Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 70

سورة الفرقان

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ﴿۷۰﴾

Except for those who repent, believe and do righteous work. For them Allah will replace their evil deeds with good. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالٰی نیکیوں سے بدل دیتا ہے اللہ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس نے
تَابَ
توبہ کی
وَاٰمَنَ
اور وہ ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
عَمَلًا
عمل
صَالِحًا
نیک
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ ہیں
یُبَدِّلُ
بدل دے گا
اللّٰہُ
اللہ
سَیِّاٰتِہِمۡ
ان کی برائیوں کو
حَسَنٰتٍ
بھلائیوں سے
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ
غَفُوۡرًا
بہت بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
بہت رحم کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس نے
تَابَ
توبہ کی
وَاٰمَنَ
اور ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور عمل کیے
عَمَلًا
عمل
صَالِحًا
نیک
فَاُولٰٓئِکَ
تو یہی لوگ
یُبَدِّلُ
بدل دے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
سَیِّاٰتِہِمۡ
جن کی بُرائیوں کو
حَسَنٰتٍ
نیکیوں میں
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے )ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
غَفُوۡرًا
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمًا
نہایت رحم والا
Translated by

Juna Garhi

Except for those who repent, believe and do righteous work. For them Allah will replace their evil deeds with good. And ever is Allah Forgiving and Merciful.

سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں ، ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالٰی نیکیوں سے بدل دیتا ہے اللہ بخشنے والا مہربانی کرنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہاں جو شخص توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرجس نے توبہ کی اورایمان لایا اورنیک عمل کیے تویہی لوگ ہیں جن کی برائیوں کو اﷲ تعالیٰ نیکیوں میں بدل دے گااوراﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے بے حدبخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except the one who repents and believes and does good deeds, then Allah will change the bad deeds of such people into good ones, and Allah is Most-Forgiving, Very-Merciful.

مگر جس نے توبہ کی اور یقین لایا اور کیا کچھ کام نیک سو ان کو بدل دے گا اللہ برائیوں کی جگہ بھلائیاں اور ہے اللہ بخشنے والا مہربان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے اس کے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے اور اللہ غفور ہے رحیم ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except the one who may have repented (after those sins) and have believed and done righteous works, for then Allah will change his evil deeds into good deeds, and He is very Forgiving and Merciful.

الا یہ کہ کوئی ﴿ان گناہوں کے بعد﴾ توبہ کر چکا ہو اور ایمان لا کر عمل صالح کرنے لگا 86 ہو ۔ ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے 87 گا اور وہ بڑا غفور و رحیم ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں مگر جو کوئی توبہ کرلے ، ایمان لے آئے ، اور نیک عمل کرے تو اللہ ایسے لوگوں کی برائیوں کو نیکیوں میں تبدیل کردے گا ، ( ٢٥ ) اور اللہ بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جو شخص (دنیا ہی میں ان گناہوں سے) توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا 8 اور اللہ بخشنے والا مہربان

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر جو (شرک وگناہ سے) توبہ کرلے اور ایمان بھی لے آئے (عقیدہ درست کرلے) اور نیک کام کرتا رہے تو اللہ ایسے لوگوں کو ان کے (گزشتہ) گناہوں کی جگہ نیکیاں عطا فرمائیں گے اور اللہ تو بخشنے والے مہربان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے اس کے جس نے توبہ کرلی۔ ایمان لے آیا اور اس نے عمل صالح اختیار کئے تو بیشک اللہ ان کے گناہوں کی جگہ نیکیاں عطا فرمائے گا۔ اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو خدا نیکیوں سے بدل دے گا۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Save him who repenteth and believeth and worketh righteous work. Then these! for them Allah shall change their vices into virtues. Verily Allah is ever Forgiving, Merciful.

مگر ہاں جو توبہ کرے اور ایمان لے آئے اور نیک کام کرتا رہے سو ایسے لوگوں کو اللہ ان کی بدیوں کی جگہ نیکیاں عنایت کرے گا ۔ اور اللہ تو ہی ہے بڑا مغفرت والا بڑا رحمت والا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مگر وہ جو توبہ کرلیں گے ، ایمان لائیں گے اور عمل صالح کریں گے تو اللہ ان کی برائیوں کو بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے پس یہی ہیں ( وہ لوگ ) کہ ان کے گناہوں کو اللہ ( تعالیٰ ) نیکیوں سے تبدیل فرمادیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) خوب مغفرت کرنے رحم کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھے کام کیے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ تو بخشنے والا مہربان ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جو سچی توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور وہ کام بھی نیک کرے تو ایسے لوگوں کی برائیون کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا، اور اللہ تو بڑا ہی بخشنہار نہایت ہی مہربان ہے

Translated by

Noor ul Amin

ہاں جو شخص توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرے توایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والارحم کرنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر جو توبہ کرے ( ف۱۲٦ ) اور ایمان لائے ( ف۱۲۷ ) اور اچھا کام کرے ( ف۱۲۸ ) تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا ( ف۱۲۹ ) اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ جن کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Hussain Najfi

مگر جس نے توبہ کر لی اور ایمان لے آیا اور نیک عمل کیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ جن کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دے گا ، اور اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Unless he repents, believes, and works righteous deeds, for Allah will change the evil of such persons into good, and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful,

Translated by

Muhammad Sarwar

But only those who repent and believe and act righteously will have their sins replaced by virtue; God is All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except those who repent and believe, and do righteous deeds; for those, Allah will change their sins into good deeds, and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Except him who repents and believes and does a good deed; so these are they of whom Allah changes the evil deeds to good ones; and Allah is Forgiving, Merciful.

Translated by

William Pickthall

Save him who repenteth and believeth and doth righteous work; as for such, Allah will change their evil deeds to good deeds. Allah is ever Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय उस के जो पलट आया और ईमान लाया और अच्छा कर्म किया, तो ऐसे लोगों की बुराइयों को अल्लाह भलाइयों से बदल देगा। और अल्लाह है भी अत्यन्त क्षमाशील, दयावान

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر جو (شرک و معاصی سے) توبہ کرلے اور ایمان (بھی) لے آئے اور نیک کام کرتا رہے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے (گزشتہ) گناہوں کی جگہ نیکیاں عنایت فرمائے گا اور اللہ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہاں جو توبہ کرے اور ایمان لاکرصالح عمل کرے ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا کیونکہ اللہ غفورّرحیم ہے۔ (٧٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

الا یہ کہ کوئی (ان گناہوں کے بعد) توبہ کرچکا ہو اور ایمان لا کر عمل صالح کرنے لگا ہو۔ ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور وہ بڑا غفور و رحیم ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سوائے اس کے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے سو یہ وہ لوگ ہیں جن کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دیگا، اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جس نے توبہ کی اور یقین لایا اور کیا کچھ کام نیک سو ان کو بدل دے گا اللہ برائیوں کی جگہ بھلائیاں اور ہے بخشنے والا مہربان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں جو کوئی توبہ کرلے اور ایمان لے آئے اور نیک عمل کرتا رہے یہی وہ لوگ ہیں کہ بدل دے گا اللہ تعالیٰ ان کی برائیوں کو نیکیوں میں، تو اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے