Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 28

سورة النور

فَاِنۡ لَّمۡ تَجِدُوۡا فِیۡہَاۤ اَحَدًا فَلَا تَدۡخُلُوۡہَا حَتّٰی یُؤۡذَنَ لَکُمۡ ۚ وَ اِنۡ قِیۡلَ لَکُمُ ارۡجِعُوۡا فَارۡجِعُوۡا ہُوَ اَزۡکٰی لَکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِیۡمٌ ﴿۲۸﴾

And if you do not find anyone therein, do not enter them until permission has been given you. And if it is said to you, "Go back," then go back; it is purer for you. And Allah is Knowing of what you do.

اگر وہاں تمہیں کوئی بھی نہ مل سکے تو پھر اجازت ملے بغیر اندر نہ جاؤ ۔ اور اگر تم سے لوٹ جانے کو کہا جائے تو تم لوٹ ہی جاؤ یہی بات تمہارے لئے پاکیزہ ہےجو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَحَدًا
کسی ایک کو
فَلَا
تو نہ
تَدۡخُلُوۡہَا
تم داخل ہو ان میں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُؤۡذَنَ
اجازت دے دی جائے
لَکُمۡ
تمہیں
وَاِنۡ
اور اگر نہ ہوتا
قِیۡلَ
کہا جائے
لَکُمُ
تمہیں
ارۡجِعُوۡا
واپس جاؤ
فَارۡجِعُوۡا
تو واپس چلے جاؤ
ہُوَ
وہ
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ تَجِدُوۡا
نہ تم پاؤ
فِیۡہَاۤ
اُن میں
اَحَدًا
کسی ایک کو
فَلَا
تونہ
تَدۡخُلُوۡہَا
تم داخل ہوان میں
حَتّٰی
حتٰی کہ
یُؤۡذَنَ
اجازت دی جائے
لَکُمۡ
تمہیں
وَاِنۡ
اور اگر
قِیۡلَ
کہا جائے
لَکُمُ
تم سے
ارۡجِعُوۡا
لوٹ جاؤ
فَارۡجِعُوۡا
توتم لوٹ جاؤ
ہُوَ
وہ
اَزۡکٰی
زیادہ پاکیزہ ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِمَا
اس کو جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

And if you do not find anyone therein, do not enter them until permission has been given you. And if it is said to you, "Go back," then go back; it is purer for you. And Allah is Knowing of what you do.

اگر وہاں تمہیں کوئی بھی نہ مل سکے تو پھر اجازت ملے بغیر اندر نہ جاؤ ۔ اور اگر تم سے لوٹ جانے کو کہا جائے تو تم لوٹ ہی جاؤ یہی بات تمہارے لئے پاکیزہ ہےجو کچھ تم کر رہے ہو اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر ان میں کسی کو نہ پاؤ تو جب تک تمہیں اجازت نہ ہے اس میں داخل نہ ہونا۔ اور اگر تمہیں کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ آؤ ۔ یہ تمہارے لئے زیاد پاکیزہ طریقہ ہے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرتم کسی کو ان میں نہ پاؤتوان میں داخل نہ ہو حتیٰ کہ تمہیں اجازت دے دی جائے اور اگر تم سے کہاجائے کہ لوٹ جاؤ تو تم لوٹ جاؤ،وہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ ہے اوراﷲ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے جو کچھ بھی تم کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, if you do not find anyone there, do not enter therein until permission is given to you. And if it is said to you, ` Go back&, just go back; it is more decent for you. And Allah is All-Knowing of what you do.

پھر اگر نہ پاؤ اس میں کسی کو تو اس میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ ملے تم کو اور اگر تم کو جواب ملے کہ پھر جاؤ تو پھر جاؤ اس میں خوب ستھرائی ہے تمہارے لئے اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر تم اس گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو اس میں داخل نہ ہو یہاں تک کہ تمہیں اجازت دے دی جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو تم لوٹ جایا کرو یہ طریقہ تمہارے لیے بہت پاکیزہ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, if you do not find anyone therein, do not enter until you have been given permission, and if you are told to go back, you should go back. This is a purer way for you; and Allah has full knowledge of what you do.

