Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 62

سورة الفرقان

وَ ہُوَ الَّذِیۡ جَعَلَ الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ خِلۡفَۃً لِّمَنۡ اَرَادَ اَنۡ یَّذَّکَّرَ اَوۡ اَرَادَ شُکُوۡرًا ﴿۶۲﴾

And it is He who has made the night and the day in succession for whoever desires to remember or desires gratitude.

اور اسی نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا اس شخص کی نصیحت کے لئے جو نصیحت حاصل کرنے یا شکر گزاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنایا
الَّیۡلَ
رات کو
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
خِلۡفَۃً
ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا
لِّمَنۡ
اس کے لیے جو
اَرَادَ
ارادہ کرے
اَنۡ
کہ
یَّذَّکَّرَ
وہ نصیحت پکڑے
اَوۡ
یا
اَرَادَ
وہ ارادہ کرے
شُکُوۡرًا
شکر گزاری کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنایا
الَّیۡلَ
رات کو
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
خِلۡفَۃً
ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے
لِّمَنۡ
ہراس شخص کے لیے
اَرَادَ
چاہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّذَّکَّرَ
نصیحت حاصل کرے
اَوۡ
یا
اَرَادَ
وہ چاہے
شُکُوۡرًا
شُکر گزار بننا
Translated by

Juna Garhi

And it is He who has made the night and the day in succession for whoever desires to remember or desires gratitude.

اور اسی نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا اس شخص کی نصیحت کے لئے جو نصیحت حاصل کرنے یا شکر گزاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو بار بار ایک دوسرے کے بعد آنے والا بنایا۔ اب جو چاہے اس سے سبق حاصل کرے اور جو چاہے شکرگزار بنے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والابنایا ہراُس شخص کے لیے جوچاہے کہ نصیحت حاصل کرے یاشکرگزار بننا چاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who made the day and the night following each other, for the one who wishes to be mindful or wishes to show gratitude.

اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن بدلتے سدلتے اس شخص کے واسطے کہ چاہے دھیان رکھنا یا چاہے شکر کرنا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے دن اور رات کو بنا دیا ہے ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا اس کے لیے جو نصیحت حاصل کرنا چاہے یا شکر گزار بننا چاہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He it is Who caused the night and the day to succeed each other so that everyone who desires may learn a lesson or become grateful.

وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا ، ہر اس شخص کے لیے جو سبق لینا چاہے ، یا شکر گزار ہونا چاہے ۔ 77

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہی ہے جس نے رات اور دن کو ایسا بنایا کہ وہ ایک دوسرے کے پیچھے چلے آتے ہیں ( مگر یہ ساری باتیں ) اس شخص کے لیے ( کارآمد ہیں ) جو نصیحت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہو یا شکر بجا لانا چاہتا ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہی خدا ہے جس نے اس شخ، ص کے لئے جو (خدا کیقدرتوں میں غور کرنا چاہتا ہے (یا اس کی نعتموں کا) شکر کرنا چاہتا ہے رات اور دن کو ایک کے پیچھے ایک آتے جاتے) بتایا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ ذات ہے جس نے رات اور دن ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والے بنائے (اور یہ عمل) اس کے لئے جو سمجھنا چاہے یا شکر ادا کرنا چاہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی ہے جس نے رات دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔ یہ اس کے لئے ہے جو سوچنے سمجھنے کا ارادہ رکھتا ہو یا شکر ادا کرنا چاہتاہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And it is He Who hath appointed the night and the day a succession, for him who desireth to consider or desireth to be grateful.

اور وہ وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنا دیا اس شخص کے لئے جو سمجھنا چاہے یا شکر ادا کرنا چاہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو یکے بعد دیگرے آنے والا بنایا ، ان کیلئے جو یاد دہانی حاصل کریں یا شکرگذار بننا چاہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا ، اس شخص کے لیے جو نصیحت حاصل کرے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو آگے پیچھے آنے جانے والا بنایا یہ چیزیں اس شخص کے لیے جو غور کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ( سوچنے اور سمجھنے کی ہیں) ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ وہی ہے جس نے بنایا رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والے تاکہ یہ سامان عبرت و بصیرت ہوں ہر اس شخص کے لیے جو نصیحت حاصل کرنا چاہے یا شکرگزار بننا چاہے

Translated by

Noor ul Amin

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو بار بارایک دوسرے کے بعدآنے والا بنایا ، اب جو چاہےاس سے سبق حاصل کرلے اورجو چاہےشکر گزار بنے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے رات اور دن کی بدلی رکھی ( ف۱۱٤ ) اس کے لیے جو دھیان کرنا چاہے یا شکر کا ارادہ کرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ذات ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے گردش کرنے والا بنایا اس کے لئے جو غور و فکر کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ( ان تخلیقی قدرتوں میں نصیحت و ہدایت ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہی ذات ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے گردش کرنے والا بنایا اس کے لئے جو غور و فکر کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے ( ان تخلیقی قدرتوں میں نصیحت و ہدایت ہے )

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And it is He Who made the Night and the Day to follow each other: for such as have the will to celebrate His praises or to show their gratitude.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is He who has made the night and the day, one proceeding the other, for whoever wants to take heed or give thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who has put the night and the day in succession (Khilfatan), for such who desires to remember or desires to show his gratitude.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who made the night and the day to follow each other for him who desires to be mindful or desires to be thankful.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who hath appointed night and day in succession, for him who desireth to remember, or desireth thankfulness.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिस ने रात और दिन को एक-दूसरे के पीछे आने वाला बनाया, उस व्यक्ति के लिए (निशानी) जो चेतना चाहे या कृतज्ञ होना चाहे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والے بنائے (اور یہ سب کچھ جو دلائل و نعم مذکور ہوئے) اس شخص کے (سمجھنے کے) لیے ہیں جو سمجھنا چاہے یا شکر کرنا چاہیے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔ یہ نشانیاں اس شخص کے لیے ہیں جو نصیحت حاصل کرنا چاہے یا شکر گزار ہونا چاہتا ہو۔ “ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا ہر اس شخص کے لئے جو سبق لینا چاہے ، یا شکر گزار ہونا چاہئے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ ایسا ہے جس نے رات اور دن کو ایک وسرے کے آگے پیچھے آنے جانے والا بنایا اس شخص کے لیے جو سمجھنا چاہے یا شکر کرنا چاہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چاند اجالا کرنے اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن بدلتے سدلتے اس شخص کے واسطے کہ چاہے دھیان رکھنا یا چاہے شکر کرنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ ایسا ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کا جانشین بنایا یہ سب دلائل اس شخص کے لئے ہیں جو سوچنے سمجھنے کا ارادہ رکھتا ہو یا شکر بجا لانا چاہتا ہو