Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 35

سورة النور

اَللّٰہُ نُوۡرُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ مَثَلُ نُوۡرِہٖ کَمِشۡکٰوۃٍ فِیۡہَا مِصۡبَاحٌ ؕ اَلۡمِصۡبَاحُ فِیۡ زُجَاجَۃٍ ؕ اَلزُّجَاجَۃُ کَاَنَّہَا کَوۡکَبٌ دُرِّیٌّ یُّوۡقَدُ مِنۡ شَجَرَۃٍ مُّبٰرَکَۃٍ زَیۡتُوۡنَۃٍ لَّا شَرۡقِیَّۃٍ وَّ لَا غَرۡبِیَّۃٍ ۙ یَّکَادُ زَیۡتُہَا یُضِیۡٓءُ وَ لَوۡ لَمۡ تَمۡسَسۡہُ نَارٌ ؕ نُوۡرٌ عَلٰی نُوۡرٍ ؕ یَہۡدِی اللّٰہُ لِنُوۡرِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ یَضۡرِبُ اللّٰہُ الۡاَمۡثَالَ لِلنَّاسِ ؕ وَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمٌ ﴿ۙ۳۵﴾

Allah is the Light of the heavens and the earth. The example of His light is like a niche within which is a lamp, the lamp is within glass, the glass as if it were a pearly [white] star lit from [the oil of] a blessed olive tree, neither of the east nor of the west, whose oil would almost glow even if untouched by fire. Light upon light. Allah guides to His light whom He wills. And Allah presents examples for the people, and Allah is Knowing of all things.

اللہ نور ہے آسمانوں کا اور زمین کا اس کے نور کی مثال مثل ایک طاق کے ہے جس میں چراغ ہو اور چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو اور شیشہ مثل چمکتے ہوئے روشن ستارے کے ہو وہ چراغ ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہو جو درخت نہ مشرقی ہے نہ مغربی خود وہ تیل قریب ہے کہ آپ ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوئے ، نور پر نور ہے ، اللہ تعالٰی اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جسے چاہے لوگوں ( کے سمجھانے ) کو یہ مثالیں اللہ تعالٰی بیان فرما رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کے حال سے بخوبی واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
نُوۡرُ
نور ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
مَثَلُ
مثال
نُوۡرِہٖ
اس کے نور کی
کَمِشۡکٰوۃٍ
مانند طاق کے
فِیۡہَا
جس میں
مِصۡبَاحٌ
ایک چراغ ہے
اَلۡمِصۡبَاحُ
وہ چراغ
فِیۡ زُجَاجَۃٍ
شیشے میں ہے
اَلزُّجَاجَۃُ
وہ شیشہ
کَاَنَّہَا
گویا کہ وہ
کَوۡکَبٌ
تارہ ہے
دُرِّیٌّ
چمکتا ہوا
یُّوۡقَدُ
جو روشن کیا جاتا ہے
مِنۡ شَجَرَۃٍ
ایک درخت سے
مُّبٰرَکَۃٍ
بابرکت
زَیۡتُوۡنَۃٍ
زیتون کے
لَّا شَرۡقِیَّۃٍ
نہ مشرقی ہے
وَّلَا
اور نہ
غَرۡبِیَّۃٍ
مغربی
یَّکَادُ
قریب ہے کہ
زَیۡتُہَا
تیل اس کا
یُضِیۡٓءُ
وہ روشن ہو جائے
وَلَوۡ
اور اگرچہ
لَمۡ
نہ
تَمۡسَسۡہُ
چھوئے اسے
نَارٌ
کوئی آگ
نُوۡرٌ
نور ہے
عَلٰی نُوۡرٍ
اوپر نور کے
یَہۡدِی
راہ نمائی کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِنُوۡرِہٖ
اپنے نور کے لیے
مَنۡ
جس کی
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَضۡرِبُ
اور بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِکُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
نُوۡرُ
نور ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
ا و ر زمین کا
مَثَلُ
مثال
نُوۡرِہٖ
اُس کے نور کی
کَمِشۡکٰوۃٍ
ایک طاق کی طرح ہے
فِیۡہَا
اس میں
مِصۡبَاحٌ
چراغ ہو
اَلۡمِصۡبَاحُ
چراغ
فِیۡ زُجَاجَۃٍ
ایک فانوس میں ہو
اَلزُّجَاجَۃُ
فانوس (ایسا ہے)
کَاَنَّہَا
گویاکہ وہ
کَوۡکَبٌ
ایک تارا ہے
دُرِّیٌّ
۔ (موتی کی طرح )چمکتا ہوا
یُّوۡقَدُ
وہ روشن کیا جاتا ہے
مِنۡ شَجَرَۃٍ
درخت سے
مُّبٰرَکَۃٍ
مبارک
زَیۡتُوۡنَۃٍ
زیتون کے
لَّا شَرۡقِیَّۃٍ
نہ شرقی ہے
وَّلَا غَرۡبِیَّۃٍ
اور نہ غربی
یَّکَادُ
قریب ہے
زَیۡتُہَا
تیل اُس کا
یُضِیۡٓءُ
وہ خودروشن ہوجائے
وَلَوۡ
