Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 4

سورة النور

وَ الَّذِیۡنَ یَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَۃِ شُہَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡہُمۡ ثَمٰنِیۡنَ جَلۡدَۃً وَّ لَا تَقۡبَلُوۡا لَہُمۡ شَہَادَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۙ﴿۴﴾

And those who accuse chaste women and then do not produce four witnesses - lash them with eighty lashes and do not accept from them testimony ever after. And those are the defiantly disobedient,

جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ پیش کر سکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو ۔ یہ فاسق لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگائیں
الۡمُحۡصَنٰتِ
پاک دامن عورتوں پر
ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہ
یَاۡتُوۡا
وہ لائیں
بِاَرۡبَعَۃِ
چار
شُہَدَآءَ
گواہ
فَاجۡلِدُوۡہُمۡ
تو کوڑے مارو انہیں
ثَمٰنِیۡنَ
اسّی
جَلۡدَۃً
کوڑے
وَّلَا
اور نہ
تَقۡبَلُوۡا
تم قبول کرو
لَہُمۡ
ان کی
شَہَادَۃً
گواہی کو
اَبَدًا
کبھی بھی
وَاُولٰٓئِکَ
اور یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡفٰسِقُوۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ الَّذِیۡنَ
اور جو لوگ
یَرۡمُوۡنَ
تہمت لگا ئیں
الۡمُحۡصَنٰتِ
پاک دامن عورتوں پر
ثُمَّ
پھر
لَمۡ یَاۡتُوۡا
نہ وہ لائیں
بِاَرۡبَعَۃِ
چار
شُہَدَآءَ
گواہ
فَاجۡلِدُوۡہُمۡ
پھر تم کوڑے مارو انہیں
ثَمٰنِیۡنَ
اسّی (80)
جَلۡدَۃً
کوڑے
وَّلَا تَقۡبَلُوۡا
اور نہ تم قبول کرو
لَہُمۡ
ان کی
شَہَادَۃً
کوئی گواہی
اَبَدًا
کبھی بھی
وَاُولٰٓئِکَ
اور وہی لوگ
ہُمُ
وہی
الۡفٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

And those who accuse chaste women and then do not produce four witnesses - lash them with eighty lashes and do not accept from them testimony ever after. And those are the defiantly disobedient,

جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ پیش کر سکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو ۔ یہ فاسق لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر چار گواہ پیش نہ کرسکیں انھیں اسی کوڑے لگاؤ اور آئندہ کبھی ان شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی لوگ بدکردار ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ لائیں توتم انہیں اسّی (80) کوڑے مارواورتم ان کی کوئی گواہی کبھی قبول نہ کرواوروہی نافرمان لوگ ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who accuse the chaste women (of fornication), but they do not produce four witnesses, flog them with eighty stripes and do not accept their any evidence any more, and they are the sinners,

اور جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں کو پھر نہ لائے چار مرد شاہد تو مارو ان کو اسی درے اور نہ مانو ان کی کوئی گواہی کبھی اور وہ ہی لوگ ہیں نافرمان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ لوگ جو پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر وہ نہ لاسکیں چار گواہ تو ایسے لوگوں کو لگاؤ اسّی کوڑے اور آئندہ کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی لوگ فاسق ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those persons who charge chaste women with false accusations but do not produce four witnesses, flog them with eighty stripes and never accept their evidence afterwards, for they themselves are transgressors,

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ، ان کو اَسّی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو ، اور وہ خود ہی فاسق ہیں ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ، تو ان کو اسی کوڑے لگاؤ ( ٤ ) اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو ، ( ٥ ) اور وہ خود فاسق ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ مسلمان زاہد پاکدامن عورتوں کو زنا کی تہمت لگائیں پھر چارہ گواہ (ایسے جنہوں نے اپنی آنکھ سے زنا کرتے دیکھا ہو) نہ لاسکیں تو ان کی (تہمت کی سزا، میں اسی کوڑے لگائو اور پھر ساری عمر ان کی گواہی (کسی مقدمہ میں) مت مانو اور وہ خود بدکار ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھر (اپنے دعوے پر) چار گواہ نہ لاسکیں تو ایسے لوگوں کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو اور یہی لوگ بدکردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو لوگ تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں کو پھر وہ اس پر گواہ نہ چار لاسکیں، تو انکو تم لوگ اسی کوڑے مارو، اور ان کی کوئی گواہی بھی کبھی قبول مت کرو، اور یہی لوگ ہیں بدکار

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ پرہیزگار عورتوں کو بدکاری کا عیب لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو۔ اور یہی بدکردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who accuse clean wowomen and then bring not four eyewitnesses, Scourge them with eighty stripes and accept not their- testimony for Ever. And these! they are the transgressors

اور جو لوگ تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں کو ۔ اور پھر چار گواہ نہ لاسکیں تو انہیں اسی () درے لگاؤ ۔ اور کبھی انکی کوئی گواہی نہ قبول کرو ۔ یہی لوگ تو فاسق ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر الزام لگائیں ، پھر ( اپنے الزام کے ثبوت میں ) چار گواہ نہ پیش کریں تو ان کو اسی کوڑے مارو اور ان کی کوئی گواہی کبھی قبول نہ کرو ۔ یہی لوگ اصلی فاسق ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ جو پاک دامن عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگائیں پھر ( اس پر ) چار گواہ پیش نہ کرسکیں تو ان کو اسّی کوڑے مارو اور کبھی ( بھی ) ان کی گواہی قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق ( کھلے گنہگار ) ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں کو بدکاری کا الزام لگائیں اور اس پر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو اور کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو اور یہی بدکردار ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں کو پھر وہ اس پر گواہ نہ چار لاسکیں، تو انکو تم لوگ اسی کوڑے مارو، اور ان کی کوئی گواہی بھی کبھی قبول مت کرو، اور یہی لوگ ہیں بدکار،

Translated by

Noor ul Amin

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں پھرچارگواہ پیش نہ کر سکیں انہیں اسی ( ۸۰ ) کوڑے لگائواورآئندہ کبھی ان کی شہادت قبول نہ کرو اور یہی لوگ فاسق ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو پارسا عورتوں کو عیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں تو انھیں اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی نہ مانو ( ف۹ ) اور وہی فاسق ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر ( بدکاری کی ) تہمت لگائیں پھر چار گواہ پیش نہ کر سکیں تو تم انہیں ( سزائے قذف کے طور پر ) اسّی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو ، اور یہی لوگ بدکردار ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں اور پھر چار گواہ پیش نہ کریں تو انہیں اسّی ( ۰۸ ) کوڑے لگاؤ اور کبھی ان کی کوئی گواہی قبول نہ کرو اور یہ لوگ فاسق ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And those who launch a charge against chaste women, and produce not four witnesses (to support their allegations),- flog them with eighty stripes; and reject their evidence ever after: for such men are wicked transgressors;-

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who accuse married women of committing adultery - but are not able to prove their accusation by producing four witness - must be flogged eighty lashes. Never accept their testimony thereafter because they are sinful,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who accuse chaste women, and produce not four witnesses, flog them with eighty stripes, and reject their testimony forever. They indeed are the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who accuse free women then do not bring four witnesses, flog them, (giving) eighty stripes, and do not admit any evidence from them ever; and these it is that are the transgressors,

Translated by

William Pickthall

And those who accuse honourable women but bring not four witnesses, scourge them (with) eighty stripes and never (afterward) accept their testimony - They indeed are evil-doers -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग शरीफ़ और पाकदामन स्त्री पर तोहमत लगाएँ, फिर चार गवाह न लाएँ, उन्हें अस्सी कोड़े मारो और उन की गवाही कभी भी स्वीकार न करो - वही है जो अवज्ञाकारी है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ (زنا) کی تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں کو اور پھر چار گواہ (اپنے دعوے پر) نہ لا سکیں تو ایسے لوگوں کو اسّی درّے لگاؤ اور ان کی کوئی گواہی قبول مت کرو (یہ تو دنیا میں ان کی سزا ہوئی) اور یہ لوگ (آخرت میں بھی مستحق سزا ہیں اس وجہ سے ہے کہ) فاسق ہیں۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ پاکدامن عورتوں پر تہمت لگائیں اور پھر چارگواہ پیش نہ کریں ان کو اسّی کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کی جائے کیونکہ وہ فاسق ہیں۔ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں ‘ پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں ‘ ان کو اسی (٨٠) کوڑے مارو اور ان کی شہادت کبھی قبول نہ کرو ‘ اور وہ خود ہی فاسق ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ پاک دامن عورتوں کو تہمت لگائیں پھر چار گواہ نہ لائیں تو ان کو اسی درے مارو، اور کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو، اور یہ لوگ فاسق ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ عیب لگاتے ہیں حفاظت والیوں کو پھر نہ لائیں چار مرد شاہد تو مارو ان کو اسی درے اور نہ مانو ان کی کوئی گواہی کبھی اور وہ ہی لوگ ہیں نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواہ اپنے دعوے پر نہ لاسکیں تو ایسے لوگوں کی اسی درے مارو اور آئندہ کبھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ اور یہ لوگ فاسق ہیں