Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 61

سورة النور

لَیۡسَ عَلَی الۡاَعۡمٰی حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلَی الۡمَرِیۡضِ حَرَجٌ وَّ لَا عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ اَنۡ تَاۡکُلُوۡا مِنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اٰبَآئِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اُمَّہٰتِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اِخۡوَانِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اَخَوٰتِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اَعۡمَامِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ عَمّٰتِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ اَخۡوَالِکُمۡ اَوۡ بُیُوۡتِ خٰلٰتِکُمۡ اَوۡ مَا مَلَکۡتُمۡ مَّفَاتِحَہٗۤ اَوۡ صَدِیۡقِکُمۡ ؕ لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَاۡکُلُوۡا جَمِیۡعًا اَوۡ اَشۡتَاتًا ؕ فَاِذَا دَخَلۡتُمۡ بُیُوۡتًا فَسَلِّمُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ تَحِیَّۃً مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿٪۶۱﴾  14

There is not upon the blind [any] constraint nor upon the lame constraint nor upon the ill constraint nor upon yourselves when you eat from your [own] houses or the houses of your fathers or the houses of your mothers or the houses of your brothers or the houses of your sisters or the houses of your father's brothers or the houses of your father's sisters or the houses of your mother's brothers or the houses of your mother's sisters or [from houses] whose keys you possess or [from the house] of your friend. There is no blame upon you whether you eat together or separately. But when you enter houses, give greetings of peace upon each other - a greeting from Allah , blessed and good. Thus does Allah make clear to you the verses [of ordinance] that you may understand.

اندھے پر لنگڑے پر بیمار پر اور خود تم پر ( مطلقاً ) کوئی حرج نہیں کہ تم اپنے گھروں سے کھالو یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیوں کے تم مالک ہو یا اپنے دوستوں کے گھروں سے تم پر اس میں بھی کوئی گناہ نہیں کہ تم سب ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ ۔ پس جب تم گھروں میں جانے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کر لیا کرو ، دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل شدہ ، یوں ہی اللہ تعالٰی کھول کھول کر تم سے اپنے احکام بیان فرما رہا ہے تاکہ تم سمجھ لو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں ہے
عَلَی الۡاَعۡمٰی
اندھے پر
حَرَجٌ
کوئی حرج/گناہ
وَّلَا
اور نہ
عَلَی الۡاَعۡرَجِ
لنگڑے پر
حَرَجٌ
کوئ حرج/گناہ
وَّلَا
اور نہ
عَلَی الۡمَرِیۡضِ
مریض پر
حَرَجٌ
کوئی حرج/گناہ
وَّلَا
اور نہ
عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے نفسوں پر
اَنۡ
کہ
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاؤ
مِنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ
اپنے گھروں سے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اٰبَآئِکُمۡ
اپنے باپوں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
اپنی ماؤں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اِخۡوَانِکُمۡ
اپنے بھائیوں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اَخَوٰتِکُمۡ
اپنی بہنوں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اَعۡمَامِکُمۡ
اپنے چچاؤں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
عَمّٰتِکُمۡ
اپنی پھوپھیوں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
اَخۡوَالِکُمۡ
اپنے ماموؤں کے
اَوۡ
یا
بُیُوۡتِ
گھروں سے
خٰلٰتِکُمۡ
اپنی خالاؤں کے
اَوۡ
یا
مَا
جو
مَلَکۡتُمۡ
مالک ہوئے تم
مَّفَاتِحَہٗۤ
اس کی کنجیوں کے
اَوۡ
یا
صَدِیۡقِکُمۡ
اپنے دوست کے
لَیۡسَ
نہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
کہ
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاؤ
جَمِیۡعًا
مل کر
اَوۡ
یا
اَشۡتَاتًا
الگ الگ
فَاِذَا
پھر جب
دَخَلۡتُمۡ
داخل ہو تم
بُیُوۡتًا
گھروں میں
فَسَلِّمُوۡا
تو سلام کرو
عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ
اپنے لوگوں پر
تَحِیَّۃً
تحفہ (دعا)ہے
مِّنۡ عِنۡدِ
پاس سے
اللّٰہِ
اللہ کے
مُبٰرَکَۃً
بابرکت
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات کو
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم عقل سے کام لو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَیۡسَ
نہیں
عَلَی
اوپر
الۡاَعۡمٰی
اندھے کے
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَّلَا
اور نہ
عَلَی
اوپر
الۡاَعۡرَجِ
لنگڑے کے
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَّلَا
اور نہ
عَلَی
اوپر
الۡمَرِیۡضِ
بیمار کے
حَرَجٌ
کوئی تنگی
وَّلَا
اور نہ
عَلٰۤی
اوپر
اَنۡفُسِکُمۡ
تمہارے اپنے
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاؤ
مِنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ
اپنے گھروں سے
اَوۡ بُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اٰبَآئِکُمۡ
اپنے باپ داداکے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
اپنی ماؤں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اِخۡوَانِکُمۡ
اپنے بھائیوں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اَخَوٰتِکُمۡ
اپنی بہنوں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اَعۡمَامِکُمۡ
اپنے چچاؤں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
عَمّٰتِکُمۡ
اپنی پھوپھیوں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
اَخۡوَالِکُمۡ
اپنے ماموؤں کے
اَوۡبُیُوۡتِ
یا گھروں سے
خٰلٰتِکُمۡ
اپنی خا لاؤں کے
اَوۡمَا
یا جس کے
مَلَکۡتُمۡ
مالک بنے تم
مَّفَاتِحَہٗۤ
اس کی چابیوں کے
اَوۡصَدِیۡقِکُمۡ
یا اپنے دوستوں کے
لَیۡسَ
نہیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
جُنَاحٌ
کوئی گناہ
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡکُلُوۡا
تم کھاؤ
جَمِیۡعًا
اکھٹے
اَوۡاَشۡتَاتًا
یا الگ الگ
فَاِذَا
پھر جب
دَخَلۡتُمۡ
داخل ہوا کرو تم
بُیُوۡتًا
گھروں میں
فَسَلِّمُوۡا
تو سلام کرو
عَلٰۤی اَنۡفُسِکُمۡ
اپنے لوگوں کو
تَحِیَّۃً
تحفہ ہے
مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
مُبٰرَکَۃً
بڑا با برکت
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
کھول کر بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَعۡقِلُوۡنَ
تم سمجھ جاؤ
Translated by

Juna Garhi

There is not upon the blind [any] constraint nor upon the lame constraint nor upon the ill constraint nor upon yourselves when you eat from your [own] houses or the houses of your fathers or the houses of your mothers or the houses of your brothers or the houses of your sisters or the houses of your father's brothers or the houses of your father's sisters or the houses of your mother's brothers or the houses of your mother's sisters or [from houses] whose keys you possess or [from the house] of your friend. There is no blame upon you whether you eat together or separately. But when you enter houses, give greetings of peace upon each other - a greeting from Allah , blessed and good. Thus does Allah make clear to you the verses [of ordinance] that you may understand.

اندھے پر لنگڑے پر بیمار پر اور خود تم پر ( مطلقاً ) کوئی حرج نہیں کہ تم اپنے گھروں سے کھالو یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیوں کے تم مالک ہو یا اپنے دوستوں کے گھروں سے تم پر اس میں بھی کوئی گناہ نہیں کہ تم سب ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ ۔ پس جب تم گھروں میں جانے لگو تو اپنے گھر والوں کو سلام کر لیا کرو ، دعائے خیر ہے جو بابرکت اور پاکیزہ ہے اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل شدہ ، یوں ہی اللہ تعالٰی کھول کھول کر تم سے اپنے احکام بیان فرما رہا ہے تاکہ تم سمجھ لو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس بات میں نہ اندھے پر، نہ لنگڑے پر، نہ مریض اور نہ خود تمہارے لیے کوئی حرج ہے کہ تم اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ، اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں (اور نانی) کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں، بہنوں، چچاؤں، پھوپھیوں، ماموؤں یا خالاؤں کے گھروں سے کھاؤ یا ان کے گھروں سے جن کے تم سرپرست ہو یا اپنے دوست کے ہاں سے کھالو۔ نہ ہی اس بات میں کوئی گناہ ہے کہ تم سب مل کر کھاؤ یا علیحدہ علیحدہ ۔ البتہ جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں (گھر والوں) کو سلام کہا کرو۔ یہ اللہ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات تمہارے لئے کھول کر بیان کرتا ہے، تاکہ تم سمجھ سے کام لو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اندھے پرکوئی تنگی نہیں اورلنگڑے پرکوئی تنگی نہیں اور بیمار پر کوئی تنگی نہیں اورنہ ہی تمہارے اپنے اوپرہے کہ تم اپنے گھروں سے کھاؤ یا اپنے باپ داداکے گھروں سے یااپنی ماؤں کے گھروں سے یااپنے بھائیوں کے گھروں سے یااپنی بہنوں کے گھروں سے یااپنے چچاؤں کے گھروں سے یااپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یااپنے ماموؤں کے گھروں سے یااپنی خالاؤں کے گھروں سے یا(اس گھرسے)جس کی چابیوں کے تم مالک بنے یااپنے دوست کے گھرسے کھاؤ۔تم پرکوئی گناہ نہیں کہ تم لوگ مل کر کھاؤ یا الگ الگ ۔پھرجب تم گھروں میں داخل ہواکروتواپنے لوگوں کو سلام کرو،اﷲ تعالیٰ کی طرف سے بڑا بابرکت اورپاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے آیات کھول کر بیان کرتاہے تاکہ تم سمجھ جاؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no blame on a blind person, nor is there any blame on any lame one, nor is there any blame on a patient, nor on yourselves in that you eat (something) from your own homes or from the homes of your fathers or the homes of your mothers or the homes of your brothers or the homes of your sisters or the homes of your paternal aunts or the homes of your maternal uncles or the homes of your maternal aunts or from the places the keys of which you have under your control or from (the home of) your friend. There is no sin on you if you eat together or separately. So when you enter homes, greet your own selves with Salam, a greeting prescribed by Allah which is blessed, pleasant. This is how Allah explains the verses to you so that you may understand.

نہیں ہے اندھے پر کچھ تکلیف اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف اور نہیں تکلیف تم لوگوں پر کہ کھاؤ اپنے گھروں سے یا اپنے باپ کے گھر سے یا اپنی ماں کے گھر سے یا اپنے بھائی کے گھر سے یا اپنی بہن کے گھر سے یا اپنے چچا کے گھر سے یا اپنی پھوپھی کے گھر سے یا اپنے ماموں کے گھر سے یا اپنی خالہ کے گھر سے یا جس گھر کی کنجیوں کے تم مالک ہو یا اپنے دوست کے گھر سے، نہیں گناہ تم پر کہ کھاؤ آپس میں مل کر یا جدا ہو کر پھر جب کبھی جانے لگو گھروں میں تو سلام کہو اپنے لوگوں پر نیک دعا ہے اللہ کے یہاں سے برکت والی ستھری یوں کھولتا ہے اللہ تمہارے آگے اپنی باتیں تاکہ تم سمجھ لو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کسی اندھے پر کوئی تنگی نہیں اور نہ کسی لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اور نہ کسی مریض پر کوئی تنگی ہے اور نہ خود تمہارے اپنے اوپر (اس ضمن میں) کوئی تنگی ہے کہ تم کھانا کھایا کرو اپنے گھروں سے یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا (ایسے گھروں سے) جن کی چابیاں تمارے پاس ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے تمہارے اوپر کوئی حرج نہیں کہ تم سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ تو جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے (لوگوں) پر سلام بھیجا کرو یہ دعا ہے اللہ کی طرف سے مبارک بھی اور پاک بھی اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیات واضح کر رہا ہے تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no harm if a blind or a lame or a sick person (takes a meal at another's house): nor is there any harm for yourselves if you take meals at your own houses or at the houses of your fathers and grandfathers or at the houses of your mothers and grandmothers or at your brothers' houses or at your sisters' houses or at the houses of your paternal uncles or at the houses of your paternal aunts or at the houses of your maternal uncles or at the houses of your maternal aunts or from the houses whose keys are in your possession or at the houses of your friends. There is no harm if you take your meals together or separately; however, when you enter the houses, you should send greetings of peace on your people, for the prayer of greetings prescribed by Allah is blessed and pure. Thus Allah makes His Revelation's clear to you. It is expected that you will use your common sense to grasp these.

