66 That is, "The ignorant people will say, `There is no link between We Prophet Salih and his she-camel and We earthquake which struck We people of Thamud. These Wings have Weir natural causes. Their occurrence or otherwise has nothing to do with We piety and wickedness of the people of a place, with Weir high-handedness or Weir show of mercy. It is meaningless merely to say that such and such a city or land was filled with sin and wickedness, and therefore, it was overwhelmed by flood, or its habitation turned upside down by an earthquake, or it was ruined by a sudden disaster'." But We people who possess knowledge know that this universe is not being ruled by a deaf and blind God, but by an All-Wise, All-Knowing One Who is deciding We destinies. His decisions are not subject to physical causes, but We physical causes are subject to His will. His decisions to debase or exalt nations are not taken blindly but with wisdom and justice. In His Book of Law Were is also included We principle of retribution, according to which the wicked are made to suffer for Weir evil deeds even in this world, on moral grounds. The people who are aware of these realities, cannot explain away We occurrence of an earthquake by citing physical and natural causes; they will rather look upon them as the scourge of warning for themselves, and they will learn lessons from it. They will try to understand those moral causes because of which the Creator annihilated a flourishing nation, which He Himself had created. They will divert Weir conduct and attitude from We track that brings Allah's wrath to We way that joins them to His mercy.
سورة النمل حاشیہ نمبر : 66
یعنی جاہلوں کا معاملہ تو دوسرا ہے ، وہ تو کہیں گے کہ حضرت صالح اور ان کی اونٹنی کے معاملہ سے اس زلزلے کا کوئی تعلق نہیں ہے جو قوم ثمود پر آیا ، یہ چیزیں تو اپنے طبیعی اسباب سے آیا کرتی ہیں ، ان کے آنے یا نہ آنے میں اس چیز کا کوئی دخل نہیں ہوسکتا کہ کون اس علاقے میں نیکو کار تھا اور کون بد کار اور کس نے کس پر طلم کیا تھا اور کس نے رحم کھایا تھا ، یہ محض واعظانہ ڈھکوسلے ہیں کہ فلاں شہر یا فلاں علاقہ فسق و فجور سے بھر گیا تھا اس لیے اس پر سیلاب آگیا یا زلزلے نے اس کی بستیاں الٹ دیں یا کسی اور بلائے ناگہانی نے اسے تل پٹ کر ڈالا ۔ لیکن جو لوگ علم رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کوئی اندھا بہرا خدا اس کائنات پر حکومت نہیں کر رہا ہے بلکہ ایک حکیم و دانا ہستی یہاں قسمتوں کے فیصلے کر رہی ہے ، اس کے فیصلے پر طبیعی اسباب کے غلام نہیں ہیں بلکہ طبیعی اسباب اس کے ارادے کے غلام ہیں ، اس کے ہاں قوموں کو گرانے اور اٹھانے کے فیصلے اندھا دھند نہٰں کیے جاتے بلکہ حکمت اور عدل کے ساتھ کیے جاتے ہیں اور ایک قانون مکافات بھی اس کی کتاب آئین میں شامل ہے جس کی رو سے اخلاقی بنیادوں پر اس دنیا میں بھی ظالم کیفر کردار کو پہنچائے جاتے ہیں ، ان حقیقتوں سے جو لوگ باخبر ہیں وہ اس زلزلے کو اسباب طبیعی کا نتیجہ کہہ کر نہیں ٹال سکتے ، وہ اسے اپنے حق میں تنبیہ کا کوڑا سمجھیں گے ، وہ اس سے عبرت حاصل کریں گے ، وہ ان اخلاقی اسباب کو سمجھنے کی وکشش کریں گے جن کی بنا پر خالق نے اپنی پیدا کی ہوئی ایک پھلتی پھولتی قوم کو غارت کرکے رکھ دیا ۔ وہ اپنے رویے کو اس راہ سے ہٹائیں گے جو اس کا غضب لانے والی ہے اور اس راہ پر ڈالیں گے جو اس کی رحمت سے ہمکنار کرنے والی ہے ۔