Noun

تَفْسِيرًا

explanation

تفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولنا

Verb Form 2
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
فَسَّرَ
يُفَسِّرُ
فَسِّر
مُفَسِّر
مُفَسَّر
تَفْسِيْر
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْفَسْرُ (ض ن) کے معنی کسی چیز کی معنوی صفت کو ظاہر کرنے کے ہیں اسی سے ’’تَفْسِرَۃٌ‘‘ ہے۔ جس کے معنی قارورہ کی تشخیص کے ہیں اور (مجازاً) قارورۃ (پیشاب کی بوتل) کو تفسرۃ کہہ دیتے ہیں۔ التفسیر بھی الفسر کے ہم معنی ہے۔ اگر اس میں مبالغہ کے معنی پائے جاتے ہیں اور (عرف میں ) تفسیر کا لفظ کبھی تو مفرد اور غریب الفاظ کی تشریح اور وضاحت پر بولا جاتا ہے اور کبھی خاص کر تاویل کے معنی میں استعمال ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ تَاْوِیْل الرؤیا (خواب کی تعبیر) کی بجائے تَفْسِیْر الرؤیا کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے اور آیت کریمہ: (وَ اَحۡسَنَ تَفۡسِیۡرًا ) (۲۵:۳۳) اور خوب مشرح۔ میں بھی تفسیر بمعنی تاویل استعمال ہوا ہے۔

Lemma/Derivative

1 Results
تَفْسِير
Surah:25
Verse:33
تفسیر کو۔ وضاحت کو۔ بات کھولنا
explanation