Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 8

سورة النور

وَ یَدۡرَؤُا عَنۡہَا الۡعَذَابَ اَنۡ تَشۡہَدَ اَرۡبَعَ شَہٰدٰتٍۭ بِاللّٰہِ ۙ اِنَّہٗ لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ ۙ﴿۸﴾

But it will prevent punishment from her if she gives four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the liars.

اور اس عورت سے سزا اس طرح دور ہوسکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یقیناً اس کا مرد جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَدۡرَؤُا
اور ٹال دے گی
عَنۡہَا
اس (عورت) سے
الۡعَذَابَ
سزا کو
اَنۡ
یہ(بات)کہ
تَشۡہَدَ
وہ گواہی دے
اَرۡبَعَ
چار
شَہٰدٰتٍۭ
گواہیاں
بِاللّٰہِ
اللہ کی قسم کے ساتھ
اِنَّہٗ
بےشک وہ
لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
البتہ جھوٹوں میں سے ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَدۡرَؤُا
اور ہٹادے گی
عَنۡہَا
اس (عورت )سے
الۡعَذَابَ
سزا
اَنۡ
یہ کہ
تَشۡہَدَ
وہ عورت گواہی دے
اَرۡبَعَ
چار
شَہٰدٰتٍۭ
شہادتیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالی کی قسم کے ساتھ
اِنَّہٗ
یقینا وہ (مرد)
لَمِنَ الۡکٰذِبِیۡنَ
بلاشبہ جھوٹوں میں سے ہے
Translated by

Juna Garhi

But it will prevent punishment from her if she gives four testimonies [swearing] by Allah that indeed, he is of the liars.

اور اس عورت سے سزا اس طرح دور ہوسکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یقیناً اس کا مرد جھوٹ بولنے والوں میں سے ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس عورت (جس پر الزام لگایا گیا ہے) سے سزا (حد) یوں ٹل سکتی ہے کہ وہ چار دفعہ (اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (خاوند) جھوٹا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہ بات عورت سے سزاکو ہٹا دے گی کہ وہ چارمرتبہ اﷲ تعالیٰ کی قسم کے ساتھ (4) شہادتیں دے کہ یقیناوہ (مرد)بلاشبہ جھوٹوں میں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it will remove the punishment from the woman if she swears four oaths by Allah that he (the accuser husband) is certainly from among the liars,

اور عورت سے ٹل جائے گی مار یوں کہ وہ گواہی دے چار گواہی اللہ کی قسم کھا کر کہ مقرر وہ شخص جھوٹا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اس عورت سے یہ بات سزا کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار دفعہ گواہی دے اللہ کی قسم کے ساتھ کہ وہ (اس کا شوہر) یقیناً جھوٹا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(As for the woman), it shall avert the punishment from her if she swears four times by Allah that the man is false (in his charge)

اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص ﴿اپنے الزام میں﴾ جھوٹا ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور عورت سے ( زنا کی ) سزا دور کرنے کا راستہ یہ ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یہ گواہی دے کہ اس کا شوہر ( اس الزام میں ) جھوٹا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور عورت پر سے سزا (یعنی زنا کی حد) ایسے عملے گی کہ وہ چار بار اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ وہ (یعنی اس کا خاوندجھوٹا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس (عورت) سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ (پہلے) وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر گواہی دے کہ بیشک یہ جھوٹا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

عورت پر سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کے ساتھ گواہی دے کہ بیشک وہ (اس کا شوہر جھوٹوں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور عورت سے سزا کو یہ بات ٹال سکتی ہے کہ وہ پہلے چار بار خدا کی قسم کھائے کہ بےشک یہ جھوٹا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it will revert the chastisement from her if she testifieth by Allah four times that verily he is of the liars.

اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ اللہ کی قسم چار بار کھا کرک ہے کہ بیشک مرد جھوٹا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور عورت سے سزا کو یہ چیز دفع کرے گی کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ یہ شخص جھوٹا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس ( عورت ) سے سزا کو یہ بات دور کرسکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم کھاکر گواہی دے کہ بے شک یہ ( شوہر ) جھوٹا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور عورت سے سزا یوں ٹل سکتی ہے کہ پہلے چار بار اللہ کی قسم کھائے کے بیشک یہ جھوٹا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے بعد اس عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر یوں کہے، کہ یہ شخص اپنے الزام میں قطعی طور پر جھوٹا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اوراس عورت پر ( جس پر الزام ہے ) سے سزا یوں ٹل سکتی ہے کہ وہ چاردفعہ اللہ کی قسم کھاکرگواہی دے کــہـــــ اس کا خاوند جھوٹا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور عورت سے یوں سزا ٹل جائے گی کہ وہ اللہ کا نام لے کر چار بار گواہی دے کہ مرد جھوٹا ہے ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اسی طرح ) یہ بات اس ( عورت ) سے ( بھی ) سزا کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر ( خود ) گواہی دے کہ وہ ( مرد اس تہمت کے لگانے میں ) جھوٹا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس عورت سے یہ صورت شرعی حد کو ٹال سکتی ہے کہ وہ چار بار اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ وہ ( خاوند ) جھوٹا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But it would avert the punishment from the wife, if she bears witness four times (with an oath) By Allah, that (her husband) is telling a lie;

Translated by

Muhammad Sarwar

The spouse will be acquitted of the punishment if she challenges his testimony by saying four times, "God is my witness that he is a liar".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But she shall avert the punishment from her, if she bears witness four times by Allah, that he is telling a lie.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it shall avert the chastisement from her if she testify four times, bearing Allah to witness that he is most surely one of the liars;

Translated by

William Pickthall

And it shall avert the punishment from her if she bear witness before Allah four times that the thing he saith is indeed false,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पत्ऩी से भी सज़ा को यह बात टाल सकती है कि वह चार बार अल्लाह की क़सम खाकर गवाही दे कि वह बिलकुल झूठा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اس کے بعد) اس عورت سے سزا (حبس یا حد زنا) اسطرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار بار قسم کھا کر کہے بیشک یہ مرد جھوٹا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص اپنے الزام میں جھوٹا ہے۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور عورت سے سزا اس طرح ٹل سکتی ہے کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کر شہادت دے کہ یہ شخص (اپنے الزام میں) جھوٹا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور عورت کی سزا اس طرح ٹل جائے گی کہ وہ چار مرتبہ اللہ کی قسم کھا کریوں کہے کہ بلاشبہ یہ جھوٹوں میں سے ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور عورت سے ٹل جائے گی مار یوں کہ وہ گواہی دے چار گواہی اللہ کی قسم کھا کر کہ مقرر وہ شخص جھوٹا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مرد کی قسم کے بعد عورت پر سے سزا کیوں ٹل سکتی ہے کہ وہ عورت چار مرتبہ اللہ کی قسم کھاکر یہ کہے کہ بیشک یہ مرد یعنی میرا خاوند بالکل جھوٹا ہے