37 That is, "The letter l s important for several reasons: (1) It has reached me in an unusual way. Instead of an envoy it has been brought and dropped at me by a bird. (2) It is from Solomon, the great ruler of Palestine and Syria. (3) It has heen begun with the name of AIIah, the Compassionate, and Merciful, which is an unusual way of correspondence and is not followed by any kingdom in the world. l41 Then, it is also unusual that a letter should be written only in the name of AIIah, the Exalted, spare from alI other gods and goddesses. (5) The most important thing in it is that it quite clearly and plainly invites us to give up rebellion and adopt obedience and present ourselves before Solomon in submission (or as MUSlImS)." "Present yourselves as Muslim" can have two meanings: (I) "Present yourselves in submission"; and (2) "present yourselves as Muslims (after embracing lslam)." The tirst meaning is in accordance with the Prophet Solomon's position as a ruler, and the second with his position as a Prophet. Probably this comprehensive word was used in order to convey both the meanings through the letter. The same sort of invitation has always been extended by Islam to independent nations and governments that they should either accept Islam and become equal partners in the Islamic system of life, or surrender political independence and submit to the system of Islam and pay Jizyah
سورة النمل حاشیہ نمبر : 37
یعنی خط کی اہمیت کئی وجوہ سے ہے ، ایک یہ کہ وہ عجیب غیر معمولی طریقے سے آیا ہے ، بجائے اس کے کہ کوئی سفارت اسے لاکر دیتی ، ایک پرندے نے اسے لاکر مجھ پر ٹپکا دیا ہے ، دوسرے یہ کہ وہ فلسطین و شام کے عظیم فرمانروا سلیمان کی جانب سے ہے ، تیسرے یہ کہ اسے اللہ رحمن و رحیم کے نام سے شروع کیا گیا ہے ، حالانکہ دنیا میں کہیں کسی سلطنت کے مراسلوں میں یہ طریقہ استعمال نہیں کیا جاتا ، پھر سب دیوتاؤں کو چھوڑ کر صرف خدائے بزرگ و برتر کے نام پر خط لکھنا بھی ہماری دنیا میں ایک غیر معمولی بات ہے ، ان سب باتوں کے ساتھ یہ امر اس کی اہمیت کو اور زیادہ بڑھا دیتا ہے کہ اس میں بالکل صاف صاف ہم کو یہ دعوت دی گئی ہے کہ ہم سرکشی چھوڑ کر اطاعت اختیار کرلیں اور تابع فرمان بن کر یا مسلمان ہوکر سلیمان کے آگے حاضر ہوجائیں ۔
مسلم ہوکر حاضر ہونے کے دو مطلب ہوسکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ مطیع بن کر حاضر ہوجاؤ ، دوسرے یہ کہ دین اسلام قبول کر کے حاضر ہوجاؤ ، پہلا مفہوم حضرت سلیمان کی شان فرماں روائی سے مطابقت رکھتا ہے اور دوسرا مفہوم ان کی شان پیغمبری سے ۔ غالبا یہ جامع لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے کہ خط میں یہ دونوں مقاصد شامل تھے ۔ اسلام کی طرف سے خود مختار قوموں اور حکومتوں کو ہمیشہ یہی دعوت دی گئی ہے کہ یا تو دین حق قبول کرو اور ہمارے ساتھ نظام اسلامی میں برابر کے حصہ دار بن جاؤ ، یا پھر اپنی سیاسی خود مختاری سے دست بردار ہوکر اسلامی نظام کی ماتحتی قبول کرلو اور سیدھے ہاتھ سے جزیہ دو ۔