Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 47

سورة النور

وَ یَقُوۡلُوۡنَ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالرَّسُوۡلِ وَ اَطَعۡنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیۡقٌ مِّنۡہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ ؕ وَ مَاۤ اُولٰٓئِکَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۴۷﴾

But the hypocrites say, "We have believed in Allah and in the Messenger, and we obey"; then a party of them turns away after that. And those are not believers.

اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالٰی اور رسول پر ایمان لائے اور فرماں بردار ہوئے پھر ان میں سے ایک فرقہ اس کے بعد بھی پھر جاتا ہے ۔ یہ ایمان والے ہیں ( ہی ) نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَبِالرَّسُوۡلِ
اور رسول پر
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کی ہم نے
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلّٰی
منہ پھیر لیتا ہے
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَبِالرَّسُوۡلِ
اور رسول پر
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کی ہم نے
ثُمَّ
پھر
یَتَوَلّٰی
پھر جاتا ہے
فَرِیۡقٌ
ایک گروہ
مِّنۡہُمۡ
اُن میں سے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَمَاۤ
اور نہیں
اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ہر گز ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

But the hypocrites say, "We have believed in Allah and in the Messenger, and we obey"; then a party of them turns away after that. And those are not believers.

اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ تعالٰی اور رسول پر ایمان لائے اور فرماں بردار ہوئے پھر ان میں سے ایک فرقہ اس کے بعد بھی پھر جاتا ہے ۔ یہ ایمان والے ہیں ( ہی ) نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ (منافق) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اطاعت قبول کی۔ پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق (اطاعت سے) منہ پھیر لیتا ہے حقیقتاً یہ لوگ ایماندار نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہتے ہیں کہ ہم اﷲ تعالیٰ اور رسول پر ایمان لائے اورہم نے اطاعت کی پھراس کے بعد ان میں سے ایک گروہ پھر جاتا ہے اوریہ لوگ ہرگزایمان لانے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, ` We have believed in Allah and in the messenger and have taken to obedience&, then a group from them goes back after all this. And those are no believers.

اور لوگ کہتے ہیں ہم نے مانا اللہ کو اور رسول کو اور حکم میں آگئے پھر پھرجاتا ہے ایک فرقہ ان میں سے اس کے پیچھے اور وہ لوگ نہیں ماننے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (کچھ لوگ وہ بھی ہیں جو) کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور ہم نے اطاعت قبول کی پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق پیٹھ پھیر جاتا ہے اور یہ لوگ درحقیقت مؤمن نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور ہم نے اطاعت قبول کی ، مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ ﴿اطاعت سے﴾ منہ موڑ جاتا ہے ۔ ایسے لوگ ہرگز مومن نہیں ہیں ۔ 76

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( منافق ) لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے ہیں ، اور ہم فرمانبردار ہوگئے ہیں ، پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد بھی منہ موڑ لیتا ہے ۔ یہ لوگ ( حقیقت میں ) مومن نہیں ہیں ۔ ( ٣٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ (منافق) لوگ کہتے ہیں ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے (اللہ تعالیٰ اور رسول کا حکم) مان لیا پھر ایسا کہنے کے بعد ان میں کا ایک فرقہ واللہ اور رسول کے حکم سے) منہ پھیر لیتا ہے اور 5 یہ لوگ درحقیقت ایمان نہیں رکھتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ لوگ (زبان سے) کہتے ہیں ہم اللہ پر اور (اس کے) پیغمبر پر ایمان لے آئے اور ہم نے حکم مانا پھر اس کے بعدان میں سے ایک گروہ پھرجاتا ہے اور یہ لوگ ایمان والے ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لے آئے اور ہم نے فرماں برداری قبول کرلی۔ پھر ان میں سے ایک فریق اس کے بعد پھرجاتا ہے اور یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں رکھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور رسول پر ایمان لائے اور (ان کا) حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھر جاتا ہے اور یہ لوگ صاحب ایمان ہی نہیں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: we have believed in Allah and in the apostle and we have obeyed; then there backslide a party of them thereafter: and these are not believers.

