Surat un Namal

Surah: 27

Verse: 62

سورة النمل

اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاہُ وَ یَکۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَ یَجۡعَلُکُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ ؕ ءَ اِلٰہٌ مَّعَ اللّٰہِ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۶۲﴾

Is He [not best] who responds to the desperate one when he calls upon Him and removes evil and makes you inheritors of the earth? Is there a deity with Allah ? Little do you remember.

بے کس کی پکار کو جب کہ وہ پکارے کون قبول کر کے سختی کو دور کر دیتا ہے ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بنانا ہے کیا اللہ تعالٰی کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمَّنۡ
یا کون ہے جو
یُّجِیۡبُ
دعا قبول کرتا ہے
الۡمُضۡطَرَّ
بےقرار کی
اِذَا
جب
دَعَاہُ
وہ دعا کرتا ہے اس سے
وَیَکۡشِفُ
اور وہ دور کرتا ہے
السُّوۡٓءَ
تکلیف
وَیَجۡعَلُکُمۡ
اور وہ بناتا ہے تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
الۡاَرۡضِ
زمین کے
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی الٰہ ہے
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ کے
قَلِیۡلًامَّا
کتنا کم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت پکڑتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمَّنۡ
یا وہ جو
یُّجِیۡبُ
قبول کرتا ہے
الۡمُضۡطَرَّ
بے قرار کی
اِذَا
جب
دَعَاہُ
وہ پکارتا ہے اسے
وَیَکۡشِفُ
اور وہ دور کرتا ہے
السُّوۡٓءَ
تکلیف کو
وَیَجۡعَلُکُمۡ
اور وہ بناتا ہے تمہیں
خُلَفَآءَ
جانشین
الۡاَرۡضِ
زمین کا
ءَاِلٰہٌ
کیا کوئی معبود ہے ؟
مَّعَ
ساتھ
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
قَلِیۡلًامَّا
بہت ہی کم
تَذَکَّرُوۡنَ
تم نصیحت حاصل کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

Is He [not best] who responds to the desperate one when he calls upon Him and removes evil and makes you inheritors of the earth? Is there a deity with Allah ? Little do you remember.

بے کس کی پکار کو جب کہ وہ پکارے کون قبول کر کے سختی کو دور کر دیتا ہے ؟ اور تمہیں زمین کا خلیفہ بنانا ہے کیا اللہ تعالٰی کے ساتھ اور معبود ہے؟ تم بہت کم نصیحت و عبرت حاصل کرتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بھلا کون ہے جو لاچار کی فریاد رسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف کو دور کردیتا ہے اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کے جانشین بناتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الٰہ ہے ؟ تم لوگ تھوڑا ہی غور کرتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا وہ جو بے قرارکی دعاقبول کرتاہے جب وہ اُسے پکارتا ہے؟ اور وہ تکلیف دورکرتاہے اور تمہیں زمین کاجانشین بناتاہے؟کیااﷲ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبودہے؟تم بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or the One who responds to a helpless person when He prays to Him and removes distress, and who makes you vicegerents of the earth. Is there any god along with Allah? No, but little you take lesson.

بھلا کون پہنچتا ہے بےکس کی پکار کو جب اس کو پکارتا ہے اور دور کردیتا ہے سختی اور کرتا ہے تم کو نائب اگلوں کا زمین پر اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تم بہت کم دھیان کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بھلا کون ہے جو سنتا ہے ایک مجبور و لاچار کو جب وہ اس کو پکارتا ہے اور (اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور جو تمہیں جانشین بناتا ہے زمین میں کیا کوئی اور معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ ( ان کاموں میں شریک) ؟ بہت ہی کم نصیحت ہے جو تم لوگ حاصل کرتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Who is it Who heeds the prayers of the distressed when he calls out to Him and Who removes his affliction? And who is it Who makes you vicegerents of the earth? Is there any god associated with Allah (in this task)? How little do you reflect!

