Surat un Noor

Surah: 24

Verse: 9

سورة النور

وَ الۡخَامِسَۃَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰہِ عَلَیۡہَاۤ اِنۡ کَانَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۹﴾

And the fifth [oath will be] that the wrath of Allah be upon her if he was of the truthful.

اور پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر اللہ تعالٰی کا غضب ہو اگر اس کا خاوند سچوں میں سے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡخَامِسَۃَ
اور پانچویں بار
اَنَّ
کہ بےشک
غَضَبَ
غضب ہو
اللّٰہِ
اللہ کا
عَلَیۡہَاۤ
اس(عورت)پر
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہے وہ (مرد)
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡخَامِسَۃَ
اور پانچویں مرتبہ
اَنَّ
یقینا ً
غَضَبَ
غضب ہو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
عَلَیۡہَاۤ
اس پر
اِنۡ
اگر
کَانَ
ہو وہ
مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ
سچے لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And the fifth [oath will be] that the wrath of Allah be upon her if he was of the truthful.

اور پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر اللہ تعالٰی کا غضب ہو اگر اس کا خاوند سچوں میں سے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور پانچویں دفعہ یوں کہے کہ اگر مرد (اس کا خاوند) سچا ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورپانچویں مرتبہ یہ کہے کہ یقیناًاس عورت پر اﷲ تعالیٰ کاغضب ہواگروہ مردسچے لوگوں میں سے ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and the fifth (oath) that Allah&s wrath be on her if he is among the truthful.

اور پانچویں یہ کہ اللہ کا غضب آئے اس عورت پر اگر وہ شخص سچا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پانچویں دفعہ یہ کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر وہ سچا ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and the fifth time she invokes Allah's wrath upon herself, if he be true (in his charge).

اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اس بندی پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ ﴿اپنے الزام میں﴾ سچا ہو ۔ 7

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور پانچویں مرتبہ یہ کہے کہ : اگر وہ سچا ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پانچویں بار یوں کہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب اترے اگر وہ (یعنی اس کا خاوند) سچا ہو (اور میں نیواقعی زنا 3 کی ہوا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور پانچویں بار یہ کہے کہ اس (عورت) پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ سچا ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور پانچویں مرتبہ (یہ کہے کہ ) اگر اس کا شوہر سچے لوگوں میں سے ہے تو مجھ پر اللہ کا غضب (نازل ) ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پانچویں دفعہ یوں (کہے) کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر خدا کا غضب (نازل ہو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the fifth that Allah's wrath be upon her if he is of the truthtellers.

اور پانچویں بار یہ کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر مرد سچا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور پانچویں بار یہ کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ شخص سچا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور پانچویں مرتبہ ( یہ کہے ) کہ اگر یہ ( شوہر ) سچا ہو تو اس ( عورت ) پر اللہ ( تعالیٰ ) کا غضب ( نازل ) ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پانچویں دفعہ یوں کہے کہ اگر یہ سچا ہو تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پانچویں بار وہ یہ کہے کہ مجھ پر خدا کا غضب ٹوٹے اگر یہ شخص سچا ہو (اپنے اس الزام و اتہام میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور پانچویں دفعہ یوں کہے کہ اگراس کا خاوندسچاہوتومجھ پر اللہ کاغضب نازل ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پانچویں یوں کہ عورت پر غضب اللہ کا اگر مرد جھوٹا ہے ( ف۱۳ ) اور پانچویں یوں کہ عورت پر غضب اللہ کا اگر مرد سچا ہو ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور پانچویں مرتبہ یہ ( کہے ) کہ اس پر ( یعنی مجھ پر ) اللہ کا غضب ہو اگر یہ ( مرد اس الزام لگانے میں ) سچا ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور پانچویں بار یوں قسم کھائے کہ اس پر اللہ کا غضب ہو اگر وہ ( مرد ) سچا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the fifth (oath) should be that she solemnly invokes the wrath of Allah on herself if (her accuser) is telling the truth.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the fifth time she should say, "Let the curse of God be upon me if what he says is true."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the fifth; should be that the wrath of Allah be upon her if he speaks the truth.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the fifth (time) that the wrath of Allah be on her if he is one of the truthful.

Translated by

William Pickthall

And a fifth (time) that the wrath of Allah be upon her if he speaketh truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और पाँचवी बार यह कहें कि उस पर (उस स्त्री पर) अल्लाह का प्रकोप हो, यदि वह सच्चा हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور پانچویں بار یہ کہے کہ مجھ پر خدا کا عذاب ہو اگر یہ سچا ہو۔ (1) ف 1۔ اس طریق سے دونوں سزا سے بچ سکتے ہیں، البتہ وہ عورت اس مرد پر حرام ہوجاوے گی۔ فائدہ : اس طرح کہلانے کو لعان کہتے ہیں اور لعان خاص اس صورت میں ہوتا ہے جب شوہر اپنی عورت کو تہمت زنا کی لگادے یا اپنے بچے کو کہے کہ یہ میرے نطفے سے نہیں ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور پانچویں مرتبہ کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ اپنے الزام میں سچاہو۔ (٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور پانچویں مرتبہ کہے کہ اس بندے پر اللہ کا غضب ٹوٹے اگر وہ (اپنے الزام میں) سچا ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور پانچوں مرتبہ یوں کہے کہ مجھ پر اللہ کا غضب ہو اگر یہ سچوں میں سے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پانچویں یہ کہ اللہ کا غضب آئے اس عورت پر اگر وہ شخص سچا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور پانچویں مرتبہ یوں کہے کہ اگر یہ مرد سچا ہو تو اس عورت پر یعنی مجھ پر خدا کا غضب پڑے