی ہوگئی ہے تو تجھے اپنے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے والا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی باتیں سنتے سنتے میرے آنسو تھم گئے۔ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میری صفائی پیش کریں انہوں نے فرمایا کہ بیٹی میں کیا جواب دوں میں نے اپنے والد سے درخواست کی کہ ابو آپ میری صفائی دیں لیکن انہوں نے بھی فرمایا۔ واللہ میں کیا جواب دوں۔ آخر میں نے اپنے آپ کو سنبھالا اور کہا کہ اللہ کی قسم میں جانتی ہوں کہ یہ بات آپ لوگوں کے دل میں بیٹھ گئی ہے اگر میں کہوں کہ اللہ جانتا ہے میں پاک صاف ہوں تو آپ لوگ پھر بھی یقین نہیں کریں گے اگر میں اپنے آپ پر لگنے والے الزام کو تسلیم کرلوں، تو آپ لوگ اس پر یقین کرلیں گے۔ اللہ کی قسم میرا معاملہ آپ کے ساتھ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے والد جیسا ہے مجھے پریشانی کی وجہ سے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا نام بھول گیا۔ اس لیے میں نے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کا نام لینے کی بجائے کہا کہ میرا معاملہ حضرت یوسف (علیہ السلام) کے والد جیسا ہے میرے لیے صبر کرنا ہی بہتر ہے اللہ تعالیٰ ہی میری مدد فرمانے والا ہے۔ یہ کہہ کر میں نے کروٹ بدل لی۔ مجھے یقین تھا کیونکہ میں اس الزام سے بری ہوں اللہ تعالیٰ ضرور میری برأت فرمائے گا لیکن یہ خیال نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ میری برأت قرآن مجید میں نازل فرمائے گا۔ ابھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی جگہ سے اٹھے نہ تھے کہ آپ پر وحی کی کیفیت طاری ہوگئی سردی کے باوجود آپ کی مبارک پیشانی سے پسینہ ٹپکنے لگا۔ وحی ختم ہوئی تو آپ نے مسکراتے ہوئے فرمایا تیرے لیے خوشخبری عائشہ تیری برأت اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نازل فرما دی ہے۔ یہ سن کر میری والدہ نے فرمایا کہ بیٹی اٹھو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شکریہ ادا کرو۔ میں نے کہا اللہ کی قسم میں صرف اپنے رب کا شکر ادا کروں گی جس نے میری پاک دامنی کے لیے آیات نازل فرمائی ہیں۔ ان آیات میں پہلی بات یہ فرمائی کہ جن لوگوں نے تم میں سے یہ تہمت لگائی اور اسے آگے پھیلایا۔ اے مسلمانوں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر والو ! اسے اپنے لیے برا خیال نہ کرو کیونکہ اس میں تمہارے لیے تمہارے رب نے بہتری رکھ دی ہے البتہ اس مذموم مہم میں جس نے جتنا حصہ لیا وہ اتنا ہی گنہگار ہوا ہے جس شخص نے اس مہم کا آغاز کیا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اسے عظیم عذاب ہوگا۔ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں عبداللہ بن ابی اور اس کے منافق ساتھی تھے اس مذموم مہم میں چند مسلمان محض پراپیگنڈہ سے متأثر ہونے کی بناء پر ملّوث ہوئے۔ اس واقعہ میں خیر کے چند پہلو : 1 منافقوں نے سروردوعالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عزت و حرمت کو داغ دار کرنے کی کوشش کی جس میں منافق پہلے سے زیادہ حقیر اور ذلیل ہوئے۔ 2 اللہ تعالیٰ نے منافقوں کو گلی کے تنکوں سے ہلکا کردیا۔ 3 رب کریم نے سروردوعالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطہرہ کی برأت قرآن مجید میں نازل فرمائی جس کی قیامت تک تلاوت ہوتی رہے گی اور حضرت عائشہ (رض) کے ساتھ حسد وبغض رکھنے والے قیامت تک جلتے رہیں گے۔ 4 حضرت ابوبکر (رض) اور آپ کی لخت جگر حضرت عائشہ (رض) کی پاکدامنی کے شہرے قیامت تک بلند ہوتے رہیں گے۔ 5 مسلمانوں کو زبردست اخلاقی نظام سے سرفراز کیا گیا۔ 6 صحابہ (رض) کی اخلاقی قدروں کے حوالے سے آزمائش کی گئی تین افراد کے سوا پوری کی پوری جماعت بلند ترین اخلاقی معیار پر پوری اتری۔ 7 مذموم مہم میں تین افراد ملوث ہوئے جنہوں نے اسّی اسّی (٨٠) کوڑے کھاکر سمع و اطاعت کی مثال پیش کی۔ اور آئندہ کے لیے سچی توبہ کی اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ ہر اچھے اور برے کام کی حکمت سے واقف ہے۔ ٢۔ ہر کسی کو اس کے کیے کا صلہ ملے گا۔ ٣۔ سیدہ عائشہ پر تہمت لگانے والے سرغنہ کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔  Show more

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ افک کا واقعہ ہے۔ اس واقعہ نے تاریخ انسانی کے پاکیزہ ترین لوگوں کو انتہائی درجہ کی تکلیف دہ اور اذیت دہ صورت حال سے دوچار کیا بلکہ پوری ملت اسلامیہ کو سخت ترین امتحان میں ڈال دیا۔ پورے ایک ماہ تک حضرت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ آپ کی محبوب ترین اہلیہ حضرت عائشہ (رض) ان کے والد حضرت ابوبکر صدی... ق (رض) جیسے ایک مومن مخلص کے دلوں کو ہوا میں معلق رکھا۔ یہ پاکیزہ دل ایک مہینے تک درد ورنج میں مبتلا رہے۔ مناسب یہ ہے کہ ہم اس پورے قصے کو خود حضرت عائشہ (رض) یک زبانی سنیں۔ حضرت عروہ ابن زبیر ان سے یوں روایت کرتے ہیں ” رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قاعدہ تھا کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر پر جانے لگتے تو قرعہ ڈال کر فیصلہ فرماتے کہ آپ یک بیویوں میں سے کون آپ کے ساتھ جائے۔ غزوہ بنی المصطلق کے موقعہ پر قرعہ میرے نام نکلا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ گئی۔ واپسی پر جب مدینے کے قریب تھے تو ایک نزل پر رات کے وقت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑائو کیا اور ابھی رات کا کچھ حصہ باقی تھا کہ کوچ کی تیاری شروع ہوگئی۔ میں اٹھ کر رفع حاجت کے لیے گئی اور جب پلٹنے لگی تو قیام گاہ کے قریب پہنچ کر مجھے محسوس ہوا کہ میرے گلے کا ہار کہیں ٹوٹ کر گر پڑا ہے۔ میں اسے تلاش کرنے میں لگ گئی اور اتنے میں قافلہ روانہ ہوگیا۔ قاعدہ یہ تھا کہ میں کوچ کے وقت اپنے ہودج میں بیٹھ جاتی تھی اور چار آدمی اٹھا کر اونٹ پر رکھ دیتے تھے۔ ہم عورتیں اس وقت غذا کی کمی کے سبب بہت ہلکی پھلکی تھیں۔ میرا ہو وہ اٹھاتے وقت لوگوں کو یہ محسوس ہی نہ ہوا کہ میں اس میں نہیں ہوں۔ وہ بیخبر ی میں خالی ہو وہ اونٹ پر اٹھا کر روانہ ہوگئے۔ میں جب ہار لے کر پلٹی تو وہاں کوئی نہ تھا۔ آخر اپنی چادر اوڑھ کر وہاں ہی لیٹ گئی اور دل میں سوچ لیا کہ آگے جاکر جب یہ لوگ مجھے نہ پائیں گے تو خود ہی ڈھونڈتے ہوئے آجائیں گے۔ اس حالت میں مجھے نیند آگئی۔ صبح کے وقت صفوان ابن معطل سلمی اس جگہ سے گڑرے جہاں میں سو رہی تھی۔ وہ مجھے دیکھتے ہی پہچان گئے کیونکہ پردے کا حکم آنے سے پہلے وہ مجھے بارہا دیکھ چکے تھے۔ (یہ شخص بدری صحابیوں میں سے تھے اور انہیں صبح دیر تک سونے کی عادت تھی اس لیے یہ بھی لشکر گاہ میں کہیں پڑے سوے رہ گئے اور اٹھ کر مدینے چلے جارہے تھے) مجھے دیکھ کر انہوں نے اونٹ روک لیا اور بےساختہ زبان سے نکلا انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ رسول اللہ کی بیوی یہیں رہ گئیں۔ اس آواز سے میری آنک کھلی۔ میں نے اٹھ کر فوراً اپنے منہ پر چادر ڈال لی۔ انہوں نے مجھ سے کوئی بات نہ کی۔ لا کر اپنا اونٹ میرے سامنے بٹھا دیا اور ایک طرف ہٹ کر کھڑے ہوگئے۔ میں اونٹ پر سوار ہوگئی اور وہ نکیل پکڑ کر روانہ ہوگئے۔ دوپہر کے قریب ہم نے لشکر کو جا لیا کہ جب وہ اپنی جگہ پر جا کر ٹھہراہی تھا اور لشکر والوں کو ابھی یہ پتہ نہ چلا تھا کہ میں پچھیے چھوٹ گئی ہوں۔ اس پر بہتان اٹھانے والوں نے بہتان اٹھا دیئے اور ان سب میں پیش پیش عبد اللہ ابن ابی تھا۔ مگر میں اسے بیخبر تھی کہ مجھ پر کیا باتیں بنرہی ہیں۔ مدینہ پہنچ کر میں بیمار ہوگئی اور ایک مہینے کے قریب پلنگ پر پڑی رہی۔ شہر میں اس بہتان کی خبریں اڑ رہی تھیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کانوں تک یہ بات پہنچ چکی تھی۔ مجھے کچھ پتہ نہ تھا۔ البتہ جو چیز مجھے کھٹکتی تھی وہ یہ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وہ توجہ میری طرف نہ تھی جو بیماری کے زمانے میں ہوا کرتی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر میں آتے تو گھر والوں سے یہ پوچھ کر رہ جاتے کہ کیف تیکم ” کیسی ہیں یہ “ خود مجھ سے کوئی کلام نہ کرتے۔ اس سے مجھے شبہ ہوتا کہ کوئی بات ہے ضرور۔ آخر آپ سے اجازت لے کر میں ماں کے گھر چلی گئی تاکہ وہ میری تیمارداری اچھی طرح کرسکیں۔ ایک روز رات کے وقت حاجت کے لیے میں مدینے سے باہر گئی۔ اس وقت تک ہمار گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہوتے تھے۔ اور ہم لوگ جنگل میں جایا کرتے تھے۔ میرے ساتھ مسطح ابن اثاثہ کی ماں تھیں جو میرے والد کی خالہ زاد بہن تھیں۔ راستے میں اسے ٹھوکر لگی۔ بےساختہ ان کی زبان سے نکلا غارت ہو مسطح۔ میں نے کہا اچھی ماں ہو جو بیٹے کو کو ستی ہو اور بیٹا بھی وہ ‘ جس نے بدر میں حصہ لیا ہو۔ انہوں نے کہا ” بیتی تجھے کیا معلوم کہ وہ کیا باتیں کرتا ہے۔ پھر انہوں نے سارا واقعہ سنایا کہ افتراء پر واز لوگ میرے متعلق کیا باتیں اڑا رہے ہیں۔ میں گھر گئی اور رات بھر رو کر کاٹی۔ میرے پیچھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی اور اسامہ ابن زید کو بلایا اور ان سے مشورہ طلب کیا۔ اسامہ نے میرے حق میں کلمہ خیر کہا اور عرض کیا ‘ یا رسول اللہ بھلائی کے سوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی میں کوئی چیز ہم نے نہیں دیکھی۔ یہ سب کچھ کذب اور باطل ہے جو اڑایا جارہا ہے۔ رہے حضرت علی (رض) تو انہوں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عورتوں کی کمی نہیں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی جگہ دوسری بیوی کرسکتے ہیں اور تحقیق کرنا چاہیں تو خدمت گزار لونڈی کو بلا کر حالات دریافت کرلیں۔ چناچہ خدمتگار کو بلایا گیا اور پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے کہا اس خدا کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ‘ میں نے ان میں کوئی برائی نہیں دیکھی جس پر حرف رکھا جاسکے۔ بس اتنا عیب ہے کہ میں آٹا گوند کر کسی کام کو جاتی ہوں اور کہہ جاتی ہوں کہ بی بی ذرا آٹے کا خیال رکھنا مگر وہ سو جاتی ہیں اور بکری آکر آٹا کھا جاتی ہے۔ اسی روز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ فرمایا ” مسلمانو ! کون ہے جو اس شخص کے حملوں سے میری عزت بچائے جس نے میرے گھر والوں پر الزام لگا کر مجھے اذیت پہنچانے کی حد کردی ہے۔ بخدا نہ تو میں نے اپنی بیوی میں کوئی برائی دیکھی ہے اور نہ اس شخص میں جس کے متعلق تہمت لگائی جارہی ہے۔ وہ تو کبھی میری غیر موجودگی میں میرے گھر آیا بھی نہیں۔ اس پر اسید ابن حضیر (بعض روایات میں سعد ابن معاذض نے اٹھ کر کہا ” یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر وہ ہمارے قبیلے کا آدمی ہے تو ہم اس کی گردن مار دیں گے اور اگر ہمارے بھائی خزرجیوں میں سے ہے تو بھی آپ حکم دیں ہم تعمیل کے لیے حاضر ہیں “۔ یہ سنتے ہی سعد ابن عبادہرئیس خزرج اٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے ” جھوٹ کہتے ہو تم ہر گز اسے نہیں مارسکتے۔ تم اس کی گردن مارنے کا نام اس لیے لے رہے ہو کہ وہ خزرج میں سے ہے۔ اگر وہ تمہارے قبیلے کا آدمی ہوتا تو تم کبھی نہ کہتے ” کہ ہم اس کی گردن مار دیں گے “۔ اسید ابن حضیر نے جواب میں کہا ” تم منافق ہو اس لیے منافقوں کی حمایت کرتے ہو “۔ اس پر مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ہنگامہ برپا ہوگیا حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ممبر پر تشریف رکھتے تھے۔ قریب تھا کہ اوس اور خزرج مسجد میں ہی لڑ پڑیں مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ٹھنڈا کیا اور پھر ممبر سے اتر آئے۔ اس بہتان کی افواہیں کم و بیش ایک مہینے تک شہر میں اڑتی رہیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت اذیت میں مبتلا تھے۔ میں روتی رہی۔ میرے والدین انتہائی پریشان اور رنج و غم میں مبتلا تھے۔ آخر کار ایک روز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور میرے پاس بیٹھے ۔ اس پوری مدت میں وہ کبھی میرے پاس نہ بیٹھے تھے۔ حضرت ابو کبر اور ام رومان نے محسوس کیا کہ آج کوئی فیصلہ کن بات ہونے والی ہے اس لیے وہ دونوں بھی میرے پاس آکر بیٹھ گئے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عائشہ (رض) مجھے تمہارے متعلق یہ خبر پہنچی ہے۔ اگر تم بےگناہ ہو تو امید ہے کہ اللہ تمہاری برات ظاہر کردے گا اور اگر واقعی تم گناہ میں مبتلا ہونی ہو تو اللہ سے توبہ کرو اور معافی مانگو۔ بندہ جب اپنے گناہ کا معترف ہو کر توبہ کرتا ہے تو اللہ معاف کردیتا ہے۔ یہ باتیں سن کر میرے آنسوں خشک ہوگئے۔ میں نے اپنے والد سے عرض کیا کہ آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب دیں۔ انہوں نے فرمایا بیٹی میری کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کہوں۔ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ آپ ہی کچھ کہیں۔ انہوں نے بھی کہا میں حیران ہوں کہ کیا کہوں۔ اس پر میں بولی کہ آپ لوگوں کے کانوں میں ایک بات پڑگئی ہے اور دلوں میں بیٹھ چکی ہے۔ اب اگر میں کہوں کہ میں بےگناہ ہوں اور اللہ گواہ ہے کہ میں بےگناہ ہوں تو آپ لوگ نہ مانیں گے۔ اور اگر خواہ مخواہ ایسی بات کا اعتراف کروں جو میں نے نہیں کی اور اللہ جانتا ہے کہ نہیں کی تو آپ لوگ مان لیں گے۔ میں نے اس وقت حضرت یعقوب کا نام یاد کرنے کی کوشش کی مگر یاد نہ آیا۔ آخر میں نے کہا ‘ اس حالت میں میرے لیے اس کے سوا اور کیا چارہ ہے کہ میں وہی بات کہوں جو حضرت یوسف کے والد نے کہی تھی فصبر جمیل یہ کہہ کر میں لیٹ گئی اور دوسری طرف کروٹ لے لی۔ میں اس وقت اپنے دل میں کہہرہی تھی کہ اللہ میری بےگناہی سے واقف ہے وہ ضرور حقیقت کھول دے گا۔ اگرچہ یہ بات تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھی کہ میرے حق میں وحی نازل ہوگی جو قیامت تک پڑھی جائے میں اپنی ہستی کو اس سیکم تر سمجھتی تھی کہ اللہ خود میری طرف سے بولے مگر میرا یہ گمان تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خواب دیکھیں گے کہ جس میں اللہ میری برات ظاہر کردے گا۔ اتنے میں کی ایک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وہ کیفیت طاری ہوگئی جو وحی نازل ہوتے وقت ہوا کرتی تھی۔ حتی کہ سخت جاڑے کے زمانے میں موتی کی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے پسینے کے قطرے ٹپکتے تھے۔ ہم سب خاموش ہوگئے۔ میں تو بالکل بےخوف تھی مگر میرے والدین کا حل یہ تھا کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ وہ ڈر رہے تھے کہ دیکھیں اللہ کیا حقیقت کھولتا ہے۔ جب وہ کیفیت دور ہوئی تو حضور بےحد خوش تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنستے ہوئے جو پہلی بات فرمائی وہ یہ تھی۔ مبارک ہو عائشہ (رض) ۔ اللہ نے تمہاری برائت نازل فرما دی۔ اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دس آیتیں سنائیں۔ میری والدہ نے کہا اٹھو اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا شکریہ ادا کرو۔ میں نے کہا نہ ان کا شکریہ ادا کروں گی نہ آپ دونوں کا بلکہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے میری براءت نازل فرمائی۔ آپ لوگوں نے تو بہتان کا انکار تک نہ کیا۔ جب یہ آیات نازل ہوئیں تو حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے قسم اٹھائی کہ وہ اب کبھی مسطح پر کچھ خرچ نہ کریں گے۔ یہ غریب آدمی تھا اور حضرت صدیق (رض) کا رشتہ دار تھا ‘ آپ ان کی کفالت کرتے تھے۔ اس نے بھی حضرت عائشہ (رض) پر الزام لگانے میں حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد یہ آیات نازل ہوئیں۔ (ولا یاتل۔۔۔۔۔۔ غفوررحیم) (٢٤ : ٢٢) ” تم میں سے جو لوگ صاحب فضل اور صاحب مقدرت ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھا بیٹھیں کہ اپنے رشتہ دار ‘ مسکین اور مہاجر فی سبیل اللہ لوگوں کی مدد نہ کریں گے۔ انہیں معاف کردینا چاہیے اور درگزر کرنا چاہیے۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہیں معاف کرے ؟ اور اللہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غفور اور رحیم ہے۔ تو حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے کہا ‘ ہاں میں چاہتا ہوں اور پسند کرتا ہوں کہ اللہ میرے گناہ بخش دے۔ پھر انہوں نے مسطح کا وہ وظیفہ جاری کردیا جو وہ انہیں دیا کرتے تھے اور حضرت ابوبکر (رض) نے کہا میں اس امداد کو کبھی بھی بند نہ کروں گا۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں ‘ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زینب بن محش سے بھی میرے بارے میں پوچھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” زینب تم کیا جانتی ہو اور تم نے کیا دیکھا ہے ؟ اس نے کہا ‘ یارسول اللہ میں اپنی آنکھوں اور کانوں کو بچاتی ہوں۔ خدا کی قسم ‘ میں نے اس کے بارے میں بھلائی کے سوا کچھ نہیں جانا۔ یہ زینب بن نجش ہی تھی جو ازواج مطہرات میں سے میرے مد مقابل تھی۔ اللہ نے اس کو اس کی خدا خوفی کی وجہ سے بچایا۔ لیکن اس کی بہن بن نجش اس کے لیے لڑ رہی تھی ‘ تو وہ ہلاک ہوئی ان لوگوں کے ساتھ ‘ جو افک کے معاملے میں ہلاک ہوئے۔ آپ نے دیکھا کہ یہ دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس طرح گزارے اور حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور ان کے خاندان نے یہ دن کس طرح گزارے۔ اور حضرت صفوان ابن معطل بیچارے پر کیا گزری ہوگی اور تمام مسلمانوں پر یہ دن ایسے گزرے کہ ان کی سانس گھٹ رہی تھی اور ہر شخص شدید مصیبت میں تھا۔ یہ حالات تھے جن میں یہ آیات نازل ہوئیں۔ اس پریشان کن صورت حالات کے سامنے انسان نڈھال ہو کر کھڑا ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ایک المناک واقعہ تھا۔ آپ دیکھ رہے تھے کہ آپ کی زوجہ محترمہ کے لیے یہ صورت حالات کاٹ کھانے والی ہے جبکہ وہ نہایت ہی جواں سال اور کم عمر ہے۔ ان کی عمر کا غالباً سو لہواں سال تھا۔ یہ نہایت ہی حساس عمر ہوتی ہے اور زوجین کے درمیان نہایت ہی گہری محبت کا دور ہوتا ہے۔ یہ کم عمر لڑکی بےگناہ ہے۔ اس کا ضمیر صاف ہے۔ اس کے خیالات پاکیزہ ہیں لیکن اس پر یہ الزام نازک ترین اور حساس ترین معاملے میں لگایا جارہا ہے۔ اس کی شرافت دائو پر لگی ہوئی ہے۔ یہ صدیق کی بیٹی ہے اور وہ نہایت ہی پاکیزہ اور ارفع مقام پر زندگی بسر کررہی ہے۔ اس کی امانت کو چیلنج کیا جارہا ہے۔ وہ حضرت محمد ابن عبداللہ سردار بنی ہاشم کی بیوی ہے اور اس کی وفاداری کو مشکوک بنایا جارہا ہے یہ ایک عظیم پیغمبر کی محبوب ترین بیوی ہے لیکن اس بیچاری کے اس رشتہ محبت کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے بلکہ اس کے ایمان کو خطرہ لاحق ہے۔ جبکہ اس نے پرورش ہی ایمان کے مرکز میں پائی ہے۔ جب سے اس کی آنکھ کھلی ہے اس نے ایمان ہی ایمان دیکھا ہے اور پھر وہ نبی آخرالزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ ہے۔ اس پر الزام لگایا گیا ہے۔ کس قدر عظیم الزام جس سے وہ بری الذمہ اور بیخبر ہے۔ اس کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ کیا کرے اور کیا شہادت لائے کہ وہ پاک دامن ہے۔ بس صرف اللہ سے امید ہے۔ وہ امید کرتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حقیقت کو خواب میں دیکھ لیں گے کہ وہ اس الزام سے بالکل بری الذمہ ہے۔ لیکن خواب ہے کہ نہیں آتا اور وحی ہے کہ بند ہوگئی ہے۔ اس میں بھی اللہ کی حکمت تھی۔ پورا ایک ماہ گزر گیا ہے اور یہ بیچاری اس عذاب عظیم میں غوطے کھارہی ہے۔ اس کی حالت اس وقت دگر گوں ہوجاتی ہے جب وہ ام مسطح سے پورے حالات سن لیتی ہے۔ وہ بیماری میں مبتلا ہے اور اس کی جان خطرے میں ہے ‘ وہ نہایت ہی کرب سے ماں کو کہتی ہے سبحان اللہ ‘ کیا لوگ یہ باتیں کررہے ہیں ؟ ایک دوسری روایت میں آتا ہے کہ وہ نہایت ہی کرب سے پوچھتی ہیں کہ میرے باپ کو بھی اس کا علم ہوگیا ہے تو ماں کہتی ہیں ہاں ؟ تو وہ پوچھتی ہیں کہ کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی اس کا علم ہوگیا ہے ؟ تو ماں کہتی ہیں ’ ہاں۔ اور پھر اس پر وہ وقت آتا ہے کہ اللہ کا نبی جس پر وہ ایمان لائی ہے اور جو آپ کا خاوند ہے ‘ جس کے ساتھ اسے شدید محبت ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود اس سے یوں مخاطب ہوتے ہیں۔ اما بعد ‘ مجھ تک تمہارے بارے میں یہ یہ باتیں پہنچی ہیں۔ اگر تم پاک دامن ہو تو خود اللہ جلد تمہاری پاکی بیان کر دے گا۔ اور اگر تم سے کوئی گناہ ہوگیا ہے تو اللہ سے توبہ کرو اور مغفرت طلب کرو کیونکہ بندہ جب اپنے گناہ کا اعتراف کرلیتا ہے اور پھر توبہ کرلیتا ہے تو اللہ اسے معاف کردیتا ہے “۔ اس کلام سے وہ اچھی طرح جان لیتی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس کے بارے میں شک میں مبتلا ہیں۔ ان کو یقین نہیں ہے کہ آپ بےگناہ ہیں۔ آپ پر جو الزام لگ چکا ہے اس کے بارے میں آپ فیصلہ بھی نہیں فرماتے۔ رب کریم کی طرف سے بھی وحی بند ہے۔ اللہ کی طرف سے بھی برائت نہیں آرہی ہے جس کا اسے خوب یقین ہے کہ وہ بری الذمہ ہے۔ لیکن بیچاری کے پاس کیا ثبوت ہے کہ وہ پیش کرے۔ رات اور دن ایسے ہی گزر رہے ہیں اور اس عظیم قلب میں بھی وہ ملزمہ ہے حالانکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان سے جگری محبت ہے۔ حضرت ابوبکر (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وفاردار ساتھی ‘ نہایت ہی حساس اور پاک نفس ‘ ایسی حالت میں ہیں کہ یہ غم ہر وقت انہیں کاٹ کھا رہا ہے ان کی عزت پر حملہ ہوچکا ہے۔ ان کی محبوب بیٹی اور پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی۔ یاد رہے کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے وہ ساتھی ہیں جن پر انہیں پورا یقین و اطمینان ہے۔ دوست کے ساتھ ساتھ وہ اس کے نبی ہیں ‘ جن پر وہ ایمان لائے ہیں۔ وہ آپ کی ہر بات کی تصدیق کرنے والے ہیں۔ وہ تو آپ کے بارے میں کسی خارجی دلیل کے طلبگار ہی نہیں ہیں۔ ان کی باتوں ہی سے ان کے دل کا درد ظاہر ہے لیکن وہ صبر کرتے ہیں۔ درد پر قابو پاتے ہیں اور اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں خدا کی قسم دور جاہلیت میں بھی ہم پر یہ الزام نہیں لگا۔ کیا اسلام میں ہم اس پر راضی ہوں گے۔ یہ وہ بات ہے جس میں سخت تلخی چھپی ہوئی ہے یہاں تک کہ ان کی بیٹی جو بیمار بھی ہے سخت عذاب میں گرفتار ہے۔ وہ درخواست کرتی ہے کہ آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کا جواب دیں تو صدیق کہتے میں خدا کی قسم میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں۔ ام رومان زوجہ صدیق (رض) وہ اپنی زخم خوردہ بیٹی کو ہر قسم کی تسلی دیتی ہے۔ اس کی بیمار بیٹی اس قدر روتی ہے شاید اس کا کلیجہ نکل آئے۔ وہ کہتی ہے بیٹی ذرا اپنے اوپر رحم کرو۔ خدا کی قسم جب بھی کوئی خوبصورت عورت کسی مرد کو محبوب ہوئی ہے اور اس کی سوکنیں ہوتی ہیں تو انہوں نے اس پر طرح طرح کے الزام لگائے ہیں۔ لیکن ان کی تسلیاں اس وقت کافور ہوجاتی ہیں عائشہ (رض) والدہ سے کہتی ہیں کہ تم میری طرف سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب دو ۔ تو وہ بھی یہی کہتی ہیں جو اس کے خاوند نے کہا تھا کہ خدا کی قسم میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کیا بات کرسکتی ہوں۔ اور وہ مسلم ‘ پاکباز اور مجاہد فی سبیل اللہ بھی عجیب پوزیشن میں ہے۔ اس پر اپنے نبی کی بیوی کے ساتھ برائی کا الزام ہے ؟ اسلام کے ہوتے ہوئے یہ عظیم الزام۔ اس کی دیانت و امانت ‘ اس کا شرف اور اس کی حمیت دائو پر لگی ہے۔ بلکہ اس کا اسلام خطرے میں ہے۔ جب وہ اس الزام کے بارے میں سنتا ہے تو بےساختہ کہتا ہے کہ خدا کی قسم میں نے تو کسی عورت کے کاندھے کو بھی ننگا نہیں کیا۔ وہ تو اس گناہ کے تصور سے بھی پاک ہے۔ پھر وہ سنتا ہے کہ حسان ابن ثابت اس کے بارے میں نازیبا الفاظ کہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تلوار کے ایک ہی وار سے اس کا سر اڑادے مگر وہ رک جاتا ہے کیونکہ وہ مسلمان اور ایک مومن ہے اور مومن پر تلوار اٹھانا حرام ہے۔ اس پر جو گزر رہی ہے وہ اس کی برداشت سے زیادہ ہے وہ تو بےقابو ہوا چاہتا ہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو اللہ کے رسول ہیں۔ آپ بنی ہاشم کے چشم و چراغ ہیں۔ آپ کے گھرانے پر حملہ ہوا ہے۔ گھرانے میں سے بھی عائشہ (رض) پر ؟ آپ کے گھر پر اور آپ کی محبوب ترین بیوی پر۔ کوئی غیور عرب اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا۔ ایک ماہ گزر گیا ہے۔ مدینہ کے لوگ چہ میگوئیاں کررہے ہیں۔ لیکن آپ برداشت کررہے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی سب کچھ دیکھ رہا ہے لیکن اس کی حکمت کا تقاضا ہے کہ ایک ماہ گزر جائے۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تو انسان ہیں۔ ان کو بھی ایک انسان کی طرح درد اور دکھ محسوس ہوتا ہے۔ ان کا دل بھی دکھا ہوا ہے۔ آپ بھی وحشت محسوس کرتے ہیں کیونکہ اللہ کا نور جو ہر معاملے میں آپ کے دل کو ہمیشہ روشن کردیتا ہے اور راستہ صاف کردیتا ہے اس میں دیر ہو رہی ہے۔ اگرچہ آپ کی بیوی کی براءت کے قرائن موجود تھے۔ مگر انسان کا دل بہر حال شک کا محل ہوتا ہے۔ صرف قرائن سے مکمل اطمینان نصیب نہیں ہوتا جبکہ مدینہ کی پوری بستی اس آگ میں جل رہی ہے۔ آپ کے دل میں بھی اپنی محبوب بیوی کے بارے میں شک گزرتا ہے۔ آپ اس شک کو دل سے دور نہیں کرسکتے۔ بہر حال آپ بھی انسان اور بشر ہیں۔ انسانوں کی طرح آپ بھی متاثر ہوتے ہیں۔ آپ خاوند ہیں لیکن بیوی کے پاس نہیں جاسکتے اور جب کسی انسان کے دل میں شک کا بیج بو دیا جاتا ہے اور وہ مستقلاً دل میں بیٹھ جاتا ہے تو یہ شک پھر دلیل قطعی اور فیصلہ کن واقعہ ہی سے نکل سکتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل پر یہ بوجھ طاری ہوجاتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے محبوب اسامہ ابن زید جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہت محبوب اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل کے قریب تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے داماد اور چچازاد علی (رض) ابن ابی طالب کو بھی بلاتے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشورہ کرتے ہیں۔ جہاں تک حضرت علی (رض) کا تعلق ہے آپ تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عصبات میں سے ہیں۔ اس وجہ سے بھی ان کے جذبات بہت تیز ہیں۔ پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جس کرب اور رنج اور اذیت کو جھیل رہے ہیں وہ بھی حضرت علی (رض) پر بار گراں ہے۔ کیونکہ آپ چچازاد ہیں۔ آپ مشورہ دیتے ہیں کہ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کوئی تنگی نہیں کی ہے لیکن حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دلی اطمینان کے لیے یہ بھی فرماتے ہیں کہ آپ حضرت عائشہ (رض) کے بارے میں لڑکی سے پوچھیں ‘ خدمتگار لڑکی ہے۔ جہاں تک اسامہ کا تعلق ہے وہ جاتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل میں ان کی بیوی کی کس قدر محبت ہے اور آپ ایک عرصہ سے اپنی اہلیہ سے جدا ہیں تو وہ صاف صاف کہتے ہیں کہ ام المومنین پاک و صاف ہیں اور جو لوگ الزام لگاتے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس انسانی پریشانی اور اس انسانی قلق میں حضرت اسامہ اور لڑکی کی باتوں اور شہادت سے حوصلہ پاتے ہیں۔ اور آپ لوگوں کو مسجد میں لا کر ان کے سامنے یہ معاملہ رکھ دیتے ہیں۔ اس موقع پر آپ نے فرمایا :” کون ہے جو ان لوگوں سے پوچھے جنہوں نے ان کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہے۔ ان کی بیوی پر الزام لگایا ہے اور مسلمین میں سے ایک فاضل اور شریف شخص پر الزام لگایا ہے۔ ایساشخص جس کے بارے میں کوئی بری بات نہیں جانتا “۔ اس موقعہ پر اوس اور خزرج کے درمیان کشیدگی پیدا ہوجاتی ہے حالانکہ وہ مسجد رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بذات خود موجود تھے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عجیب و غریب وقت میں مسلمانوں پر کیسے خوفناک سائے منڈلا رہے تھے اور مدینہ کی فضا کیسی تھی۔ خود قیادت کا تقدس دائو پر لگا ہوا تھا۔ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دل میں بھی چبھن تھی اور جو روشنی (وحی) ایسے حالات میں راستہ دکھاتی رہتی تھی وہ بھی بند تھی۔ ایسے حالات میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عائشہ (رض) کے پاس جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ لوگ کیا کہتے ہیں اور آپ سے بیان لیتے ہیں۔ مفصل بیان۔ جب یہ مصائب اس طرح اپنی انتہا کو پہنچ جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور مسلمانوں پر رحم فرماتے ہیں۔ قرآن مجید نازل ہوتا ہے اور عائشہ صدیقہ کی برأت کا اعلان ہوتا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھرانے کی صفائی میں کلام الہیٰ آجاتا ہے اور ان منافقین کا پول کھل جاتا ہے جنہوں نے اس فتنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پھر اسلامی سوسائٹی کو ایسے حالات میں مستقلاً ہدایات دے دی دگئیں اور قانون سازی اور اخلاقی ضابطہ بندی کردی گئی ۔ قرآن کریم کی ان آیات کے بارے میں حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں۔ میں تو جانتی تھی کہ میں بےگناہ ہوں اور اللہ تعالیٰ میری بےگناہی کی شہادت دے دے گا۔ لیکن میرا خیال یہ نہ تھا کہ میرے اور میرے بےگناہی کے بارے میں قرآن کریم نازل ہوگا اور پھر یہ قرآن قیامت تک پڑھا جائے گا۔ میرے خیال میں ‘ میں اس قابل نہ تھی کہ میرے بارے میں اللہ تعالیٰ کلام کرے گا اور وہ کلام پڑھاجائے گا۔ ہاں یہ بات میں جانتی تھی اور امید کرتی تھی کہ شاید رسول اللہ کوئی خواب دیکھ لیں اور اس میں میری برأت ہوجائے “۔ اس تفصیلی بیان سے یہ معلوم ہوگیا کہ یہ معاملہ صرف عائشہ (رض) کی ذات کا معاملہ نہ تھا۔ بلکہ حضرت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیھ متعلق تھا۔ اس واقعہ نے امت مسلمہ کی قیادت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا بلکہ اس کی زد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ذات باری کے تعلق پر پڑ رہی تھی۔ یہ صرف حضرت عائشہ (رض) کی ذات پر الزام نہ تھا بلکہ یہ اسلامی نظریہ حیات ‘ اسلام کے نبی اور اسلام کے بانی پر الزام تھا اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس معاملے میں خود اپنا فیصلہ نازل کیا تاکہ اس سازش کے تار و بود بکھیر دیئے جائیں۔ اور اسلام اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسلام کے خلاف جو سازش منافقین نے تیار کی تھی اسے ختم کردیا جائے اور اس کے پیچھے جو راز اور حکمت تھی ‘ اللہ اسے ظاہر کر دے کیونکہ اس کا علم صرف اللہ کو تھا۔ (ان الذین۔۔۔۔۔۔۔۔ عذاب عظیم) (٢٤ : ١١) ” جو لوگ یہ بہتان گھڑ لائے ہیں وہ تمہارے ہی اندر کا ایک ٹولہ ہیں۔ اس واقعے کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو بلکہ یہ بھی تمہارے لیے خیر ہی ہے جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے اتنا ہی گناہ سمیٹا اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سر لیا تو عذاب عظیم ہے “۔ یہ چند لوگ نہ تھے بلکہ ایک ٹولہ تھا۔ یہ لوگ آپ میں ملے ہوئے تھے اور ان سب کا ایک ہی ہدف تھا۔ صرف عبدالل ابن ابی ابن السلول واحد شخص نہ تھا جس نے یہ جھوٹ پھیلایا۔ ہاں یہ شخص اس کے بڑے حصہ کا ذمہ دار تھا۔ یہ گروہ کون تھا۔ یہ یہودیوں اور منافقین کا گروہ تھا۔ یہ لوگ میدان جنگ میں اسلام کے مقابلے پر شکست کھا گئے تھے اور اب پس پردہ رہ کر اسلام کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔ افک کا یہ واقعہ ان کی سازشوں میں سے ایک سازش تھی اس معاملہ میں بعض مومنین بھی شامل ہوگئے تھے۔ مثلاحمسنہ بنت جحش ‘ حضرت حسان ابن ثابت ‘ سطح ابن اثاثہ۔ لیکن اصل سازش اس گروہ نے تیار کی تھی۔ اور اس گروہ کا سرغنہ عبدالل ہابن ابی ابن السلول تھا۔ یہ اس قدر مکار تھا کہ وہ اس مہم میں خود ظاہر ہو کر نہ آیا تھا۔ اور اس گروہ کا سرغنہ عبد اللہ ابن ابی ابن السلول تھا۔ یہ اس قدر مکار تھا کہ وہ اس مہم میں خود ظاہر ہو کر نہ آیا تھا۔ بظاہر اس نے کوئی بات نہ کی تھی کہ اسے پکڑا جاسکے اور اس پر حد جاری کی جاسکے۔ یہ ان لوگوں کے ساتھ کانا پوسی کرتا تھا جو اس کے معتمد علیہ تھے اور اس کے خلاف شہادت دینے کے لیے تیار نہ تھے۔ وہ یہ مہم اس قدر مہارت سے چلا رہا تھا کہ پورا مدینہ ایک ماہ تک آتش فشاں اور زلزلہ خیز فضا میں جلتا رہا۔ لوگ اس دنیا کے پاکیزہ ترین گھر کے بارے میں باتیں کرتے رہے۔ یہاں آیات میں آغاز کلام ہی میں اس اصل موضوع کے بارے میں کہا جاتا ہے تاکہ اس کی اہمیت واضح ہو۔ اور لوگوں کو معلوم ہو کہ اسکی پشت پر ایک گروہ ہے جو اسلام کے خلاف اس قدر گہری سازش تیار کررہا ہے اور یہ ایک عظیم حملہ تھا اسلام اور اہل ایمان اور ذات نبی کے خلاف۔ اس کے بعد جلدی سے مطمئن کردیا جاتا ہے۔ لاتحسبوہ شرالکم بل ھو خیر لکم (٢٤ : ١١) ” اس واقعہ کو اپنے حق میں شر نہ سمجھو ‘ بلکہ یہ تمہارے لیے خیر ہی ہے “۔ یہ تمہارے لیے خیر ہے کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات اور آپ کے اہل بیت کے عنوان سے یہ دراصل اسلام کے دشمان ہیں جنہوں نے افک کی سازش کو تیار کیا۔ اس واقعہ سے اس بات کی ضرورت کو بھی تسلیم کرلیا گیا کہ حد قذف اسلامی نقطہ نظر سے کس قدر ضروری ہے۔ نیز اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر زبانوں کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو اس کے نتیجے میں پاک دامن عورتوں پر کس قدر زبانیں اٹھیں گی اور اسلامی جماعت اور نئی اسلامی سوسائٹی کے لیے کس قدر خطرات پدا ہوجائیں گے۔ یہ الزامات رسول کے گھر تک بھی پہنچ سکتے ہیں اور اعلیٰ گھرانوں کو بھی تباہ کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں سوسائٹی کے اندر شرم وحیا اور احتیاط اور پاکیزگی اور احترام آدمیت ختم ہو سکتے ہیں۔ نیز اس سے اسلامی سوسائٹی کو یہ سبق بھی سکھایا گیا کہ اس نے اس قسم کے جذباتی اشتعال انگیز امور سے کس طرح نمٹنا ہے اور جذباتی معاملات میں بھی وقار اور سنجیدگی کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔ رہے وہ آلام اور اذیتیں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ان کے گھرانے ‘ اور تمام مومنین نے برداشت کیے تو وہ ایسے تجربات کی قیمت ہوتے ہیں جو ان آزمائشوں سے حاصل ہوتے ہیں۔ آزمائش میں اس قسم کی قربانی دینا پڑتی ہے اور فرائض کی ادائیگی میں ایسے مراحل بھی آتے ہیں۔ وہ لوگ جو اس افک کے معاملے میں سرگرم رہے ان میں سے ہر ایک نے اپے جرم کے مطابق اس میں سے حصہ پایا۔ لکل ۔۔۔۔۔۔۔ منالاثم (٢٤ : ١١) ” جس نے اس میں جتنا حصہ لیا اس نے انتہائی گناہ سمیٹا “۔ اسے اپنے جرم کے مطابق قیامت میں سزا ملے گی۔ انہوں نے جو کچھ کمایا وہ ان کے لیے اچھا نہیں ہے کیونکہ یہ ایک ایسا جرم ہے جس پر ان کو دنیا کی زندگی میں بھی سزا ملے گی اور آخرت میں بھی سزا ملے گی۔ والذی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عذاب عظیم (٢٤ : ١١) ” اور جس شخص نے اس کی ذمہ داری کا بڑا حصہ اپنے سرلیا اس کے لیے عذاب عظیم ہے “۔ وہ شخص جس نے اس گناہ کے بڑے حصے کو اپنے سرلیا ‘ جسنے اس حملے کی قیادت کی ‘ اس مہم کو چلاتا رہا اور اس نے اس مہم کو گرمایا وہ عبداللہ بن ابی ابن السلول تھا۔ یہ رئیس المنافقین کے لقب سے مشہور ‘ تھا اور ہے۔ اس نے اس سازش کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔ یہ شخص خوب جانتا تھا کہ وہ کس جگہ میدان جنگ گرمائے۔ اگر اللہ تمام امور پر محیط نہ ہوتا۔ اللہ نے اپنے دین کی حفاظت کا ذمہ نہ لیا ہوتا نہ اور اپنے رسول کے لیے بچائو کا انتظام نہ کرتا تو یہ شخص کیا کچھ نہ بنا دیتا۔ روایات میں آتا ہے کہ جب صفوان ابن معطل ام المومنین کے کجا دے کو لے کر کیمپ میں پہنچے تو ابن السلول اپن کچھ لوگوں میں بیٹھا ہوا تھا۔ تو اس نے پوچھا کہ یہ عورت کون ہے تو لوگوں نے کہا یہ عائشہ (رض) ہے تو اس نے کہا خدا کی قسم یہ اس سے نہ بچ سکی ہوگی اور نہ وہ اس سے بچ سکا ہوگا۔ اور پھر کہا دیکھو تمہارے نبی کی بیوی ‘ وہ رات ایک مرد کے ساتھ رہی۔ صبح تک اور وہ ہے کہ اب اسے لے کر آرہا ہے۔ یہ باتیں وہ رات اور دن اپنے اعتمادی لوگوں کے درمیان پھیلاتا رہا اور گہری منافقانہ چالیس چلتا رہا۔ اس کی چالیں اس قدر کا میاب رہیں کہ مدینہ میں یہ ناقابل تصدیق افتراء جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ حالانکہ قرائن سب کے سب اس کے خلاف تھے۔ یہاں تک غیر محتاط دیندار مسلمانوں نے بھی باتیں شروع کردیں اور پورے ایک ماہ تک مدینہ میں یہی بات موضوع سخن رہی حالانکہ یہ اس قدر سطحی قسم کا افتراء تھا کہ اس کو سنتے ہی رد کیا جاسکتا تھا۔ انسان آج بھی اس بات پر یقین نہیں کرسکتا اور حیران رہ جاتا ہے کہ اس قسم کا گھٹیا الزام کس طرح مدینہ کے اندر پھیل گیا اور پھر جماعت مسلمہ کے اندر بھی بعض غیر محتاط لوگوں نے اس میں کلام کرنا شروع کردیا۔ یوں ان بلند ترین پاکیزہ ہستیوں کو اس افراء سے اس قدر اذیت جھیلنا پڑی۔ خصوصاً سرور کونین کو۔ یہ ایک عظیم اعصابی جنگ تھی۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بڑی بےجگری سے یہ جنگ لڑی۔ جماعت مسلمہ نے یہ جنگ لڑی اور پور اسلام نے یہ جنگ لڑی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اسلام اور کفر کے معرکوں میں سے یہ سخت معرکہ تھا اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمان اس معرکے سے سرخرو ہو کر نکلے۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وقار کا دامن تھامے رکھا۔ صبر جمیل کا دامن تھامے رکھا اور یہ ثابت کردیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عظیم انسان ہیں۔ اس پورے عرصے میں کوئی ایک روایت بھی ایسی نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہو کہ آپ نے کسی بھی مرحلے میں بےصبری کا مظاہرہ کیا ہو۔ جس طرح کا درد اور دکھ اور چبھن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) محسوس کررہے تھے وہ پوری زندگی میں آپ نے کبھی نہ جھیلے تھے۔ لیکن آپ نے سب کچھ چھپائے رکھا۔ اسلام بھی کبھی اس قسم کے فتنے سے دو چار نہ ہوا تھا۔ اس طرح اس اعصابی جنگ اور پرو پیگنڈے کی جنگ کی وجہ سے امت مسلمہ کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔ حالانکہ اگر کوئی اپنے دل میں ذرا بھی غور کرتا تو وہ صحیح نتیجے تک پہنچ سکتا تھا۔ اگر کوئی دل سے فتویٰ پوچھتا تو دل اس کو فتویٰ دے دیتا ۔ اگر فطری انداز کوئی اختیار کرتا تو فطرت کا استدلال اس کی سمجھ میں آجاتا۔ قرآن کریم کی تعلیم تو یہی تھی کہ تم لوگ حالات کا تجزیہ کرو ‘ غور فکر کرو اور قاضی عقل کے سامنے بھی اپنے معاملات کو پیش کرو۔  Show more

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حضرت عائشہ صدیقہ (رض) پر تہمت لگائے جانے کا واقعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی برأت کا اعلان۔ ان آیات میں ایک واقعہ کا اجمالی تذکرہ ہے اور اس موقعہ پر جو منافقین نے برا کردار انجام دیا اس کا ذکر ہے اور بعض مسلمان جو اپنی سادگی میں ان کے ساتھ ہو لیے اور بعض دیگر مسلمان جنہوں نے احتیاط سے کام نہ لیا ان...  کو تنبیہ اور نصیحت فرمائی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں تشریف لے جاتے اور ازواج مطہرات میں سے کسی کو ساتھ لے جانا ہوتا تو قرعہ ڈال لیتے تھے۔ ٦ ھ میں آپ غزوہ بنی مصطلق کے لیے تشریف لے گئے اس سفر میں حضرت عائشہ (رض) آپ کے ساتھ تھیں یہ ایک ہودج میں سوار رہتی تھیں ھودج ایک قسم کا ڈبہ سا ہوتا تھا جس میں ایک دو آدمی بیٹھ سکتے تھے اس کو اونٹ کی کمر پر رکھ دیا جاتا تھا۔ واپسی میں جب مدینہ طبیہ کے قریب پہنچے اور تھوڑی سی مسافت رہ گئی تو آخری شب میں روانگی کا اعلان کردیا گیا یہ اعلان روانگی سے پہلے کردیا جاتا تھا تاکہ اہل ضرورت اپنی ضرورتوں سے فارغ ہو کر تیار ہوجائیں۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) نے جب اعلان سنا تو قضائے حاجت کے لیے ذرا دور چلی گئیں (جنگل میں تو ٹھہرے ہوئے تھے ہی اور دیگر اصحاب کرام بھی تھے جن میں مرد بھی تھے اس لیے دور جانا مناسب معلوم ہوا) واپس آئیں تو دیکھا کہ گلے میں جو ہار تھا وہ کہیں گرگیا ہے اس کو تلاش کرنے کے لیے گئیں تو واپسی میں تاخیر ہوگئی اب جو اپنی جگہ واپس پہنچیں تو قافلہ روانہ ہوچکا تھا۔ اونٹ پر ہودج رکھنے والوں کو یہ اندازہ نہیں ہوا کہ یہ خالی ہے جسے ہمیشہ اٹھا کر اونٹ پر رکھ دیتے تھے اسی طرح انہوں نے اس وقت بھی ہودج کو اونٹ پر رکھ دیا انہیں یہ خیال نہ آیا کہ اس میں ام المومنین نہیں ہیں، جس کی وجہ خود حضرت عائشہ نے یہ بتائی کہ زیادہ خوراک کھانے کو نہیں ملتی تھی بدن ہلکا تھا زیادہ بوجھل نہیں تھا تو ہودج اٹھانے والوں کو خالی ہونے کا احساس نہ ہوا۔ ان کے اونٹ کو قافلہ کے دوسرے اونٹوں کے ساتھ روانہ کردیا۔ حضرت عائشہ (رض) اپنی جگہ تشریف لائیں تو دیکھا کہ قافلہ موجود نہیں اللہ تعالیٰ نے ان کو سمجھ دی وہ چادر اوڑھ کر وہیں لیٹ گئیں اور خیال کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دیکھیں گے کہ میں ہودج میں نہیں ہوں تو مجھے تلاش کرنے کے لیے یہیں واپس آئیں گے۔ ادھر ادھر کہیں جانے میں خطرہ ہے کہ آپ کو تلاش میں دشواری ہو۔ اسی اثنا میں ان کی آنکھ لگ گئی اور وہیں سو گئیں۔ صفوان بن معطل سلمی ایک صحابی تھے جنہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کام پر مقرر فرمایا تھا کہ لشکر کی روانگی کے بعد پیچھے سے آیا کریں (اس میں یہ مصلحت تھی کہ کسی کی کوئی چیز گری پڑی ہو تو اٹھا کرلیتے آئیں) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب وہ وہاں پہنچے جہاں میں سو رہی تھی تو انہیں ایک انسان نظر آیا انہوں نے دیکھ کر مجھے پہچان لیا کیونکہ انہوں نے نزول حجاب سے پہلے مجھے دیکھا تھا انہوں نے مجھے دیکھا تو (اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ) پڑھا، ان کی اس آواز سے میری آنکھ کھل گئی اور میں نے اپنی چادر سے چہرہ ڈھانک لیا (اس سے ان جاہلوں کی بات کی تردید ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ چہرہ کا پردہ نہیں ہے) وہ قریب آئے اور اپنی اونٹنی کو بٹھا دیا میں اونٹنی کے اگلے پاؤں پر اپنا قدم رکھ کر سوار ہوگئی اس کے بعد وہ اونٹنی کی مہار پکڑے ہوئے آگے آگے پیدل چلتے رہے دوپہر کے وقت میں لشکر کے پاس پہنچ گئے اس وقت لشکر پڑاؤ ڈال چکا تھا۔ لشکر کے ساتھیوں میں عبداللہ بن ابی بن سلول بھی تھا یہ منافقوں کا سردار تھا اس نے تہمت لگا دی (کہ یہ دونوں قصدا پیچھے رہ گئے تھے اور ان دونوں نے تنہائی میں کچھ کیا ہے) زیادہ بات کو اچھالنے اور لیے لیے پھرنے اور چرچا کرنے میں اس عبداللہ کا بڑا ہاتھ تھا اس کے ساتھ دوسرے منافق بھی تھے اور سچے مسلمانوں میں سے دو مرد اور ایک عورت بھی اس بات میں شریک ہوگئے تھے مرد تو حسان بن ثابت اور مسطح بن اثاثہ تھے اور عورت حمنہ بنت جحش تھیں یہ ام المومنین حضرت زینب کی بہن تھیں۔ حضرت عائشہ نے بیان فرمایا کہ ہم مدینہ منورہ تو پہنچ گئے لیکن مجھے بات کا پتہ نہیں چلا میں بیمار ہوگئی تو میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے وہ مہربانی محسوس نہیں کرتی تھی جو پہلے تھی آپ تشریف لاتے تھے تو گھر کے دوسرے افراد سے پوچھ لیتے تھے کہ اس کا کیا حال ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ باہر کیا باتیں چل رہی ہیں اسی اثنا میں یہ ہوا کہ میں مسطح کی والدہ کے ساتھ رات کو قضائے حاجت کے لیے نکلی اس وقت گھروں کے قریب بیت الخلاء نہیں بنائے گئے تھے۔ قضائے حاجت کے لیے آبادی سے باہر رات کے وقت میں جایا کرتے تھے، میں مسطح کی والدہ کے ساتھ جا رہی تھی کہ ان کی چادر میں ان کا پاؤں پھسل گیا ان کی زبان سے یہ لفظ نکل گیا کہ مسطح ہلاک ہو میں نے کہا یہ تو آپ نے ایسے شخص کے لیے برے الفاظ کہہ دیئے جو غزوہ بدر میں شریک ہوا تھا، وہ یہ سن کر کہنے لگیں کیا تو نے سنا ہے جو لوگ کہہ رہے ہیں (ان کہنے والوں میں مسطح بھی تھے) اس کے بعد انہوں نے مجھے تہمت لگانے والوں کی باتیں بتائیں جس سے میرے مرض میں اور زیادہ اضافہ ہوگیا جب میں اپنے گھر واپس آئی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور حسب عادت اسی طرح دوسرے افراد سے دریافت فرمایا کہ اس کا کیا حال ہے میں نے عرض کیا مجھے اجازت دیں کہ میں اپنے ماں باپ کے یہاں چلی جاؤں آپ نے اجازت دیدی تو میں اپنی میکے چلی آئی، والدہ سے میں نے پوچھا کہ لوگوں میں کیا باتیں چل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بیٹا تم تسلی رکھو جس عورت کی سوتنیں ہوتی ہیں اس کے ساتھ (حسد میں) ایسا ہوا ہی کرتا ہے میں نے کہا سبحان اللہ واقعی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ یہ باتیں اڑائی جا رہی ہیں۔ اس کے بعد میں رات بھر روتی رہی ذرا دیر کو آنسو نہ تھمے اور مجھے ذرا سی نیند بھی نہ آئی اور اس کے بعد بھی روتے روتے یہ حال ہوگیا کہ میں نے سمجھ لیا کہ میرا جگر پھٹ جائے گا، اسی پریشان حال میں رات دن گزرتے رہے اور ایک مہینہ تک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر میرے بارے میں کوئی وحی نازل نہیں ہوئی، میں سمجھتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ضرور بری فرما دے گا اور خیال یوں تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی خواب دیکھ لیں گے جس میں اللہ تعالیٰ مجھے بری فرما دیں گے میں اپنے نفس کو اس لائق نہیں سمجھتی تھی کہ میرے بارے میں قرآن مجید میں کوئی آیت نازل ہوگی۔ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف رکھتے تھے کہ آپ پر وحی نازل ہوگئی اور آپ کو پسینہ آگیا جو وحی کے وقت آیا کرتا تھا یہ پسینہ ایسا ہوتا تھا کہ سردی کے دنوں میں بھی پسینے کے قطرے ٹپک جاتے تھے جو موتیوں کی طرح ہوتے تھے جب آپ کی یہ حالت دور ہوئی تو آپ ہنس رہے تھے آپ نے سب سے پہلے یہ کلمہ فرمایا کہ اے عائشہ اللہ کی تعریف کر اللہ تعالیٰ نے تیری برأت نازل فرما دی اس وقت جو آیتیں نازل ہوئیں ان کی ابتداء (اِِنَّ الَّذِیْنَ جَاءُوا بالْاِِفْکِ عُصْبَۃٌ مِّنْکُمْ ) تھی۔ مسطح جو تہمت لگانے والوں میں شریک ہوگئے تھے یہ حضرت ابوبکر (رض) کے رشتہ دار تھے (مسطح کی والدہ سلمہ حضرت ابوبکر کی خالہ زاد بہن تھیں اس اعتبار سے مسطح ان کے بھانجے ہوئے) حضرت ابوبکر صدیق (رض) ان کا خیال رکھتے تھے اور ان پر مال خرچ کیا کرتے تھے جب حضرت عائشہ کی برأت کی آیات نازل ہوئیں تو حضرت ابوبکر نے قسم کھالی کہ اللہ کی قسم میں اب مسطح پر کبھی بھی خرچ نہ کروں گا اس پر آیت شریفہ (وَلاَ یَاْتَلِ اُوْلُوا الْفَضْلِ مِنْکُمْ وَالسَّعَۃِ ) (آخر تک) نازل ہوئی۔ اس پر حضرت ابوبکر (رض) نے کہا کہ اللہ کی قسم میں کبھی بھی اس کا خرچہ نہیں روکوں گا۔ (صحیح بخاری ج ١ ص ٣٦٤، ج ٢ ص ٥٩٤، ج ٢ ص ٦٩٦ بعض الاجزاء) جو آیات حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی برأت میں نازل ہوئیں ان کی ابتداء اِنَّ الَّذِیْنَ جَآءُ وْا بالْاِفْکِ سے ہے جن میں یہ بتایا ہے کہ جو لوگ تہمت لے کر آئے ہیں یہ تم ہی میں کا ایک گروہ ہے، روایات حدیث میں اس بارے میں عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین کا مخلص مسلمانوں میں حضرت حسان بن ثابت حضرت مسطح بن اثاثہ اور حضرت حمنہ بنت جحش کے نام مذکور ہیں۔ ان کو (عُصْبَۃٌ مِّنْکُمْ ) فرمایا کہ تم میں سے ایک جماعت نے تہمت لگائی ہے عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین گو دل سے مسلمان نہیں تھا لین چونکہ ظاہراً اسلام کا دعوی کرنے والوں میں سے تھا اس لیے لفظ منکم میں اسے بھی شامل کرلیا گیا۔ (منافقین پر ظاہری طور پر اسلام کے احکام جاری ہوتے تھے اور وہ بھی اپنے کو اہل ایمان میں شمار کرتے تھے) بات کے اٹھانے اور پھیلانے میں تو عبد اللہ بن ابی آگے آگے تھا سادہ لوحی کی وجہ سے مذکورہ بالا تین مخلص مسلمان بھی تہمت لگانے والی بات میں شریک ہوگئے تھے۔ بعد میں تینوں مخلصین تو تائب ہوگئے تھے لیکن عبداللہ بن ابی اور دوسرے منافقین اپنی بات پر جمے رہے انہوں نے توبہ نہیں کی۔ (لاَ تَحْسَبُوْہُ شَرًّا لَکُمْ بَلْ ھُوَ خَیْرٌ لَکُمْ ) (تم اس تہمت والی بات کو اپنے لیے شر نہ سمجھو بلکہ تمہارے لیے بہتر ہے) یہ خطاب آنحضرت سید عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اور حضرت عائشہ کو اور ان کے والدین کو حضرت صفوان کو اور تمام مومنین کو شامل ہے مطلب یہ ہے کہ یہ جو واقعہ پیش آیا ہے اسے اپنے لیے برا نہ سمجھو بلکہ اپنے حق میں اسے اچھا سمجھو۔ بظاہر واقعہ سے صدمہ تو پہنچا لیکن اس صدمہ پر صبر کرنے سے جو اجر ثواب ملا اور جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہدایات ملیں ان سب میں تمہارے لیے خیر ہے اور اس میں حضرت عائشہ صدیقہ (رض) اور حضرت صفوان (رض) کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان کی برأت نازل فرمائی یہ آیات قیامت آنے تک مدرسوں میں پڑھائی جاتی رہیں گی اور برابر نمازوں میں ان کی تلاوت ہوتی رہے گی۔ (لِکُلِّ امْرِئٍ مِّنْہُمْ مَا اکْتَسَبَ مِنَ الْاِِثْمِ ) (ہر شخض کے لیے گناہ کا وہ ہی حصہ ہے جو اس نے کمایا) یعنی اس بارے میں جتنا جس نے حصہ لیا وہ اسی قدر گناہ کا مرتکب ہوا اور اسی تناسب سے عذاب کا مستحق بنا، سب سے بڑا گناہ گار وہ ہے جس نے اس بہتان کو تراشا اور اس کو آگے بڑھانے میں پیش پیش رہا۔ بعض سادہ لوح اس کے ساتھی بن گئے اور بعض سن کر خاموش رہ گئے انہیں خاموش رہ جانے کی بجائے فوراً تردید کرنا لازم تھا۔ (وَالَّذِیْ تَوَلّٰی کِبْرَہُ مِنْہُمْ لَہٗ عَذَابٌ عَظِیْمٌ) (اور ان میں جس نے اس بہتان میں بڑا حصہ لیا اس کے لیے بڑا عذاب ہے) جس نے بہتان میں بڑا حصہ لیا تھا وہ عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین تھا عذاب عظیم سے دوزخ کا عذاب مراد ہے اور دنیا میں بھی اسے دوھری سزا دی گئی۔ صاحب روح المعانی نے بحوالہ معجم طبرانی حضرت ابن عمر (رض) سے نقل کیا ہے کہ جب آیت برأت نازل ہوئی تو سرور عالم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف لے آئے اور حضرت عبیدہ بن جراح (رض) کو طلب فرمایا انہوں نے لوگوں کو جمع کیا پھر آپ نے حاضرین کو آیت برأت سنائی اور آپ نے عبداللہ بن ابی کو بلوایا اور اس پر دو حدیں جاری فرمائیں یعنی دو بار ٨٠، ٨٠ کوڑے لگوائے اور آپ نے حسان اور مسطح اور حمنہ کو بھی بلایا ان پر بھی حد جاری فرمائی ان پر ایک حد جاری کی یعنی ہر ایک کو اسی کوڑے لگائے گئے۔ فقیل ان عبداللہ لم یحدو لم یقرو ھذا قول غیر صحیح لان علم اتیان بار بعۃ شھداء کاف لاجراء حدا لقذف و لا ینظر فی ذالک الی الاقر و قال بعضھم انہ لم یحدا حد من اھل الافک و ھذا ایضاً لا یصح لما ذکرنا و لان امیر المومنین اذا ثبت عندہ الحد لا یجو زلہ الغاۂ و کان النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم مبینا للا حکام بالقول والعملوی بعد منہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لا نہ مامور من اللہ تعالیٰ و لما ان الالغاء الغاء لحق المقذوف و لا یظن بہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان یمسک الحد عن من وجب علیہ الحد و یبطل حق المقذوف۔  Show more

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

10:۔ ” ان الذین جاء وا الخ “ یہ منافقین پر زجر ہے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) پر تہمت کے بارے میں لوگ تین قسموں میں منقسم ہوگئے۔ اول وہ منافقین جنہوں نے یہ تہمت گھڑی اور اس کی تشہیر کی۔ ان کا سرغنہ عبداللہ بن ابی رئیس المنافقین تھا۔ دوم وہ مخلص مومنین جو غلط فہمی سے منافقوں کی باتوں سے متاثر ہوگئے اور ان ... کی زبانوں سے بھی نامناسب باتیں نکل گئیں۔ حضرت حسان بن ثابت اور مسطح بن اثاثہ ایسے ہی تھے۔ سوم عام مخلص مومنین جنہوں نے یہ باتیں سن کر خاموشی اختیار کی نہ ان کی تائید کی نہ تردید۔ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں جماعتوں پر زجر فرمایا۔ پہلے گروہ پر سب سے زیادہ زجر کیا گیا۔ یہ پہلی دونوں جماعتوں پر زجر ہے منکم میں خطاب تمام مسلمانوں سے ہے۔ ” عصبۃ “ سے وہ منافقین اور مومنین مراد ہیں جنہوں نے اس تہمت میں حصہ لیا۔ منافقین اپنے کو مسلمانوں میں شمار کرتے تھے اس لیے اللہ تعالیٰ نے بھی انہیں بظاہر مسلمانوں میں شمار کر کے ” منکم “ کا لفظ استعمال فرمایا۔ ومعنی ” منکم “ من اھل ملتکم و ممن ینتھی الی الاسلام سواء کان کذالک فی نفس الامر ام لا فیشمل ابن ابی لانہ ممن ینتھی الی الاسلام ظاھرا وان کان کافرا فی نفس الامر (روح ج 18 ص 115) ۔ 11:۔ ” لا تحسبوہ الخ “ اس افک اور تہمت کو تم برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لیے خیر و برکت کا پیش خیمہ ہے کیونکہ حضرت عائشہ (رض) کو اللہ تعالیٰ نے تہمت سے پاک ثابت کردیا اور اس کے ساتھ گذشتہ چار احکام بھی نازل فرما دئیے جو معاشرے کے لیے امن و سلاماتی اور طہارت و پاکیزگی کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ بل ھو خیر لکم لاکتسابکم بہ الثواب العظیم فظہور کر امتکم علی اللہ عز وجل بانزال ثمانی عشرۃ ایۃ فی نزاھۃ ساحتکم الخ (ابو السعود ج 6 ص 336) ۔ ” لکل امرئ منھم الخ “ اور جنہوں نے اس تہمت میں حصہ لیا ہے انہوں نے اپنے جرم کی نوعیت کے مطابق گناہ کا بوجھ اٹھا لیا ہے۔ ٖ 12:۔ ” والذی تولی الخ “ اس سے عبداللہ بن ابی رائیس المنافقین مراد ہے اس واقعہ میں شر و فساد کا سرغنہ اور لیڈر یہی تھا اس لیے جنہوں نے اس میں حصہ لیا ہے وہ محض غلط فہمی کا شکار ہوئے۔ والاقرب فی الروایۃ ان المراد بہ عبداللہ بن ابی ابن سلول فانہ کان منافقا یطلب ما یکون قدحا فی الرسول (علیہ السلام) وغیرہ کان تابعا لہ فیما کان یاتی الخ (کبیر ج 6 ص 351) (والذی تولی کبرہ) ھو عبداللہ بن ابی ابن سلول (معالم و خازن ج 5 ص 62) ۔ جمہور اور محقق مفسرین نے یہی لکھا ہے کہ یہاں موصول سے عبداللہ بن ابی ابن سلول ہی مراد ہے مزید حوالوں کے لیے ملاحظہ ہوں :۔ مدارک ج 3 ص 103، جامع البیان ص 306، ابو السعود ج 6 ص 336، روح ج 18 ص 115، بحر ج 6 ص 437 وغیرہ۔  Show more

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(11) بلاشبہ ! یہ طوفان جن لوگوں نے باندھا اور برپا کیا وہ تہمت کا طوفان برپا کرنے والا گروہ تم ہی میں سے ایک چھوٹی سی جماعت ہے تم اس طوفان تراشی کو اپنے حق میں برابر نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے حق میں بھلا اور بہتر ہے اس گروہ میں سے جس آدمی نے جتنا گناہ کمایا اس کے لئے اتنا گناہ ہے اور جس نے ان میں سے س... ب سے بڑا حصہ لیا اس کے لئے بڑا سخت عذاب ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) تواب حکیم پر فرماتے ہیں اس کے بعد ذکر ہے طوفان کا جو حضرت صلعم کے وقت میں اٹھا۔ حضرت عائشہ (رض) پر پیغمبر ایک جہاد سے پھرے آتے تھے رات سے کوچ ہوا نفیری نقارہ نہ تھا ام المومنین جنگل گئیں تھیں حاجت کو پیچھے رہ گئیں ایک مسلمان لشکر سے پیچھے چلتا تھا۔ حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے گرا پڑا اٹھانے کو ان کو دیکھا تنہا رہ گئیں۔ اونٹ پر سوار کیا آپ مہار پکڑ کر لشکر میں لاہور پہنایا۔ کم بخت منافق لگے اپنا روسیاہ کرنے ایک مہینے تک یہ چرچا رہا۔ پیغمبر بھی سنتے اور بغیر تحقیق کچھ نہ کہتے لیکن دل میں خفا رہتے مہینے کے بعد جب ام المومنین نے سنا ان کو نہایت غم تھا تین دن روتے روتے دم نہ لیا تب اللہ نے یہ اگلی آیتیں بھیجیں۔ دو 2 رکوع تک۔ 12۔ واقعہ یہ ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عام عادت مبارک یہ تھی کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں تشریف لے جاتے تھے تو ازواج مطہرات کے مابین قرعہ اندازی سے انتخاب فرماتے تھے اور جس کا نام قرعے میں نکل آتا تھا اس بیوی کو اس سفر میں ہمراہ لے جاتے تھے۔ غزوہ بنی المصطلق کے موقعہ پر جب قرعہ ڈالا گیا تو اتفاق سے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کا نام نکل آیا۔ چناچہ اس سفر میں حضرت عائشہ (رض) آپ کے ہمراہ تشریف لے گئیں چونکہ عورتوں کے لئے پردے کا حکم نافذ ہوچکا تھا اس لئے ہو وج پر کپڑا باندھ دیا جاتا تھا اور منزل پر ہو وج کو اتار کر رکھ دیا جات تھا اور سوار ہوتے وقت ہو وج کو اٹھاکر اونٹ کی پیٹھ پر کس دیا جا تھا چناچہ جب غزوئہ بنی المصطلق کے مجاہدین کا قافلہ لوٹا تو مدینہ منورہ پہنچنے میں ایک منزل باقی تھی اس منزل پر قیام ہوا۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کا ہو وج حسب عادت اتار کر زمین پر رکھ دیا گیا۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) رات کو کسی وقت قضائے حاجت کے لئے جنگل تشریف لے گئیں قضائے حاجت سے فارغ ہوکر واپس تشریف لاتی تھیں کہ یکایک ان کو محسوس ہوا کہ ان کے گلے میں جو منکوں کا ہار تھا وہ نہیں ہے وہ اپنا ہار تلاش کرنے لگیں اس ہار کی تلاش میں کچھ تاخیر ہوگئی یہاں رات ہی میں قافلہ کی روانگی کا حکم ہوگیا۔ حضرت عائشہ (رض) کے ہو وج کو حسب عادت اونٹ کی پیٹھ پر رکھ کر رسیوں سے کس دیا گیا اٹھانے والوں کو یہ محسوس نہیں ہوا کہ یہ ہو وج خالی ہے یا بھرا ہوا۔ بہرحال ! قافلہ روانہ ہوگیا۔ حضرت عائشہ (رض) واپس تشریف لائیں تو دیکھا قافلہ روانہ ہوچکا ہے حضرت عائشہ (رض) اپنی جگہ آکر بیٹھ گئیں اور تھوڑی دیر بعد لیٹ کر سوگئیں۔ اس زمانے میں دستور تھا کہ قافلے والے کسی معتمد کو مقرر کردیا کرتے تھے اور وہ قافلے والوں سے ایک منزل پیچھے رہا کرتا تھا اور قافلہ والوں کی روانگی کے چند گھنٹے بعد منزل پر پہنچتا تھا تاکہ کسی کا سامان منزل پر رہ گیا ہو تو وہ گرا پڑا سامان اٹھالائے۔ چناچہ اس سفر میں گرے پڑے سامان کے لئے صفوان بن معطل (رض) سلمیٰ زکوانی کو مقرر کیا گیا تھا۔ چنانچہ جب یہ صفوان (رض) منزل پر پہنچے تو انہوں نے ایک عورت کو سوتا پایا انہوں نے قریب پہنچ کر انا للہ وانا الیہ راجعون کہا۔ اس آواز سے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی آنکھ کھل گئی وہ اٹھ کر بیٹھ گئیں۔ صفوان (رض) نے ان کے قریب اونٹ کو بٹھا دیا اور اونٹ کے اگلے پائوں پر اپناپائوں رکھ کر کھڑا ہوگیا حضرت عائشہ (رض) اٹھیں اور اونٹ کی پیٹھ پر سوار ہوگئیں۔ صفوان (رض) نے نکیل پکڑی اور ام المومنین کو ظہر کی نماز کے وقت تک قافلے میں پہنچا دیا۔ یہ معمولی سا واقعہ تھا جس کو منافقین نے افسانہ بنادیا۔ خاص طور پر عبداللہ بن ابی منافق نے بڑا خطرناک حصہ لیا اور اس قدر پروپیگنڈا کیا کہ بعض مخلص مسلمانوں کو بھی متاثر کردیا اور اس تہمت کا جابجا چرچا ہونے لگا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سخت پریشان تھے اور تفتیش فرماتے تھے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں مجھے اس شرارت اور فتنہ انگیزی کے مطلق خبر نہ تھی۔ البتہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی توجہ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے الطاف کریمانہ میں ضرور کمی محسوس کرتی تھی۔ گھر میں تشریف لاتے تو دوسروں سے دریافت فرماتے کہ یہ کیسی ہے مجھ سے خطاب نہ فرماتے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مدینے کے مکانوں میں بیت الخلا نہ ہوتے تھے اور لوگ قضائے حاجت کیلئے جنگل میں جایا کرتے تھے چناچہ ایک دن میں قضائے حاجت کے لئے گھر سے نکلی مسطح کی ماں میرے ہمراہ تھی جب ہم واپس ہوئے تو اتفاقاً مسطح کی ماں اپنی چادر سے الجھ کر گرپڑیں اور انہوں نے مسطح کو سنا شروع کردیا اور کہا مسطح ہلاک ہو میں نے کہا مسطح کی ماں مسطح کو کیوں کو ستی ہو وہ تو ان لوگوں میں سے ہے جو بدر کی جنگ میں شریک ہوا تھا اس وقت مسطح کی ماں نے مجھ سے کہا اے بھولی بھالی بیوی تجھے کیا خبر ہے آج کل جو طوفان برپا ہے اور تم پر جو تہمت لگائی گئی ہے اس میں بدنصیب مسطح بھی شریک ہوگیا ہے۔ میں نے پوچھا کیسا طوفان اور کیسی تہمت تب مسطح کی ماں نے تمام تفصیلات سے مجھے آگاہ کیا اور میں نے تفصیلات کو سن کر رونا شروع کردیا اور واپس گھر میں آکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت چاہی کہ آپ اجازت دیں تو میں اپنی ماں اور باپ کے پاس چلی جائو۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اجازت دے دی اور یہ حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے ہاں چلی گئیں۔ حضرت عائشہ (رض) برابر روتی رہیں ان کی والدہ نے فرمایا سوکناپے میں یہی ہوا کرتا ہے جب کوئی عورت اپنے خاوند کو محبوب ہوتی ہے تو اس کی حرکتیں ایسی ہی بات کی فکر میں رہتی ہیں کہ کسی طرح ان کو خاوند کی نظروں س گرادیں یہ بات گھبرانے کی نہیں ہے۔ یہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مختلف صحابہ کرام سے دریافت فرماتے رہے اور مشورہ کرتے رہے۔ چناچہ حضرت اسامہ بن زید اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے بھی مشورہ لیا۔ حضرت اسامہ نے نہایت زور کے ساتھ حضرت عائشہ (رض) کو پاک دامن اور پارسا کہا۔ حضرت علی (رض) نے بڑی خوش اسلوبی سے جواب دیا۔ اول تو حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی توجہ اور معاملہ کی اہمیت کو یہ کہہ کر کم کیا کہ یا رسول اللہ آپ کے لئے عورتوں کی کچھ کمی نہیں۔ عائشہ کے سوا اور عورتیں بہت موجود ہیں معاملہ کی اہمیت کو گھٹاتے ہوئے بریرہ سے تحقیق حال کا مشورہ دیا کہ بریرہ گھر کی لونڈی ہے وہ عائشہ کا صحیح حال جانتی ہے۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ سے دریافت کیا بریرہ نے کہا یا رسول اللہ اس مقدس ذات کی قسم جس نے آپ کو رسول بنایا ہے عائشہ میں میں نے کوئی برائی نہیں دیکھی سوائے اس کے کہ وہ ایک نوعمر لڑکی ہے آٹا گوندھ کر کھلا چھوڑ دیتی ہے اور بکری آکر آٹا کھا جاتی ہے اور یہ پڑ کے سوجاتی ہے۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زینب بنت حجش سے بھی دریافت کیا۔ حضرت زینب نے باوجود اس کے کہ وہ ہمیشہ میری مخالفت کیا کرتی تھیں لیکن انہوں نے اس طوفان سے کوئی ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا اور اپنے تقوے کی وجہ سے وہ محفوظ رہیں بلکہ انہوں نے صاف وصریح الفاظ میں میری برارت اور صفائی کی۔ غرض مجھے تین دن رات برابر روتے روتے گزرے اور میرے والدین یہ جانتے تھے کہ عائشہ کو یہ رونا پھونک ڈالے گا لیکن والدین میرے معذور تھے میرے والدین میرے پاس بیٹھے تھے اور میرے آنسو نہ تھمتے تھے اتنے میں ایک انصار کی عورت نے میرے پاس آنے کی اجازت مانگی میں نے اجازت دے دی وہ بھی میرے ساتھ روتی رہی۔ اتنے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور میرے پاس بیٹھ گئے حالانکہ جب سے یہ طوفان شروع ہوا تھا میرے پاس کبھی آکر نہیں بیٹھے تھے میرے پاس بیٹھ کر آپ نے مختصر خطبہ پڑھا پھر فرمایا اے عائشہ ! مجھے تمہاری طرف سے فلاں فلاں بات پہنچی ہے اگر تم واقعی اس سے بری ہو تو اللہ تعالیٰ عنقریب تمہاری بریت نازل فرمادے گا اور اگر تم گناہ میں آلودہ ہوگئی ہو تو اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرو اور توبہ کرو کیونکہ جب بندہ اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرلیتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب یہ باتیں فرمائیں تو میرے آنسو تھم گئے میں نے اپنے باپ سے کہا آپ جواب دیں مگر انہوں نے کہا میں اس بات کا کوئی جواب نہیں دے سکتا پھر میں نے اپنی والدہ سے کہا تم میری طرف سے اس بات کا جواب دو انہوں نے کہا خدا کی قسم میں نہیں جانتی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کا کیا جواب دوں۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے جب یہ دیکھا کہ میرے والدین ہی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب نہیں دے سکتے تو میں خود ہی اٹھ کر بیٹھی اور میں نے والدین کو مخاطب بناکر کہا مجھے یہ معلوم ہے کہ تم نے میرے متعلق جو باتیں سنیں وہ تمہارے دل میں ایسی اتر گئیں کہ اگر میں اس گناہ سے اپنی برأت کا اظہار کروں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں بری ہوں تو تم میری تصدیق نہیں کروگے اور اگر میں اس گناہ کا اقرار کرلوں حالانکہ خدا خوب جانتا ہے کہ میں اس گناہ سے بری اور پاک ہوں تو تم میری تصدیق کرلوگے میں اس وقت اپنی اور تمہاری کوئی مثال نہیں پاتی۔ لیکن جیسے یوسف (علیہ السلام) کے باپ نے فرمایا تھا وہی میں کہتی ہوں۔ فصبر جمیل واللہ المستعان علیٰ ماتصفون۔ اس کے بعد میں اپنے بچھونے پر لیٹ گئی۔ میں یقین کرتی تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس تہمت سے ضرور بری کردے گا لیکن یہ خیال نہ تھا کہ میے حق میں قرآن کریم نازل ہوگا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی گھر میں تشریف رکھتے تھے کہ آپ پر وحی کے آثار ظاہر ہوئے اور جب آپ وحی سے فارغ ہوئے تو پہلا جملہ آپ کی زبان مبارک سے یہی نکلا کہ عائشہ (رض) تم کو خوش ہونا چاہئے اللہ تعالیٰ نے تمہاری برأت نازل فرمائی۔ یہ جملہ سن کر حضرت عائشہ (رض) کے والدین نے کہا بیٹی اٹھ۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صفت وثناء بیان کر۔ حضرت عائشہ (رض) نے کہا خدا کی قسم میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے کلمات تعریف نہیں کروں گی۔ میں تو اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کروں گی یہ تو لوگوں کی ریشہ دوانیوں سے متاثر ہو ہی گئے تھے۔ پہلے عرض کیا جاچکا ہے کہ اس طوفان کا اصل بانی عبداللہ بن ابی منافق تھا اور مسلمانوں میں سے جو لوگ اس کے پروپیگنڈے کی لپیٹ میں آگئے وہ حسان بن ثابت عرب کے مشہورشاعر اور حمنہ بنت حجش اور مسطح حضرت صدیق اکبر (رض) کے بھانجے اور زید بن رفاعہ کا نام بھی لیا جاتا ہے ان ہی کو حق تعالیٰ نے عصبہ فرمایا لاتحسبوہ شرالکم کا مطلب یہ ہے کہ اس تہمت کو برا نہ سمجھو بلکہ اس پر جو صبر کیا گیا اس صبر کے اجر پر غور کرو۔ کہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اس بڑی بات کا متولی عبداللہ بن ابی کو فرمایا۔ ایک مرجوح قول یہ بھی ہے کہ حسان بن ثابت کو متولی کبر کہا لیکن یہ صحیح نہیں۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں تم کو بہتر ہے اس واسطے کہ اللہ کے زمانے سے اور تم کو بزرگی ملی اور جتنا کمایا گناہ یعنی بعض خوشیاں کرکے کہتے بعضے افسوس کرکے بعضے چھیڑ کر مجلس میں چرچا اٹھاکر آپ چپکے سنا کرتے بعضے سن کر تامل میں چپ رہ جاتے بعضے صاف جھٹلا دیتے۔ ان پچھلوں کو پسند کیا اور سب کو تھوڑا بہت الزام دیا اور بڑا بوجھ اٹھانے والا عبداللہ بن ابی تھا۔ منافقوں کا سردار۔ 12  Show more