کوئی حرج نہیں اگر کوئی اندھا ، یا لنگڑا ، یا مریض﴿کسی کے گھر سے کھا لے﴾ اور نہ تمہارے اوپر اس میں کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھاؤ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے ، یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے ، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے ، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے ، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے ، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے ، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے ، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے ، یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپردگی میں ہوں ، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے ۔ 95 اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھاؤ یا الگ الگ ۔ 96 البتہ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو ، دعائے خیر ، اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی ، بڑی با برکت اور پاکیزہ ۔ اس طرح اللہ تعالی تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے ، توقع ہے کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو گے ۔ ؏ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہ کسی نابینا کے لیے اس میں کوئی گناہ ہے ، نہ کسی پاؤں سے معذور شخص کے لیے کوئی گناہ ہے ، نہ کسی بیمار شخص کے لیے کوئی گناہ ہے ، اور نہ خود تمہارے لیے کہ تم اپنے گھروں سے کچھ کھالو ( ٤٤ ) ، یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے ، یا اپنی ماؤں کے گھروں سے ، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے ، ( ٤٥ ) یا اپنی بہنوں کے گھروں سے ، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے ، یا اپنی پھوپیوں کے گھروں سے ، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے ، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے ، یا ان گھروں سے جن کی چابیاں تمہارے اختیار میں ہوں ۔ ( ٤٦ ) یا اپنے دوستوں کے گھروں سے ، اس میں بھی تمہارے لیے کوئی گناہ نہیں ہے کہ سب ملکر کھاؤ ، یا الگ الگ ۔ چنانچہ جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو ، کہ یہ ملاقات کی وہ بابرکت پاکیزہ دعا ہے جو اللہ کی طرف سے آئی ہے ۔ اللہ اسی طرح آیتوں کو تمہارے سامنے کھول کھول کر بیان کرتا ہے ، تاکہ تم سمجھ جاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اندھے پر کوئی حرج نہیں نہ لگڑے پر کوئی حرج ہے نہ بیمار پر کوئی حرج ہے نہ خود تم پر اپنے گھروں میں سے (جن میں تم خود رہتے ہو یا تمہاری اولاد رہتی ہے) کھائو یا اپنے باپ دادا کے گھروں میں اپنی مائوں کے گھروں میں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں میں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں میں سے اپنی پھوپھیوں میں سے یا اپنے ماموں کے گھروں میں سے اپنی خالائوں کے گھروں میں سے یا ان گھروں میں سے (یا چیزوں میں سے) جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں 1 ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں میں 2 سے تم پر کچھ گناہ نہیں اگر تم سب (ملکر ایک دستر خوان پر) کھائو یا الگ الگ کھائو۔ پھر جب تم گھروں میں (کھانے کے لئے) گھسنے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کرو 4 یہ ایک اچھی دعا ہے خدا کی رف سے (یعنی خدا نے اس کا حکم دیا ہے) برکت والی پاکیزہ اللہ یونہی (اپنے حکم) تم سے کھول کھول کر بیان کرتا ہے اس لئے کہ تم کو عقل آئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نہ اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر کچھ گناہ ہے اور نہ بیمار آدمی پر کچھ گناہ ہے اور خود تمہارے لئے بھی اس بات میں کچھ مضائقہ نہیں کہ تم اپنے گھروں (جن میں بی بی اور اولاد کے گھر بھی ہیں) میں سے کھانا کھالو یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا جن کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے۔ (اور) اس کا بھی تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا الگ الگ۔ پھر جب تم (اپنے) گھر میں جایا کرو تو اپنے لوگوں (گھر والوں) کو سلام کیا کرو یہ اللہ کی طرف سے مبارک (اور) پاکیزہ تحفہ ہے۔ اسی طرح اللہ تم پر اپنی آیتیں صاف صاف بیان فرماتے ہیں تاکہ سمجھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اندھے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے اور نہ خود تمہارے اوپر کوئی گناہ ہے کہ تم اپنے گھروں سے کھائو یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں کے گھروں سے یا اپے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں سے یا اپنی پھویپوں کے گھروں سے یا اپنے ماموئوں کے گھروں سے یا اپنی خالائوں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کھانا کھالیا کرو۔ اور تمہارے اوپر اس بات کا گناہ نہیں ہے کہ تم سب مل کر کھائو یا الگ الگ کھائو۔ پھر جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے لوگوں کو سلام کرلیا کرو۔ یہ سلام برکت والا پاکیزہ تحفہ اور دعا ہے جو اللہ کی طرف سے ہے۔ اس طرح اللہ اپنی آیات کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ سکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No restriction is there upon the blind, nor is there the restriction upon a lame, nor is there a restriction upon the sick. nor upon yourselves that ye eat in your houses or the houses of your fathers or the houses of your mothers or the houses of your brothers or the houses of your sisters or the houses of your fathers brothers or the houses of your fathers sisters or the houses of your mothers brothers or the houses of your mothers sisters or from that house where of ye own the keys or from the house of a friend. No fault is there upon you whether ye eat together or in separate groups, Then when ye enter houses, salute each other with a greeting from before Allah, blest and goodly. Thus Allah expoundeth unto you the revelations, haply ye may reflect.

نہ اندھے (آدمی) پر الزام ہے نہ لنگڑے (آدمی) پر الزام ہے اور نہ بیمار (آدمی) پر الزام ہے اور نہ خود تم پر اس بات میں کہ تم اپنے گھروں میں سے کھانا کھالو ۔ یا اپنے باپ کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا (ان گھروں سے) جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہوں یا اپنے دوستوں (کے گھروں) سے ۔ تم پر کچھ الزام نہیں کہ سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ ۔ پھر جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کرلیا کرو ۔ (جو) دعا کے طور پر اللہ کی طرف سے (مقرر) ہے بابرکت (اور) عمدہ (چیز) اللہ اسی طرح تم سے کھول کر احکام بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نہ نابینا پر کوئی تنگی ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اور نہ مریض پر کوئی تنگی ہے اور نہ خود تمہارے اوپر کوئی تنگی ہے ، اس بات میں کہ تم اپنے گھروں میں یا اپنے باپ دادا کے گھروں میں یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اپنے زیر تولیت کے گھروں سے یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کاؤ پیو ۔ تم پر اس امر میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم کھاؤ پیو ، خواہ اکٹھے ہوکر یا الگ الگ ۔ بس یہ بات ہے کہ جب گھروں میں داخل ہو تو اپنے لوگوں کو سلام کرو ، جو اللہ کی طرف سے ایک بابرکت اور پاکیزہ دعا ہے ۔ اس طرح اللہ تمہارے لئے اپنی آیات کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ تم سمجھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اندھے پر کوئی گناہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی گناہ ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے اور نہ خود تم لوگوں پر ( اس بات میں ) کہ تم اپنے گھروں سے یا اپنے باپ داداؤں کے گھروں سے اور اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان ( گھروں ) سے جن کی چابیوں کے مالک تم ہو یا اپنے دوستوں کے گھروں سے ( کچھ ) کھالو ، تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ سب ایک ساتھ کھاؤ یا علیحدہ علیحدہ ہوکر ، پھر جب تم گھروں میں داخل ہوجاؤ تو اپنے ( اہل خانہ ) کو سلام کرو ( یہ ) اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبارک ( اور ) پاکیزہ تحفہ ( ہے ) ، اسی طرح اللہ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے آیتیں بیان فرماتے ہیں تاکہ تم سمجھ سکو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے نہ لنگڑے اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھائو ‘ اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی مائوں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموئوں کے گھروں سے یا اپنی خالائوں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے اور اس کا بھی تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھائو یا جدا جدا اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے گھر والوں کو سلام کیا کرو یہ اللہ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح اللہ اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نہ اندھے پر کوئی حرج و تنگی ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ ہی بیمار پر، اور نہ خود تم پر اس بات میں کہ تم لوگ کھاؤ پیو اپنے گھروں سے یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے حوالے ہوں، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے پھر اس میں بھی خواہ تم سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ تم پر کوئی حرج نہیں، پھر یہ بھی یاد رہے کہ جب تم داخل ہونے لگو گھروں میں تو سب سے پہلے سلام کیا کرو اپنے لوگوں کو، اللہ کی طرف سے تعلیم فرمودہ ایک حیات آفریں اور پاکیزہ دعا کے طور پر اسی طرح اللہ کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لیے اپنے احکام تاکہ تم لوگ سمجھو اور عقل سے کام لو

