Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 41

سورة النمل

قَالَ نَـکِّرُوۡا لَہَا عَرۡشَہَا نَنۡظُرۡ اَتَہۡتَدِیۡۤ اَمۡ تَکُوۡنُ مِنَ الَّذِیۡنَ لَا یَہۡتَدُوۡنَ ﴿۴۱﴾

He said, "Disguise for her her throne; we will see whether she will be guided [to truth] or will be of those who is not guided."

حکم دیا کہ اس تخت میں کچھ پھیر بدل کر دو تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ راہ پالیتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راہ نہیں پاتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
نَـکِّرُوۡا
انجانا کر دو
لَہَا
اس کے لیے
عَرۡشَہَا
تخت اس کا
نَنۡظُرۡ
ہم دیکھتے ہیں
اَتَہۡتَدِیۡۤ
کیا وہ ہدایت پاتی ہے
اَمۡ
یا
تَکُوۡنُ
ہوتی ہے وہ
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے جو
لَایَہۡتَدُوۡنَ
نہیں وہ ہدایت پاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
نَـکِّرُوۡا
بدل دو
لَہَا
اس کے لئے
عَرۡشَہَا
تخت اس کا
نَنۡظُرۡ
ہم دیکھتے ہیں
اَتَہۡتَدِیۡۤ
کیا وہ ہدایت حاصل کرتی ہے
اَمۡ
یا
تَکُوۡنُ
وہ ہے
مِنَ الَّذِیۡنَ
ان میں سے جو
لَایَہۡتَدُوۡنَ
نہیں ہدایت پاتے
Translated by

Juna Garhi

He said, "Disguise for her her throne; we will see whether she will be guided [to truth] or will be of those who is not guided."

حکم دیا کہ اس تخت میں کچھ پھیر بدل کر دو تاکہ معلوم ہو جائے کہ یہ راہ پالیتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو راہ نہیں پاتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر (درباریوں سے) کہا : اس کے تخت کا حلیہ تبدیل کردو۔ ہم یہ دیکھیں گے کہ آیا وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں سے ہے جو راہ راست پر نہیں آسکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سلیمان نے کہا: ’’اُسے اُس کاتخت بدل کردو،ہم دیکھتے ہیں کہ کیاوہ سمجھ پاتی ہے یا وہ اُن میں سے جو ہدایت نہیں پاتے؟‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Disguise the throne for her, and we will see whether she discovers the truth or she is one of those who have no guidance.|"

کہا روپ بدل دکھلاؤ اس عورت کے آگے اس کے تخت کا ہم دیکھیں سمجھ پاتی ہے یا ان لوگوں میں ہوتی ہے جن کو سمجھ نہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

سلیمان ( علیہ السلام) نے کہا کہ اس کے لیے اس کے تخت کی ہیئت ذرا بدل دو ہم دیکھیں کہ وہ پہچان پاتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہوتی ہے جو نہیں پہچان پاتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

سلیمان 50 ( علیہ السلام ) نے کہا ” انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو ، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو راہ راست نہیں پاتے ۔ ” 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

سلیمان نے ( اپنے خدام سے ) کہا کہ : اس ملکہ کے تخت کو اس کے لیے اجنبی بنا دو ۔ ( ١٥ ) دیکھیں وہ اسے پہچانتی ہے ، یا وہ ان لوگوں میں سے ہے جو حقیقت تک نہیں پہنچتے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

سلیمان نے کہا ایسا کرو، اس کے تخت کی صورت (ذرا) بدل دو دیکھیں وہ (اپناتخت) پہنچانتی ہے یا ان لوگوں میں شامل ہوتی ہے جو اپنی چیز تک نہیں پہچان سکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں (سلیمان (علیہ السلام) ) نے فرمایا کہ اس (ملکہ) کے لئے اس کے تخت (کی صورت) کو بدل دو ہم دیکھیں کہ اسے اس کا پتا لگتا ہے یا وہ ایسے لوگوں میں سے ہے جن کو پتا ہی نہیں چلتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سلیمان (علیہ السلام) نے حکم دیا کہ اس کے تخت میں تبدیلی پیدا کردو۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اس کو پتہ لگتا ہے یا اس کا ان لوگوں میں شمار ہے جن کو (ایسی باتوں کا ) پتہ نہیں لگتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: disguise for her her throne, that we may see whether she be guided or be of those who are not guided.

