Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 38

سورة النور

لِیَجۡزِیَہُمُ اللّٰہُ اَحۡسَنَ مَا عَمِلُوۡا وَ یَزِیۡدَہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ یَرۡزُقُ مَنۡ یَّشَآءُ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۳۸﴾

That Allah may reward them [according to] the best of what they did and increase them from His bounty. And Allah gives provision to whom He wills without account.

اس ارادے سے کہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے بلکہ اپنے فضل سے اور کچھ زیادتی عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی جس چاہے بے شمار روزیاں دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیَجۡزِیَہُمُ
تا کہ بدلہ دے انہیں
اللّٰہُ
اللہ
اَحۡسَنَ
بہترین
مَا
اس کا جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَیَزِیۡدَہُمۡ
اور وہ زیادہ دے انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
یَرۡزُقُ
وہ رزق دیتا ہے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
بِغَیۡرِ
بغیر
حِسَابٍ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیَجۡزِیَہُمُ
تاکہ جزا دے اُنہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَحۡسَنَ
بہترین
مَا
جو
عَمِلُوۡا
انہو ں نے عمل کیے
وَیَزِیۡدَہُمۡ
اور وہ زیادہ دے ان کو
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
یَرۡزُقُ
رزق دیتا ہے
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
بِغَیۡرِ حِسَابٍ
بے حساب
Translated by

Juna Garhi

That Allah may reward them [according to] the best of what they did and increase them from His bounty. And Allah gives provision to whom He wills without account.

اس ارادے سے کہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے بلکہ اپنے فضل سے اور کچھ زیادتی عطا فرمائے ، اللہ تعالٰی جس چاہے بے شمار روزیاں دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کافر ہیں ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ایک چٹیل میدان میں کوئی سراب ہو جسے پیاسا پانی سمجھ رہا ہو۔ حتیٰ کہ جب وہ اس سراب کے قریب آتا ہے تو وہاں کچھ بھی نہیں پاتا۔ بلکہ اس نے اللہ کو وہاں موجود پایا جس نے اس کا حساب چکا دیا اور اللہ کو حساب چکانے میں دیر نہیں لگتی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ انہیں اُن کے اعمال کی بہترین جزا دے اوراپنے فضل سے اُن کوزیادہ دے اور اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتاہے بے حساب رزق دیتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The fate (of such people) is that Allah will reward them for the best deeds they did and will give them more out of His grace. And Allah gives whom He wills without counting.

تاکہ بدلہ دے ان کو اللہ ان کے بہتر سے بہتر کاموں کا اور زیادتی دے ان کو اپنے فضل سے اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بیشمار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ اللہ انہیں بہترین جزا دے ان کے اعمال کی اور ان کو اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے بغیر حساب کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(And they behave like this) so that Allah may reward them for their excellent deeds and, in addition to it, show His favour to them out of His bounty: Allah provides without stint for anyone He pleases.

﴿اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں ﴾ تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے ، اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نتیجہ یہ ہے کہ اللہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بہترین بدلہ دے گا ، اور اپنے فضل سے مزید کچھ اور بھی دے گا ( ٣٤ ) اور اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ لوگ اللہ کی تسبیح صبح اور شام اس لئے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کو ان کے عملوں کا اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے ان کو زیادہ عطا فرمائے اور اللہ جس کو چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دیں اور اپنے فضل سے ان کو زیادہ بھی عطا کریں۔ اور اللہ جس کو چاہتے ہیں بیشمار رزق عطا فرماتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ اللہ ایسے لوگوں کو بہتر سے بہتر بدلہ اور اپنے فضل و کرم سے اور بھی زیادہ عطا فرمائے۔ اور اللہ جسے چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا ان کو ان کے عملوں کا بہت اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی عطا کرے۔ اور جس کو چاہتا ہے خدا بےشمار رزق دیتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That Allah may recompense them the best for that which they worked and may increase unto them of His grace, and Allah provideth for whomsoever He will without measure.

