Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 18

سورة النمل

حَتّٰۤی اِذَاۤ اَتَوۡا عَلٰی وَادِ النَّمۡلِ ۙ قَالَتۡ نَمۡلَۃٌ یّٰۤاَیُّہَا النَّمۡلُ ادۡخُلُوۡا مَسٰکِنَکُمۡ ۚ لَا یَحۡطِمَنَّکُمۡ سُلَیۡمٰنُ وَ جُنُوۡدُہٗ ۙ وَ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۱۸﴾

Until, when they came upon the valley of the ants, an ant said, "O ants, enter your dwellings that you not be crushed by Solomon and his soldiers while they perceive not."

جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیو نٹیو! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ ، ایسا نہ ہو کہ بے خبری میں سلیمان اور اسکا لشکر تمہیں روند ڈالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَاۤ
جب
اَتَوۡا
وہ آئے
عَلٰی وَادِ
وادی پر
النَّمۡلِ
چیونٹیوں کی
قَالَتۡ
کہنے لگی
نَمۡلَۃٌ
ایک چیونٹی
یّٰۤاَیُّہَا
اے
النَّمۡلُ
چیونٹیو
ادۡخُلُوۡا
داخل ہوجاؤ
مَسٰکِنَکُمۡ
اپنے گھروں میں
لَایَحۡطِمَنَّکُمۡ
نہ کچل ڈالیں تم کو
سُلَیۡمٰنُ
سلیمان
وَجُنُوۡدُہٗ
اور لشکر اس کے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ شعور نہ رکھتے ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
حتیٰ کہ
اِذَاۤ
جب
اَتَوۡا
وہ آئے
عَلٰی
اوپر
وَادِ
وادی کے
النَّمۡلِ
چیونٹیوں کی
قَالَتۡ
کہا
نَمۡلَۃٌ
ایک چیونٹی نے
یّٰۤاَیُّہَا
اے
النَّمۡلُ
چیونٹیو
ادۡخُلُوۡا
داخل ہو جاؤ
مَسٰکِنَکُمۡ
اپنے گھروں میں
لَایَحۡطِمَنَّکُمۡ
نہ کچل ڈالے تمہیں
سُلَیۡمٰنُ
سلیمان
وَجُنُوۡدُہٗ
اور اس کے لشکر
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہ شعور رکھتے ہوں
Translated by

Juna Garhi

Until, when they came upon the valley of the ants, an ant said, "O ants, enter your dwellings that you not be crushed by Solomon and his soldiers while they perceive not."

جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیو نٹیو! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ ، ایسا نہ ہو کہ بے خبری میں سلیمان اور اسکا لشکر تمہیں روند ڈالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہاں تک جب وہ چیونٹیوں کی ایک وادی پر پہنچے تو ایک چیونٹی بول اٹھی، چیونٹیو ! اپنے اپنے بلوں میں گھس جاؤ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تمہیں روند ڈالیں اور انہیں پتہ بھی نہ چلے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حتیٰ کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں آئے توایک چیونٹی نے کہا:’’اے چیونٹیو!اپنے گھروں میں داخل ہوجاؤ کہیں سلیمان اور اُس کے لشکر تمہیں کچل نہ ڈالیں اوروہ شعورنہ رکھتے ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

until when they reached the valley of the ants, one of the ants said, |"0 ants, enter your dwelling places, lest Sulaiman and his armies crush you unknowingly.|"

یہاں تک کہ جب پہنچے چیونٹیوں کے میدان پر کہا ایک چیونٹی نے اے چیونٹیو گھس جاؤ اپنے گھروں میں نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اس کی فوجیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا : اے چیونٹیو ! تم سب اپنے بلوں میں گھس جاؤ کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان ( علیہ السلام) اور اس کے لشکر تمہیں کچل کر رکھ دیں اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿ایک مرتبہ وہ ان کے ساتھ کوچ کر رہا تھا﴾ یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا ” اے چیونٹیو ، اپنے بلوں میں گھس جاؤ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان ( علیہ السلام ) اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔ 24

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ ایک دن جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا : چیونٹیو ! اپنے اپنے گھروں میں گھس جاؤ ، کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پیس ڈالے ، اور انہیں پتہ بھی نہ چلے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب وادی نمل چیونٹیوں کے میدان میں ج وشام میں ہے یا طائف میں 2 پہنچنے تو ایک لنگڑی چیونٹی نے کہا چیونٹیو اپنے بلوں میں گھس جائو کہیں تم کو سلیمان اور اس کے لشکر والے بیخبر میں کچل نہ ڈالیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو ! اپنے اپنے بلوں میں داخل ہوجاؤ ، کہیں تم کو سلیمان (علیہ السلام) اور ان کے لشکری کچل نہ دیں اور ان کو اس کی خبر بھی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا۔ اے چیونٹیو ! اپنے بلوں میں گھس جائو۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان (علیہ السلام) اور ان کا لشکر تمہیں روند ڈالیں اور انہیں خبر ہی نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Until when they came unto the valley of the ants, an ant said: O ants! enter Your habitations lest Sulaiman and his hosts crush you while they perceive not.

