Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 23

سورة النور

اِنَّ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۪ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۲۳﴾

Indeed, those who [falsely] accuse chaste, unaware and believing women are cursed in this world and the Hereafter; and they will have a great punishment

جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی با ایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگاتے ہیں
الۡمُحۡصَنٰتِ
پاک دامن
الۡغٰفِلٰتِ
بےخبر/بھولی بھالی
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن عورتوں پر
لُعِنُوۡا
وہ لعنت کیے گئے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا ً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگا تے ہیں
الۡمُحۡصَنٰتِ
پاک دامن
الۡغٰفِلٰتِ
بے خبر
الۡمُؤۡمِنٰتِ
مومن عورتوں پر
لُعِنُوۡا
ان پر لعنت کی گئی
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَالۡاٰخِرَۃِ
اور آخرت میں
وَلَہُمۡ
اور ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who [falsely] accuse chaste, unaware and believing women are cursed in this world and the Hereafter; and they will have a great punishment

جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی با ایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں ملعون ہیں اور ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو لوگ پاکدامن اور بھولی بھالی مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا میں بھی لعنت اور آخرت میں بھی اور انھیں بہت برا عذاب ہوگا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو لوگ پاک دامن،بے خبر مومن عورتوں پرتہمت لگاتے ہیں یقیناان پردنیااورآخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لیے بہت بڑاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who level a false charge against the chaste, naive and believing women are cursed in this world and the Hereafter, and for them there is a mighty punishment

کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تم کو معاف کرے اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں بیخبر ایمان والیوں کو، ان کو پھٹکار ہے دنیا میں اور آخرت میں اور ان کے لئے ہے بڑا عذاب

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن بیخبر مؤمنات پر ان پر پھٹکار ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those who charge with slander those Believing women, who are chaste but simple souls, are accursed in this world and in the Hereafter: there is a great punishment for them.

جو لوگ پاک دامن ، بے خبر ، 21 مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد رکھو کہ جو لوگ پاک دامن بھولی بھالی مسلمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں پھٹکار پڑچکی ہے ، اور ان کو اس دن زبردست عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ پاکدامن بھولی مسلمان عورتوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں ملعون ہیں اور ان کو (قیامت کیدن) بڑا عذاب ہوگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ ایسی خواتین پہ تہمت لگاتے ہیں جو پاک دامن اور (ایسی باتوں کے کرنے سے بالکل) بیخبر ہیں اور (حقیقی) ایمان والیاں ہیں ان (لوگوں) پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی جاتی ہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقیناً جو لوگ ایسی مومن عورتوں پر بدکاری کا الزام لگاتے ہیں جو پاک دامن ‘ بھولی بھالی انجان ہیں تو ایسے لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بےخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا وآخرت (دونوں) میں لعنت ہے۔ اور ان کو سخت عذاب ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

verily those who accuse chaste. unknowing, - believing women, shall be cursed in the world and the Hereafter; and for them shall be a torment mighty.

جو لوگ تہمت لگاتے ہیں ان (بیویوں) کو جو پاک دامن ہیں بیخبر ہیں ایمان والیاں ہیں ۔ ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں ۔ اور ان کے لئے سخت عذاب (رکھا ہوا) ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ پاک دامن ، بھولی بھالی ، با ایمان عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ، ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہوئی اور ان کیلئے ایک بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ پاک دامن ( بے کاموں سے ) بے خبر ایمان والی عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگاتے ہیں ( ان پر ) دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی ہے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ پرہیزگار اور برے کاموں سے بیخبر اور ایمان دار عورتوں پر بدکاری کی تمہت لگاتے ہیں ان پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے اور ان کو سخت عذاب ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو لوگ تہمت لگاتے ہیں پاک دامن، بھولی بھالی، ایماندار عورتوں کو اور ان پر لعنت اور پھٹکار ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ پاک دامن اور بھولی مومن عورتوں پر زناکی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیامیں بھی لعنت ہے اور آخرت میں بھی ، اور انہیں بہت بڑا عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جو عیب لگاتے ہیں انجان ( ف۳۷ ) پارسا ایمان والیوں کو ( ف۳۸ ) ان پر لعنت ہے دنیا اور آخرت میں اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ان پارسا مومن عورتوں پر جو ( برائی کے تصور سے بھی ) بے خبر اور ناآشنا ہیں ( ایسی ) تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت ( دونوں جہانوں ) میں ملعون ہیں اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ پاکدامن ، بے خبر اور ایماندار عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے اور ان کیلئے بہت بڑا عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who slander chaste women, indiscreet but believing, are cursed in this life and in the Hereafter: for them is a grievous Penalty,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who slander the unaware but chaste and believing women (of committing unlawful carnal relations) are condemned in this life and in the life hereafter. They will suffer a great punishment

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who accuse chaste believing women, who never even think of anything touching their chastity and are good believers -- are cursed in this life and in the Hereafter, and for them will be a great torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely those who accuse chaste believing women, unaware (of the evil), are cursed in this world and the hereafter, and they shall have a grievous chastisement.

Translated by

William Pickthall

Lo! as for those who traduce virtuous, believing women (who are) careless, cursed are they in the world and the Hereafter. Theirs will be an awful doom

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह जो लोग शरीफ़, पाकदामन, भोली-भाली बेख़बर ईमान वाली स्त्रियों पर तोहमत लगाते हैं उन पर दुनिया और आख़िरत में फिटकार है। और उन के लिए एक बड़ी यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے منافقین کی وعید کی تفصیل ہے) جو لوگ تہمت لگاتے ہیں ان عورتوں کو جو پاک دامن ہیں (اور) ایسی باتوں (کے کرنے) سے (بالکل بیخبر ہیں (اور) ایمان والیاں ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی جاتی ہے اور ان کو (آخرت میں) بڑا عذاب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جو لوگ پاکدامن، بیخبر ، مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت برستی ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔ (٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ پاک دامن ‘ بیخبر ‘ مومن عورتوں پر تہمتیں لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ بیخبر مومن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں دنیا اور آخرت میں ان پر لعنت کردی گئی اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں بیخبر ایمان والیوں کو ان کو پھٹکار ہے دنیا میں اور آخرت میں اور ان کے لیے ہے بڑا عذاب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ً جو لوگ ایسی عورتوں پر چوپاک دامن برے کاموں سے بیخبر اور ایمان دار ہیں بدکاری کا عیب لگاتے ہیں تو ایسے لوگوں پر دنیا اور آخرت میں لعنت کی جاتی ہے اور ان کو اس دن بڑا سخت عذاب ہوگا۔