اور اگر چہ
لَمۡ تَمۡسَسۡہُ
نہ چھوئے اس کو
نَارٌ
آگ
نُوۡرٌ
نور ہے
عَلٰی نُوۡرٍ
نور پر
یَہۡدِی
ہدایت دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِنُوۡرِہٖ
اپنے نور کی طرف
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَیَضۡرِبُ
اور بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡاَمۡثَالَ
مثالیں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بِکُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کا
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا
Translated by

Juna Garhi

Allah is the Light of the heavens and the earth. The example of His light is like a niche within which is a lamp, the lamp is within glass, the glass as if it were a pearly [white] star lit from [the oil of] a blessed olive tree, neither of the east nor of the west, whose oil would almost glow even if untouched by fire. Light upon light. Allah guides to His light whom He wills. And Allah presents examples for the people, and Allah is Knowing of all things.

اللہ نور ہے آسمانوں کا اور زمین کا اس کے نور کی مثال مثل ایک طاق کے ہے جس میں چراغ ہو اور چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو اور شیشہ مثل چمکتے ہوئے روشن ستارے کے ہو وہ چراغ ایک بابرکت درخت زیتون کے تیل سے جلایا جاتا ہو جو درخت نہ مشرقی ہے نہ مغربی خود وہ تیل قریب ہے کہ آپ ہی روشنی دینے لگے اگرچہ اسے آگ نہ بھی چھوئے ، نور پر نور ہے ، اللہ تعالٰی اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جسے چاہے لوگوں ( کے سمجھانے ) کو یہ مثالیں اللہ تعالٰی بیان فرما رہا ہے اور اللہ تعالٰی ہرچیز کے حال سے بخوبی واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایک ایسی ہے جیسے ایک طاق ہو جس میں ایک چراغ ہو، یہ چراغ فانوس میں رکھا ہوا ہو، وہ فانوس ایسا صاف شفاف ہو جیسے ایک چمکتا ہوا ستارہ۔ اور وہ چراغ زیتون کے مبارک درخت (کے تیل) سے روشن کیا جاتا ہو جو نہ مشرق میں ہوتا ہے اور نہ مغرب میں۔ اس کے تیل کو اگر آگ نہ بھی چھوئے تو بھی وہ از خود بھرک اٹھنے کے قریب ہوتا ہے (اسی طرح) روشنی پر روشنی (بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہوگئے ہوں) اللہ اپنے ایسے ہی زر کی طرف جسے چاہتا ہے، رہنمائی کردیتا ہے۔ اور اللہ مثالیں بیان کرکے لوگوں کو سمجھاتا ہے اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ آسمانوں اورزمین کا نور ہے، اس کے نورکی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہے،چراغ ایک فانوس میں ہے،وہ فانوس ایساہے جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا ،وہ چراغ زیتون کے ایک مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہے جونہ شرقی ہے نہ غربی ،قریب ہے کہ اس کاتیل خود ہی روشن ہوجائے اگرچہ اسے آگ نے چھوا بھی نہ ہو۔نورپرنورہے،اﷲ تعالیٰ اپنے نورکی طرف جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے،اوراﷲ تعالیٰ لوگوں کے لیے مثالیں بیان کرتاہے اور اﷲ تعالیٰ ہرچیزکاخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah is the Light of the heavens and the earth. The example of His light is that of a niche in which there is a lamp; the lamp is in a glass - the glass looks like a brilliant star - it is lit by (the oil of) a blessed tree, the olive, which is neither eastern, nor western. Its oil is about to emit light even if fire has not touched it - (it is) light upon light. Allah guides to His light whomsoever He wills. And Allah describes examples for the people, and Allah knows everything well.