پھر اگر وہاں کسی کو نہ پاؤ تو داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ دے دی جائے ، 26 اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس ہو جاؤ ، یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے ، 27 اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان گھروں میں کسی کو نہ پاؤ تب بھی ان میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک تمہیں اجازت نہ دے دی جائے ۔ ( ١٦ ) اور اگر تم سے کہا جائے کہ : واپس چلے جاؤ ۔ تو واپس چلے جاؤ ۔ یہی تمہارے لیے پاکیزہ ترین طریقہ ہے ، اور تم جو عمل بھی کرتے ہو اللہ کو اس کا پورا پورا علم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر ان گھروں میں کسی کو نہ پائو (اندر سے کچھ جواب نہ آئے) تو جب تک تم کو اذن نہ ہو اندر مت گھسو اور اگر (اندر سے) تم کو یہ جواب ملے کہ لوٹ جائو تو لوٹ جائو یہ بہت عمدہ (تہذیب) ہے تمہارے لئے اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر ان (گھروں) میں کسی کونہ پاؤ تو (بھی) ان میں مت جاؤ جب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے (کسی صاحب اختیار کی طرف سے) اور اگر تم سے کہہ دیا جائے کہ تم لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو یہ تمہارے لئے خوب پاکیزگی کی بات ہے اور جو کام تم کرتے ہو اللہ سب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اگر تم ( ان گھروں میں) کسی کو نہ پائو تب بھی اس وقت تک تم ان میں داخل نہ جب تک تمہیں اجازت نہ دے دی جائے۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ تم لوٹ جائو تو تم لوٹ جائو۔ پس تمہارا لوٹ جانا تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور اللہ جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پاؤ تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو۔ یہ تمہارے لئے بڑی پاکیزگی کی بات ہے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا سب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if ye find no one therein, enter not until leave hath been given you. And if it iaid unto you go back, then go back. It is Cleaner for you, and Allah is of that which ye work knower.

پھر اگر ان میں تمہیں کوئی (آدمی) نہ معلوم نہ تو بھی ان میں نہ داخل ہو جب تک تم کو اجازت نہ مل جائے ۔ اور اگر تم سے کہہ دیا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ آیا کرو ۔ یہی تمہارے حق میں پاکیزہ تر ہے اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر تم ان گھروں میں کسی کو نہ پاؤ تو ان میں اس وقت تک داخل نہ ہو ، جب تک تمہیں اجازت نہ ملے اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو واپس ہوجاؤ ۔ یہی طریقہ تمہارے لئے پاکیزہ ہے اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو ، اس سے اچھی طرح باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ان ( گھروں ) میں کسی کونہ پاؤ تو ( بھی ) ان میں داخل نہ ہوا کرو جب تک تمہیں اجازت نہ دی جائے اور اگر تم سے ( یہ ) کہا جائے کہ واپس لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو ، یہ تمہارے لیے بڑی پاکیزگی ( کی بات ) ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) جو ( کچھ ) تم کرتے ہو ، خوب جانتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم گھر میں کسی کو موجود نہ پائو تو جب تک تم کو اجازت نہ دی جائے اس میں مت داخل ہو۔ اور اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت لوٹ جاؤ تو لوٹ جایا کرو یہ تمہارے لیے بڑی پاکیزگی کی بات ہے ‘ اور جو کام تم کرتے ہو اللہ سب جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر اگر تم کو ان گھروں میں کوئی اجازت دینے والا نہ ملے تو تم ان میں داخل نہ ہوا کرو یہاں تک کہ تم کو اجازت دی جائے، اور اگر کبھی تم سے کہہ دیا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو تم واپس چلے جایا کرو یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے، اور اللہ پوری طرح جانتا ہے ان سب کاموں کو جو تم لوگ کرتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