Translated by

Noor ul Amin

اندھے پہ کچھ حرج نہیں اور نہ ہی لنگڑے پر کچھ حرج ہے اور نہ ہی مریض پر کچھ حرج ہے کہ تم اپنے گھروں سے کھائویا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یااپنی ماں ( اور نانی ) کے گھروں سے یااپنے بھائیوں کے گھروں سے یااپنی بہنوں کے گھروں سے یااپنے چچائوں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یاماموئوں کے گھروں سے یااپنی خالائوں کے گھروں سے یاان گھروں سے جن کی چابیاں تمہارے پاس ہوں یا اپنے دوست کے ہاں سے ، اس بات میں نہ ہی کوئی گناہ ہے کہ تم سب مل کر کھائویا علیحدہ علیحدہ ، البتہ جب تم گھروں میں داخل ہواکروتواپنے لوگوں ( گھر والوں ) کو سلام کہاکرو ، یہ اللہ کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے ، اسی طرح اللہ اپنی آیات تمہارے لئے کھول کربیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ سے کام لو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نہ اندھے پر تنگی اور نہ لنگڑے پر مضائقہ اور نہ بیمار پر روک اور نہ تم میں کسی پر کہ کھاؤ اپنی اولاد کے گھر ( ف۱٤٦ ) یا اپنے باپ کے گھر یا اپنی ماں کے گھر یا اپنے بھائیوں کے یہاں یا اپنی بہنوں کے گھر یا اپنے چچاؤں کے یہاں یا اپنی پھپیوں کے گھر یا اپنے ماموؤں کے یہاں یا اپنی خالاؤں کے گھر یا جہاں کی کنجیاں تمہارے قبضہ میں ہیں ( ف۱٤۷ ) یا اپنے دوست کے یہاں تم پر کوئی الزام نہیں کہ مل کر کھاؤ یا الگ الگ ( ف۱٤۰ ) پھر جب کسی گھر میں جاؤ تو اپنوں کو سلام کرو ( ف۱۵۰ ) ملتے وقت کی اچھی دعا اللہ کے پاس سے مبارک پاکیزہ ، اللہ یونہی بیان فرماتا ہے تم سے آیتیں کہ تمہیں سمجھ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اندھے پر کوئی رکاوٹ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج ہے اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے اور نہ خود تمہارے لئے ( کوئی مضائقہ ہے ) کہ تم اپنے گھروں سے ( کھانا ) کھا لو یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا جن گھروں کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں ( یعنی جن میں ان کے مالکوں کی طرف سے تمہیں ہر قسم کے تصرّف کی اجازت ہے ) یا اپنے دوستوں کے گھروں سے ( کھانا کھا لینے میں مضائقہ نہیں ) ، تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ تم سب کے سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ ، پھر جب تم گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے ( گھر والوں ) پر سلام کہا کرو ( یہ ) اللہ کی طرف سے بابرکت پاکیزہ دعا ہے ، اس طرح اللہ اپنی آیتوں کو تمہارے لئے واضح فرماتا ہے تاکہ تم ( احکامِ شریعت اور آدابِ زندگی کو ) سمجھ سکو

Translated by

Hussain Najfi

اور اندھے کیلئے کوئی مضائقہ نہیں ہے اور نہ ہی لنگڑے کیلئے کوئی مضائقہ ہے اور نہ بیمار کیلئے اور نہ خود تمہارے لئے کوئی حرج ہے کہ تم اپنے گھروں سے کھاؤ ۔ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان کے گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ اکٹھے ہوکر کھاؤ ۔ یا الگ الگ ( ہاں البتہ ) جب گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کر لیا کرو ۔ یہ اللہ کی طرف سے پاکیزہ اور بابرکت ہدیہ ہے اللہ اسی طرح آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم عقل سے کام لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is no fault in the blind nor in one born lame, nor in one afflicted with illness, nor in yourselves, that ye should eat in your own houses, or those of your fathers, or your mothers, or your brothers, or your sisters, or your father's brothers or your father's sisters, or your mother's brothers, or your mother's sisters, or in houses of which the keys are in your possession, or in the house of a sincere friend of yours: there is no blame on you, whether ye eat in company or separately. But if ye enter houses, salute each other - a greeting of blessing and purity as from Allah. Thus does Allah make clear the signs to you: that ye may understand.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is no sin for the blind, the lame, the sick ones, and yourselves to eat at your own homes, or the homes of your father, mothers, brothers, sisters, your paternal and maternal uncles, aunts, or at the homes of your friend, and the homes with which you are entrusted. It makes no difference whether you eat all together or one person at a time. When you enter a house, say the blessed greeting which God has instructed you to say. Thus does God explain to you His revelations so that perhaps you will understand.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no restriction on the blind, nor any restriction on the lame, nor any restriction on the sick, nor on yourselves, if you eat from your houses, or the houses of your fathers, or the houses of your mothers, or the houses of your brothers, or the houses of your sisters, or the houses of your father's brothers, or the houses of your father's sisters, or the houses of your mother's brothers, or the houses of your mother's sisters, or (from that) whereof you hold keys, or (from the house) of a friend. No sin on you whether you eat together or apart. But when you enter the houses, greet one another with a greeting from Allah, blessed and good. Thus Allah makes clear the Ayat to you that you may understand.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no blame on the blind man, nor is there blame on the lame, nor is there blame on the sick, nor on yourselves that you eat from your houses, or your fathers' houses or your mothers' houses, or your brothers' houses, or your sisters' houses, or your paternal uncles' houses, or your paternal aunts' houses, or your maternal uncles' houses, or your maternal aunts' houses, or what you possess the keys of, or your friends' (houses). It is no sin in you that you eat together or separately. So when you enter houses, greet your people with a salutation from Allah, blessed (and) goodly; thus does Allah make clear to you the communications that you may understand.

