Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 40

سورة الفرقان

وَ لَقَدۡ اَتَوۡا عَلَی الۡقَرۡیَۃِ الَّتِیۡۤ اُمۡطِرَتۡ مَطَرَ السَّوۡءِ ؕ اَفَلَمۡ یَکُوۡنُوۡا یَرَوۡنَہَا ۚ بَلۡ کَانُوۡا لَا یَرۡجُوۡنَ نُشُوۡرًا ﴿۴۰﴾

And they have already come upon the town which was showered with a rain of evil. So have they not seen it? But they are not expecting resurrection.

یہ لوگ اس بستی کے پاس سے بھی آتے جاتے ہیں جن پر بری طرح کی بارش برسائی گئی کیا یہ پھر بھی اسے دیکھتے نہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ انہیں مر کر جی اٹھنے کی امید ہی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَتَوۡا
وہ آ چکے
عَلَی الۡقَرۡیَۃِ
اس بستی پر
الَّتِیۡۤ
جس پر
اُمۡطِرَتۡ
برسائی گئی تھی
مَطَرَ
بارش
السَّوۡءِ
بری
اَفَلَمۡ
کیا بھلا نہیں
یَکُوۡنُوۡا
وہ تھے
یَرَوۡنَہَا
وہ دیکھتے اسے
بَلۡ
بلکہ
کَانُوۡا
تھے وہ
لَایَرۡجُوۡنَ
نہ امید رکھتے
نُشُوۡرًا
جی اٹھنے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَتَوۡا
وہ آئے ہیں
عَلَی
اُوپر
الۡقَرۡیَۃِ
بستی کے
الَّتِیۡۤ
جو
اُمۡطِرَتۡ
بر سائی گئی
مَطَرَ
بارش
السَّوۡءِ
بد ترین
اَفَلَمۡ
تو کیا نہیں
یَکُوۡنُوۡا یَرَوۡنَہَا
وہ دیکھا کرتے تھے اسے
بَلۡ
بلکہ
کَانُوۡا
تھے وہ
لَایَرۡجُوۡنَ
نہیں اُمید رکھتے
نُشُوۡرًا
دوبارہ اُٹھائے جانے کی
Translated by

Juna Garhi

And they have already come upon the town which was showered with a rain of evil. So have they not seen it? But they are not expecting resurrection.

یہ لوگ اس بستی کے پاس سے بھی آتے جاتے ہیں جن پر بری طرح کی بارش برسائی گئی کیا یہ پھر بھی اسے دیکھتے نہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ انہیں مر کر جی اٹھنے کی امید ہی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس بستی پر تو ان کا گزر ہوچکا ہے جس پر بدترین بارش برسائی گئی تھی۔ کیا انہوں نے اس بستی کا حال نہ دیکھا ہوگا ؟ لیکن (اصل معاملہ یہ ہے کہ) یہ لوگ موت کے بعد دوسری زندگی کی توقع ہی نہیں رکھتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقینایہ لوگ اس بستی پرسے آئے ہیں جس پر بدترین بارش برسائی گئی تو کیا وہ اسے دیکھانہیں کرتے تھے؟بلکہ وہ دوبارہ اُٹھائے جانے کی اُمیدہی نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed they (the pagans of Makkah) have passed by the town that was afflicted by an evil rain sent down to it. So, have they not been seeing it? Rather, they do not believe in Resurrection.

اور یہ لوگ ہو آئے ہیں اس بستی کے پاس جن پر برسا برا برساؤ کیا دیکھتے نہ تھے اس کو، نہیں پر امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ لوگ اس بستی پر سے تو گزرتے ہیں جس پر بہت بری بارش برسائی گئی تھی تو کیا یہ لوگ اسے دیکھتے نہیں رہے بلکہ وہ امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely, these people have passed by that habitation on which was rained an evil rain: have they not seen its ruins? But they do not expect another life in the Hereafter.

