Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 33

سورة النور

وَ لۡیَسۡتَعۡفِفِ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ نِکَاحًا حَتّٰی یُغۡنِیَہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَبۡتَغُوۡنَ الۡکِتٰبَ مِمَّا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُکُمۡ فَکَاتِبُوۡہُمۡ اِنۡ عَلِمۡتُمۡ فِیۡہِمۡ خَیۡرًا ٭ۖ وَّ اٰتُوۡہُمۡ مِّنۡ مَّالِ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اٰتٰىکُمۡ ؕ وَ لَا تُکۡرِہُوۡا فَتَیٰتِکُمۡ عَلَی الۡبِغَآءِ اِنۡ اَرَدۡنَ تَحَصُّنًا لِّتَبۡتَغُوۡا عَرَضَ الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا ؕ وَ مَنۡ یُّکۡرِہۡہُّنَّ فَاِنَّ اللّٰہَ مِنۡۢ بَعۡدِ اِکۡرَاہِہِنَّ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۳۳﴾

But let them who find not [the means for] marriage abstain [from sexual relations] until Allah enriches them from His bounty. And those who seek a contract [for eventual emancipation] from among whom your right hands possess - then make a contract with them if you know there is within them goodness and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave girls to prostitution, if they desire chastity, to seek [thereby] the temporary interests of worldly life. And if someone should compel them, then indeed, Allah is [to them], after their compulsion, Forgiving and Merciful.

اور ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو اپنا نکاح کرنے کا مقدور نہیں رکھتے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے مالدار بنا دے ، تمہارے غلاموں میں سے جو کوئی کچھ تمہیں دے کر آزادی کی تحریر کرانی چاہے تو تم ایسی تحریر انہیں کر دیا کرو اگر تم کو ان میں کوئی بھلائی نظر آتی ہو اور اللہ نے جو مال تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے انہیں بھی دو ، تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا کی زندگی کے فائدے کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو اور جو انہیں مجبور کر دے تو اللہ تعالٰی ان پر جبر کے بعد بخش دینے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلۡیَسۡتَعۡفِفِ
اور ضرور پاک دامنی اختیار کریں
الَّذِیۡنَ
وہ جو
لَایَجِدُوۡنَ
نہیں وہ پاتے(وسعت)
نِکَاحًا
نکاح کی
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغۡنِیَہُمُ
غنی کر دے انہیں
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جو
یَبۡتَغُوۡنَ
چاہتے ہوں
الۡکِتٰبَ
مکاتبت /آزادی کی تحریر
مِمَّا
ان میں سے جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہیں
اَیۡمَانُکُمۡ
دائیں ہاتھ تمہارے
فَکَاتِبُوۡہُمۡ
تو مکاتبت کر لو ان سے
اِنۡ
اگر
عَلِمۡتُمۡ
جانو تم
فِیۡہِمۡ
ان میں
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
وَّاٰتُوۡہُمۡ
اور دو انہیں
مِّنۡ مَّالِ
مال سے
اللّٰہِ
اللہ کے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اٰتٰىکُمۡ
اس نے دیا ہے تمہیں
وَلَا
اور نہ
تُکۡرِہُوۡا
تم مجبور کرو
فَتَیٰتِکُمۡ
اپنی باندیوں کو
عَلَی الۡبِغَآءِ
بدکاری پر
اِنۡ
اگر
اَرَدۡنَ
وہ چاہیں
تَحَصُّنًا
پاک دامنی
لِّتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کرو
عَرَضَ
سامان
الۡحَیٰوۃِ
زندگی کا
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّکۡرِہۡہُّنَّ
مجبور کرے گا انہیں
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اِکۡرَاہِہِنَّ
ان کو مجبور کرنے کے
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلۡیَسۡتَعۡفِفِ
اور لازماً پاک دامنی اختیار کریں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
لَایَجِدُوۡنَ
نہ پائیں
نِکَاحًا
نکاح(کی طاقت)
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یُغۡنِیَہُمُ
غنی کردے گا اُنہیں
