Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 55

سورة الفرقان

وَ یَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُہُمۡ وَ لَا یَضُرُّہُمۡ ؕ وَ کَانَ الۡکَافِرُ عَلٰی رَبِّہٖ ظَہِیۡرًا ﴿۵۵﴾

But they worship rather than Allah that which does not benefit them or harm them, and the disbeliever is ever, against his Lord, an assistant [to Satan].

یہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی نفع دے سکیں نہ کوئی نقصان پہنچا سکیں ، اور کافر تو ہے ہی اپنے رب کے خلاف ( شیطان کی ) مدد کرنے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَ یَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
مَا
ان کی جو
لَایَنۡفَعُہُمۡ
نہ وہ نفع دے سکتے ہیں انہیں
وَلَا
اور نہ
یَضُرُّہُمۡ
وہ نقصان دے سکتے ہیں انہیں
وَکَانَ
اور ہے
الۡکَافِرُ
کافر
عَلٰی رَبِّہٖ
خلاف اپنے رب کے
ظَہِیۡرًا
مددگار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ یَعۡبُدُوۡنَ
اور وہ عبادت کرتے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعا لیٰ کے
مَا
جو
لَایَنۡفَعُہُمۡ
نہیں نفع پہنچا سکتے انہیں
وَلَا یَضُرُّہُمۡ
اور نہ نقصان دے سکتے ہیں انہیں
وَکَانَ
اور(ہمیشہ ہی)ہے
الۡکَافِرُ
کافر
عَلٰی رَبِّہٖ
اپنے رب ہی کے خلاف
ظَہِیۡرًا
مددگار
Translated by

Juna Garhi

But they worship rather than Allah that which does not benefit them or harm them, and the disbeliever is ever, against his Lord, an assistant [to Satan].

یہ اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ تو انہیں کوئی نفع دے سکیں نہ کوئی نقصان پہنچا سکیں ، اور کافر تو ہے ہی اپنے رب کے خلاف ( شیطان کی ) مدد کرنے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو پوجتے ہیں جو نہ انھیں کچھ فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور نہ نقصان۔ اور کافر اپنے پروردگار کے مقابلہ پر (باغی کا) مددگار بنا ہوا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہ اﷲ تعالیٰ کے سوااُن کی عبادت کرتے ہیں جو اُنہیں نہ ہی نفع پہنچاسکتے ہیں اورنہ ہی انہیں نقصان دے سکتے ہیں اور کافر اپنے رب ہی کے خلاف مددگار بنا ہوا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they worship, instead of Allah, what can neither give them any benefit nor can cause them any harm. And the disbeliever is always a supporter (of Satan) against his Lord.

اور پوجتے ہیں اللہ کو چھوڑ کر وہ چیز جو نہ بھلا کرے ان کا نہ برا اور ہے کافر اپنے رب کی طرف سے پیٹھ پھیر رہا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ بندگی کرتے ہیں اللہ کے سوا ان کی جو نہ تو انہیں کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان اور یہ کافر لوگ اپنے رب کی طرف سے پیٹھ موڑے ہوئے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Yet they worship, instead of Allah, those who can neither benefit them nor harm them: more than this, the disbeliever has become a helper of every rebel against his Lord.

اس خدا کو چھوڑ کر لوگ ان کو پوج رہے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتے ہیں نہ نقصان ، اور اوپر سے مزید یہ کہ کافر اپنے رب کے مقابلے میں ہر باغی کا مددگار بنا ہوا ہے ۔ 70

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ لوگ ہیں کہ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کر رہے ہیں جو نہ ان کو کوئی فائدہ پہنچاتی ہیں ، نہ نقصان ، اور کافر انسان نے اپنے پروردگار ہی کی مخالفت پر کمر باندھ رکھی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ اللہ کے سوا ان چیزوں کو پوجتے ہیں جو ان کا بھلا کرسکتے ہیں نہ برا اور کافر تو اپنے مالک کا دشمن بن بیٹھا ہے۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (باوجود اس کے) یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتی ہیں اور نہ ان کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بہت زور مارتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ کافر اللہ کو چھوڑ کر ان کی عبادت و بندگی کرتے ہیں جو نہ تو ان کو کوئی نفع پہنچاسکتے ہیں اور نہ ہی نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ اور کافر اللہ کے مقابلے میں اس کا (شیطان کا) مدد گا رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کر تے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر۔ اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بڑا زور مارتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And yet they worship, besides Allah, that which can neither benefit them nor hurt them; and the infidel is ever an aider of the devil against his Lord.

