39 That is, "On that Day all other kingdoms, which deluded man in the world, will come to an end, and there will be only the Kingdom of Allah, Who is the real Sovereign of the universe. In Surah Mu'min: 16, the same thing has been stated thus: "On that Day when aII the people will stand exposed, and nothing of them will be hidden from Allah, it will be asked, `Whose is the Sovereignty today?' The response from every side will he: `Of Allah, the Almighty'." According to a Tradition, the Holy Prophet said, "AIlah will take the heavens in one hand and the earth in the other, and will declare: `I am the Sovereign: I am the Ruler. Where are the other rulers of the earth? Where are those tyrants`? Where are the arrogant people?" (Musnad Ahmad, Bukhari, Muslim, and Abu Da'ud, with slight variations).
سورة الْفُرْقَان حاشیہ نمبر :39
یعنی وہ ساری مجازی بادشاہیاں اور ریاستیں ختم ہو جائیں گی جو دنیا میں انسان کو دھوکے میں ڈالتی ہیں ۔ وہاں صرف ایک بادشاہی باقی رہ جائے گی اور وہ وہی اللہ کی بادشاہی ہے جو اس کائنات کا حقیقی فرمانروا ہے ۔ سورہ مومن میں ارشاد ہوا ہے یَوْمَ ھُمْ بٰرِزُوْنَ لَا یَخْفٰی عَلَی اللہِ مِنْہُمْ شَیْءٌ ، لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ ، لِلہِ الوَاحدِ الْقَھَّارِ ۔ وہ دن جبکہ یہ سب لوگ بے نقاب ہوں گے ، اللہ سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہ ہو گی ۔ پوچھا جائے گا آج بادشاہی کس کی ہے ؟ ہر طرف سے جواب آئے گا اکیلے اللہ کی جو سب پر غالب ہے ( آیت 16 ) ۔ حدیث میں اس مضمون کو اور زیادہ کھول دیا گیا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایک ہاتھ میں آسمانوں اور دوسرے ہاتھ میں زمین کو لے کر فرمائے گا : انا الملک ، انا الدیان ، این ملوک الارض؟ این المتکبرون؟ میں ہوں بادشاہ ، میں ہوں فرمانروا ، اب کہاں ہیں وہ زمین کے بادشاہ؟ کہاں ہیں وہ جبار؟ کہاں ہیں وہ متکبر لوگ ؟ ( یہ روایت مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، اور ابو داؤد میں تھوڑے تھوڑے لفظی اختلافات کے ساتھ بیان ہوئی ہے ) ۔