یہاں تک کہ ایک مرتبہ جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے ۔ ایک چیونٹی نے کہا کہ اے چیونٹیو اپنے سوراخوں میں جاگھسو کہیں سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں روند نہ ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے ، ایک چیونٹی نے کہا: اے چیونٹیو! اپنے سوراخوں میں گھس جاؤ کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں پامال نہ کر ڈالے اور انہیں اس کا احساس بھی نہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہاں تک کہ ( ایک مرتبہ سفر کرتے ہوئے ) جب چیونٹیوں کی وادی میں آئے ( تو ) ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! اپنے ٹھکانوں ( بلوں ) میں داخل ہوجاؤ ( تاکہ ) تمہیں ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) اور ان کا لشکر کچل نہ ڈالے اور ان کو پتا بھی نہ چلے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا چیونٹیو ! اپنے اپنے بلوں میں داخل ہوجاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر نظم و ترتیب کے لیے ان کو روکا جاتا یہاں تک کہ ایک مرتبہ چلتے چلتے جب وہ چیونٹیوں کی ایک وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے آواز دی کہ اے چیونٹیو ! گھس جاؤ تم اپنے اپنے بلوں میں کہیں ایسا نہ ہو کہ رونڈ ڈالیں تم کو سلیمان اور ان کے لشکر درآنحالیکہ انکو اس کی خبر بھی نہ ہو

Translated by

Noor ul Amin

یہا ں تک کہ وہ چیونٹیوں کی ایک وادی پر پہنچے توایک چیونٹی بولی!’’چیونٹیوں تم سب اپنے بلوں میں گھس جائوایسانہ ہوکہ سلیمان اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں پتہ نہ چلے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے نالے پر آئے ( ف۲۷ ) ایک چیونٹی بولی ( ف۲۸ ) اے چیونٹیو! اپنے گھروں میں چلی جاؤ تمہیں کچل نہ ڈالیں سلیمان اور ان کے لشکر بےخبری میں ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب وہ ( لشکر ) چیونٹیوں کے میدان پر پہنچے تو ایک چیونٹی کہنے لگی: اے چیونٹیو! اپنی رہائش گاہوں میں داخل ہو جاؤ کہیں سلیمان ( علیہ السلام ) اور ان کے لشکر تمہیں کچل نہ دیں اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب وہ چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو! اپنے اپنے بلوں میں گھس جاؤ ۔ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں کچل ڈالے اور انہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

At length, when they came to a (lowly) valley of ants, one of the ants said: "O ye ants, get into your habitations, lest Solomon and his hosts crush you (under foot) without knowing it."

Translated by

Muhammad Sarwar

When they arrived in the valley of the ants, one ant said to the others, "Enter your dwellings lest you be carelessly crushed by Soloman and his army."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Till, when they came to the valley of the ants, one of the ants said: "O ants! Enter your dwellings, lest Sulayman and his armies should crush you, while they perceive not."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Until when they came to the valley of the Naml, a Namlite said: O Naml! enter your houses, (that) Sulaiman and his hosts may not crush you while they do not know.

Translated by

William Pickthall

Till, when they reached the Valley of the Ants, an ant exclaimed: O ants! Enter your dwellings lest Solomon and his armies crush you, unperceiving.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यहाँ तक कि जब वे चींटियों की घाटी में पहुँचे तो एक चींटी ने कहा, "ऐ चींटियों! अपने घरों में प्रवेश कर जाओ। कहीं सुलैमान और उस की सेनाएँ तुम्हें कुचल न डालें और उन्हें एहसास भी न हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے ایک میدان میں آئے تو ایک چیونٹی نے (دوسری چیونٹوں سے) کہا کہ اے چیونٹیو اپنے اپنے سوراخوں میں جا گھسو کہیں تم کو سلیمان (علیہ السلام) اور انکا لشکر بیخبر ی میں نہ کچل ڈالیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو اپنے بلوں میں داخل ہوجاؤ کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔ “ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(ایک مرتبہ وہ ان کے ساتھ کوچ کر رہا تھا) یہاں تک کہ جب یہ سب چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو ، اپنے بلوں میں گھس جائو کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تمہیں کچل ڈالیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں آئے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ اے چیونٹیو ! اپنے رہنے کی جگہوں میں گھس جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور ان کا لشکر تمہیں کچل کے رکھ دیں اور انہیں خبر بھی نہ ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ پہنچے چیونٹیوں کے میدان پر کہا ایک چیونٹی نے اے چیونٹیو ! گھس جاؤ اپنے گھروں میں نہ پیس ڈالے تم کو سلیمان اور اس کی فوجیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ جب سلیمان (علیہ السلام) اور اس کے لشکرچیونٹیوں کے ایک میدان پر پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو ! اپنے اپنے سوراخوں میں گھس جائو کہیں ایسا نہ ہو کہ سلیمان (علیہ السلام) اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو