Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 27

سورة الفرقان

وَ یَوۡمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیۡہِ یَقُوۡلُ یٰلَیۡتَنِی اتَّخَذۡتُ مَعَ الرَّسُوۡلِ سَبِیۡلًا ﴿۲۷﴾

And the Day the wrongdoer will bite on his hands [in regret] he will say, "Oh, I wish I had taken with the Messenger a way.

اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ ( ﷺ ) کی راہ اختیار کی ہوتی

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَعَضُّ
دانتوں سے کاٹے گا
الظَّالِمُ
ظالم
عَلٰی یَدَیۡہِ
اپنے دونوں ہاتھوں پر
یَقُوۡلُ
وہ کہے گا
یٰلَیۡتَنِی
اے کاش کہ میں
اتَّخَذۡتُ
بنا لیتا میں
مَعَ
ساتھ
الرَّسُوۡلِ
رسول کے
سَبِیۡلًا
کچھ راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
یَعَضُّ
چبائے گا
الظَّالِمُ
ظالم
عَلٰی یَدَیۡہِ
اپنے ہاتھوں کو
یَقُوۡلُ
وہ کہے گا
یٰلَیۡتَنِی
اے کاش میں
اتَّخَذۡتُ
میں اختیار کرتا
مَعَ
ساتھ
الرَّسُوۡلِ
رسول کے
سَبِیۡلًا
کچھ راستہ
Translated by

Juna Garhi

And the Day the wrongdoer will bite on his hands [in regret] he will say, "Oh, I wish I had taken with the Messenger a way.

اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ ( ﷺ ) کی راہ اختیار کی ہوتی

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا : کاش ! میں نے رسول کے ساتھ ہی اپنی روشن اختیار کی ہوتی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو چبائے گا،وہ کہے گا: اے کاش کہ میں رسول کے ساتھ (ہدایت)کاکچھ راستہ اختیار کرتا!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

] And (Be mindful on the Day the wrongdoer will bite his hands saying, &Would that I had taken a path along with the messenger!

اور جس دن کاٹ کاٹ کھائے گا گنہگار اپنے ہاتھوں کو کہے گا اے کاش کہ میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ رستہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن ظالم (حسرت سے) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا کہے گا : کاش ! میں نے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ راستہ اختیار کیا ہوتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ظالم انسان اپنا ہاتھ چبائے گا اور کہے گا ” کاش میں نے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا ساتھ دیا ہوتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس دن ظالم انسان ( حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کھائے گا ، اور کہے گا : کاش میں نے پیغمبر کی ہمراہی اختیار کرلی ہوتی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن گنہگار (مارے افسوس کے) اپنے ہاتھ کاٹ کھائے گا کہے گا کاش میں بھی دنیا میں پیغمبر کے ساتھ اسلام کا رستہ لیتا یا کوئی راہ نجات کی حاصل کرلیتا 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ظالم (کافر) اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا کہے گا اے کاش ! میں پیغمبر کے ساتھ (دین کی) راہ پر لگ گیا ہوتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو چبا ڈالے گا اور کہے گا کہ اے کاش ! میں رسول کے ساتھ ہوکر صحیح راستہ اختیار کرلیتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن (ناعاقبت اندیش) ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا (اور کہے گا) کہ اے کاش میں نے پیغمبر کے ساتھ رشتہ اختیار کیا ہوتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

On the Day when the wrong-doer shall gnaw his hands saying: would that had taken with the apostle a way!

اور جس روز ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا کہے گا کہ کاش میں رسول کے ساتھ راہ پر لگ لیتا ! ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس دن اپنی جان پر ظلم ڈھانے والا حسرت سے اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا: کاش! میں نے رسول کی معیت میں راہ اختیار کی ہوتی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن ظالم ( کافر ) اپنے ( دونوں ) ہاتھوں کو ( حسرت و افسوس کی وجہ سے ) کاٹ کھائے گا ( اور کہے گا ) کاش! میں نے رسول کے ساتھ راہِ ( ہدایت ) کو اختیار کیا ہوتا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن گنہگار اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا اور کہے گا کہ اے کاش میں نے پیغمبر کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس دن ظالم انسان مارے افسوس اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کر کھائے گا اور کہے گا اے کاش میں نے اپنایا ہوتا رسول کے ساتھ حق و ہدایت کا راستہ۔

Translated by

Noor ul Amin

اس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا اور کہے گا:کاش!میں رسول کی راہ پر چلا ہوتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبا چبا لے گا ( ف۵۲ ) کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی ، ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس دن ہر ظالم ( غصہ اور حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا ( اور ) کہے گا: کاش! میں نے رسولِ ( اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی معیّت میں ( آکر ہدایت کا ) راستہ اختیار کر لیا ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

اور اس دن ظالم ( حسرت سے ) اپنے ہاتھوں کو کاٹے گا ( اور ) کہے گا: کاش! میں نے رسول ( ص ) کے ساتھ ( سیدھا ) راستہ اختیار کیا ہوتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Day that the wrong-doer will bite at his hands, he will say, "Oh! would that I had taken a (straight) path with the Messenger!

Translated by

Muhammad Sarwar

It will be a hard day for the unbelievers. It will be a day when the unjust will bite their fingers, (regretfully) saying, "Would that we had followed the path of the Messengers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) the Day when the wrongdoer will bite at his hands, he will say: "Oh! Would that I had taken a path with the Messenger."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the day when the unjust one shall bite his hands saying: O! would that I had taken a way with the Apostle

Translated by

William Pickthall

On the day when the wrong-doer gnaweth his hands, he will say: Ah, would that I had chosen a way together with the messenger (of Allah)!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस दिन अत्याचारी अत्याचारी अपने हाथ चबाएगा। कहेंगा, "ऐ काश! मैंने रसूल के साथ मार्ग अपनाया होता!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس روز ظالم (یعنی آدمی غایت حسرت سے) اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھاوے گا اور) کہے گا کیا اچھا ہوتا میں رسول (علیہ السلام) کے ساتھ (دین کی راہ) پر لگ لیتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ظالم انسان اپنے ہاتھ کاٹے گا اور کہے گا کاش میں نے رسول کا راستہ اختیار کیا ہوتا۔ (٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ظالم انسان اپنے ہاتھ چبائے گا اور کہے گا کاش میں نے رسول کا ساتھ دیا ہوتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس دن کو یاد کرو جس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو اپنے دانتوں سے کاٹے گا اور یوں کہے گا کاش میں رسول کے ساتھ راستہ بنا لیتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن کاٹ کاٹ کھائے گا گناہ گار اپنے ہاتھوں کو کہے گا اے کاش کہ میں نے پکڑا ہوتا رسول کے ساتھ راستہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس دن ظالم اپنے ہاتھوں کو کاٹ کاٹ کھائے گا اور کہے گا اے کاش ! میں نے بھی رسول کے ساتھ ہوکرصحیح راہ اختیار کی ہوتی