Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 77

سورة الفرقان

قُلۡ مَا یَعۡبَؤُا بِکُمۡ رَبِّیۡ لَوۡ لَا دُعَآؤُکُمۡ ۚ فَقَدۡ کَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ یَکُوۡنُ لِزَامًا ﴿۷۷﴾٪  4 الرّبع

Say, "What would my Lord care for you if not for your supplication?" For you [disbelievers] have denied, so your denial is going to be adherent.

کہہ دیجئے! اگر تمہاری دعا التجا ( پکارنا ) نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری مطلق پرواہ نہ کرتا تم تو جھٹلا چکے اب عنقریب اس کی سزا تمہیں چمٹ جانے والی ہوگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجئے
مَا
نہ
یَعۡبَؤُا
پرواہ کرتا
بِکُمۡ
تمہاری
رَبِّیۡ
رب میرا
لَوۡلَا
اگر نہ ہوتی
دُعَآؤُکُمۡ
دعا تمہاری
فَقَدۡ
تو تحقیق
کَذَّبۡتُمۡ
جھٹلایا تم نے
فَسَوۡفَ
توعنقریب
یَکُوۡنُ
ہوگا
لِزَامًا
چمٹ جانے والا(عذاب)
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
مَا
نہیں
یَعۡبَؤُا بِکُمۡ
پرواہ کرتا تمھاری
رَبِّیۡ
رب میرا
لَوۡلَا
اگر نہ
دُعَآؤُکُمۡ
دُعا ہوتی تمھاری
فَقَدۡ
سو یقیناً
کَذَّبۡتُمۡ
جھٹلادیا تم نے
فَسَوۡفَ
تو جلد ہی
یَکُوۡنُ
ہوگا
لِزَامًا
چمٹ جانے والا
Translated by

Juna Garhi

Say, "What would my Lord care for you if not for your supplication?" For you [disbelievers] have denied, so your denial is going to be adherent.

کہہ دیجئے! اگر تمہاری دعا التجا ( پکارنا ) نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری مطلق پرواہ نہ کرتا تم تو جھٹلا چکے اب عنقریب اس کی سزا تمہیں چمٹ جانے والی ہوگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ! آپ لوگوں سے) کہہ دیجئے کہ اگر تم اسے نہیں پکارتے تو میرے پروردگار کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں۔ تم تو (حق کو) جھٹلا چکے اب جلد ہی اس کی ایسی سزا پاؤ گے جس سے جان چھڑانا محال ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہیں اگرتمہاری دُعا نہ ہوتی تو میرا رب تمہاری بالکل بھی پرواہ نہ کرتا؟سویقیناتم نے جھٹلادیاتوجلدہی(اس کا انجام)چمٹ جانے والاہوگا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say (0 Prophet), |"My Lord will never care about you, if you will not invoke Him. Now since you belied (the truth), the punishment will be inseparable from you.

تو کہہ پرواہ نہیں رکھتا میرا رب تمہاری اگر تم اس کو نہ پکارا کرو سو تم تو جھٹلا چکے اب آگے کو ہونی ہے مٹھ بھیڑ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہہ دیجیے کہ میرے رب کو تمہاری کوئی پروا نہیں اگر نہ ہوتا تمہیں پکارنا اب جبکہ تم نے جھٹلادیا ہے تو عنقریب یہ (عذاب تمہیں) چمٹ کر رہے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، لوگوں سے کہو ” میرے رب کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ 96 پکارو ۔ اب کہ تم نے جھٹلا دیا ہے ، عنقریب وہ سزا پاؤ گے کہ جان چھڑانی محال ہوگی ۔ ” ؏ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ! لوگوں سے ) کہہ دو کہ : میرے پروردگار کو تمہاری ذرا بھی پروا نہ ہوتی ، اگر تم اس کو نہ پکارے ( ٣٠ ) اب جبکہ ( اے کافرو ) تم نے حق کو جھٹلا دیا ہے تو یہ جھٹلانا تمہارے گلے پڑ کر رہے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبران لوگوں سے) کہہ دے مگر تم خدا کو نہ پکارتے رہتے تو میرے مالک کچھ تمہاری پروا نہ ہوتی اب تو تم نے اس کو پیغمبر اور اس کی کیونکہ جھٹلایا تو اس کا وہاں ضرور پڑیگا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ اگر تم (اللہ کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پرواہ نہیں کرتا تو یقینا تم نے جھٹلایا ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) جلد لازم ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم میرے رب کی عبادت و بندگی نہیں کرو گے تو میرا رب بھی تمہاری پرواہ نہ کرے گا۔ تم نے جھٹلایا۔ پس بہت جلد اس کی سزا لازمی طور پر دی جائے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ اگر تم (خدا کو) نہیں پکارتے تو میرا پروردگار بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کرتا۔ تم نے تکذیب کی ہے سو اس کی سزا (تمہارے لئے) لازم ہوگی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: my Lord careth not for you were it not for your prayer. whereas ye have even belied, so presently this denial shall come as the cleaving punishment.

کہ میرا پروردگار تمہاری پرواہ ذرا بھی نہ کرے گا اگر تم عبادت نہ کرو گے سو تم خوب جھٹلاچکے سو عنقریب یہ (تکذیب) وبال بن رہے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ میرے رب کو تمہاری کیا پروا ہے اگر تمہیں دعوت دینا مدنظر نہ ہوتا ۔ سو تم نے اس کی تکذیب کردی تو وہ چیز عنقریب لازم ہوکر رہے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے میرا رب تم لوگوں کی کوئی پروا نہیں کرے گا اگر تمہارا ( اسے ) پکارنا نہ ہوگا ، البتہ تحقیق تم نے ( حق کو ) جھٹلایا ہے ، پس عنقریب یہ ( جھٹلانا ) تمہارے لیے وبالِ جان ثابت ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہہ دو کہ اگر تم اللہ کو نہیں پکارتے تو میرا رب بھی تمہیں یاد نہیں رکھتا (پرواہ نہیں کرتا) تم نے جھٹلا دیا ہے سو اس کی سزا تمہیں ضرور ملے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان سے صاف کہہ دو کہ میرے رب کو تمہاری کیا پرواہ ہے اگر تم لوگ اس کو نہ پکارو اب تم قطعی طور پر جھٹلا چکے ہو سو عنقریب ہی یہ تکذیب تمہارے لیے ایک چمٹ کر رہ جانے والا عذاب بن جائے گی۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ ( کفارِ قریش کو ) کہہ دیجئے کہ اگرتم میرے رب کی عبادت نہیں کروگے تووہ تمہاری پر واہ نہیں کرے گا ، تم تو جھٹلا چکے اب جلد اس کی ( سزاپائو گے ) جس سے جان چھڑانامحال ہوگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ ( ف۱۳۷ ) تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا ( ف۱۳۸ ) تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں اگر تم ( اس کی ) عبادت نہ کرو ، پس واقعی تم نے ( اسے ) جھٹلایا ہے تو اب یہ ( جھٹلانا تمہارے لئے ) دائمی عذاب بنا رہے گا

Translated by

Hussain Najfi

فرما دیجئے: میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں اگر تم ( اس کی ) عبادت نہ کرو ، پس واقعی تم نے ( اسے ) جھٹلایا ہے تو اب یہ ( جھٹلانا تمہارے لئے ) دائمی عذاب بنا رہے گا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say (to the Rejecters): "My Lord is not uneasy because of you if ye call not on Him: But ye have indeed rejected (Him), and soon will come the inevitable (punishment)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), say (to the disbeliever) "It does not matter to my Lord whether you worship Him or not. You have rejected His guidance and your punishment is inevitable."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "My Lord pays attention to you only because of your invocation to Him. But now you have indeed denied. So the torment will be yours forever."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: My Lord would not care for you were it not for your prayer; but you have indeed rejected (the truth), so that which shall cleave shall come.

Translated by

William Pickthall

Say (O Muhammad, unto the disbelievers): My Lord would not concern Himself with you but for your prayer. But now ye have denied (the Truth), therefor there will be judgment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मेरे रब को तुम्हारी कोई परवाह नहीं अगर तुम (उस को) न पुकारो। अब जबकि तुम झुठला चुके हो, तो शीघ्र ही वह चीज़ चिमट जाने वाली होगी।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (عام طور پر لوگوں سے کہہ دیجیے کہ میرا رب تمہاری ذرا بھی پرواہ نہ کرے گا اگر تم عبادت نہ کرو گے سو تم (احکام الہیٰہ کو) جھوٹا سمجھتے ہو تو عنقریب یہ (جھوٹا سمجھنا تمہارے لیے) وبال (جان) ہوگا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی لوگوں سے فرما دیں کہ اگر تم رب کو نہ پکارو تو میرے رب کو تمہاری کوئی پرواہ نہیں ہے جب تم نے جھٹلادیا ہے عن قریب سزا پاؤ گے کہ جس سے جان چھڑانی محال ہوگی۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں سے کہو میرے رب کو تمہارے کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ پکارو۔ اب کہ تم نے جھٹلا دیا ہے ، عنقریب وہ سزا پائو گے کہ جان چھڑانی محال ہوگی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرمادیجیے کہ میرا رب پرواہ نہ کرتا اگر تمہارا پکارنا نہ ہوتا، سو تم نے جھٹلایا سو عنقریب و بال ہو کر رہے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ پروا نہیں رکھتا میرا رب تمہاری اگر تم اس کو نہ پکارا کرو سو تم تو جھٹلا چکے اب آگے کو ہونی ہے مٹھ بھیڑ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ فرما دیجئے اگر تم میرے رب کی عبادت نہ کرو تو میرا رب بھی تمہاری کچھ پروا نہیں کیرگا سو اے کفار تم نے تو احکام الٰہی کی تکذیب کی ہے لہٰذا اب عنقریب یہ تکذیب تم کو چمٹ کر رہے گی