اللہ روشنی ہے آسمانوں کی اور زمین کی مثال اس کی روشنی کی جیسے ایک طاق اس میں ہو ایک چراغ وہ چراغ دھرا ہو ایک شیشہ میں وہ شیشہ ہے جیسے ایک تارہ چمکتا ہوا تیل جلتا ہے اس میں ایک برکت کے درخت کا وہ زیتون ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف، قریب ہے اس کا تیل کہ روشن ہوجائے، اگرچہ نہ لگی ہو اس میں آگ روشنی پر روشنی اللہ راہ دکھلا دیتا ہے اپنی روشنی کی جس کو چاہے، اور بیان کرتا ہے اللہ مثالیں لوگوں کے واسطے اور اللہ سب چیز کو جانتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا اس کے نور کی مثال ایسے ہے جیسے ایک طاق اس (طاق) میں ایک روشن چراغ ہے وہ چراغ شیشے (کے فانوس) میں ہے اور وہ شیشہ ایک چمکدار ستارے کی مانند ہے وہ (چراغ) جلایا جاتا ہے زیتون کے ایک مبارک درخت سے جو نہ شرقی ہے اور نہ غربیقریب ہے کہ اس کا روغن (خود بخود) روشن ہوجائے چاہے اسے آگ نے ابھی چھوا بھی نہ ہو روشنی پر روشنی اللہ ہدایت دیتا ہے اپنے نور کی جس کو چاہتا ہے اور اللہ یہ مثالیں بیان کرتا ہے لوگوں (کی راہنمائی) کے لیے جبکہ اللہ تو ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah is the light of the heavens and the earth: His light (in the universe) may be likened (to the light of) a lamp in a niche: the lamp is in a glass shade: the glass shade is like a glittering star and lamp is lit with the olive oil of a blessed tree which is neither eastern nor western: its oil is (so fine) as if it were going to shine forth by itself though no fire touched it (as though all the means of increasing) light upon light (were provided); Allah guides to His light whomever He wills. He cites parables to make the Message clear to the people; He has perfect knowledge of everything.

61 اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ 62 ﴿کائنات میں﴾ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھا ہوا ہو ، چراغ ایک فانوس میں ہو ، فانوس کا حال یہ ہو کہ جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا ، اور وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت 63 کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو نہ شرقی ہو نہ غربی 64 ، جس کا تیل آپ ہی آپ بھڑکا پڑتا ہو چاہے آگ اس کو نہ لگے ، ﴿اس طرح﴾ روشنی پر روشنی ﴿بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہوگئے ہوں 65 ﴾ ۔ اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے رہنمائی فرماتا ہے 66 ، وہ لوگوں کو مثالوں سے بات سمجھاتا ہے ، وہ ہر چیز سے خوب واقف ہے ۔ 67

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تمام آسمانوں اور زمین کا نور ہے ( ٢٩ ) اس کے نور کی مثال کچھ یوں ہے جیسے ایک طاق ہو جس میں چراغ رکھا ہو ( ٣٠ ) چراغ ایک شیشے میں ہو ، شیشہ ایسا ہو جیسے ایک ستارا ، موتی کی طرح چمکتا ہوا ، وہ چراغ ایسے برکت والے درخت یعنی زیتون سے روشن کیا جائے جو نہ ( صرف ) مشرقی ہو نہ ( صرف ) مغربی ( ٣١ ) ایسا لگتا ہو کہ اس کا تیل خود ہی روشنی دیدے گا ۔ چاہے اسے آگ بھی نہ لگے ، ( ٣٢ ) نور بالائے نور ، اللہ اپنے نور تک جسے چاہتا ہے ، پہنچا دیتا ہے ، اور اللہ لوگوں کے فائدے کے لیے تمثیلیں بیان کرتا ہے ، اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے 1 اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہو طاق میں چراغ روشن ہو راغ ایک شیشے میں 2 ہو شیشہ ایسا صاف ہے گویا چمکتا ہوا (موتی کیطرح اتارا ہے وہ چراغ ایک مبارک درخت زیتون (کے تیل) سے لیا جاتا ہے جس کا رخ نہ پورب 3 کی طرف ہے (کہ شام کو اس پر دھوپ نہ آئے) نہ پچھ کی طرف ہے (کہ صبح کو اس 4 پر دھوپ نہ آئے اس کا تیل چونکہ بہت صاف ہے تو قریب ہے کہ آگ چھوئے 5 بغیر) ہی آپ) سلگ پڑے (غرض ایک نور نہیں بلکہ) نور علی نور 6 ہے اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے 7 ہے اپنا نور بتلاتا ہے اور اللہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے اور اللہ تو سب کچھ جانتا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہے اس میں ایک چراغ ہے۔ وہ چراغ ایک (شیشہ کی) قندیل میں ہے۔ اور وہ قندیل (ایسی شفاف ہے) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا ستارہ ہو۔ اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی جانب ہے اور نہ مغرب کی ، قریب ہے (ایسا لگتا ہے) کہ اس کا تیل اگر اس کو آگ نہ بھی لگی تو (خود بخود) جل اٹھے گا (اور اگر آگ دکھادی گئی تو) نور علیٰ نور (روشنی ہی روشنی ہوجائے گی) ۔ اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتے ہیں سیدھی راہ دکھاتے ہیں۔ اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرماتے ہیں اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ( ہدایت ) ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق۔ جس طاق میں ایک چراغ ہو۔ وہ چراغ ایک شیشے کی (قندیل میں) ہو اور وہ شیشہ ایک چمکتا ہوا تارہ ہو۔ وہ روشن کیا جاتا ہو ایک مبارک درخت زیتون سے جسکا رخ نہ مشرق ہے نہ مغرب۔ قریب ہے اس کا تیل خود ہی وشنی دینے لگے اگر چہ اس کو آگ نے چھوا بھی نہ ہو۔ وہ سراسر نور ہی نور ہے۔ اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اللہ نے لوگوں (کو سمجھانے ) کے لئے مثالیں بیان کی ہیں۔ اور اللہ کو ہر چیز کا علم ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے جس میں چراغ ہے۔ اور چراغ ایک قندیل میں ہے۔ اور قندیل (ایسی صاف شفاف ہے کہ) گویا موتی کا سا چمکتا ہوا تارہ ہے اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے (یعنی) زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف۔ (ایسا معلوم ہوتا ہے کہ) اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے (پڑی) روشنی پر روشنی (ہو رہی ہے) خدا اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے۔ اور خدا نے (جو مثالیں) بیان فرماتا ہے (تو) لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is the light of the heavens and the earth: the likeness of His light is as a niche wherein is a lamp; the lamp is in glass; the glass is as though it were a star brilliant; lit from a tree blest, an olive, neither in the east nor in the west; well-nigh its oil would glow forth even though fire touch it not. light upon light. Allah guideth unto His light whomsoever He will: And Allah propoundeth similitudes for mankind: verily Allah is of everything the Knower.

