Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 32

سورة النمل

قَالَتۡ یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَؤُا اَفۡتُوۡنِیۡ فِیۡۤ اَمۡرِیۡ ۚ مَا کُنۡتُ قَاطِعَۃً اَمۡرًا حَتّٰی تَشۡہَدُوۡنِ ﴿۳۲﴾

She said, "O eminent ones, advise me in my affair. I would not decide a matter until you witness [for] me."

اس نے کہا اے میرے سردارو! تم میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو ۔ میں کسی امر کا قطعی فیصلہ جب تک تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو نہیں کیا کرتی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَؤُا
سردارو
اَفۡتُوۡنِیۡ
جواب دو مجھے
فِیۡۤ اَمۡرِیۡ
میرے معاملے میں
مَا
نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
قَاطِعَۃً
قطعی فیصلہ کرنے والی
اَمۡرًا
کسی کام کا
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَشۡہَدُوۡنِ
تم موجود ہو میرے پاس
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَتۡ
ملکہ نے کہا
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَؤُا
سردارو
اَفۡتُوۡنِیۡ
مجھے مشورہ دو
فِیۡۤ اَمۡرِیۡ
میرےاس مسئلے میں
مَا
نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
قَاطِعَۃً
فیصلہ کرنے والی
اَمۡرًا
کسی کام کا
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَشۡہَدُوۡنِ
تم میرے پاس حاضر ہو جاؤ
Translated by

Juna Garhi

She said, "O eminent ones, advise me in my affair. I would not decide a matter until you witness [for] me."

اس نے کہا اے میرے سردارو! تم میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو ۔ میں کسی امر کا قطعی فیصلہ جب تک تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو نہیں کیا کرتی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ خط سنا کر) ملکہ کہنے لگی : اے اہل دربار ! میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو ۔ جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو میں کسی معاملہ کو طے نہیں کیا کرتی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ملکہ نے کہا: ’’اے سردارو! میرے اس مسئلہ میں مجھے مشورہ دومیں کسی معاملے کا فیصلہ کرنے والی نہیں ہوں یہاں تک کہ تم میرے پاس حاضرہو

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

She said, |"0 chieftains, advise me in the matter I have (before me). I am not the one who decides a matter absolutely unless you are present with me.|"

کہنے لگی اے دربار والوں مشورہ دو مجھ کو میرے کام میں میں طے نہیں کرتی کوئی کام تمہارے حاضر ہونے تک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس نے کہا : اے سردارو ! میرے اس معاملے میں آپ لوگ مجھے مشورہ دیں۔ میں کسی معاملے میں بھی حتمی فیصلہ نہیں کرتی جب تک آپ لوگ موجود نہ ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿خط سنا کر﴾ ملکہ نے کہا ” اے سرداران قوم ، میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو ، میں کسی معاملہ کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں ۔ 38

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ملکہ نے کہا : قوم کے سردارو ! جو مسئلہ میرے سامنے آیا ہے اس میں مجھے فیصلہ کن مشورہ دو ۔ میں کسی مسئلے کا حتمی فیصلہ اس وقت تک نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس موجود نہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(خط کا مضمون سناکر) بلقیس کہنے لگی سردار و اب اس معاملہ میں اپنی رائے مجھ سے بیان کرو میں تو کسی معاملہ کا آخری فیصلہ اس وقت تک نہیں کرتی جب تک تم لوگوں حاض رنہ ہو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہنے لگی اے سردارو ! میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو جب تک تم لوگ حاضر نہ ہو (مشورہ نہ دو ) میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ملکہ نے ) کہا اے سردارو ! میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو میں اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس موجود نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(خط سنا کر) وہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، جب تک تم حاضر نہ ہو (اور صلاح نہ دو) میں کسی کام کو فیصل کرنے والی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

She said: O chiefs! counsel me in my affair. I am wont not to resolve on any affair until ye are present with me.