اور اس بستی پر تو ان کا گزر ہو چکا ہے جس پر بد ترین بارش برسائی گئی 53 تھی ۔ کیا انہوں نے اس کا حال دیکھا نہ ہوگا ؟ مگر یہ موت کے بعد دوسری زندگی کی توقع ہی نہیں رکھتے ۔ 54

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ ( کفار مکہ ) اس بستی سے ہو کر گذرتے رہے ہیں جس پر بری طرح ( پتھروں کی ) بارش برسائی گئی تھی ( ١٤ ) بھلا کیا یہ اس بستی کو دیکھتے نہیں رہے؟ ( پھر بھی انہیں عبرت نہیں ہوئی ) بلکہ ان کے دل میں دوسری زندگی کا اندیشہ تک پیدا نہیں ہوا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ کافر اس بستی پر ہو آئے ہیں جس پر برا پتھرائو کیا گیا تھا (یعنی سدوم پر جو لوط والوں کا شہر تھا) کیا انہوں نے ان کو نہ دیکھا 10 ہوگا بات یہ ہے کہ ان کو مر کر پھر جی اٹھنے کی امید نہیں ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ (کفار مکہ) اس بستی پر ہو کر گزرے ہیں جس پر پتھر برسائے گئے تو کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اٹھنے کی امید ہی نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ (کفار مکہ) اس بستی پر سے ہو کر گذرتے ہیں جس پر بری طرح پتھروں کی بارش کی گئی کیا پھر وہ اس کو دیکھتے نہیں رہتے۔ بلکہ بات یہ ہے کہ وہ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے پر یقین نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کافر اس بستی پر بھی گزر چکے ہیں جس پر بری طرح کا مینہ برسایا گیا تھا۔ کیا وہ اس کو دیکھتے نہ ہوں گے۔ بلکہ ان کو (مرنے کے بعد) جی اُٹھنے کی امید ہی نہیں تھی۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly they have gone by the township whereon was rained the evil rain. Are they not wont to see it? Aye! they expect not Resurrection.

اور (یہ لوگ) اس بستی پر سے گذر رہے ہیں جس پر پتھر بری طرح برسائے گئے تھے ۔ سو کیا یہ لوگ اس کو دیکھتے نہیں رہتے ؟ ۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ مر کر جی اٹھنے کا خیال ہی نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ لوگ تو اس بستی پر سے گذرے بھی ہیں ، جس پر تباہی کی بارش برسائی گئی ، کیا یہ اس کو دیکھتے نہیں رہے ہیں؟ بلکہ یہ لوگ مرنے کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے کے متوقع نہیں رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق یہ لوگ ( کفار مکہ ) اس بستی پر بھی گزرچکے ہیں جس پر بُری طرح ( عذاب کے پتھروں کی ) بارش برسائی گئی تھی ، تو کیا یہ اسے دیکھتے نہیں رہتے؟ ( کہ عبرت حاصل کریں ) بلکہ ان کو ( مرنے کے بعد ) دوبارہ زندہ کیے جانے کی امید ( یقین ) بھی نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اس بستی کے پاس ہو آئے ہیں جس پر برا مینہ برسا کیا انہوں نے اسے نہیں دیکھا ہوگا ؟ بلکہ یہ مر کر جی اٹھنے کی امید نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یقینی طور پر ان لوگوں کا گزر اس بستی پر بھی ہوتا ہے جس پر ایک بڑی بری بارش برسائی جا چکی ہے تو کیا یہ لوگ اس کو دیکھتے نہیں نگاہ عبرت و بصیرت سے ؟ بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کی امید اور توقع ہی نہیں رکھتے

