Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 34

سورة النور

وَ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکُمۡ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِکُمۡ وَ مَوۡعِظَۃً لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿٪۳۴﴾  10

And We have certainly sent down to you distinct verses and examples from those who passed on before you and an admonition for those who fear Allah .

ہم نے تمہاری طرف کھلی اور روشن آیتیں اتار دی ہیں اور ان لوگوں کی کہاوتیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
اٰیٰتٍ
آیات
مُّبَیِّنٰتٍ
واضح
وَّمَثَلًا
اور مثال
مِّنَ الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَمَوۡعِظَۃً
اور نصیحت
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقینا
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اِلَیۡکُمۡ
تمھاری طرف
اٰیٰتٍ
آیات
مُّبَیِّنٰتٍ
واضح
وَّمَثَلًا
اور مثالیں
مِّنَ الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کی جو
خَلَوۡا
گزر چکے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
وَمَوۡعِظَۃً
اور ایک نصیحت
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly sent down to you distinct verses and examples from those who passed on before you and an admonition for those who fear Allah .

ہم نے تمہاری طرف کھلی اور روشن آیتیں اتار دی ہیں اور ان لوگوں کی کہاوتیں جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے تمہاری طرف واضح احکام بتلانے والی آیات بھی نازل کی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحتیں بھی نازل کردی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناًہم نے تمہاری طرف واضح آیات اوران لوگوں کی مثالیں جوتم سے پہلے گزرچکے ہیں اور متقیوں کے لیے ایک نصیحت بھی نازل کی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed We have sent down to you enlighten ng verses and an exemplary description of those who passed away before you and a good counsel for the God-fearing.

اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں کھلی ہوئی اور کچھ حال ان کا جو ہوچکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے نازل کردی ہیں تمہاری طرف یہ روشن آیات اور ان لوگوں کے احوال بھی جو تم سے پہلے تھے اور اہل تقویٰ کے لیے نصیحت بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have sent down to you Revelations giving clear guidance and cited examples of the peoples who went before you to serve as warning and We have imparted admonitions for the God-fearing.

ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں ، اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کر چکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں ، اور وہ نصیحتیں ہم نے کر دی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں ۔ 60 ؏4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے وہ آیتیں بھی اتار کر تم تک پہنچا دی ہیں جو ہر بات کو واضح کرنے والی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گذر چکے ہیں ، اور وہ نصیحت بھی جو اللہ سے ڈرنے والوں کے لیے کارآمد ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو ہم تو تم کو کھل کھل آیتیں بھیج چکے اور جو لوگ تم سے پہلے گذر گئے ان کے حال اور پرہیز گاروں کیلئے نصیحت کی باتیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے تمہارے پاس کھلے کھلے احکام بھیجے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے ہوگزرے ہیں ان کے بعض واقعات بھی اور (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کی باتیں (بھیجی ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک ہم نے تمہاری طرف کھلی کھلی آیات نازل کی ہیں اور تم سے پہلے جو لوگ گذر گئے ہیں ان کے حالات (بیان کئے گئے ہیں) اور تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے نصیحت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have sent down unto you revelations illuminating and a similitude for those who passed away before you and an exhortation unto the God-fearing.

اور ہم نے تمہارے پاس کھلے کھلے احکام بھیجے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزرے ہیں ان کی حکاتیں اور خدا سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت (کی باتیں بھی بھیجی ہیں) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللاور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں بھی اتاردی ہیں اور ان لوگوں کی تمثیل بھی سنادی ہے ، جو تم سے پہلے گذرے اور خدا ترسوں کیلئے موعظت ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( اے لوگو ) تمہاری طرف واضح کرنے والی آیات اور جو لوگ تم سے پہلے گزرے ہیں ان کی ( کچھ ) خبریں اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ( کی باتیں ) نازل کی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لیے نصیحت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے تمہاری طرف کھلے کھلے احکام بھی اتار دئیے (اے لوگو ! ) اور کچھ عبرت انگیز واقعات بھی ان لوگوں کے جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ایک عظیم الشان نصیحت بھی پرہیزگاروں کے لیے۔

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے تمہاری طرف واضح احکام بتلانے والی آیات نازل کی ہیں اور ان لوگوں کی مثالیں بھی جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت بھی نازل کردی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے اتاریں تمہاری طرف روشن آیتیں ( ف۷۷ ) اور کچھ ان لوگوں کا بیان جو تم سے پہلے ہو گزرے اور ڈر والوں کے لیے نصیحت ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے تمہاری طرف واضح اور روشن آیتیں نازل فرمائی ہیں اور کچھ ان لوگوں کی مثالیں ( یعنی قصۂ عائشہ کی طرح قصۂ مریم اور قصۂ یوسف ) جو تم سے پہلے گزر چکے ہیں اور ( یہ ) پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک ہم نے تم لوگوں کی طرف واضح آیتیں نازل کی ہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کی مثالیں بھی اور پرہیزگاروں کیلئے پند و نصیحت بھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have already sent down to you verses making things clear, an illustration from (the story of) people who passed away before you, and an admonition for those who fear (Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

We have revealed to you illustrious revelations, stories of the past generations, and good advice for the pious people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have sent down for you Ayat that make things plain, and the example of those who passed away before you, and an admonition for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have sent to you clear communications and a description of those who have passed away before you, and an admonition to those who guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And verily We have sent down for you revelations that make plain, and the example of those who passed away before you. An admonition unto those who ward off (evil).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तुम्हारी ओर खुली हुई आयतें उतार दी हैं और उन लोगों की मिसालें भी पेश कर दी हैं, जो तुम से पहले गुज़रे हैं, और डर रखने वालों के लिए नसीहत भी

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تمہارے پاس کھلے کھلے احکام بھیجے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے ہیں انکی بعض حکایات اور (خدا سے) ڈرنے والوں کے لیے نصیحت کی باتیں (بھیجی ہیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے واضح طور پر راہنمائی کے لیے آیات بھیجیں ہیں۔ “ اور پہلی قوموں کی عبرتناک مثالیں تمہارے سامنے بیان کردیں ہیں اور وہ نصیحتیں ہم نے کردی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں۔ “ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے صاف صاف ہدایت دینے والی آیات تمہارے پاس بھیج دی ہیں ‘ اور ان قوموں کی عبرتناک مثالیں بھی ہم تمہارے سامنے پیش کرچکے ہیں جو تم سے پہلے ہو گزری ہیں اور وہ نصیحتیں ہم نے کردی ہیں جو ڈرنے والوں کے لیے ہوتی ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے تمہاری طرف کھلے کھلے احکام نازل کیے ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے تھے ان کی بعض حکایات اور متقیوں کے لیے نصیحت نازل کی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں کھلی ہوئی اور کچھ حال ان کا جو ہوچکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بیشک ہم نے تمہارے لئے کھلے کھلے احکام نازل کئے ہیں اور نیز جو لوگ تم سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کے بعض حالات و واقعات اور ڈرنے والوں کے لئے نصیحت کی باتیں نازل کی ہیں