Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 11

سورة النمل

اِلَّا مَنۡ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسۡنًۢا بَعۡدَ سُوۡٓءٍ فَاِنِّیۡ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۱﴾

Otherwise, he who wrongs, then substitutes good after evil - indeed, I am Forgiving and Merciful.

لیکن جو لوگ ظلم کریں پھر اس کے عوض نیکی کریں اس برائی کے پیچھے تو میں بھی بخشنے والا مہربان ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس نے
ظَلَمَ
ظلم کیا
ثُمَّ
پھر
بَدَّلَ
اس نے بدل دیا
حُسۡنًۢا
نیکی سے
بَعۡدَ
بعد
سُوۡٓءٍ
برائی کے
فَاِنِّیۡ
تو بےشک میں
غَفُوۡرٌ
بہت بخشنے والا ہوں
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم کرنے والا ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر
مَنۡ
جس نے
ظَلَمَ
ظلم کیا
ثُمَّ
پھر
بَدَّلَ
بدل دیا
حُسۡنًۢا
بھلائی سے
بَعۡدَ سُوۡٓءٍ
برائی کے بعد
فَاِنِّیۡ
پھر یقیناً میں
غَفُوۡرٌ
بے حد بخشنے والا
رَّحِیۡمٌ
نہایت رحم والاہوں
Translated by

Juna Garhi

Otherwise, he who wrongs, then substitutes good after evil - indeed, I am Forgiving and Merciful.

لیکن جو لوگ ظلم کریں پھر اس کے عوض نیکی کریں اس برائی کے پیچھے تو میں بھی بخشنے والا مہربان ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ڈرتا تو وہ ہے جس نے کوئی ظلم کیا ہو پھر اگر اس نے (بھی) برائی کے بعد (اپنے اعمال کو) نیکی سے بدل لیا تو میں یقینا بخشنے والا مہربان ہوں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرجس نے ظلم کیا پھر اُس نے بُرائی کوبھلائی سے بدل دیا تو یقینامیں بے حد بخشنے والا،نہایت رحم والا ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

except him who did wrong, then after (having done) evil, replaced (it) with good, then I am Most-Forgiving, Very-Merciful.

مگر جس نے زیادتی کی پھر بدلے میں نیکی کی برائی کے پیچھے تو میں بخشنے والا مہربان ہوں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سوائے اس کے جس نے کوئی ظلم کیا ہو پھر اس نے بدل دیا برائی کو نیکی سے تو یقیناً میں بہت بخشنے والا بیحد مہربان ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

except he who has committed some wrong. But if he substitutes good in place of evil, I am Most Forgiving, Most Compassionate.

الا یہ کہ کسی نے قصور کیا ہو ۔ 14 پھر اگر برائی کے بعد اس نے بھلائی سے ﴿اپنے فعل کو﴾ بدل لیا تو میں معاف کرنے والا مہربان ہوں ۔ 15

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

الا یہ کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہو ۔ ( ٤ ) پھر وہ برائی کے بعد اسے بدل کر اچھے کام کرلے ، تو میں بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر جس پیغمبر نے کوئی قصور کیا (یعنی صغیرہ گناہ) پھر برائی کے بعد بدل کر بھلائی کی تو میں بخشنے والا مہربان ہوں 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو بیشک میں بخشنے والا مہربان ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے اس کے اگر کسی سے کوتاہی ہوجائے۔ اور پھر وہ اسکو نیکی سے بدل لے تو بیشک میں بہت زیادہ معاف کرنے والا نہایت مہربان ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا مہربان ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Excepting any who may have done wrong and thereafter changeth evil for good then verily I am Forgiving, Merciful.

ہاں البتہ جس سے کوئی قصور ہوجائے پھر برائی کے بعد بجائے اس کے نیک کام کرے تو میں بڑا مغفرت والا ہوں بڑا رحمت والا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہاں! مگر جو کسی برائی کا مرتکب ہوا ، پھر اس نے برائی کے بعد اس کو بھلائی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا اور مہربان ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

سوائے اس کے جس نے ظلم کیا پھر ( اس کو ) برائی کے بعد ( پیچھے ) اچھائی سے بدل لیا ، پس بے شک میں مغفرت کرنے رحم کرنے والا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہاں ! جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں بخشنے والا، مہربان ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جس نے ظلم کیا ہو پھر اس کے بارے میں بھی قانون یہ ہے کہ اگر اس نے برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں اس کو بھی معاف کر دونگا کیونکہ میں یقینی طور پر بڑا ہی بخشنے والا نہایت ہی مہربان ہوں

Translated by

Noor ul Amin

ڈرتاتو وہ ہے جس نے کوئی ظلم کیا ہو پھر اگراس نے برائی کے بعد ( اعمال کو ) نیکی سے بدل لیاتومیں یقینا بخشنے والامہربان ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں جو کوئی زیادتی کرے ( ف۱٤ ) پھر برائی کے بعد بھلائی سے بدلے تو بیشک میں بخشنے والا مہربان ہوں ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر جس نے ظلم کیا پھر برائی کے بعد ( اسے ) نیکی سے بدل دیا تو بیشک میں بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہوں

Translated by

Hussain Najfi

سوائے اس کے جو کوئی زیادتی کرے پھر وہ برائی کو اچھائی سے بدل دے تو بےشک میں بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But if any have done wrong and have thereafter substituted good to take the place of evil, truly, I am Oft-Forgiving, Most Merciful.

Translated by

Muhammad Sarwar

Only the unjust become afraid in My presence. Even to these people who replace their bad deeds by good ones, I am All-forgiving and All-merciful.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Except him who has done wrong and afterwards has changed evil for good; then surely, I am Oft-Forgiving, Most Merciful."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Neither he who has been unjust, then he does good instead after evil, for surely I am the Forgiving, the Merciful:

Translated by

William Pickthall

Save him who hath done wrong and afterward hath changed evil for good. And lo! I am Forgiving, Merciful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सिवाय उस के जिस ने कोई ज़्यादती की हो। फिर बुराई के पश्चात उसे भलाई से बदल दिया, तो मैं भी बड़ा क्षमाशील, अत्यन्त दयावान हूँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں مگر جس سے کوئی قصور (یعنی لغزش سرزد) ہوجائے (3) پھر برائی (ہوجانے کے) بعد بجائے اس کے نیک کام کرے (یعنی توبہ کرے) تو میں مغفرت والا رحمت والا ہوں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

الا یہ کہ کسی نے قصور کیا ہو۔ اگر اس نے برائی کے بعد نیکی کی تو میں معاف کرنے والا ہوں۔ مہربان ہوں۔ (١١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

الا یہ کہ کس نے قصور کیا ہو۔ پھر اگر برائی کے بعد اس نے بھلائی سے (اپنے فعل کو) بدل لیا تو میں معاف کرنے والا مہربان ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر جس نے ظلم کیا پھر اس نے گناہ کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا تو میں مغفرت کرنے والا ہوں رحمت والا ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر جس نے زیادتی کی پھر بدلے میں نیکی کی برائی کے پیچھے تو میں بخشنے والا مہربان ہوں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر ہاں جس سے کوئی کوتاہی ہوجائے پھر وہ برائی کے بعد بھلائی سے اس کی تلافی کردے تو میں بڑی مغفرت کرنے والا نہایت مہربان ہوں