پھر اگر وہاں تمہیں کوئی بھی نہ مل سکے تو اجازت لئے بغیراندرنہ جائو ، اوراگرتمہیں کہاجائے کہ لوٹ جائوتو لوٹ آئو ، یہ تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے اورجو تم کرتے ہواللہ اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر ان میں کسی کو نہ پاؤ ( ف۵۰ ) جب بھی بےما لکوں کی اجازت کے ان میں نہ جاؤ ( ف۵۱ ) اور اگر تم سے کہا جائے واپس جاؤ تو واپس ہو ( ف۵۲ ) یہ تمہارے لیے بہت ستھرا ہے ، اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر تم ان ( گھروں ) میں کسی شخص کو موجود نہ پاؤ تو تم ان کے اندر مت جایا کرو یہاں تک کہ تمہیں ( اس بات کی ) اجازت دی جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو تم واپس پلٹ جایا کرو ، یہ تمہارے حق میں بڑی پاکیزہ بات ہے ، اور اللہ ان کاموں سے جو تم کرتے ہو خوب آگاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر اگر ان ( گھروں ) میں کسی ( آدمی ) کو نہ پاؤ تو ان میں داخل نہ ہو جب تک کہ تمہیں اجازت نہ مل جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جاؤ یہ ( طریقہ کار ) تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ ہے ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye find no one in the house, enter not until permission is given to you: if ye are asked to go back, go back: that makes for greater purity for yourselves: and Allah knows well all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you do not find anyone therein, do not enter until you are given permission. If you are told to go away, do so; this is more decent of you. God knows all that you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you find no one therein, still enter not until permission has been given. And if you are asked to go back, go back, for it is purer for you. And Allah is All-Knower of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you do not find any one therein, then do not enter them until permission is given to you; and if it is said to you: Go back, then go back; this is purer for you; and Allah is Cognizant of what you do.

Translated by

William Pickthall

And if ye find no-one therein, still enter not until permission hath been given. And if it be said unto you: Go away again, then go away, for it is purer for you. Allah knoweth what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर यदि उन में किसी को न पाओ, तो उन में प्रवेश न करो जब तक कि तुम्हें अनुमति प्राप्त न हो। और यदि तुम से कहा जाए कि वापस हो जाओ तो वापस हो जाओ, यही तुम्हारे लिए अधिक अच्छी बात है। अल्लाह भली-भाँति जानता है जो कुछ तुम करते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر گھروں میں تم کو کوئی (آدمی) نہ معلوم ہو تو (بھی) ان گھروں میں نہ جاؤ جب تک کہ تم کو (مختار اذن کی جانب سے) اجازت نہ دی جائے (2) اور اگر تم سے (اجازت لینے کے وقت) یہ کہہ دیا جائے کہ (اس وقت) لوٹ جاؤ تو تم لوٹ آیا کرو۔ یہی بات تمہارے لیے بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب اعمال کی خبر ہے (اگر خلاف کرو گے سزا کے مستحق ہو گے) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر اگر وہاں کسی کو نہ پاؤ تو نہ داخل ہو جب تک کہ تمہیں اجازت نہ دی جائے اور اگر تمہیں واپس جانے کے لیے کہا جائے تو واپس ہوجاؤ۔ یہ تمہارے لیے بہتر طریقہ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ “ (٢٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اگر وہاں کسی کو نہ پائو گے تو داخل نہ ہو جب تک کہ تم کو اجازت نہ دے دی جائے ‘ اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جائو تو واپس ہو جائو ‘ یہ تمہارے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو ‘ اللہ اسے خوب جانتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر تم ان گھروں میں کسی کو نہ پاؤ تو اس وقت تک ان میں داخل نہ ہو جب تک تمہیں اجازت نہ دی جائے سو اگر تم سے کہا جائے کہ واپس ہوجاؤ تو لوٹ جاؤ یہ تمہارے لیے خوب زیادہ پاکیزگی کی چیز ہے، جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر نہ پاؤ اس میں کسی کو تو اس میں نہ جاؤ جب تک کہ اجازت نہ ملے تم کو اور اگر تم کو جواب ملے کہ پھر جاؤ تو پھر جاؤ اس میں خوب ستھرائی ہے تمہارے لیے اور اللہ جو تم کرتے ہو اس کو جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر ان گھروں میں تم کسی کو نہ پائو تو ان میں اس وقت تک داخل نہ ہو جب تک تم کو اجازت نہ دے دی جائے اور اگر تم کو صاحب خانہ کی طرف سے بجائے اجازت کے یہ کہاجائے کہ اس وقت تشریف لے جائیے تو تم لوٹ آئو یہ واپس آجانا تمہارے لئے زیادہ صفائی کی بات ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے بخوبی واقف ہے