Translated by

Noor ul Amin

اور اہل قریش کا گزر اس بستی ( یعنی قوم لوط کی بستیاں سدوم وعمورہ ) سے ہوچکا ہے جس پر پتھروں کی بدترین بارش کردی گئی تھی ، کیا وہ لوگ اسے دیکھتے نہیں ؟لیکن ( معاملہ یہ ہے کہ ) یہ حشرنشرکی توقع نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ضرور یہ ( ف۷۱ ) ہو آئے ہیں اس بستی پر جس پر برا برساؤ برسا تھا ( ف۷۲ ) تو کیا یہ اسے دیکھتے نہ تھے ( ف۷۳ ) بلکہ انھیں جی اٹھنے کی امید تھی ہی نہیں ( ف۷٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک یہ ( کفار ) اس بستی پر سے گزرے ہیں جس پر بری طرح ( پتھروں کی ) بارش برسائی گئی تھی ، تو کیا یہ اس ( تباہ شدہ بستی ) کو دیکھتے نہ تھے بلکہ یہ تو ( مرنے کے بعد ) اٹھائے جانے کی امید ہی نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( یہ لوگ ) اس بستی سے گزرے ہیں! جس پر ( پتھروں کی ) بڑی بارش برسائی گئی تھی کیا ( وہاں سے گزرتے ہوئے ) اسے دیکھتے نہیں رہتے بلکہ ( دراصل بات یہ ہے کہ ) یہ حشر و نشر کی امید ہی نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the (Unbelievers) must indeed have passed by the town on which was rained a shower of evil: did they not then see it (with their own eyes)? But they fear not the Resurrection.

Translated by

Muhammad Sarwar

Our Messengers came into the town which was struck by a fatal rain. Did they (unbelievers), not see what had happened to this town? In fact, they had no faith in the Resurrection.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed they have passed by the town on which was rained the evil rain. Did they not then see it Nay! But they used not to expect any resurrection.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly they have (often) passed by the town on which was rained an evil rain; did they not then see it? Nay! they did not hope to be raised again.

Translated by

William Pickthall

And indeed they have passed by the township whereon was rained the fatal rain. Can it be that they have not seen it? Nay, but they hope for no resurrection.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उस बस्ती पर से तो वे हो आए हैं जिस पर बुरी वर्षा बरसी; तो क्या वे उसे देखते नहीं रहे हैं? नहीं, बल्कि वे दोबारा जीवित होकर उठने की आशा ही नहीं रखते रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (کفار مکہ) اس بستی پر ہو گزرے جس پر بری طرح پتھر برسائے گئے (مراد قریہ قوم لوط (علیہ السلام) کا ہے) سو کیا یہ لوگ اس کو دیکھتے نہیں رہتے بلکہ یہ لوگ مر کر جی اٹھنے کا احتمال ہی نہیں رکھتے (یعنی آخرت کے منکر ہیں) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اس بستی پر ان کا گزرہوچکا ہے جس پر بدترین بارش برسائی گئی تھی کیا انہوں نے اس کا حال نہیں دیکھا ؟ مگر یہ موت کے بعد جی اٹھنے کی توقع نہیں رکھتے۔ “ (٤٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس بستی پر تو ان کا گزر ہوچکا ہے جس پر بدترین بارش برسائی گئی تھی۔ کیا انہوں نے اس کا حال دیکھا نہ ہوگا ؟ مگر یہ موت کے بعد دوسری زندگی کی توقع ہی نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ یہ لوگ اس بستی پر گزرے ہیں جس پر بری بارش برسائی گئی کیا یہ اسے نہیں دیکھتے رہے، بلکہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ موت کے بعد اٹھنے کی امید ہی نہیں رکھتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہ لوگ ہو آئے ہیں اس بستی کے پاس جن پر برسا برا برساؤ کیا دیکھتے نہ تھے اس کو نہیں پر امید نہیں رکھتے جی اٹھنے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کفار مکہ یقینا اس بستی پر ہوکر گذرے ہیں جس پر بری طرح کی یعنی پتھروں کی بارش برسائی گئی تھی تو کیا انہوں نے اس بستی کو دیکھا نہیں مگر بات یہ ہے کہ یہ لوگ مر کر دوبارہ زندہ ہونے کا خوف ہی نہیں رکھتے