Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 60

سورة النور

وَ الۡقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِیۡ لَا یَرۡجُوۡنَ نِکَاحًا فَلَیۡسَ عَلَیۡہِنَّ جُنَاحٌ اَنۡ یَّضَعۡنَ ثِیَابَہُنَّ غَیۡرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِیۡنَۃٍ ؕ وَ اَنۡ یَّسۡتَعۡفِفۡنَ خَیۡرٌ لَّہُنَّ ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۶۰﴾

And women of post-menstrual age who have no desire for marriage - there is no blame upon them for putting aside their outer garments [but] not displaying adornment. But to modestly refrain [from that] is better for them. And Allah is Hearing and Knowing.

بڑی بوڑھی عورتیں جنہیں نکاح کی امید ( اور خواہش ہی ) نہ رہی ہو وہ اگر اپنے کپڑے اتار رکھیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ وہ اپنا بناؤ سنگار ظاہر کرنے والیاں نہ ہوں تاہم اگر ان سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لئے بہت افضل ہے ، اور اللہ تعالٰی سنتا جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡقَوَاعِدُ
اور بیٹھ رہنے والیاں
مِنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
الّٰتِیۡ
وہ جو
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں وہ امید رکھتیں
نِکَاحًا
نکاح کی
فَلَیۡسَ
تو نہیں ہے
عَلَیۡہِنَّ
ان پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
کہ
یَّضَعۡنَ
وہ اتار رکھیں
ثِیَابَہُنَّ
کپڑے(حجاب)اپنے
غَیۡرَ
نہ
مُتَبَرِّجٰتٍۭ
ظاہر کرنے والیاں
بِزِیۡنَۃٍ
زینت کو
وَاَنۡ
اور یہ کہ
یَّسۡتَعۡفِفۡنَ
وہ احتیاط برتیں
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّہُنَّ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡقَوَاعِدُ
اور بیٹھ رہنے والی
مِنَ النِّسَآءِ
عورتوں میں سے
الّٰتِیۡ
جو
لَا
نہیں
یَرۡجُوۡنَ
امید رکھتیں
نِکَاحًا
نکاح کی
فَلَیۡسَ
سو نہیں
عَلَیۡہِنَّ
اُن پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
یہ کہ
یَّضَعۡنَ
اتار کر وہ رکھ دیں
ثِیَابَہُنَّ
کپڑے اپنے
غَیۡرَ
نہ
مُتَبَرِّجٰتٍۭ
ظاہر کرنے والی ہوں
بِزِیۡنَۃٍ
زینت کو
وَاَنۡ
اور یہ کہ
یَّسۡتَعۡفِفۡنَ
وہ عورتیں بچیں
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لَّہُنَّ
اُن کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And women of post-menstrual age who have no desire for marriage - there is no blame upon them for putting aside their outer garments [but] not displaying adornment. But to modestly refrain [from that] is better for them. And Allah is Hearing and Knowing.

بڑی بوڑھی عورتیں جنہیں نکاح کی امید ( اور خواہش ہی ) نہ رہی ہو وہ اگر اپنے کپڑے اتار رکھیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ وہ اپنا بناؤ سنگار ظاہر کرنے والیاں نہ ہوں تاہم اگر ان سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لئے بہت افضل ہے ، اور اللہ تعالٰی سنتا جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں اور نکاح کی توقع نہ رکھتی ہوں وہ اگر اپنی چادریں اتار کر (ننگا سر) رہا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ زیب وزینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں۔ تاہم اگر وہ (چادر اتارنے سے) پرہیز ہی کریں تو یہی بات ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ سب کچھ سنتا، جانتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربیٹھ رہنے والی عورتیں جونکاح کی اُمید نہیں رکھتیں،سوان پرکوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے کپڑے اتارکررکھ دیں جب کہ وہ زینت ظاہرکرنے والی نہ ہوں اوریہ کہ وہ اس سے بھی بچیں توان کے لیے بہترہی ہے اوراﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those old women who have no hope for marriage, there is no sin on them if they take off their (extra) clothes while they do not display their adornment. And that they refrain (even from this) is better for them. And Allah is All-Hearing, All-Knowing.