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَالَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَبۡتَغُوۡنَ
چاہتے ہیں
الۡکِتٰبَ
مکاتبت
مِمَّا
ان میں سے جن کے
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُکُمۡ
تمہارے دائیں ہاتھ
فَکَاتِبُوۡہُمۡ
تو مکاتبت کر لو ان سے
اِنۡ
اگر
عَلِمۡتُمۡ
تم جانتے ہو
فِیۡہِمۡ
ان میں
خَیۡرًا
کوئی بھلائی
وَّاٰتُوۡہُمۡ
اور دو ان کو
مِّنۡ مَّالِ
مال میں سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
الَّذِیۡۤ
وہ جو
اٰتٰىکُمۡ
۔ (اللہ تعالیٰ نے) دیا ہے تمہیں
وَلَا
اور نہ
تُکۡرِہُوۡا
تم مجبور کرو
فَتَیٰتِکُمۡ
اپنی لونڈیوں کو
عَلَی الۡبِغَآءِ
بدکاری پر
اِنۡ
اگر
اَرَدۡنَ
وہ چاہتی ہوں
تَحَصُّنًا
پاک دامن رہنا
لِّتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم حاصل کر لو
عَرَضَ
کچھ فائدہ
الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی کا
وَمَنۡ
اور جو شخص
یُّکۡرِہۡہُّنَّ
مجبور کرے گا ان کو
فَاِنَّ
تو یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
اِکۡرَاہِہِنَّ
ان کی مجبوری کے
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہے
Translated by

Juna Garhi

But let them who find not [the means for] marriage abstain [from sexual relations] until Allah enriches them from His bounty. And those who seek a contract [for eventual emancipation] from among whom your right hands possess - then make a contract with them if you know there is within them goodness and give them from the wealth of Allah which He has given you. And do not compel your slave girls to prostitution, if they desire chastity, to seek [thereby] the temporary interests of worldly life. And if someone should compel them, then indeed, Allah is [to them], after their compulsion, Forgiving and Merciful.

اور ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو اپنا نکاح کرنے کا مقدور نہیں رکھتے یہاں تک کہ اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل سے مالدار بنا دے ، تمہارے غلاموں میں سے جو کوئی کچھ تمہیں دے کر آزادی کی تحریر کرانی چاہے تو تم ایسی تحریر انہیں کر دیا کرو اگر تم کو ان میں کوئی بھلائی نظر آتی ہو اور اللہ نے جو مال تمہیں دے رکھا ہے اس میں سے انہیں بھی دو ، تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا کی زندگی کے فائدے کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو اور جو انہیں مجبور کر دے تو اللہ تعالٰی ان پر جبر کے بعد بخش دینے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ نکاح (کا سامان) نہیں پاتے انھیں (زنا وغیرہ) سے بچے رہنا چاہیئے تاآنکہ اللہ انھیں اپنے فضل سے غنی کردے اور تمہارے غلاموں میں سے جو لوگ مکاتبت کرنا چاہیں تو اگر تم ان میں بھلائی دیکھو تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور اس مال میں سے جو اللہ تمہیں دیا ہے انھیں بھی دے دو ۔ اور تمہاری لونڈیاں اگر پاکدامن رہنا چاہیں تو انہیں اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر بدکاری پر مجبور نہ کرو۔ اور جو کوئی انھیں مجبور کرے تو ان پر جبر کے بعد اللہ تعالیٰ انھیں بخش دینے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو نکاح کی طاقت نہ پائیں وہ لازماًپاک دامنی اختیارکریں یہاں تک کہ اﷲ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں غنی کردے اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتبت(آزادی کی تحریر) چاہتے ہیں، اگرتم ان میں کوئی بھلائی جانتے ہوتواُن سے مکاتبت کرلواور اُن کو اس مال میں سے دوجواﷲ تعالیٰ نے تمہیں دیاہے اوراپنی لونڈیوں کواگر وہ پاک دامن رہنا چاہتی ہوں تو بدکاری پرمجبورنہ کروکہ تم دنیاکی زندگی کاکچھ فائدہ حاصل کرواورجوشخص ان کو مجبور کرے گاتواُن کی مجبوری کے بعدیقیناًاﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا ،نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who cannot afford marriage should keep chaste until Allah enriches them out of His grace…And those of your slaves who seek the contract of Kitabah (emancipation by paying money), contract Kitabah with them, if you know of some good in them. And give them out of the wealth of Allah that He has given to you. And do not compel your maids to prostitution - if they wish to observe chastity - in order that you may seek the temporary benefit of the worldly life. And if one compels them, then after their being compelled, Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

اور اپنے آپ کو تھامتے رہیں جن کو نہیں ملتا سامان نکاح کا جب تک کہ مقدور دے ان کو اللہ اپنے فضل سے اور جو لوگ چاہیں لکھت آزادی کی مال دے کر ان میں سے کہ جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں تو ان کو لکھ کر دے دو اگر سمجھو ان میں کچھ نیکی اور دو ان کو اللہ کے مال سے جو اس نے تم کو دیا ہے اور نہ زبردستی کرو اپنی چھوکریوں پر بدکاری کے واسطے اگر وہ چاہیں قید سے رہنا کہ تم کمانا چاہو اسباب دنیا کی زندگانی کا اور جو کوئی ان پر زبردستی کرے گا تو اللہ ان کی بےبسی کے پیچھے بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور خود کو بچائے رکھیں وہ لوگ جو نکاح کی قدرت نہ پائیں یہاں تک کہ اللہ انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے اور جو مکاتبت کرنا چاہیں تمہارے مملوکوں میں سے تو ان سے مکاتبت کرلیا کرو اگر تم سمجھو کہ ان میں بھلائی ہے اور ان کو اس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے اور اپنی باندیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کیا کرو جبکہ وہ خود پاک دامن رہنا چاہیں تاکہ تم حاصل کرو دنیا کی زندگی کا سامان اور اگر کوئی انہیں مجبور کرے گا تو یقیناً اللہ ان کے جبر کے بعد بہت بخشنے والا بہت رحم کرنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And those, who cannot find a match, should observe continence till Allah provides them with means out of His bounty And if those who are in your possession, ask for a deed of emancipation, execute the deed of emancipation with them, provided that you find some good in them; and give them something out of the means Allah has given you. And do not force your slave-girls into prostitution for your own worldly gains when they themselves want to keep chaste; and if anyone forces them into it, after such a compulsion Allah will be forgiving and merciful for them.

اور جو نکاح کا موقع نہ پائیں انھیں چاہیے کہ عفّت مآبی اختیار کریں ، یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کر دے ۔ 54 اور تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت کی درخواست کریں 55 ان سے مکاتبت کر لو 56 اگر تمہیں معلوم ہو کہ ان کے اندر بھلائی ہے 57 ، اور ان کو اس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے ۔ 58 اور اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ خود پاکدامن رہنا چاہتی ہوں 59 ، اور جو کوئی ان کو مجبور کرے تو اس جبر کے بعد اللہ ان کے لیے غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں کو نکاح کے مواقع میسر نہ ہوں ، وہ پاک دامنی کے ساتھ رہیں ، یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے انہیں بے نیاز کردے ۔ اور تمہاری ملکیت کے غلام باندیوں میں سے جو مکاتبت کا معاہدہ کرنا چاہیں ، اگر ان میں بھلائی دیکھو تو ان سے مکاتبت کا معاہدہ کرلیا کرو ( ٢٦ ) اور ( مسلمانو ) اللہ نے تمہیں جو مال دے رکھا ہے اس میں سے ایسے غلام باندیوں کو بھی دیا کرو ، اور اپنی باندیوں کو دنیوی زندگی کا سازوسامان حاصل کرنے کے لیے بدکاری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاک دامنی چاہتی ہوں ، ( ٢٧ ) اور جو کوئی انہیں مجبور کرے گا تو ان کو مجبور کرنے کے بعد اللہ ( ان باندیوں کو ) بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔ ( ٢٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ نکاح کرنے کا مقدور نہیں رکھتے وہ حرام کاری سے بچے رہیں (اپنے آپ کو روکے رہیں) یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے انکو مال دار کر دے اور تمہارے غلاموں لونڈیوں میں سے جو مکاتب ہونا چاہیں ان کو اگر اس لائق سمجھ تو مکاتب کردو 6 اور اللہ تعالیٰ نے جو اپنا مال تم کو دیا ہے اس میں سے ان کو بھی 7 دو اور تمہاری لونڈیاں اگر پاک دامن رہنا چاہیں تو ان سے دنیا کی زندگی کا سامان کمانے کے لئے (روپیہ پیدا کرنے کے لئے) زبردستی حرام کاری نہ کرائو اور جو کوئی ان پر زبردستی کرے گا تو زبردستی کے بعد (ان پر گناہ نہ ہوگا) اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جنکا نکاح کا مقدور نہ ہو ان کو چاہیے کہ (اپنے نفس کو) ضبط کریں یہاں تک کہ اللہ (اگر چاہے تو) اپنے فضل سے ان کو غنی کردے۔ اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتبت چاہتے ہوں (ایک معاہدہ کہ اتنی رقم کما کر دو تو آزاد ہو) تو (بہتر ہے) ان سے مکاتبت کرلو اگر تمہیں ان میں بہتری کے آثار ملیں تو۔ اور اللہ کے (دیئے ہوئے) مال سے ان کو بھی دو جو اس نے تمہیں دے رکھا ہے (تاکہ جلدی آزاد ہوسکیں) اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو بےشرمی کی زندگی پر مجبور مت کرو صرف دنیا کی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اور جو ان کو مجبور کرے گا تو اللہ ان کے مجبور کیے جانے کے بعد (ان کو) بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں میں نکاح کی طاقت نہ ہو وہ اپنے آپ کو اس وقت تک قابو میں رکھیں جب تک اللہ تعالیٰ ان کو اپنے فضل و کرم سے مال دار نہ کردے۔ اور (لونڈی غلاموں میں سے) جو مکاتب (غلامی سے نکلنے کے لیے لکھنا پڑھنا) ہونا چاہتے ہیں اگر تم ان میں بہتری پاتے ہو تو ان کو مکاتب بنادو۔ اور اللہ نے تمہیں مال دے رکھا ہے اس میں سے ان کو بھی دو اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کیا کرو، بالخصوص جب کہ وہ خود پاک دامن رہنا چاہتی ہوں اور تم یہ ذلیل حرکت محض اس لیے کرو کہ تم دنیا کا کچھ مال حاصل کرسکو پھر یاد رکھو کہ جو ان کو مجبور کرے گا تو اللہ ان کے مجبور ہونے کے بعد ان کی بخشش فرما دے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جن کو بیاہ کا مقدور نہ ہو وہ پاک دامنی کو اختیار کئے رہیں یہاں تک کہ خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کردے۔ اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں (صلاحیت اور) نیکی پاؤ تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور خدا نے جو مال تم کو بخشا ہے اس میں سے ان کو بھی دو۔ اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاک دامن رہنا چاہیں تو (بےشرمی سے) دنیاوی زندگی کے فوائد حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرنا۔ اور جو ان کو مجبور کرے گا تو ان (بیچاریوں) کے مجبور کئے جانے کے بعد خدا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who find not means to marry shall restrain themselves until Allah enricheth them of His grace. And from among those whom your right hands own those who seek a writing- write it for them if ye know in them any good, and vouchsafe unto them of the wealth of Allah which He hath vouchsafed unto you. And constrain not your bedmaids to harlotry if they would live chastely, in order that ye may seek the chance gain of the life of the world. And whosoever will constrain them, then verily Allah is--after their constraint--Forgiving, Mercifu1.

اور جن لوگوں کو نکاح کا مقدور نہیں انہیں چاہیے کہ ضبط سے کام لیں یہاں تک کہ اللہ انہیں اپنے فضل سے غنی کردے ۔ اور تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتب ہونے کے خواہاں ہوں تو انہیں مکاتب بنا دیا کرو اگر ان میں بہتری (کے آثار) پاؤ ۔ اور اللہ کے اس مال میں سے بھی انہیں دو جو اس نے تمہیں عطا کیا ہے ۔ اور اپنی باندیوں کو مت مجبور کرو زنا پر جب کہ وہ پاک دامن رہنا چاہیں ۔ محض اس لئے کہ دنیوی زندگی کا کچھ فائدہ تمہیں حاصل ہوجائے ۔ اور جو کوئی انہیں مجبور کرے گا سو اللہ ان کے مجبور کئے جانے کے بعد بخشنے والا ہے مہربان ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ نکاح کرنے کی مقدرت نہیں پارہے ، وہ اپنے کو ضبط میں رکھیں ، یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی کردے اور جو مکاتب ہونے کے طالب ہوں ، تمہارے مملوکوں میں سے ، تو ان کو مکاتب بنادو اگر تم ان میں صلاحیت پاؤ اور ان کو اس مال میں سے دو جو خدا نے تم کو دیا ہے اور اپنی لونڈیوں کو پیشہ پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ عفت کی زندگی کی خواہاں ہیں ، محض اس لئے کہ کچھ متاع دنیا تمہیں حاصل ہوجائے اور جو ان کو مجبور کرے گا تو اس اکراہ کے بعد اللہ ان کیلئے غفور ورحیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور چاہیے کہ جو لوگ نکاح ( کی قدرت ) نہ پاتے ہوں پاک دامنی اختیار کریں یہاں تک کہ اللہ ( تعالیٰ ) ان کو اپنے فضل سے غنی کردیں اور ان ( غلام ، باندیوں ) میں سے جن کے تم مالک ہو جو ( بھی ) ( عقد ) کتابت چاہیں پس اگر تم ان میں کوئی بھلائی ( صلاحیت ) جانتے ہو تو ان سے ( عقد ) کتابت کرلو اور ( اے مسلمانو! ) اس مال میں سے ( بھی ) دے دو جو اس ( اللہ تعالیٰ ) نے تمہیں عطا فرما رکھا ہے اور اپنی ( مملوکہ ) پاکدامنی چاہنے والی لونڈیوں کو ( ہر حال میں حرام فعل ) زنا ( کرانے ) پر ( زبردستی ) مجبور نہ کرو اگر وہ پاک دامنی رہنا چاہیں ( تو خاص طور پر ) تاکہ تم ( اس کے ذریعے ) دنیا کی زندگی کا ( کچھ ) فائدہ تلاش ( حاصل ) کرو اور جو ان کو ( زبردستی ) مجبور کرے گا تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ان کے مجبور کیے جانے کے بعد ( بھی ان باندیوں کی ) مغفرت کرنے والے رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو نکاح کی استطاعت نہ رکھتے ہوں وہ پاکدامنی اختیار کیے رہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے اور جو غلام تم سے مکاتبت چاہیں اگر تم ان میں صلاحیت اور نیکی پائو تو ان سے مکاتبت کرلو۔ اور اللہ نے جو مال تم کو دیا ہے اس میں سے ان کو بھی دو اور اپنی لونڈیوں کو اگر وہ پاکدامن رہنا چاہیں تو بےشرمی سے دنیاوی فوائد حاصل کرنے کے لیے بدکاری پر مجبور نہ کرنا اور جو ان کو مجبور کرے گا تو اس عمل پر ان کی پکڑ نہ ہوگی (مجبور کرنے والے کی پکڑ ہوگی) اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ نکاح کی قدرت نہیں رکھتے ان کو چاہیے کہ وہ پاک دامن رہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو غنی اور مالدار بنا دے اپنے فضل و کرم سے اور تمہارے مملوکوں میں سے جو لوگ مکاتب ہونے کی خواہش کریں تم ان کو مکاتب بنادیا کرو اگر تم ان میں بہتری کے آثار پاؤ اور ان کو اللہ کے اس مال میں سے دیا کرو جو اس نے تم کو عطا فرما رکھا ہے اور اپنی لونڈیوں کو بدکاری پر مجبور نہ کیا کرو، بالخصوص جب کہ وہ خود پاک دامن رہنا چاہتی ہوں اور تم یہ ذلیل حرکت محض اس لیے کرو کہ تم دنیا کا کچھ مال حاصل کرسکو پھر یاد رکھو کہ جو ان کو مجبور کرے گا تو اللہ ان کے مجبور ہونے کے بعد ان کی بخشش فرما دے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی بخشنے والا انتہائی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور جن کو شادی کے اسباب مہیانہ ہوں ، انہیں زناسے بچے رہنا چاہیےحتیٰ کہ اللہ انہیں اپنے فضل سے غنی کردے اور تمہارے غلاموں میں سےجو کوئی کچھ تمہیں دے کرآزادی کی تحریرکرانی چاہےتوتم ایسی تحریرانہیں کردیا کرو اگرتم کو ان میں کوئی بھلائی نظرآتی ہواوراللہ نے جو مال تمہیں دے رکھا ہے ان میں سے انہیں کچھ دے کران کی مدد کرو اور تمہاری لونڈیاں اگر پاک دامن رہنا چاہیں تو انہیں اپنے دنیاوی فائدوں کے لئے بدکاری پر مجبورنہ کرو اورجو کوئی انہیں مجبورکرے تو اللہ ان پر جبرکے بعدبخش دینے والا اور رحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور چاہیے کہ بچے رہیں ( ف٦۹ ) وہ جو نکاح کا مقدور نہیں رکھتے ( ف۷۰ ) یہاں تک کہ اللہ مقدور والا کردے اپنے فضل سے ( ف۷۱ ) اور تمہارے ہاتھ کی مِلک باندی غلاموں میں سے جو یہ چاہیں کہ کچھ مال کمانے کی شرط پر انھیں آزادی لکھ دو تو لکھ دو ( ف۷۲ ) اگر ان میں کچھ بھلائی جانو ( ف۷۳ ) اور اس پر ان کی مدد کرو اللہ کے مال سے جو تم کو دیا ( ف۷٤ ) اور مجبور نہ کرو اپنی کنیزوں کو بدکاری پر جب کہ وہ بچنا چاہیں تاکہ تم دنیوی زندگی کا کچھ مال چاہو ( ف۷۵ ) اور جو انھیں مجبور کرے گا تو بیشک اللہ بعد اس کے کہ وہ مجبوری ہی کی حالت پر رہیں بخشنے والا مہربان ہے ( ف۷٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ایسے لوگوں کو پاک دامنی اختیار کرنا چاہئے جو نکاح ( کی استطاعت ) نہیں پاتے یہاں تک کہ اللہ انہیں اپنے فضل سے غنی فرما دے ، اور تمہارے زیردست ( غلاموں اور باندیوں ) میں سے جو مکاتب ( کچھ مال کما کر دینے کی شرط پر آزاد ) ہونا چاہیں تو انہیں مکاتب ( مذکورہ شرط پر آزاد ) کر دو اگر تم ان میں بھلائی جانتے ہو ، اور تم ( خود بھی ) انہیں اللہ کے مال میں سے ( آزاد ہونے کے لئے ) دے دو جو اس نے تمہیں عطا فرمایا ہے ، اور تم اپنی باندیوں کو دنیوی زندگی کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے بدکاری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاک دامن ( یا حفاطتِ نکاح میں ) رہنا چاہتی ہیں ، اور جو شخص انہیں مجبور کرے گا تو اللہ ان کے مجبور ہو جانے کے بعد ( بھی ) بڑا بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ نکاح کرنے کی قدرت نہیں رکھتے انہیں چاہیے کہ عفت اور ضبط نفس سے کام لیں ۔ یہاں تک کہ اللہ انہیں اپنے فضل سے غنی کر دے اور تمہارے مملوکہ غلاموں اور کنیزوں میں سے جو مکاتب بننے کے خواہشمند ہوں ۔ تو اگر تمہیں ان میں کوئی بھلائی معلوم ہو تو ان سے مکاتبہ کرلو ۔ اور تم اللہ کے مال میں سے انہیں عطا کرو اور اپنی جوان کنیزوں کو محض دنیوی رنگ کا کچھ سامان حاصل کرنے کیلئے بدکاری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں اگر کوئی انہیں مجبور کرے تو بیشک ان کو مجبور کرنے کے بعد بھی اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let those who find not the wherewithal for marriage keep themselves chaste, until Allah gives them means out of His grace. And if any of your slaves ask for a deed in writing (to enable them to earn their freedom for a certain sum), give them such a deed if ye know any good in them: yea, give them something yourselves out of the means which Allah has given to you. But force not your maids to prostitution when they desire chastity, in order that ye may make a gain in the goods of this life. But if anyone compels them, yet, after such compulsion, is Allah, Oft-Forgiving, Most Merciful (to them),

Translated by

Muhammad Sarwar

Let those who cannot find someone to marry maintain chastity until God makes them rich through His favors. Let the slaves who want to buy their freedom have an agreement with you in writing if you find them to be virtuous. Give them money out of God's property which He has given to you. Do not force your girls into prostitution to make money if they want to be chaste. If they have been compelled to do so, God will be All-merciful and All-forgiving to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And let those who find not the financial means for marriage keep themselves chaste, until Allah enriches them of His bounty. And such of your servants as seek a writing (of emancipation), give them such writing, if you find that there is good and honesty in them. And give them something (yourselves) out of the wealth of Allah which He has bestowed upon you. And force not your slave-girls to prostitution, if they desire chastity, in order that you may make a gain in the goods of this worldly life. But if anyone compels them, then after such compulsion, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And let those who do not find the means to marry keep chaste until Allah makes them free from want out of His grace. And (as for) those who ask for a writing from among those whom your right hands possess, give them the writing if you know any good in them, and give them of the wealth of Allah which He has given you; and do not compel your slave girls to prostitution, when they desire to keep chaste, in order to seek the frail good of this world's life; and whoever compels them, then surely after their compulsion Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

And let those who cannot find a match keep chaste till Allah give them independence by His grace. And such of your slaves as seek a writing (of emancipation), write it for them if ye are aware of aught of good in them, and bestow upon them of the wealth of Allah which He hath bestowed upon you. Force not your slave-girls to whoredom that ye may seek enjoyment of the life of the world, if they would preserve their chastity. And if one force them, then (unto them), after their compulsion, lo! Allah will be Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो विवाह का अवसर न पा रहे हो उन्हें चाहिए कि पाकदामनी अपनाए रहें, यहाँ तक कि अल्लाह अपने उदार अनुग्रह से उन्हें समृद्ध कर दे। और जिन लोगों पर तुम्हें स्वामित्व का अधिकार प्राप्त हो उन में से जो लोग लिखा-पढ़ी के इच्छुक हो उन से लिखा-पढ़ी कर लो, यदि तुम्हें मालूम हो कि उन में भलाई है। और उन्हें अल्लाह के माल में से दो, जो उस ने तुम्हें प्रदान किया है। और अपनी लौंडियों को सांसारिक जीवन-सामग्री की चाह में व्यविचार के लिए बाध्य न करो, जबकि वे पाकदामन रहना भी चाहती हों। और इस के लिए जो कोई उन्हें बाध्य करेगा, तो निश्चय ही अल्लाह उन के बाध्य किए जाने के पश्चात अत्यन्त क्षमाशील, दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ایسے لوگوں کو جن کو نکاح کا مقدور نہیں ان کو چاہیے کہ (اپنے نفس کو) ضبط کریں کہ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (اگر چاہے) ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا (پھر نکاح کرلیں) اور تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتب ہونے کے خواہاں ہوں تو (بہتر ہے کہ) انکو مکاتب بنادیا کرو (2) اگر ان میں بہتری (کے آثار) پاؤ اور اللہ کے دیے ہوئے اس مال میں سے ان کو بھی دو جو اللہ نے تم کو دے رکھا ہے (تاکہ جلدی آزاد ہو سکیں) اور اپنی (مملوکہ) لونڈیوں کو زنا کرانے پر مجبور مت کرو (اور بالخصوص) جب وہ پاک دامن رہنا چاہیں محض اس لیے کہ دنیوی زندی کا کچھ فائدہ (یعنی مال) تم کو حاصل ہوجائے اور جو شخص ان کو مجبور کر دے گا تو اللہ تعالیٰ انکے مجبور کیے جانے کے بعد (ان کے لیے) بحشنے والا مہربان ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو نکاح کرنے کے وسائل نہ پائیں انہیں چاہیے کہ پاک دامنی اختیار کریں یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کردے اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتبت کے لیے کہیں ان سے مکاتبت کیا کرو، اگر تمہیں معلوم ہو کہ ان میں شعور ہے تو ان کو اس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے۔ اور اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبورنہ کرو جب کہ وہ پاکدامن رہنا چاہتی ہوں جو کوئی ان کو مجبور کرے تو جبر کی وجہ اللہ لونڈی کو معاف کرنے اور مہربانی فرمانے والا ہے۔ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو نکاح کا موقع نہ پائیں انہیں چاہیے کہ عفت مآبی اختیار کریں ‘ یہاں تک کہ اللہ اپنے فضل سے ان کو غنی کر دے۔ اور تمہارے مملوکوں میں سے جو مکاتبت کی درخواست کریں ان سے مکاتبت کرلو اگر تمہیں معلوم ہو کہ ان کے اندر بھلائی ہے اور ان کو اس مال میں سے دو جو اللہ نے تمہیں دیا ہے۔ اور اپنی لونڈیوں کو اپنے دنیوی فائدوں کی خاطر قحبہ گری پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ خود پاک دامن رہنا چاہتی ہوں اور جو کوئی ان کو مجبور کرے تو اس جبر کے بعد اللہ ان کے لیے غفورو رحیم ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ نکاح کی وسعت نہ رکھتے ہوں وہ پاکدامن رہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے۔ اور تمہارے ملکیت میں جو لوگ ہیں ان میں سے جو مکاتب ہونے کی خواہش رکھتے ہوں انہیں مکاتب بنا دو اگر تم ان میں بہتری پاؤ۔ اور تم انہیں اللہ کے مال میں سے دے دو جو اس نے تمہیں دیا ہے، اور اپنی باندیوں کو زنا کرنے پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاکدامن رہنا چاہیں تاکہ تم کو دنیاوی زندگی کا کوئی مال مل جائے۔ اور جو شخص ان پر زبردستی کرے تو اللہ انہیں مجبور کرنے کے بعد بخشنے والا ہے مہربان ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اپنے آپ کو تھامتے رہیں جن کو نہیں ملتا سامان نکاح کا جب تک مقدور دے ان کو اللہ اپنے فضل سے اور جو لوگ چاہیں لکھت آزادی کی مال دے کر ان میں سے کہ جو تمہارے ہاتھ کے مال ہیں تو ان کو لکھ کر دے دو اگر سمجھو ان میں کچھ نیکی اور دو ان کو اللہ کے مال سے جو اس نے تم کو دیا ہے اور نہ زبردستی کرو اپنی چھوکریوں پر بدکاری کے واسطے اگر وہ چاہیں قید سے رہنا کہ تم کمانا چاہو اسباب دنیا کی زندگانی کا اور جو کوئی ان پر زبردستی کرے گا تو اللہ ان کی بےبسی کے پیچھے بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ لوگ جن کو نکاح کا مقدور نہ ہو تو ان کو چاہئے کہ وہ پاک دامن رہیں یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے مالدار کرے اور تمہاری لونڈی اور غلاموں میں سے جو مکاتب ہونے کی خواہش کریں تو تم ان کو مکاتب بنادیا کرو بشرطیکہ تم ان میں بہتر پائو اور اللہ کے اس مال میں سے جو اس نے تم کو دے رکھا ہے ان مکاتبوں کو بھی دو اور اپنی باندیوں کو محض اس غرض سے کہ تم دنیاوی زندگی کا کچھ فائدہ حاصل کرلو بدکاری کرانے پر مجبور نہ کرو جبکہ وہ پاکدامن رہنا چاہیں اور جو شخص ان باندیوں کو زناکاری پر مجبور کرے گا تو بیشک اللہ ان باندیوں کو ان کی اس بےبسی کے بعد بخشنے والا ہے