اور یہ (مشرک لوگ) اللہ کے مقابلہ میں ان کی عبادت کرتے ہیں جو نہ انہیں نفع پہنچا سکیں اور نہ انہیں نقصان پہنچا سکیں اور کافر تو اپنے پروردگار کا مخالف ہی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی بندگی کرتے ہیں ، جو نہ انہیں کوئی نفع پہنچا سکتی ہیں نہ کوئی نقصان اور یہ کافر اپنے رب کے حریف بن کر اٹھ کھڑے ہوئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچاسکتی ہیں اور نہ ( ہی ) نقصان دے سکتی ہیں ، اور کافر ( آدمی ) اپنے رب کے مقابلے میں ( ہر باطل قوت کا ) بڑا مددگار ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیز کی عبادت کررہے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ نقصان اور کفار اپنے رب کی مخالفت میں پوری کوشش کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر یہ لوگ ہیں کہ اس سب کے باوجود پوجتے پکارتے ہیں ایسی بےحقیقت چیزوں کو جو ان کو نہ کچھ نفع دے سکیں نہ کوئی نقصان پہنچا سکیں اور اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ کافر تو اپنے رب کے مقابلے میں ہر باغی کا مددگار و پشت پناہ بنا ہوا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ کو چھوڑکرایسی چیزوں کو عبادت کرتے ہیںجو نہ انہیں فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور نہ نقصان اور کافر اپنے رب کے مقابلے پر ( شیطا ن کا ) مددگار بنا ہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا ایسوں کو پوجتے ہیں ( ف۹۷ ) جو ان کا بھلا برا کچھ نہ کریں اور کافر اپنے رب کے مقابل شیطان کو مدد دیتا ہے ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( کفار ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ( ہی ) انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ، اور کافر اپنے رب ( کی نافرمانی ) پر ( ہمیشہ شیطان کا ) مددگار ہوتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ ( کفار ) اللہ کے سوا ان ( بتوں ) کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نہ ( تو ) نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ( ہی ) انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں ، اور کافر اپنے رب ( کی نافرمانی ) پر ( ہمیشہ شیطان کا ) مددگار ہوتا ہے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Yet do they worship, besides Allah, things that can neither profit them nor harm them: and the Misbeliever is a helper (of Evil), against his own Lord!

Translated by

Muhammad Sarwar

They worship besides God things that can neither benefit nor harm them. The unbelievers are defiant against their Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they worship besides Allah, that which can neither profit them nor harm them; and the disbeliever is ever a helper against his Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they serve besides Allah that which neither profits them nor causes them harm; and the unbeliever is a partisan against his Lord.

Translated by

William Pickthall

Yet they worship instead of Allah that which can neither benefit them nor hurt them. The disbeliever was ever a partisan against his Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह से इतर वे उन को पूजते हैं जो न उन्हें लाभ पहुँचा सकते हैं और न ही उन्हें हानि पहुँचा सकते हैं। और ऊपर से यह भी कि इनकार करने वाला अपने रब का विरोधी और उस के मुक़ाबले में दूसरों का सहायक बना हुआ है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (با وجود اس کے) یہ (مشرک) لوگ (ایسے) خدا کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو کچھ نفع پہنچا سکتی ہیں اور نہ ان کو کچھ ضرر پہنچا سکتی ہیں اور کافر تو اپنے رب کا مخالف ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس الٰہ کو چھوڑ کر لوگ ان کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نفع اور نقصان نہیں پہنچاسکتے اور کافر اپنے رب کا مخالف بنا ہوا ہے۔ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس خدا کو چھوڑ کر لوگ ان کو پوج رہے ہیں جو نہ ان کو نفع پہنچا سکتے ہیں ، نہ نقصان اور اس سے مزید یہ کہ کافر اپنے رب کے مقابلے میں ہر باغی کا مددگار بنا ہوا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کو چھوڑ کر یہ لوگ ان کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نہ کچھ نفع پہنچا سکیں اور نہ انہیں کچھ ضرر دے سکیں، اور کافر اپنے رب کا مخالف ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پوجتے ہیں اللہ کو چھوڑ کر وہ چیز جو نہ بھلا کرسکے ان کا نہ برا اور ہے کافر اپنے رب کی طرف سے پیٹھ پھیر رہا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر خدا کو چھوڑ کر ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ ان کو بھلا کرسکتی ہیں اور نہ ان کو ضرر پہنچا سکتی ہیں اور کافر تو خدا کے مقابلہ میں شیطان کا مددگار ہے