Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 2

سورة النور

اَلزَّانِیَۃُ وَ الزَّانِیۡ فَاجۡلِدُوۡا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا مِائَۃَ جَلۡدَۃٍ ۪ وَّ لَا تَاۡخُذۡکُمۡ بِہِمَا رَاۡفَۃٌ فِیۡ دِیۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ۚ وَ لۡیَشۡہَدۡ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲﴾

The [unmarried] woman or [unmarried] man found guilty of sexual intercourse - lash each one of them with a hundred lashes, and do not be taken by pity for them in the religion of Allah , if you should believe in Allah and the Last Day. And let a group of the believers witness their punishment.

زنا کار عورت و مرد میں سےہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ ۔ ان پر اللہ کی شریعت کی حد جاری کرتے ہوئے تمہیں ہرگز ترس نہ کھانا چاہیئے ، اگر تمہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود ہونی چاہیے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلزَّانِیَۃُ
زانیہ عورت
وَالزَّانِیۡ
اور زانی مرد
فَاجۡلِدُوۡا
پس کوڑے مارو
کُلَّ
ہر
وَاحِدٍ
ایک کو
مِّنۡہُمَا
ان دونوں میں سے
مِائَۃَ
سو
جَلۡدَۃٍ
کوڑے
وَّلَا
اور نہ
تَاۡخُذۡکُمۡ
پکڑے تمہیں
بِہِمَا
ان دونوں کے بارے میں
رَاۡفَۃٌ
کوئی ترس
فِیۡ دِیۡنِ
دین(قانون) کے معاملے میں
اللّٰہِ
اللہ کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تُؤۡمِنُوۡنَ
تم ایمان رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَالۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ
اور آخری دن پر
وَلۡیَشۡہَدۡ
اور ضرور حاضر ہو
عَذَابَہُمَا
ان دونوں کی سزا پر
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلزَّانِیَۃُ
زانیہ عورت
وَالزَّانِیۡ
اور زانی مرد
فَاجۡلِدُوۡا
پس تم کوڑے مارو
کُلَّ وَاحِدٍ
ہرایک کو
مِّنۡہُمَا
ان دونوں میں سے
مِائَۃَ
سو
جَلۡدَۃٍ
کوڑے
وَّلَا
اور نہ
تَاۡخُذۡکُمۡ
تمہیں پکڑے
بِہِمَا
ان دونوں کے بارے میں
رَاۡفَۃٌ
نرمی
فِیۡ
میں
دِیۡنِ
دین
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تُؤۡمِنُوۡنَ
ایمان رکھتے
بِاللّٰہِ
اللہ تعا لی پر
وَالۡیَوۡمِ
اور دن پر
الۡاٰخِرِ
آخرت کے
وَلۡیَشۡہَدۡ
اور ضرور موجود رہے
عَذَابَہُمَا
ان دونوں کی سزا میں
طَآئِفَۃٌ
ایک گروہ
مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اہل ایمان کا
Translated by

Juna Garhi

The [unmarried] woman or [unmarried] man found guilty of sexual intercourse - lash each one of them with a hundred lashes, and do not be taken by pity for them in the religion of Allah , if you should believe in Allah and the Last Day. And let a group of the believers witness their punishment.

زنا کار عورت و مرد میں سےہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ ۔ ان پر اللہ کی شریعت کی حد جاری کرتے ہوئے تمہیں ہرگز ترس نہ کھانا چاہیئے ، اگر تمہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود ہونی چاہیے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زانی عورت ہو یا مرد، ان میں سے ہر ایک کو سو درے لگاؤ، اور اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اللہ کے دین کے معاملہ تمہیں ان دونوں (میں سے کسی) پر بھی ترس نہ آنا چاہئے۔ اور مسلمانوں میں سے ایک گروہ ان کی سزا وقت موجود ہونا چاہئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہرایک کوتم سوکوڑے مارو اور ان دونوں کے بارے میں اﷲ تعالیٰ کے دین میں نرمی تمہیں دامن گیرنہ ہو، اگرتم اﷲ تعالیٰ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتے ہو اوران دونوں کی سزا کے وقت اہلِ ایمان کاایک گروہ ضرورموجودرہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The fornicating woman and the fornicating man, flog each one of them with one hundred stripes. And no pity for them should withhold you from (complying with) Allah&s religion, if you really believe in Allah and the Last Day. And a group of believers must witness their punishment.

بدکاری کرنے والی عورت اور مرد سو مارو ہر ایک کو دونوں میں سے سو سو درے اور نہ آوے تم کو ان پر ترس اللہ کے حکم چلانے میں اگر تم یقین رکھتے ہو اللہ پر اور پچھلے دن پر اور دیکھیں ان کا مارنا کچھ لوگ مسلمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرد دونوں میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو اور تمہیں نہ روکے ان کے ساتھ مہربانی اللہ کے دین (کی تنفیذ) کے معاملے میں اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور یوم آخرت پر اور چاہیے کہ ان دونوں کی اس سزا کے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The woman and the man guilty of fornication, flog each one of them with a hundred stripes - and let not any pity for them restrain you in regard to a matter prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day, and let, some of the believers witness the punishment inflicted on them.

زانیہ عورت اور زانی مرد ، دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو ۔ 2 اور ان پر ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں تم کو دامن گیر نہ ہو اگر تم اللہ تعالی اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو ۔ 3 اور ان کو سزا دیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود رہے ۔ 4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرد دونوں کو سوسو کوڑے لگاؤ ، ( ١ ) اور اگر تم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو ، تو اللہ کے دین کے معاملے میں ان پر ترس کھانے کا کوئی جذبہ تم پر غالب نہ آئے ۔ اور یہ بھی چاہیے کہ مومنوں کا ایک مجمع ان کی سزا کو کھلی آنکھوں دیکھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو عورت زنا کرے اور جو مرد زنا کرے تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو کوڑے مارو 9 اور اگر تم کو اللہ تعالیٰ اور پچھلے دن پر یقین ہے تو اللہ تعالیٰ کا حکم چلانے میں اس کے دین کی بات میں) ان دونوں پر رحم 10 نہ کرنا اور جس وقت ان کو (یعنی زنا کرنے والے مرد اور عورت کی سزا دی جائے تو مسلمانوں کا ایک گروہ موجود رہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب کہ بدکاری ثابت ہوجائے) سو ان میں سے ہر ایک کو سو درے مارو اور اللہ کے (دین کے) معاملے میں ان دونوں پر تم کو ذرا رحم نہیں آنا چاہیے اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اور ان دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر رہنی چاہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

زانیہ عورت اور زانی مرددونوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک سو کوڑے مارو اور ان پر حد جاری کرنے میں ترس نہ کھائو۔ اللہ کے حکم (چلانے) میں اگر تم اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہو۔ ان دونوں کو سزا دیتے وقت مومنوں کی ایک جماعت کو موجود رہنا چاہئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد (جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو۔ اور اگر تم خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو شرع خدا (کے حکم) میں تمہیں ان پر ہرگز ترس نہ آئے۔ اور چاہیئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The adulteress and the adulterer: scourge each one of the twain with a hundred stripes. And let not tenderness rake hold of you in regarad to the twain in the law of Allah, if ye have come to believe in Allah and the Last Day. And let witness this torment a band of the believers.

زنا کار عورت اور زنامرد سو (دونوں کا حکم یہ ہے کہ) ان میں سے ہر ایک کے سو سو درے مارو ۔ اور تم لوگوں کو ان دونوں پر اللہ کے معاملہ میں ذرا رحم نہ آنے پائے اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور چاہے کہ دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت حاضر رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

زانی عورت اور زانی مرد ، دونوں میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو اور خدا کے قانون ( کی تنفیذ ) کے معاملے میں ان کے ساتھ کوئی نرمی تمہیں دامن گیر نہ ہونے پائے ، اگر تم اللہ اور روزِ آخرت پر سچا ایمان رکھتے ہو اور چاہئے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ موجود رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ( غیر شادی شدہ عورت یا مرد جب ان کا جرم ثابت ہوجائے تو ) پس دونوں میں سے ہر ایک سو ، سو کوڑے مارو اور اللہ ( تعالیٰ ) کے دین ( کے معاملے ) میں ان دونوں پر ترس نہ کھاؤ اگر تم اللہ ( تعالیٰ ) اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہیے کہ ان دونوں کی سزا کو ایمان والوں کی ایک جماعت بھی ( حاضر ہوکر ) دیکھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بدکاری کرنے والی عورت اور بدکاری کرنے والا مرد ( جب ان کی بدکاری ثابت ہوجائے تو) دونوں میں سے ہر ایک کو سو درے مارو اور اگر تم اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو ‘ تو اللہ کے حکم میں تمہیں ہرگز ترس نہ آئے اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت بھی موجود ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والے مرد میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو، اور تمہیں ان کے بارے میں اللہ کے دین کے معاملے میں کوئی ترس نہیں آنا چاہیے۔ اگر تم ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور قیامت کے دن پر، اور حاضر رہے ان کی سزا کے اس موقع پر ایک گروہ ایمان والوں کا عبرت پزیری کے لیے

