Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 29

سورة الفرقان

لَقَدۡ اَضَلَّنِیۡ عَنِ الذِّکۡرِ بَعۡدَ اِذۡ جَآءَنِیۡ ؕ وَ کَانَ الشَّیۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا ﴿۲۹﴾

He led me away from the remembrance after it had come to me. And ever is Satan, to man, a deserter."

اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراہ کر دیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو ( وقت پر ) دغا دینے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَضَلَّنِیۡ
اس نے بھٹکا دیا مجھے
عَنِ الذِّکۡرِ
ذکر(قرآن)سے
بَعۡدَ
بعد اس کے کہ
اِذۡ
جب
جَآءَنِیۡ
وہ آیا میرے پاس
وَکَانَ
اور ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کو
خَذُوۡلًا
چھوڑ دینے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَضَلَّنِیۡ
اس نے بہکا دیا مجھے
عَنِ الذِّکۡرِ
نصیحت سے
بَعۡدَ
بعد اس کے
اِذۡ
جب
جَآءَنِیۡ
وہ آچکی میرے پاس
وَکَانَ
اور ہے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
لِلۡاِنۡسَانِ
انسان کے لیے
خَذُوۡلًا
چھوڑ جانے والا
Translated by

Juna Garhi

He led me away from the remembrance after it had come to me. And ever is Satan, to man, a deserter."

اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراہ کر دیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو ( وقت پر ) دغا دینے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس نے تو میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے بہکا دیا اور شیطان تو انسان کو مصیبت پڑنے پر چھوڑ جانے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ یقیناًاُس نے مجھے اس کے بعد نصیحت سے بہکادیاجب کہ وہ میرے پاس آ چکی تھی اورانسان کوشیطان ہمیشہ چھوڑجانے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Indeed he led me astray from the advice after it had come to me.|" And the Satan is man&s betrayer.

اس نے تو بہکا دیا مجھ کو نصیحت سے مجھ تک پہنچ چکنے کے پیچھے، اور ہے شیطان آدمی کو وقت پر دغا دینے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے مجھے گمراہ کر کے ذکر سے برگشتہ کردیا اس کے بعد جبکہ وہ میرے پاس پہنچ گیا تھا اور شیطان تو انسان کو آخر دغا دینے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی ، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا ۔ 40 ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میرے پاس نصیحت آچکی تھی ، مگر اس ( دوست ) نے مجھے اس سے بھٹکا دیا ، اور شیطان تو ہے ہی ایسا کہ وقت پڑنے پر انسان کو بے کس چھوڑ جاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس نے مجھے نصیحت پہنچنے کے بعد بہکا دیا (یعنی قرآن سننے کے بعد) اور شیطان تو آدمی کو (وقت پر) دغا دیتا ہے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک اس نے مجھے میرے پاس نصیحت (کتاب) کے آنے کے بعد اس سے بہکا دیا اور شیطان انسان کو (وقت پر) دغا دینے والا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے اس وقت جب کہ مجھے نصیحت پہنچ چکی تھی بھٹکا دیا اور شیطان تو انسان کے لئے بڑا دغا باز ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Assuredly he misled me from the admonition after it had come unto ine. Verily the Satan is ever unto man a betrayer.

یقیناً اس نے نصیحت آئے پیچھے مجھے اس سے بہکا دیا اور شیطان تو انسان کو امداد کرنے سے جواب دے ہی دیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اسی نے مجھے گمراہ کرکے اس یاد دہانی سے برگشتہ کیا ، بعد اس کے کہ وہ میرے پاس آچکی تھی اور شیطان انسان کے ساتھ بڑا ہی بے وفائی کرنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( کم بخت ) نے مجھے ( کتابِ ) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکادیا اور شیطان انسان کو ( عین ) وقت پر دھوکا دینے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے نصیحت کی کتاب میرے پاس آنے کے بعد مجھے بہکا دیا اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس نے مجھے بہکا دیا نصیحت کی دولت سے اس کے بعد کہ وہ میرے پاس پہنچ چکی تھی اور شیطان تو انسان کو عین وقت پر دھوکہ دینے والا اور اس سے کنارے ہوجانے والاف

Translated by

Noor ul Amin

اس نے تو میرے پاس نصیحت آ جانے کے بعد مجھے بہکادیا اور شیطان توانسان کو مصیبت پڑنے پر چھوڑجانے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک اس نے مجھے بہکا دیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے ( ف۵٤ ) اور شیطان آدمی کو بےمدد چھوڑ دیتا ہے ( ف۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اس نے میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے اس سے بہکا دیا ، اور شیطان انسان کو ( مصیبت کے وقت ) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اس نے نصیحت ( یا قرآن ) کے میرے پاس آجانے کے بعد مجھے اس کے قبول کرنے سے بہکا دیا اور شیطان تو ہے ہی ( مشکل وقت میں ) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ( دغا باز ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"He did lead me astray from the Message (of Allah) after it had come to me! Ah! the Evil One is but a traitor to man!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He led me away from the true guidance after it had come to us. Satan is a traitor to people."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"He indeed led me astray from the Reminder after it had come to me. And Shaytan is to man ever a deserter."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Certainly he led me astray from the reminder after it had come to me; and the Shaitan fails to aid man.

Translated by

William Pickthall

He verily led me astray from the Reminder after it had reached me. Satan was ever man's deserter in the hour of need.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने मुझे भटकाकर अनुस्मृति से विमुख कर दिया, इस के पश्चात कि वह मेरे पास आ चुकी थी। शैतान तो समय पर मनुष्य का साथ छोड़ ही देता है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس (کمبخت) نے مجھ کو نصیحت آئے پیچھے بہکا دیا (اور ہٹا دیا) اور شیطان تو انسان کو (عین وقت پر) امداد کرنے سے جواب دے ہی دیتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے بہکاوے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی شیطان انسان کا بڑا ہی بےوفا ہے۔ “ (٢٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے بہکائے میں آکر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی ‘ شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بےوفا نکلا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

البتہ اس نے مجھے اس کے بعد ذکر سے ہٹا دیا جب کہ میرے پاس ذکر آگیا تھا اور شیطان انسان کو بےیارو مددگار چھوڑنے والا ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس نے تو بہکا دیا مجھ کو نصیحت سے مجھ تک پہنچ چکنے کے پیچھے اور ہے شیطان آدمی کو وقت پر دغا دینے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دوست نے اس وقت جبکہ نصیحت میرے پاس پہنچ چکی تھی مجھے اس نصیحت کے ماننے سے بھٹکا دیا اور شیطان کی تو عادت ہی ہے کہ وقت پڑے پر انسان کو تنہا چھوڑ کر الگ ہوجاتا ہے