پھر سلیمان (علیہ السلام) نے) کہا اس کے لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو ہم دیکھیں کہ اسے اس کا پتہ لگ جاتا ہے یا وہ انہیں لوگوں میں ہے جنہیں پتہ نہیں لگتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے حکم دیا کہ اس کے تخت کی شکل بدل دو ۔ دیکھیں وہ پہچانتی ہے یا نہ پہچاننے والوں میں سے ہوکے رہ جاتی ہے!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت سلیمان علیہ السلام نے ) فرمایا اس ( ملکہ ) کے ( امتحان کے ) لیے اس کے تخت میں ( کچھ ) تبدیلی پیدا کردو ہم دیکھیں گے کہ اس کو پتا لگتا ہے یا وہ ان لوگوں میں سے ہے جو ( ایسی باریکیوں کا ) پتا نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

سلیمان نے کہا کہ (ملکہ کی عقل کے امتحان کے لیے) اس کے تخت کی صورت بدل دو ‘ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو سوجھ نہیں رکھتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے بعد سلیمان نے حکم دیا کہ کچھ تبدیلی کردو اس کی آزمائش کے لیے اس کے تخت میں تاکہ ہم دیکھیں کہ اسے پتہ لگتا ہے یا اس کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں پتہ نہیں لگتا،

Translated by

Noor ul Amin

پھرکہا:’’اس کے تخت کا حلیہ تبدیل کردوہم دیکھیں گے کہ وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یاان لوگوں میں سے ہے جو اتنی سمجھ نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سلیمان نے حکم دیا عورت کا تخت اس کے سامنے وضع بدل کر بیگانہ کردو کہ ہم دیکھیں کہ وہ راہ پاتی ہے یا ان میں ہوتی ہے جو ناواقف رہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( سلیمان علیہ السلام نے ) فرمایا: اس ( ملکہ کے امتحان ) کے لئے اس کے تخت کی صورت اور ہیئت بدل دو ہم دیکھیں گے کہ آیا وہ ( پہچان کی ) راہ پاتی ہے یا ان میں سے ہوتی ہے جو سوجھ بوجھ نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

آپ نے کہا اس ( ملکہ ) کے تخت کی صورت بدل دو تاکہ ہم دیکھیں کہ آیا وہ صحیح بات تک راہ پاتی ہے یا وہ ان لوگوں میں سے ہے جو صحیح بات تک راہ نہیں پاتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "Transform her throne out of all recognition by her: let us see whether she is guided (to the truth) or is one of those who receive no guidance."

Translated by

Muhammad Sarwar

Then he said, "Make a few changes to her throne and let us see whether she will recognize it or not."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Disguise her throne for her that we may see whether she will be guided, or she will be one of those not guided."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Alter her throne for her, we will see whether she follows the right way or is of those who do not go aright.

Translated by

William Pickthall

He said: Disguise her throne for her that we may see whether she will go aright or be of those not rightly guided.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "उस के लिये उस के सिंहासन का रूप बदल दो। देंखे वह वास्तविकता को पा लेती है या उन लोगों में से होकर रह जाती है जो वास्तविकता को नहीं पाते।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ا سکے بعد) سلیمان (علیہ السلام) نے (بلقیس کی عقل کو آزمانے کے لیے) حکم دیا کہ اس کے لیے اس کے تخت کی صورت بدل دو ہم دیکھیں کہ اس کو پتہ لگتا ہے یا اس کا ان میں شمار ہے جن کو (ایسی باتوں کا) پتہ نہیں لگتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سلیمان نے کہا اس کا تخت بدل دو دیکھیں وہ حقیقت تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو حقیقت تک نہیں پہنچتے۔ “ (٤١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سلیمان نے کہا انجان طریقے سے اس کا تخت اس کے سامنے رکھ دو ، دیکھیں وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہے جو راست نہیں پاتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سلیمان نے کہا کہ اس کے لیے اس کے تخت کو بد ل دو تاکہ ہم دیکھیں کہ وہ ہدایت پاتی ہے یا ان لوگوں میں سے ہوجاتی ہے جو ہدایت نہیں پاتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا روپ بدل دکھلاؤ اس عورت کے آگے اس کے تخت کا ہم دیکھیں سمجھ پاتی ہے یا ان لوگوں میں ہوتی ہے جن کو سمجھ نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سلیمان (علیہ السلام) نے حکم دیا کہ بلقیس کے لئے اس کے تخت میں کچھ تبدیلی کردو تاکہ ہم دیکھیں کہ اس کو اس کا پتہ لگتا ہے یا اس کا ان ہی لوگوں میں شمار ہے جن کو راہ نہیں ملتی