کون ہے جو بے قرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے؟ 76 اور ﴿کون ہے جو﴾ تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ 77 کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی ﴿یہ کام کرنے والا﴾ ہے؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا وہ کون ہے کہ جب کوئی بے قرار اسے پکارتا ہے تو وہ اس کی دعا قبول کرتا ہے ، اور تکلیف دور کردیتا ہے اور جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے؟ کیا ( پھر بھی تم کہتے ہو کہ ) اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے ؟ نہیں ! بلکہ تم بہت کم نصیحت قبول کرتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بھلا مصیبت کا مارا شخص بیقراری میں جب اس کو پکا 6 تو کون اس کی دعا قبول کرتا ہے اور تکلیف دفع کرتا ہے 7 کون تم کو زمین میں ایک دوسرے کا جانشین بناتا ہے کیا اب بھی یہی کہو گے کہ اللہ کے ساتھ اور کوئی خدا ہے تم بہت کم سوچتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بےقرار آدمی کی دعا کون سنتا ہے جب وہ اس کو پکارتا ہے اور وہ (اس کی) مصیبت کو دور فرماتا ہے اور تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (جو یہ سب کچھ کرتا ہے ؟ ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کون ہے جو بےقرار کی پکار سنتا ہے جب وہ پکارتا ہے ؟ برائی کو دور کرتا ہے۔ اور کس نے زمین میں تمہیں نائب بنایا ہے ؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود ہے ؟ تم میں سے بہت تھوڑے سے لوگ ہیں جو (اس پر) دھیان دیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا کون بیقرار کی التجا قبول کرتا ہے۔ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے اور (کون اس کی) تکلیف کو دور کرتا ہے اور (کون) تم کو زمین میں (اگلوں کا) جانشین بناتا ہے (یہ سب کچھ خدا کرتا ہے) تو کیا خدا کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے (ہرگز نہیں مگر) تم بہت کم غور کرتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Is not he best Who answereth the distressed when he calleth unto Him and removeth the evil, and hath made you the successors in the earth? Is there any god along with Allah? Little ye reflect!

) یہ بت بہتر ہیں) یا وہ جو بےقرار کی (فریاد) سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین میں صاحب تصرف بناتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور بھی) خدا ہے ؟ تم لوگ بہت ہی کم غور کرتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( کیا تمہارے یہ شرکاء مستحق عبادت ہیں ) یا وہ جو محتاج کی داد رسی کرتا ہے ، جبکہ وہ اس کو پکارتا ہے اور اس کے دکھ دور کرتا ہے اور تم کو زمین کی وراثت دیتا ہے؟ کیا اللہ کے سوا کوئی اور معبود بھی ہے؟ بہت ہی کم تم لوگ یاد دہانی حاصل کرتے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

بھلا کون ہے جو لاچار ( ومجبور ) کی التجا ( سنتا اور ) قبول کرتا ہے جب کہ وہ اسے پکارتا ہے اور تکلیف کو دور کرتا ہے اور تم کو زمین میں ( گزرے ہوئے لوگوں کا ) خلیفہ ( نائب ) بناتا ہے ، تو کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کوئی اور معبود ( بھی ) ہے ، تم میں سے بہت کم لوگ نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا کون بےقرار کی التجا قبول کرتا ہے ؟ جب وہ اس سے دعا کرتا ہے۔ اور کون اس کی تکلیف کو دور کرتا ہے ؟ اور کون تم کو اگلوں کا جانشین بناتا ہے ؟ (یہ سب کچھ اللہ کرتا ہے) تو کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے ؟ ہرگز نہیں مگر تم بہت کم غور کرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بھلا کون ہے وہ جو دعا وپکار سنتا ہے مجبور و لاچار شخص کی جب کہ وہ پکارتا ہے اس وحدہ لا شریک کو اور کون اس کی تکلیف کو دور کرتا ہے اور وہ کون ہے جو تمہیں زمین میں نائب بناتا ہے ؟ () کیا ایسے قادر مطلق اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود شریک ہونے کے لائق ہوسکتا ہے ؟ بہت ہی کم سبق لیتے اور نصیحت حاصل کرتے ہو تم لوگ

