Surat ul Furqan

Surah: 25

Verse: 8

سورة الفرقان

اَوۡ یُلۡقٰۤی اِلَیۡہِ کَنۡزٌ اَوۡ تَکُوۡنُ لَہٗ جَنَّۃٌ یَّاۡکُلُ مِنۡہَا ؕ وَ قَالَ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا ﴿۸﴾

Or [why is not] a treasure presented to him [from heaven], or does he [not] have a garden from which he eats?" And the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."

یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا اور ان ظالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یُلۡقٰۤی
ڈالا جاتا
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
کَنۡزٌ
کوئی خزانہ
اَوۡ
یا
تَکُوۡنُ
ہوتا
لَہٗ
اس کے لیے
جَنَّۃٌ
کوئی باغ
یَّاۡکُلُ
وہ کھاتا
مِنۡہَا
اس میں سے
وَقَالَ
اور کہا
الظّٰلِمُوۡنَ
ظالموں نے
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیروی کرتے
اِلَّا
مگر
رَجُلًا
ایک مرد کی
مَّسۡحُوۡرًا
جو سحر زدہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
یُلۡقٰۤی
ڈال دیا جاتا
اِلَیۡہِ
اس کے پاس
کَنۡزٌ
کوئی خزانہ
اَوۡ
یا
تَکُوۡنُ
ہوتا
لَہٗ
اس کے پاس
جَنَّۃٌ
کوئی باغ
یَّاۡکُلُ
وہ کھاتا
مِنۡہَا
اس میں سے
وَقَالَ
اور کہا
الظّٰلِمُوۡنَ
ظا لموں نے
اِنۡ
نہیں
تَتَّبِعُوۡنَ
تم پیچھے چلتے ہو
اِلَّا
مگر
رَجُلًا
ایک آدمی کے
مَّسۡحُوۡرًا
سحرزدہ
Translated by

Juna Garhi

Or [why is not] a treasure presented to him [from heaven], or does he [not] have a garden from which he eats?" And the wrongdoers say, "You follow not but a man affected by magic."

یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا اور ان ظالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس پر کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا، جس سے یہ (اطمینان کی) روزی کھا سکتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو شدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا جاتایااس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس سے وہ کھاتا اور ظالموں نے کہاکہ تم توایک سحرزدہ آدمی کے پیچھے چلتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or that a treasure is not thrown down to him, or that he has no garden to eat from it?|" And the transgressors said, |"You are following none but a bewitched man.|"

یا آپڑتا اس کے پاس خزانہ یا ہوجاتا اس کے لئے ایک باغ کہ کھایا کرتا اس میں سے، اور کہنے لگے بےانصاف تم پیروی کرتے ہو اس ایک مرد جادو مارے کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا اتارا جاتا اس پر کوئی خزانہ یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھاتا پیتا اور ان ظالموں نے تو یہ تک کہا کہ تم لوگ صرف ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یا اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا ، یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ ﴿اطمینان کی﴾ روزی حاصل کرتا ۔ 16 ” اور ظالم کہتے ہیں ” تم لوگ تو ایک سحر زدہ آدمی 17 کے پیچھے لگ گئے ہو ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا اس کے اوپر کوئی خزانہ ہی آپڑتا ، یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس میں سے یہ کھایا کرتا ۔ اور یہ ظالم ( مسلمانوں سے ) کہتے ہیں کہ : تم جس کے پیچھے چل رہے ہو ، وہ اور کچھ نہیں ، بس ایک شخص ہے جس پر جادو ہوگیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا آسمان سے) ایک 5 خزانہ کیوں نہیں اس پر ڈالا گیا یا (خیر یہ بھی نہیں تو) ایک باغ تو اس کا ہوتا جس میں 6 سے وہ کھاتا رہتا اور یہ ظالم 7 کہتے ہیں تم تو آپ شخص کے تابعدار بن گئے ہو جس پر کسی نے جادو کردیا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کے پاس (غیب سے) کوئی خزانہ آپڑتا یا ان کے لئے کوئی باغ ہوتا کہ اس میں سے کھایا کرتے۔ اور یہ ظالم یوں کہتے ہیں کہ تم صرف ایک جادوزدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا اسے کوئی خزانہ دے دیا ہوتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتی کہ اس میں سے کھایا کرتا۔ اور یہ ظالم کہتے ہیں کہ تم ایک جادو میں مبتلا شخص کے پیچھے چل رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, whereforeis not there cast down unto him a treasure or he has a garden whereof he may eat! And the wrong-doeray: ye follow only a man bewitched.