Translated by

William Pickthall

No blame is there upon the blind nor any blame upon the lame nor any blame upon the sick nor on yourselves if ye eat from your houses, or the houses of your fathers, or the houses of your mothers, or the houses of your brothers, or the houses of your sisters, or the houses of your fathers' brothers, or the houses of your fathers' sisters, or the houses of your mothers' brothers, or the houses of your mothers' sisters, or (from that) whereof ye hold the keys, or (from the house) of a friend. No sin shall it be for you whether ye eat together or apart. But when ye enter houses, salute one another with a greeting from Allah, blessed and sweet. Thus Allah maketh clear His revelations for you, that haply ye may understand.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

न अंधे के लिए कोई हरज है, न लँगड़े के लिए कोई हरज है और न रोगी के लिए कोई हरज है और न तुम्हारे अपने लिए इस बात में कि तुम अपने घरों में खाओ या अपने बापों के घरों से या अपनी माँओ के घरों से या अपने भाइयों के घरों से या अपनी बहनों के घरों से या अपने चाचाओं के घरों से या अपनी फूफियों (बुआओं) के घरों से या अपनी ख़ालाओं के घरों से या जिस की कुंजियों के मालिक हुए हो या अपने मित्र के यहाँ। इसमें तुम्हारे लिए कोई हरज नहीं कि तुम मिलकर खाओ या अलग-अलग। हाँ, अलबत्ता जब घरों में जाया करो तो अपने लोगों को सलाम किया करो, अभिवादन अल्लाह की ओर से नियत किया हुए, बरकत वाला और अत्याधिक पाक। इस प्रकार अल्लाह तुम्हारे लिए अपनी आयतों को स्पष्ट करता है, ताकि तुम बुद्धि से काम लो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نہ تو اندھے آدمی کے لیے مضائقہ ہے اور نہ لنگڑے آدمی کے لیے کچھ مضائقہ ہے اور نہ بیمار کے لیے مضائقہ ہے اور نہ خود تمہارے لیے اس بات میں (کچھ مضائقہ ہے) کہ تم اپنے گھروں سے (جن میں بی بی اور اولاد کے گھر بھی آگئے) کھانا کھالو یا اپنے باپ کے گھر سے یا اپنی ماں کے گھر سے یا اپنے بھائيوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھپھیوں کے گھروں سے یا اپنے مامؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے پھر (اس میں بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ (کھاؤ) پھر (یہ بھی معلوم رکھو کہ) جب تم اپنے گھروں میں جانے لگا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کرلیا کرو (جو کہ) دعا کے طور پر (ہے اور) جو خدا کی طرف سے مقرر ہے (اور) برکت والی چیز ہے (خدا تعالیٰ نے جس طرح یہ احکام بتلائے) اسی طرح اللہ تعالیٰ تم سے (اپنے) احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو (اور عمل کرو) ۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کوئی حرج نہیں اگر کوئی اندھا یا لنگڑا یامریض اور نہ تم پر کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھاؤ یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی چابیاں تمہارے پاس میں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھاؤ یا الگ الگ، البتہ جب گھروں میں داخل ہواکرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو، جو دعائے خیر، اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی ہے، بڑی بابرکت اور پاکیزہ ہے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی حرج نہیں اگر کوئی اندھا ‘ یا لنگڑا یا مریض (کسی کے گھر سے کھالے ) اور نہ تمہارے اوپر اس میں کوئی مضائقہ ہے کہ اپنے گھروں سے کھائو یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے ‘ یا اپنی ماں نانی کے گھروں سے ‘ یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے ‘ یا اپنی بہنوں کے گھروں سے ‘ یا اپنے چچائوں کے گھروں سے ‘ یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے ‘ یا اپنے ماموئوں کے گھروں سے ‘ یا اپنی خالائوں کے گھروں سے ‘ یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری سپرد گی میں ہوں ‘ یا اپنے دوستوں کے گھروں سے۔ اس میں بھی کوئی حرج نہیں کہ تم لوگ مل کر کھائو یا الگ الگ۔ البتہ جب گھروں میں داخل ہوا کرو تو اپنے لوگوں کو سلام کیا کرو ‘ دعائے خیر ‘ اللہ کی طرف سے مقرر فرمائی ہوئی ‘ بڑی بابرکت اور پاکیزہ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے آیات بیان کرتا ہے ‘ توقع ہے کہ تم سمجھ بوجھ سے کام لوگے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہ تو نابینا آدمی کے لیے کوئی مضائقہ ہے اور نہ لنگڑے آدمی کے لیے مضائقہ ہے اور نہ مریض کے لیے کوئی مضائقہ ہے اور نہ خود تمہارے لیے کوئی مضائقہ ہے کہ تم اپنے گھروں سے یا اپنے باپوں کے گھروں سے، یا اپنی ماؤں کے گھروں سے، یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے، یا اپنی بہنوں کے گھروں سے، یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے، یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے، یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے، یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی چابیوں کے تم مالک ہو، یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کھاؤ، تم پر اس بات میں کوئی گناہ نہیں کہ سب مل کر کھاؤ یا الگ الگ، سو جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کرو جو اللہ کی طرف سے مقرر ہے دعاء مانگنے کے طور پر، جو مبارک ہے پاکیزہ ہے، اللہ اسی طرح تمہیں اپنے احکام بتاتا ہے تاکہ تم سمجھ لو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہیں ہے اندھے پر کچھ تکلیف اور نہ لنگڑے پر تکلیف اور نہ بیمار پر تکلیف اور نہیں تکلیف تم لوگوں پر کہ کھاؤ اپنے گھروں سے یا اپنے باپ کے گھر سے یا اپنی ماں کے گھر سے یا اپنے بھائی کے گھر سے یا اپنی بہن کے گھر سے یا اپنے چچا کے گھر سے یا اپنی پھوپھی کے گھر سے یا اپنے ماموں کے گھر سے یا اپنی خالہ کے گھر سے یا جس گھر کی کنجیوں کے تم مالک ہو یا اپنے دوست کے گھر سے نہیں گناہ تم پر کہ کھاؤ آپس میں مل کر یا جدا ہو کر پھر جب کبھی جانے لگو گھروں میں تو سلام کہو اپنے لوگوں پر نیک دعا ہے اللہ کے یہاں سے برکت والی ستھری یوں کھولتا ہے اللہ تمہارے آگے اپنی باتیں تاکہ سمجھ لو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس بات میں نہ اندھے پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ لنگڑے پر کوئی تنگی ہے اور نہ بیمار پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ خود تم پر کوئی حرج ہے کہ تم اپنے گھروں سے کھانا کھائو یا اپنے باپ کے گھروں سے یا اپنی ماں کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچائوں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموئوں کے گھروں سے یا اپنی خالائوں کے گھروں سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے اختیار میں ہیں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے کھانا کھالیا کرو اور تم پر اس بات میں بھی کوئی گناہ نہیں کہ سب مل کر کھائو یا الگ الگ کھائو۔ پھر جب تم گھروں میں داخل ہونے لگو تو اپنے لوگوں کو سلام کرلیا کرو یہ سلام ایک بابرکت اور پاکیزہ تحفہ اور دعا کے طور پر ہے جو اللہ کی طرف سے مقرر ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے اپنے احکام صاف صاف بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھ لو