Translated by

Noor ul Amin

بھلا کون ہے جو پر یشان حال کی پکارکی فریادرسی کرتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کی تکلیف دورکرتا ہے اور ( کون ) تمہیں زمین کاجانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبودبھی یہ کام کرتا ہے ؟لوگو!تم بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا وہ جو لاچار کی سنتا ہے ( ف۱۱۰ ) جب اسے پکارے اور دور کردیتا ہے برائی اور تمہیں زمین کا وارث کرتا ہے ( ف۱۱۱ ) کیا اللہ کے ساتھ اور خدا ہے ، بہت ہی کم دھیان کرتے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بلکہ وہ کون ہے جو بے قرار شخص کی دعا قبول فرماتا ہے جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور فرماتا ہے اور تمہیں زمین میں ( پہلے لوگوں کا ) وارث و جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی ( اور بھی ) معبود ہے؟ تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

کون ہے جو مضطر و بے قرار کی دعا و پکار کو قبول کرتا ہے ۔ جب وہ اسے پکارتا ہے؟ اور اس کی تکلیف و مصیبت کو دور کر دیتا ہے؟ اور تمہیں زمین میں ( اگلوں کا ) جانشین بناتا ہے؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور الہ ہے؟ نہیں - بلکہ یہ لوگ بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or, Who listens to the (soul) distressed when it calls on Him, and Who relieves its suffering, and makes you (mankind) inheritors of the earth? (Can there be another) god besides Allah? Little it is that ye heed!

Translated by

Muhammad Sarwar

"(Are the idols worthier or) the One who answers the prayers of the distressed ones, removes their hardship, and makes you the successors in the land? Is there any lord besides God? In fact, you take very little heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Is not He Who responds to the distressed one, when he calls on Him, and Who removes the evil, and makes you inheritors of the earth, generations after generations Is there any god with Allah Little is that you remember!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, Who answers the distressed one when he calls upon Him and removes the evil, and He will make you successors in the earth. Is there a god with Allah? Little is it that you mind!

Translated by

William Pickthall

Is not He (best) Who answereth the wronged one when he crieth unto Him and removeth the evil, and hath made you viceroys of the earth? Is there any Allah beside Allah? Little do they reflect!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या वह जो व्यग्र की पुकार सुनता है, जब वह उसे पुकारे और तकलीफ़ दूर कर देता है और तुम्हें धरती में अधिकारी बनाता है? क्या अल्लाह के साथ कोई और पूज्य-प्रभु है? तुम ध्यान थोड़े ही देते हो

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا وہ ذات جو بےقرار آدمی کی سنتا ہے جب وہ اس کو پکارتا ہے اور (اس کی) مصیبت کو دور کردیتا ہے اور تم کو زمین میں صاحب تصرف بناتا ہے (یہ سن کر بتلاؤ کہ) کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے (مگر) تم لوگ بہت ہی کم یاد رکھتے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کون ہے جو مجبور کی دعا سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور کون مجبور کی تکلیف دور کرتا ہے ؟ اور کون ہے جو تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور بنانے والا ہے بہت تھوڑے لوگ نصیحت حاصل کرتے ہیں “۔ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کون ہے جو بےقرار کی دعا سنتا ہے جبکہ وہ اسے پکارے اور کون اس کی تکلیف رفع کرتا ہے ؟ اور (کون ہے جو) تمہیں زمین کا خلیفہ بناتا ہے ؟ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا بھی (یہ کام کرنے والا ) ہے ؟ تم لوگ کم ہی سوچتے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا وہ جو بےچین آدمی کی دعاء کو سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور بد حالی کو دور فرماتا ہے اور تمہیں زمین میں خلیفہ بناتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے ؟ تم بہت کم دھیان دیتے ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بھلا کون پہنچتا ہے بےکس کی پکار کو جب اس کو پکارتا ہے اور دور کردیتا ہے سختی اور کرتا ہے تم کو نائب اگلوں کا زمین پر اب کوئی حاکم ہے اللہ کے ساتھ تم بہت کم دھیان کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا کون ہے جو بیقرار کی پکار کو پہنچتا ہے اور تکلیف و مصیبت کو دور کردیتا ہے جب وہ بیقرار اس کو پکارتا ہے اور کون ہے جو تم کو زمین میں تصرف کا حقدار بناتا ہے کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے تم لوگ بہت ہی کم غور کرتے ہو