Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 3

سورة النور

اَلزَّانِیۡ لَا یَنۡکِحُ اِلَّا زَانِیَۃً اَوۡ مُشۡرِکَۃً ۫ وَّ الزَّانِیَۃُ لَا یَنۡکِحُہَاۤ اِلَّا زَانٍ اَوۡ مُشۡرِکٌ ۚ وَ حُرِّمَ ذٰلِکَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۳﴾

The fornicator does not marry except a [female] fornicator or polytheist, and none marries her except a fornicator or a polytheist, and that has been made unlawful to the believers.

زانی مرد بجز زانیہ یا مشرکہ عورت کے اور سے نکاح نہیں کرتا اور زنا کار عورت بھی بجز زانی یا مشرک مرد کے اور نکاح نہیں کرتی اور ایمان والوں پر یہ حرام کر دیا گیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلزَّانِیۡ
زانی مرد
لَایَنۡکِحُ
نہیں نکاح کرتا
اِلَّا
مگر
زَانِیَۃً
زانیہ عورت سے
اَوۡ
یا
مُشۡرِکَۃً
مشرکہ عورت سے
وَّالزَّانِیَۃُ
اور زانیہ عورت
لَایَنۡکِحُہَاۤ
نہیں نکاح کرتا اس سے
اِلَّا
مگر
زَانٍ
زانی مرد
اَوۡ
یا
مُشۡرِکٌ
مشرک مرد
وَحُرِّمَ
اور حرام کردیا گیا
ذٰلِکَ
یہ ایک سورت ہے
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلزَّانِیۡ
زانی مرد
لَایَنۡکِحُ
نہیں نکاح کرے گا
اِلَّا
مگر
زَانِیَۃً
زانیہ عورت سے
اَوۡ
یا
مُشۡرِکَۃً
مشرکہ عورت سے
وَّالزَّانِیَۃُ
اور زانیہ عورت
لَایَنۡکِحُہَاۤ
نہیں نکاح کرے گا اس عورت سے
اِلَّا
مگر
زَانٍ
زانی مرد
اَوۡ
یا
مُشۡرِکٌ
مشرک مرد
وَحُرِّمَ
اور حرام کردیا گیا
ذٰلِکَ
یہ
عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اہل ایمان پر
Translated by

Juna Garhi

The fornicator does not marry except a [female] fornicator or polytheist, and none marries her except a fornicator or a polytheist, and that has been made unlawful to the believers.

زانی مرد بجز زانیہ یا مشرکہ عورت کے اور سے نکاح نہیں کرتا اور زنا کار عورت بھی بجز زانی یا مشرک مرد کے اور نکاح نہیں کرتی اور ایمان والوں پر یہ حرام کر دیا گیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ یا مشرکہ عورت کے ساتھ، اور زانیہ کے ساتھ وہی نکاح کرے جو خود زانی یا مشرک ہو۔ اور اہل ایمان پر یہ کام حرام کردیا گیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

زانی نکاح نہیں کرے گا مگر زانیہ یامشرکہ عورت کے ساتھ ہی اورزانیہ کے ساتھ نکاح نہیں کرے گا مگر زانی یا مشرک مردہی اور اہلِ ایمان پریہ حرام کر دیاگیاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A man who is fornicator does not (like to) may but a woman who is a fornicator or a polytheist. And a woman who is a fornicator does not (like to) may but a man who is a fornicator or a polytheist. And this (i.e. preferring to marry such spouses) has been prohibited for the believers.

بدکار مرد نہیں نکاح کرتا مگر عورت بدکار سے یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہیں کرتا مگر بدکار مرد یا مشرک اور یہ حرام ہوا ہے ایمان والوں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

زانی مرد کو روا نہیں کہ وہ نکاح کرے مگر کسی زانیہ ہی سے یا مشرکہ سے اور زانیہ عورت بھی اس لائق نہیں کہ اس سے کوئی نکاح کرے مگر صرف بدکار مرد یا کوئی مشرک۔ اور حرام کردیا گیا ہے یہ (زانی اور زانیہ سے نکاح) مؤمنین پر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

A man guilty of adultery (or fornication) shall not marry any but the woman guilty of the same or a mushrik woman, and none shall marry a woman guilty of adultery (or fornication) but the man guilty of the same or a mushrik man: such marriages are forbidden to true believers.

زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ ۔ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک ۔ اور یہ حرام کر دیا گیا ہے اہل ایمان پر ۔ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

زانی مرد نکاح کرتا ہے تو زنا کا ریا مشرک عورت ہی سے نکاح کرتا ہے ، اور زنا کار عورت سے نکاح کرتا ہے تو وہی مرد جو خود زانی ہو ، یا مشرک ہو ( ٢ ) اور یہ بات مومنوں کے لیے حرام کردی گئی ہے ( ٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بدکار مرد بدکار یا مشرکہ عورت سے ہی نکاح کرے گا اور بدکار عورت سے وہی مرد نکاح کرے گا جو بدکار یا مشرک ہو اور ایمانداروں کو یہ کام (یعنی زنا کاروں سے نکاح کرنا، حرام ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

زانی نکاح بھی زانیہ عورت سے کرتا ہے یا مشرکہ سے اور (اسی طرح) زانیہ کے ساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتا بجز زانی یا مشرک کے اور یہ (ایسا نکاح) ایمان والوں پر حرام (موجب گناہ) قرار دیا گیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بدکار مرد نکاح نہیں کرتا مگر زنا کا ریا مشرک عورت سے اور بد کار عورت نکاح نہیں کرتی مگر بدکار یا مشرک مرد سے اور یہ بات مسلمانوں پر حرام کردی گئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بدکار مرد تو بدکار یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ (یعنی بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The adulterer weddeth not but an adulteress or an associatoress: and the adulteress! --none weddeth her save an adulterer or an associator; and that is forbidden unto the believers.

زنا کار مرد نکاح بھی کسی کے ساتھ نہیں کرتا بجز زنا کار عورت یا مشرکہ عورت کے ۔ اور زنا کار عورت کے ساتھ بھی کوئی نکاح نہیں کرتا بجز زانی یا مشرک کے ۔ اور اہل ایمان پر یہ حرام کردیا گیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

زانی نہ نکاح کرنے پائے مگر کسی زانیہ یا مشرکہ سے اور کسی زانیہ سے نکاح نہ کرے مگر کوئی زانی یا مشرک اور اہلِ ایمان پر یہ چیز حرام ٹھہرائی گئی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

زنا کار مرد تو صرف زنا کاریا مشرک عورت سے ہی نکاح کرتا ہے اور زنا کار عورت کے ساتھ ( بھی ) زنا کار یا مشرک مرد ہی نکاح کرتا ہے اور یہ ایمان والے مردوں پر حرام کردیا گیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بدکار مرد ‘ بدکار عورت یا مشرک عورت کے سوا نکاح نہیں کرتا اور بدکار عورت کو بھی بدکار یا مشرک مرد کے سوا اور کوئی نکاح میں نہیں لاتا اور یہ ( بدکار عورت سے نکاح کرنا) مومنوں پر حرام ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بدکار مرد نکاح نہیں کرتا مگر کسی بدکار یا مشرک عورت سے، اور بدکار عورت سے نکاح نہیں کرتی مگر کوئی بدکار یا مشرک شخص، اور حرام کردیا گیا اس کو ایمان والوں پر

Translated by

Noor ul Amin

زانی مرد صرف زانیہ یامشرکہ عورت کے ساتھ نکاح کرے گا اور زانیہ عورت صرف زانی یامشرک مرد کے ساتھ نکاح کریگی اور اہل ایمان پر یہ کام حرام کردیاگیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بدکار مرد نکاح نہ کرے مگر بدکار عورت یا شرک والی سے ، اور بدکار عورت سے نکاح نہ کرے مگر بدکار مرد یا مشرک ( ف٦ ) اور یہ کام ( ف۷ ) ایمان والوں پر حرام ہے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بدکار مرد سوائے بدکار عورت یا مشرک عورت کے ( کسی پاکیزہ عورت سے ) نکاح ( کرنا پسند ) نہیں کرتا اور بدکار عورت سے ( بھی ) سوائے بدکار مرد یا مشرک کے کوئی ( صالح شخص ) نکاح ( کرنا پسند ) نہیں کرتا ، اور یہ ( فعلِ زنا ) مسلمانوں پر حرام کر دیا گیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

زناکار مرد نکاح نہیں کرتا مگر زناکار عورت یا مشرک عورت کے ساتھ اور زناکار عورت نکاح نہیں کرتی مگر زناکار مرد یا مشرک مرد کے ساتھ اور یہ ( زنا ) اہلِ ایمان پر حرام قرار دے دیا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let no man guilty of adultery or fornication marry and but a woman similarly guilty, or an Unbeliever: nor let any but such a man or an Unbeliever marry such a woman: to the Believers such a thing is forbidden.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one should marry a fornicator except a fornicatress or a pagan woman. No one should marry a fornicatress except a fornicator or a pagan man. Such (marriage) is unlawful to the believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Zani marries not but a Zaniyah or a Mushrikah; and the Zaniyah, none marries her except a Zani or a Mushrik. Such a thing is forbidden to the believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The fornicator shall not marry any but a fornicatress or idolatress, and (as for) the fornicatress, none shall marry her but a fornicator or an idolater; and it is forbidden to the believers.

Translated by

William Pickthall

The adulterer shall not marry save an adulteress or an idolatress, and the adulteress none shall marry save an adulterer or an idolater. All that is forbidden unto believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

व्यभिचारी किसी व्यभिचारिणी या बहुदेववादी स्त्री से ही निकाह करता है। और (इसी प्रकार) व्यभिचारिणी, किसी व्यभिचारी या बहुदेववादी से ही निकाह करते हैं। और यह मोमिनों पर हराम है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

زانی نکاح بھی کسی کے ساتھ نہیں کرتا بجز زانیہ یا مشرکہ کے اور (اسی طرح) زانیہ کے ساتھ بھی اور کوئی نکاح نہیں کرتا بجز زانی مشرک کے اور یہ (یعنی ایسا نکاح) مسلمانوں پر حرام (موجب گناہ) کیا گیا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک اور یہ اہل ایمان پر حرام کردیا گیا ہے۔ “ (٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زانی نکاح نہ کرے مگر زانیہ کے ساتھ یا مشرکہ کے ساتھ اور زانیہ کے ساتھ نکاح نہ کرے مگر زانی یا مشرک اور یہ حرام کردیا گیا ہے اہل ایمان پر

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

زانی نکاح بھی کسی کے ساتھ نہیں کرتا بجز زانیہ یا مشرکہ کے اور زانیہ کے ساتھ بھی اور کوئی نکاح نہیں کرتا بجز زانی یا مشرک کے اور یہ مسلمانوں پر حرام کیا گیا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بدکار مرد نہیں نکاح کرتا مگر عورت بدکار سے یا شرک والی سے اور بدکار عورت سے نکاح نہیں کرتا مگر بدکار مرد یا مشرک اور یہ حرام ہوا ہے ایمان والوں پر  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

زنا کار مرد نکاح نہیں کرتا مگر زن بدکار سے یا مشرک سے او زانیہ عورت سے نکاح کرنے کی رغبت نہیں کرتا مگر زناکار یا مشرک اور یہ بات مسلمانوں پر حرام کردی گئی ہے