Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 27

سورة النور

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُیُوۡتًا غَیۡرَ بُیُوۡتِکُمۡ حَتّٰی تَسۡتَاۡنِسُوۡا وَ تُسَلِّمُوۡا عَلٰۤی اَہۡلِہَا ؕ ذٰلِکُمۡ خَیۡرٌ لَّکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَذَکَّرُوۡنَ ﴿۲۷﴾

O you who have believed, do not enter houses other than your own houses until you ascertain welcome and greet their inhabitants. That is best for you; perhaps you will be reminded.

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ لے لو اور وہاں کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو ، یہی تمہارے لئے سراسر بہتر ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ
اے لوگو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَدۡخُلُوۡا
نہ تم داخل ہو
بُیُوۡتًا
گھروں میں
غَیۡرَ
سوائے
بُیُوۡتِکُمۡ
اپنے گھروں کے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَسۡتَاۡنِسُوۡا
تم انس حاصل کرو
وَتُسَلِّمُوۡا
اور تم سلام کرو
عَلٰۤی
اوپر
اَہۡلِہَا
اس کے رہنے والوں کے
ذٰلِکُمۡ
یہ بات
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے لوگو
الَّذِیۡنَ
جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہو
لَاتَدۡخُلُوۡا
نہ تم داخل ہوا کرو
بُیُوۡتًا
گھروں میں
غَیۡرَ
سوائے
بُیُوۡتِکُمۡ
اپنے گھروں کے
حَتّٰی
یہاں تک
تَسۡتَاۡنِسُوۡا
کہ تم انس معلوم کرو
وَتُسَلِّمُوۡا
اورتم سلام بھیج دو
عَلٰۤی اَہۡلِہَا
اس کے رہنے والوں پر
ذٰلِکُمۡ
یہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
لَعَلَّکُمۡ
تا کہ تم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حاصل کرو
Translated by

Juna Garhi

O you who have believed, do not enter houses other than your own houses until you ascertain welcome and greet their inhabitants. That is best for you; perhaps you will be reminded.

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ لے لو اور وہاں کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو ، یہی تمہارے لئے سراسر بہتر ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے ایمان والو ! اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ ان کی رضا حاصل نہ کرو اور گھر والوں پر سلام نہ کرلو۔ یہ بات تمہارے حق میں بہتر ہے توقع ہے کہ تم اسے یاد رکھو (اور اس پر عمل کرو) گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگوجوایمان لائے ہو!اپنے گھروں کے سوادوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو یہاں تک کہ تم انس معلوم کرلواوراس کے رہنے والوں پر سلام بھیج دو، تمہارے لیے یہی بہترہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

O those who believe, do not enter any houses, other than your own houses unless you seek permission and greet their inmates with Sam. That is good for you, so that you may observe advice.

اے ایمان والو ! مت جایا کرو کسی گھر میں اپنے گھر کے سوائے جب تک بول چال نہ کرلو، اور سلام کرلو ان گھر والوں پر یہ بہتر ہے تمہارے حق میں تاکہ تم یاد رکھو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے ایمان والو ! اپنے گھروں کے علاوہ دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو حتیٰ کہ ان کی رضا معلوم کرلو اور گھر والوں کو سلام کرلو یہ تمہارے لیے بہتر ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Believers, do not enter other houses than your own until you have the approval of the inmates and have wished them peace; this is the best way for you: it is expected that you will observe it.

23 اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھر میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ گھر والوں کی رضا نہ لے لو 24 اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو ، یہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے ۔ توقع ہے کہ تم اس کا خیال رکھو گے ۔ 25

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے ایمان والو ! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک اجازت نہ لے لو ، اور ان میں بسنے والوں کو سلام نہ کرلو ۔ ( ١٥ ) یہی طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے ، امید ہے کہ تم خیال رکھو گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمانو تم اپنے گھروں کے سوا پرائے گھروں میں مت گھسو جب تک ان گھر والوں 2 سے اذن نہ لو اور (باہر رہ کر) سلام علیک نہ کرلو۔ یہ (اذنل ینا اور سلام کر کے اندر جانا 3 تمہارے حق میں بہت رہے تاکہ تم یاد رکھو (یا نصیحت لو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے ایمان والو ! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں (گھر والوں سے) اجازت لئے بغیر نہ داخل ہوا کرو۔ اور ان گھر والوں کو سلام (السلام علیکم) کیا کرو یہی (بات) تمہارے لئے بہتر ہے تاکہ تم خیال رکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے ایمان والو ! تم اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک کہ تم اجازت حاصل نہ کرلو اور اس کے گھر والوں کو سلام نہ کرلو۔ اس میں تمہارے لئے بہتری ہے تاکہ تم دھیان دے سکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے (لوگوں کے) گھروں میں گھر والوں سے اجازت لئے اور ان کو سلام کئے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے (اور ہم) یہ نصیحت اس لئے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Ye who believe! enter not houses other than your own until ye have asked leave and invoked peace on the inmates thereof. That is better for you, haply ye may take heed.

اے ایمان والو تم اپنے (خاص) گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل مت ہو جب تک کہ اجازت حاصل نہ کرلو ۔ اور ان کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو تمہارے حق میں یہی بہتر ہے تاکہ تم خیال رکھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہو ، جب تک تعارف نہ پیدا کرلو اور گھر والوں کو سلام نہ کرلو ۔ یہی طریقہ تمہارے لئے موجب خیر وبرکت ہے ، تاکہ تمہیں یاد دہانی حاصل رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا ( دوسروں کے ) گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ تم اجازت نہ لے لو اور ان ( گھروں ) کے رہنے والوں کو سلام کرو ، یہ تمہارے لیے بہتر ہے ، شاید کہ تم نصیحت حاصل کرو / یاد رکھو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! اپنے گھروں کے سوا دوسرے لوگوں کے گھروں میں گھر والوں سے اجازت لیے اور ان کو سلام کیے بغیر داخل نہ ہوا کرو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور ہم یہ نصیحت اس لیے کرتے ہیں کہ شاید تم یاد رکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے وہ لوگوں جو ایمان لائے ہو اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو یہاں تک کہ تم اجازت نہ لے لو اور اجازت لینے سے پہلے گھر والوں کو سلام نہ کرلو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے تاکہ تم لوگ نصیحت حاصل کروف

Translated by

Noor ul Amin

اے ایمان والوں اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں نہ جائو جب تک کہ ان کی اجازت نہ حاصل کرلو اور وہاں کہ رہنے والوں کو سلام کرلو ، یہ بات تمہارے لئے بہترہے توقع ہے کہ تم یادرکھوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا اور گھروں میں نہ جاؤ جب تک اجازت نہ لے لو ( ف٤۸ ) اور ان کے ساکنوں پر سلام نہ کرلو ( ف٤۹ ) یہ تمہارے لیے بہتر ہے کہ تم دھیان کرو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو ، یہاں تک کہ تم ان سے اجازت لے لو اور ان کے رہنے والوں کو ( داخل ہوتے ہی ) سلام کہا کرو ، یہ تمہارے لئے بہتر ( نصیحت ) ہے تاکہ تم ( اس کی حکمتوں میں ) غور و فکر کرو

Translated by

Hussain Najfi

اے ایمان والو! اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو ۔ جب تک کہ اجازت نہ لے لو ۔ اور گھر والوں پر سلام نہ کرو ۔ یہی تمہارے لئے بہتر ہے ۔ تاکہ نصیحت حاصل کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye who believe! enter not houses other than your own, until ye have asked permission and saluted those in them: that is best for you, in order that ye may heed (what is seemly).

Translated by

Muhammad Sarwar

Believers, do not enter other's houses until you have asked permission and have greeted the people therein. This is best for you so that perhaps you may remember (God's guidance).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O you who believe! Enter not houses other than your own, until you have asked permission and greeted those in them; that is better for you, in order that you may remember.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O you who believe! Do not enter houses other than your own houses until you have asked permission and saluted their inmates; this is better for you, that you may be mindful.

Translated by

William Pickthall

O ye who believe! Enter not houses other than your own without first announcing your presence and invoking peace upon the folk thereof. That is better for you, that ye may be heedful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईमान लाने वालो! अपने घरों के सिवा दूसरे घऱों में प्रवेश करो, जब तक कि रज़ामन्दी हासिल न कर लो और उन घर वालों को सलाम न कर लो। यही तुम्हारे लिए उत्तम है, कदाचित तुम ध्यान रखो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے ایمان والو تم اپنے (خاص رہنے کے) گھر کے سوا دوسرے گھروں میں مت داخل ہو جب تک کہ (ان سے) اجازت حاصل نہ کرلو اور (اجازت لینے کے قبل) ان کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو (1) یہی تمہارے لیے بہتر ہے (یہ بات تم کو اس لیے بتلائی ہے) تاکہ تم خیال رکھو (اور اس پر عمل کرو) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے یمان والو ! اپنے گھروں کے سوادوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو۔ جب تک کہ گھروالوں سے اجازت اور انہیں سلام کہہ لویہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے تاکہ تم اسے یاد رکھو۔ (٢٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے لوگو جو ایمان لائے ہو ‘ اپنے گھروں کے سوا دوسرے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ گھر والوں کی رضانہ لے لو اور گھر والوں پر سلام نہ بھیج لو ‘ یہ طریقہ تمہارے لیے بہتر ہے۔ توقع ہے کہ تم اس کا خیال رکھو گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے ایمان والو اپنے گھروں کے علاوہ دوسرے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک کہ انسیت حاصل نہ کرلو اور ان گھروں کے رہنے والوں کو سلام نہ کرلو یہ تمہارے لیے بہتر ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرلو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ف اے ایمان والو مت جایا کرو کسی گھر میں اپنے گھروں کے سوائے جب تک بول چال نہ کرلو، اور سلام کرلو ان گھر والوں پر یہ بہتر ہے تمہارے حق میں تاکہ تم یاد رکھو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے ایمان والو تم اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں اس وقت تک داخل نہ ہوا کرو جب تک کہ ان گھر والوں سے اجازت حاصل نہ کرلو اور اس مکان کے رہنے والوں کو سلام علیک نہ کرلو یہ سلام کرکے اجازت لینا تمہارے حق میں بہتر ہے یہ حکم تم کو اس لئے دیا گیا ہے تاکہ تم اس کو یاد رکھو۔