یا اس کے پاس کوئی خزانہ غیب سے آپڑتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس سے یہ کھاتا (پیتا) ۔ اور (یہ) ظالم کہتے ہیں کہ تم لوگ تو بس ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کررہے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا اس کیلئے کوئی خزانہ اتارا جاتا یا اس کیلئے کوئی باغ ہوتا ، جس سے وہ اپنی معاش حاصل کرتا؟ اور ان ظالموں نے کہا کہ تم لوگ تو بس ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے لگ لیے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

یا اس کی طرف کوئی ( غیبی ) خزانہ ڈالا جاتا یا اس کے لیے کوئی باغ ہوتا جس سے یہ کھاتا ( اور روزی پاتا ) اور ظالم لوگوں نے ( ایمان والو سے ) کہا تم تو فقط ایک جادو کیے ہوئے آدمی کی پیروی کررہے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا ‘ یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں سے کھایا کرتا۔ “ اور ظالم تو کہتے ہیں کہ تم جادو میں مبتلا ایک مرد کی پیروی کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا اس کے لیے غیب سے کوئی خزانہ آپڑتا، یا اس کے پاس کم از کم کوئی ایسا باغ ہوتا جس سے یہ خود کھایا پیا کرتا اور یہ ظالم تو مسلمانوں سے یہاں تک کہتے ہیں کہ تم لوگ تو بس جادو کے مارے ہوئے ایک شخص کے پیچھے چلتے ہو۔

Translated by

Noor ul Amin

اس پر کوئی خزانہ ہی اتاردیاجاتایااس کاکوئی باغ ہی ہوتاجس سے یہ ( اطمینان کی ) روزی کھاسکتا ، اور ظالم کہتے ہیں کہ ’’ تم ایک جادوگرآدمی کے پیچھے لگ گئے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا غیب سے انھیں کوئی خزانہ مل جاتا یا ان کا کوئی باغ ہوتا جس میں سے کھاتے ( ف۱۸ ) اور ظالم بولے ( ف۱۹ ) تم تو پیروی نہیں کرتے مگر ایک ایسے مرد کی جس پر جادو ہوا ( ف۲۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا اس کی طرف کوئی خزانہ اتار دیا جاتا یا ( کم از کم ) اس کا کوئی باغ ہوتا جس ( کی آمدنی ) سے وہ کھایا کرتا اور ظالم لوگ ( مسلمانوں ) سے کہتے ہیں کہ تم تو محض ایک سحر زدہ شخص کی پیروی کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

یا اس پر کوئی خزانہ اتارا جاتا یا اس کے لئے کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ کھاتا؟ اور ظالموں نے تو ( یہاں تک ) کہہ دیا کہ تم ایک ایسے شخص کی پیروی کر رہے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Or (Why) has not a treasure been bestowed on him, or why has he (not) a garden for enjoyment?" The wicked say: "Ye follow none other than a man bewitched."

Translated by

Muhammad Sarwar

Why has a treasure not been laid out for him or a garden from which he could eat been given to him." The unjust ones say, "You are merely following a bewitched person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Or (why) has not a treasure been granted to him, or why has he not a garden whereof he may eat" And the wrongdoers say: "You follow none but a man bewitched."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or (why is not) a treasure sent down to him, or he is made to have a garden from which he should eat? And the unjust say: You do not follow any but a man deprived of reason.

Translated by

William Pickthall

Or (why is not) treasure thrown down unto him, or why hath he not a paradise from whence to eat? And the evil-doers say: Ye are but following a man bewitched.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या इस की ओर कोई ख़ज़ाना ही डाल दिया जाता या इस के पास कोई बाग़ होता, जिस से यह खाता।" और इन ज़ालिमों का कहना है, "तुम लोग तो बस एक ऐसे व्यक्ति के पीछे चल रहे हो जो जादू का मारा हुआ है!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا اس کے پاس (غیب سے) کوئی خزانہ آپڑتا یا اس کے پاس کوئی (غیبی) باغ ہوتا جس سے یہ کھایا کرتا اور (ایمان داروں سے) یہ ظالم یوں (بھی) کہتے ہیں کہ تم لوگ ایک مسلوب العقل آدمی کی راہ پر چل رہے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یا اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتاردیا جاتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ روزی حاصل کرتا۔ ظالم کہتے ہیں تم لوگ تو ایک سحر زدہ شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہو۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا اور کچھ نہیں تو اس کے لیے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا ‘ یا اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا جس سے یہ (اطمینان کی ) روزی حاصل کرتا ‘ اور یہ ظالم کہتے ہیں تم لوگ تو ایک سحرزدہ آدمی کے پیچھے لگ گئے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا اس کی طرف کوئی خزانہ ڈال دیا جاتا، یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا جس میں سے کھاتا، اور ظالموں نے کہا کہ تم ایسے ہی آدمی کا اتباع کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا آپڑتا اس کے پاس خزانہ یا ہوجاتا اس کے لیے ایک باغ کہ کھایا کرتا اس میں سے اور کہنے لگے بےانصاف تم پیروی کرتے ہو اس ایک مرد جادو مارے کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا اس کی طرف کوئی خزانہ ہی آپڑتا یا اگر یہ بھی نہ ہوتا تو اس کے پاس کوئی باغ ہی ہوتا کہ اس باغ میں سے وہ کھایا کرتا اور یہ ظالم یوں کہتے ہیں کہ تم لوگ بس ایک ایسے شخص کے پیچھے چل رہے ہو جو سحر زدہ اور مسلو العقل ہے