(پھر) بولی اے اہل دربار مجھ کو میرے معاملہ میں رائے دو میں کبھی کسی معاملہ کا فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم (میرے پاس) موجودہ نہ ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: اے درباریو! میرے اس معاملے میں مجھے رائے دو! میں کسی معاملے کا اس وقت تک فیصلہ نہیں کرتی ، جب تک آپ لوگ موجود نہ ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس ( ملکہ ) نے کہا اے ( قوم کے ) سردارو! میرے ( اس ) معاملے میں مجھے مشورہ دو ، میں کسی کام کا ( اس وقت تک ) فیصلہ کرنے والی نہیں ہوں جب تک کہ تم حاضر ہوجاؤ ( اور مشورہ دو ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

خط سنا کہ کہنے لگی کہ اے اہل دربار ! میرے اس معاملہ میں مجھے مشورہ دو جب تک تم حاضر نہ ہو ( اور مشورہ نہ دو ) میں کسی کام کا فیصلہ کرنے والی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہنے لگی اے دربار والو مجھے مشورہ دو میرے اس اہم معاملے میں کہ میں کسی بھی اہم معاملے کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک کہ تم میرے پاس حاضر نہ ہوؤ اور اپنی رائے پیش نہ کردو

Translated by

Noor ul Amin

ملکہ کہنے لگی اے اہل دربار! میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دومیں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کروں گی جب تک کسی معاملے میں تمہاری موجودگی اور رائے نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولی اے سردارو! میرے اس معاملے میں مجھے رائے دو میں کسی معاملے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم میرے پاس حاضر نہ ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ملکہ نے ) کہا: اے دربار والو! تم مجھے میرے ( اس ) معاملہ میں مشورہ دو ، میں کسی کام کا قطعی فیصلہ کرنے والی نہیں ہوں یہاں تک کہ تم میرے پاس حاضر ہو کر ( اس اَمر کے موافق یا مخالف ) گواہی دو

Translated by

Hussain Najfi

چنانچہ ملکہ نے کہا: اے سردارانِ قوم! تم مجھے میرے اس معاملہ میں رائے دو ( کیونکہ ) میں کبھی کسی معاملہ کا کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

She said: "Ye chiefs! advise me in (this) my affair: no affair have I decided except in your presence."

Translated by

Muhammad Sarwar

She said, "My officials, what are your views on this matter? I will not decide until I have your views.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

She said: "O chiefs! Advise me in case of mine. I decide no case till you are present with me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

She said: O chiefs! give me advice respecting my affair: I never decide an affair until you are in my presence.

Translated by

William Pickthall

She said: O chieftains! Pronounce for me in my case. I decide no case till ye are present with me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "ऐ सरदारों! मेरे मामलें में मुझे परामर्श दो। मैं किसी मामले का फ़ैसला नहीं करती, जब तक कि तुम मेरे पास मौजूद न हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میرے مقابلے میں تکبر مت کرو اور میرے پاس مطیع ہو کر چلے آؤ بلقیس نے کہا کہ اہل دربار تم مجھ کو اس معاملے میں رائے دو (کہ مجھ کو سلیمان (علیہ السلام) کے ساتھ کیا معاملہ کرنا چاہیے اور) میں کسی بات کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ملکہ نے کہا اے سرداران قوم ! میرے معاملے میں مجھے مشورہ دو کیونکہ میں تمہارے بغیر کسی معاملہ کا فیصلہ نہیں کرتی۔ (٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(خط سنا کر) ملکہ نے کہا اے سرداران قوم ، میرے اس معاملے میں مجھ یمشورہ دو ، میں کسی معاملہ کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگی اے دربار والو ! تم میرے معاملہ میں مجھے مشورہ دو میں کسی بات کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک کہ تم میرے پاس موجود نہ ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہنے لگی اے دربار والو مشورہ دو مجھ کو میرے کام میں میں طے نہیں کرتی کوئی کام تمہارے حاضر ہونے تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلقین نے کہا اے اہل دربار تم مجھ کو میرے اس معاملہ میں مشورہ دو اس وقت تک کسی بات کا قطعی فیصلہ نہیں کیا کرتی جب تک تم لوگ میرے پاس موجود نہ ہو