اللہ (ہی) آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور (ہدایت) کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہے اس میں ایک چراغ ہے چراغ قندیل میں ہے قندیل گویا ایک چمک دار ستارہ ہے چراغ روشن کیا جاتا ہے ایک نہایت مفید درخت (یعنی) زیتوں سے جو نہ پورب رخ ہے اور نہ پچھم رخ ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خود بخود جل اٹھے گا اگرچہ آگ اسے نہ بھی چھوئے ۔ نور ہی نور ہے ۔ اللہ اپنے اسی نور تک جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ۔ اور اللہ لوگوں کے لئے (یہ) مثالیں بیان کرتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی آسمانوں اور زمین کی روشنی ہے ۔ ( دل کے اندر ) اس کے نور ایمان کی تمثیل یوں ہے کہ ایک طاق ہو ، جس میں ایک چراغ ہو ، چرآغ ایک شیشہ کے اندر ہو ، شیشہ ایک چمکتے تارے کی مانند ہو ، چراغ ایک ایسے شاداب درختِ زیتون کے روغن سے جلایا جاتا ہو ، جو نہ شرقی ہو نہ غربی ، اس کا روغن اتنا شفاف ہو کہ گویا آگ کو چھوئے بغیر ہی بھڑک اٹھے گا ۔ روشنی کے اوپر روشنی! اللہ اپنے نور کی ہدایت جس کو چاہتا ہے بخشتا ہے اور اللہ یہ تمثیلیں لوگوں کی رہنمائی کیلئے بیان فرماتا ہے اور اللہ ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) آسمانوں اور زمین کا نور ہیں ، ان کے نور کی مثال ( ایسی ہے ) گویا کہ ایک طاقچہ ہے جس میں ایک چراغ ہے ( اور ) چراغ ایک شیشے ( کی قندیل ) میں ہے ( اور ) شیشہ ( ایسا صاف شفاف ہے ) گویا کہ وہ موتی کی طرح ( چمکتا ہوا ) ستارہ ہے ( جس میں ) ایک مبارک تیل جلنے کے قریب ( تیار ) ہے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے ، روشنی در روشنی ، اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں اپنے نور کی ہدایت دیتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کے ( سمجھانے ) کے لیے مثالیں بیان فرماتے ہیں اور اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز کے خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے اس کے نور کی مثال ایسی ہے کہ گویا ایک طاق ہے اس میں چراغ ہے اور چراغ ایک قندیل میں ہے اور قندیل ایسی صاف شفاف ہے گویا موتی جیسا چمکتا ہوا تارا ہو ‘ اس میں ایک مبارک درخت کا تیل جلایا جاتا ہے یعنی زیتون کہ نہ مشرق کی طرف ہے نہ مغرب کی طرف ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تیل خواہ آگ اسے نہ بھی چھوئے جلنے کو تیار ہے بڑی روشنی پر روشنی ہو رہی ہے اللہ اپنے نور سے جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ دکھاتا ہے اور اللہ جو مثالیں بیان فرماتا ہے تو لوگوں کے سمجھانے کے لیے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نور ہے آسمانوں اور زمین کا اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے کہ ایک طاق ہو اس میں ایک چراغ ہو، وہ چراغ ایک فانوس میں ہو، وہ فانوس ایسا کہ گویا کہ وہ موتی جیسا چمکتا ہوا ایک ستارہ ہے وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو نہ مشرقی ہو نہ مغربی اس کا تیل بھی ایسا صاف و شفاف ہو کہ وہ خود بخود بھڑکا پڑتا ہو، اگرچہ آگ نے اس کو چھوا تک بھی نہ ہو (بس) نور پرنور ہے اللہ اپنے اس نور کی طرف ہدایت کی توفیق و عنایت سے نوازتا ہے جس کو چاہتا ہے اور وہ بیان فرماتا ہے لوگوں کے لیے طرح طرح کی اور عمدہ عمدہ مثالیں اور اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی زمین وآسمان کانورہے اس کے نورکی مثال ایسی ہے جیسے طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہو ، اور چراغ شیشے کی قندیل میں ہواورقندیل گویاایک چمکتا ستارا ہے وہ چراغ زیتون کے مبارک درخت سے روشن کیا جاتاہوجونہ مشرق میں ہوتاہو اور نہ مغرب میں ، اس کے تیل کو اگرآگ نہ بھی چھوئے توبھی وہ بھڑکنے کے قریب ہوتا ہے روشنی پر روشنی ، اللہ اپنے نورسے جسے چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان کرتا ہے اور وہ ہرچیز کو خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نور ہے ( ف۷۸ ) آسمانوں اور زمینوں کا ، اس کے نور کی ( ف۷۹ ) مثال ایسی جیسے ایک طاق کہ اس میں چراغ ہے وہ چراغ ایک فانوس میں ہے وہ فانوس گویا ایک ستارہ ہے موتی سا چمکتا روشن ہوتا ہے برکت والے پیڑ زیتون سے ( ف۸۰ ) جو نہ پورب کا نہ پچھم کا ( ف۸۱ ) قریب ہے کہ اس کا تیل ( ف۸۲ ) بھڑک اٹھے اگرچہ اسے آگ نہ چھوئے نور پر نور ہے ( ف۸۳ ) اللہ اپنے نور کی راہ بتاتا ہے جسے چاہتا ہے ، اور اللہ مثالیں بیان فرماتا ہے لوگوں کے لیے ، اور اللہ سب کچھ جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ، اس کے نور کی مثال ( جو نورِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شکل میں دنیا میں روشن ہے ) اس طاق ( نما سینۂ اقدس ) جیسی ہے جس میں چراغِ ( نبوت روشن ) ہے؛ ( وہ ) چراغ ، فانوس ( قلبِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) میں رکھا ہے ۔ ( یہ ) فانوس ( نورِ الٰہی کے پرتَو سے اس قدر منور ہے ) گویا ایک درخشندہ ستارہ ہے ( یہ چراغِ نبوت ) جو زیتون کے مبارک درخت سے ( یعنی عالم قدس کے بابرکت رابطہ وحی سے یا انبیاء و رسل ہی کے مبارک شجرۂ نبوت سے ) روشن ہوا ہے نہ ( فقط ) شرقی ہے اور نہ غربی ( بلکہ اپنے فیضِ نور کی وسعت میں عالم گیر ہے ) ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کا تیل ( خود ہی ) چمک رہا ہے اگرچہ ابھی اسے ( وحی ربّانی اور معجزاتِ آسمانی کی ) آگ نے چھوا بھی نہیں ، ( وہ ) نور کے اوپر نور ہے ( یعنی نورِ وجود پر نورِ نبوت گویا وہ ذات دوہرے نور کا پیکر ہے ) ، اللہ جسے چاہتا ہے اپنے نور ( کی معرفت ) تک پہنچا دیتا ہے ، اور اللہ لوگوں ( کی ہدایت ) کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے ، اور اللہ ہر چیز سے خوب آگاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی مثال یہ ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھا ہوا ہو ( اور ) چراغ شیشہ کی قندیل میں ہو ۔ اور ( وہ ) قندیل گویا موتی کی طرح چمکتا ہوا ایک ستارہ ہے ( اور وہ چراغ ) زیتون کے بابرکت درخت ( کے تیل ) سے روشن کیا جاتا ہے ۔ جو نہ شرقی ہے نہ غربی قریب ہے کہ اس کا تیل خود بخود بھڑک اٹھے اگرچہ آگ نے اسے چھوا بھی نہ ہو ۔ یہ نور بالائے نور ہے ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے اپنے نور کی طرف ہدایت فرماتا ہے ۔ اور اللہ لوگوں کیلئے مثالیں بیان کرتا ہے ۔ اور اللہ ہر چیز کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah is the Light of the heavens and the earth. The Parable of His Light is as if there were a Niche and within it a Lamp: the Lamp enclosed in Glass: the glass as it were a brilliant star: Lit from a blessed Tree, an Olive, neither of the east nor of the west, whose oil is well-nigh luminous, though fire scarce touched it: Light upon Light! Allah doth guide whom He will to His Light: Allah doth set forth Parables for men: and Allah doth know all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the light of the heavens and the earth. A metaphor for His light is a niche in which there is a lamp placed in a glass. The glass is like a shining star which is lit from a blessed olive tree that is neither eastern nor western. Its oil almost lights up even though it has not been touched by the fire. It is light upon light. God guides to His light whomever He wants. God uses various metaphors. He has the knowledge of all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah is the Light of the heavens and the earth. The parable of His Light is as a niche and within it a lamp: the lamp is in a glass, the glass as it were a star Durriyyun, lit from a blessed tree, an olive, neither of the east nor of the west, whose oil would almost glow forth, though no fire touched it. Light upon Light! Allah guides to His Light whom He wills. And Allah sets forth parables for mankind, and Allah is All-Knower of everything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah is the light of the heavens and the earth; a likeness of His light is as a niche in which is a lamp, the lamp is in a glass, (and) the glass is as it were a brightly shining star, lit from a blessed olive-tree, neither eastern nor western, the oil whereof almost gives light though fire touch it not-- light upon light-- Allah guides to His light whom He pleases, and Allah sets forth parables for men, and Allah is Cognizant of all things.

Translated by

William Pickthall

Allah is the Light of the heavens and the earth. The similitude of His light is as a niche wherein is a lamp. The lamp is in a glass. The glass is as it were a shining star. (This lamp is) kindled from a blessed tree, an olive neither of the East nor of the West, whose oil would almost glow forth (of itself) though no fire touched it. Light upon light. Allah guideth unto His light whom He will. And Allah speaketh to mankind in allegories, for Allah is Knower of all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह आकाशों और धरती का प्रकाश है। (मोमिन के दिल में) उस के प्रकाश की मिसाल ऐसी है जैसे एक ताक़ है, जिस में एक चिराग़ है - वह चिराग़ एक फ़ानूस में है। वह फ़ानूस ऐसा है मानो चमकता हुआ कोई तारा है। - वह चिराग़ ज़ैतून के एक बरकत वाले वृक्ष के तेल से जलाया जाता है, जो न पूर्वी है न पश्चिमी। उस का तेल आप ही आप भड़का पड़ता है, यद्यपि आग उसे न भी छुए। प्रकाश पर प्रकाश! - अल्लाह जिसे चाहता है अपने प्रकाश के प्राप्त होने का मार्ग दिखा देता है। अल्लाह लोगों के लिए मिसालें प्रस्तुत करता है। अल्लाह तो हर चीज़ जानता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نور (ہدایت) دینے والا ہے آسمانوں کا اور زمین کا (3) اس کے نور ہدایت کی حالت عجیبیہ ایسی ہے جیسے (فرض کرو ایک طاق ہے (اور) اسمیں ایک چراغ (رکھا ہے اور) وہ چراغ ایک قندیل میں ہے (اور وہ قندیل ایک طاق میں رکھا ہے اور) وہ قندیل ایسا صاف شفاف ہے جیسا ایک چمکدار ستارہ ہو (اور) وہ چراغ ایک نہایت مفید درخت (کے تیل) سے روشن کیا جاتا ہے کہ وہ زیتون (کا درخت) ہے جو (کسی آڑ کے) نہ پورب رخ ہے اور نہ پچھم رخ ہے اس کا تیل (اس قدر صاف اور سلگنے والا ہے کہ) اگر اس کو آگ بھی نہ چھوئے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خود بخود جل اٹھے گا (اور جب آگ بھی لگ گئی تب تو) نور علی نور ہے (اور) اللہ تعالیٰ اپنے (اس) نور (ہدایت) تک جس کو چاہتا ہے راہ دیتا ہے (4) اور اللہ تعالیٰ لوگوں (کی ہدایت) کے لیے (یہ مثالیں بیان فرماتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے اس کے نور کی مثال یوں ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھاہو اہو۔ چراغ ایک فانوس میں ہو۔ فانوس موتی کی طرح چمکتا ہو اتارا ہو اور چراغ زیتون کے ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا گیا ہو۔ جو نہ شرقی ہو نہ غربی جس کا تیل اپنے آپ ہی بھڑک اٹھتا ہو چاہے آگ اس کو نہ لگے اللہ جس کی چاہتا ہے اپنے نور کی طرف ہے رہنمائی فرماتا ہے وہ مثالوں سے لوگوں کو سمجھاتا ہے اور وہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ (کائنات میں) اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق میں چراغ رکھا ہوا ہو ‘ چراغ ایک فانوس میں ہو ‘ فانوس کا حال یہ ہو کہ جیسے موتی کی طرح چمکتا ہوا تارا ‘ اور وہ چراغ زیتون کے ایک ایسے مبارک درخت کے تیل سے روشن کیا جاتا ہو جو نہ شرقی ہو نہ غربی ‘ جس کا تیل آپ ہی آپ بھڑکا پڑتا ہو۔ چاہے آگ ہیں کو نہ لگے ‘(اس طرح) روشنی پر روشنی (بڑھنے کے تمام اسباب جمع ہوگئے ہوں) ۔ اللہ اپنے نور کی طرف جس کی چاہتا ہے ‘ رہنمائی فرماتا ہے ‘ وہ لوگوں کو مثالوں سے بات سمجھاتا ہے ‘ وہ ہر چیز سے خوب واقف ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے، اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاق ہے اس میں ایک چراغ ہے وہ چراغ ایک شیشہ کے قندیل میں ہے وہ قندیل ایسا ہے جیسے ایک چمکدار ستارہ ہو وہ چراغ بابرکت درخت سے روشن کیا جاتا ہو جو زیتون ہے یہ درخت نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف، قریب ہے کہ اس کا تیل خود بخود روشن ہوجائے اگرچہ اس کو آگ نہ چھوئے نور علی نور ہے، اللہ جسے چاہتا ہے اپنے نور کی ہدایت دیتا ہے، اور لوگوں کے لیے اللہ مثالیں بیان فرماتا ہے اور اللہ ہر چیز کو جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ روشنی ہے آسمانوں کی اور زمین کی مثال اس کی روشنی کی جیسے ایک طاق اس میں ہو ایک چراغ وہ چراغ دھرا ہو ایک شیشہ میں وہ شیشہ ہے جیسے ایک تارہ چمکتا ہوا تیل جلتا ہے اس میں ایک برکت کے درخت کا وہ زیتون ہے نہ مشرق کی طرف ہے اور نہ مغرب کی طرف قریب ہے اس کا تیل کہ روشن ہوجائے اگرچہ نہ لگی ہو اس میں آگ روشنی پر روشنی اللہ راہ دکھلا دیتا ہے اپنی روشنی کو جس کو چاہے اور بیان کرتا ہے اللہ مثالیں لوگوں کے واسطے اور اللہ سب چیز کو جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ آسمانوں کا اور زمین کا نور ہے حق تعالیٰ کے نور کی صفت عجیبہ ایسی ہے جیسے فرض کرو ایک طاق ہے اس طاق میں ایک چراغ ہے وہ چراغ ایک شیشے کی قندیل میں ہے وہ شیشے کی قندیل ایسی ہے جیسے ای چمکتا ہوا تارا وہ چراغ ایک بابرکت درخت کے تیل سے کہ وہ زیتون سے روشن کیا جاتا ہے وہ درخت نہ پورب رخ واقع ہے اور نہ پچھم رخ یعنی اس پر دھوپ کی روک ہیں اس کا تیل قریب ہے کہ خودبخود بھڑک اٹھے خواہ اس کو آگ نہ بھی چھوئے یہ نور بالائے نور ہے اللہ اپنے نور تک جس کو چاہتا ہے راہ دکھاتا ہے اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے سمجھانے کو مثالیں بیان کرتا ہے۔ اور اللہ ہر شے کو جاننے والا ہے