اور جو بیٹھ رہی ہیں گھروں میں تمہاری عورتوں میں سے جن کو توقع نہیں رہی نکاح کی ان پر گناہ نہیں کہ اتار رکھیں اپنے کپڑے یہ نہیں کہ دکھاتی پھریں اپنا سنگار اور اس سے بھی بچیں تو بہتر ہے ان کے لئے اور اللہ سب باتیں سنتا جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (گھروں میں) بیٹھ رہنے والی عورتیں جو اب نکاح کی امیدوار نہ ہوں تو ان پر کوئی حرج نہیں اگر وہ اپنے (اضافی) کپڑے اتار دیا کریں بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں اور اگر وہ اس معاملے میں احتیاط ہی کریں تو یہ ان کے لیے بہتر ہے۔ اور اللہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کا جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no sin for such elderly women as are past the age of marriage, if they lay aside their outer graments provided that they do not mean to display their adornment. Nevertheless, if they behave modestly, it would be better for them: for Allah hears everything and knows everything.

اور جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں 92 ، نکاح کی امیدوار نہ ہوں ، وہ اگر اپنی چادریں اتار کر رکھ دیں 93 تو ان پر کوئی گناہ نہیں ، بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں ۔ 94 تاہم وہ بھی حیاداری ہی برتیں تو ان کے حق میں اچھا ہے ، اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن بڑی بوڑھی عورتوں کو نکاح کی کوئی توقع نہ رہی ہو ، ان کے لیے اس میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ وہ اپنے ( زائد ) کپڑے ، ( مثلا چادریں ، نامحرموں کے سامنے ) اتار کر رکھ دیں ، بشرطیکہ زینت کی نمائش نہ کریں ( ٤٣ ) اور اگر وہ احتیاط ہی رکھیں تو ان کے لیے اور زیادہ بہتر ہے ۔ اور اللہ سب کچھ سنتا ، ہر بات جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو بڑی بوڑھی عورتیں میں جن کا حیض بند ہوگیا ہے ان کو نکاح (یا اولاد) کی امید نہیں رہی وہ اگر اگھروں میں) اپنے کپڑے (مثلا دو پتہ وغیرہ) اتار کر رہیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ اپنا بنائو دکھائی پھریں اور جو (اس سے بھی) بچی وہیں (یعنی پورا استر رکھیں جو ان عورتوں کی طرح تو انکے لئے بہتر ہے اور اللہ (سب سنتا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی کچھ امیدنہ رہی ہو تو ان کو اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے (زائد) کپڑے اتار رکھیں بشرطیکہ زینت (کے مواقع) کا اظہار نہ کریں اور (اگر) اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ سننے والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہاری وہ (بڑی بوڑھی) عوتیں جو (گھروں میں ) بیٹھ رہی ہیں۔ جنہیں نکاح کی (اب ) کوئی امید نہیں ہے ان پر کوئی گناہ نیں ہے کہ اپنے زائد کپڑے اتار رکھیں بشرطیکہ وہ اپنی زینت کا اظہار نہ کریں۔ اور اس سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی، اور وہ کپڑے اتار کر سر ننگا کرلیا کریں تو ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ اپنی زینت کی چیزیں نہ ظاہر کریں۔ اور اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے۔ اور خدا سنتا اور جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And past child-bearing women who have no hope of wedlock-- upon them it is no fault that they lay aside their outer garments, not flaunting their adornment. And that they should restrain themselves is better for them; Allah is Hearing, Knowing.

اور بڑی بوڑھیاں جنہیں نکاح کی امید نہ رہی ہو ۔ ان کو کوئی گناہ نہیں (اس بات میں) کہ وہ اپنے زائد کپڑے اتار رکھیں ۔ (بشرطیکہ) زینت کو دکھلانے والیاں نہ ہوں ۔ اور اگر (اس سے بھی) احتیاط رکھیں تو ان کے حق میں اور بہتر ہے ۔ اور اللہ بڑا سننے والا ہے بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور عورتوں میں سے بڑی بوڑھیاں ، جو اب نکاح کی امید نہیں رکھتے ہیں ، اگر اپنے دوپٹے اتاریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ، بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں ۔ اور یہ بات کہ وہ بھی احتیاط کریں ان کیلئے بہتر ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

گھروں میں بیٹھی رہنے والی عورتیں جن کو ( اب ) نکاح کی امید نہیں رہی پس ان پر اس بات سے کوئی حرج نہیں کہ وہ اپنے ( زائد کپڑے ) اتار لیا کریں اس حال میں کہ ( اپنی ) زینت کو ظاہر کرنے والی نہ ہوں ، اور اگر ( اس سے بھی ) احتیاط رکھیں ( تو ) ان کے لیے زیادہ بہتر ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب سننے والے خوب جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بڑی عمر کی عورتیں جن کو نکاح کی توقع نہیں رہی اور وہ کپڑے اتار رکھیں تو ان پر کچھ گناہ نہیں یہ نہیں کہ اپنا سنگھار دکھاتی پھریں اور اگر اس سے بھی بچیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہے اور اللہ (سب باتیں) سنتا (سب اعمال) جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ خانہ نشیں بوڑھی عورتیں جو کو نکاح کی کوئی امید باقی نہ رہی ہو ان پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے زائد کپڑے اتار کر رکھ دیں بشرطیکہ وہ کسی زینت کی نماز کرنے والی نہ ہوں، اور اس رخصت کے باوجود اگر وہ بھی بچ کر رہیں تو یہ ان کے حق میں بہرحال بہتر ہے اور اللہ ہر کسی کی سنتا سب کچھ جانتا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور جو عورتیںجو انی گزارچکی ہوں اور نکاح کی توقع نہ رکھتی ہوں وہ اگراپنی چادریں اتار ( کرسرننگاکر ) لیا کریں توان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیہ کہ وہ زیب وزینت کی نمائش نہ کرنے والی ہوں تاہم اگروہ ( چادراتارنے سے ) پرہیز کریں تو یہی بات ان کے حق میں بہترہے اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بوڑھی خانہ نشین عورتیں ( ف۱٤۲ ) جنہیں نکاح کی آرزو نہیں ان پر کچھ گناہ نہیں کہ اپنے بالائی کپڑے اتار رکھیں جب کہ سنگھار نہ چمکائیں ( ف۱٤۳ ) اور ان سے بھی بچنا ( ف۱٤٤ ) ان کے لیے اور بہتر ہے ، اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ بوڑھی خانہ نشین عورتیں جنہیں ( اب ) نکاح کی خواہش نہیں رہی ان پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے ( اوپر سے ڈھانپنے والے اضافی ) کپڑے اتار لیں بشرطیکہ وہ ( بھی ) اپنی آرائش کو ظاہر کرنے والی نہ بنیں ، اور اگر وہ ( مزید ) پرہیزگاری اختیار کریں ( یعنی زائد اوڑھنے والے کپڑے بھی نہ اتاریں ) تو ان کے لئے بہتر ہے ، اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ عورتیں جو ( بڑھاپے کی وجہ سے ) خانہ نشین ہوگئی ہوں جنہیں نکاح کی کوئی آرزو نہ ہو ان کیلئے کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اپنے ( پردہ کے ) کپڑے اتار کر رکھ دیں بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والیاں نہ ہوں ۔ اور اگر اس سے بھی باز رہیں ( اور پاکدامنی سے کام لیں ) تو یہ اور بہتر ہے ۔ اور اللہ بڑا سننے والا ، بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Such elderly women as are past the prospect of marriage,- there is no blame on them if they lay aside their (outer) garments, provided they make not a wanton display of their beauty: but it is best for them to be modest: and Allah is One Who sees and knows all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

Elderly women who have no hope of getting married are allowed not to wear the kind of clothing that young woman must wear, as long as they do not show off their beauty. It is better for them if they maintain chastity. God is All-hearing and All-knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Qawa`id among women who do not hope for marriage, it is no sin on them if they discard their (outer) clothing in such a way as not to show their adornment. But to refrain is better for them. And Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) women advanced in years who do not hope for a marriage, it is no sin for them if they put off their clothes without displaying their ornaments; and if they restrain themselves it is better for them; and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

As for women past child-bearing, who have no hope of marriage, it is no sin for them if they discard their (outer) clothing in such a way as not to show adornment. But to refrain is better for them. Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो स्त्रियाँ युवावस्था से गुज़र कर बैठ चुकी हों, जिन्हें विवाह की आशा न रह गई हो, उन पर कोई दोष नहीं कि वे अपने कपड़े (चादरें) उतारकर रख दें जबकि वे शृंगार का प्रदर्शन करने वाली न हों। फिर भी वे इस से बचें तो उन के लिए अधिक अच्छा है। अल्लाह भली-भाँति सुनता, जानता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بڑی بوڑھی عورتیں جن کو (کسی کے) نکاح (میں آنے کی) کچھ امید نہ رہی ہو (7) انکو (البتہ) اس بات میں گناہ نہیں کہ وہ اپنے (زائد) کپڑے اتار رکھیں بشرطیکہ زینت (کے مواقع) کا اظہار نہ کریں اور (ہر چند کے بڑھیوں کو منہ کھولنے کی اجازت ہے لیکن اگر) اس سے بھی احتیاط رکھیں (تو ان کے لیے اور زیادہ بہتر ہے اور اللہ تعالیٰ (سب) کچھ سنتا ہے (سب) کچھ جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو عورتیں جوانی سے گزرجائیں اور بڑھاپے کی وجہ سے نکاح کے قابل نہ ہوں وہ اپنے ڈوبٹے اتار کر رکھ دیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں۔ تاہم وہ بھی حیاداری ہی اختیار کریں تو ان کے حق میں اچھا ہے۔ اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو عورتیں جوانی سے گزری بیٹھی ہوں ‘ نکاح کی امید دار نہ ہوں ‘ وہ اگر اپنی چادریں اتار کر رکھ دیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ‘ بشرطیکہ زینت کی نمائش کرنے والی نہ ہوں۔ تاہم وہ بھی حیا داری ہی برتیں تو ان کے حق میں اچھا ہے اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو عورتیں بیٹھ چکی ہیں جنہیں نکاح کرنے کی امید نہیں ہے سو اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ وہ اپنے کپڑے اتار کر رکھ دیں بشرطیکہ زینت کا اظہار کرنے والی نہ ہوں، اور یہ بات کہ پرہیز کریں ان کے لیے بہتر ہے اور اللہ سننے والا ہے جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو بیٹھ رہی ہیں گھروں میں تمہاری عورتوں میں سے جن کو توقع نہیں رہی نکاح کی ان پر گناہ نہیں کہ اتار رکھیں اپنے کپڑے یہ نہیں کہ دکھاتی پھریں اپنا سنگار اور اس سے بھی بچیں تو بہتر ہے ان کے لیے اور اللہ سب باتیں سنتا جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ بڑی بوڑھی عورتیں جن کو نکاح کی کوئی امید باقی نہیں رہی وہ اپنے غیر ضروری اور زائد کپڑے اتار دیا کریں تو اس میں ان پر کچھ گناہ نہیں بشرطیکہ وہ اپنی زینت کے مقامات کو ظاہر نہ کریں اور اس سے بھی احتیاط رکھیں تو ان کے لئے بہتر ہے تو اللہ سب سننے والا جاننے والا ہے۔