Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 48

سورة الفرقان

وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اَرۡسَلَ الرِّیٰحَ بُشۡرًۢا بَیۡنَ یَدَیۡ رَحۡمَتِہٖ ۚ وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَہُوۡرًا ﴿ۙ۴۸﴾

And it is He who sends the winds as good tidings before His mercy, and We send down from the sky pure water

اور وہی ہے جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاک پانی برساتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
بُشۡرًۢا
خوش خبری بنا کر
بَیۡنَ یَدَیۡ
آگے آگے
رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت کے
وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
طَہُوۡرًا
پاک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡۤ
جس نے
اَرۡسَلَ
بھیجا
الرِّیٰحَ
ہواؤں کو
بُشۡرًۢا
خو شخبری(بنا کر)
بَیۡنَ یَدَیۡ
آگے آگے
رَحۡمَتِہٖ
اپنی رحمت کے
وَاَنۡزَلۡنَا
اور نازل کیا ہم نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
طَہُوۡرًا
پاک کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

And it is He who sends the winds as good tidings before His mercy, and We send down from the sky pure water

اور وہی ہے جو باران رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاک پانی برساتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت (بارش) سے پیشتر ہواؤں کو بشارت بناکر بھیجتا ہے اور ہم نے ہی آسمان سے صاف ستھرا پانی اتارا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے اپنی رحمت کے آگے آگے ہواؤں کو خوش خبری بنا کربھیجااورہم نے آسمان سے پاک کرنے والاپانی نازل کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who has sent the winds conveying good news before His mercy. And we have sent down purifying water from the heavens,

اور وہی ہے جس نے چلائیں ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے آگے اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پاکی حاصل کرنے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے آگے بشارت بنا کر اور ہم نے آسمان سے پاک پانی اتارا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And it is He, Who drives the winds to be the harbingers of His mercy: then He sends down pure water from the sky

اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہواؤں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے ۔ پھر آسمان سے پاک 62 پانی نازل کرتا ہے

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہی ہے جس نے اپنی رحمت ( یعنی بارش ) سے پہلے ہوائیں بھیجیں جو ( بارش کی ) خوشخبری لے کر آتی ہیں ، اور ہم نے ہی آسمان سے پاکیزہ پانی اتارا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جس نے اپنی رحمت (اترنے) سے یعنی پانی برسنے سے) پہلے اس کی خوشخبری دینے کے لئے ہوائوں کو بھیجا اور ہم نے آسمان سے پاک کرنیوالا پاکیزہ پانی بھیجا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی ذات ہے کہ اپنی رحمت کی بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتی ہے اور ہم آسمان سے پاک (نتھرا ہوا) پانی برساتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے اپنی رحمت (بارش سے) آگے آگے خوش خبری دینے والی ہوائیں بھیجیں۔ اور بلندی (آسمان) سے پاک و صاف پانی برسایا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت کے مینھہ کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بنا کر بھیجتا ہے۔ اور ہم آسمان سے پاک (اور نتھرا ہوا) پانی برساتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He who sendeth fort the winds as a herald before His mercy and We send down from the heaven water pure.

اور وہ وہی ہے جو اپنی بارش رحمت سے پہلے ہواؤں کو بھیج دیتا ہے کہ وہ خوش کردیتی ہیں اور ہم آسمان سے پانی برساتے ہیں خوب پاک وصاف (کرنے والا) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جو اپنے بارانِ رحمت سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاکیزہ پانی اتارتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ وہی تو ہے جو اپنی رحمت ( کی بارش ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری کے طور پر بھیجتا ہے اور ہم آسمان سے پاک ( اور پاک کرنے والا ) پانی اتارتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جو اپنی رحمت (مینہ) کے آگے ہوائوں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے۔ اور ہم آسمان سے پاک اور نتھرا ہوا پانی برساتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اللہ وہی تو ہے جو اپنی رحمت بےپایاں اور کرم بےنہایت سے اپنی رحمت کی بارش سے پہلے ہوائیں بھیجتا ہے خوشخبری دینے کو اور ہم نے ایک نہایت ہی حکیمانہ نظام کے تحت اتارا آسمان سے پاک پانی

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی توہےجو اپنی رحمت ( بارش ) سے قبل ہوائوں کو خوشخبری دے کر بھیجتا ہے اور ہم نے ہی آسمان سے صاف ستھراپانی اتارا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے ہوائیں بھیجیں اپنی رحمت کے آگے مژدہ سنائی ہوئی ( ف۸۸ ) اور ہم نے آسمان سے پانی اتارا پاک کرنے والا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جو اپنی رحمت ( کی بارش ) سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے ، اور ہم ہی آسمان سے پاک ( صاف کرنے والا ) پانی اتارتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وہی ہے جو ہواؤں کو اپنی رحمت ( بارش ) سے پہلے خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے ۔ اور ہم آسمان سے پاک اور پاک کرنے والا پانی برساتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ کسی مردہ شہر ( غیر آباد ) کو زندہ کریں اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو پلائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And He it is Who sends the winds as heralds of glad tidings, going before His mercy, and We send down pure water from the sky,-

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who sends the winds to you with the glad news of His mercy and who sends purifying rain from the sky

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And it is He Who sends the winds as heralds of glad tidings, going before His mercy; and We send down pure water from the sky,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who sends the winds as good news before His mercy; and We send down pure water from the cloud,

Translated by

William Pickthall

And He it is Who sendeth the winds, glad tidings heralding His mercy, and We send down purifying water from the sky,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिस ने अपनी दयालुता (वर्षा) के आगे-आगे हवाओं को शुभ सूचना बनाकर भेजता है, और हम ही आकाश से स्वच्छ जल उतारते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے کہ اپنی باران رحمت سے پہلے ہواؤں کو بھیجتا ہے کہ وہ (بارش کی امید دلا کر دل کو) خوش کردیتی ہیں اور آسمان سے پانی برساتے ہیں جو پاک صاف کرنے کی چیز ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جو بارش سے پہلے ہواؤں کو خوشخبری بنا کر بھیجتا ہے پھر آسمان سے پاکیزہ پانی نازل کرتا ہے۔ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہی ہے جو اپنی رحمت کے آگے آگے ہوائوں کو بشارت بنا کر بھیجتا ہے۔ پھر آسمان سے پاک پانی نازل کرتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے جس نے اپنی رحمت سے پہلے خوشخبری دینے والی ہوائیں بھیج دیں، اور ہم نے آسمان سے پاک کرنے والا پانی اتارا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے چلائیں ہوائیں خوشخبری لانے والیاں اس کی رحمت سے آگے اور اتارا ہم نے آسمان سے پانی پاکی حاصل کرنے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہی ہے جو اپنی رحمت یعنی بارش سے آگے آگے بشارت دینے والی ہوائوں کو بھیجتا ہے اور ہم ہی آسمان سے ایسا پانی برساتے ہیں جو پاک اور پاک کرنے والا ہے