انجام یہ ہوگا کہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا بہت ہی اچھا بدلہ دے گا اور ان کو اپنے فضل سے اور بھی زیادہ دے دے گا اور اللہ جسے چاہتا ہے بیشمار دے دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ ان کے عمل کا بہترین بدلہ دے اور ان کو اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جس کو چاہے گا ، بے حساب بخشے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ اللہ ( تعالیٰ ) ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ عطا فرمائیں اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ ( عطا ) کردیں اور اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں بے حساب روزی عطا فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھابدلہ دے اور اپنے فضل سے زیادہ بھی دے اور اللہ جس کو چاہتا ہے بےحساب رزق دیتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ اس لیے کہ تاکہ اللہ ان کو بہترین بدلے سے نوازے ان کے زندگی بھر کے کیے کرائے پر اور مزید برآں وہ ان کو سرفراز فرمائے اپنی شان کریمی کی بناء پر اپنے خاص فضل و کرم سے اور اللہ جس کو چاہتا ہے عطا فرماتا ہے بغیر کسی حساب کے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ وہ لوگ جو نیک عمل کرتے ہیں اللہ انہیں اس کابہتربدلہ دے اور اپنے فضل سے بھی زیادہ دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب رزق عطا کرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اللہ انھیں بدلہ دے ان کے سب سے بہتر کام کام اور اپنے فضل سے انھیں انعام زیادہ دے ، اور اللہ روزی دیتا ہے جسے چاہے بےگنتی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ انہیں ان ( نیک ) اعمال کا بہتر بدلہ دے جو انہوں نے کئے ہیں اور اپنے فضل سے انہیں اور ( بھی ) زیادہ ( عطا ) فرما دے ، اور اللہ جسے چاہتا ہے بغیر حساب کے رزق ( و عطا ) سے نوازتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور اپنے فضل سے مزید نوازے اور اللہ جسے چاہتا ہے اسے بے حساب رزق عطا کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That Allah may reward them according to the best of their deeds, and add even more for them out of His Grace: for Allah doth provide for those whom He will, without measure.

Translated by

Muhammad Sarwar

(They worship Him) so that God will reward their best deeds and give them more through His favors. God gives sustenance to whomever He wants without account.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That Allah may reward them according to the best of their deeds, and add even more for them out of His grace. And Allah provides without measure to whom He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That Allah may give them the best reward of what they have done, and give them more out of His grace; and Allah gives sustenance to whom He pleases without measure.

Translated by

William Pickthall

That Allah may reward them with the best of what they did, and increase reward for them of His bounty. Allah giveth blessings without stint to whom He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि अल्लाह उन्हें बदला प्रदान करे। उन के अच्छे से अच्छे कामों का, और अपने उदार अनुग्रह से उन्हें और अधिक प्रदान करें। अल्लाह जिसे चाहता है बेहिसाब देता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

انجام (ان لوگوں کا) یہ ہوگا کہ اللہ ان کو انکے اعمال کا بہت ہی اچھا بدلہ دے گا (یعنی جنت) اور (علاوہ جزاء کے) ان کو اپنے فضل سے اور بھی زیادہ دے گا (1) اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہے بیشمار دے دیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ اللہ ان کو ان کے بہترین اعمال کی جزا دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے اللہ جسے چاہتا ہے بےحساب دیتا ہے۔ “ (٣٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

( اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں) تاکہ اللہ ان کے بہترین اعمال کی جزا ان کو دے اور مزید اپنے فضل سے نوازے ‘ اللہ جسے چاہتا ہے بےحساب دیتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ انہیں ان کے اعمال کا اچھے سے اچھا بدلہ دے اور اپنے فضل سے انہیں اور بھی زیادہ دے اور اللہ جسے چاہتا ہے بلا حساب رزق دیتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ بدلہ نہ دے ان کو اللہ ان کے بہتر سے بہتر کاموں کا اور زیادتی دے ان کو اپنے فضل سے اور اللہ روزی دیتا ہے جس کو چاہے بیشمار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کے ان نیک کاموں کا انجام یہ ہوگا کہ خدا ان کو ان کے اعمال کا اچھے سے اچھا صلہ دے گا اور اپنے فضل سے ان کو اور زیادہ بھی دے گا اور اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے