Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 4

سورة الفرقان

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ ہٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡکُۨ افۡتَرٰىہُ وَ اَعَانَہٗ عَلَیۡہِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ ۚ ۛ فَقَدۡ جَآءُوۡ ظُلۡمًا وَّ زُوۡرًا ۚ﴿ۛ۴﴾

And those who disbelieve say, "This [Qur'an] is not except a falsehood he invented, and another people assisted him in it." But they have committed an injustice and a lie.

اور کافروں نے کہا یہ تو بس خود اسی کا گھڑا گھڑایا جھوٹ ہے جس پر اور لوگوں نے بھی اس کی مدد کی ہے ، دراصل یہ کافر بڑے ہی ظلم اور سرتاسر جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡۤا
کفر کیا
اِنۡ
نہیں
ہٰذَاۤ
یہ(قرآن)
اِلَّاۤ
مگر
اِفۡکُۨ
ایک جھوٹ
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا اسے
وَاَعَانَہٗ
اور مدد کی اس کی
عَلَیۡہِ
اس پر
قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ
ایک دوسری قوم نے
فَقَدۡ
پس تحقیق
جَآءُوۡ
وہ لائے
ظُلۡمًا
ظلم
وَّزُوۡرًا
اور جھوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں نے
کَفَرُوۡۤا
جنہوں نے کفر کیا
اِنۡ
نہیں ہے
ہٰذَاۤ
یہ
اِلَّاۤ
مگر
اِفۡکُۨ
من گھڑت چیزہے
افۡتَرٰىہُ
اس نے گھڑ لیا ہے
وَاَعَانَہٗ
اور مدد کی ہے اُس کی
عَلَیۡہِ
اس پر
قَوۡمٌ
لو گوں نے
اٰخَرُوۡنَ
دوسرے
فَقَدۡ
سو یقیناً
جَآءُوۡ
وہ آئے ہیں
ظُلۡمًا
ظلم کو
وَّزُوۡرًا
اور سخت جھوٹ کو
Translated by

Juna Garhi

And those who disbelieve say, "This [Qur'an] is not except a falsehood he invented, and another people assisted him in it." But they have committed an injustice and a lie.

اور کافروں نے کہا یہ تو بس خود اسی کا گھڑا گھڑایا جھوٹ ہے جس پر اور لوگوں نے بھی اس کی مدد کی ہے ، دراصل یہ کافر بڑے ہی ظلم اور سرتاسر جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر لوگ تو یہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) تو محض جھوٹ ہے جسے اس نے خود بنا ڈالا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے۔ کتنا بڑا جھوٹ اور ظلم ہے جس پر یہ لوگ اتر آئے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جن لوگوں نے کُفر کیا اُنہوں نے کہاہے کہ یہ ایک من گھڑت چیزکے سواکچھ نہیں جسے اس نے گھڑلیاہے اوراس پردوسرے لوگوں نے اس کی مددکی ہے سویقیناوہ ظلم اورسخت جھوٹ پراترآئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said those who disbelieve, “ This is nothing but a lie he (the messenger) has fabricated and some other people have helped him in it.|" Thus they came up with transgression and falsehood.

اور کہنے لگے جو منکر ہیں اور کچھ نہیں ہے یہ مگر طوفان باندھ لایا ہے اور ساتھ دیا ہے اس کا اس میں اور لوگوں نے سو آگئے بےانصافی اور جھوٹ پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) بس ایک من گھڑت چیز ہے جس کو اس شخص نے خود گھڑ لیا ہے اور اس کی مدد کی ہے اس پر کچھ اور لوگوں نے یہ لوگ ظلم اور جھوٹ پر کمر بستہ ہوگئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جن لوگوں نے نبی کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اس شخص نے آپ ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے ۔ بڑا ظلم 11 اور سخت جھوٹ ہے جس پر یہ لوگ اتر آئے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ : یہ ( قرآن ) تو کچھ بھی نہیں ، بس ایک من گھڑت چیز ہے جو اس شخص نے گھڑ لی ہے ، اور اس کام میں کچھ اور لوگ بھی اس کے مددگار بنے ہیں ۔ ( ١ ) اس طرح ( یہ بات کہہ کر ) یہ لوگ بڑے ظلم اور کھلے جھوٹ پر اتر آئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر (قرآن کی نسبت) کہتے ہیں یہ تو اور کچھ نہیں جھوٹ ہے جس کو اس شخص (یعنی پیغمبرض نے بٹ لیا ہے اور دوسرے لوگوں (یعنی یہود کے چند عالموں) نے بھی اس 9 بننے میں اس کی مدد کی ہے (سخت افوسس ہے جب ان سے کچھ نہ 10 بنا تو یہ ظلم اور فریب پر آگئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کافر لوگ (قرآن کے بارے) یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں سوائے اس کے کہ جھوٹ ہے جس کو انہوں (پیغمبر) نے گھڑ لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس میں ان کی مدد کی ہے سو بیشک یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) تو کچھ بھی نہیں ہے سوائے جھوٹ کے ۔ جسے اس شخص نے خود گھڑ لیا ہے۔ اور دوسرے کچھ لوگوں نے اس کے گھڑ نے میں اس کی مدد کی ہے۔ پس یقیناً وہ زیادتی اور جھوٹ پر اتر آئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) من گھڑت باتیں ہی جو اس (مدعی رسالت) نے بنالی ہیں۔ اور لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی ہے۔ یہ لوگ (ایسا کہنے سے) ظلم اور جھوٹ پر (اُتر) آئے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who disbelieve, say. this is naught but a falsehood thathe hath fabricated and there have assisted him therein other people. so surelythey have aimed at a wrong and a fraud.

اور جو لوگ کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن) بس نرا جھوٹ ہے جس کو اس شخص نے گڑھ لیا ہے اور دوسروں نے اس کی مدد کی ہے ۔ یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ کے مرتکب ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ محض جھوٹ ہے جس کو اس شخص نے گھڑا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے ۔ یہ کہہ کر انہوں نے ظلم اور جھوٹ ، دونوں باتوں کا ارتکاب کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جن لوگوں نے کفر کو کیا وہ کہتے ہیں یہ ( قرآن ) تو صرف ایک جھوٹ ہے جس کو اس شخص ( محمد ﷺ ) نے گھڑا ہے اور اس میں دوسری قوموں ( لوگوں ) نے اس کی مدد کی ہے ، تحقیق وہ بڑے ظلم اور جھوٹ کے مرتکب ہوئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر کہتے ہیں کہ یہ قرآن من گھڑت باتیں ہیں جو یہ خود ہی بنا لایا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی ہے سو آگئے یہ لوگ جھوٹ اور بےانصافی پر۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ یہ قرآن تو محض ایک من گھڑت چیز ہے جسے اس شخص یعنی پیغمبر نے خود ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام پر اس کی مدد کی ہے بلاشبہ اس طرح لوگوں نے ارتکاب کیا ہے ایک بڑے ظلم اور نرے جھوٹ کا۔

Translated by

Noor ul Amin

کافرلوگ کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) تومحض جھوٹ ہے جسے اس نے خودبناڈالا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے کتنابڑاجھوٹ اور ظلم ہے جس پر یہ اترآ ئے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے ( ف۷ ) یہ تو نہیں مگر ایک بہتان جو انہوں نے بنالیا ہے ( ف۸ ) اور اس پر اور لوگوں نے ( ف۹ ) انھیں مدد دی ہے بیشک وہ ( ف۱۰ ) ظلم اور جھوٹ پر آئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) محض افتراء ہے جسے اس ( مدعئ رسالت ) نے گھڑ لیا ہے اور اس ( کے گھڑنے ) پر دوسرے لوگوں نے اس کی مدد کی ہے ، بیشک کافر ظلم اور جھوٹ پر ( اتر ) آئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور جو لوگ کافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ ( قرآن ) محض ایک جھوٹ ہے جسے اس شخص نے گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے ( یہ بات کہہ کر ) خود یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the misbelievers say: "Naught is this but a lie which he has forged, and others have helped him at it." In truth it is they who have put forward an iniquity and a falsehood.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unbelievers say, "This (Quran) is no more than a slanderous statement which he (Muhammad), with the help of some other people, has falsely invented." Certainly, this statement is unjust and sinful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieve say: "This is nothing but a lie that he has invented, and others have helped him in it." In fact, they have produced an unjust wrong and a lie.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: This is nothing but a lie which he has forged, and other people have helped him at it; so indeed they have done injustice and (uttered) a falsehood.

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say: This is naught but a lie that he hath invented, and other folk have helped him with it, so that they have produced a slander and a lie.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया उन का कहना है, "यह तो बस मनघड़ंत है जो उस ने स्वयं ही घड़ लिया है। और कुछ दूसरे लोगों ने इस काम में उस की सहायता की हैं।" वे तो ज़ुल्म और झूठ ही के ध्येय से आए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کافر (یعنی مشرک) لوگ (قرآن کے بارے میں) یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں نرا جھوٹ ہے جس کو ایک شخص (یعنی پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑ لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس (گھڑت) میں اس کی امداد کی ہے (3) سو یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ کے مرتکب ہوئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کافرکہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اس شخص نے اپنی طرف سے بنا لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے۔ بڑاظلم اور کھلا جھوٹ ہے جس پر یہ لوگ اترآئے ہیں۔ (٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات ماننے سے انکار کردیا ہے وہ کہتے ہیں کہ یہ فرقان ایک من گھڑت چیز ہے جسے اس شخص نے آپ ہی گھڑ لیا ہے اور کچھ دوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مدد کی ہے ۔ بڑا ظلم اور سخت جھوٹ ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے کہا کہ یہ کچھ نہیں ہے صرف ایک جھوٹ ہے جسے اپنے پاس سے بنا لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس بارے میں اس کی مدد کی ہے، سو یہ لوگ بڑے ظلم اور جھوٹ کو لے کر آئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے جو منکر ہیں اور کچھ نہیں ہے یہ مگر طوفان باندھ لایا ہے اور ساتھ دیا ہے اس کا اس میں اور لوگوں نے سو آگئے بےانصافی اور جھوٹ پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم تو کچھ بھی نہیں محض جھوٹ ہے جسکو اس شخص نے خودگھڑ لیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اس گھڑنے میں اس کی مدد کی ہے سو اس کہنے میں یہ کافر بڑے ہی ظلم اور کذب کے مرتکب ہوئے