Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 20

سورة الفرقان

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَکَ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّاۤ اِنَّہُمۡ لَیَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَ یَمۡشُوۡنَ فِی الۡاَسۡوَاقِ ؕ وَ جَعَلۡنَا بَعۡضَکُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَۃً ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ ۚ وَ کَانَ رَبُّکَ بَصِیۡرًا ﴿٪۲۰﴾  17

And We did not send before you, [O Muhammad], any of the messengers except that they ate food and walked in the markets. And We have made some of you [people] as trial for others - will you have patience? And ever is your Lord, Seeing.

ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب کے سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنا دیا کیا تم صبر کروگے؟ تیرا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
اِلَّاۤ
مگر
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَیَاۡکُلُوۡنَ
البتہ کھاتے تھے
الطَّعَامَ
کھانا
وَیَمۡشُوۡنَ
اور وہ چلتے تھے
فِی الۡاَسۡوَاقِ
بازاروں میں
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
بَعۡضَکُمۡ
تمہارے بعض کو
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
فِتۡنَۃً
آزمائش
اَتَصۡبِرُوۡنَ
کیا تم صبر کرو گے
وَکَانَ
اور ہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجے ہم نے
قَبۡلَکَ
آپ سے پہلے
مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ
رسولوں میں سے
اِلَّاۤ
مگر
اِنَّہُمۡ
یقیناًوہ
لَیَاۡکُلُوۡنَ
وہ کھاتے تھے
الطَّعَامَ
کھانا
وَیَمۡشُوۡنَ
اور وہ چلتے تھے
فِی الۡاَسۡوَاقِ
بازاروں میں
وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
بَعۡضَکُمۡ
تم میں سے بعض کو
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
فِتۡنَۃً
آزمائش کا ذریعہ
اَتَصۡبِرُوۡنَ
کیا تم صبر کرتے ہو
وَکَانَ
اور( ہمیشہ سے)ہے
رَبُّکَ
رب آپ کا
بَصِیۡرًا
سب کچھ دیکھنے والا
Translated by

Juna Garhi

And We did not send before you, [O Muhammad], any of the messengers except that they ate food and walked in the markets. And We have made some of you [people] as trial for others - will you have patience? And ever is your Lord, Seeing.

ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب کے سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنا دیا کیا تم صبر کروگے؟ تیرا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (اے نبی) ! ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھانا کھاتے اور بازروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لئے آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے۔ تو کیا (اے مسلمانو) ! تم کفار کے (طعن وتشنیع پر) صبر کرو گے ؟ اور آپ کا پروردگار سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگروہ سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے۔اورہم نے تمہیں ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایاہے،کیاتم صبرکرتے ہو؟ اورآپ کا رب ہمیشہ سے ہی سب کچھ دیکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send any messengers before you, but all of them used to eat food and walk in the markets. And We have made some of you a test for some others. Would you observe patience? And your Lord is Ever-seeing.

اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے رسول سب کھاتے تھے کھانا اور پھرتے تھے بازاروں میں اور ہم نے رکھا ہے تم میں ایک دوسرے کے جانچنے کو، دیکھیں ثابت بھی رہتے ہو اور تیرا رب سب کچھ دیکھتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے ہم نے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تمہارے بعض کو بعض کے لیے آزمائش بنایا ہے (اے مسلمانو ! ) کیا تم صبر کرتے ہو ؟ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O Muhammad,, all the Messengers whom We sent before you also ate food and moved about in the streets. In fact, We have made you all a means of test for one another. Will you show patience? for your Lord sees everything.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے جو رسول بھی ہم نے بھیجے تھے وہ سب بھی کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے لوگ ہی تھے ۔ 29 دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے ۔ 30 کیا تم صبر کرتے ہو؟ 31 تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے ۔ 32 ؏ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ، وہ سب ایسے تھے کہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے ، اور ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے ۔ بتاؤ کیا صبر کرو گے؟ ( ٥ ) اور تمہارا پروردگار ہر بات دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے وہ (سب) کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے 9 اور ہم نے (سب) کو ایک دوسرے کی جانچ (اور پڑتال) کے لئے بنایا ہے (دیکھیں) تم صبر کرتے ہو 10 یا نہیں اور اے پیغمبر) تیرا مالک (سب کا حال) دیکھ رہا ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور (لوگو ! ) ہم نے تم میں سے ایک دوسرے کے لئے آزمائش (کا ذریعہ) بنایا ہے کیا تم صبر کرو گے ؟ (یعنی صبر کرنا چاہیے) اور آپ کا پروردگار خوب دیکھ رہا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے ہیں وہ سب کھانا کھایا کرتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے جانچنے کا ذریعہ بنایا ہے۔ تو کیا تم صبر کرو گے ؟ اور آپ کا پروردگار سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔ اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرو گے۔ اور تمہارا پروردگار تو دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have not sent before thee ony of the sent ones but verily they ate food and walked about in the market places. And We have made some of you unto some others a temptation; will ye have patience! And thy Lord is ever a Beholder. pART XIX

اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے ۔ اور ہم نے تم میں ایک دوسرے کیلئے آزمائش بنایا ہے ۔ تو اب بھی صبر کروگے ؟ اور آپ کا پروردگار بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے رسولوں میں سے جن کو بھی بھیجا ، وہ کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کیلئے آزمائش بنایا ہے تو بولو ، صبر کرتے ہو؟ اور تمہارا رب سب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر یہ کہ بلاشبہ وہ کھانا کھاتے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے اور ( اے لوگو ) ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لیے ( ذریعۂ ) آزمائش بنایا ( تو ) کیا تم صبر کروگے اور آپ کے رب خوب دیکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے ہیں سب کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تمہیں ایک دوسرے کے لیے آزمائش بنایا۔ کیا تم صبر کرو گے اور تمہارا رب تو دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے جو بھی پیغمبر آپ سے پہلے بھیجے ان سب کی شان یہی تھی کہ وہ کھاتے پیتے بھی تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی، اور ہم نے تم سب کو اے لوگوں آپس میں ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے کیا تم لوگ صبر کرتے ہو ؟ اور تمہارا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور ( اے نبی! ) ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی رسول بھیجے وہ سب کھاناکھاتے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے ، اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لئے آزمائش کا ذریعہ بنادیا ہے ( تاکہ دیکھیں ) کیا تم صبرکرتے ہو؟اورآپ کا رب سب کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تم سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب ایسے ہی تھے کھانا کھاتے اور بازاروں میں چلتے ( ف۳٦ ) اور ہم نے تم میں ایک کو دوسرے کی جانچ کیا ہے ( ف۳۷ ) اور اے لوگو! کیا تم صبر کرو گے ( ف۳۸ ) اور اے محبوب! تمہارا رب دیکھتا ہے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے رسول نہیں بھیجے مگر ( یہ کہ ) وہ کھانا ( بھی ) یقیناً کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی ( حسبِ ضرورت ) چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے ، کیا تم ( آزمائش پر ) صبر کرو گے؟ اور آپ کا رب خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے ہیں وہ جو سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تم کو ایک دوسرے کیلئے ذریعہ آزمائش بنایا ہے کیا تم صبر کروگے؟ اور آپ کا پروردگار بڑا دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the messengers whom We sent before thee were all (men) who ate food and walked through the streets: We have made some of you as a trial for others: will ye have patience? for Allah is One Who sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

All the Messengerss whom We sent before, certainly, ate food and walked through the streets. We have made some of you (people) a trial for the others. Would you then exercise patience? Your Lord is All-aware.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We never sent before you any of the Messengers but verily, they ate food and walked in the markets. And We have made some of you as a trial for others; will you have patience And your Lord is Ever All-Seer.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have not sent before you any apostles but they most surely ate food and went about in the markets; and We have made some of you a trial for others; will you bear patiently? And your Lord is ever Seeing.

Translated by

William Pickthall

We never sent before thee any messengers but lo! they verily ate food and walked in the markets. And We have appointed some of you a test for others: Will ye be steadfast? And thy Lord is ever Seer.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम से पहले हम ने जितने रसूल भी भेजे हैं, वे सब खाना खाते और बाज़ारों में चलते-फिरते थे। हम ने तो तुम्हें परस्पर एक को दूसरे के लिए आज़माइश बना दिया है, "क्या तुम धैर्य दिखाते हो?" तुम्हारा रब तो सब कुछ देखता है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے پیغمبر بھیجے سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے (7) اور ہم نے تم (مجموعہ مکلفین) میں ایک کو دوسرے کے لیے آزمائش بنایا ہے کیا صبر کرو گے (یعنی صبر کرنا چاہیے) اور آپ کا رب خوب دیکھ رہا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی تم سے پہلے جو رسول ہم نے بھیجے وہ سب کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے تھے دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا سبب بنایا ہے۔ کیا تم صبر کرتے ہو ؟ تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ‘ تم سے پہلے جو رسول بھی ہم نے بھیجے تھے وہ سب بھی کھانا کھانے والے اور بازاروں میں چلنے پھرنے والے لوگ ہی تھے۔ دراصل ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ کیا تم صبر کرتے ہو ؟ تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بات یہی ہے کہ آپ سے پہلے جو پیغمبر ہم نے بھیجے وہ کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لیے امتحان بنایا ہے کیا تم صبر کرتے ہو ؟ اور آپ کا رب دیکھنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جتنے بھیجے ہم نے تجھ سے پہلے رسول سب کھاتے تھے کھانا اور پھرتے تھے بازاروں میں اور ہم نے رکھا ہے تم میں ایک دوسرے کے جانچنے کو دیکھیں ثابت بھی رہتے ہو اور تیرا رب سب کچھ دیکھتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے وہ سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور لوگو ! ہم نے تمہارے میں سے ہر ایک کو دوسرے کے لئے آزمائش بنایا ہے تو کیا تم صبر کا شیوہ اختیار کرو گے اور اے پیغمبر آپ کا رب سب کچھ دیکھ رہا ہے