Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 36

سورة النور

فِیۡ بُیُوۡتٍ اَذِنَ اللّٰہُ اَنۡ تُرۡفَعَ وَ یُذۡکَرَ فِیۡہَا اسۡمُہٗ ۙ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیۡہَا بِالۡغُدُوِّ وَ الۡاٰصَالِ ﴿ۙ۳۶﴾

[Such niches are] in mosques which Allah has ordered to be raised and that His name be mentioned therein; exalting Him within them in the morning and the evenings

ان گھروں میں جن کے بلند کرنے اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ تعالٰی نے حکم دیا ہے وہاں صبح و شام اللہ تعالٰی کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فِیۡ بُیُوۡتٍ
گھروں میں
اَذِنَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
اَنۡ
کہ
تُرۡفَعَ
بلند کیا جائے
وَیُذۡکَرَ
اور ذکر کیا جائے
فِیۡہَا
ان میں
اسۡمُہٗ
نام اس کا
یُسَبِّحُ
وہ تسبیح کرتے ہیں
لَہٗ
اس کی
فِیۡہَا
ان میں
بِالۡغُدُوِّ
صبح
وَالۡاٰصَالِ
اور شام
Word by Word by

Nighat Hashmi

فِیۡ بُیُوۡتٍ
گھروں میں
اَذِنَ
حکم دیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
اَنۡ
یہ کہ
تُرۡفَعَ
بلند کیے جائیں
وَیُذۡکَرَ
اور ذکر کیا جائے
فِیۡہَا
ان میں
اسۡمُہٗ
اس کے نام کو
یُسَبِّحُ
وہ تسبیح بیان کرتے ہیں
لَہٗ
اس کی
فِیۡہَا
ان میں
بِالۡغُدُوِّ
صبح کو
وَالۡاٰصَالِ
اور شام کو
Translated by

Juna Garhi

[Such niches are] in mosques which Allah has ordered to be raised and that His name be mentioned therein; exalting Him within them in the morning and the evenings

ان گھروں میں جن کے بلند کرنے اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ تعالٰی نے حکم دیا ہے وہاں صبح و شام اللہ تعالٰی کی تسبیح بیان کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ) ان گھروں (مساجد وغیرہ) میں ہوتے ہیں جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان میں اللہ کا نام بلند کیا جائے اور اس کا ذکر کیا جائے ان (مساجد) میں صبح و شام ایسے لوگ اللہ کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

۔ (اس کی روشنی پانے والے) اُن گھروں میں (ہوتے ہیں) جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیاہے کہ وہ بلند کیے جائیں اور جن میں اس کے نام کویادکیاجائے، وہ اس میں صبح وشام اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

](The guided people worship Allah) in the houses that Allah has permitted to be raised and where His name is recounted and His purity is pronounced, in the morning and in the evening,

ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا ان کو بلند کرنے کا اور وہاں اس کا نام پڑھنے کا یاد کرتے ہیں اس کی وہاں صبح اور شام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اس کے نور کی طرف ہدایت پانے والے) ان گھروں میں (پائے جاتے ہیں) جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کو بلند کیا جائے اور ان میں اس کا نام لیا جائے وہ تسبیح کرتے ہیں اللہ کی ان (مساجد) میں صبح اور شام

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Those who obtain guidance to His light are found) in the houses which He has enjoined to raise up and to mention His name therein. In them such people glorify Him morning and evening

﴿اس کے نور کی طرف ہدایت پانے والے﴾ ان گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا ، اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اذن دیا ہے ۔ 68 ان میں ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن گھروں کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ ان کو بلند مقام دیا جائے اور ان میں اس کا نام لے کر ذکر کیا جائے ، ان میں صبح و شام وہ لوگ تسبیح کرتے ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ طاق) ان گھروں میں (ہے) جن کی تعظیم کرنے کا (یا بلند کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور ان میں اللہ تعالیٰ کا نام جپا جاتا ہے 9 وہاں صبح اور شام

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (قندیل) ایسے گھروں میں جن کے بارے اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ان کا ادب کیا جائے اور ان میں اللہ کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح اور شام (ہمیشہ) اس (اللہ) کی پاکی بیان کرتے رہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ چراغ ان گھروں میں روشن کیا جاتا ہے جن کے متعلق اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی قدر و منزلت کی جائے۔ ان میں اس کا نام لیاجائے اور ان مکانوں میں صبح و شام اس کی پاکی وہ لوگ بیان کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(وہ قندیل) ان گھروں میں (ہے) جن کے بارے میں خدا نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کئے جائیں اور وہاں خدا کے نام کا ذکر کیا جائے (اور) ان میں صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They worship in houses which Allah has bidden to be exalted and His name to be remembered therein; they hallow Him therein in mornings and evenings-

وہ) ۔ ایسے گھروں میں ہیں جن کے لئے اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کا ادب کیا جائے اور ان میں اس کا نام لیا جائے ۔ ان میں وہ لوگ صبح وشام اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

۔ ( یہ طاق ) ایسے گھروں میں ہیں ، جن کی نسبت خدا نے امر فرمایا کہ وہ تعمیر کیے جائیں اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے ۔ ان میں ایسے لوگ صبح وشام خدا کی تسبیح کرتے ہیں ، جن کو کاروبار اور خرید وفروخت اللہ کی یاد ، نماز کے اہتمام اور زکوٰۃ کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتے ۔ وہ ایک ایسے دن کی آمد سے اندیشہ ناک رہتے ہیں ، جس میں دل اور آنکھیں سب مضطرب ہوں گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( وہ چراغ ) ان گھروں میں ( ہے ) ( جن کے بارے میں ) اللہ ( تعالیٰ ) کا حکم دیا ہے کہ انہیں بلند ( تعمیر ) کیا جائے اور ان میں اس ( اللہ ( تعالیٰ ) ) کا نام ذکر کیا جائے ، اس کی صبح اور شام ( کے تمام اوقات ) میں تسبیح کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ قندیل ان گھروں میں ہے جن کے بارے میں اللہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ بلند کیے جائیں اور وہاں اللہ کا ذکر کیا جائے اور ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ نور ملتا ہے ایسے گھروں میں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی تعظیم کی جائے اور ان میں اس کا نام لیا جائے، ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ چراغ ایسے گھروں ( یعنی مسجدوں ) میں ہے جن کے بارے میں اللہ کا حکم ہے کہ ان کی قدرومنزل کی جائے اور ان میں صرف اسی کانام لیاجائے ، ان گھروں ( یعنی مسجدوں ) میں صبح و شام اللہ کی تسبیح بیان کی جاتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان گھروں میں جنہیں بلند کرنے کا اللہ نے حکم دیا ہے ( ف۸٤ ) اور ان میں اس کا نام لیا جاتا ہے ، اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ان میں صبح اور شام ( ف۸۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اللہ کا یہ نور ) ایسے گھروں ( مساجد اور مراکز ) میں ( میسر آتا ہے ) جن ( کی قدر و منزلت ) کے بلند کئے جانے اور جن میں اللہ کے نام کا ذکر کئے جانے کا حکم اللہ نے دیا ہے ( یہ وہ گھر ہیں کہ اللہ والے ) ان میں صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( یہ ہدایت پانے والے ) ایسے گھروں میں ہیں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ انہیں بلند کیا جائے اور ان میں خدا کا نام لیا جائے ان میں ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Lit is such a Light) in houses, which Allah hath permitted to be raised to honour; for the celebration, in them, of His name: In them is He glorified in the mornings and in the evenings, (again and again),-

Translated by

Muhammad Sarwar

(This niche) is in the houses that God has declared to be highly respected and His Name be mentioned therein in glory in the morning and evening

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In houses which Allah has ordered to be raised, in them His Name is remembered. Therein glorify Him in the mornings and in the evenings,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

In houses which Allah has permitted to be exalted and that His name may be remembered in them; there glorify Him therein in the mornings and the evenings,

Translated by

William Pickthall

(This lamp is found) in houses which Allah hath allowed to be exalted and that His name shall be remembered therein. Therein do offer praise to Him at morn and evening.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन घरों में जिन को ऊँचा करने और जिनमें अपने नाम के याद करने का अल्लाह ने हुक्म दिया है,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسے گھروں میں (جا کر) عبادت کرتے ہیں جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ انکا ادب کیا جائے (6) اور ان میں اللہ کا نام لیا جائے ان (مسجدوں) میں ایسے لوگ صبح و شام اللہ کی پاکی (نمازوں میں) بیان کرتے ہیں۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا اور جن میں اپنے نام کے ذکر کا اللہ نے حکم دیا ہے ان میں ایسے لوگ جو صبح وشام اس کی تسبیح کرتے ہیں۔ “ (٣٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے نور کی طرف (ہدایت پانے والے) ان گھروں میں پائے جاتے ہیں جنہیں بلند کرنے کا ‘ اور جن میں اپنے نام کی یاد کا اللہ نے اذن دیا ہے۔ ان میں ایسے لوگ صبح و شام اس کی تسبیح کرتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایسے گھروں میں جن کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کا ادب کیا جائے اور ان میں اللہ کا نام لیا جائے ان میں ایسے لوگ صبح شام اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا ان کو بلند کرنے کا اور وہاں اس کا نام پڑھنے کا یاد کرتے ہیں اس کی وہاں صبح اور شام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ چراغ ان گھروں میں روشن کیا جاتا ہے جن کے متعلق اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ ان کی قدرومنزلت کی جائے اور ان مکانو میں اللہ کا نام لیا جائے ان مکانوں میں صبح اور شام