اور یہ لوگ کہتے (تو) ہیں کہ اللہ اور رسول پر ایمان لے آئے اور ان کا حکم مانا پھر ان میں کا ایک گروہ اس کے بعد سرتابی کرجاتا ہے اور یہ لوگ ( ہرگز) ایمان والے نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت کی ۔ پھر ان میں سے ایک گروہ اس کے بعد پھر جاتا ہے اور یہ لوگ درحقیقت مؤمن نہیں ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( منافقین ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ ( تعالیٰ ) پر اور رسول ( ﷺ ) پر ایمان لائے اور ہم نے فرماں برداری ( اختیار ) کی ، پھر اس کے بعد ان میں کا ایک طبقہ ( گروہ ) پیٹھ پھیر لیتا ہے اور ( درحقیقت ) یہ لوگ ایمان والے ہیں ہی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور ان کا حکم مان لیا پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فرقہ پھرجاتا ہے اور یہ لوگ ایمان والے ہی نہیں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہنے کو تو یہ منافق لوگ یوں کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسول پر اور ہم نے اطاعت قبول کی مگر حال ان کا یہ ہے کہ پھر انہی میں کا ایک گروہ اس کے بعد پھرجاتا ہے راہ حق وصواب سے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ایماندر ہیں ہی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

یہ ( منافق ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت قبول کی پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق منہ پھیر لیتا ہے حقیقتاً یہ ایماندار ہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ اور رسول پر اور حکم مانا پھر کچھ ان میں کے اس کے بعد پھر جاتے ہیں ( ف۱۱۰ ) اور وہ مسلمان نہیں ( ف۱۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( لوگ ) کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر ایمان لے آئے ہیں اور اطاعت کرتے ہیں پھر اس ( قول ) کے بعد ان میں سے ایک گروہ ( اپنے اقرار سے ) رُوگردانی کرتا ہے ، اور یہ لوگ ( حقیقت میں ) مومن ( ہی ) نہیں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں ۔ اور ہم نے اطاعت بھی کی ۔ مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ منہ پھر لیتا ہے اور ایسے لوگ ( ہرگز ) مؤمن نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say, "We believe in Allah and in the messenger, and we obey": but even after that, some of them turn away: they are not (really) Believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

They say, "We have believed in God and the Messenger and we have obeyed them." Then a group of them turn away from their (belief). They are not believers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They say: "We have believed in Allah and in the Messenger, and we obey," then a party of them turn away thereafter, such are not believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: We believe in Allah and in the apostle and we obey; then a party of them turn back after this, and these are not believers.

Translated by

William Pickthall

And they say: We believe in Allah and the messenger, and we obey; then after that a faction of them turn away. Such are not believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे मुनाफ़िक लोग कहते हैं कि "हम अल्लाह और रसूल पर ईमान लाए और हम ने आज्ञापालन स्वीकार किया।" फिर इस के पश्चात उन में से एक गिरोह मुँह मोड़ जाता है। ऐसे लोग मोमिन नहीं हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہ منافق) لوگ ( زبان سے) دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور خدا اور رسول (علیہ السلام) پر ایمان لے آئے اور (خدا اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا) حکم (دل سے) مانا پھر اس کے بعد (متوقع ظہور صدق دعویٰ پر) ان میں کا ایک گروہ سرتابی کرتا ہے اور یہ لوگ (دل میں) اصلاً ایمان نہیں رکھتے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور ہم نے اطاعت قبول کی مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ منہ موڑلیتا ہے یہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے۔ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور ہم نے اطاعت کی ‘ مگر اس کے بعد ان میں سے ایک گروہ (اطاعت سے ) منہ موڑ جاتا ہے۔ ایسے لوگ ہر گز مومن نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے اور ہم فرمانبر دار ہیں پھر اس کے بعد ان میں سے ایک فریق رو گردانی کرلیتا ہے، اور یہ لوگ مومن نہیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لوگ کہتے ہیں ہم نے مانا اللہ کو اور رسول کو اور حکم میں آگئے پھرجاتا ہے ایک فرقہ ان میں سے اس کے پیچھے اور وہ لوگ نہیں ماننے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ منافق دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور رسول پر ایمان لائے اور ہم نے دونوں کی فرمانبرداری قبول کی اور پھر اس کہنے کے بعد انہی میں سے ایک فریق سرتابی کرتا ہے اور حقیقت حال یہ ہے کہ یہ لوگ ایمان نہیں رکھتے