Translated by

Noor ul Amin

زناکرنے والی عورت ہویامرد ، ان میں سے ہرایک کو سوسوکوڑے مارواوراگرتم اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اللہ کے دین کے معاملہ تمہیں ان دونوں ( میں سے کسی ) پربھی ترس نہیں کھانا چاہیے اور ان دونوں کو سزادیتے وقت مومنوں کی ایک جماعت کو موجودرہناچاہیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو عورت بدکار ہو اور جو مرد تو ان میں ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ ( ف۳ ) اور تمہیں ان پر ترس نہ آئے اللہ کے دین میں ( ف٤ ) اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ اور پچھلے دن پر اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایک گروہ حاضر ہو ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بدکار عورت اور بدکار مرد ( اگر غیر شادی شدہ ہوں ) تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو ( شرائطِ حد کے ساتھ جرمِ زنا کے ثابت ہو جانے پر ) سو ( سو ) کوڑے مارو ( جبکہ شادی شدہ مرد و عورت کی بدکاری پر سزا رجم ہے اور یہ سزائے موت ہے ) اور تمہیں ان دونوں پر اللہ کے دین ( کے حکم کے اجراء ) میں ذرا ترس نہیں آنا چاہئے اگر تم اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو ، اور چاہئے کہ ان دونوں کی سزا ( کے موقع ) پر مسلمانوں کی ( ایک اچھی خاصی ) جماعت موجود ہو

Translated by

Hussain Najfi

زناکار عورت اور زناکار مرد ان دونوں میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے لگاؤ ۔ اور اللہ کے دین کے معاملہ میں تمہیں ان پر ترس نہ آئے ۔ اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور ان دونوں کو سزا دیتے وقت اہلِ ایمان کی ایک جماعت کو موجود رہنا چاہیے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The woman and the man guilty of adultery or fornication,- flog each of them with a hundred stripes: Let not compassion move you in their case, in a matter prescribed by Allah, if ye believe in Allah and the Last Day: and let a party of the Believers witness their punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Flog the fornicatress and the fornicator with a hundred lashes each. Let there be no reluctance in enforcing the laws of God, if you have faith in God and the Day of Judgment. Let it take place in the presence of a group of believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Zaniyah and the Zani, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity withhold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day. And let a party of the believers witness their punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) the fornicatress and the fornicator, flog each of them, (giving) a hundred stripes, and let not pity for them detain you in the matter of obedience to Allah, if you believe in Allah and the last day, and let a party of believers witness their chastisement.

Translated by

William Pickthall

The adulterer and the adulteress, scourge ye each one of them (with) a hundred stripes. And let not pity for the twain withhold you from obedience to Allah, if ye believe in Allah and the Last Day. And let a party of believers witness their punishment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

व्यभिचारिणी और व्यभिचारी - इन दोनों में से प्रत्येक को सौ कोड़े मारो और अल्लाह के धर्म (क़ानून) के विषय में तुम्हें उन पर तरस न आए, यदि तुम अल्लाह और अन्तिम दिन को मानते हो। और उन्हें दंड देते समय मोमिनों में से कुछ लोगों को उपस्थित रहना चाहिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد سو ان میں ہر ایک کے سو دِرّے مارو (3) اور تم لوگوں کو ان دونوں پر اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں ذرا رحم نہ آنا چاہیے اگر تم اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور دونوں کی سزا کے وقت مسلمانوں کی جماعت کو حاضر رہنا چاہییے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” زانیہ عورت اور زانی مرد، دونوں میں سے ہر ایک کوسو، سو کوڑے مارو۔ اور اللہ کے دین کے معاملے میں تمہیں ان پر ترس نہیں آنا چاہیے اگر تم اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو۔ تو ان کو سزادیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ موجود رہے۔ “ (٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زانیہ عورت اور زانی مرد ‘ دونوں میں سے ہر ایک کو سوکوڑے مارو اور ان پر ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں تم کو دامن گیر نہ ہو اگر تم اللہ تعالیٰ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو۔ اور ان کو سزا دیتے وقت اہل ایمان کا ایک گروہ مود رہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

زنا کرنے والی عورت اور زنا کرنے والا مرد ان میں سے ہر ایک کو سو درے مارو اور اللہ کے دین میں ان دونوں کے بارے میں تمہیں رحمت نہ پکڑے اگر تم ایمان لاتے ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور ان کی سزا کے وقت مومنین کی ایک جماعت حاضر رہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بدکاری کرنے والی عورت اور مرد سو مارو ہر ایک کو دونوں میں سے سو سو درے اور نہ آوے تم کو ان پر ترس اللہ کے حکم چلانے میں اگر تم یقین رکھتے ہو اللہ پر اور پچھلے دن پر اور دیکھیں ان کا مارنا کچھ لوگ مسلمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

زنا کار عورت اور زناکار مرد سو ہر ایک کو ان دونوں میں سے سو سو درے مارو اور تم کو ان دونوں پر اللہ تعالیٰ کی حد جاری کرنے میں کسی قسم کا ترس اور رحم نہ آئے بشرطیکہ تم اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو اور نیز ان دونوں کو سزا دیتے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت کو موجود رہنا چاہئے