Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 5

سورة النور

اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِکَ وَ اَصۡلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵﴾

Except for those who repent thereafter and reform, for indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں تو اللہ تعالٰی بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جنہوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَاَصۡلَحُوۡا
اور انہوں نے اصلاح کر لی
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہے
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
تَابُوۡا
توبہ کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
ذٰلِکَ
اس کے
وَاَصۡلَحُوۡا
اور اصلاح کرلی
فَاِنَّ
تو بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالی
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Except for those who repent thereafter and reform, for indeed, Allah is Forgiving and Merciful.

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں تو اللہ تعالٰی بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ جو لوگ اس کے بعد توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو یقینا اللہ بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگر جن لوگوں نے اس کے بعدتوبہ کی اور اصلاح کر لی تو بلاشبہ اﷲ تعالیٰ بے حدبخشنے والا،نہایت رحم والاہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except those who repent afterwards and mend their ways; then, Allah is All-Forgiving, Very-Merciful.

مگر جنہوں نے توبہ کرلی اس کے پیچھے اور سنور گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے ان لوگوں کے جو تو بہ کرلیں اس کے بعد اور اپنی اصلاح کرلیں تو یقیناً اللہ غفور ہے رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except those who repent and reform themselves; Allah is Forgiving and Merciful.

سوائے ان لوگوں کے جو اس حرکت کے بعد تائب ہو جائیں اور اصلاح کرلیں کہ اللہ ضرور ﴿ان کے حق میں﴾ غفورورحیم ہے ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ کرلیں ، اور ( اپنی ) اصلاح کرلیں ، تو اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔ ( ٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جنہوں نے ایسا کئے پیچھے تو یہ کی اور اچھی چال چلے تو اللہ بخشے والا مہربان ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں تو بیشک اللہ بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے ان لوگوں کے جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور وہ اپنی اصلاح بھی کرلیں تو ان کا گناہ معاف ہوجائے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی حالت) سنوار لیں تو خدا (بھی) بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Excepting those who thereafter shall repent and make amends. Verily Allah is Forgiving, Merciful.

ہاں البتہ جو لوگ اس کے بعد توبہ کرلیں اور (اپنی) اصلاح کرلیں سو اللہ بڑا مغفرت والا ہے بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مگر جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں گے تو اللہ مغفرت فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے ان لوگوں کے جو اس ( حرکت ) کے بعد توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) مغفرت کرنے والے ( اور ) مہربان ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور اپنی حالت سنوار لیں تو اللہ بھی بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے ان لوگوں کے جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور وہ اپنی اصلاح بھی کرلیں تو ان کا گناہ معاف ہوجائے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی معاف کرنے والا نہایت ہی مہربان ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

البتہ جو لوگ اس کے بعدتوبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تویقینااللہ بڑابخشنے والا اور رحم والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر جو اس کے بعد توبہ کرلیں اور سنور جائیں ( ف۱۰ ) تو بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے ان کے جنہوں نے اس ( تہمت لگنے ) کے بعد توبہ کر لی اور ( اپنی ) اصلاح کر لی ، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے ( ان کا شمار فاسقوں میں نہیں ہوگا مگر اس سے حدِ قذف معاف نہیں ہوگی )

Translated by

Hussain Najfi

سوائے ان کے جو اس کے بعد توبہ کر لیں اور ( اپنی ) اصلاح کر لیں ۔ تو بےشک اللہ بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Unless they repent thereafter and mend (their conduct); for Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

except that of those who afterwards repent and reform themselves; God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who repent thereafter and do righteous deeds; (for such) verily, Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except those who repent after this and act aright, for surely Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Save those who afterward repent and make amends. (For such) lo! Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय उन लोगों के जो इस के पश्चात तौबा कर लें और सुधार कर लें। तो निश्चय ही अल्लाह बहुत क्षमाशील, अत्यन्त दयावान है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

لیکن جو لوگ اس (تہمت لگانے) کے بعد ( خدا کے سامنے) توبہ کرلیں اور (اپنی حالت کی) اصلاح کرلیں سو (اس حالت میں) اللہ تعالیٰ ضرور مغفرت کرنے والا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سوائے ان لوگوں کے جو اس گناہ کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں یقیناً اللہ معاف کرنے اور رحم فرمانے والا ہے۔ “ (٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سوائے ان لوگوں کے جو اس حرکت کے بعد تائب ہوجائیں اور اصلاح کرلیں تو اللہ ضرور ( ان کے حق میں) غفور ورحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر جو لوگ اس کے بعد توبہ کرلیں اور اصلاح کرلیں تو بلاشبہ اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جنہوں نے توبہ کرلی اس کے پیچھے اور سنور گئے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں وہ لوگ جو اس تہمت کے بعد توبہ کرلیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو بیشک اللہ بڑی مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہے